Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • خواتین کا عالمی دن،شاہد آفریدی نے اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ فوٹو شئیرکر دی

    خواتین کا عالمی دن،شاہد آفریدی نے اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ فوٹو شئیرکر دی

    قو می کرکڑ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویمنز ڈے پر اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : دنیا کے دیگرممالک کی طرح پاکستان میں بھی 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی پانچوں بیٹیوں اور بیوی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت پیغام دیا ہے۔

    عالمی یوم خواتین پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1501091267589124098?s=20&t=8XnOUvxb8ImB5hA6xhjmCQ
    شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کائنات کی پرورش کرنے والی طاقت ہیں، وہ اسے زندہ، زیادہ رنگین اور متاثر کن بناتی ہیں-

    بیٹیاں باعث رحمت،سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

    شاہد آفریدی نے کہا کہ 5 شاندار بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ خواتین میں دنیا کو چلانے کی اور اسے بدلنے کی طاقت ہے آئیں اس دن کو روزانہ منائیں اور انہیں سپورٹ کریں خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔

  • روس نے یوکرین کی رہائشی عمارت پر بم گرا دیا،2 بچوں سمیت 18 شہری ہلاک

    روس نے یوکرین کی رہائشی عمارت پر بم گرا دیا،2 بچوں سمیت 18 شہری ہلاک

    کیف: روس نے یوکرین کی رہائشی عمارت پر500 کلوگرام وزنی بم گرایا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 18 شہری ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : یوکرین کی وزارت اطلاعات نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کل رات روسی پائلٹوں نے ایک اورجرم کرتے ہوئے سمی شہر میں رہائشی عمارت پر500 کلوگرام وزنی بم گرایا جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

    فضائی حملوں اور دھماکوں کی گونج میں شادی کرنے والا یوکرینی فوجی جوڑا


    یوکرین کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر 500 کلوگرام کے ایک اوربم کی تصویرشیئرکرتے ہوئے کہا یہ بم بھی رہائشی عمارت پرگرایا گیا تھا جوپھٹ نہ سکا تاہم دیگرعلاقوں میں پھینکے گئے اس طرح کے بموں سے بڑی تعداد میں مرد، خواتین اوربچے ہلاک ہوئے۔


    انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کو روسی وحشیوں سے بچانے میں ہماری مدد کریں! ان حملوں کو روکنے میں ہماری مدد کریں۔ ہمیں جنگی طیارے فراہم کریں۔

    روسی طیاروں نے یوکرین میں رہائشی عمارتوں پر500 کلووزنی جوبم گرائے وہ ’فادر آف آل بم ‘ (ایف اے بی 500 )کہلاتے ہیں۔

    یوکرین شرائط پوری کرے ،فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا،روس

    قبل ازیں یوکرین نے جنگ کے دوران روسی میجرجنرل کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا یوکرین کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ روسی میجرجنرل وتالی گریسموف خارکیف کے قریب یوکرینی فوجیوں سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے جھڑپ میں متعدد دیگرروسی فوجی بھی ہلاک اورزخمی ہوئے روسی میجر جنرل چیچنیا اورشام میں بھی روسی فوجی آپریشن میں شریک تھے۔روس نے میجر جنرل کی ہلاکت کی اطلاعات پرکوئی ردعمل نہیں دیا۔

    دوسری جانب یوکرین پرشدید روسی شیلنگ کے باعث شہریوں کا محفوظ مقامات کی جانب انخلا رک گیا۔یوکرین میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ ماریپول شہرمیں خوراک اورپانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے غیرملکی میڈیا کے مطابق روس اوریوکرین کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور میں کوئی خاص پیشرفت نہ ہوسکی

  • پوری متحدہ کرپٹ اپوزیشن یکجا ہو کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے،شہباز گل

    پوری متحدہ کرپٹ اپوزیشن یکجا ہو کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے،شہباز گل

    راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اللہ نے وزیر اعظم کو عزت دی ہے اور عمران خان کو اللہ آگے بھی عزت دے گا-

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خواتین کے لیے کالجز بنائے ہیں چوروں، منافقوں اور لٹیروں سے نہ گھبرائیں، اللہ چوروں، منافقوں اور لٹیروں کو شکست دے گا،اللہ نے وزیر اعظم کو عزت دی ہے اور عمران خان کو اللہ آگے بھی عزت دے گا-

    مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم

    جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ متحدہ کرپٹ اپوزیشن مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے کرپٹ نظام کو عمران خان نے نکیل ڈالی لیکن نظام کی تبدیلی نااہلوں سے برداشت نہیں ہو رہی نئے پاکستان میں کرپٹ نظام اور فائدہ لینے والوں کی کوئی جگہ نہیں جبکہ ملک لوٹنے والا نااہل ملک سے فرار ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ آدھی ن لیگ بھگوڑی اور آدھی عدالتوں میں اپنا کیا بھگت رہی ہے اور جب نااہل میاں کا احتساب ہوا تو ان کی چیخیں نکل گئیں آج پوری متحدہ کرپٹ اپوزیشن یکجا ہو کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقتورکہتا ہےمیری بلیک میلنگ میں نہ آئے توحکومت گرادوں گا لیکن یاد رکھیں آپ کےسامنےجوآدمی کھڑاہےوہ کبھی این آراونہیں دےگا ڈاکووں کا دستہ ،چوروں کا ٹولہ جتنی بھی پلاننگ کریں گے میں تیار رہوں گا۔کپتان جب میدان میں ہوتاہے تو وہ ہر چیز کے لیے خود کو تیا ر کرتا ہے۔عمران خان جب تک زندہ ہے این آر او نہیں دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں طاقتورقانون کےنیچےنہیں آناچاہتا۔طاقتورکوسزانہ دینےاورکمزورکوسزادینےسےمعاشرہ تباہ ہوتا ہے۔ یہاں طاقت ور چوری کرکے بچ جاتاہے اور غریب کو سزا ہوجاتی ہے۔طاقت ور چور بڑی بڑی چوریاں کرتاہے۔مجرم کو قبول کرنا تباہی کی بنیاد قائم کرنا ہے۔

    پی پی کا عوامی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل زرداری،مولانا،شہباز کرینگے بڑا اعلان

  • پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نےعثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت کردی

    پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نےعثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت کردی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے عثمان بزدار کو ہٹانے کی حمایت کردی،پنجاب میں عثمان بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاق کے کئی اہم وزراءعثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں اور کئی اہم سینئر وزرا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے وزیر اطلاعات فواد چوہدری وزارت اعلی کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں، پارٹی کے سیکریٹری جنرل، اسد عمر، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔

    فواد چوہدری اورعمران اسماعیل ناراض اراکین کی سفارشات لے کر بنی گالہ پہنچ گئے

    جبکہ وفاقی وزیر پرویز خٹک بھی گورننس کے معاملات اور پارٹی امیج بہتر بنانے کے لیے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پنجاب میں پارٹی کی متحرک شخصیت کو وزیر اعلی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    سینئر قیادت کی تجویز ہے کہ علیم خان اور ترین گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے سے مقتدر حلقے بھی راضی ہیں اس لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنا ہی بہتر ہوگا –

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم تمام سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کریں گےتاہم پنجاب میں عثمان بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کا ہی وزیر اعلیٰ لایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے مسلم لیگ ق بروقت فیصلہ نہیں کرسکی اس لیے تحریک انصاف کی جانب سے اپنی حکمت عملی طے کر لی گئی پنجاب میں حکومت خود تبدیلی لائے گی-

    پی ٹی آئی کارکن کے خلاف اپنی ہی پارٹی کی عہدیدار خاتون کو ہراساں کرنےکا مقدمہ

    ادھروفاق میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے میں جہانگیر ترین اور علیم گروپ نے بھی بھرپور حمایت کا عندیہ دیا ہے، ترین اور علیم گروپ کی جانب سے اپوزیشن کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

    دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد آج جمع کرانے کا فیصلہ کچھ دیر میں ہوگا جبکہ اس متعلق مولانا فضل الرحمان اور میاں شہباز شریف نے الگ الگ پارٹی اجلاس طلب کیے ہیں-

    اپوزیشن کی لیگل ٹیم نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کر لیا۔ مسودہ آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو ارسال بھی کردیاگیارکن لیگل ٹیم کا کہنا ہےکہ تحریک عدم اعتماد سےمتعلق لیگل ٹیم نے3 تحاریک کےمسودے تیار کیےہیں تحریک وزیراعظم،اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے خلاف تیار کی گئیں۔

    وزیر اعظم ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں سے کس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پہلے پیش کی جائے گی، یہ فیصلہ اپوزیشن کی قیادت مشاورت سےکرے گی۔

    عالمی یوم خواتین پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

  • روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

    روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

    ماسکو: یوکرین پرحملے کے بعد روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پرحملے کے صرف 10 کے اندرروس عالمی پابندیوں کے حوالے سے دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

    عالمی پابندیوں کا ریکارڈ رکھنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس پر2ہزار778 پابندیاں عائد کیں جبکہ روس پرعائد مجموعی پابندیوں کی تعداد 5 ہزار530 ہوگئی ہے۔

    نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی

    سخت عالمی پابندیوں کاسامنے کرنےوالےممالک میں ایران دوسرے اورشمالی کوریا تیسرے نمبرپرہےیوکرین پرحملے کے نتیجے میں روس پرامریکا سمیت دیگرممالک نے سخت اقتصادی پابندیاں عائد کیں ہیں امریکا روس سے تیل کی خرید وفروخت پرپابندی عائد کرنے پر بھی غورکررہا ہے۔

    یوکرین نے شہریوں کے محفوظ انخلا کی روسی پیشکش مسترد کر دی

    واضح رہے کہ نیٹ فلیکس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کا جائزہ لیتے ہوئے روس میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے گوگل نے روسی پلیٹ فارمز رشیا ٹوڈے چینل اور اسپٹنک نیوز ایجنسی کے یوٹیوب چینلوں کو یورپ میں بلاک کردیا تھا جبکہ اسنیپ چیٹ، یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر نے بھی اشتہار پر پابندی عائد کررکھی ہے-

    11 سالہ یوکرینی بچہ تنہا ایک ہزارکلومیٹر سفر کر کے سلواکیہ پہنچ گیا

    علاوہ ازیں گوگل نے روسی افواج کو یوکرین میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے گوگل میپ سروس بھی بند کردی تھی جبکہ فیس بک بھی روسی سرکاری میڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دینے سے روک چکی ہے اسسنیپ چیٹ نے پڑوسی ملک بیلا روس میں بھی اپنی ویب سائٹ پر تمام تجارتی اشتہارات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

    یوکرین جنگ: روس کی خاموش حمایت پربورس جانسن سے بھارت کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ

  • جرائم اورانکوائریزمیں ملوث  ایک لیڈی کانسٹیبل سمیت 15 پولیس اہلکارمعطل

    جرائم اورانکوائریزمیں ملوث ایک لیڈی کانسٹیبل سمیت 15 پولیس اہلکارمعطل

    کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی نے جرائم اور مقدمات میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے مختلف جرائم اور انکوائریز میں ملوث 15 پولیس اہلکاروں کو فوری معطل کر دیا۔

    ڈی آئی جی ویسٹ زون کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    معطل ہونے والوں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، ایک لیڈی کانسٹیبل اور 13 پولیس کانسٹیبل شامل ہیں ، معطل ہونے والے تمام 15 ملازمین کے خلاف ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں ۔

    معطل ہونے والوں میں سعید آباد تھانے میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور حسین اور لیڈی کانسٹیبل سلمیٰ زیب ، ہیڈ کانسٹیبل غلام رضا ، کانسٹیبل عبد الرحمٰن ، کانسٹیبل عزیز الرحمٰن ، کانسٹیبل عاشق کریم ، کانسٹیبل جمشید اقبال ، کانسٹیبل محمد ارشد ، کانسٹیبل مشتاق احمد ، کانسٹیبل محمد عظیم خان ، کانسٹیبل لئیق علی ، کانسٹیبل محمد دانش ، کانسٹیبل سرور خان اور کانسٹیبل ہارون خان شامل ہیں

    اسلام آباد: پولی کلینک کی نرس سمیت چار افراد قتل،ملزم گرفتار

    ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں ناصر آفتاب ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی ہے کیونکہ منشیات تمام جرائم کی جڑ ہے اور اگر اسی کو ختم کردیا جائے تو اسٹریٹ کرائملز میں خودبخود کمی آجائے گی لہذا ویسٹ زون میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں لسٹڈ اور نان لسٹڈ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جائے جو ایس ایچ او منشیات فروشوں اور ڈیلروں کے خلاف قابل ذکر کارروائی نہیں کرے گا اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

    پولیس اہلکاروں کی عمر قید کی سزا پھانسی میں تبدیل

  • خشک سالی میں پیاسے درخت اطراف کے ندی نالوں کا پانی جذب کر لیتے ہیں،تحقیق

    خشک سالی میں پیاسے درخت اطراف کے ندی نالوں کا پانی جذب کر لیتے ہیں،تحقیق

    نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ارضی تجزیاتی مرکز سے وابستہ طالبہ کیٹی مک کوئلن نے انکشاف کیا ہے کہ خشک سالی میں پیاسے درخت اطراف کے ندی نالوں کا پانی چرانے لگتے ہیں-

    باغی ٹی وی : انہوں نے امریکا میں بلیو رج ماؤنٹین کے پہاڑی سلسلے پر لگے جنگلات اور درختوں پر غور کیا گیا تو معلوم ہوا کہ خشک موسم زیادہ دیر برقرار رہیں تو پیاسے درخت اطراف کے ندی نالوں کا پانی چرانے لگتے ہیں درخت جتنی بلندی پر ہوں گے وہ اتنا ہی پانی استعمال کریں گے-

    گرین لینڈ کی برفانی پرتوں کے نیچے تیزی سے پگھلاؤ،سمندروں کی سطح میں اضافہ کا سبب…

    ان کی تحقیق سے ثابت ہے کہ پہاڑی علاقے کے لوگوں کو یہ جاننا ہوگا کہ اگر پہاڑوں پر جنگلات ہیں اور آبادی بلندی سے آنے والے پانی استعمال کرتی ہے تو خشک سالی میں اس پانی کی کمی ہوسکتی ہے یہاں تک کہ پانی کا کال پڑسکتا ہے۔

    اس ضمن میں گریٹ اسموکی ماؤنٹین پارک پر تحقیق کی گئی ہےجو اوک رج پہاڑی سلسلے کا ہی حصہ ہے اس ضمن میں 1984 سے 2020 تک سیٹلائٹ تصاویر اور ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا یہ تصاویر تھرمل انفراریڈ پر مبنی تھیں۔ اس ضمن میں لگ بھگ 15000 مربع میل جنگلات کا ڈیٹا پڑھا گیا تھا جو کئی امریکی ریاستوں پر محیط ہے۔

    عالمی تپش اور کلائمٹ چینج:برطانوی پھول ایک ماہ پہلے کھلنے لگے

    پہاڑیوں پر واقع جنگلات انتہائی صاف اور صحت بخش پانی بناتے ہیں جو کسی معدنی مائع سے کم نہیں ہوتا اس طرح یہ قیمتی پانی ہوتا ہے۔ ڈیٹا کےمطابق جب بھی خشک سالی آئی درختوں نے پانی زیادہ استعمال کیا اور یوں پانی کا بہاؤ شدید متاثر ہوا کیونکہ یہ پانی ہزاروں لاکھوں درختوں سے گزرتا ہے اور ہر درخت اس میں سے اپنا حصہ حاصل کرتا ہے۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ اس کیفیت کو سمجھ کر ہم پہاڑی جنگلات کے دامن میں موجود آبادیوں، جانداروں اور کھیتوں میں پانی پہنچنے یا اس کی قلت کی پیشگوئی کرسکتے ہیں یہ پیشگوئی بالخصوص خشک سالی کے دوران بہت معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

    دنیا میں درختوں کی 9000 سے زائد انواع آج تک نامعلوم ہیں، ماہرین

  • آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف 459 رنز پر آؤٹ

    آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف 459 رنز پر آؤٹ

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کا پانچوں روزجاری ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کےآخری روز آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف 459 رنز پر آؤٹ ہو گئی عثمان خواجہ97 اور مارنس لبوشین90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسٹیو اسمتھ نے 78 اور ڈیوڈ وارنر نے 68 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی 6 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے شاہین آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا-

    راولپنڈی: بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

    آسٹریلیا کے 459 رنز پر ڈھیر ہوجانے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا اچھا آغاز کیا پاکستانی اوپنرز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق کی جانب سے محتاط بیٹنگ جاری ہے ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی ٹیم نے کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 76 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے آسٹریلیا کے خلاف مجموعی برتری 93 رنز کی ہوگئی ہے۔

    پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے’بینوقادر ٹرافی‘ کی رونمائی

    اس سے قبل میچ کے آخری دن آسٹریلین ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 476 کےجواب میں 459 رنز ہی بنا سکی اور یوں پاکستان کو دوسری اننگز شروع کرنے سے قبل ہی 17 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر نعمان علی رہے جنہوں نے 107 رنز کے عوض 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی-

  • فواد چوہدری اورعمران اسماعیل ناراض اراکین کی سفارشات لے کر بنی گالہ پہنچ گئے

    فواد چوہدری اورعمران اسماعیل ناراض اراکین کی سفارشات لے کر بنی گالہ پہنچ گئے

    وفاقی وزیر فواد چودھری اور عمران اسماعیل علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کی سفارشات لے کر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیےبنی گالا میں پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں نہیں لگتا کہ کوئی ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہو جائے کہ قریب بھی نہیں آ سکیں حالات ٹھیک ہو جائیں گےآج بیٹھ کر معاملات سے نمٹ لیں گے عمران خان کیلئے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی۔

    پی ٹی آئی کارکن کے خلاف اپنی ہی پارٹی کی عہدیدار خاتون کو ہراساں کرنےکا مقدمہ

    انہوں نے کہا ہے کہ تھوڑی ناراضی کسی معاملے پر ہو جاتی ہے، معاملات کو حل کر لیں گے۔علیم خان خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے –

    قبل ازیں علیم خان سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات ہیں تحفظات دورکریں گے تو ہماری حکومت کا ہی فائدہ ہو گاعلیم خان کے تمام تحفظات پارٹی کے حق میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ہم سب ایک پیج پر ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور پہنچ کرسابق صوبائی وزیر علیم خان سےملاقات کی تھی جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف اس وقت وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے گا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر رضامند ہوں گے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے ،جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے جہانگیر ترین کا پارٹی میں اہم کردار تھا۔جہانگیر ترین اورعلیم خان کے لوگ ہمارے اپنے ساتھی ہیں وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتاہوں کہ اپنوں کو منانا چاہیے

    پیپلزپارٹی آج ڈی چوک پر جلسہ کرے گی،جلسے میں پی ڈی ایم کی قیادت بھی شریک ہوگی

    پی ٹی رہنما کا کہنا تھا کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں۔واحد صوبائی وزیر ہوں جو فرنٹ فٹ پر وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کاحامی ہوں۔اقتدار آنی جانی چیز ہے ، جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لیے بہت اہم ہے

    صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں،بلاول نے 5،5ہزار پر لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بنایا،حکومت کو لوٹ مار ایسوسی ایشن نہیں گراسکتی ان سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہراسکتی ہے ،اپوزیشن نہیں۔

    گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات:آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ہم سب ایک پیج پر ہوں…

  • کورونا وبا: مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    کورونا وبا: مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 29 ہزار216کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 378 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میںملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار392 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 281 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.29 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار353، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 304، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 968، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 662، بلوچستان میں 35 ہزار 398، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 125اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 582 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 530 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا 6 ہزار 291، اسلام آباد ایک ہزار 19، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 377 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے بڑھ گئی عالمی سطح پر تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ کورونا کی وبا پر نظر رکھنے والی امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی نے اعداد وشمار جاری کیے۔

    دسمبر 2019میں چین کے شہر ووہان میں منظر عام پر آنے والا یہ وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 958,437 ہے دنیا بھر میں کورونا کے باعث اموات میں پاکستان کا 31 واں نمبر ہے۔