Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عامر لیاقت کو پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا گیا

    عامر لیاقت کو پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا گیا

    کراچی: سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کو پاکستانی انڈسٹری کا سلمان خان کہہ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :عامر لیاقت نے حال ہی میں اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان ہے سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی صارفین نے اس پر شدید ردعمل دیا ہے-

    سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کے تیسری بیوی کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے عامر لیاقت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں صارفین نے ان چینلز پر بھی برہمی کا اظہار کیا جو عامر لیاقت کو رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا موقع دیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خدا کا واسطہ ہے بور ہوگئے بار بار اس کو دیکھ کر رمضان جیسے پاک مہینے میں بھی یہ، خوف کرو۔ کچھ لوگوں نے کہا جو شو کروارہے ہیں وہ بھی ان جیسے ہی ہوں گے۔ کچھ لوگوں نے طنزیہ کہا اس کامطلب ہے مزید میمز آئیں گی۔


    ایک صارف نے کہا جس قوم کا ایسا عالم ہوگا اس کا کیا بنے گا ایک خاتون نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارے چینلز کیا سیکھانا چاہتے ہیں بچوں کو کچھ لوگوں نے ایسے چینلز کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    ایک خاتون نے کہا رمضان ٹرانسمیشن میں کچھ بھی رمضان والا نہیں ہوتا سب کو ٹی آر پی چاہئے اس لیے ان کو لے لیا صارف نے عامر لیاقت اور ان کی تیسری بیوی کو متنازع جوڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس لیے لیا ہے تاکہ سب شو دیکھیں۔


    ایک خاتون نے عامر لیاقت کا موازنہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ کرتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے عامر لیاقت ہماری انڈسٹری کے سلمان خان ہیں جو اپنی بیویوں کو متعارف کرواتے ہیں جس کے بعد وہ انہیں چھوڑ دیتی ہیں۔

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر منظر عام پر

  • عامر لیاقت کا تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان

    عامر لیاقت کا تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، قومی اسمبلی کے رکن اور میزبان عامر لیاقت حسین رواں سال اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے-

    باغی ٹی وی : معروف فیشن میگزین ’ایف ایچ ایم‘ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ عامر لیاقت حسین اپنی نئی بیوی سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن میں نظر آئیں گے میگزین کی اس پوسٹ کو عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرواکر اس خبر کی تصدیق کی تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس ٹی وی چینل پر شو کریں گے۔

    خراب رشتہ ازدواج سے احسن انداز میں نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ،طوبیٰ انور


    خیال رہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت نے اسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے شوبز میں آنے سے متعلق کہا تھا کہ میں دانیہ کو شوبز میں لے کر آؤں گا۔

    انہوں نے کہا تھا میں پہلے بھی اپنی بیوی (طوبیٰ انور) کو ساتھ لے کر آیا تھا اور انہیں شوبز میں متعارف کروایا تھا۔ میں دانیہ کو بھی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے ساتھ لے کر آؤں گا۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اردو فلکس‘ کے ہمراہ کچھ ڈراموں پر بھی کام کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اپنی اہلیہ کو ان ڈراموں میں بھی متعارف کرائیں گے۔

    عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی

    عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل انہوں نے پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو بھی شوبز اور ٹی وی پر متعارف کرایا تھا۔

    انہوں نے دوسری بیوی طوبیٰ انور کے حوالے سے مذکورہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے یک طرفہ خلع لی اور اب اگر ان کی سابق بیوی کسی اور سے دوسری شادی کریں گی تو وہ ناجائز ہوگی۔


    واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے گزشتہ ماہ 10 فروری کو 18 سالہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عامر لیاقت نے یہ اعلان اپنی دوسری بیوی طوبیٰ انور کے خلع لینے کی تصدیق کے محض ایک دن بعد کیا تھا۔

    عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال سے طلاق دسمبر 2020 میں ہوئی تھی جب کہ طوبیٰ انور نے گزشتہ ماہ فروری میں ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔

    طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کا اعلان کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد عامر لیاقت نے خود سے 33 سال کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی تھی اور بعد ازاں مختلف انٹرویوز میں کہا تھا کہ اب وہ مزید شادیاں نہیں کریں گے۔

  • اداکار مسعود اختر 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    اداکار مسعود اختر 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    لاہور: پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار مسعود اختر 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،اداکار گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے

    باغی ٹی وی : مسعود اختر کے خاندانی ذرائع نے اداکار کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا مسعود اختر آج صبح نجی اسپتال میں انتقال کر گئے، مسعود اختر پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، انھیں اپنے جوان بیٹے کی اچانک موت کے باعث پہلے ہارٹ اٹیک ہوا تھا ان کی نماز جنازہ آج چار بجے عثمان پارک گلشن راوی ادا کی جائے گی۔

    اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑ ے 5 سال ہوگئے

    مسعود اختر کو 28 جنوری کو ناسازی طبیعت کے باعث سرگنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھے اداکار کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی حالت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مسعوداختر بہت بیمارہیں اور انہوں نے کھاناپینا بھی چھوڑ دیا ہے وہ نہ چل پارہے ہیں اور نہ کوئی بات کررہے ہیں۔ مسعود اختر کی اہلیہ نے ان کی صحت یابی کےلئے دعاکی اپیل بھی کی تھی۔

    مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے تھے 1960ء کی دہائی میں انہوں نے فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔

    بھارت:کسانوں کے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالےمعروف اداکارحادثے میں جانبحق:معاملات…

    ان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا مسعود اختر نے ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، اداکارمسعود اختر کو فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

    واضح رہے کہ 5ماہ قبل ان کا بیٹا بھی اسی مرض میں انتقال کر گیا تھا ان کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ مسعود اپنے اکلوتے بیٹے سے بہت محبت کرتے تھے اور جب سے وہ دنیا سے گیا ہے یہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کو ہر وقت صرف صاحبزادے کی یاد ستاتی رہتی ہے۔

    ورسٹائل اداکارمسعود اختر کی اسپتال میں زیرعلاج تصاویر وائرل

  • پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی بھارت میں قید پاکستانی بچے سے ملاقات

    پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی بھارت میں قید پاکستانی بچے سے ملاقات

    بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے امرتسر میں 14 سالہ پاکستانی بچے سے ملاقات کی ہے ۔

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق اصمد علی نامی بچہ آزادکشمیر کا رہائشی ہے جو گزشتہ برس اپنے کبوتروں کو پکڑنے کی کوشش میں لائن آف کنٹرول عبور کرگیا تھا اصمد علی کو 28 نومبر کو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبورکرنے پر بھارتی فوج نے گرفتارکرکے مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کے حوالے کر دیا جس نے بچے کو غیرقانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس قانون میں زیادہ سے زیادہ دو سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

    اس کے بعد اصمد کو پونچھ میں جووینائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا، اور اب وہ مقبوضہ جموں کے رنبیر سنگھ پورہ میں نابالغ مجرموں کے سنٹر میں ہے ارباب علی کے مطابق اصمد، اسٹارز اسکول میں آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے۔

    اصمد علی گزشتہ چارماہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے نابالغ بچوں کے ایک سنٹر میں ہے اس کےماموں ارباب علی نے پاکستانی اور بھارتی حکام سے اس کی رہائی کی درخواست کی تھی جس پر بھارتی وزارت داخلہ نے اصمد علی کو قونصلر تک رسائی دی ہے۔

    اصمد علی کے ماموں ارباب علی کے مطابق اصمد کو پالتو کبوتروں کا شوق ہے، اس دن اس نے انہیں اڑنے کے لیے آزاد کیا اور وہ ایل او سی کی سمت اڑ گئے، وہ صرف ایک چھوٹا بچہ ہے ان کا پیچھا کیا اور اسے احساس نہیں ہوا کہ وہ لائن آف کنٹرول کو پار کر رہا ہے پورا خاندان بہت پریشان ہے اپنی والدہ کی وفات کے بعد اصمد کی پرورش اس کے نانا محمد اسلم اور نانی خدیجہ نے کی ہے وہ ہر وقت روتے رہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستانی بچے اصمد علی کی رہائی کے لیے سرگرم بھارت میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن راہول کپور نے کہا کہ انہیں جنوری کے آخر میں اس بچے سے متعلق معلوم ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے اس کی رہائی کے لیے جدوجہد شروع کی تھی ۔

    راہول کپور نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی جدوجہد رنگ لائی ہے اور آج اس پاکستانی بچے کو قونصلر رسائی مل گئی ہے،یہ پہلی کامیابی ہے امید ہے یہ بچہ بہت جلد واپس اپنے ملک چلا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ اصمد علی کی امرتسر میں پاکستانی سفارتخانے کے اہل کاروں سے ملاقات کے بعد واپس نابالغ بچوں کے سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔

    بھارت نےکشمیری صحافی کودہشت گردی کے الزام میں گرفتارکرلیا

    واضح رہے کہ پاکستان بھارت کی قید میں پاکستانی خاتون اور ان کی 4 سالہ بیٹی کی رہائی کے کیس کی پیروی کر رہا ہے سمیرا جو کہ اپنے والدین کے ساتھ قطر میں رہتی تھی، نے ایک بھارتی مسلمان محمد شہاب سے شادی کی تھی، جو انہیں بغیر ویزے کے انڈیا لے جانے میں کامیاب رہا تھا سال 2017 میں سمیرا کو بھارتی پولیس نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    گزشتہ ماہ دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ تقریباً 5 سال سے بھارتی جیل میں قید پاکستانی خاتون سمیرا کے کیس کی بھرپور طریقے سے پیروی کر رہا ہے دفتر خارجہ کو 17 فروری کو وزارت داخلہ سے ان کی شہریت کی تصدیق موصول ہوئی تھی اور اسی دن نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بھارت کی وزارت خارجہ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا تھا عاصم افتخار نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ اپنی بیٹی ثنا فاطمہ کے ساتھ جلد ہی پاکستان واپس آئیں گی۔

    کشمیر یوتھ الائنس کا مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت

  • اقوام متحدہ کا پشاورمیں دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پردکھ کا اظہار

    اقوام متحدہ کا پشاورمیں دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پردکھ کا اظہار

    نیویارک: اقوام متحدہ نے پشاورمیں مسجد پرحملے میں جانی نقصان پردکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جناب انتونیو گوتیرس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو ٹیلی فون کر کے پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    سیکریٹری جنرل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے ذاتی طور پر صدمہ کا باعث ہے کیونکہ وہ پشاور کو اچھی طرح جانتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کے بہترین سلوک سے آگاہ ہیں۔

    پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

    انتونیوگوتریس نے پشاورواقعے پرپاکستان کی حکومت، قیادت اورعوام سے اظہارتعزیت کیا –

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان کے ساتھ تعزیت اور اظہار یکجہتی پر سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

    قبل ازیں افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی تھی ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں امام ارشاد خلیلی سمیت 56 شہید ہو گئے۔

    پشاوردھماکا:دہشتگرد کہاں سےآئےتمام معلومات موجود ہیں:وزیراعظم کی شہدا اورزخمیوں کے ورثا سے تعزیت

    پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نمازِ جمعہ کے دوران دو حملہ آور جامع مسجد کے گیٹ پر آئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد جامع مسجد میں داخل ہوئے، جس کے بعد مسجد میں دھماکا ہوا۔

    ترجمان ایل آر ایچ پشاور کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں56 افراد شہید ہوئے جبکہ 194 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، شدید زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئی، بڑی تعداد میں ڈاکٹروں اورنرسوں نےعلاج فراہم کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پشاور کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ جبکہ سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

    حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد سیف نے تصدیق کی کہ مسجد کے اندر ہونے والا دھماکا خودکش تھا جس میں دو حملہ آور ملوث تھے۔

    پیٹرول سستا،ایل پی جی 28،گھی 60 روپیہ فی کلو مہنگا

  • کراچی شہر گنجان آباد ہوچکا، سبھی اڈووں کو شہر سے باہر ہونا چاہیے،سندھ ہائیکورٹ

    کراچی شہر گنجان آباد ہوچکا، سبھی اڈووں کو شہر سے باہر ہونا چاہیے،سندھ ہائیکورٹ

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لی مارکیٹ بس اسٹینڈ ختم کرکے پلازہ بنانے کے خلاف درخواست پر سیکریٹری بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لی مارکیٹ بس اسٹینڈ ختم کرکے پلازہ بنانے سے متعلق کیس میں مقامی بس اڈے کو ختم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جسٹس سید حسن اطہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لی مارکیٹ بس اسٹینڈ ختم کرکے پلازہ بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی-

    عدالت نے دورانِ سماعت کیس میں ریمارکس دیئے کہ شہر گنجان آباد ہوچکا، سبھی اڈووں کو شہر سے باہر ہونا چاہیے۔

    سٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جیکب لائن کا برا حال ہوچکا ہے، بڑی مشکل سے بس اڈے شہر سے باہر گئے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سیکریٹری بلدیات کا جواب آنے دیں، عدالت نے سیکریٹری بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے جواب طلب کرلیا۔

    پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

    درخواست گزار ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ لی مارکیٹ پر قدیم بس اسٹینڈ قائم ہے۔ بس اسٹینڈ ختم کرکے متبادل لائٹ ہاؤس مارکیٹ بنائی جاری ہے۔

    وکیل درخواست گزار نےعدالت سے استدعا کی کہ رفاعی پلاٹ پر بسیں کھڑی ہوتی تھیں اب کمرشل پلازہ بنایا جا رہا ہے کے ایم سی، وزارت ٹرانسپورٹ کو کارروائی سے روکا جائے۔

    اپوزیشن کی سیریزکاآخری سیزن،اس کےبعد یہ ڈرامہ ختم ہوجائےگا:حسان خاورنےحقیقت بتادی

  • یوکرین جنگ:روس نے”جھوٹی” خبریں پھیلانے پر 15 سال قید کی سزا کا قانون تیار کر لیا

    یوکرین جنگ:روس نے”جھوٹی” خبریں پھیلانے پر 15 سال قید کی سزا کا قانون تیار کر لیا

    ماسکو: روسی پارلیمنٹ نے یوکرین سے جنگ کے حوالے سے "جھوٹی” خبریں پھیلانے پر 15 سال قید کی سزا کا قانونی مسودہ منظور کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین سے جنگ کے تناظر میں ایسی خبروں اور معلومات کی تشہیر جو روسی مؤقف کی مخالف ہو روس میں جرم سمجھا جائے گا، پارلیمنٹ نے15 سال قید کی سزا کا قانونی مسودہ منظور کرلیا اس نئےبل کی منظوری کامقصد غیرملکی میڈیا کی ملک میں روس کی مخالفت روکنا ہے تاکہ سزا کے ڈر سے ایسی خبر نہ چلائی جائے جو روسی مؤقف کے مخالف ہو۔

    روس کا جوابی وار: ملک بھر میں فیس بک بند کردیا: تیسری ایٹمی جنگ بھڑکنے کےخدشات بڑھ گئے

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں عام شہریوں کی ہلاکت اور روس کی فوج کو بھاری نقصان جیسی حقیقت کے منافی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ دوسری جانب روسی سرکاری میڈیا یوکرین پر حملے اور جنگ کو فوجی آپریشن قرار دے رہا ہے۔

    امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن مذکورہ قانونی مسودے پر دست خط کرکے اسے قانون کی شکل دے دیں گے جس کا اطلاق ہفتے سے ممکن ہے۔

    روس میں مذکورہ قانون کے تحت قید کی سزا کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے اس اقدام کے بعد برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) نے روس میں اپنی سروس عارضی طور پر معطل کردی ہے۔

    جوہری پلانٹ پر روسی حملہ:سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری،جنگ یا امن:بڑے فیصلے کی توقع

    قبل ازیں روسی ٹی وی چینل ’’دی رین‘‘ کے تمام ملازمین نے لائیو پروگرام میں استعفیٰ دے دیا اور آخری ٹیلی کاسٹ میں نو وار کا مطالبہ چلا دیا یوکرین میں روسی حملے کی کوریج کرنے پر پوٹن حکومت نے دی رین چینل کی نشریات کو معطل کردیا تھا۔

    جس کے بعد چینل کی بانی نتالیہ سندیوا نے آخری ٹیلی کاسٹ میں کہا تھا کہ ’’ نو ٹو وار‘‘ جس کے تمام ملازمین اسٹوڈیو سے باہر آگئے اور نشریات غیر معینہ مدد کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔

    چینل کے ملازمین بھی حکومت سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔تھے ملازمین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی استعفے شیئر کیے۔

    روس فی الفور یوکرین پرحملے روک دے:نیٹو کی دھمکی پر روس سخت غصےمیں آگیا

  • فرعون کا شاہی خنجر شہاب ثاقب سے حاصل کردہ لوہے سے تیار کیا گیا تھا، ماہرین

    فرعون کا شاہی خنجر شہاب ثاقب سے حاصل کردہ لوہے سے تیار کیا گیا تھا، ماہرین

    قاہرہ : جاپان اور مصر کے ماہرین نے فرعون توتنخ آمون کے مقبرے سے ملنے والے ایک شاہی خنجر کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ اسے شہابِ ثاقب سے حاصل کردہ لوہے سے تیار کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی:’میٹیورائٹس اینڈ پلینٹری سائنس‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع مقالے کے مطابق اس خنجر کا دستہ سونے سے بنا ہے جس میں موتی جڑے ہیں جبکہ اس کا پھل لوہے کا ہے جس پر سیاہی مائل داغ دھبے پڑ چکے ہیں-

    اردن کے‌صحرا میں 9000 سال قدیم مزاردریافت

    آئرن ایج وہ وقت تھا جب لوگوں نے آئرن پروسیسنگ ٹیکنالوجی حاصل کی تھی اور عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 1200 قبل مسیح کے بعد شروع ہوا تھا لوہے کے شہابیوں سے بنے کچھ پراگیتہاسک لوہے کے نمونے کانسی کے زمانے کے ہیں۔

    قدیم مصر کے بادشاہ توتنخمین (1361-1352 قبل مسیح) کے مقبرے میں ایک اچھی طرح سے محفوظ شدہ میٹیوریٹک لوہے کا خنجر ملا تھا۔ پھر بھی، اس کی تیاری کا طریقہ اور اصلیت غیر واضح ہے یہاں، ہم قاہرہ کے مصری میوزیم میں کیے گئے توتنخمین لوہے کے خنجر کے غیر تباہ کن دو جہتی کیمیائی تجزیوں کی اطلاع دیتے ہیں۔

    توتنخ آمون، جسے اکثر ’توتن خامن‘ بھی کہا جاتا ہے، اٹھارواں اور آخری فرعون تھا جو آج سے 3,300 سال پہلے مصر پر حکمران تھا اس کا عظیم الشان مقبرہ 1925 میں دریافت ہوا تھا جس میں سے ہزاروں قدیم اشیاء برآمد ہوئیں، جن پر آج تک تحقیق جاری ہے توتنخ آمون کا شاہی خنجر بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔

    ترکی: ’بسم اللہ‘ کی خطاطی سے مزین 19 کروڑ سال پرانا سنگ مرمر پتھردریافت

    تاریخی ریکارڈ سے معلوم ہوچکا تھا کہ یہ خنجر اصل میں شادی کا تحفہ تھا جو توتنخ آمون کے دادا ایمن ہوتپ سوم کو سلطنت ’میتانی‘ کے بادشاہ نے دیا تھا جو نسل در نسل ہوتے ہوئے بالآخر توتنخ آمون تک پہنچا تھا۔

    فروری 2020 میں قاہرہ عجائب گھر اور جاپان کے ’چیبا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ کے ماہرین نے اس خنجر کے بارے میں مزید باتیں جا ننے کےلیے جدید ایکسرے آلات استعمال کئے اس سے پہلے 2016 میں اس خنجر کے پھل پر لگے دھبوں میں نکل اور کوبالٹ دھاتوں کی معمولی مقداریں دریافت ہوچکی تھیں جدید ایکسرے آلات سے 2020 میں نئے مشاہدات سے ان ہی دھبوں میں سلفر، کلورین، کیلشیم اور زِنک بھی معمولی مقدار میں دریافت ہوئے۔

    فرعون کا زمانہ وہ تھا کہ جب فولاد سازی کو بہت خاص ہنرسمجھا جاتا تھاجبکہ لوہے/ فولاد سے بنے خنجروں اور تلواروں کو شاہی تحائف کا درجہ حاصل تھا۔

    مصرمیں مٹی کی تختیوں پر لکھی گئی صدیوں پرانی ’ڈائریاں‘ دریافت

    نئی تحقیق سے جہاں یہ معلوم ہوا کہ اس خنجر کو تقریباً 950 ڈگری سینٹی گریڈ پر کسی بھٹی میں ڈھالا گیا تھا، وہیں یہ انکشاف بھی ہوا کہ اس میں معمولی مقداروالےمادّے (ٹریس مٹیریلز) ٹھیک اسی ترتیب میں ہیں کہ جیسی’فولادی شہاب ثاقب‘ میں ہوتی ہے اس قسم کےشہابیوں میں دوسرے مادوں کی نسبت لوہے کی مقدار خاصی زیادہ ہوتی، جس کی وجہ سے انہیں لوہے والے یعنی ’فولادی شہابِ ثاقب‘ بھی کہا جاتا ہے جاپان میں ایسا ہی ایک شہابِ ثاقب کچھ سال پہلے دریافت ہوچکا ہے۔

    توتنخ آمون کے شاہی خنجر اور اس شہابیے میں ٹریس مٹیریلز کی ترکیب بالکل یکساں ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس خنجر کی تیاری کےلیے جس جگہ سے بھی کھدائی کرکے کچدھات نکالی گئی تھی، وہاں شاید لاکھوں کروڑوں سال پہلے کوئی فولادی شہابِ ثاقب ٹکرا چکا تھا۔

    عموماً خیال کیا جاتا ہے کہ لوہے کا زمانہ تقریباً 1200 قبلِ مسیح میں شروع ہوا تھا لیکن اس خنجر میں لوہے کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ شاید لوہے کے زمانے کا آغاز 1400 قبلِ مسیح کے آس پاس ہوچکا تھا۔

    وادی سوات میں بدھ مت کی قدیم ترین عبادت گاہ دریافت

  • کورونا  وبا: مزید 10 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد  سے زائد

    کورونا وبا: مزید 10 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 37 ہزار 785 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 796 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار 707 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 258 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد رہی۔

    ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 637، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 812، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 455، اسلام آباد میں ایک لاکھ چونتیس ہزار 583، بلوچستان میں 35 ہزار 363، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 94 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 559 ہو گئی ہے۔

    کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 518 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 83، خیبر پختونخوا 6 ہزار 286، اسلام آباد ایک ہزار 16، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

  • فیٹف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ کر دیا

    فیٹف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ کر دیا

    منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو گرے لسٹ میں شامل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے "روئٹرز” کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے پیرس میں جاری اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ مین شامل کر دیا ہے فئٹف نے یو اے ای کو اپنے نظام میں بڑی اور بنیادی تبدیلیاں لانے کا ٹاسک دیا ہوا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ FATF کی مزید جانچ پڑتال کے علاوہ، ‘گرے’ فہرست میں شامل ممالک کو ساکھ کو پہنچنے والے نقصان، ریٹنگ ایڈجسٹمنٹ، عالمی مالیات کے حصول میں دشواری اور لین دین کے زیادہ اخراجات کا خطرہ ہے۔

    امریکہ کےسامنےڈٹ جانا:پاکستانی قوم کا امتحان:FATF کاپاکستان کوجون تک گرےلسٹ میں ہی رکھنے کا اعلان

    ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات، خطے کا مالیاتی دارالحکومت اور سونے کا تجارتی مرکز ہے، ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کو نافذ کرنے کے لیے کام کرے گا تاکہ اس کے انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے نظام کی تاثیر کو مضبوط کیا جا سکے۔

    فیٹف کی جانب سے جاری بیان کے جواب میں، متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا کہ وہ بہتری کے لیے فیٹف کے ساتھ مل کر کام کرنے کا "مضبوط عزم” رکھتی ہے۔

    یو اے ای نے ایک بیان میں کہا، "مضبوط اقدامات اور جاری اقدامات متحدہ عرب امارات کی حکومت اور نجی شعبے کی طرف سے ملک کے مالیاتی نظام کے استحکام اور سالمیت کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔”

    یو اے ای، تیل اور گیس کا برآمد کنندہ جو کھلے کاروبار کے لیے اسناد کا دعویٰ کرتا ہے اور شاندار غیر ملکی طرز زندگی کو قابل بناتا ہے، نے حالیہ برسوں میں غیر قانونی رقم کے ہاٹ اسپاٹ کے طور پر تصویر پر قابو پانے کے لیے ضوابط کو سخت کیا ہے یہ عہدہ ملک کے لیے ایک دھچکا ہے کیونکہ خلیجی پڑوسی سعودی عرب، دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ اور سب سے بڑی عرب معیشت کے ساتھ معاشی مسابقت تیز ہو رہی ہے۔

    شاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

    واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی سینئر فیلو اور سابق امریکی ٹریژری اہلکار، کیتھرین باؤر نے کہا، "متحدہ عرب امارات کو ایک علاقائی تجارتی اور مالیاتی مرکز کے طور پر اپنے کردار کی وجہ سے غیر قانونی مالیات کے لیے موروثی خطرات ہیں۔”

    انہوں نے کہا کہ اماراتی حکام نے اپنی منی لانڈرنگ مخالف نظام کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے کافی کوششیں کی ہیں، خاص طور پر فیٹف کے 2020 کے جائزے کے بعد سے۔

    انہوں نے کہا کہ”آج فیٹف کے بیان میں شامل بقایا آئٹمز ظاہر کرتے ہیں کہ ابھی بھی کافی مقدار میں کام کرنا باقی ہے۔ یہ ایسی تبدیلیاں نہیں ہیں جو راتوں رات ہو سکتی ہیں۔”

    واچ ڈاگ کی طرف سے 2020 کی تشخیص میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے "بنیادی اور بڑی بہتری” کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پچھلے سال، اس نے 2018 میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا قانون پاس کرنے کے بعد انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے ایک ایگزیکٹو آفس قائم کیا۔

    ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے 2020 کی رپورٹ کے بعد سے دہشت گردی کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ، مجرمانہ رقم کو ضبط کرنے اور بین الاقوامی تعاون میں شامل ہونے کے معاملات پر "اہم پیش رفت” کی ہے۔

    شہباز شریف بیمار،عدالت نہ پہنچے، بریت کی درخواست بھی کی دائر

    "اس کے علاوہ، متحدہ عرب امارات نے باہمی تشخیص کی رپورٹ سے تجویز کردہ اہم اقدامات میں سے نصف سے زیادہ کو ایڈریس کیا یا بڑے پیمانے پر حل کیا،” اس نے کہا۔

    فیٹف نے کہا کہ خلیجی ریاست کو اب بین الاقوامی اینٹی منی لانڈرنگ تحقیقات میں سہولت فراہم کرنے، بعض صنعتوں بشمول رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور قیمتی پتھروں اور دھاتوں کے ڈیلروں میں خطرات کے انتظام اور معیشت میں مشکوک لین دین کی نشاندہی پر پیش رفت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    بہتری کے دیگر شعبوں میں منی لانڈرنگ کے خلاف مالیاتی انٹیلی جنس کا استعمال، منی لانڈرنگ کے مقدمات کی "متحدہ عرب امارات کے رسک پروفائل سے ہم آہنگ” کی بڑھتی ہوئی تحقیقات اور پراسیکیوشن شامل ہیں، اور پابندیوں کی چوری کو فعال طور پر شناخت کرنا اور ان کا مقابلہ کرنا بھی شامل ہیں-

    واضح رہے کہ فیٖٹف نے پاکستان کے مزید 4 ماہ یعنی جون تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلا ن کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے ۔ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،عدالت نے اہم شخصیت کو نوٹس جاری کر دیا

    وفاقی وزیرحماد اظہر ایف اے ٹی ایف کے اس فیصلے سے متعلق کہا کہ پاکستان اب اپنے دونوں FATF ایکشن پلان کو مکمل کرنے سے صرف 2 آئٹمز دور ہے۔ ، ان کا کہنا تھاکہ ایم ایل ایکشن پلان: 7 میں سے 6 آئٹمز کو ایک بے مثال ٹائم فریم کے اندر حل کیا گیا۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ TF ایکشن پلان: 27 میں سے 26 آئٹمز پر توجہ دی گئی۔ کئی ممالک کا خیال ہے کہ ہم نے یہ منصوبہ پہلے ہی مکمل کر لیا ہے۔

    خیال رہے کہ گرے لسٹ میں شامل ممالک کو ایف اے ٹی ایف کی اضافی نگرانی، ساکھ کو نقصان پہنچنے ، عالمی درجہ بندی ،دنیا بھر سے سرمائے کے حصول میں دشواری اورمالیاتی لین دین میں زیادہ اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کیا ہے؟

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایک عالمی ادارہ ہے، جس کا قیام 1989 میں جی سیون سمٹ کی جانب سے پیرس میں عمل میں آیا۔ اس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کی روک تھام تھا۔ تاہم 2011 میں اس کے مینڈیٹ میں اضافہ کرتے ہوئے اس کے مقاصد بڑھا دیے گئے۔

    ان مقاصد میں بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردی، کالے دھن کو سفید کرنے اور اس قسم کے دوسرے خطرات سے محفوظ رکھنا اور اس حوالے سے مناسب قانونی، انضباطی اور عملی اقدامات طے کرنا تھا۔

    بلوچستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے نام سامنے آنے چاہیے،سلیم مانڈوی والا

    ادارے کے کُل 38 ارکان میں امریکہ، برطانیہ، چین اور بھارت بھی شامل ہیں جب کہ پاکستان اس کا رکن نہیں۔ ادارے کا اجلاس ہر چار ماہ بعد، یعنی سال میں تین بار ہوتا ہے، جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس کی جاری کردہ سفارشات پر کس حد تک عمل کیا گیا ہے۔

    گرے لسٹ اور بلیک لسٹ کیا ہے؟

    ادارہ عمومی طور پر انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق قوانین اور ان کے نفاذ کی نگرانی کرتا ہے۔ جن ممالک کے قوانین اور ان کے نفاذ میں مسائل ہوں تو ان کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

    اگرچہ ایف اے ٹی ایف خود کسی ملک پر پابندیاں عائد نہیں کرتا مگر ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر سکتے ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف ممالک کی نگرانی کے لیے لسٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے جنہیں گرے لسٹ اور بلیک لسٹ کہا جاتا ہے۔

    بلیک لسٹ میں ان ہائی رسک ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جن کے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق قوانین اور قواعد میں سقم موجود ہو۔ ان ممالک کے حوالے سے قوی امکان ہوتا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک ان پر پابندیاں بھی عائد کر سکتے ہیں۔

    گرے لسٹ میں ان ممالک کو ڈالا جاتا ہے جن کے قوانین اور ان کے نفاذ میں مسائل ہوں اور وہ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مل کر ان قانونی خامیوں کو دور کرنے کے لیے اعادہ کریں۔

    عملہ صفائی کی نااہلی ہر طرف گندگی و تعفن