Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی

    پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی

    راولپنڈی: پاک بحریہ نے جاسوسی کے لیے آنے والی بھارتی جدید ترین آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی اور اسے بھاگنے پر مجبور کردیا-

    باغی ٹی وی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک بحریہ نے یکم مارچ کو جاسوسی کے لیے آنے والی بھارتی جدید ترین آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیوکو وکیل فراہم کرنے کیلئے بھارت کو ایک اور موقع دیدیا


    پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کا راستہ روک کر اسے بھاگنے پر مجبور کردیا، بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوز کو مذموم مقاصد کے ساتھ پاکستان کے خلاف تعینات کیا تاہم پاک بحریہ نے ایک بار پھر مسلسل چوکس رہ کر پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

    اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد:مسودے پرصرف 80 سے زائد اراکین کے دستخط:نئی بحث چھڑ گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ سیکیورٹی ماحول اور پاک بحریہ کی جاری مشق سی سپارک 2022ء کے دوران یہ اہم واقعہ ہے، ہندوستانی آبدوز پاکستان میری ٹائم زون میں جاسوسی اور مشق سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لیے آئی تھی، پاک بحریہ نے مشقوں کے دوران سخت نگرانی اور چوکنا رہنے کے طریقہ کار کا اطلاق کیا تھا، پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے یکم مارچ کو جدید ترین ہندوستانی کلوری کلاس آبدوز کو قبل از وقت روکا اور ٹریک کیا۔

    بھارتی عملہ غائب، پاکستان نے دی یوکرین میں پھنسے بے یارومددگار بھارتی طلبہ کو پناہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں یہ چوتھی بھارتی آبدوز پکڑی گئی ہے، یہ پاک بحریہ کی صلاحیت اور پاکستان کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔

    حالیہ 5 برس میں بھارت کی چوتھی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی گئی-

    تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی ،بلاول بھٹو

  • وزیر آباد میں زمیندار نے کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنادیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے لیا

    وزیر آباد میں زمیندار نے کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنادیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے لیا

    سیالکوٹ: اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے وزیر آباد میں زمیندار کی جانب سے بچوں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بتایا گیا کہ وزیر آباد میں زمیندار کی جانب سے بچوں کو تشدد کا بنایا گیاپنجاب میں چودھری اور سندھ میں سائیں اپنے اپنے بچوں کی تربیت ایسے ہی کرتے ہیں کہ خود صوفے پر بیٹھ کر بچوں سےتشدد کرواتے ہیں تاکہ چودراہٹ اگلی نسل کو منتقل ہو۔

    شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالا سوتیلا بھتیجا گرفتار

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ کی ٹیم کو متاثرہ بچوں اور ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیر آباد میں زمیندار نے کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ناک سے لکیریں بھی نکلواتا رہا، بچوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، تشدد کا نشانہ بنانے والے زمیندار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، کمسن بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا-

    قبل ازیں دس سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سفاک ملزم کو عدالت نے سزا سنائی تھی راولپنڈی نے اپنی 10سالہ بیٹی سے زیادتی کرنیوالے درندہ صفت مجرم کو معزز عدالت سے عمر قید اور 01لا کھ روپے جرمانے کی سزا سنوا دی مجرم طارق حبیب کو سزا معزز عدالت کے جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے سنائی،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں سال 2021 میں تھانہ سٹی میں درج کیاگیا تھا-

    گاڑی میں اسلحہ کی نوک پر لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے مجرم طارق حبیب کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے،خواتین اوربچوں پر تشدد،زیادتی اورہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو قرار واقعی سزا ملنا انصاف کی فتح ہے-

    دس سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سفاک ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیوکو وکیل فراہم کرنے کیلئے بھارت کو ایک اور موقع دیدیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیوکو وکیل فراہم کرنے کیلئے بھارت کو ایک اور موقع دیدیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کے لیے 13 اپریل تک بھارت کو ایک اور موقع دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل لارجر بینچ نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کلبھوشن یادیو کو حکومتی وکیل فراہم کرنے کے لیے وزارت قانون کی درخواست پر سماعت کی-

    اٹارنی جنرل نے بھارت سے کلبھوشن پر ہوئے رابطوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا اٹارنی جنرل نے کہا بھارت چاہتا ہے کہ یہاں کارروائی رک جائے اور وہ عالمی عدالت انصاف جا سکے۔

    :3مارچ پاکستان میں بھارت کی دہشتگردکارروائیوں کی تلخ یاد دہانی کا دن:مگربھارت پھرباز نہ آیا

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے میں پاکستان کی عدالت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور سزائے موت پر نظرثانی کا معاملہ پاکستان پر ہی چھوڑا گیا، شاید بھارت فیصلہ ٹھیک سے سمجھ نہیں پایا۔

    عدالت نے استفسار کیا کیا اس معاملے پر کوئی ایکٹ بھی پاس ہو گیا ہے؟ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بتایا گزشتہ برس دسمبر میں اس معاملے پر ایکٹ منظور ہو گیا ہے، جس کے مطابق غیر ملکی سے متعلق ایسی درخواست وزارت قانون دائر کر سکتی ہے، مگر بھارت کلبھوشن کو وکیل فراہمی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور وہ کہتا ہے نہ آپ کا پہلا قانون ٹھیک تھا نہ ہی نیا ایکٹ۔

    اٹارنی جنرل نے کہا بھارت صرف اور صرف پاکستان کو شرمندہ کرنا چاہتا ہے، الحمد اللہ پاکستان نے بھارت کا ہر حربہ اپنے اقدامات سے ناکام بنادیا۔

    چیف جسٹس نے کہا بھارت اپنے شہری کو انسان کے طور پر بھی دیکھے، کلبھوشن بھارتی شہری ہے لیکن ہم اسے ایک انسان کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

    ہمارے ارکان اسمبلی بکاؤ مال نہیں ، شاہ محمود قریشی

    اٹارنی جنرل نے کہا بھارت کلبھوشن کو صرف ایک اثاثہ سمجھتا ہے انسان نہیں، بھارت نے جب کلبھوشن کو بھیجا تو اس کو انسان کے کاغذوں سے نکال دیا اور کہا تھا یہ مبارک پٹیل ہے کلبھوشن نہیں، جب اس طرح کے انٹیلی جنس افسر بھجوائے جاتے ہیں تو اس کا ایک ڈیزائن ہوتا ہے، بھارت اس لئے اس عدالت نہیں آ رہا کہ اس کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔

    عدالت نے بھارت کو ایک اور موقع دیتے ہوئے کہا بھارت کلبھوشن کو انسان سمجھ کر دوبارہ فیصلہ کرے-

    کلبھوشن یادیو کون ہے؟

    حسین مبارک پٹیل کے فرضی نام سے بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن سُدھیر یادیو کے پاسپورٹ کی کاپی کے مطابق وہ 30 اگست 1968 کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر سانگلی میں پیدا ہوا ممبئی کے مضافاتی علاقے پووائی کے رہائشی کلبھوشن یادیو کا تعلق پولیس افسران کے خاندان سے ہے۔

    کلبھوشن یادیو کو یہ فرضی نام، جس کا اس نے اپنی اعترافی ویڈیو میں انکشاف کیا، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان میں خفیہ معلومات اکٹھا کرنے کے لیے دیا گیا تھا اپنے بیان میں بھارتی شہری نے کہا تھا کہ وہ نیوی میں حاضر سروس افسر ہے، تاہم اس کے اس دعوے کی بھارت نے تردید کی تھی۔

    8 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالرتک پہنچ گیا

    کلبھوشن یادیو نے مزید کہا کہ اس نے 1987 میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور 1991 میں بھارتی نیوی میں شمولیت اختیار کی، جہاں اس نے دسمبر 2001 تک فرائض انجام دیئے پارلیمنٹ حملے کے بعد اس نے بھارت میں انفارمیشن اینڈ انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے اپنی خدمات دینے کا آغاز کیا میں اب بھی بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہوں اور بطور کمیشنڈ افسر میری ریٹائرمنٹ 2022 میں ہوگی۔‘

    جبکہ بھارت نے کہا کہ وہ نیوی کا سابق افسر ہے۔

    کلبھوشن کے اہلخانہ نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ کلبھوشن یادیو وقت سے قبل نیوی سے ریٹائرمنٹ لے کر کاروباری شخص بن گیا تھا اور اسی سلسلے میں وہ اکثر بیرون ملک بھی جاتا تھا۔

    تھر کول پلانٹ میں دھماکہ،5 افراد زخمی

    ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’کلبھوشن یادیو ایرانی بندرگاہ شہر بندر عباس سے فیریز آپریٹ کرنے کے قانونی کاروبار سے منسلک تھا۔

    کلبھوشن کا کہنا تھا کہ اس نے 2003 میں انٹیلی جنس آپریشنز کا آغاز کیا اور چابہار، ایران میں کاروبار کا آغاز کیا جہاں اس کی شناخت خفیہ تھی اور اس نے 2003 اور 2004 میں کراچی کے دورے کیے 2013 کے آخر میں اس نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے ذمہ داریاں پوری کرنا شروع کی اور کراچی اور بلوچستان میں کئی تخریبی کارروائیوں میں کردار ادا کیا۔

    کلبھوشن نے کہا کہ پاکستان میں اس کے داخل ہونے کا مقصد فنڈنگ لینے والے بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقات کرنا اور قتل سمیت مختلف گھناؤنی کارروائیوں میں ان سے تعاون کرنا تھا بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کی متعدد کارروائیوں کے پیچھے ‘را’ کا ہاتھ ہے۔

    ناکے پرگاڑی نہ روکنے پرپولیس نے فائرنگ کردی،کار سوار نوجوان زخمی

    کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو پاکستان کے حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔

    تاہم انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے الزام لگایا کہ کلبھوشن یادیو کو پاکستان نے ایران سے اغوا کیا۔

    بھارتی انٹیلی جنس عہدیداروں نے شبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس کلبھوشن یادیو کے فون کی نگرانی کر رہی تھی اور اس کی فون کالز سے اس کی شناخت ظاہر ہوئی۔

    فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کلبھوشن یادیو کا ٹرائل کیا اور سزائے موت سنائی

    عدم اعتماد ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے بغیر بھی ہوجائے گی، شاہد خاقان…

  • سندھ حکومت شاہ رخ جتوئی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی

    سندھ حکومت شاہ رخ جتوئی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی

    اسلام آباد: سندھ حکومت قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں شاہ رخ جتوئی اور ساتھی مجرمان کی عمر قید کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی جس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے شاہ رخ جتوئی پر سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی حمایت کردی کہا کہ جب قتل پر راضی نامہ ہوگیا تو دہشت گردی کی دفعات برقرار کیسے رہ سکتی ہے؟-

    شاہ رخ جتوئی کے وکیل نے کہا کہ شاہ رخ کے خلاف دہشت گردی کا کیس نہیں بنتا، سپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ کا فیصلہ واضح ہے، راضی نامہ ہونے کے باوجود شاہ رخ جتوئی 8 سال سے جیل میں ہے۔

    شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف

    دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سندھ حکومت بتائے کیا دہشت گردی کی دفع الگ سے برقرار رہ سکتی ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ لطیف کھوسہ نے کہا کہ شاہ رخ جتوئی کے خلاف اصل کیس تو 302 کا تھا، جب قتل پر راضی نامہ ہوگیا تو دہشت گردی کیسے برقرار رہ سکتی ہے؟ اگر شاہ زیب صرف زخمی ہوتا تو دہشتگردی کی دفعہ بھی نہ لگتی۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی قانون میں کہاں لکھا ہے کہ راضی نامہ نہیں ہوسکتا ؟ وکیل شاہ رخ جتوئی نے کہا کہ اگر عدالت یہ قرار دے تو بہت لوگوں کا بھلا ہو جائے گا جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت ایسا کوئی فیصلہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، دہشت گردی اور قتل دو الگ الگ جرائم ہیں۔

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ دہشت گردی کے کیس میں سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا سڑک پر کسی کو کلاشنکوف سے قتل کرنا دہشت گردی نہیں ہوگی؟ اس پر پراسیکیورٹر جنرل نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں یہ دہشت گردی ہے لیکن عدالتی فیصلے کے مطابق نہیں ہے، شاہ رخ جتوئی 17 سال کا بچہ تھا رات گیارہ بجے گلی میں واقعہ پیش آیا، مقتول کے اہل خانہ راضی نامہ کرکے آسٹریلیا منتقل ہو چکے ہیں۔

    تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی ،بلاول بھٹو

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جو سوال اٹھائے ہیں ان پر فریقین کو مزید تیاری کا موقع دیتے ہیں، ضروری ہوا تو عدالتی معاون مقرر کرکے لارجر بنچ کی درخواست بھی کریں گے بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔

    قبل ازیں رواں ماہ جنوری میں کراچی کے پوش علاقے میں 2012 میں قتل ہونے والے شاہ زیب کے کیس کے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کے بعد سینٹرل جیل کے کئی مزید بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا تھا کراچی کی سڑک پر کھلے عام نوجوان شاہ زیب کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی مبینہ طور پر 8 ماہ سے کراچی کے نجی و غیر معروف اسپتال میں ٹھاٹ سے رہ رہا تھا۔

    شاہ رخ جتوئی کراچی میں قمرالاسلام اسپتال کی بالائی منزل پر رہ رہا تھا، قمرالاسلام اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہےجہاں شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود ایک قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا تھا شاہ رخ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا، شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

    عدم اعتماد ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے بغیر بھی ہوجائے گی، شاہد خاقان…

  • روس کا یوکرین کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

    روس کا یوکرین کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

    ماسکو: روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے مطابق یوکرین کے 484 ٹینک اور47 ڈرون سمیت دیگردفاعی ہتھیارتباہ کردئیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طورپریوکرین کے 1533اثاثے تباہ کردئیے گئے ہیں۔

    بھارت نےیوکرین میں بھارتی طلبا کویرغمال بنانےکا روسی دعویٰ مسترد کردیا

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روس سے یوکرین میں خوںریزی روکنے اورفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

    عالمی عدالت انصاف میں یوکرین پرحملےمیں شہریوں کی ہلاکت پرروس کیخلاف ممکنہ جنگی جرائم کےسلسلےمیں درخواست پرکارروائی کا آغازہوگیا ہے یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت میں درخواست دی ہے۔

    یوکرین کے مختلف شہروں میں روس کےحملے جاری ہیں دارالحکومت کیف میں 4 دھماکے ہوئے تاہم دھماکوں کے بعد صورتحال واضح نہیں۔

    قبل ازیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کے بعد سے اب تک 9000 روسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ روس کے یوکرین پرحملے کے بعد سے اب تک 9000 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    بھارتی عملہ غائب، پاکستان نے دی یوکرین میں پھنسے بے یارومددگار بھارتی طلبہ کو پناہ

    صدرزیلنسکی کا کہنا تھا حملہ آورفوج کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ واپس اپنے گھرجائیں۔ حملہ آورروسی فوج کویہاں نہ سکون ملے گے نہ کھانا صرف یوکرینی عوام کی جانب سے مزاحمت ملے گی۔ایسی مزاحمت جو وہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ یوکرین کے عوام حملہ آورروسی فوجیوں کوبتا دیں گے کہ حب الوطنی کے ساتھ لڑی جانے والی جنگ کیسی ہوتی ہے۔

    قبل ازیں یوکرین کی وزارت دفاع نے روس کے ساتھ جاری جھڑپوں کے دوران میدان جنگ سے پکڑے گئے فوجیوں کو رہا کرنے کے لیے شرط عائد کی تھی یوکرین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین پر حملہ کرنے والے روسی فوجیوں کی پریشان حال مائیں آئیں اور میدان جنگ سے پکڑے گئے اپنے بیٹوں کو لے جائیں تاہم شرط یہ ہے کہ وہ کیف، یوکرین آئیں۔

    یوکرین کی جانب سے روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے اس اقدام کو اٹھایا گیا ، جس میں کہا گیا تھا کہ پکڑے جانے والے روسی فوجیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ٹیلی فون نمبرز اور ای میل ایڈریس بھی شائع کردیا ہے۔

    اس سے قبل یوکرین نے متعدد بار درجنوں روسی فوجیوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا کہ جبکہ یونیفارم میں ملبوس نہتے نوجوانوں کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز آن لائن گردش کر رہی ہیں۔

    کیف نے روسی والدین کے لیے ٹیلی فون ہاٹ لائن قائم کر کے حملے کے حق میں روس عوام کی حمایت کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے ہاٹ لائن قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ روسی والدین معلوم کر سکیں کہ آیا ان کے بیٹے مرنے والوں میں شامل ہیں یا پکڑے گئے۔

    دوسری جانب یوکرین پر حملے کے بعد حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ لڑائی میں اب تک 5840 سے زائد فوجی مارے گئے ہیں، گو کہ اس دعوے کی تصدیق نہیں کی جا سکی روس نے تسلیم کیا تھا کہ اسے نقصان ہوا لیکن اب تک کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

    سوشل میڈیا کمپنیز نے یو کرین میں روسی افواج کا راستہ روکنےکیلئے اہم حکمت عملی…

  • ناکے پرگاڑی نہ روکنے پرپولیس نے فائرنگ کردی،کار سوار نوجوان زخمی

    ناکے پرگاڑی نہ روکنے پرپولیس نے فائرنگ کردی،کار سوار نوجوان زخمی

    لاہور میں ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر پولیس نے فائرنگ کردی جس سے کار سوار نوجوان زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں ناکے پر نہ رکنے والے 22 سالہ نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے گولی مار دی، نوجوان گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او شیخ وسیم اختر انچارج چوکی سگیاں اور ناکے کے 4 اہلکار معطل کر دیئے اور کارروائی کا آغاز کردیا۔

    گزشتہ رات ناکے پر اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، گاڑی نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کردی، گولی گاڑی کی ڈگی سے ہوتی ہوئی ایک آدمی کی ٹانگ میں لگی۔

    رکشہ نہ روکنے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

    اعلی حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ جاں بحق خاتون کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائےگا-

    قبل ازیں رکشہ نہ روکنے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی تھی پنجاب کے شہر ڈسکہ میں پٹرولنگ پولیس اہلکار کی جانب سے رکشہ نہ روکنے پر خاتون پر فائرنگ کی گئی، خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی گجرانوالہ کی رہائشی خاتون 33 سالہ تنزیلہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے رکشہ پر جا رہی تھی کہ پولیس نے رکشہ روکا، رکشہ ڈرائیور نے ناکے پر پولیس کے اشارے کے باوجود رکشہ نہ روکا، جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے رکشہ میں سوار خاتون جاں بحق ہو گئی تھی-

    شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالا سوتیلا بھتیجا گرفتار

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیالکوٹ میں پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے اے ایس آئی کی فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گرفتار اے ایس آئی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ جاں بحق خاتون کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔اے ایس آئی کی فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار سخت سزا کا مستحق ہے۔

  • پرتگالی تجزیہ نگار نے ارنب گوسوامی کو "ملک دشمن” قرار دے دیا

    پرتگالی تجزیہ نگار نے ارنب گوسوامی کو "ملک دشمن” قرار دے دیا

    ممبئی: بھارتی صحافی اور بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی کے سربراہ ارنب گوسوامی اپنے ہی چینل پر تنقید کا نشانہ بن گئے-

    باغی ٹی وی : منگل کو ریپبلک ٹی وی کے ایک ڈیبیٹ شو میں ریپبلک ٹی وی کے سربراہ ارنب گوسوامی نے یوکرین-روس کے جاری بحران میں مؤثر مداخلت نہ کرنے پر مغربی ممالک بشمول امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور دیگر کے خلاف بیانات دیئے تھے-

    ارنب گوسوامی نے رائے دی کہ مغرب صرف دوسروں کو ہی لیکچر نہیں دے سکتا کیونکہ یہ ایک انفلیکیشن پوائنٹ ہے اور جوہری جنگ کے خطرات کے درمیان عام شہری مارے جا رہے ہیں۔

    شو میں، ارنب نے مغرب اور نیٹو ممالک سے کہا تھا کہ وہ یا تو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت کریں یا یوکرین پر بمباری روکنے کے لیے براہ راست مداخلت کریں۔

    تاہم اسی شو کا ایک کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے جس میں ارنب گوسوامی کو اہل پرتگالی پینلسٹ کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا-

    ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارنب گوسوامی کا ایک پرتگالی پینلسٹ کی طرف سے تنقید کا نشانہ بننے کا ایک مختصر کلپ جب انہوں نے یوکرین میں جاری جھڑپوں کے بارے میں مغرب کے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا تو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پروائرل ہے۔

    گوسوامی یوکرین پر روسی فوجی حملے پر بات کر رہے تھے اور انہوں نے اپنے پرائم ٹائم ٹی وی شو کے لیے کئی بین الاقوامی پینلسٹ کو مدعو کیا تھا۔ ان کے مہمانوں میں سے ایک گلبرٹ ڈاکٹرو تھے، جوپرتگال کے دارالحکومت لزبن سے بحث میں شامل ہوئے تھے۔

    گوسوامی کے طنز پر ڈاکٹرو نے کہا کہ ریپبلک ٹی وی کے بانی کا ادارتی موقف ہندوستان کے مفادات کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا، "آپ نے ایک کینگرو کورٹ قائم کی ہے آپ لفظ ڈی ایسکیلیٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں، میں آپ سے اپنے الفاظ اور بیانات پر غور کرنے کے لیے کہنا چاہتا ہوں۔

    اقوام متحدہ میں یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف قرارداد منظور

    ڈاکٹرو نے کہا کہ آپ انتہائی سخت الفاظ میں بات کر رہے ہیں اور آپ بہت جذباتی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ آپ نے ایک مقرر کو سفاکانہ انداز میں روکا جو کہ رائے کے تبادلے میں مددگار نہیں ہے میں حیران ہوں کہ آپ کا ادارتی موقف جاری بحران کے حوالے سے اتنا متعصبانہ ہے۔

    اگر یہ نیٹو کے خلاف جنگ ہے پیوٹن کا آخری کھیل نیٹو کو دکھانا مسٹر پیوٹن کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ انڈیا، چین کے ساتھ، سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ہوں گے (یوکرین پر روسی حملے سے)۔ اس لیے آپ کا پروگرام آپ کے اپنے ملک کے مفادات کے خلاف ہے۔

    پرتگالی پینلسٹ نے کہا کہ ارنب گوسوامی صرف یوکرین کے صدر زیلنسکی کے دفتر سے نکلنے والے الزامات کو دہرا رہے ہیں اور واشنگٹن کی طرف سے اس کو بڑھاوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ارنب نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ اس بحث کے لیے موزوں نہیں تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے جاری تنازعہ پر ریپبلک ٹی وی کی ادارتی پوزیشن سے ملک کو نقصان پہنچے گا اور وہ جو شو نشر کر رہا ہے وہ اس کے اپنے ملک کے مفادات کے خلاف ہے۔

    بھارت: حجاب کےخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر 19 سالہ لڑکی پر مقدمہ درج

    عوامی تذلیل سے ناراض، گوسوامی نے اپنے جارح مزاج اور تند و تیز لہجے میں اپنے مہمان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تقریر کے لیے شکریہ مسٹر ڈاکٹرو، یہ نہیں کہ کسی نے اس کے لیے کہا ہو۔ دوسری بات یہ کہ ادارتی حیثیت میری ہے۔ آپ وہاں لزبن میں بیٹھ کر مجھے لیکچر دے رہے ہیں۔ براہ کرم اپنے آپ کو لیکچر دیں اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ کیا سوال کی سیدھی سادگی آپ کو تکلیف دینے لگی ہے؟-

    زیر بحث مہمان نے گوسوامی کی طرف سے اس جارحانہ ردعمل پر شو سے آؤٹ ہو گئے-

    سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل ہونے کے بعد سے ارنب کو صارفین اور معورف شکصیات کی جان سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-ٕ

    یورپ کےبعد امریکہ نے بھی روس پرشکنجہ کس دیا:لڑائی میں بھی شدت آگئی


    ایک بھارتی مصنف انیرودھ نے لکھا کہ ارنب کے پینل پر لزبن سے تعلق رکھنے والے اس ماہر نے اسے نہ صرف اس کی اعتدال پسندی کی مہارت پر تعلیم دی بلکہ یہ بھی ظاہر کیا کہ وہ ملک دشمن ہے۔


    کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ "سابق صحافی” ارنب گوسوامی کو یہ بتانے کے لیے لزبن کے ایک ماہر کی ضرورت تھی کہ ان کا پروگرام دراصل ہندوستان مخالف تھا۔
    https://twitter.com/zoo_bear/status/1498771429264818177?s=20&t=4wnAgT2spAhGL7aoyvuW2A
    ایک اور بھارتی محمد زبیر نے کہا کہ ارنب کو اسی کے چینل پر ملک دشمن بول دیا گیا کہ آپ اپنے ملک کے مفاد کے خلاف ہیں-

    گوسوامی نے 2017 میں بی جے پی ایم پی راجیو چندر شیکھر کی مدد سے ریپبلک ٹی وی کی بنیاد رکھی تھی۔ بی جے پی حکومت کے سامنے اپنی معروضیت کے حوالے کرنے پر انہیں معمول کی تنقید کا سامنا رہتا ہے-

    پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے،امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے…

  • بھارت نےیوکرین میں بھارتی طلبا کویرغمال بنانےکا روسی دعویٰ مسترد کردیا

    بھارت نےیوکرین میں بھارتی طلبا کویرغمال بنانےکا روسی دعویٰ مسترد کردیا

    ماسکو: بھارت نے یوکرین میں بھارتی طلبا کویرغمال بنانے کا روسی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طلبا کویوکرینی حکام کی جانب سے یرغمال بنانے اورانہیں شورش زدہ علاقوں میں بھیجنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

    بھارتی عملہ غائب، پاکستان نے دی یوکرین میں پھنسے بے یارومددگار بھارتی طلبہ کو پناہ

    روسی وزارت دفاع نے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین کےحکام نے خارکیف میں بھارتی طلبا کویرغمال بنا رکھا ہے اورانہیں یوکرین سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے-

    روسی وزارت دفاع نے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی طلبا کے بڑے گروپ کویوکرین اورپولینڈ کی سرحد سے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے بلکہ انہیں ایسے علاقوں میں جانے کے لئے زبردستی مجبورکیا جارہا ہے جہاں لڑائی جاری ہے۔روسی فوجی بھارتی طلبا کوبحفاظت نکالنے کے لئے ہرقسم کا اقدام کرنے کوتیارہیں-

    واضح رہے کہ بھارت نے یوکرین میں اپنے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے اور یوکرین پر روسی فوج کے حملے میں بھارتی طالب علموں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرینی فورسز کی جانب سے بھارتی طالب علموں کو انخلاکے وقت بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    رومانیہ کا فوجی ہیلی کاپٹرگر کا تباہ،7 فوجی ہلاک

    بھارتی طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہیں پولینڈ کی سرحد پریوکرینی گارڈز کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ سلاخوں سے ان پر تشدد کیا گیا اور بال کھینچ کھینچ کر انہیں سرحد عبور کرنے سے روکا گیا۔ دوسری جانب یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں کی اذیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب ان کے سفارتخانے نے فون سننا ہی بند کردیئے اور مودی سرکارنے آنکھیں بند کر لیں۔

    ادھر س وقت یوکرین میں جنگی حالات میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان بھارتیوں کی بھی مدد کر رہا ہے، اس مشکل وقت میں انسانیت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے، پاکستان نے بھارتی طالبعلموں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے جبکہ ان کا اپنا عملہ غائب ہے، جس کی تصدیق بھارتی خود کر رہے ہیں۔

    روس نے بھارت کا بھی شکریہ ادا کردیا

  • ہمارے ارکان اسمبلی بکاؤ مال نہیں ، شاہ محمود قریشی

    ہمارے ارکان اسمبلی بکاؤ مال نہیں ، شاہ محمود قریشی

    میرپور خاص: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی زرداری بہکاوے میں نہیں آئیں گے، زر اور زرداری کی سیاست ان کو خرید نا چاہتے ہیں لیکن یہ بکاؤ مال نہیں-

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میر پورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ اینڈ ڈپلومیسی سے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور ہمارا واضح مؤقف ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں پاکستان 20 سال حالت جنگ میں رہا اور معاشی نقصانا ت کا سامنا کیا۔

    تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی ،بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ میں شدت تمام یورپین ممالک کے لیے نقصان دہ ہو گا تاہم ہم کسی گروپ کا حصہ نہیں بنیں گے روس یوکرین تنازعہ پر منیر اکرم نے پاکستان کا مؤقف بہتر انداز میں پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگ بڑھی تو یورپ کی معیشت پر منفی اثر پڑے گا، پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، مستقل حل ایک سفارتی حل ہے جس کیلئے پاکستان بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے، یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلاء کیلئے پولینڈ و دیگر ممالک سے مدد مانگی ہے اور انہوں نے مثبت تاثر دیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی ممالک خود تسلیم کر رہے ہیں کہ روس پر پابندیاں مسئلے کا مستقل حل نہیں۔ پولینڈ، ہنگری اور دیگر ممالک سے اپنے شہریوں کی حفاظت سے متعلق رابطے میں ہیں کئی طالبعلم محفوظ مقام تک پہنچا دیئے گئے ہیں اور باقی بچوں کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    عدم اعتماد ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے بغیر بھی ہوجائے گی، شاہد خاقان عباسی

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے نے یوکرین میں بلا امیتاز بھارتی طلبہ اور شہریوں کو بھی مدد فراہم کی ہے جبکہ بھارتی طلبہ اور شہریوں کی امداد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی کیونکہ طلبہ گھبرائے ہوئے تھے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ہوا نکل چکی ہے، ق لیگ نے اپنا عہد عمران خان کے ساتھ نبھانے کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات پہلی نہیں تھی بلکہ ہر ہفتے ملاقات ہوتی ہے جب کہ ہم تو روزانہ ہی ملتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپ نہیں ہے بلکہ ایک گروپ ہے جس کا نام عمران خان ہے، ہمیں اعتماد ہے ہمارے ایم این ایز اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے، زر اور زرداری کی سیاست ان کو خرید نا چاہتے ہیں لیکن یہ بکاؤ مال نہیں۔

    8 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالرتک پہنچ گیا

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوا کہ کل کنڈیاری میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی اور وہاں تصدم کی فضا پیدا کی، میچور سیاسی جماعتیں ایسا نہیں کرتی ہیں، بے نظیر کی عادت ایسی نہیں تھی، ہوسکتا ہے کہ نئی پیپلز پارٹی جو زرداری لیگ ہے اس کا شیوا ضرور ہوسکتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی پی نے سندھ اور کراچی کا وار زون بنا دیا ہے، خیرپور میں پرسوں 9 قتل ہوئے تھے جی تھری لے کر لوگ گھوم رہے تھے پولیس کے سامنے، نوابشاہ میں لاشیں پڑی ہوتی ہیں تو یہ جنازے پڑھنے نہیں جاتے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ آصف زرداری کی مخالفت کے باوجود بےنظیر بھٹو نے مجھے پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر بنایا تھا جبکہ آصف زرداری، احمد مختار کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر بنانا چاہتے تھے۔ آصف زرداری مجھے سمجھ ہی نہیں پائے۔

    اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • بھارتی عملہ غائب، پاکستان نے دی یوکرین میں پھنسے بے یارومددگار بھارتی طلبہ کو پناہ

    بھارتی عملہ غائب، پاکستان نے دی یوکرین میں پھنسے بے یارومددگار بھارتی طلبہ کو پناہ

    یوکرین پر روسی حملے کے بعد وہاں پھنسے بھارتی طالبعلموں کی حفاظت کرنے میں جہاں بھارت ناکام ہو گیا،وہیں اس مشکل وقت میں انسانیت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے، پاکستان نے بھارتی طالبعلموں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس وقت یوکرین میں جنگی حالات میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان بھارتیوں کی بھی مدد کر رہا ہے، جبکہ ان کا اپنا عملہ غائب ہے، جس کی تصدیق بھارتی خود کر رہے ہیں۔


    سوشل میڈیا پر بھارتی طالبعلم کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے، جس میں بھارتی طالبعلموں کو پاکستانی سفارت خانے میں آرام سے بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    جنگ زدہ یوکرین میں پھنسا ایک اور بھارتی طالب علم جاں بحق


    پاکستانی سفارت خانے نے ان بھارتی طلبہ کو ایک ایسے وقت میں پناہ دی جب انہیں خارکیو سے لیویو جانے کے لیے بھارتی سفارت خانے نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔
    https://twitter.com/ashoswai/status/1498958498809454594?s=20&t=dFQegZi1lKhzvRde5ILskA
    بھارت کے معروف صحافی اور پروفیسر اشوک سوین نے بھی ویڈیو شیئر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ رومانیہ کی سرحد پر بھارتی سفارتخانے کا عملہ موجود نہیں تھا، لیکن پاکستانی سفارتخانہ بھارتیوں کی مدد کے لیے موجود تھا۔

     

    پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے،امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے…

    پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اقدام کو عالمی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے اور طلبہ یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت نے یوکرین میں اپنے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے اور یوکرین پر روسی فوج کے حملے میں بھارتی طالب علموں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرینی فورسز کی جانب سے بھارتی طالب علموں کو انخلاکے وقت بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہیں پولینڈ کی سرحد پریوکرینی گارڈز کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ سلاخوں سے ان پر تشدد کیا گیا اور بال کھینچ کھینچ کر انہیں سرحد عبور کرنے سے روکا گیا۔ دوسری جانب یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں کی اذیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب ان کے سفارتخانے نے فون سننا ہی بند کردیئے اور مودی سرکارنے آنکھیں بند کر لیں۔

    جنگ میں5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں،یوکرین