Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مریخ پر پراسرار پودا،ماہرین نے خبردار کر دیا

    مریخ پر پراسرار پودا،ماہرین نے خبردار کر دیا

    کیلیفورنیا: امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے چند روز قبل جاری کی جس میں ایک چھوٹا سا پودا دکھائی دے رہا ہے جو بظاہر مٹی سے بنا ہے-

    باغی ٹی وی : اس تصویر کو مریخ پر موجود ’’کیوریوسٹی روور‘‘ نے اپنے طاقتور کیمرے کی مدد سے کھینچا ہے ناسا نے کیوریوسٹی نامی یہ خودکار گاڑی یعنی روور 2012 میں مریخ پر اتاری تھی اور تب سے آج تک یہ مریخ کے مختلف مقامات کی سیر کرتے ہوئے وہاں کی ہزاروں تصویریں کھینچ کر زمین پر بھیج چکی ہے-

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے ستاروں کی پہلی تصویر کھینچ لی


    ناسا کے مطابق یہ تازہ ترین تصویر اس روور نے جمعہ 25 فروری 2022 کے روز بھیجی تھی جسے ایک ہی مقام کی مختلف زاویوں سے لی گئی آٹھ تصویروں کو یکجا کرکے تیار کیا گیا ہے۔

    کیوریوسٹی روور کے روبوٹ بازو پر نصب ’’مارس ہینڈ لینس امیجر‘‘ (MAHLI) نے پوزیشن بدل بدل کر اس جگہ کی چند تصویریں کھینچیں جنہیں اس کے خودکار امیج پروسیسر کی مدد سے وہیں پر یکجا کرکے حتمی تصویر میں تبدیل کیا گیا۔

    بین الاقوامی خلائی اسٹیشن 2031 میں سمندر برد کر دیا جائے گا ،ناسا


    ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر کو مریخ پر زندگی کا ثبوت ہر گز نہ سمجھا جائے بلکہ وہاں جاری مختلف قدرتی عوامل کے نتیجے میں (جن کا زندگی سے کوئی تعلق نہیں) مریخ کی مٹی اور چھوٹے چھوٹے پتھروں نے آپس میں مل کر ایسی شکل اختیار کرلی ہے۔

    7 سال قبل خلا میں بھیجا گیا اسپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرائے گا

    قبل ازیں امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’ناسا‘ نے جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ (JWST) کی ستاروں کی کھینچی ہوئی پہلی آزمائشی تصویر جاری کی تھی ناسا کی جانب سے جاری کی جانے والی یہ تصویر شمالی آسمان کے مشہور جھرمٹ ’دُبّ اکبر‘ (بڑے ریچھ) کے ستاروں کی تھی جن میں سے اہم ستارہ ’ایچ ڈی 84406‘ ہے جو ہماری زمین سے 258 نوری سال دور ہے۔ (یعنی اس ستارے کی روشنی ہم تک پہنچنے میں 258 سال لگ جاتے ہیں۔)

    2020 میں ہونے والے ایک غیرمعمولی آسمانی واقعے کو ایک نیا عالمی ریکارڈ قرار دیا…

  • تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی ،بلاول بھٹو

    تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی ،بلاول بھٹو

    چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہے تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی۔

    باغی ٹی وی : چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہے پیپلزپارٹی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے جمہوری طریقہ ہی اپنائے گی یہ خوش آئند ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں ہم بڑے عرسے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں ۔عدم اعتماد سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے ۔

    اسلام آباد پہنچ کرحساب لیں گے:بلاول بھٹو کا گھوٹکی میں خطاب

    بلاول زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کے وقت ہم نے حکومت کو ٹریلر دکھا یا تھا وزیراعظم کواس بار بھی ایسے ہی شکست دیں گےجیسے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹربنا کردی تھی امید ہے عدم اعتماد سے عمران خان کو ایک بار پھر پارلیمان میں شکست دیں گے-

    انہوں نے حکومتی اتحادیوں سے رابطے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کون کون ہم سے رابطہ کر رہا ہے وقت آنے پر سب کارڈ سامنے لائیں گےتحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا جس کا مقصد شفاف انتخابات ہوگا ہر گزرتا ایک ایک دن عمران خان کے لیے مشکل ہوتا جارہاہے ۔

    تھر کول پلانٹ میں دھماکہ،5 افراد زخمی

    قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو ختم کرنا ہوگا۔ملک پر کٹھ پتلی حکومت مسلط، الٹی گنتی شروع ہوچکی، جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچ کر ان سے حساب لے گا گھوٹکی میں عوامی لانگ مارچ سے خطاب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم پنجاب میں داخل ہورہے ہیں، اب تو دما دم مست قلندر ہوگا، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کا وقت آگیا۔

    عدم اعتماد ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے بغیر بھی ہوجائے گی، شاہد خاقان عباسی

    انہوں نے کہا تھا کہ پوری دنیا کو نظر آئے گا، کون عوام کے ساتھ اور کون سلیکٹڈ چور کے ساتھ کھڑا ہے، جمہوری اور انسانی حقوق پر ڈاکہ مارنے والے کو جانا ہوگا، جس نے جیب، پیٹ اور ووٹ پر ڈاکا مارا، اسے برداشت نہیں کرسکتے یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نے ہر آدمی کی زندگی مشکل بنادی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بعد انہوں نے عزم کرلیا تھا، سلیکٹڈ کو اس صوبے سے ایک ووٹ نہیں ملنا چاہیے، عمران خان کو گھوٹکی میں اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹیلی کام محصولات 2021ء میں بڑھ کر644 ارب روپے ہوگئے ہیں،پی ٹی اے

  • عدم اعتماد ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے بغیر بھی ہوجائے گی، شاہد خاقان عباسی

    عدم اعتماد ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے بغیر بھی ہوجائے گی، شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کے بغیر بھی ہوجائے گی-

    باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ق لیگ کے اپنے فیصلے ہیں ،عدم اعتماد سے ان کا تعلق نہیں ۔عدم اعتماد پر ہمارے نمبر اتحادیوں کے بغیر بھی پورے ہیں عدم اعتماد پر آج پیپلزپارٹی سمیت سب جماعتیں متحد ہیں عدم اعتماد پر جن لوگوں کا ہمارے ساتھ رابطہ ہے وہ پراعتماد ہیں ایمپائر کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔

    حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کیلئے بارودی سرنگ بچھا دی ہے،شاہد خاقان عباسی

    ن لیگی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 48گھنٹے میں ریکوزیشن چلی جائے گی ریکوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کے لیے اجلاس سے متعلق جمع کرائی جائے گی۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جانے کے بعد حکومت بنانے سے متعلق محمد زبیر کی بات کا ان کوہی بہتر علم ہوگا میری رائے میں عمران خان کے جانے کے بعد حکومت بننی ہی نہیں چاہیے حکومت ناکام ہوچکی ہے ،جن کو مشکل وقت سے نمٹنے کا تجربہ ہے ان کو آنے دیں ۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جلد بازی میں ریلیف پیکج کا آخر کار عوام کو ہی نتیجہ بھگتنا پڑتا ہے۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر بوجھ پڑ گیا ،کل ان لوگوں نے عوام میں بھی جانا ہے ۔

    عمران خان آئی ایم ایف کو بھی چکردے رہاہے:شہبازشریف بھی عمران خان کے فین…

    قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت نے بلکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کے لیے بارودی سرنگ بچھا دی ہے وزیر اعظم نے تقریر میں اپنی تمام پالیسیوں کی نفی کی، وزیر اعظم نے کہا حکومت مہنگائی میں کمی کررہی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے-

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اضافی قرضے لے کر حکومت کے ان منصوبوں کو پورا کرے گا 3 سے 4 سو ارب روپے کے مزید قرضے لئے جائیں گے، حکومت قرضے لے گی تو اس کا روپے پر اثر ہوگا اور ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی، افسوس کی بات ہے حکومت 4 سال میں عوام کو کچھ نہ دے سکی۔

    پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی،اپوزیشن کے بیانات پر حکومتی وزرا کا ردعمل

  • کورونا وبا: 19 افراد جاں بحق، مزید 768 کیسز رپورٹ

    کورونا وبا: 19 افراد جاں بحق، مزید 768 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید19 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 35 ہزار281 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 768 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملکہ برطانیہ نے کورونا کو شکست دے دی

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 11 ہزار 754 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار دوسو سینتیس ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.17 فیصد رہی اس کے علاوہ 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 928، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 386، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار12، اسلام آباد میں ایک لاکھ چونتیس ہزار 496، بلوچستان میں 35 ہزار 357، آزاد کشمیر میں 43 ہزار44 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 531 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 80، خیبر پختونخوا چھ ہزار 280، اسلام آباد ایک ہزار 14، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت

  • 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالرتک پہنچ گیا

    8 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالرتک پہنچ گیا

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالرتک پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان بیورو آف اسٹیٹیکس کے گزشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا فروری تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 82 فیصد یا 14.4 ڈالر زائد رہا۔

    تھر کول پلانٹ میں دھماکہ،5 افراد زخمی

    آٹھ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 82.26 فیصد اضافہ ہوا،وفاقی حکومت نے تجارتی خسارے کا سالانہ ہدف 28.4 ارب ڈالر مقرر کیا تھا جو 7مہینوں ہی میں پورا ہوگیا اس عرصے کے دوران درآمدات 55 فیصد اضافے کے ساتھ 52ارب 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں-

    جولائی تا فروری برآمدات میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 20 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات کا حجم 16.3 ارب ڈالر رہا تھا۔

    راولپنڈی: بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

    8 ماہ میں درآمدات میں 55.08 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصے میں برآمدات میں 25.88 فیصد اضافہ ہوا وزارت تجارت نے اب تخمینہ لگایا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر برآمدات 31 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کی نسبت فروری میں تجارتی خسارے میں 9.69 فیصداضافہ ہوا، فروری 2022 میں تجارتی خسارہ 3 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا، فروری میں درآمدات 5 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں،جو گذشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 28.3 فیصد یا 1.3 ارب ڈالر زیادہ ہے اس عرصے میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں جو گذشتہ سال کی زیرتبصرہ مدت سے 36 فیصد یا 74 کروڑ ڈالر زائد ہے۔

    بھارت کی پاکستان کو اپنے متنازعہ منصوبوں کےدورے کی یقین دہانی

  • تھر کول پلانٹ میں دھماکہ،5 افراد زخمی

    تھر کول پلانٹ میں دھماکہ،5 افراد زخمی

    تھر میں اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ (ای پی ٹی ایل) کے کول پاور پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینگرو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پلانٹ کے 330 میگاواٹ یونٹ 1 کے کول کنویئر یونٹ میں دھماکا شام 5 بجے ہوا جس میں 5 افراد متاثر ہوئے-


    کمپنی کی جانب سے زخمیوں کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی گئیں تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے-

    بیان میں کہا گیا کہ ‘فوری طور پر ایمرجنسی اور سیفٹی ٹیموں کو متحرک کردیا گیا تھا، ایسے موقع پر ہماری اولین ترجیح ہمارے عملے کی سلامتی ہوتی ہے اور ہم انہیں تمام ضروری تعاون فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

    اینگرو نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا کنویئر بیلٹ سسٹم میں ہوا جو پاور پلانٹ میں کوئلہ فراہم کرتا ہےبیان کے مطابق یہ بتانا ضروری ہے کہ پاور پلانٹ شیڈول کے مطابق بند تھا جبکہ ایک ایک یونٹ پہلے ہی سے غیر فعال تھا اور ایک اور دورا یونٹ فعال تھا۔

    کمپنی نے کہا کہ وہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپریشنل یونٹ کو بند کر رہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں بیان میں کہا گیا کہ مزید تفصیلات اس وقت شیئر کی جائیں گی جب اضافی معلومات دستیاب ہوں گی۔
    https://twitter.com/Abuzariii_/status/1499101219687747593?s=20&t=vTLSc1h1auhRS-ilvXE1yQ
    پولیس ذرائع نے پلانٹ کی انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معمولی نوعیت کا واقعہ تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی لیکن آگ پر وقت پر قابو لیا گیا تھا، پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    ملک کے پہلے 660 میگاواٹ کا پاورپلانٹ کی تعمیرپاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اپریل 2016 میں شروع ہوئی تھی اور 660 میگاواٹ پاور پیدا کرنے کا آغاز دسمبر 2018 میں ہونا تھا تاہم کول پاور پلانٹ نے نیشنل گرڈ کے لیے مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار مارچ 2019 میں 330 میگاواٹ کے ساتھ شروع کی تھی۔

  • اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) اوراے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی : اے این ایف حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانے والے مسافر عادل خان کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو حکام نے اسے مشکوک قراردیا۔

    ایف آئی اے کی کاروائی،بلیک میلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    ترجمان اے این ایف کے مطابق سامان کوکھول کرچیک کیا گیا تو کٹنگ بورڈ کے اندرچھپائی گئی ایک کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ملزم عادل خان کوگرفتارکرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    اے این ایف بلوچستان نے ماشکیل کے علاقے میں ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی برآمدشدہ منشیات میں 1200 کلوگرام افیون، 160 کلوگرام چرس اور 1 ہزار لیٹر ایسیٹک اینہائیڈرائڈ (ہیروئین کی تیاری میں استعمال ہونے والاکیمیائی مواد) شامل ہیں برآمدشدہ منشیات ایک غیر آباد علاقے میں ذخیرہ کی گئی تھی ،اے این ایف اور منشیات اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،اطلاعات کے مطابق برآمدہ منشیات گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی ،برآمدہ منشیات اے این ایف پولیس سٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیاتھا-

    بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    قبل ازیں اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی نے جہلم میں مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی جہلم کی تحصیل سوہاوہ بس اسٹاپ کے قریب تلاشی کے دوران گاڑی سے 7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی برآمد شدہ منشیات کی 4 کلوگرام مقدارگرفتار ملزمہ کے ذاتی قبضے، جبکہ 3 کلوگرام مقدار گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی گاڑی میں سوار3 ملزمان جن میں راولپنڈی کے رہائشی ثاقب علی، بہزاد حیدر اور لاہور کی رہائشی نسرین بی بی نامی شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا تھا-

    اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی کی مشترکہ کاروائی، بھاری مقدار میں…

  • دنیا کی مہنگی ترین ہزاروں گاڑیوں سے لدا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا

    دنیا کی مہنگی ترین ہزاروں گاڑیوں سے لدا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا

    نیویارک: دنیا کی مہنگی ترین چار ہزار گاڑیوں سے لدا مال بردار بحری جہاز بحراوقیانوس میں ڈوب گیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جرمنی سے امریکہ ہزاروں قیمتی گاڑیاں لے جانے والے بحری جہاز میں اچانک آگ لگ گئی تھی جبکہ ہزاروں قیمتی گاڑیوں کی مالیت تقریبا 27 ارب پاکستانی روپے جو تقریبا 155 ملین امریکی ڈالر بنتے ہیں۔ٕ

    امریکا میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آتشزدگی

    فلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز پر موجود عملے کے 22 ارکان کو پرتگال کی بحریہ نے بحفاظت نکال لیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

    بحری جہاز پر موجود چار ہزار گاڑیوں میں زیادہ تر لگژری کارز تھیں ان میں پورشے اور بینٹلے جیسی مہنگی ترین گاڑیاں بھی شامل تھیں جن کی انفرادی قیمت ہی 70 ہزار برطانوی پاؤنڈ تک ہوتی ہے۔

    رومانیہ کا فوجی ہیلی کاپٹرگر کا تباہ،7 فوجی ہلاک

    لگژری کاریں بنانے والی بینٹلے کمپنی کے مطابق جہاز پر اُن کی 189 نئی گاڑیاں موجود تھیں جبکہ پورشے کمپنی نے کہا ہے کہ ڈوبنے والے جہاز پر ان کی 1100 گاڑیاں لدی ہوئی تھیں۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق والکس ویگن کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان گاڑیوں کی انشورنس کی مالیت 116 ملین برطانوی پاؤنڈ بنے گی

    عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سےبھری کشتی تباہ کردی

  • راولپنڈی: بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

    راولپنڈی: بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

    راولپنڈی میں بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا آج پریکٹس کا تیسرا روز تھا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں صبح سے جاری بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کا شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل یہ آخری پریکٹس سیشن تھا۔

    تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی تھی ٹرافی کودونوں ممالک کےکرکٹ لیجنڈز کی مناسبت سے ’بینوقادرٹرافی‘ کا نام دیا گیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اورآسٹریلیوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کی رونمائی کی اورٹرافی کے ساتھ تصاویربنوائیں۔

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اورکرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مشترکہ طورپرمتعارف کرائی گئی ٹرافی کودونوں ملکوں کے لیجنڈ لیگ اسپنرز عبدالقادر اوررچی بینوسے منسوب کیا گیا ہے جس کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔

    پی ایس ایل کھیلنے والے دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی کا IPL کھیلنے سے انکار

    آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

    سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔

    سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    سن علی نےانگلش کاؤنٹی لنکا شائرکرکٹ سے معاہدہ کر لیا

  • اقوام متحدہ میں یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ میں یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔

    باغی ٹی وی: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد میں روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے یوکرین سے روسی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے جنرل اسمبلی سیشن میں 193 میں سے 141 رکن ممالک نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ 5 ممالک روس، بیلاروس، شمالی کوریا، شام اور ایریٹریا نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

    یوکرین پرروسی حملہ:برطانیہ میں روسی گیس کپمنی کو اربوں ڈالرز کا نقصان

    ووٹنگ کے دوران پاکستان سمیت 35ممالک نے غیر حاضر رہتے ہوئے اس معاملہ پرغیر جانبداری کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کے مستقل مندوب منیر نے روس یوکرین تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع سفارتکاری کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہےکشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہے امید ہے سفارتکاری فوجی تنازع ٹال سکتی ہے سب کیلئے یکساں تحفظ کے اصول کو برقرار رکھنا چاہیے۔ان اصولوں کو عالمی سطح پر قبول کیا جانا چاہیے۔

    اس ووٹنگ سے قبل اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر سرجی کسلٹسیا نے کہا کہ روس نے یوکرین سے موجود ہونے کا حق چھین لیا ہے۔

    دوسری جانب روسی سفیر ویسیلی نیبنزیا کا کہنا تھا کہ روس مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسند تنازع حل کروانا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ 1997 کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی ہنگامی میٹنگ ہے۔

    سوشل میڈیا کمپنیز نے یو کرین میں روسی افواج کا راستہ روکنےکیلئے اہم حکمت عملی ترتیب دے دی

    قبل ازیں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے خبردار کیا ہے کہ اگر تیسری عالمی جنگ ہوئی تو وہ ایٹمی ہتھیاروں سے لڑی جائے گی اور زیادہ تباہ کن ہوگی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کونسل کے اجلاس سے ریکارڈ شدہ ویڈیو خطاب میں متنبہ کیا کہ تیسری عالمی جنگ چِھڑ سکتی ہے۔

    روسی وزیر خارجہ نے سرگئی لاوروف یوکرین کی جانب سے ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر کہا اگر تھرڈ ورلڈ وار ہوتی ہے تو وہ ایٹمی جنگ ہوگی اور سب کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی آسٹریلیا کی جانب سے یوکرین کو ایٹمی ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر سرگئی لاوروف نے دھمکی دی کہ اگر یوکرین نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو اسے حقیقی معنوں میں خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    جنگ میں5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں،یوکرین

    روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم امید ہے کہ روسی ایتھلیٹس، کھلاڑیوں، صحافیوں اور نمائندوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا سرگئی لاوروف نے یوکرین میں حملے کا دفاع کیا اور فوجی جارحیت کو خصوصی ملٹری آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

    واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملوں کا ساتواں روز ہے جس پر مغربی ممالک نے صدر پوٹن سمیت روسی بینکوں، کمپنیوں، تاجروں اور اداروں پابندیاں عائد کرچکی ہیں جب کہ روسی افواج دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوچکی ہیں۔

    انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کی رکنیت معطل کر دی