Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فضائی حملوں اور دھماکوں کی گونج میں شادی کرنے والا یوکرینی فوجی جوڑا

    فضائی حملوں اور دھماکوں کی گونج میں شادی کرنے والا یوکرینی فوجی جوڑا

    کیف: یوکرین کے فوجی جوڑے نے جنگی حالات میں شادی کرلی۔

    باغی ٹی وی : دارالحکومت کیف میں دوران ڈیوٹی فوجی جوڑے نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کیا، باراتیوں کا کردار دیگر فوجی ساتھیوں نے نبھایا جنگی حالات میں جوڑے نے فوجی یونیفارم کو ہی اپنا عروسی جوڑا بنایا اور ایک دوسرے کے ساتھی بن گئے، دلہا اور دلہن نے نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

    یوکرینی جوڑے نے روسی حملے کے دوران کی شادی،پھر اٹھائے ملک کیلیے ہتھیار

    جوڑے کا اس وقت کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اس لیے شادی کی، لیکن ان کا فرض ان کی اولین ترجیح ہے، اور وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں فوجی جوڑے کی شادی کی ویڈیوکو اب تک 22 ہزار سے زائد لائیکس اور سینکڑوں نیک خواہشات موصول ہوچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یوکرین کے دارلحکومت کیف میں ایک جوڑے نے ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں تھیں 21 سالہ یارینا اریوا اور اس کے 24 سالہ شوہر سوویا توسلاو کی شادی مئی 2022 میں ہونا تھی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں اورشادی کے مقام کا انتخاب بھی ہو چکا تھا تاہم جب روس کے صدر کے احکامات جاری ہوئے اور دونوں نے اپنے ملک پر بمباری اور حملوں کی آوازیں سننا شروع کیں تو فیصلہ کیا کہ ابھی اسی وقت شادی کرلینی چاہیے تا کہ ایک ساتھ مل کر اس مشکل کا سامنا کریں-

    یوکرین پرحملے کے بعد روس کیخلاف احتجاج ،خواتین برہنہ سڑکوں پر نکل آئیں

    21 سالہ یارینا نے بتایا کہ جب آپ کی زندگی کا خوشگوار ترین لمحہ ہو اور آپ اس طرح حملوں کی آوازیں سنیں جو چاروں طرف سے آرہی ہوں تو یہ انتہائی خوفناک ہے سب کچھ پلان کے مطابق چل رہا تھا ہمارا ارادہ تھا کہ 6 مئی کو ایک دوسرے سے دریا کنارے شادی کریں گے لیکن روسی صدر کے جنگ کے اعلان کے بعد سب کچھ منٹوں میں بدل گیا۔ ہم نے شادی کے فوری بعد فیصلہ کیا کہ ملک کو اس مشکل صورتحال میں ہماری ضرورت ہے مستقبل میں شاید ہم ساتھ رہیں نا رہیں لیکن اپنے ملک کے لیے جان دیتے ہوئے ہم ساتھ مریں گے ہم ملک کے دفاع کی کوششوں میں شامل ہونے کے لیے مقامی علاقائی دفاعی مرکز پہنچےہمیں اس ملک کی حفاظت کرنی ہے، ہمیں ان لوگوں کی حفاظت کرنی ہے جن سے ہم پیار کرتے ہیں اور جس زمین پر ہم رہتے ہیں۔یارینا نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں معلوم یہ لوگ ہمیں کون سا فریضہ سونپیں گے، ہو سکتا ہے کہ وہ ہمیں صرف ہتھیار دیں اور ہم جا کر لڑیں شاید ہم کسی اور چیز میں مدد کریں گے اس کا فیصلہ حکومتی لوگ کریں گے-

    یوکرین شرائط پوری کرے ،فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا،روس

  • پی ٹی آئی کارکن کے خلاف اپنی ہی پارٹی کی عہدیدار خاتون کو ہراساں کرنےکا مقدمہ

    پی ٹی آئی کارکن کے خلاف اپنی ہی پارٹی کی عہدیدار خاتون کو ہراساں کرنےکا مقدمہ

    کراچی: پی ٹی آئی کے کارکن سمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلاف اپنی ہی خواتین ونگ کی عہدیدار کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی عہدیدار صنوبر فرحان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 293 بجرم دفعات 354 ، 504 اور 506/34 کے تحت پی ٹی آئی کے کارکن ارسل اور دیگر نامعلوم صورت شناس افراد کے خلاف درج کرلیا۔

    مدعیہ کے مطابق وہ پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی ورکر ہے اور 6 مارچ کو قائد آباد چوک ملیر پل کے نیچے لیڈیز کنٹینر پر موجود تھی جو کہ پی ٹی آئی کے جلوس کے استقبال کے سلسلے میں لگایا گیا تھا ، میرے ہمراہ کنٹینر پر امبرین سمیت دیگر خواتین ورکرز بھی تھیں کہ پی ٹی آئی کا کارکن ارسل خان اور اس کے دیگر 10 سے 12 نامعلوم ساتھی آئے اور کنٹینر پر چڑھ گئے اور مجھے تنگ کرنا شروع کر دیا ، اس دوران میرے ساتھ نازیبا حرکات ، غلط قسم کی زبان استعمال اور ہراساں کیا اور کنٹینر سے نیچے اتر کر بھی گالم گلوچ کرتے ہوئےدھمکیاں دیں۔

    پی ٹی آئی میں ورکر کی تذلیل کی جاتی ہے۔لیلی پروین نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

    مدعیہ کے مطابق یہ تمام واقعہ میری دوست امبرین اور دیگر خواتین ورکرز نے بھی دیکھا ، بعدازاں پارٹی عہدیداران کو بتایا۔ پولیس نے خاتون ورکر کی جانب سے نامزد ملزم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی کی سابق مقامی رہنما لیلیٰ پروین نے بھی یہ کہتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی میں ورکر کی تذلیل کی جاتی ہےانہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پارٹی میں ورکرز کا کوئی خیال نہیں کیا جاتا بلکہ عزت ہی نہیں کی جاتی ، لیلیٰ‌پروین نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پارٹی سربراہ عمران خان پر بھی الزامات لگائے تھے کہ کرپشن کم نہیں ہوئی اور پھر مسائل بھی ویسے کے ویسے ہیں‌-

    وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

  • وزیراعظم  کو ہٹائیں گے اور کسی شریف آدمی کو لائیں گے ،زرداری

    وزیراعظم کو ہٹائیں گے اور کسی شریف آدمی کو لائیں گے ،زرداری

    وزیراعظم کو ہٹائیں گے اور کسی شریف آدمی کو لائیں گے ،زرداری
    پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹائیں گے اور کسی شریف آدمی کو لائیں گے ،لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تھرسے لے کرکراچی والوں تک کے چہرے پہچانتا ہوں، حکومت ملی تو مہنگائی دور کریں گے میں اپنے دشمنوں کو بھی اور پیار کرنیوالوں کو بھی جانتا ہوں پیپلزپارٹی کا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے، انشاءاللہ اب بھی میں اور بلاول مل کر آپکی خدمت کرینگے،

    سابق صدرآصف زرداری آج ساڑھے چار بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے سابق صدرآصف زرداری سہالہ پہنچ گئے،پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، جس کے بعد شہباز شریف اور آصف زرداری, مولانا فضل الرحمان مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے

    سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے نکلنے والا عوامی لانگ مارچ روات پہنچ چکا ہے۔ اس عوامی مارچ کا قافلہ جہاں جہاں سے گزرا ہے وہاں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے اس قافلے کا استقبال کیا ہے۔ یہ قافلہ اب سے کچھ دیر بعد اسلام آباد ڈی چوک پہنچے گا۔ قافلہ میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور عوام شامل ہیں۔پیپلزپارٹی کے کارکن روات سے اسلام آباد ڈی چوک پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یہاں پہنچیں گا۔ ڈی چوک پہنچ کر عمران کو بھگانا ہے، ملک کو بچانا ہے۔ عمران کو بھگانا ہے غریب کو بچانا ہے۔

    بلاول بھٹوخطاب کےدوران عوام کی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئےآبدیدہ ہوگئے بلاول بھٹو نےکہا عوام کو اسکا حق دلوا کے رہیں گے قائدعوام کےمشن کو جاری رکھیں گے تمام جماعتوں کی ایک منزل ہےکہ ملک میں الیکشن کروانے ہیں ضروری ہے کہ انتخابی اصلاحات,شفاف الیکشن کی طرف بڑھاجائے

    یپلزپارٹی کا عوامی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، مارچ کے استقبال کے لیے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جبکہ جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے، کہیں بینڈ باجے کی دھنوں پر پیپلزپارٹی کے ترانے بجائے گئے تو کہیں بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے گھوڑے سجاکر لائے گئے ۔

    پیپلزپارٹی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے این او سی جاری کردیا ہے۔ اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ آج شام منگل 8 مارچ کو 4 بجے شروع ہوگا اور رات 8 بجے تک ختم کرنا ہوگا۔ اجازت نامے کے مطابق نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہوگی۔

    خواتین کا کاز اور پاکستان پیپلز پارٹی کا کاز ایک ہے ،بلاول نے عورت مارچ کی حمایت کر دی

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آج روات سے روانہ ہوکر ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے اور ڈی چوک پر ہونے والے جلسے میں پی ڈی ایم کی قیادت بھی شریک ہوگی اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔

    عوامی مارچ کے شرکا نے گزشتہ رات روات میں گزاری، جہاں سےبلاول بھٹو کی قیادت میں آج مارچ شروع کیا جائے گا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج عوامی مارچ کے دسویں دن کا آغاز روات کے ٹی چوک سے دن 12 بجے سے کریں گے ، جس کے بعد وہ سوہاں انٹرچینچ پر عوام سے خطاب کریں گے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری براستہ ایکسپریس وے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے واقع ڈی چوک پہنچیں گے جہاں ان کا خطاب ہوگا۔دوسری جانب حکام نے ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دئیے ہیں، پارلیمنٹ اور شاہراہ دستور جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔

    پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا لی

    پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مارچ کے لیے کشمیر اور خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کیلئے کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گھبراہٹ کا شکار تھے اور اب انھیں پسینے آنے شروع ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کنٹینررات گئے ڈی چوک پہنچا دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک اورگردو نواح میں واک تھرو گیٹ لگا دیئے ہیں۔

    بلاول بھٹو اور کارکنوں کی حفاظت کے سخت اقدامات کیے جائیں گے بلاول بھٹو ڈی چوک اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرے گی۔دریں اثنا پی پی رہنما مرتضی وہاب کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ ڈی چوک جانے والے راستوں کو انتظامیہ کی جانب سے کنٹینیرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

    ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ڈی چوک سیل کر دیا۔ بلاول بھٹو کا وزیراعظم کو چوبیس گھنٹوں کا الٹی میٹم ہے، عوام کی مدد سے انہیں حکومت سے نکالیں گے عوامی مارچ سے خوفزدہ حکومت نے رات کے اس پہر کنٹینر لگا دیئے ہیں۔

    عالمی یوم خواتین پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

    دوسری جانب اس حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن ، پارکنگ پلان بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق جلسہ ایکسپریس چوک میں منعقد ہو گا جس کےلیے ذیل مقامات پر ٹریفک کے لئے ڈائیورشن ہوگی لہٰذا کسی بھی دقت سے بچنے کے لیےمتبادل راستے استعمال کریں-

    1) کلثوم پلازہ جناح ایونیو سے بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطراف سے بند گا، خیابان چوک سے ایکسپریس چوک براستہ جناح ایونیو جانیوالے حضرات کلثوم پلازہ جناح ایونیو سے ناظم الدین روڈ استعمال کریں، جبکہ جیو چوک سے خیابان آنیوالے حضرات ایمبیسی روڈ اور فضل حق روڈ متبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکیں گے،

    2) ٹی کراس ناظم الدین ایوب چوک سے بجانب ایکسپریس چوک تک بند ہوگا،ایوب چوک سے ریڈزون آنے جانے کے لیے کانسٹیٹیوشن ایونیو مارگلہ روڈ جبکہ آبپارہ کےلیے سپر مارکیٹ سے انڈرپاس پولی کلینک یاسیونتھ ایونیو متبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکیں گے،

    3) ڈی چوک سے بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطراف سے بند ہوگا،ریڈزون آنے جانے کے لیے حضرات بر استہ مارگلہ روڈ، سیکرٹریٹ چوک یا ڈھوکری چوک سہروردی کانسٹیٹیوشن ایونیو آنے جانے کے لیےمتبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکیں گے-

    ڈی آئی جی آپریشن اویس پیپلز پارٹی کے ڈی چوک میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دے رہے ہیں

    https://twitter.com/YasirMalikJourn/status/1501113508171296769

    بیٹیاں باعث رحمت،سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

  • اسلام آباد: پولی کلینک کی نرس سمیت چار افراد قتل،ملزم گرفتار

    اسلام آباد: پولی کلینک کی نرس سمیت چار افراد قتل،ملزم گرفتار

    اسلام آباد: تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ون میں فائرنگ سے پولی کلینک کی نرس سمیت چار افراد قتل کر دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی بیوی نرس اور اس کے اسٹاف کے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، اس کے بعد دوسری جگہ جا کر سسر اور بہنوئی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا ملزم کے باہر نکلنے پر پڑوس سے ایک شخص نے فائرنگ کرکے اس کو زخمی کر دیا۔

    بیٹے کی خواہش،سفاک باپ نے بیٹی پیدا ہونے پرپانچ گولیاں مار دیں

    ملزم نے یہ گھناؤنی حرکت کیوں اس کی فی الحال وجہ سامنے نہیں آئی تاہم ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے-ایس ایچ او سلیم رضا کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    ملزم رحیم نے پہلے اپنی بیوی جو کہ نرس ہے اور اس کے سٹاف پر فائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ملزم نے گھر جاکر اپنے سسر اور سالے پر بھی فائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوگئی۔فائرنگ کرتے ہوئے ایک محلے دار نے ملزم پر بھی فائر کردیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا۔پولیس نے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے سینئر افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔واقعہ کے متعلق مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

    قبل ازیں میانوالی میں بیٹے کی خواہش پر سفاک باپ نے بیٹی پیدا ہونے پرپانچ گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا پہلی اولاد بیٹی پیدا ہونے پر سفاک باپ نے 7 دن کی بیٹی کو 5 فائر مار کر قتل کردیا پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محلہ نور پورہ میں پیش آیا جہاں باپ کی فائرنگ سے 7 روز کی نومولود جاں بحق ہو گئی پولیس کے مطابق ملزم بیٹے کا خواہشمند تھا اور بیٹی پیدا ہونے پر اسے مار دیا،

    قرآن پڑھنے پرسزامیں کمی،گیتا،بائبل اورگرنتھ پڑھنے پرکمی کیوں نہیں؟ رپورٹ طلب

    افسوسناک واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او میانوالی اسمعیل الرحمن کھاڑک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے پولیس کے سنیئر افسران بھی موقع پر موجود تھے ،،ڈی پی او نے سفاک ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کا حکم دیا،کہا کہ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف میانوالی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے۔افسوسناک واقعہ کے ذمہ دار سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ باپ نے7 دن کی بچی کو اس لیے قتل کیا کہ اس کو بیٹے کی خواہش تھی ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ ہمارے ملک میں انسانی حقوق خاص طور پر خواتین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے-

    پی ٹی آئی میں ورکر کی تذلیل کی جاتی ہے۔لیلی پروین نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

  • بھارتی شخص نے کویتی خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    بھارتی شخص نے کویتی خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کویت میں ایک خاندان کے تمام افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق تین افراد پر خاندان کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارنے میں ملوث بھارتی کو عدالت میں پیش کیا ملزم نےعدالت کے سامنے میاں بیوی اور ان کی ایک بچی کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کیا۔

    کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس واقعے کی تفصیلات 3 روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تحقیقات سے لیکس کے مطابق یہ جرم 25 فروری کی صبح ساڑھے پانچ بجے ہوا۔

    ابتدائی طور پر وزارت داخلہ نے گھریلو ملازم کو گرفتار کیا جو خاندان کے لیے فی گھنٹہ کی بنیاد پر کام کرتا تھا۔ پہلے ملزم کے ساتھ تین دیگر مشتبہ افراد کو جرم سے ایک دن قبل مقتول کے گھر میں ان کی موجودگی کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔

    اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

    لیکن پورے دن کی چھان بین اور تفتیش کے بعد وزارت داخلہ نے اس قتل کو خارج از امکان قرار دے دیا اور تفتیشی اداروں نے تحقیقات کو تیز کرتے ہوئے پڑوسیوں اور ان کے گھر کے باہر لگے کیمروں کی مدد سے جرم کے سراغ اکٹھے کیے یہاں تک کہ مقتول خاندان کے گھر میں گھسنے والے شخص نے اپنی رقم ادا نہ کرنے کے پس منظر میں بجلی کاٹ کر ان سب کو قتل کردیا۔

    فوجداری سیکیورٹی سیکٹر کے اہلکاروں نے مجرم پر گھات لگا کر حملہ کیا اور اسے پکڑ لیا اسے 3 دن کے اندر فروانیہ گورنری میں واقع سلیبیہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا معلوم ہوا کہ اس کے پاس بھارت کی شہریت ہے اس نے پہلی گھر کی بجلی کاٹی اور اس کے بعد گھر میں موجود تین افراد کو قتل کردیا مجرم نے واردات کے بعد کپڑے تبدیل کیےگھر میں موجود کچھ رقم اور سونے کے زیورات بھی چرائے۔

    کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

  • عالمی یوم خواتین پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

    عالمی یوم خواتین پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

    دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل ہر عالمی دن اور خصوصی مواقع پر ڈوڈل جاری کرتا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ڈوڈل جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں خواتین کا دن آج منایا جارہا ہے آج کے دن کی مناسبت سے سرچ انجن گوگل نے بھی ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

    عالمی یوم خواتین ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں بیک وقت منایا جاتا ہے اور اس دن کو منانے کے لیے مارچ کے آغاز سے ہی تقریبات کا آغاز ہوجاتا ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    امریکا سے لے کر یورپ، ایشیا سے لے کر افریقہ تک عالمی یوم خواتین کے دن پر کئی ممالک میں خواتین سڑکوں پر نکل کر نہ صرف ریلیاں نکالتی ہیں بلکہ رقص کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

    عورت مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایات

    جنگ زدہ ممالک سمیت شورش زدہ اور غربت کے مارے ممالک میں بھی خواتین عالمی دن کے موقع پر ریلیاں اور تقاریب منعقد کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    پاکستان کے شہر لاہور میں عورت مارچ آج دوپہر 2 بجے لاہور پریس کلب سے ایجرٹن روڈ تک ہوگا جس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    عالمی یوم خواتین کا آغاز سوا ایک صدی قبل 1909 سے ہوا تھا، اس دن کو منانے کا آغاز 1908 سے قبل امریکی فیکٹریوں میں کام کرنے والی مزدور خواتین کی جانب سے اپنی تنخواہ مرد حضرات کے برابر کرنے کے لیے کیے گئے احتجاجوں کے بعد ہوا۔

    خواتین کے احتجاج کے بعد ہی وویمن نیشنل کمیشن بنایا گیا، جس کے ذریعے خواتین کے حقوق کی تحریک چلائی گئی اور پہلی بار فروری 1909 میں عالمی یوم خواتین منایا گیا لیکن بعد ازاں اس دن کو 8 مارچ کو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اقوام متحدہ (یو این) نے بھی 1977 میں ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منانے کی منظوری دی اور تب سے اس دن کو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر منایا جانے لگا ہے۔

    خواتین کا کاز اور پاکستان پیپلز پارٹی کا کاز ایک ہے ،بلاول نے عورت مارچ کی حمایت کر دی

  • اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

    اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

    کراچی: اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پرگڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ناردرن بائی پاس کے قریب دورانِ تلاشی بس سے 172.6 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق بس میں موجود بھاری مقدار میں چھالیہ اور کپڑا بھی قبضے میں لے لیا گیا، برآمد شدہ منشیات بس میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ دورانِ کارروائی مستونگ کے رہائشی نادر خان اور قلعہ عبداللہ کے رہائشی قدرت اللہ نامی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ملزمان منشیات کوئٹہ سے اسمگل کرکے کراچی کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے تھ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پولیس اہلکاروں کی عمر قید کی سزا پھانسی میں تبدیل

    قبل ازیں کوہاٹ انڈس ہائی وے پر خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی تھی کارروائی میں ہتھیاروں کے بین الصوبائی سمگلر حمید اللہ سکنہ مردان کو اسلحے سے بھری موٹر کار سمیت گرفتار کیا گیا.پکڑے جانے والے ہتھیاروں میں 3 ایس ایم جی رائفل، 2 ایم سیکسٹین رائفل، 2 مارک فور رائفل، 4 بندوق، 31 پستول اور 9000 کارتوس شامل ہیں.انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ایس ایچ او ایم آر ایس ہمایون خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی.پولیس پارٹی نے ٹنل ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کی کارروائی میں موٹر کار کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد کیا-

    قبل ازیں اے این ایف بلوچستان نے ماشکیل کے علاقے میں ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی برآمدشدہ منشیات میں 1200 کلوگرام افیون، 160 کلوگرام چرس اور 1 ہزار لیٹر ایسیٹک اینہائیڈرائڈ (ہیروئین کی تیاری میں استعمال ہونے والاکیمیائی مواد) شامل ہیں برآمدشدہ منشیات ایک غیر آباد علاقے میں ذخیرہ کی گئی تھی ،اے این ایف اور منشیات اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،اطلاعات کے مطابق برآمدہ منشیات گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی-

    بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  • انتہا پسند ہندوؤں کا دو مسلمان نوجوانوں پر تشدد،خنزیر کا گوشت کھلانے کی کوشش

    انتہا پسند ہندوؤں کا دو مسلمان نوجوانوں پر تشدد،خنزیر کا گوشت کھلانے کی کوشش

    نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسند دہشتگردوں کے مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں ،بھارت میں مسلمانوں پر سرِعام تشدد اور اُن کی تذلیل ایک معمول بن چکا ہے۔ ایسے واقعات کی ہندو نواز بھارتی حکومت مذمت کرتی ہے اور نہ ہی بلوائیوں کو عبرت ناک سزا دیتی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی دارالحکومت سے متصل گروگرام میں ہندو انتہاپسندوں نے مبینہ طور پر دو مسلمان نوجوانوں کو مذہب کے نام پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

    گروگرام پولیس کے مطابق اتوار کے روز مبینہ طور پر دو مسلم نوجوانوں کے موبائل فون چھیننے کے بعد ان کے مذہب کو لے کر نازیبا الفاظ کہے اور تشدد کا نشانہ بنایا-

    بھارتی ڈاکٹر کا اپنے پالتو جانوروں کے بغیر یوکرین چھوڑنے سے انکار

    گروگرام پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے انہیں خنزیر کا گوشت کھلانے اور سفید پاؤڈر کھانے پر مجبور کیا، واقعہ سیکٹر 45 میں رماڈا ہوٹل کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب رحمان اور اعظم مدرسے سے عطیہ جمع کرنے کے بعد اپنی موٹرسائیکل پر چکّر پور جارہے تھے دونوں مسلمان لڑکے بہار کے رہنے والے ہیں جن کی شناخت عبد الرحمان اور دوست محمد اعظم نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے سیکٹر 40 پولیس تھانہ میں ایک معاملہ درج کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم امت کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    چھٹی کے دن اسکول کے بچوں کے ساتھ تصویر،مودی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

    دوسری جانب انتہاء پسند ہندو حملہ آور موبائل فون اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع گدگ میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے غنڈوں نے دو مسلمان نوجوانوں انیس سالہ سمیر اور اکیس سالہ شمشیر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا تھا سمیر منگل کی صبح ہبلی کے کرناٹک انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا جبکہ شمشیر کی حالت نازک تھی-

    ایک مقامی رہائشی حسین کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے کارکنوں نے سمیر کے سینے پر چاقو سے وار کیا۔ اور شمشیر پر بھی مہلک ہتھیار سے حملہ کیا گیادونوں پر یہ مہلک حملہ ناراگنڈ میں بجرنگ دل کی طرف سے منعقدہ ایک اجتماع کے فوراً بعد کیا گیا جہاں مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

    فلسطین میں بھارتی سفیر اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پائے گئے

  • یوکرین شرائط پوری کرے ،فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا،روس

    یوکرین شرائط پوری کرے ،فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا،روس

    ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ یوکرین شرائط پوری کرے تو فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان کریملن نے کہا کہ یوکرین فوجی کارروائی بند کرے، غیرجانبداری کو یقینی بنانے کیلئے یوکرین اپنے آئین میں تبدیلی کرے، کریمیا کو روسی علاقہ کے طور پر تسلیم کیا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈونیسک، لوگانسک کی علیحدگی پسند جمہوریہ کو آزاد علاقوں کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

    نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی

    دوسری جانب روس یوکرین مذاکرات میں تیسرا دور اختتام پذیر ہو گیا ہے، روس اور یوکرین کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، یوکرین کا موقف ہے کہ بات چیت میں انسانی ہمدردی کی راہداریوں سے متعلق ’کچھ مثبت‘ پیش رفت ہوئی ہے، وسیع صورتحال کی بہتری کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا ہے، بیلاروس میں مذاکرات ہماری توقعات پر پورے نہیں اترے۔

    روس پر پابندیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جہاں کینیڈا نے روسی مداخلت میں شریک 10 شخصیات پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں، وہیں برطانوی وزیراعظم اور مغربی رہنماوں نے روسی تیل پر انحصار کم کرنے پر حمایت ظاہر کی ہے-

    یوکرین نے شہریوں کے محفوظ انخلا کی روسی پیشکش مسترد کر دی

    روسی نائب وزیراعظم ایلگزینڈر نواک کا کہنا ہے کہ روسی تیل کو مسترد کرنا تباہ کن ہوگا، یورپ کو روسی تیل کے علاوہ تیل فراہم کرنے میں ایک سال لگ جائے گا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔

    دوسری جانب چین کی دوستی روس سے اب بھی انتہائی مظبوط ہے، اس میں کوئی دراڑ نہیں، تایم یوکرین مسئلہ پر مزاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ چینی دوستی ’چٹان جیسی‘ ہےمختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون بہت وسیع ہیں۔

    یوکرین جنگ: روس کی خاموش حمایت پربورس جانسن سے بھارت کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ یوکرین معاملے پر چین کا موقف واضح ہے، روس اور یوکرین باہمی اختلافات کو پرامن انداز سے حل کریں، مذاکرات ہی مسائل کے حل کا بہترین راستہ ہیں اور تمام ممالک کی علاقائی خودمختاری کا احترام اور تحفظ ضروری ہے خطے کی طویل المدتی سلامتی اور امن، متوازن اور پائیدار یورپی سکیورٹی ڈھانچے سے وابستہ ہے اس سلسلے میں چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    یاد رہے چین پہلے ہی اس تنازعے کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کر چکا ہے، لیکن روس کے خلاف تجارتی اور معاشی پابندیوں پر تنقید کرتا ہے۔

    یوکرائن کا مشرقی شہرچوہویو پردوبارہ قبضے اور دو روسی کمانڈوز کو مارنے کا دعویٰ

  • 11 سالہ یوکرینی بچہ تنہا ایک ہزارکلومیٹر سفر کر کے سلواکیہ پہنچ گیا

    11 سالہ یوکرینی بچہ تنہا ایک ہزارکلومیٹر سفر کر کے سلواکیہ پہنچ گیا

    کیف: یوکرین کا 11 سالہ بچہ اکیلا سفرکرکے ایک ہزارکلومیٹردورسلواکیہ پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : بچےکی ماں نے زپوریشیا شہرپرروسی فوج کے قبضے کے بعد اپنے بیٹے کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے اسے ایک ہزار کلومیٹردورسلواکیہ میں اپنے رشتے داروں کے پاس روانہ کردیا۔

    یوکرائن کا مشرقی شہرچوہویو پردوبارہ قبضے اور دو روسی کمانڈوز کو مارنے کا دعویٰ

    بچے کے پاس ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اوراس کی ماں کی جانب سے سلواکیہ کی حکومت کولکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا جبکہ فون نمبر اس کے ہاتھ پرلکھا ہوا تھا۔

    بچے کی ماں اسے ٹرین سے روانہ کیا تھا اورخود اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لئے یوکرین میں ہی رک گئی تھیں۔ سلواکیہ پہنچنے پرحکام نے اکیلے بچے کودیکھ کراس کا بھرپوراستقبال کیا اوراسے رشتے داروں کے گھرپہنچا دیا۔

    زپوریشیا میں یورپ کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ ہے روسی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے زپوریشیا پرقبضہ کیا تھا۔

    یوکرین جنگ: روس کی خاموش حمایت پربورس جانسن سے بھارت کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ

    واضح رہے کہ یوکرین سے شہریوں کے محفوظ انخلا تک روس کی محدود جنگ بندی کی پیشکش یوکرین نے مسترد کردی ہے یوکرین نے شہریوں کے انخلا کی پیشکش کو غیراخلاقی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انخلا کے راستے شہریوں کو روس یا اس کے اتحادی ملک بیلاروس کی طرف لے جائیں گے۔

    روس نے یوکرین کے بڑے شہروں کیف، ماریوپول، خارکیف اور سومی کیلئے محدود جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاکہ شہریوں کو انخلا کی اجازت دی جاسکے۔ تاہم یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

    یوکرین نے شہریوں کے محفوظ انخلا کی روسی پیشکش مسترد کر دی