Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

    نیٹ فلکس کی مشہور سیریز "دی کراؤن” میں استعمال ہونے والے 2 لاکھ ڈالرز مالیت کے نوادرات چوری ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹ فلکس نے تصدیق کی کہ چوری ہونے والی نادر اشیا کی تعداد 350 کے قریب بنتی ہے۔ چوری ہونے والی اشیا میں سونے اور چاندی کا سامان بھی شامل ہے۔

    نیٹ فلیکس ترجمان کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والی اشیا کا متبادل منگوا لیا گیا ہے اور امید ہے کہ اس چوری کے واقعے سے سیریز کی عکس بندی متاثر نہیں ہو گی اور امید ہے چوری ہونے والی اشیا جلد واپس مل جائیں گی۔

    برطانوی شاہی خاندان "دی کراؤن” کے خلاف قانونی کاروائی کر سکتا ہے قانونی ماہرین

    ساؤتھ یارک شائر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چوری اس وقت ہوئی جب 3 گاڑیوں میں موجود لوگ سب سامان اٹھا کر لے گئے۔

    یاد رہے کہ اس وقت “دا کراؤن” کے پانچویں سیزن کی عکس بندی کی جا رہی ہے، سیزن 5 کی عکس بندی جولائی میں شروع ہوئی تھی اور سیزن کے دوران ملکہ الزبتھ دوئم کو بھی دکھایا جائے گا۔ “دا کراؤن” کا پانچواں سیزن رواں سال نومبر میں نشر کیا جائے گا جس میں لیڈی ڈیانا کا کردار آسٹریلوی اداکارہ ایلزبتھ ڈبیکی ادا کرتی دکھائی دیں گی-

    ’دی کراؤن‘ سیریز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی زندگی پر مبنی ہے اور سیریز کا آغاز ہی ان کی جوانی، شادی اور تخت سنبھالنے سے ہوتا ہے سیریز میں نہ صرف شاہی محل میں ہونے والی سازشوں اور معاشقوں کو دکھایا گیا بلکہ اس میں برطانوی شاہی خاندان کے دنیا بھر کی سیاست پر پڑنے والے اثرات کے اہم واقعات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے’دی کراؤن‘ سیریز کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی

    مذکورہ سیریز کا پہلا سیزن 2016 میں جاری کیا گیا تھا، پہلے سیزن میں 1947 سے 1955 کے شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا ’دی کراؤن‘ کا دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی 1956 سے 1964 کے عرصے کے دوران گھومتی ہے-

    ’دی کراؤن‘ سیریز کا تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز ہوا اور اس میں 1964 سے 1977 کا دور دکھایا گیا تھا ویب سیریز کا چوتھا سیزن گزشتہ برس نومبر میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں 1977 سے لے کر 1986 یا 1988 تک کا دور دکھایا گیا اب پانچویں سیزن میں 1988 سے لے کر 1999 تک کا دور دکھائے جانے کا امکان ہے۔

    مذکورہ سیزن کے بعد ’دی کراؤن‘ کا آخری چھٹا سیزن بھی جاری کیا جائے گا اور تمام سیزنز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ کے گرد گھومے گی۔

    اداکارہ صبا قمرجلد شادی کرنے والی ہیں ان کے شوہرکو جانتی ہوں،انوشے اشرف

  • یوٹیوب،گوگل اور ٹوئٹر نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں

    یوٹیوب،گوگل اور ٹوئٹر نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں

    فیس بک کے بعد یوٹیوب،گوگل اور ٹوئٹر نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملوں کے بعد یوٹیوب نے لاتعداد روسی ویڈیوز ہٹا دیں جن میں تشدد اور جنگ سے متعلق مواد نشر کیا گیا تھا۔

    یوکرین پر حملہ: میٹا نے روسی سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی لگا دی

    دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے بھی یوکرین پر حملے کے بعد روسی میڈیا، حکومتی اداروں اور شخصیات پر جزوی پابندی عائد کردی جن میں اشتہارات کی بندش بھی شامل ہے۔ ٹویٹر نے یوکرین پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔

    گوگل کا بھی کہنا ہے کہ روسی میڈیا اور افراد پر پابندیاں نافذ کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

    امریکا اور یورپین یونین نے بھی ٹیکنالوجی کے شعبوں جیسے سافٹ ویئرز، آلات، کمپیوٹرز، سیکیورٹی اپڈیٹس، لیزز اور سینسرز سمیت دیگر کئی اشیا کی خریدوفروخت پر پابندی لگا دی ہے۔

    یوکرینی صدر کی یوکرائن کے فوجیوں کے ساتھ ملٹری بیس پرکافی پیتے ویڈیو وائرل

    اس طرح روس اپنی فوج کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق آلات حاصل نہیں کرپائے گا جس سے روس کی فوجی مہارت اور جاسوسی میں نمایاں کمی ہوگی۔

    قبل ازیں میٹا نے نہ صرف روسی میڈیا کی مونیٹائزیشن ختم کردی بلکہ ان کے اشتہارات بھی بند کردیئے ہیں علاوہ ازیں میٹا نے روس کی متعدد سرکاری نشریاتی اداروں کے مواد پر بھی جزوی پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت روسی نشریاتی، حکومتی ادارے اور شخصیات تشدد اور جنگ سے متعلق مواد فیس بک پر شیئر نہیں کر سکیں گے۔

    میٹا حکام نے کہا ہے کہ کل روسی حکام نے ہمیں آزادانہ فیکٹ چیکنگ اور چار روسی سرکاری میڈیا اداروں کے مواد پر لیبل لگانے سے روکا۔ جس پر ہم نے یہ احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

    ممکن ہےآپ مجھےآخری بارزندہ دیکھ رہےہوں،آگ میں جھونکنےوالاامریکہ مدد کونہ…

    واضح رہے کہ روس نے عالمی دباؤ کے باوجود یوکرین پر حملہ کردیا ہے اور روسی افواج اس وقت یوکرین کی دارالحکومت کیف میں پارلیمنٹ سے صرف 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔

  • گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کا امکان

    گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کا امکان

    اسلام آباد: پنجاب کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی گئی ہے، جس پر اہم ترین وفاقی وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی امدادی قیمت خرید کے حوالے سے وفاقی وزرا کے اختلاف سامنے آئے ہیں

    یکم مارچ سے پھر پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

    وفاقی وزرا کا موقف ہے کہ گندم کی امدادی قیمت خرید گزشتہ سال 1800 روپے فی من مقرر کی گئی تھی، اور اب یکمشت 400 روپے فی من اضافہ کرنے سے آٹا کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

    دوسری جانب پنجاب کابینہ کی جانب سے ارسال کی گئی گندم اسپورٹ پرائس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی-

    وزیراعظم عمران خان اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی کابینہ میں غور کریں گے، اور وزیراعظم مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

    دوسری جانب یکم مارچ سے پھر پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے چیئرمین اوگرا مسرورخان نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا 25 فروری کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں گیس سکیموں پر کام نہ ہونے پر ن لیگی ممبران نے شدید برہمی کس اظہارکیا۔

    وزیراعظم بن کر معیشت کو کیسے سہارا دیں گے؟ شہباز شریف نے مسکرا کر دیا جواب

    سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے کہا تھا کہ گیس سکیموں پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کیا جارہا ہے، آنے والے ہفتوں میں ایل این جی کی قلت سے متعلق سوال کے جواب میں سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ ہمارے دو ایل این جی کارگوزمنسوخ ہوئے تھے جن میں سے ایک کارگو کا بندوبست کرلیا گیا لیکن اس کا ٹینڈر مہنگا ملا ہے۔

    چیئرمین اوگرا مسرورخان نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بارہ ہفتوں میں تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہت کم ہوگئی۔ خزانے میں جو پیسے آنے ہیں وہ کمپرومائز ہورہے ہیں۔ قیمتیں بڑھیں گی اسکا بوجھ عوام پرپڑے گا۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی

  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی

    آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم چوبیس سال بعد آج رات کو خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچے گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا ایک روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد کھلاڑی اتوار سے ٹریننگ کرسکیں گے-

    آسٹریلوی ٹورنگ پارٹی کے میڈیا مینجر پہلے سے ہی راولپنڈی میں موجود ہیں،میڈیا کو مہمان ٹیم کے آمد کور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونوں کرکٹ بورڈ تصاویر اور ویڈیوز جاری کریں گے۔

    آسٹریلوی ٹیسٹ سائیڈ کے دورہ پاکستان کی مختصر تاریخ

    دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آج آئسولیشن میں میں آخری روز ہے، اتوار کی صبح کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن شیڈول کیا گیا ہے۔

    کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ بھی ٹریننگ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول آج طے کرلیا جائے گا، پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تمام ٹکٹس کو ڈیجیٹیلائزڈ کردیا، پی سی بی ٹکٹ فروخت کرنے والے ادارے بک می ڈاٹ پی کے، کی معاونت سے ٹکٹس میں جدت لائی ہے پی ایس ایل کے کامیاب تجربے کے بعد اب کاغذ پر ٹکٹوں کی پرنٹنگ ختم کرکے اسے موبائل پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    اب ٹکٹس کی بکنگ کے بعد اس کا پرنٹ لینے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ آن لائن رائج آسان طریقہ کار کے تحت ٹکٹ بک کروانے کے بعد کیو آر کوڈ موبائل اسکرین پر دکھانا کافی ہوگا، یعنی اب واٹس اپ کے ذریعے ہی ٹکٹس کی دستیابی یقینی بنادی گئی ہے۔

    پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

    آن لائن بکنگ کے ساتھ اب اعزازی پاسزیا ٹکٹس کی پرنٹنگ بھی نہیں ہوا کرے گی یہ کمپلیمنٹری ٹکٹس بھی موبائل پر منتقل کردئیے گئے ہیں تماشائیوں کو پرنٹ آؤٹ بھی ساتھ لانے کی اجازت تھی تاہم اب مزید آسانی پیدا کردی گئی ہےاب بس خریدے گئے یا مفت میں ملنے والے ٹکٹس کو موبائل اسکرین کے ذریعے ٹکٹس چیک کرنے والے عملے کو دکھاکر اسٹیڈیم میں داخل ہوا جاسکےگا۔

    واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ فرائض سرانجام دینے والے آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج اوپنر میتھیو ہیڈن انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے باعث دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے والے کینگروز کرکٹرز پر برس پڑے۔

    دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    میتھیو ہیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ جب کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح نہیں دیں گے تو اس سے ٹیم کا کلچر خراب ہو گا کسی بھی کرکٹر کے لیے سب سے بڑی بات اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے اور ملک کو ترجیح نہ دینا غلط کلچر کو پروان چڑھا رہا ہے جس پر تنقید کی جانی چاہیے۔

    میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ گزشتہ برس آئی پی ایل کے باعث سے 7 آسٹریلوی کھلاڑی دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز سے دستبردار ہو گئے تھے جبکہ دورہ پاکستان کے لیے بھی ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ وائٹ بال سیریز کے لیے منتخب نہیں ہوئےکوئی بھی کھلاڑی اپنی مرضی سے نہیں کھیل سکتا، کھلاڑی اگر آسٹریلیا کے لیے میسر نہ ہو تو اس سے سوال ہونا چاہیے یا کم از کم اس کھلاڑی کو تنخواہ نہیں ملنی۔

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

  • انڈونیشیا میں زلزلہ،7 افراد ہلاک 80 سے زائد زخمی

    انڈونیشیا میں زلزلہ،7 افراد ہلاک 80 سے زائد زخمی

    جکارتا: انڈونیشیا زلزلے سے لرز اٹھا ، 7 افراد ہلاک اور 85 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جنوبی جزیرے میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کا مرکز 70 کلومیٹر دور سماترا صوبے میں تھا جس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

    زلزلے میں درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے اور سڑکوں پر درارڑیں پڑ گئیں۔ مختلف واقعات میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 85 سے زائد زخمی ہیں۔

    انڈونیشیا میں شدید زلزلہ:1300 عمارتیں منہدم سینکڑوں افراد لاپتہ،ہلاکتوں کی تصدیق

    ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں درجن سے زائد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ریسکیو ادارے نے ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے سماترا میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں زلزلے کے بعد آفٹر شاٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیروں میں زلزلے کے جھٹکے عام بات ہیں گزشتہ برس اپریل میں انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.1 شدت کے زلزلے میں ایک ہزار تین سو عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک ہو جب کہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ 2021 کے‌آغاز میں ہی جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ ایک ہفتے قبل لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 174 اور 48 لاپتہ ہوگئے تھے۔

    قبل ازیں انڈونیشیا میں ہی اگست 2018 میں آنے والے زلزلے میں 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

    انڈونیشیا 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،سونامی وارننگ جاری

  • یوکرین پر حملہ: میٹا نے  روسی سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی لگا دی

    یوکرین پر حملہ: میٹا نے روسی سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی لگا دی

    میٹا (فیس بک) نے یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس کے سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی لگا دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ ہم روس کے سرکاری میڈیا کو دنیا میں ہر جگہ بھی اپنے پلیٹ فارم پر اشتہار چلانے سے روک رہے ہیں فیس بک روسی سرکاری میڈیا پر لیبل لگانا جاری رکھے گا۔

    میٹا حکام کا کہنا تھا کہ لیبل لگانے کا مقصد اس بات کو واضح کرنا ہوگا کہ روس کے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کیا جانے والا مواد کہاں سے آ رہا ہے۔

    میٹا حکام نے کہا ہے کہ کل روسی حکام نے ہمیں آزادانہ فیکٹ چیکنگ اور چار روسی سرکاری میڈیا اداروں کے مواد پر لیبل لگانے سے روکا۔ جس پر ہم نے یہ احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

    اس سے قبل روسی میڈیا ریگولیٹرزنے میٹا تک رسائی محدود کرنے کا اعلان کیا تھا روس کی جانب سے امریکی کمپنی میٹا پر سنسرشپ اور روسی شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا۔

    واضح رہے کہ روسی فوج نے یوکرین پر حملہ کر دیا ہے روسی فوج یوکرین کی پارلیمنٹ سے محض 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں جب کہ حملے کے پہلے روز ہونے والی ہلاکتیں 137 تک پہنچ گئیں جن میں یوکرین کے فوجی بھی شامل ہیں۔

    حملے کے بعد امریکا برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک نے روس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں روس نے امریکی اور یورپی پابندیوں پر سخت ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے ،روس کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی اور شخصیات کے خلاف ردعمل کے طور پر پابندیاں لگائیں گے روس نے فرنچ گیانا کے خلائی ایجنسی سے تکنیکی عملہ واپس بلا لیا روس نے یورپ کے ساتھ خلائی مشن بھی معطل کر دیا

    حملے کے بعد یوکرینی صدر نے دنیا سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں مدد فراہم کی جائے اور روس پر پابندیاں عائد کی جائیں، یوکرینی صدر کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ ملک چھوڑ گئے ہیں تا ہم انہوں نے اپنی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ وہ ملک چھوڑ کر نہیں جا رہے، اب یوکرینی صدر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی یوکرائن کے فوجیوں کے ساتھ ملٹری بیس پر پرسکون انداز میں کافی پی رہے ہیں سوشل میڈیا صارفین ویڈیو کو وائرل کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ان کے اس انداز اور بہادری کی داد دے رہے ہیں-

    یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ بات چیت ہوئی،اتحاد یوں سے دفاعی ہتھیار اور آلات یوکرین پہنچ رہے ہیں، مغربی میڈیا کے مطابق امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے ،یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے پرامن شہر کیف پر حملے کی کوشش کی ،کیف ایک اور رات روسی افواج کے حملوں سے بچ گیا،دنیا روس کو تنہا کردے ،ان کےسفیروں کو نکال دے کیف میں صبح 6 بجے تک ہونے والی لڑائی میں 35 افراد زخمی ہوئے ہیں-

    یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ 2دن میں شہریوں کونشانہ بنایا،کیف میں اسپتالوں ،یتیم خانوں اوربچوں کےسینٹرز پر حملے کیے گئے،دنیا سے فیصلہ کن ردعمل کا مطالبہ کرتے ہیں دنیا روسی کارروائیوں پر عملی ردعمل کا مظاہرہ کرے-

  • وزیراعظم عمران خان کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات

    ماسکو: وزیر اعظم عمران خان کی ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اہم ملاقات جاری ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔

    یوکرین روس جنگ: کون کس سے بھاری اورکس کے پاس کتنے فوجی اور ساز و سامان ہے؟رپورٹ


    قبل ازیں آج صبح وزیراعظم نے دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگار پر بھی حاضری دی یادگار کریمیلین کے الیگزینڈر گارڈن میں تعمیر کی گئی وزیراعظم نے یادگار پر پھول بھی رکھے۔

    وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔

    شام کے دارالحکومت میں اسرائیل کا چوبیس گھںٹوں میں دو سرا حملہ

    ادھر وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں وزیراعظم عمران خان شیڈول کے مطابق آج رات پاکستان واپس پہنچیں گے۔

    دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر:روس،چین اتحاد:امریکہ کا فوجیوں اور اڈوں کی تعداد…

  • اردن کے‌صحرا میں 9000 سال قدیم مزاردریافت

    اردن کے‌صحرا میں 9000 سال قدیم مزاردریافت

    اردن کی الحسین بن طلال یونیورسٹی اور فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ برائے مشرقِ قریب کے ماہرینِ آثارِقدیمہ پر مشتمل ایک ٹیم نے اردن کے مشرقی صحرا میں قریباً 9000 سال قدیم مزاردریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کےمطابق یہ روایتی کمپلیکس پتھرکےدور کی جگہ کےنزدیک قدیم بڑے ڈھانچوں کےساتھ پایا گیا ہےانھیں’’صحرائی پتنگیں‘‘یا بڑے پیمانے پر’شکاری جال‘ کہا جاتا ہےان کے بارے میں خیال کیاجاتا ہے کہ انھیں جنگلی غزالوں کاشکارکرنےکےلیےاستعمال کیا جاتا تھا اور پھر انھیں یہیں ذبح کیا جاتا تھا اس طرح کے جال پتھرکی دو یا دو سے زیادہ لمبی دیواروں پر مشتمل ہوتے ہیں اورگھیرے دارہوتے ہیں یہ مشرقِ اوسط کے صحراؤں میں بکھرے ہوئے پائے جاتے ہیں۔

    ترکی: ’بسم اللہ‘ کی خطاطی سے مزین 19 کروڑ سال پرانا سنگ مرمر پتھردریافت

    اس منصوبہ کے شریک ڈائریکٹراردنی ماہرآثارقدیمہ وائل ابوعزیزہ نے کہا کہ یہ جگہ منفرد ہے، پہلی وجہ اس کی یہ ہے کہ یہ محفوظ حالت میں ہے یہ 9000 سال پرانی ہے اور سب کچھ قریب قریب اپنی اصل حالت میں برقرار تھا مزار کے اندردو تراشیدہ ایستادہ پتھر تھے ان پر انسانی شکلیں تھیں، ایک کے ساتھ ’’صحرائی پتنگ‘‘کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ ایک مذبح، چولھا، سمندری گولے اورغزال کے جال کا چھوٹا نمونہ بھی تھا۔

    مصرمیں مٹی کی تختیوں پر لکھی گئی صدیوں پرانی ’ڈائریاں‘ دریافت

    محققین نے ایک بیان میں کہا کہ نو دریافت مزار اب تک پتھر کے زمانے کی نامعلوم آبادیوں کی علامت ہے اور یہ فنکارانہ اظہار کے ساتھ ساتھ روحانی ثقافت پرپوری نئی روشنی ڈالتا ہے اس جگہ میں شکاری جالوں کی موجودگی سے پتاچلتا ہے کہ یہاں کے باشندے خصوصی شکاری تھے اور یہ جال اس دورافتادہ علاقے میں ان کی ثقافتی، معاشی اور یہاں تک کہ علامتی زندگی کا مرکزتھے۔

    وادی سوات میں بدھ مت کی قدیم ترین عبادت گاہ دریافت

  • بھارتی اداکارہ نے مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    بھارتی اداکارہ نے مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    بالی ووڈ دنیا کی چمک دمک سے اچانک مذہبی اور روحانی زندگی کو ترجیح دینے والوں کی فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا ہے جو مہ جبیں صدیقی کا ہے۔

    باغی ٹی وی:بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مہ جبیں نے بھی اب فلمی دنیا کی چمک دمک سے توبہ کرلی ہے اور اسلامی طرززندگی کو اپنانے کا عہد کیا ہے اس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں واضح کیا کہ وہ باقی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزاریں گی اور انہوں نے اپنے ماضی کے گناہوں پر خدا سے معافی بھی مانگی۔

    عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور ان کی ٹیم آسکر اور بافٹا ایوارڈ کے لئے نامزد

    مہہ جبیں صدیقی کی جانب سے 19 فروری کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ وہ وہ گزشتہ دو سال سے سابق بگ باس کانٹیسٹنر اور اداکارہ ثنا خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب ہمیشہ ہی حجاب کریں گی-

    انہوں نے پوسٹ میں اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ دو سال سے پریشان تھیں، انہیں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ انہیں سکون کیسے ملے گا؟ انسان جب گناہ کرتا ہے تو اس کی لذت تو کچھ دیر میں ہی ختم ہوجاتی ہے مگر اس کا گناہ تا قیامت رہتا ہے ۔

    مہہ جبیں صدیقی نے لکھا کہ انہوں نے گزشتہ دو سال کے دوران محسوس کیا کہ وہ اپنی اصل زندگی کو چھوڑ کر دکھاوے کی زندگی گزار رہی تھیں، جس میں بے سکونی تھی اور وہ پریشان رہتی تھیں دنیا میں چاہے لوگوں کو خووش کرنے کے لیے انہیں کتنا بھی وقت دیا جائے، مگر وہ کبھی بھی کسی دوسرے کی قدر نہیں کرتے۔

    مذہب اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نے لکھا کہ خدا کی نافرمانی کرکے کسی کو بھی سکون نہیں ملتا، اچھائی اسی میں ہے کہ سکون حاصل کرکے خدا کی عبادت کی جائے انہیں خدا کی عبادت کرکے سکون ملا اور وہ انہیں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتیں، انہیں سب سے زیادہ سکون نماز پڑھنے میں ملا۔

    مہہ جبین کی پوسٹ پر ثنا خان نے رد عمل دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    مہہ جبیں صدیقی نے شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان سے قبل ہی انسٹاگرام سے اپنی تمام بولڈ تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی تھیں اور انہوں نے 2019 میں ہی حجاب کےساتھ تصاویرلگانا شروع کی تھیں مہہ جبیں صدیقی نے سال 2020 میں ہی انسانی خدمت کرنے کی غرض سے شوبز سے علیحدگی اختیار کی تھی مگر اب انہوں نے واضح طور پر مذہب اسلام کی خاطر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو خدا حافظ کہہ دیا۔

    اداکارہ صبا قمرجلد شادی کرنے والی ہیں ان کے شوہرکو جانتی ہوں،انوشے اشرف

    مہہ جبیں صدیقی ماضی میں بولڈ لباس کی وجہ سے خبروں میں رہتی تھیں، ان کی طرح دیگر متعدد بھارتی مسلمان اداکاراؤں نے بھی مذہب اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہا ہے ان سے قبل ثنا خان اور زائرہ وسیم جیسی اداکاراؤں سمیت دیگر شخصیات نے بھی مذہب کی خاطر شوبز کو چھوڑا تھا۔

  • عالیہ بھٹ کی فلم”گنگوبائی کاٹھیاواڑی” مزید مشکلات کا شکار

    عالیہ بھٹ کی فلم”گنگوبائی کاٹھیاواڑی” مزید مشکلات کا شکار

    نئی دہلی: معروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی تنازعات کا شکار ہے جس پر اب سپریم کورٹ نے بھی فلم کا نام تبدیل کرنے کا کہہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : این ڈی ٹی وی کے مطابق فلم کو 25 تاریخ تک ریلیز کیا جانا تھا تاہم اس حوالے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے فلم کی ریلیز روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں کافی کیسز التوا کا شکار ہیں۔

    ہم جنس پرستی پر بھارتی فلم، فوج نے اسکرپٹ کو رد کرتے ہوئےغیر قانونی قرار دیا

    فلم کی ریلیز روکنے کے لیے گنگو بائی کی فیملی نے درخواست دائر کی تھی فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور حسین زیدی جن کی لکھی گئی کتاب پر فلم بنائی گئی ہے ان دونوں کو فلم کی ریلیز روکنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے تھے اور دونوں پر ہتک عزت کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ ان دونوں کے ساتھ فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل تھا۔

    سپریم کورٹ نے گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا اسکرپٹ لکھنے والوں کو فلم کا نام تبدیل کرنے کا کہا ہے اس پر درخواست گزار نے کہا کہ وہ فلم کی ریلیز پر عبوری روک لگانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

    جبکہ جس پر سنجے لیلا بھنسالی کے وکیل سدھارتھا ڈیو نے کہا کہ فلم کی ریلیز سے ایک دن پہلے، نام کی تبدیلی "ممکن نہیں ہوگی تاہم عدالتی تجویز پر ہدایتکار کے موقف سے کل تک عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔

    نئےدور یا شہری فلموں کےنام پر کوڑے کا ڈھیرمت بیچیں،کنگنا کا دیپیکا کی فلم پر تبصرہ

    عدالت نے ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کے خلاف دائر کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی جب کہ ممبئی ہائی کورٹ نے بھی فلم کے خلاف دائر تین درخواستوں کو خارج کردیا۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت کے فلم سینسر بورڈ نے ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کو (یو سرٹیفکیٹ) جاری کرتے ہوئے اسے ریلیز کرنے کی اجازت دے دی فلم سے متعدد نامناسب مناظر نکال دییے گئے جب کہ گالم گلوچ کے سینز کو بھی ایڈٹ کردیا گیا۔

    فلم میں گنگو بائی کاٹھیاواڑی کے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو سے مکالمے اور بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے خاتون کے ساتھ قریبی مناظر کو بھی نکال دیا گیا’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کی کہانی اسی نام سے 1960 کی دہائی میں گزری خاتون کی زندگی کے گرد گھومتی ہے مذکورہ فلم کی کہانی قحبہ خانے پر جسم فروشی کرنے والی خاتون کی سیاست میں شمولیت کے گرد گھومتی ہے اور اس کی کہانی ایک کتاب سے ماخوذ ہے۔

    ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کا ٹریلر گزشتہ برس جاری کرکے اسے جنوری 2022 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اسے رواں ماہ فروری کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا۔

    عالمی توجہ حاصل کرنے والےایمریٹس اشتہار میں برج خلیفہ مسخر کرنیوالی خاتون کون ہے؟