Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا لی

    پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا لی

    پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا لی-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے پی پی 26 جہلم کے سرگرم رہنما پیر سید امیرحمزہ کرمانی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آستانہ عالیہ پیر پشاوری عید گاہ جہلم کینٹ کے سجادہ نشین پیر سید امیر حمزہ کرمانی کی پی پی پی شمولیت پر مبارک باد ی-


    قبل ازیں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی ہے-

    دوسری جانب بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد جمہوری ہتھیار ہے، ہٹا کر الیکشن ریفارمز کر کے آزادانہ شفاف انتخابات ہمارا مقصد ہے۔ مارچ کے نتائج نظر آنا شروع ہو گئے ہیں-

    پی پی پی چئیرمین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت پریشان ہیں، دھمکیاں دینے پر آ گئے ہیں مگر وہ اب خود کو نہیں بچا سکتے، دھمکی جو وہ دے رہے ہیں وہ جیالوں کو نہیں جانتے جو آمروں سے ٹکراتے ہیں،

    نجی ٹی وی کی اینکر کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال علیم خان کی ساتھیوں سمیت جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت۔۔ کیا پنجاب میں پہلے عدم اعتماد آ سکتی ہے؟ کے جواب میں بلاول نے کہا کہ ہمارا نشانہ وزیراعظم ہے، طے یہی ہوا ہے مگر سیاسی کمیٹی طے کرے گی آج آصف زرداری، شہباز مولانا ملاقات کیں چیزیں سامنے آ جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے سے سب طے ہے، کوئی کنفیوژن نہیں ہے، پی پی پی کا وزیراعظم کا کوئی امیدوار نہیں ہو گا، وزیراعظم کا امیدوار اپوزیشن کا مشترکہ ہو گا اور وہ اکثریتی جماعت مسلم لیگ ن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہے سندھ حکومت ہمارے پاس ہے، پنجاب حکومت میں تبدیلیاں آئیں گی، بلوچستان میں باپ اور مولانا کا اتحاد ہے۔۔ سب فیصلے مل کر ہوں گے اور ہم جلد از جلد انتخابات چاہتے ہیں۔ فری اینڈ فیئر الیکشن۔۔ سلیکشن نہیں،

    کیا اسٹبلشمنٹ نیوٹرل ہے؟ کے جواب میں بلاول زرداری نے کہا کہ امتحان آنے والا ہے، عدم اعتماد میں سب پتہ چل جائے گا، یہ سفر ایک دن کا نہیں، پارلیمان کی اسپیس واپس لینا پڑے گی جو راتوں رات نہیں ہو سکتا۔

  • وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ اشیاء پر سبسڈی

    وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ اشیاء پر سبسڈی

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر مارچ کیلئے 2 ارب 43 کروڑ 37 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھی، آٹے، چینی، چاول اور دالوں کیلئے سبسڈی مختص کی گئی ہے، جس کے تحت مارچ کے لئے گھی پر ایک ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے-

    درآمدی گندم کے آٹے پر 54 کروڑ 30 لاکھ روپے، درآمدی چینی پر 22 کروڑ 50 لاکھ روپے، باسمتی چاول پر 50 لاکھ روپے، سیلا پر 30 لاکھ اور ٹوٹا چاول پر 72 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔

    مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا

    ذرائع نے بتایا کہ دال چنا پر 75 لاکھ روپے، دال مسور پر 90 لاکھ روپے، سفید چنے پر ایک کروڑ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 950 روپے مقرر ہے، جب کہ چینی 85 روپے فی کلو اور گھی کی فی کلو قیمت 260 روپے مقرر ہے۔

    عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں،مریم نواز

  • اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے 213 ارب ڈوب گئے

    اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے 213 ارب ڈوب گئے

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر شدید مندی کا شکار ہوگئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس کی کمیٹی سے 43 ہزار 200 کی سطح پر آگیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1501 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 1284 پوائنٹس کم ہوکر 43266 پر بند ہوا 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 43049 رہی جبکہ حصص بازار میں 23 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب روپے رہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہوکر 7445 ارب روپے ہوگئی۔

    روس یوکرین جنگ نے تیل مزید مہنگا کر دیا

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی، جن میں 301 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرگئیں اور 41 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 16 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے کے باعث سرمایہ کاروں کو 2 کھرب 13 ارب 80 کروڑ 49 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    اسٹاک ماہرین کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے روسی خام تیل کی درآمد پر پابندی کا عندیہ دینے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کے معاشی منفی اثرات کے خدشات نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو بھی لپیٹ میں لیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی یہ اثرات دیکھنے میں آئے۔

    یوکرین جنگ: روس کی خاموش حمایت پربورس جانسن سے بھارت کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ

    ماہرین کے مطابق عالمی اثرات کے ساتھ پاکستان میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر بھی سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے پیر کو شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کا تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کے خدشات نے مقامی کرنسی مارکیٹوں کو بھی متاثر کیا اور پیر کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 63 پیسے اضافے سے 177.50 سے بڑھ کر 178.13روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے کے اضافے سے 178.50 روپے ہوگئی ہے۔

    یوکرین کی طرح مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟ بیلا حدید کا دنیا…

  • فلسطین میں بھارتی سفیر اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پائے گئے

    فلسطین میں بھارتی سفیر اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پائے گئے

    راملہ: بھارت کے فلسطین کے لیے خصوصی ایلچی موکل آریہ اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق فلسطین میں بھارت کے خصوصی ایلچی موکل آریہ نے گزشتہ برس ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور ان کا دفتر راملہ میں تھا تاہم آج 36 سالہ موکل آریہ اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    بھارت کے نوجوان سفارت کار کی موت کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے عملہ جب دفتر پہنچا تو وہ مردہ حالت میں زمین پر گرے ہوئے تھے لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


    بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 36 سالہ آریہ کی اچانک موت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک بہترین اور باصلاحیت افسر تھے اور انہیں ابھی بہت کچھ کرنا تھا۔ ان کے خاندان اور اعزہ و اقارب کے ساتھ میری دلی تعزیت۔۔

    اقوام متحدہ میں بھارت کے سفیر ٹی ایس تریمورتی نے آریہ کی موت پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا، یہ ایک حقیقی صدمہ ہے۔ غیر معمولی صلاحیت کا حامل ایک رفیق کار اتنی کم عمری میں ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ان کے اہل خانہ کے ساتھ میری دلی تعزیت۔”

    خیال رہے کہ تریمورتی ماضی میں فلسطین میں بھارت کے نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
    https://twitter.com/PaliNewsBot/status/1500509978796437504?s=20&t=asQ1CxUk6katy4HhRiePFw
    فلسطین اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے موکل آریہ کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے جب کہ بھارتی وزارت خارجہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ لاش کی جلد از جلد نئی دہلی منتقلی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت اقوام متحدہ کے ان 138 ملکوں میں سے ایک ہے جو فلسطین اتھارٹی کو بطور ریاست تسلیم کرتے ہیں۔

  • چھٹی کے دن اسکول کے بچوں کے ساتھ تصویر،مودی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

    چھٹی کے دن اسکول کے بچوں کے ساتھ تصویر،مودی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

    نئی دہلی: چھٹی کے دن اسکول کا یونیفارم پہنے بچوں کے ساتھ تصویرشیئرکرانے پربھارتی وزیراعظم نریندرمودی سوشل میڈیا پرمذاق بن گئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی وزیراعظم نریندرمودی جھوٹ بولنے اوربڑھکیں مارنے پراکثر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں لیکن پھربھی بازنہیں آتے مودی نے تازہ ترین کارروائی میں اتواریعنی چھٹی والے دن اسکول کے بچوں کے ساتھ ٹرین میں سفرکرنے کی تصاویرشیئر کرادیں۔

    اللہ نے چاہا توجلد پاکستان میں موجود دوستوں سے ملاقات ہوگی،نصیرالدین شاہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر میں پونے میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کیا -افتتاح کے بعد مودی میٹرو ریل پر سوار ہوئے۔ اس دوران انہوں نے میٹرو میں بیٹھے بچوں سے بات چیت کی پی ایم مودی نے گروارے کالج میٹرو اسٹیشن سے پونے میٹرو کے آنند نگر میٹرو اسٹیشن تک کا سفر کیا۔

    اس دوران پی ایم مودی نے گروارے کالج میٹرو اسٹیشن سے آنند نگر میٹرو اسٹیشن تک کے سفر کے دوران میٹرو ٹرین میں بیٹھے اسکولی طلباء سے بات چیت کی، جس کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے


    مودی نے ٹویٹ بھی کیا کہ اپنے ننھے دوستوں کے ساتھ میڑو میں سفر۔ تصویروں کودیکھ کرسوشل میڈیا صارفین نے مودی کا خوب مذاق اڑایا۔


    ایک صارف نے کہا بیچارے مودی۔۔ پونے میں کون سا اسکول طلبا کوبلاتا ہے؟ ایک اورصارف نے لکھا اتوار کوطلبا اسکول یونیفارم میں ۔ مودی کا ایک اورڈرامہ۔


    یہ اورسوشل میڈیا صارف نے کہا مودی کا ڈرامہ عروج پرہے چھٹی کے روز بھی بچوں کواسکول یونیفارم پہنوا دیا۔یہ پہلا موقع نہیں جب مودی کا جھوٹ پکڑا گیا ہے اس سے قبل لکھے ہوئے پیغام پرصرف قلم چلانے پربھی مودی کوخوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    یوٹیوب کا مشہور پوڈکاسٹر کو خطیر رقم دینے کا فیصلہ

    https://twitter.com/atul_aga/status/1500365281839173635?s=20&t=uwOWgnGEONpNxYgnrUiWew


    https://twitter.com/Lonewollff/status/1500365798665519109?s=20&t=uwOWgnGEONpNxYgnrUiWew
    https://twitter.com/RaGa59634561/status/1500396091489284096?s=20&t=uwOWgnGEONpNxYgnrUiWew
    https://twitter.com/numan_bangash/status/1500379317142011907?s=20&t=uwOWgnGEONpNxYgnrUiWew

    یوکرین جنگ: روس کی خاموش حمایت پربورس جانسن سے بھارت کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ

  • بھارتی ڈاکٹر کا اپنے پالتو جانوروں کے بغیر یوکرین چھوڑنے سے انکار

    بھارتی ڈاکٹر کا اپنے پالتو جانوروں کے بغیر یوکرین چھوڑنے سے انکار

    کیف: یوکرین میں مقیم گری کمار پاٹل ڈونباس نامی بھارتی ڈاکٹر نے اپنے پالتو جانوروں کے بغیر ملک چھوڑنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا شہری گری کمار 15 سال قبل طب کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے یوکرین گیا جہاں اس نے پڑھائی مکمل کی اور یوکرینی ریجن ڈون باس میں رہائش اختیار کرتے ہوئے بحیثیت ڈاکٹر اپنی خدمات فراہم کرنے لگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کے یوکرین پر چڑھائی کے بعد عوام کو جنگی صورت حال کا سامنا ہے اور ہر کوئی اپنی جان بچانے کے لیے ملک سے انخلا کررہا ہے لیکن بھارتی ڈاکٹر نے اپنے پالتو جانوروں بلیک پینتھر اور جیگوار (جنگلی بلیاں) کے بغیر بھارت واپس جانے سے صاف انکار کردیا۔

    گری کمار کا کہنا ہے کہ میں اپنی جان بچانے کے لیے پینتھر اور جیگوار کو کسی صورت چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہوں کیوں کہ یہ میرے بچے ہیں، میں آخری سانس تک ان کے ساتھ رہ کر حفاظت کروں گا۔

    بھارتی ڈاکٹر نے بتایا کہ میرے والدین مجھے بھارت واپس بلا رہے ہیں لیکں میں نے انہیں صاف منع کردیا ہے، جیگوار ایک چڑیا گھر میں بیمار پڑا تھا جہاں سے میں نے اسے بچوں کی طرح گود لیا ڈاکٹر پاٹل نے جانور کا نام یاشا رکھا ہےاور پھر ساتھی کے طور پر بلیک پینتھر جس کا نام سبرینا ہے کا انتخاب کیا، جنگ کی وجہ سے آج کل اپنے جانوروں کے ساتھ بیسمنٹ میں رہ رہا ہوں۔

    بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد، مسٹر پاٹل صرف اپنی بلیوں کے لیے کھانا خریدنے کے لیے اپنے تہہ خانے سے باہر نکل رہے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نر جیگوار کی عمر 20 ماہ ہے اور مادہ پینتھر چھ ماہ کا بچہ ہے۔

    40 سالہ نوجوان نے بی بی سی کو بتایا کہ میری بڑی بلیاں میرے ساتھ تہہ خانے میں راتیں گزار رہی ہیں۔ ہمارے اردگرد بہت زیادہ بمباری ہو رہی ہے۔ بلیاں خوفزدہ ہیں، وہ کم کھا رہی ہیں۔ میں انہیں چھوڑ نہیں سکتا۔

    ڈاکٹر پاٹل کے پاس تین کتے بھی ہیں – اطالوی ماسٹف – اور وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ان کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے 84,000 سے زیادہ سبسکرائبر ہیں۔

    ڈاکٹر پاٹل کا تعلق آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے تنکو سے ہے۔ اسے امید ہے کہ بھارتی حکومت اسے اپنے تمام پالتو جانوروں کو گھر لے جانے کی اجازت دے گی۔ پچھلے ہفتے، ہندوستانی طالب علم رشبھ کوشک – جو دہرادون کا رہائشی ہے – مرکزی حکومت کے آپریشن گنگا کے ایک حصے کے طور پر اپنے بچائے گئے پالتو جانور "مالیبو” کے ساتھ انڈیا واپس گیا-

  • یوٹیوب کا مشہور پوڈکاسٹر کو خطیر رقم دینے کا فیصلہ

    یوٹیوب کا مشہور پوڈکاسٹر کو خطیر رقم دینے کا فیصلہ

    سان فرانسسكو:یوٹیوب نے مشہور پوڈکاسٹر کو خطیر رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اگرچہ یوٹیوب نے اس کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا لیکن چند مؤقر ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیوب نے مشہور پوڈکاسٹر کو خطیر رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آواز پر مبنی پوڈکاسٹ کی ویڈیو اور ڈاکیومینٹری بناسکیں۔

    یوٹیوب کا بھی تخلیق کاروں کے لیے این ایف ٹی پر غور

    رپورٹس کے مطابق یہ رقم 50 یزار ڈالر سے تین لاکھ ڈالر تک ہوسکتی ہے جو انفرادی یا کسی نیٹ ورک کو دی جارہی ہےاسے فلم اور ویڈیو بنانے کے لیے ہی خرچ کرنے کی اجازت ہوگی جس میں کیمرے اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی سہولیات بھی شامل ہیں لیکن اس سے واضح ہے کہ یہ پیشکش مشہور اور بڑے پوڈکاسٹر کو کی جائے گی۔

    اگرچہ یوٹیوب ویڈیو پلیٹ فارم ہے لیکن اس پر کئی مشہور آڈیو پوڈ کاسٹ بھی جاری ہیں ان میں ایچ تھریاور فل سینڈ پوڈکاسٹ بھی شامل ہیں۔ یوٹیوب نے اکتوبر سے ہی اس پر کام شروع کردیا تھا۔

    سب سے پہلے کینیڈا کے صارفین کو ایپ کھولے بغیر آڈیو سننےکی سہولت فراہم کی گئی اس کے بعد کائی چوک کو بھرتی کیا گیا تو پوڈکاسٹنگ کا ماہر ہے اور اسے یوٹیوب پر لایا گیا۔ دوسری جانب اسپاٹیفائی نے آڈیو سے ویڈیو تک کا سفر شروع کیا۔

    انسٹا گرام کا اپنی اسٹوریز کا نیا فیچر متعارف کروانے پر کام شروع

    دی ورج نامی مشہور ویب سائٹ نے یوٹیوب سے اس کا مؤقف جاننے کے لیے بارہا رابطہ کیا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں مل سکا ہے۔

    قبل ازیں یوٹیوب کی سی ای او سوسن ووچسکی نے ایک خط میں کہا تھا کہ ہم نے یوٹیوب ایکوسسٹم میں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ تخلیق کار ابھرتی ٹیکنالوجی سے مالی فوائد حاصل کریں جن میں این ایف ٹی جیسی چیزیں بھی شامل ہیں اس لیے ویڈیو بنانے والوں اور مداحوں کے لیے ان تجربات کو جاری رکھا جائے گا-

    نٹارکٹیکا میں تین لاکھ سے زائد آسمانی پتھر موجود ہوسکتے ہیں

    اسی خط میں گیمنگ اور شاپنگ کے لیے بھی یوٹیوب کا دائرہ وسیع کرنے کا کہا گیا تھا لیکن خط میں زور دے کر کہا گیا تھا کہ وہ ’ویب تھری‘ سے متاثر ہیں جن میں کرپٹو، ڈی سینٹرلائزڈ آٹونومس آرگنائزیشن (ڈے اے او) اور این ایف ٹی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ تخلیق کار پہلے ہی اپنی مشہور ہوجانے والی ویڈیو کو بطور این ایف ٹی فروخت کررہے ہیں ان میں سے ایک ویڈیو گزشتہ برس این ایف ٹی کے طور پر فروخت ہوئی تھی۔ اس ویڈیو کا نام ’چارلی بٹ می‘ تھا جس میں ایک چھوٹے بچی اپنے بھائی کی انگلی پر کاٹ رہی ہے یہ ویڈیو 7 لاکھ 61 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی پھر ڈیوڈ آفٹر ڈینٹسٹ نامی ایک ویڈیو این ایف ٹی کے طور پر 11 ہزار ڈالر میں بکی تھی-

    واٹس ایپ نےتین شاندار فیچرز پر کام شروع کردیا

  • یوکرین نے شہریوں کے محفوظ انخلا  کی روسی پیشکش مسترد کر دی

    یوکرین نے شہریوں کے محفوظ انخلا کی روسی پیشکش مسترد کر دی

    کیف: یوکرین سے شہریوں کے محفوظ انخلا تک روس کی محدود جنگ بندی کی پیشکش یوکرین نے مسترد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین نے شہریوں کے انخلا کی پیشکش کو غیراخلاقی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انخلا کے راستے شہریوں کو روس یا اس کے اتحادی ملک بیلاروس کی طرف لے جائیں گے۔

    یوکرائن کا مشرقی شہرچوہویو پردوبارہ قبضے اور دو روسی کمانڈوز کو مارنے کا دعویٰ

    روس نے یوکرین کے بڑے شہروں کیف، ماریوپول، خارکیف اور سومی کیلئے محدود جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاکہ شہریوں کو انخلا کی اجازت دی جاسکے۔ تاہم یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

    ویریشچک نے ٹیلی ویژن پر بریفنگ میں بتایا کہ یہ قابل قبول آپشن نہیں ہے شہری بیلاروس نہیں جارہے اور نہ وہاں سے فلائٹ کے ذریعے روس جائیں گے۔

    نائب وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت کے بعد یوکرین کو پیر کو صبح روس کی تجویز موصول ہوئی۔

    نیوزی لینڈ کا روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان،کیف کے قریب ائیرپورٹ بھی مکمل تباہ

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو روسی حملوں کی نئی لہر کے بارے میں خبردار کیا اور اپنے ملک کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے پر عالمی رہنماؤں پر تنقید کی۔

    روس یوکرین جنگ نے تیل مزید مہنگا کر دیا

    اس نے نو فلائی زون قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ایک ایسا اقدام جسے کیف کے مغربی اتحادیوں نے اس خدشے کے پیش نظر مسترد کر دیا ہے کہ یہ تنازعہ بھیج سکتا ہے جو پہلے ہی دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یورپ کا سب سے شدید ہے ماسکو کے درمیان ایک وسیع جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    روس، یوکرین میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے:امریکہ

  • منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ جامع حکمت عملی کی تشکیل پر اتفاق

    منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ جامع حکمت عملی کی تشکیل پر اتفاق

    انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس اے این ایف ہیڈکواٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوا-

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجرجنرل غلام شبیر ناریجو نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ملک کے تقریباً تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدیداراں نے شرکت کی۔

    ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی نے کہا کہ ڈی جی اے این ایف نے اجلاس میں شریک عہدیداران کو قومی انسداد منشیات پالیسی کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے کی ہدایت کی منشیات کے بڑھتے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی پالیسی کا نفاذ ناگزیر ہے۔

    خورشید شاہ،مولانا ملاقات کے بعد زرداری ہاؤس میں بڑی بیٹھک

    ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے مطابق اجلاس میں قومی انسدادِ منشیات پالیسی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا دوران اجلاس منشیات کی اسمگلنگ کے سدباب کے لئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا گیا۔

    اللہ نے چاہا توجلد پاکستان میں موجود دوستوں سے ملاقات ہوگی،نصیرالدین شاہ

    ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کے مطابق اجلاس میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیامنشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ جامع حکمت عملی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

  • نوجوانوں کی سوچ صیح سمت میں رکھنا حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے،وزیراعلی بلوچستان

    نوجوانوں کی سوچ صیح سمت میں رکھنا حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے،وزیراعلی بلوچستان

    وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا-

    باغی ٹی وی : اجلاس میں شریک چیف سیکریٹری،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے بریفنگ دی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیۓ اجلاس میں کئی ایک اہم فیصلے کئے گئے-

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان میں شامل صوبے سے متعلق نکات پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن اور تصدیق کے لیۓ محکمہ داخلہ میں خصوصی سیل کے قیام بھی فیصلہ کیا گیا-

    وزیراعلی بلوچستان نے ہدایت کی کہ قانون کے نفاذ کے زمہ دار اداروں کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن اور معلومات کے تبادلہ کے نظام کو صوبے اور ضلع کی سطح پر مستحکم بنایا جائےعوام کی جان مال کا تحفظ حکومت کی زمہ داری کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جاۓ گی ۔

    انہوں نے کہا کہ کوئیٹہ سمیت تمام شہروں میں پیٹرولنگ میں اضافہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک اور فعال رکھا جائے حکومت صوبے میں بہتر ماحول کے قیام کے لیۓ سب سے بات چیت کرنے کے لیۓ تیار ہےملک سے باہر بیٹھے لوگوں سے بھی بات چیت کے لیۓ رابطے جاری ہیں-

    وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ نوجوانوں کی سوچ صیح سمت میں رکھنا حکومت اور معاشرے کی زمہ داری ہے نوجوانوں کو تخریبی اور غیر صحمتندانہ سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیۓ معیاری تعلیم ،فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے-