Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آصف زرداری کی چودھری برادران سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

    آصف زرداری کی چودھری برادران سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

    سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی -ٕ

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، ایم این اے سالک حسین، شافع حسین اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مریم صاحبہ! آپ کی دھمکیوں اور افسانوں سے اب پری زاد کی کہانی لوگوں کو سچ لگتی ہے،شہباز گل

    آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آصف زرداری کا استقبال چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین نے کیا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ زرداری بھی دوڑ لگالیں اور میاں جی بھی، پیسے معاف نہیں ہونے قوم کا پیسہ ہے، قومی خزانے میں جائے گا آپ ایک تحریک چھوڑ، 10 لائیں لیکن مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے متعلق میاں جی بتانا پڑے گا مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں4 ارب کب؟ کہاں ؟ اور کیسے آئے؟ اس کا جواب دینا پڑے گا پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور ساتھ ہی رہے گی۔

    غریب کی سکت ختم ہوگئی،عوام بغاوت کی طرف جارہے ہیں،فضل الرحمان

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی،لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے پندرہویں میچ میں جیسن روئے کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی شہر قائد کے نیشنل اسسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    پی ایس ایل 7 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوجیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    قلندرز کے دونوں اوپنرز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔فخر نے 45 بالز پر 70 رنز کی اننگز کھیلی اور غلام مدثر کے بال پر آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ 27 بالز پر32 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے اسی طرح کامران غلام اور محمد حفیظ نے بالترتیب 19، 8 اسکور بنائے-


    ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے شیڈول کے مطابق کراچی میں لیگ کا آخری میچ ہے جبکہ دیگر مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جنہیں تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا ساتھ حاصل ہے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ہیں جن کا ساتھ مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ دیں گے۔

    ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آبادیونائیٹڈ 5 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ لاہور قلندرز تیسرے نمبرپر موجود ہے جب کہ کوئٹہ کا نمبر پانچواں ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

    سرفراز احمد(کپتان)، جیمز ونس، احسن علی، جیسن روئے، افتخار احمد، شاہد آفریدی، محمد نواز، لک ووڈ، جیمز فلکنر، غلام مدثر

    لاہور قلندرز اسکواڈ

    شاہین آفریدی(کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، پل سولٹ، ہیری بروک ڈیوڈ وائز، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان

  • نوازشریف نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے شہباز شریف کو ٹاسک سونپ دیا

    نوازشریف نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے شہباز شریف کو ٹاسک سونپ دیا

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس جاری، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت تمام قانونی، اور آئینی راستے کے لیے فیصلوں کا اختیار پارٹی کے قائد نوازشریف کو دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی سی ای سی کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت متعدد دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو ہٹانے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا اور شرکا نے پارٹی قیادت پربھرپور اعتماد کا اظہار کیاعلاوہ ازیں پارٹی کے قائد نواز شریف نے شہبازشریف کو حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس فوری بلانے کی ہدایت کردی ہے۔

    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس میں عدم اعتماد سمیت قانونی راستے اختیار کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔


    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران حکومت کو جانا ہوگا، اس پر پارٹی میں مکمل اتفاق رائے ہےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت پر پارٹی نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دیا ہے میاں شہبازشریف کو حکومت کے خلاف حکمت عملی کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے عمران حکومت کا ایک ایک دن عوام کی اذیت میں اضافہ کرے گا۔

  • کوروناوبا: آسٹریلیا کا 2 سال بعد فضائی اور زمینی سرحدیں کھولنے کا اعلان

    کوروناوبا: آسٹریلیا کا 2 سال بعد فضائی اور زمینی سرحدیں کھولنے کا اعلان

    سڈنی: آسٹریلیا نے کورونا وبا کے باعث سیاحوں کے لیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے آسٹریلیا نے مارچ 2020 میں کورونا کے باعث آسٹریلیا آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا نے آئندہ دو ہفتوں میں ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے سیاحوں کے لیے ملکی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہےاس حوالے سے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آئندہ دو ہفتوں میں تعطیلات گزارنے کے لیے آنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کو آسٹریلیا میں خوش آمدید کہیں گے۔

    امریکا:کورونا وائرس سے لوگ مررہے ہیں مگرحکومت کوکوئی پرواہ تک نہیں‌:اموات 9 لاکھ سے تجاوزکرگئیں

    قبل ازیں آسٹریلیا نے زیرو کورونا پالیسی کے تحت ملک میں سخت پابندیاں عائد کر رکھی تھیں اور گزشتہ دو سال سے غیر ممالک میں مقیم آسٹریلوی شہریوں کو بھی وطن واپسی کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم کورونا کی نئی شکل اومی کرون کے دنیا میں غیر معمولی پھیلاؤ کے سبب وزیراعظم اسکاٹ موریسن کورونا سے متعلق اپنی زیرو کورونا پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں کرونا وائرس کےنئے یومیہ کیسز میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی ہے کل اتوار کو سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مملکت میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں کمی کی تصدیق کی ہے کہا کہ سعودی عوام اور ملک میں موجود باشندوں کے لیے خوش خبری ہے کہ کرونا کے نئے کیسز میں کمی آ رہی ہے ہم نے سعودی عرب میں کرونا کے متاثرین کی کمی، تیزی اور پھر اتار چڑھاؤ کے مرحلے سے گزرنے کے بعد دیکھا۔ اب پتہ چلا کہ نئے کیسز میں کمی آ رہی ہے۔

    کورونا کے باعث بند سرحدیں جلد کھول دی جائیں گی: وزیر اعظم نے خوشخری سنا دی

    انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پیشرفت روزانہ ٹیسٹوں کی شرح کا نتیجہ ہے۔ گذشتہ چند روز کے دوران لاکھوں افراد کے ٹیسٹ لیے جاتے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ملک میں کرونا کیسز ایک یا دو ماہ پہلے کے مقابلے 7 گنا تک ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان

  • عوام وزیراعظم سے مطمئن نہیں تو ہم کیسے ہوسکتے ہیں،رہنما ایم کیو ایم

    عوام وزیراعظم سے مطمئن نہیں تو ہم کیسے ہوسکتے ہیں،رہنما ایم کیو ایم

    لاہور: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دروازے سب کےلیے کھلے ہیں، ہم حکومت کے اتحادی ہیں بیڈگورننس کا ہمیں سب سے شکوہ ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق میئر کراچی وسیم اختر اور پنجاب کے صدر چوہدری عابد کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے کہا کہ اگر عوام وزیراعظم عمران خان سے مطمئن نہیں تو ہم کیسے ہوسکتے ہیں ملک مہنگائی کی جو صورتحال ہے اس پر ہمیں بہت پہلے سے تشویش ہے، اختلاف رائے اچھی بات ہے، ملنے جلنے میں کوئی قباحت نہیں ہے-

    اور کپتان گھبرا گیا، کابینہ اجلاس ملتوی،اسلام آباد سے جانے کا فیصلہ ہو گیا

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی 15 سال سے سندھ میں حکومت ہے، افسوس پورے سندھ میں انصاف نہیں ہوسکا، جن علاقوں سے پیپلزپارٹی جیتی وہاں بھی کام نہیں کرائے گئے وڈیرہ شاہی نے سندھ کا نظام تباہ برباد کردیا ہے، پورا صوبہ موہنجودڑو کا منظر پیش کر رہا ہےسندھ میں غریب ہاری کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے اور دو وقت کی روٹی بھی غریب کے لیے مشکل ہو گئی ہےنئی ایم کیو ایم شدت پسندی پر یقین نہیں رکھتی ہےپرامن انداز میں اپنی جدوجہد کررہی ہے۔

    پاک افغان سرحد کے قریب برفانی تودے کی زد میں آکر19 افراد جاں بحق

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی بل کے خلاف وزیراعلی سندھ ہاوس کے باہر پرامن احتجاج کیا لیکن پولیس نے ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، ہم بات چیت کرنے کے حق میں تھےلیکن حکومت سندھ نے تشدد کا راستہ اختیار کیا سیاسی ماحول ایک دم گرم ہو گیا ہے جب کہ مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

    ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

    انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایم کیو ایم کا نام ختم کر کے کسی اور نام سے سیاست کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    عامر خان نے کہا کہ ہم تمام جماعتوں کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے پنجاب آئے ہیں اور یہاں آنے کی ذمہ داری خالد مقبول صدیقی نے سونپی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایشوزکے حل کے لیے ہماری آواز میں آواز ملائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی ہے، کل شہبازشریف سے ملاقات کریں گے اور چودھری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے سے ملنے کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے ہو سکتا ہے، برداشت پیدا کرنی چاہیے۔

    سینیٹ میں بچوں کی کسٹڈی سے متعلق بل منظور

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں فاروق ستار کے لیے دروازے کھلے ہیں، جب چاہیں آسکتے ہیں حکومت کا اتنا ہی بوجھ اٹھائیں گے جتنا ہمارا شیئر ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان کس بات پر اتفاق ہوا ہےعلم نہیں ہے، جب ہمیں معلوم ہو گا تو ہم سوچیں گےاپوزیشن جماعتوں نے سندھ بلدیاتی ایکٹ کو مسترد کیا ہے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوئے لیکن صوبوں نے اختیارات مقامی سطح پر منتقل نہیں کیے۔

    حریم شاہ کا شوہرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

  • میک اپ کے کاروبارمیں دھوکہ دہی پر خاتون کو قید بامشقت اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا

    میک اپ کے کاروبارمیں دھوکہ دہی پر خاتون کو قید بامشقت اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا

    راولپنڈی: میک اپ کے کاروبار میں دھوکہ دہی پرخاتون کو5 سال قید اور4 کروڑ90 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت نے میک اپ کے کاروبار میں دھوکہ دہی پرخاتون کو5 سال قید بامشقت اور4 کروڑ 90 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔

    نیب راولپنڈی کی جانب سے دائرریفرنس میں نامزد ملزمہ سعدیہ انور کو جرم ثابت ہونے پرسزاسنائی گئی ریفرنس 2020 میں دائرکیا گیا تھا سعدیہ انورپرشہریوں سے4 کروڑ90 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔

    بیوی کا سرتن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار

    نیب کی زیرحراست سعدیہ انورنے خود کودبئی سے کاسمیٹکس کی امپورٹرظاہرکیا تھا اورکاروبار میں سرمایہ کاری پرپرکشش منافع کا لالچ دے کرلوگوں سے فراڈ کیا۔

    نیب راولپنڈی نے سعدیہ انورکے خلاف شکایات موصول ہونے پرریفرنس دائرکیا تھا۔

    دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے تھانہ ریس کورس پولیس نے لیڈی چور گینگ گرفتار کر لیا پولیس نے 65تولہ سونا اور13 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی، ملزمان نے گھریلو ملازمہ کا روپ دھار کر گھر میں واردات کی، ملزمان واردات سے 02 روز پہلے ہی بطور ملازمہ کام پر آئی تھیں،گھر کے مالک نے ملازمہ رکھتے ہوئے کوائف کی ویری فیکیشن نہیں کروائی-

    گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

    ملزمان کی شناخت کنیز اور کرن کے نام سے ہوئی،ملزمہ کنیز ملتان تھانہ بہاؤ الدین زکریا میں چوری کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے، ریس کورس پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، 25سے زائد فوٹیجز سے ملزمان کو ٹریس کرنے میں مدد لی گئیں، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھجوایا جا رہا ہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا-

    پولیس یونیفام میں ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

    ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی او عمر سعید ملک نے ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش، تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

  • سینیٹ میں بچوں کی کسٹڈی سے متعلق بل منظور

    سینیٹ میں بچوں کی کسٹڈی سے متعلق بل منظور

    اسلام آباد: سینیٹ نے ماں کو بچے کی کسٹڈی سے متعلق بل منظور کرلیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گارجینز اینڈ وارڈز ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی۔ یہ بل سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے پیش کیا اور کہا کہ اسلام میں کہیں نہیں لکھا کہ ماں کی کسٹڈی کب تک ہوگی گزشتہ قانون انگریز نے بنایا تھا ،لیکن اب ہم ترمیم کے تحت ماں کو بچے کی کسٹڈی کا حق دے رہے ہیں-

    حریم شاہ کا شوہرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق بچی 16 سال تک اور بچہ 7 سال کی عمر تک ماں کے پاس رہے گا تاہم ماں کی کسٹڈی ختم کرنے کے حوالے سے قانون خاموش ہے، اس ترمیم کے تحت ماں کو بچوں کی کسٹڈی کا حق مل جائے گا ورنہ یہ عدالت کی صوابدید پر ہی منحصر رہے گا، اس بل میں عورتوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے کہا کہ اس بل پر حکومت کی کوئی تجویز ہے تو وہ ترامیم لے آئیں، ابھی ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے منظور ہو کر آ چکا ہے۔

    وادی سوات میں بدھ مت کی قدیم ترین عبادت گاہ دریافت

    تحریک انصاف کے سینیٹر علی محمد خان نے کہا کہ اس بل پر اسلامی نظریاتی کونسل نے تجاویز دی ہیں انھیں مد نظر رکھا جائے، یہ بل بہت اچھا ہے اور اس میں مختلف فرقوں کی اس حوالے سے الگ الگ رائے ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام فقہ موجود ہیں۔

    پاک افغان سرحد کے قریب برفانی تودے کی زد میں آکر19 افراد جاں بحق

    علاوہ ازیں انسداد نشہ آور اشیاء ترمیمی بل 2021 سینیٹ سے منظور کرلیا گیا یہ بل بل سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے پیش کیا گیا اسی طرح مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2021 بھی منظور ہوگیا اور یہ بل بھی سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کیا۔

    سینیٹر فوزیہ ارشد نے حق مفت و لازمی تعلیم ترمیمی بل 2022 پیش کیا جسے ڈپٹی چیئرمین نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا جبکہ سینیٹر عبدالقادر نے سی پیک اتھارٹی ترمیمی بل 2021ء ایوان میں پیش کیا بل میں سی پیک اتھارٹی میں چاروں صوبوں اور اراکین پارلیمنٹ کو نمائندگی دینے کا کہا گیا ہے۔

    سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی میں چاروں صوبوں کے منتحب نمائندے ہونے چاہئیں، سی پیک اتھارٹی میں دیگر بورڈز کی طرح منتحب اراکین پارلیمنٹ کی نمائندگی ہوڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا-

  • ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

    ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

    ملتان : تھانہ الپہ کی حدود میں مسلح افراد نے ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ رونما ہوا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 3 نامعلوم مسلح افراد ڈاکوؤں نے شہری افتحار کے گھرداخل ہوئےاور واردات کرنے لگےملزمان نے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا-

    خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنیوالے ڈکیت گرفتار

    متاثرہ خاتون کے مطابق نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد نقدی اور موبائل فون چھین لوٹ کر لے گئے ڈاکو 50 منٹ تک اہل خانہ کو یرغمال بناکر واردات اور اجتماعی زیادتی کرتے رہے ۔

    دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اورمتاثرہ خاتون کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

    پولیس یونیفام میں ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

    قبل ازیں شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان پولیس وردیاں پہن کر معصوم شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روک کر لوٹتے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا ،دوران واردات گروہ کا سرغنہ سب انسپکٹر کی جبکہ دیگر نے کنسٹیبلان کی یونیفارم پہنتے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان نے چند روز قبل شہری سے دوران چیکنگ رقم چھینی تھی ،گرفتار ملزمان میں سرغنہ عثمان سمیت ارسلان, ثمن, ساحل اور مرزا برہان بیگ شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے،ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں-

    گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

    ادھر ڈیرہ اسماعیل خان،یونیورسٹی پولیس نے چند روز قبل خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنے اور چکما دے کر ڈکیتی کی واردت میں شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹنے والے نوسرباز بہروپئے کو لاہور اور اسکے ساتھی کو مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا،واردات میں استعمال گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹ بھی برآمد کر لی گئی ہے-

    مورخہ 2022-01-25 کو تھانہ یونیورسٹی کی حدود قریشی موڑ ڈیرہ بھکر روڈ پر ایک ڈکیتی کی واردات وقوع پذیر ہوئی تھی،جس میں دو نامعلوم ملزمان بسواری گاڑی موٹر کار ہمراہ بوگس نمبر پلیٹ نمبر کندہ LEC-6409 پر آئے اور اپنی گاڑی کو ڈیرہ بھکر روڈ پر رواں ایک ٹرک نمبر K-2068 کے آگے لا کھڑا کر کے ٹرک کو روکا، اور ٹرک مالک کے سامنے خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنے لگے، مالک ٹرک اور کنڈکٹر کو ہتھکڑیاں لگائیں، اور اسی دوران ٹرک کے مالک کو چکما دے کر مبلغ دس لاکھ (10,00000) روپے لوٹ کر فرار ہو گئے-

    زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کے 38 بچے بیہوش

  • پاک افغان سرحد کے قریب برفانی تودے کی زد میں آکر19 افراد جاں بحق

    پاک افغان سرحد کے قریب برفانی تودے کی زد میں آکر19 افراد جاں بحق

    کنڑ: افغانستان سے پاکستان سفر کرنے والے برفانی تودے کی زد میں آکر کم از کم 19 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے”دی گارجئین” کے مطابق طالبان کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کو افغانستان سے ایک دور دراز پہاڑی درہ عبور کرتے ہوئے کم از کم 19 افراد برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔

    وادی سوات میں بدھ مت کی قدیم ترین عبادت گاہ دریافت

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق روزآنہ بڑی تعداد میں افغان شہری روزگار یا تجارت کے لیے غیر قانونی طریقے سے پاکستان جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ پہاڑی سرحد کا راستہ استعمال کرتے ہیں۔

    صوبہ کنڑ کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ نجیب اللہ حسن عبدل کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے 19 نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنان مزید افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    اگست میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان-افغان سرحد کے پار غیر قانونی آمدورفت بڑھ گئی ہے، جس نے ملک کو شدید بحران میں ڈال دیا ہے اور دسیوں ہزار افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔

    واضح رہےکہ پاکستان 2670 کلو میٹر طویل سرحد پر باڑ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ سرحد ڈیورنڈ لائن کہلاتی ہے۔

    تاجروں اور اسمگلروں نے صدیوں سے خطوں کو عبور کرنے اور ٹیکس ادا کرنے سے بچنے کے لیے دور دراز کے پہاڑی راستوں کا استعمال کیا ہےلیکن اس علاقے میں جان لیوا برفانی تودے گرنا عام بات ہے 2015 میں ملک بھر میں تباہ کن برفانی تودے گرنے سے 250 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے-

    بیوی کا سرتن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار

  • اسرائیل اور امریکا کا دفاعی میزائل ’’ آئرن ڈوم سسٹم‘‘ کی تیاری پر اتفاق

    اسرائیل اور امریکا کا دفاعی میزائل ’’ آئرن ڈوم سسٹم‘‘ کی تیاری پر اتفاق

    واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں دفاعی میزائل نظام ’’ آئرن ڈوم سسٹم‘‘ کی تیاری پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ امریکی صدر نے سال کے آخر میں اسرائیل کے دورے کا عندیہ بھی دیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدرجو بائیڈن اوراسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نےٹیلی فونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ بالخصوص شام، ایران اور افغانستان میں سیکیورٹی معاملات کے علاوہ دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    یوکرائن تنازع، امریکی فوجی کمک کا پہلا دستہ پولینڈ پہنچ گیا:بلجیئم میں‌ ممکنہ جنگ…

    دونوں رہنماؤں نے 4 سے 70 کلومیٹر فاصلے سے مار کیے جانے والے میزائل اور گولوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے دفاعی نظام آئرن ڈوم سسٹم کی تیاری پر اتفاق کیااس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے آئرن ڈوم سسٹم کے لیے امریکی تعاون اور ٹھوس حمایت پر صدر بائیڈن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم بینیٹ نفتالی کو بتایا کہ وہ اس سال کے آخر میں اسرائیل کا دور ہ کریں گے جب کہ شام میں امریکی فوجی کارروائی میں داعش کے رہنما ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کی ہلاکت پر بھی گفتگو کی گئی۔

    علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے دیگر اہم علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی جس میں خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات اور تجارتی تعلقات کی بحالی بھی شامل ہے۔

    یوکرین تنازعہ:روس اورچین کا اتحاد،امریکہ سُن کرسیخ پا ہوگیا

    خیال رہے امریکی ثالثی میں اسرائیل کیساتھ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 4 عرب ممالک نے سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے تھے۔

    دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے یوکرائن کو فوجی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے اور روس پر اقتصادی پابندی عائد کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔ امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس جلد یوکرائن پر حملہ کرنے والا ہے۔

    روس کے یوکرائن پر ممکنہ حملے کے باعث مغربی ممالک سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سرگرم ہو گئے جب کہ جرمنی کے چانسلر نے بھی تناؤ میں کمی کے لیے کمر کس لی ہےعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن پر روس کے ممکنہ فوج کشی کے باعث خطے میں تناؤ بڑھ گیا ہے جس کے باعث فرانسیسی صدر اپنے روسی ہم منصب سے ملنے ماسکو پہنچیں گے جب کہ جرمنی کے چانسلر نے امریکی صدر سے ملنے وائٹ ہاؤس کا رخ کیا ہے۔

    روس سےتنازع:امریکی صدرکامشرقی یورپ میں ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی کا حکم:روس بھی…

    یوکرائن کی سرحد کے نزدیک روس نے ایک لاکھ فوجی اہلکار تعینات کردیئے ہیں جس کے جواب میں مغربی ممالک نے نیٹو کے اہلکار یوکرائن بھیجنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ روس اور مغربی ممالک اس تناؤ کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں ادھر یوکرائن نے مغربی ممالک کے خدشات کو درست قرار دیتے ہوئے مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے تاہم روس کے جلد حملہ کرنے کے امریکی دعوے کو مسترد کردیا اس تناؤ کو کم کرنے کے لیے فرانسیسی صدر نے یوکرائن، روس اور مغربی ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے یوکرائن کے مسئلے پر امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے متعدد بار ٹیلی فونک گفتگو کی ہے جس کے بعد آج وہ روسی صدر سے ملنے ماسکو پہنچیں گے جب کہ اگلے روز یوکرائن جائیں گے۔

    امریکہ اور اتحادی بازآجائیں:یوکرین تنازعے پراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: روس

    اسی طرح جرمنی کے چانسلر نے یوکرائن میں اہم ملاقاتوں کے بعد امریکی صدر سے ملنے وائٹ ہاؤس کے لیے رخت سفر باندھ لیا ہے اور وہ جنگ کے شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہونے کے لیے پُرامید بھی ہیں جرمنی نے یوکرائن اور روس تنازع میں امریکی مؤقف کی حمایت کی ہے تاہم جنگ اور اس کے نتیجے میں روس پر اقتصادی پابندی کے باعث توانائی کے بحران کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے جو کورونا سے نبرد آزما دنیا کیلیے ایک اور امتحان ہوگا۔

    واضح رہے کہ روس کے صدر ویلادیمیر پوٹن چینی ہم منصب سے ملنے بیجنگ کے دورے پر گئے تھے جہاں چین کو گیس فروخت فراہمی کا ایک بڑا معاہدہ طے پایا تھا جب کہ امریکا نے روس یوکرائن جنگ کے باعث ممکنہ توانائی بحران پر قطر کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھادیا ہے۔

    پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق