Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گوادر یوتھ فیسٹیول 2022 کی اختتامی تقریب :تمام پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا گیا

    گوادر یوتھ فیسٹیول 2022 کی اختتامی تقریب :تمام پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا گیا

    گوادر یوتھ فیسٹیول 2022 کی اختتامی تقریب

    باغی ٹی وی : گزشتہ دو دنوں سے جاری گوادر یوتھ فیسٹیول 2022 کی اختتامی تقریب میں تمام پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ نتائج درج ذیل ہیں:

    1. سکول کے زمرے کا ٹیبلوز

    پہلی پوزیشن۔ سی ایم بی ایجوکیشنل اکیڈمی سکول گوادر

    دوسری پوزیشن۔ نیو ٹاؤن گرامر ہائی سکول گوادر

    دوسری پوزیشن۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بخشی کالونی گوادر

    تیسری پوزیشن۔ دار فہم اسلامک ماڈل پبلک سکول گوادر

    2. قومی گانے کی کارکردگی

    پہلی پوزیشن۔ بام پبلک سکول گوادر

    دوسری پوزیشن۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوادر

    تیسری پوزیشن۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کولانچی پاڑہ گوادر

    3. سائنس کے ماڈل

    پہلی پوزیشن۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوادر

    دوسرا جی ڈی اے ہائر سیکنڈری پبلک سکول گوادر

    تیسری پوزیشن۔ نیو ٹاؤن گرامر ہائی سکول گوادر

    4. خطاطی۔

    پہلی پوزیشن۔ عظمیٰ حمید، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملا بند گوادر

    دوسری پوزیشن۔ محسوری حلیم، نیو ٹاؤن گرامر ہائی سکول گوادر

    دوسری پوزیشن۔ عائشہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوادر

    تیسری پوزیشن۔ نوشین، سی ایم بی ایجوکیشنل اکیڈمی سکول گوادر

    تیسری پوزیشن۔ آسیہ نصیر، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمبے اسماعیل گوادر

    5. کالجوں اور یونیورسٹی کے ٹیبلوز

    پہلی پوزیشن۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر

    دوسری پوزیشن۔ گورنمنٹ گرلز کالج گوادر

    تیسری پوزیشن۔ گوادر یونیورسٹی

    6. پینٹنگز

    پہلی پوزیشن۔ خان بی بی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوادر

    دوسری پوزیشن۔ ڈگری کالج گوادر

    تیسری پوزیشن۔ بسمہ، دی اویسس سکول گوادر
    تیسری پوزیشن۔ فاطمہ، جی ڈی اے سکول گوادر

    7. مباحثہ مقابلہ

    پہلی پوزیشن- سودہ صدیق، گرلز کالج گوادر

    دوسری پوزیشن- گل ناز

    تیسری پوزیشن- حلیمہ عبدالسلام

    8. بزنس آئیڈیا

    پہلی پوزیشن۔ گوادر یونیورسٹی

    دوسری پوزیشن۔ گرلز کالج گوادر

    تیسری پوزیشن۔ ڈگری کالج گوادر

    9. فوٹوگرافی کا مقابلہ

    پہلی پوزیشن۔ اکبر

    دوسری پوزیشن۔

    تیسری پوزیشن۔ رخسانہ

    اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام اداروں کو شاباش دی جائے گی-

  • ڈی آئی جی ویسٹ زون کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    ڈی آئی جی ویسٹ زون کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    ڈی آئی جی پی ویسٹ زون آفس میں اہم اجلاس طلب کیا گیا-

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی ناصر آفتاب نے آج اپنے دفتر میں ویسٹ زون پولیس افسران کا اہم اجلاس طلب کیا جس میں ایس ایس پی سینٹرل, ایس ایس پی ویسٹ ایس پیز نیوکراچی, اورنگی ٹاؤن ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ویسٹ زون نے شرکت کی۔

    ناصر آفتاب ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی ہے کیونکہ منشیات تمام جرائم کی جڑ ہے اور اگر اسی کو ختم کردیا جائے تو اسٹریٹ کرائملز میں خودبخود کمی آجائے گی لہذا ویسٹ زون میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں لسٹڈ اور نان لسٹڈ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جائے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ زون ناصر آفتاب نے کہا کہ جو ایس ایچ او منشیات فروشوں اور ڈیلروں کے خلاف قابل ذکر کارروائی نہیں کرے گا اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

    پشاور دھماکہ،دہشتگردوں کا پورا نیٹ ورک ہمارے ریڈار پرآ چکا ہے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    ناصر آفتاب ڈی آئی جی ویسٹ زون نے اس موقع پر مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی واقعات ہورہے ہیں خاص کر فرقہ وارانہ دہشت گردی جس کا حالیہ ہدف پشاور شہر بنا ہے لہذا اس طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیئے مذہبی مقامات خاص کر مساجد, امام بارگاہوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے اور ایک جامع سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس ملازمان تعینات کیئے جائیں پیٹرولنگ کے دوران خاص طور پر مذہبی مقامات پر رکا جائے اور سینئر افسران سیکیورٹی چیک کریں۔

    واضح رہے کہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کی تعیناتی کے باوجود کراچی میں جرائم کی وارداتوں کا جن کسی بھی صورت قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

    پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے دعوے تو ضرور کیے جا رہے ہیں لیکن اسٹریٹ کرمنلز جب اور جہاں چاہیں اپنے ہدف کو نشانہ بنا کر فرار ہو جاتے ہیں۔

    خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی

  • ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

    ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سےایم این اے صداقت علی عباسی نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : صداقت علی عباسی نے وزیرِ اعظم کو کوہسار یونیورسٹی اور کوہسار ٹورازم ہائی وے کے سیاحوں اور مقامی آبادی پر مثبت اثرات اور عوامی پزیرائی سے بھی آگاہ کیا اور حلقہ کے دیگر میگا پروجیکٹس کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

    ملاقات میں مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور کلرسیدں میں سیاحت کے فروغ، سیاحوں کو بروقت مدد و سہولیات کی یقینی فراہمی اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی-

    اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.حکومت تمام سیاحتی علاقوں کی ایک جامع لائحہ عمل کے ذریعے ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہےسیاحت کے فروغ سے ان علاقوں کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں.

    وزیراعظم عمران خان نے ایم این اے صداقت علی عباسی کو کوہسار یونیورسٹی کے قیام اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بہترین کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

    منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ جامع حکمت عملی کی تشکیل پر اتفاق

  • ای سی سی نےبجلی کی قیمتوں میں 5 روپےفی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

    ای سی سی نےبجلی کی قیمتوں میں 5 روپےفی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

    اسلام آباد:قتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کمرشل و گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے-

    باغی ٹی وی :ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں میں مختلف وزارتوں کی جانب سے بھیجی جانے والی سمریز پرغورو خوص کیا گیا۔

    وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ اشیاء پر سبسڈی

    ای سی سی نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 4 ماہ کے لیے 700 یونٹ ماہانہ تک استعمال کرنے والے کمرشل و گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے لیکن بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    ای سی سی نے او آئی سی وزرا خارجہ کانفرنس بلانے کے لیے وزارت خارجہ کو 42 کروڑ 89 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

    حکومت کی جانب سے جاری کردہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اور اسلامک نیا پاکستان سرٹفیکٹس کی اصل رقم اور سود کی ادائیگی کے لیے بھی 135 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

    وزیراعظم نےسینئر پارٹی رہنماؤں کو کل وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا

    ای سی سی نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے تحت آئل ریفائنریز کو پرائس ڈیفرنشل کلیم کی مد میں ادائیگیوں کی منظوری دے دی ہے۔

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کامیاب اوورسیز پروگرام کی منظوری دی گئی جس کے تحت کم آمدن تارکین وطن کیلئے سود سے پاک قرضے فراہم کیے جائیں گے کامیاب اوورسیز پروگرام کے تحت 10 ہزار 180 افراد کو 3 لاکھ تک قرض فراہم کیا جائے گا۔

    نوجوانوں کی سوچ صیح سمت میں رکھنا حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے،وزیراعلی…

    ای سی سی نے امپورٹ سینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترامیم کی منظوری دے دی توغ گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 16 ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہمی کی بھی منظوری دی گئی پیٹرولیم ریلیف کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں کا فرق حکومت ادا کرے گی۔

    او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے 42.89 کروڑ کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی جب کہ تخفیف غربت و سماجی بہبود ڈویژن کے لیے 4.75 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

    اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے 213 ارب ڈوب گئے

  • گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات:آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ہم سب ایک پیج پر ہوں گے،عمران اسماعیل کا دعویٰ

    گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات:آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ہم سب ایک پیج پر ہوں گے،عمران اسماعیل کا دعویٰ

    لاہور: گورنر سندھ عمران اسماعیل جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے علیم خان سے مذاکرات کے بعد سفارشات لے کر روانہ ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سابق صوبائی وزیر علیم خان سے مذاکرات کے لیے خصوصی طور پرلاہور پہنچنے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوسے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ علیم خان پہلے بھی عمران خان کے ساتھی تھے اب بھی ہیں۔

    پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا لی

    انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دیرینہ دوست علیم خان کے پاس مذاکرت کے لیے آنا پڑا، جوسفارشات لے کر جا رہا ہوں، امید ہے وزیراعظم قبول کریں گے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات ہیں تحفظات دورکریں گے تو ہماری حکومت کا ہی فائدہ ہو گاعلیم خان کے تمام تحفظات پارٹی کے حق میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ہم سب ایک پیج پر ہوں گے۔

    کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

    اس موقع پر علیم خان گورنر سندھ کے ہمراہ موجود نہیں تھے حالانکہ میڈیا سے بات چیت خود ان کی اپنی رہائش گاہ کے باہرہو رہی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف اس وقت وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے گا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر رضامند ہوں گے۔

    آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

  • وزیراعظم نےسینئر پارٹی رہنماؤں کو کل وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا

    وزیراعظم نےسینئر پارٹی رہنماؤں کو کل وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض ارکان اور اپوزیشن جماعتوں کی صف بندی کے پیش نظر سینئر پارٹی رہنماؤں کو کل وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عمران خان کی جانب سے مذکورہ فیصلہ ملکی سیاست میں رونما ہونے والی سیاسی ہلچل کے تناظر میں لیا گیا ہے ایک جانب تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا اور دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تاریخ پر اتفاق کیا ہے۔

    عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں،وزیراعظم

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں سینئر پارٹی رہنماؤں سے پھر مشاورت کافیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پربھی غور ہوگا۔

    واضح رہے کہ کل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس پہلے ہی ملتوی کیا جا چکا ہے۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمودقریشی ، اسد عمر، پرویز خٹک، بابر اعوان، گورنر خیبرپختونخوا، گورنر سندھ اورپنجاب نے اجلاس میں شرکت کی تھی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاگیا تھا-

    وزیر اعظم کا یورپی یونین کونسل سے یوکرین تنازع پرتشویش کا اظہار

    مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی،وزیراعظم عمران خان اجلاس کے دوران پر اعتماد نظر آئے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے،عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے،جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،جن کو مقدمات سے خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت سے انقلاب نہیں لا سکتے وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ کا بل قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ کیا اورقانونی و پارلیمانی ٹیم سے بل کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی-

    پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا لی

  • وزیر اعظم کا یورپی یونین کونسل سے یوکرین تنازع پرتشویش کا اظہار

    وزیر اعظم کا یورپی یونین کونسل سے یوکرین تنازع پرتشویش کا اظہار

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے یورپی یونین کونسل کے صدر سے روس اور یوکرین فوجی تنازع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے یوکرین کی صورت حال پر بات کی اور یوکرین میں جاری عسکری تنازع پر تحفظات کے اظہار کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک پر مرتب ہونے والے اس کے مہلک معاشی اثرات پر روشنی ڈالی اس کے ساتھ جنگ بندی اور صورت حال کی شدت میں فوری کمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


    عمران خان نے انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازع کو بات چیت اور سفارت کاری سے حل کرنے کی ضرورت ہےہم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان کی طرح کے ممالک اس صورت حال میں سہولت کاری کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔


    وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لیے قریبی روابط کے خواہش مند ہیں۔

    وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق چارلس مائیکل سے گفتگو میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا اصولی مؤقف ہے کہ وہ صرف امن میں شراکت دار ہوگا اور یوکرین انسانی ریلیف کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    انہوں نے یورپیئن کونسل کے صدر کو بتایا کہ پاکستان کے یوکرین اور روس دونوں سے دوستانہ مراسم ہیں اور وہ دونوں سے قریبی رابطے میں ہیں۔

    وزیراعظم نے تنازع کو مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس تنازع کے حل میں سفارت کار کا کردار ادا کر سکتا ہے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے قریبی رابطے میں رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

  • مداح کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش،اداکارہ کا ردعمل

    مداح کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش،اداکارہ کا ردعمل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو ایک مداح نے فوٹو لیتے ہوئے عقب سے چھونے کی کوشش کی جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گئے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کو ایک تقریب میں مداح کی نامناسب حرکت کا سامنا کرنا پڑا جس سے اداکارہ بے خبر تھیں ایک تقریب کے موقع پر فوٹوسیشن کے دوران کسی پرستار نے مہوش حیات کو ہاتھ لگانے کی کوشش کی تاہم ساتھ ہی موجود ریحان نامی شخص نے اسے روک دیا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود بھی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک تقریب میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے ساتھ دوسرے لوگ بھی وہاں کھڑے ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح ان کے ساتھ تصویر بنانے کے لیے مہوش حیات کے قریب آتا ہے، وہی شخص اداکارہ کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کو وہاں اداکارہ کے پیچھے کھڑا ہوا دوسرا شخص ناکام بنا دیتا ہے اور مداح مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھے بغیر ان کے ساتھ تصویر بنوا دیتا ہے۔

    مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حیران ہوں کہ کس طرح مداح فنکاروں کو چھونے کی کوشش کو آسان لیتے ہیں۔

    مہوش حیات نے لکھا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ عقب میں کیا ہوا لیکن میں ریحان کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے محفوظ رکھا، ریحان جیسے شخص سے دیگر افراد کو بھی سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا ہوتا ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نے ہم ایف ایم کے عہدیدار ریحان کا شکریہ بھی ادا کیا-

    ریحان نے بھی اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ بعض لوگوں کو دوسرے سے ملاقات کرتے وقت اخلاقیات کا سبق سیکھ لینا چاہیے کچھ لوگوں کو خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ ملاقات کے وقت احسن انداز میں ملنے کی تربیت لینی چاہیے اور اقدار کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔

    انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ویڈیو میں نظر آنے والے چچا کو مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے سے روکا تھا۔

  • نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی

    نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی

    ماسکو: اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ نیٹ فلیکس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کا جائزہ لیتے ہوئے روس میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

    سوشل میڈیا کمپنیز نے یو کرین میں روسی افواج کا راستہ روکنےکیلئے اہم حکمت عملی…

    نیٹ فلکس کے ترجمان نے کہا کہ زمینی حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے روس میں اپنی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اس سے قبل نیٹ فلکس نے کہا تھا کہ اس کا روسی سروس میں سرکاری چینلز کو شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اس ضابطے کے باوجود کہ ملک میں ریاستی حمایت یافتہ چینلز کی فراہمی کمپنی کیلئے لازمی ہے۔

    انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کی رکنیت معطل کر دی

    واضح رہے کہ گوگل نے روسی پلیٹ فارمز رشیا ٹوڈے چینل اور اسپٹنک نیوز ایجنسی کے یوٹیوب چینلوں کو یورپ میں بلاک کردیا تھا جبکہ اسنیپ چیٹ، یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر نے بھی اشتہار پر پابندی عائد کررکھی ہے-

    علاوہ ازیں گوگل نے روسی افواج کو یوکرین میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے گوگل میپ سروس بھی بند کردی تھی جبکہ فیس بک بھی روسی سرکاری میڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دینے سے روک چکی ہے۔

    اسسنیپ چیٹ نے پڑوسی ملک بیلا روس میں بھی اپنی ویب سائٹ پر تمام تجارتی اشتہارات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

    ایپل نے روس میں مصنوعات کی فروخت روک دی

  • خواتین کا کاز اور پاکستان پیپلز پارٹی کا کاز ایک ہے ،بلاول نے عورت مارچ کی حمایت کر دی

    خواتین کا کاز اور پاکستان پیپلز پارٹی کا کاز ایک ہے ،بلاول نے عورت مارچ کی حمایت کر دی

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کی جانب سے کل منعقد پرامن مظاہرے کی حمایت کردی-

    باغی ٹی وی : پی پی پی چیئرمین کل اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے ہونے والے عورت مارچ سے یکجہتی کا اظہارکریں گے انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیئے خواتین کی جدوجہد کی کامیابی کا متمنی ہوں، جو پدرانہ ذہنیت دینے سے انکاری ہے-


    بلاول بھٹو زرداری نےمیڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے عوامی مارچ کی آڑ میں خواتین کو پرامن مظاہرے کی اجازت نہ دینا باعثِ تشویش ہے-

    انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی بہانے عورت مارچ کے طئے شدہ جلسے میں رخنہ نہ ڈالیں پیپلز پارٹی، خواتین اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے خواتین کا کاز اور پاکستان پیپلز پارٹی کا کاز ایک ہیں-

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین کے تحت پرامن اجتماع عوام کا بنیادی حق ہے کسی بھی صورت یا کسی بھی بہانے مذکورہ حق کو ختم یا اس سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے امتیازی برتاوَ کے خلاف خواتین کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے-

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

    پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہر قسم کے استحصال، امتیازی سلوک اور پدرانہ ذہنیت کے خلاف خواتین کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں صنفی مساوات کی جانب خواتین کی پیشرفت نمایاں ہے، پاکستان پہلے کی نسبت زیادہ روادار، ہم آہنگی اور محفوظ ہے: بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی خواتین کے خلاف امتیازی برتاوَ اور مذہب کے نام پر ان کے استحصال کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گی اسی وجہ سے، پیپلز پارٹی خواتین کے پرامن اجتماع کے حق کی حمایت کرتی ہے حکام خواتین کے طے شدہ پرامن مظاہرے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالیں مشکلات کتنی بھی ہوں، حصولِ حقوق کی جدوجہد میں کامیابی پاکستانی خواتین کا مقدر ہے

    خورشید شاہ،مولانا ملاقات کے بعد زرداری ہاؤس میں بڑی بیٹھک