Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی کی آمد،عملے کی دوڑیں لگ گئیں

    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی کی آمد،عملے کی دوڑیں لگ گئیں

    واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی کی آمد نے ہلچل مچا دی مرغی کوپکڑ کے جانوروں کے تحفظ کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : دنیا کے سب سے زیادہ سخت سیکورٹی والے علاقوں میں شامل امریکی محکمہ دفاع کے دفاتریعنی پینٹاگون کی سیکیورٹی ایک مرغی نے توڑ دی۔ پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی نظرآئی توہلچل مچ گئی۔ بے فکری سے ہائی سیکورٹی زون میں گھومتی مرغی کوپکڑنے کے لئے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

    کافی کوششوں کے بعد مرغی کوپکڑ کرجانوروں کے تحفظ کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔یہ پتا نہیں چل سکا کہ مرغی پینٹاگون کے دفاترکے علاقے میں کیسے اورکہاں سے آئی۔حکام نے یہ بھی نہیں بتا یا کہ مرغی کوپینٹاگون کے کون سے حصے سے پکڑا گیا۔

    "واشنگٹن پوسٹ” کے مطابق پیر کو، ارلنگٹن کی اینیمل ویلفیئر لیگ کے مطابق، جب ایک آوارہ مرغی کو ملک کے دفاعی ادارے کے قریبی محافظ ہیڈ کوارٹر کے قریب دیکھا گیا لیگ، آرلنگٹن کے جانوروں کی فلاح و بہبود اور انسانی معاشرے کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ چکن "پینٹاگون میں سیکیورٹی ایریا کے ارد گرد چھپتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

    2020 میں ہونے والے ایک غیرمعمولی آسمانی واقعے کو ایک نیا عالمی ریکارڈ قرار دیا…

    لیگ کے ترجمان نے ایک ای میل میں کہا کہ جس مخصوص چوکی پر چکن نے توجہ مبذول کروائی تھی اس کا انکشاف نہیں کیا جا سکتا چیلسی جونز نے کہا، "حقیقی حفاظتی وجوہات کی بنا پر ہمیں صحیح جگہ کو ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    مرغی کہاں سے آئی یہ واضح نہیں ہے، اور پینٹاگون میں اس کی موجودگی غیر واضح معلوم ہوتی ہے اس کا مستقبل کم غیر یقینی ہو سکتا ہے۔ لیگ نے کہا کہ لیگ کے عملے کے ارکان نے پرندے کو ہینی پینی کا نام دیا ہے۔ ہینی پینی، یقیناً، ان ناموں میں سے ایک ہے جو ایک معروف لوک کہانی کے مرکز میں چکن کو دیا گیا ہے اسے مقامی جانوروں کی پناہ گاہ میں رہنے کے لیے بھیجا جائے گا۔

    شادی سے انکارپر 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

  • دوکان سے مرغی خریدنے گیا شخص ایک لاکھ ڈالرزکا مالک بن گیا

    دوکان سے مرغی خریدنے گیا شخص ایک لاکھ ڈالرزکا مالک بن گیا

    میری لینڈ: دوکان سے مرغی خریدنے گیا شخص لکھ پتی بن گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حیران کُن واقعہ قصبے ہیگرزٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو دکان سے مرغی لانے کو بھیجا لیکن جب وہ واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں 1 لاکھ ڈالرز مالیت کے لاٹری ٹکٹ تھے۔

    تین سال تک طالبان کی قید میں رہنےوالےآسٹریلوی لیکچرارکا افغانستان جانے کا اعلان

    52 سالہ شخص نے میری لینڈ لاٹری کے حکام کو بتایا کہ اُن کی بیوی نے گھروالوں کیلئے رات کے کھانے میں کچھ اچھا بنانے کیلئے انہیں قریبی اسٹور سے مرغی لانے بھیجا جب وہ وہاں گئے تو وہاں رکھی لاٹری وینڈنگ مشین سے انہوں نے 10 ڈالر کے لاٹری ٹکٹ لے لیے۔

    بھارتی خاتون صحافی کو بی جے پی کارندوں کیجانب سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں

    انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے کھانا کھانے کے بعد ایک لاٹری ٹکٹ اسکریچ کیا تو پہلے پہل تو وہ اعداد کو غلط سمجھے انہیں لگا کہ 10 ڈالرز لکھیں ہیں اور انہوں نے سوچا کہ چلو پیسے واپس مل جائیں گے لیکن جب انہوں نے غور سے دیکھا تو وہ 1 لاکھ ڈالرز تھے۔

    2020 میں ہونے والے ایک غیرمعمولی آسمانی واقعے کو ایک نیا عالمی ریکارڈ قرار دیا…

    اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے خوشی کے مارے کچھ ایسے نازیبا الفاظ کہے جو بچوں کیلئے ٹھیک نہیں تھے اور ہم کو لگا کہ وہ کسی بات پر غصہ یا ناراض ہیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ اب ان پیسوں سے آرام سے قرضے اتاریں گے، کہیں گھومنے جائیں گے، گھر کی تزئین و آرائش کریں گے اور ممکن ہے ایک نیا ٹی وی بھی لے لیں۔

    سعودی عرب کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6.4 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

  • دورہ پاکستان: کھلاڑی اپنی فیملیز کیساتھ مشاورت کریں گے اور اپنے جواب کے ساتھ واپس آئیں گے، ہیزل ووڈ

    دورہ پاکستان: کھلاڑی اپنی فیملیز کیساتھ مشاورت کریں گے اور اپنے جواب کے ساتھ واپس آئیں گے، ہیزل ووڈ

    کراچی: فاسٹ باؤلرجوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کیلئے پلیئرز اپنی فیملیز سے مشاورت کریں گے، اگر کچھ کھلاڑی ٹور پر نہیں آتے تو مجھے اس پر قطعی کوئی حیرت نہیں ہوگی-

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے 24 برس بعد مارچ میں پاکستان کا ٹور کرنا ہے، 1998 میں آخری مرتبہ مارک ٹیلر کی قیادت میں کینگروز پاک سرزمین پر آئے تھے اب بھی ٹور کا وقت تقریباً قریب آپہنچا ہے مگر کھلاڑیوں کے حوالے سے آئے روز نئے بیانات سامنے آرہے ہیں، کچھ پلیئرز پاکستان کا دورہ کرنے کو بے چین تو کچھ ابھی بھی اپنے ملکی میڈیا کی چند منفی رپورٹس کے باعث غیریقینی کا بھی شکار ہیں-

    دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

    فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ بہت سی چیزیں ہوچکیں اور بہت سارا کام کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن پس منظر میں کرچکی ہے، اس لیے پلیئرز کا اعتماد فی الحال کافی بلند ہے مگر اس کے ساتھ کچھ خدشات بھی پائے جاتے ہیں اگر کچھ پلیئرز اس ٹور پر نہیں آتے تو مجھے اس پر قطعی کوئی حیرت نہیں ہوگی، تمام پلیئرز اپنی فیملیز کے ساتھ مشاورت کریں گے اور اپنے جواب کے ساتھ واپس آئیں گے جس کا سب کو احترام کرنا ہوگا۔

    فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد اسکواڈ کا اعلان کریں…

    ہیزل ووڈ سائیڈ اسٹریج کی وجہ سے ایشز سیریز کے زیادہ تر حصے سے باہر رہے تھے اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میری یہ تکلیف کبھی کبھار شدت سے سامنے آجاتی جس کی وجہ سے مجھے ایکشن سے باہر ہونا پڑتا ہے باہر بیٹھ کر میچز دیکھنا ہمیشہ ہی فرسٹریشن کا باعث ہوتا ہے مگر انجریز بھی کھیل کا ایک حصہ ہی ہیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم اس ٹور میں 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا، دوسرا 12 مارچ سے راولپنڈی اور تیسرا 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی 29 مارچ سے 5 اپریل تک 4 سفید بال کے کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے-

    کینگروز کو پاکستانی سرزمین پرعرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض چکانا ہوگا ،جیف لاسن

    خیال رہے کہ ابل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان کی ماضی میں کوچنگ کرنے والے جیف لاسن نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستانی سرزمین پر عرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض کینگروز کو چکانا ہوگا جیف لاسن نے اپنے ایک اخباری کالم میں لکھا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم نے روس کی افغانستان پر لشکر کشی کے چند ماہ بعد ہی 1980 میں پاکستان کا دورہ کیا، تب کسی سے نہیں پوچھا گیا کہ وہ دورے پر جانا چاہتے ہیں یا نہیں بلکہ ان کے سامنے صرف 2 آپشنز تھے ٹور پر جائیں یا پھر ہمیشہ کیلیے سرپر بیگی گرین سجانا بھول جائیں، اسی طرح پاکستان میں مارشل لا لگنے کے بعد بھی آسٹریلوی ٹیم وہاں گئی مگر اب 24 برس ہوگئے اور مختلف وجوہات کی بنا پر کینگروز ٹور نہیں کررہے، میں خود لاہور میں 2 برس تک رہا، میں نے قریب سے دیکھا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے کتنا لگاؤ رکھتے ہیں۔

    انگلش کرکٹر ٹِم بریسنن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    جیف لاسن نے کہا تھا کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ کی صبح ہی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اس کی دیکھا دیکھی انگلینڈ نے بھی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا، جس پر مائیکل ہولڈنگ نے مغرب کو مغرور ہونے کا طعنہ دیا،اور لکھا کہ اس وقت جو کرکٹرز پاکستان کا دورہ کرنے سے ہچکچا رہے ہیں وہ نہیں سمجھتے کہ کرکٹ صرف باکسنگ ڈے، نیوایئر یا پھر فلڈ لائٹس میں ایڈیلیڈ میں کھیلنے کا نام نہیں ہے، اسے ملک سے باہر مختلف کنڈیشنز اور کلچرز میں کھیلنا پڑتا ہے۔

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

  • چین سے کہیں گے ہماری مدد کریں،وزیرخزانہ شوکت ترین

    چین سے کہیں گے ہماری مدد کریں،وزیرخزانہ شوکت ترین

    وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ چین سے کہیں گے ہماری مدد کریں،اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف قسط سے معیشت مستحکم ہوگی چین سے کہیں گے اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں وزیراعظم چین سے کہیں گے کہ زراعت کے پلان میں ہماری مدد کریں کیونکہ زراعت کا شعبہ ہمارے لیے اہم ہے۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ نیپرا نے خوشخبری سنا دی

    وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کےلیے قسط منظورکرنا خوش آئند ہے آئی ایم ایف ہماری معاشی حکمت عملی کوتسلیم کرتی ہے۔ ہمارے لیے دورہ چین سیاسی اورمعاشی طورپربہت اہم ہے چین کو کہنے جارہے ہیں ہماری مدد کریں، اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں۔

    مشیرتجارت عبدالرزاق دائود نے دورہ چین سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی اہم ہے دورے کے دوران تجارت کے حوالے سے چین سے بات کریں گے چاول،سیمنٹ سمیت زراعت کے شعبے کےلیے کافی فائدہ ہوگا، جس سے ہمارا ایکسپورٹ بڑھے گا۔

    لاہورائیرپورٹ پرڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی اورملکی کرنسی برآمد ،3 مسافر…

    سال 2022 کا پہلا غیر ملکی دورہ،وزیراعظم وزراء کے ہمراہ چین روانہ ،وزیرِ اعظم عمران خان کا دورہ چین وزیرِ اعظم عمران خان وزراء کے وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورہ چین کیلئے روانہ ہو گئے

    وفد میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں،وزیرِ اعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ اور چینی پریمئیر لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے.

    دورہ پاکستان: کھلاڑی اپنی فیملیز کیساتھ مشاورت کریں گے اور اپنے جواب کے ساتھ واپس…

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ ‏پاکستان اورچین کی شراکت داری کا کلیدی کردارہے،دورہ چین اہم ہے مستحکم افغانستان پاکستان کیلئے ضروری ہے .ملکی دفاع کے لیے دن رات کام کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کے حملوں کے ذمہ داروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ دورہ چین سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا، ‏دورہ چین سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا، چین سے مختلف شعبوں کیلئے ٹیکنالوجی حاصل کی جائے گی، دورہ چین میں دوطرفہ تجارت کے فروغ پر گفتگو ہوگی،

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج چین کے دورے پرروانہ ہوں گے وزیراعظم کے دورے کا مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 20 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

    سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا

    فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوں گی چین کے صدر شی جن پنگ 2سال بعد کسی عالمی رہنما سے ملاقات کریں گے جو وزیراعظم عمران خان ہیں وزیراعظم کے دورہ چین سے پاکستان اورچین کے گہرے تعلقات کی وسعت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان چین کے دورے میں مختلف کاروباری شخصیات اور بڑے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ چین سے کئی کاروباری اور صنعتی یونٹس پاکستان منتقل ہوں گے۔

    پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری:آئی ایم ایف کے ساتھ ساتھ بلاول اور…

    قبل ازیں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا وزیراعظم اپنے دورے میں صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران سی پیک سمیت تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائےگی جب کہ چین میں قیام کے دوران ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور عالمی امورپربھی پرتبادلہ خیال ہوگا۔

    پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار بھرتیاں کرے گی،عثمان بزدار

    ترجمان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کادورہ پاک چین سفارتی تعلقات کےقیام کی 70 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اختتام ہوگا، وزیراعظم کے دورے میں متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں چین کی کاروباری شخصیات اورسرکردہ تھنک ٹینکس سےخطاب کریں گے جب کہ چین میں تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق اٹارنی جنرل کا خط توہین عدالت کے مترادف ہے شہباز شریف

    شہبازشریف اورجہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کے تبادلے منسوخ

  • سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا

    سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا

    کولمبو: سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا۔

    باغی ٹی وی : سری لنکن میڈیاکے مطابق قرض لینے پر اتفاق سری لنکن وزیرتجارت کے حالیہ دورہ پاکستان میں ہوا۔ سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے قرض دورانیہ اور معاہدے کی تفصیل طے کی جارہی ہے اور پاکستان سے حاصل قرض سے پاکستانی سیمنٹ اورچاول خریدا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو فون، حوثیوں کے میزائل حملے کی…

    ایک بھارتی سفارت کار کا کہنا ہے کہ سری لنکن حکام کے ساتھ بھارت سے ادویات اور غذائی اجناس کی خریداری کے حوالے سے 1 ارب ڈالرز قرض کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

    سری لنکا میں توانائی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جس کے باعث بھارت نے سری لنکا کو تیل خریداری کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض دیا ہے تاکہ سری لنکا فوری طور پر تیل خریداری کے قابل ہوسکے۔ سری لنکا میں اقتصادی مسائل کی وجہ سے بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے اور گھروں میں بھی کھانا پکانے کے لیے گیس اور مٹی کے تیل کی قلت ہے۔

    پرائیویٹ ملازمین اورمزدوروں کو مبارک ہو:وزیراعظم عمران خان نے تنخواہیں بڑھانے پرمالکان کوراضی کرلیا

    حکام کا کہنا ہے کہ دو ہفتے مذاکرات کے بعد 91 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی کرنسی سپورٹ کے علاوہ دیگر امداد کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے ایک بھارتی سفارت کار کا کہنا ہے کہ مزید ایک ارب ڈالر کی فوری امداد کےلیے مذاکرات جاری ہیں جن سے ادویات اور غذائی اجناس بھارت سے درآمد کی جائے گی حکام کا کہنا ہے کہ 50 کروڑ ڈالرز کی امداد بھارتی سپلائرز سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے ہیں۔

    ملکی ترقی کیلئے حکومتی پالیسیوں پر عملدر آمد میں پورا ساتھ دینگے: آرمی چیف

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومتِ پاکستان نے چین، روس اور قازقستان سے 5ارب ڈالر قرضہ لینے کی خبروں کی تردید کی تھی وزارت اقتصادی امور نے وضاحت کی تھی کہ خبروں میں کہا گیا ہےکہ اقتصادی امور ڈویژن نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر کے قرض کے حصول کا پلان بنایا ہےوضاحت کی جاتی ہے کہ اس طرح کی کوئی تجویز اقتصادی امور ڈویژن کے زیر غور نہیں جس میں چین سے 3ارب ڈالر ، روس اور قازقستان سے 2ارب ڈالر قرض کے حصول کا پلان ہے۔

    بھارت کا اجمیر شریف عرس میں شرکت کے منتظر پاکستانی زائرین کو عین وقت پر ویزا دینے…

  • ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ  سے زائد ہو گئی

    ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 59 ہزار 786 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 5 ہزار 830 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 243 جبکہ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 372 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.75 فیصد پر پہنچ گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 141، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 97 ہزار 937، پنجاب میں 4 لاکھ 83 ہزار 779، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 758، بلوچستان میں 34 ہزار 557، آزاد کشمیر میں 39 ہزار 323اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 768 ہو گئی ہے۔

    چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم”نیو کوو”سے خبرادار کر…

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 849، خیبر پختونخوا 6 ہزار 23، اسلام آباد 982، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 760 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ممتاز ادیب انتظار حسین کی آج چھٹی برسی منائی گئی

    ممتاز ادیب انتظار حسین کی آج چھٹی برسی منائی گئی

    لاہور: اردو زبان کے ممتاز ادیب انتظار حسین کی آج چھٹی برسی منائی گئی-

    باغی ٹی وی : اردو ادب کے ممتاز ادیب انتظار حسین وہ 7 دسمبر 1923ء کو متحدہ ہندوستان کے ضلع بلند شہر کے علاقے دیبائی میں پیدا ہوئے،انتظار حسین 7 میرٹھ کالج سے بی اے کیا۔ قیام پاکستان کے بعد لاہور میں قیام پزیر ہوئے جہاں جامعہ پنجاب سے ایم اے اردو کرنے کے بعد وہ صحافت کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ پہلا افسانوی مجموعہ ’’گلی کوچے ‘‘ 1953ء میں شائع ہوا۔ روزنامہ مشرق میں طویل عرصے تک چھپنے والے کالم ’’لاہور نامہ‘‘ کو بہت شہرت ملی۔ اس کے علاوہ ریڈیو میں بھی کالم نگاری کرتے رہے۔

    روحی بانو کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال ہو گئے

    افسانہ نگاری اور ناول نگاری میں ان کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ اس کی کتابوں میں سے "بستی” اور "خالی پنجره” کا سمیرا گیلانی نے فارسی میں ترجمہ کیا ہے انہوں نے اپنی ذہانت کے بل بوتے پر افسانے کو نیا رنگ دیا انہوں نے کم وبیش 130 سے زائد کہانیاں، ڈرامے اور تراجم کے علاوہ بے شمار کالم لکھے۔

    انہوں نے ناول نگاری، افسانوں، شاعری اور غیر افسانوی تحریروں سے عالمگیر شہرت حاصل کی انتظار حسین کو ادبی خدمات پر ستارہ امتیاز سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔انتظار حسین کو جدید اردو افسانہ نگاری کا بانی سمجھا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

    مہناز بیگم کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    اپنی زندگی میں انتظار حسین نے متعدد افسانے اور ناول تحریر کیے۔ ان کی شہرہ آفاق تصانیف میں”بستی، آگے سمندر ہے، شہر افسوس، خالی پنجرہ اور گلی کوچے سرفہرست ہیں انتظار حسین فیض احمد فیض، ابن انشا، احمد فراز، منیر نیازی، سعادت حسن منٹو، احمد ندیم قاسمی، اے حمید سمیت دیگر مشاہیر کے ہم عصر ادیب سمجھے جاتے ہیں-

    انتظار حسین کو ادبی خدمات پرستارہ امتیاز، لاہور لٹریری فیسٹول میں ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا، 2014ء میں فرانس کی حکومت کی طرف سے بھی اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ” آفیسر آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز”سے نوازا گیا انتظار حسین 2 فروری 2016ء کو مختصر علالت کے انتقال کر گئے-

    معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

  • شادی سے انکارپر 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

    شادی سے انکارپر 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

    سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے شادی سے انکار پر 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پائین شہر کے عثمانیہ کالونی وانٹہ پورہ کے نزدیک یکم فروری منگل کی شام سری نگر پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ حول علاقے میں ایک 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے-

    بھارتی خاتون صحافی کو بی جے پی کارندوں کیجانب سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں

    ترجمان پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں اس واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا اور اس ضمن میں فوری طور پر تحقیقات شروع کی گئیں ’واقعے کی گھناؤنی نوعیت کے پیش نظر ایس ایس پی سری نگر نے فوری طور پر ایس پی شمالی سری نگر راجا زوہیب کی قیادت میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی‘۔

    پولیس کے مطابق زمینی سطح کی ابتدائی تحقیقات اور تکنیکی تجزیہ کرنے کے بعد ایک مشتبہ شخص کا نام سامنے آگیا جس کی بنا پر اس واقعے میں ملوث اصلی ملزم ساجد الطاف راتھر ولد محمد الطاف راتھر سکان بچھوارہ ڈلگیٹ کو گرفتار کیا گیا،ایس آئی ٹی نے اس واقعے میں کردار نمایاں ہونے کے بعد اصلی ملزم کو گرفتار کیا‘۔

    پولیس نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کو متاثرہ لڑکی میں دلچسپی تھی چونکہ لڑکی نے ملزم کی شادی کی پیشکش کو ٹھکرایا تھا جس وجہ سے وہ اس کو ستا رہا تھا، ملزم جو ایک میڈیکل شاپ میں کام کرتا تھا، یکم فروری کی شام ایک اسکوٹی پر اس جگہ کی طرف روانہ ہوگیا جہاں متاثرہ لڑکی دوسرے ملزم جس کو گرفتار کیا گیا، کے ساتھ کام کرتی تھی۔

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    پولیس نے بتایا کہ جب متاثرہ لڑکی شام کو گھر لوٹ رہی تھی تو ملزم نے اس کا تعاقب کرکے اس پر تیزاب پھینکا اور واپس دکان کی طرف بھاگ گیا اس جرم میں استعمال کی جانے والی اسکوٹی کو بھی ضبط کیا گیا ملزم نے تیزاب اپنے ایک شناسا جو انٹرنیشنل موٹرس میں ایک مکینک کی حیثیت سے کام کرتا ہے، سے لیا تھا جس کو مزید پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق اس ورک شاپ کو سیل کرنے کے لئے قانونی عمل شروع کیا گیا کیونکہ اس کے ایک ملازم کی طرف سے ہائی کورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیزاب بیچا تھا بیان میں سری نگر کے تمام دکانداروں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ تیزاب بیچنے کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کریں۔

    شرقپورمیں 7سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

  • میرا عتیق الرحمن کی بیوی قرار،اداکارہ کی والدہ کا بیان بھی سامنے آگیا

    میرا عتیق الرحمن کی بیوی قرار،اداکارہ کی والدہ کا بیان بھی سامنے آگیا

    لاہور: سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دے دیا جس کے بعد اداکارہ کی والدہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی والدہ شفقت بیگم کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جو اٴنہوں نے لاہور کی سیشن کورٹ کے فیصلے کے بعد جاری کیا اداکارہ میرا کی والدہ نے کہا کہ’عدالت نے عتیق الرحمٰن کو میرا کا شوہر قرار دے دیا ہے اور میں اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں میں عتیق الرحمٰن سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ آئیں اور اپنی دلہنیا میرا کو رخصت کرکے لے جائیں۔

    تکذیب نکاح کی اپیل مسترد: عدالت نے اداکارہ میرا کوعتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا

    میرا کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ ’شریعت کے قانون کے مطابق جو نان نقفہ بنتا ہے، وہ عتیق الرحمٰن ادا کریں ،میں عتیق الرحمٰن اور میرا کی صلح کروانے کے حق میں ہوں۔

    خیال رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دے دیا، عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نیاداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنایا، فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کر رکھی تھی فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا۔اداکارہ میرا کا موقف ہے کہ وہ عتیق الرحمٰن کی بیوی نہیں ہیں، عتیق الرحمٰن نے جعلی نکاح نامہ تیار کروایا تھا۔

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے ،حریم شاہ

    واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا اداکارہ میرا کے وکیل کا ابتدا سے مؤقف تھا کہ عتیق الرحمٰن سستی شہرت کے لیے میرا کا شوہر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور ان کے پاس نکاح ثابت کرنے کے لیے کوئی اصلی دستاویزات بھی موجود نہیں۔

    پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

  • ماڈل و اداکارہ سبیکا امام  کو قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیاں

    ماڈل و اداکارہ سبیکا امام کو قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیاں

    کراچی: نامور ماڈل و اداکارہ سبیکا امام نے انکشاف کیا یے کہ انہیں سوشل میڈیا پر صارف نے قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیاں دی ہیں جس کے خلاف اداکارہ نے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سبیکا امام نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر انہیں موصول ہونے والے قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیوں بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے پیغام میں نہ صرف ماڈل کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی بلکہ دھمکی دینے والی خاتون نے انہیں فحش اداکارہ کہتے ہوئے کہا تھا کہ سبیکا امام کو بالکل قندیل بلوچ کی معاشرے سے غائب ہوجانا چاہئے۔

    امریکا کی سابق حسینہ نے خودکشی کر لی

    پیغام میں دھمکی دینے والی خاتون نےالزام لگایا کہ اس نے سبیکا امام اور دانش تیمور کو ایک ساتھ ایک ہوٹل کے کمرے میں دیکھا تھا اور اس وقت وہ دونوں شراب کے نشے میں تھے خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ سبیکا اور دانش نے انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے ان دونوں کے متعلق کسی کو کچھ بھی بتایا تو وہ مجھے جان سے ماردیں گےخاتون نے اپنے پیغام میں سبیکا امام کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دی اور ان کے اور ان کی والدہ کو موت کی بددعا بھی دی۔

    سبیکا امام نے خاتون کی جانب سے قتل و دھمکی بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم، برٹش ہائی کمیشن پاکستان، برٹش کونسل پاکستان سے انہیں دھمکی دینے والی خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی۔

    بچپن میں اور کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا : عائشہ…

    ماڈل سبیکا امام کی پوسٹ پر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ ریاض عمران نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ان دھمکیوں کے خلاف سائبر کرائم میں باضابطہ طور پر شکایت درج کروائیں تاکہ ان کی ٹیم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔

    واضح رہے کہ ماڈل گرل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو مظفرآباد میں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، قتل کیس کی 152 سماعتیں ہوئیں جو 17 جولائی 2016 سے 26 ستمبر 2019 تک جاری رہیں مقتولہ قندیل بلوچ کے دونوں بھائی عارف اور مظفر مقدمے میں نامزد تھے جو فرار ہو کر سعودی عرب چلے گئے تھےملزم عارف کو انٹرپول کی مدد سعودی عرب سے گرفتار کر کے ملتان منتقل کیا گیا تھابعد ازاں دوسرے بھائی ملزم مظفراقبال کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا تھا جبکہ قندیل بلوچ کے والد عظیم کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہم نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنے بیٹوں کو معاف کر دیا ہے لہذا عدالت بھی انہیں معاف کردے-

    حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا