Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • رومان رئیس نے شاداب خان کی وکٹ حاصل کرنے کے باوجود جشن کیوں نہیں منایا؟وجہ بتادی

    رومان رئیس نے شاداب خان کی وکٹ حاصل کرنے کے باوجود جشن کیوں نہیں منایا؟وجہ بتادی

    ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے شاداب خان کی وکٹ حاصل کرنے کے باوجود جشن نہ منانے کی وجہ بتادی-

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میدان میں اترے۔اسی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ رومان رئیس نے گزشتہ 6 سال پی ایس ایل کے میچز کھیلے تھے تاہم اس بار وہ ملتان سلطانز کا حصہ ہیں۔

    9 چھکوں کے باوجود شکست:کپتان شاداب خان کی بے بسی کے آنسوؤں نے سب کوجھنجھوڑدیا

    پی ایس ایل سیزن 7 کا ایسا میچ جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان چھکوں، چوکوں کی بارش کر کے 91 رنز کی بھرپور اننگز کھیل کر ملتان سلطانز کے ہاتھ سے میچ تقریباً چھین چکے تھے کہ ایسے میں رومان رئیس اہم کھلاڑی شاداب خان کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے اور ملتان سلطانز کو پھر سے میچ میں کامیابی کا موقع ملا تاہم رومان نے جشن نہیں منایا-

    رومان رئیس نے اہم وکٹ لینے کے باوجود جشن نہ منانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جس ٹیم کے ساتھ انہوں نے گزشتہ 6 پی ایس ایل کھیلے اور اس ٹیم نے ان کا کیریئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس لیے شاداب خان کی اہم وکٹ لینے کے باوجود احتراماً جشن نہیں منایا میں میچ سے قبل ہی ذہن بنا چکا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کسی بھی کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر احتراماً جشن نہیں مناؤں گا کیونکہ اس ٹیم نے انہیں ہر مشکل وقت میں سپورٹ کیا تھا۔

    پی ایل ایس 7: سنسنی خیرمقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست:ملتان سلطانزکی…

    رومان رئیس کا کہنا تھا کہ پروفیشنل ازم اپنی جگہ پر موجود تھا اور جس ٹیم کے لیے کھیل رہا تھا اس کی کامیابی کے لیے پورا زور لگا دیا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ سے جذباتی وابستگی اور احترام تھا اس کا بھی خیال رکھا۔

    خیالرہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں فتح تو ملتان سلطانز کے نام رہی لیکن مخالف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے شائقینِ کرکٹ کے دِل جیت لیے 218 رنز کے تعاقب میں شاداب خان نے محض 42 گیندوں پر 91 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ایک چٹان کی طرح کریز پر جمے رہے۔

    آل راؤنڈر شاداب خان کی اننگز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے لیکن شاداب کی بیٹنگ ٹیم کو فتح حاصل نہ کراسکی جس کا ملال شاداب کے چہرے پر بھی بخوبی دکھائی دیا ناصرف شائقین کرکٹ شاداب کی ڈھارس بندھاتے رہے بلکہ ساتھی کرکٹر حسن علی نے شاداب کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘کپتان ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، آج آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگا، ہمیں آپ کا ساتھ میسر تھا۔’

    چیمپئن ٹیموں کوکس چیز سے فرق نہیں پڑتا: محمد رضوان نے صاف صاف بتادیا

    تاہم شاداب کا اپنی ٹیم کو جتوانے کا جذبہ ٹوئٹر صارفین کا بھی دل جیت گیا اور شاداب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے کچھ مداحوں نے شاداب کو ‘ون مین آرمی’ کے لقب سے نوازا تو کچھ نے کہا کہ ہم نے صرف شاداب کے لیے اسلام آباد کو سپورٹ کیا۔

    واضح رہے کہ ایونٹ کا نواں میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔

    دوسری جانب انگلش کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئے کرس جورڈن، جیسن رائے اور جیمز ونس نے مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ببل میں پہنچ گئے ہیں، کرس جورڈن کراچی کنگز، حسین رائے اور جیمز ونس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے تینوں کرکٹرز کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

    کینگروز کو پاکستانی سرزمین پرعرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض چکانا ہوگا ،جیف لاسن

  • ڈریپ نے گھر پر کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی،نوٹیفیکیشن جاری

    ڈریپ نے گھر پر کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی،نوٹیفیکیشن جاری

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ اب عوام گھر پر ہی کورونا ٹیسٹ کر سکیں گے۔

    باغی ٹی وی : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی عوام کو دستیابی سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کے لیے اوور دی کاؤنٹر کٹ فروخت کی اجازت دے دی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر اب کورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہو گی اور شہری گھر پر ہی خود کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    ایکسرے سے چند منٹوں میں کورونا کی 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ

    میڈیکل ڈیوائس بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب آپ کورونا کا گھر پر رہ کر ٹیسٹ کرتے ہیں تو اس سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی میں مدد مل سکتی ہے۔ اس لیے کورونا سیلف ٹیسٹ کٹس کی مارکیٹ میں فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز پر فروخت کی اجازت دی جاتی ہے۔

    اس سے قبل مارکیٹ میں سیلف کورونا ٹیسٹ کٹس موجود تو تھیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کی فروخت کی اجازت نہیں تھی۔

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام…

    واضح رہے کہ چین کے سائنسدانوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ایک ایسی قسم سے خبردار کیا ہے جس کے پھیلنے سے شرح اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا کورونا کی اس قسم کو سائنسدانوں نے نیو کوو کا نام دیا ہے جو جنوبی افریقا میں موجود چمگادڑوں میں پایا جاتا ہے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس وائرس کو انسانوں میں منتقل ہونے کے لیے صرف ایک میوٹیشن درکار ہے۔

    کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار

    یہ وائرس کورونا سے انتہائی زیادہ مہلک ہے، یہ انسانی جسم میں موجود قوت مدافعت پر حملہ کرتا ہے اور اس کو ناکارہ بنا کر پھیپھڑوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے، اب تک کورونا سے بچاو کے لیے بنائی گئی ویکسین اس وائرس کے آگے ناکام نظر آتی ہیں اس وبا سے متاثرہ ہر تین میں سے ایک شخص ہلاک ہو سکتا ہے، اس لیے نیو کوو کو کورونا کی سب سے خطرناک قسم مانا جا رہا ہے-

    چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم”نیو کوو”سے خبرادار کر دیا

    اس سے قبل اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ ابھی مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی اقوام متحدہ کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریا وین کرخوف نے کہا تھا کہ وائرس اپنی شکل مسلسل تبدیل کرتے رہتے ہیں کورونا کی بھی متعدد شکلیں سامنے آچکی ہے اور اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ویریئنٹ اومی کرون آخری ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ مستقبل میں مزید ویریئنٹس سامنے آئیں گے۔

    اومیکرون کا خطرناک ترین سب ویرینٹ سامنے آ گیا

  • پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار بھرتیاں کرے گی،عثمان بزدار

    پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار بھرتیاں کرے گی،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار بھرتیاں کرے گی سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، وزیراعظم کی قیادت میں اب پاکستان درست ٹریک پر آچکا، حکومت کے دامن پر کرپشن اسکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار ملازمتوں پر بھرتیاں کرے گی، پہلے مرحلے میں ملازمتوں کی بھرتی کا اشتہار دیا جا چکا ہے، جس کے لئے امیدواروں کو بالائی عمر میں 2 برس کی رعایت دی جائے گی، عمر میں 2 برس کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق اٹارنی جنرل کا خط توہین عدالت کے مترادف ہے شہباز شریف

    عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث اپنی اصل منزل سے دور ہوا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اب پاکستان درست ٹریک پر آچکا ہے، ساڑھے تین برس کے دوران صرف اور صرف عوام کی خدمت کی ہے، حکومت کے دامن پر کرپشن اسکینڈ ل کا کوئی داغ نہیں، میں اللہ تعالی اور عوام کو جوابدہ ہوں۔

    مشیر حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار عاجزی اور انکساری کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں، پنجاب کے عوام خوش نصیب ہیں کہ انہیں عثمان بزدار جیسا عوامی خدمت سے سرشار وزیر اعلی ملا ہے۔

    شہبازشریف اورجہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کے تبادلے منسوخ

    ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کیا ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار کا دور پسماندہ علاقوں کی ترقی کا دور ہے۔

    حکومت کو سینیٹ سے3 اہم بل منظور کرانے میں ناکامی کا سامنا

  • نواز شریف کی واپسی سے متعلق اٹارنی جنرل کا خط توہین عدالت کے مترادف ہے شہباز شریف

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق اٹارنی جنرل کا خط توہین عدالت کے مترادف ہے شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق حکومتی خط کا جواب دے دیا جس میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کا خط ماورائے قانون اور لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت معاملے میں توہین عدالت کے مترادف ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اٹارنی جنرل کو جوابی خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی خط کے مندرجات سے اتفاق نہیں کرتا، اٹارنی جنرل آپ کے خط سے تاثر ملا کہ خط سیاسی مقاصد کے لیے لکھا گیا ہے، وفاقی کابینہ کی ہدایت پر لکھا گیا خط شریف خاندان کے میڈیا ٹرائل کی کوشش ہے۔

    شہبازشریف اورجہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کے تبادلے منسوخ

    خط میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کا خط ماورائے قانون اور ہائیکورٹ میں زیر سماعت معاملے میں توہین عدالت کے مترادف ہے، خط میں اختیار کردہ لب و لہجہ انتہائی قابل اعتراض اور نامناسب ہے، خط میں لاہور ہائیکورٹ کے 16 نومبر 2019 کے حکم کے مندرجات اور جمع کرائی گئی یقین دہانی کو درست طور پر ملحوظ نظر نہیں رکھا گیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عدالتی حکم نامے کے درست تناظر کو پیش نظر رکھے بغیر وفاقی کابینہ کی ہدایت پر اٹارنی جنرل نےخط لکھا، جو سیاسی وجوہات کی بنا پر لکھا گیا ہے جس میں قانون، میڈیکل بورڈ کی تشکیل، اس کی کارروائی کی تفصیل اور اس کی بنیاد پر کی گئی معروضات کو نظر انداز کیا گیا، اٹارنی جنرل کا خط 16 نومبر 2019 کے عدالتی حکم کے دائرہ کار اور متعین کردہ حدود سے تجاوز ہے، جو کابینہ کے دم توڑتے سیاسی بیانیے کی حمایت اور میڈیا ٹرائل کی نیت سے جاری کیاگیا ہے، یہ خط عدالت عالیہ میں زیر سماعت معاملے سے متعلق توہین عدالت کے مترادف ہے اور زیر سماعت معاملے پر اثرانداز ہونے کی کوشش دکھائی دیتا ہے۔

    جسٹس عمرعطا بندیال نے بطورچیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا

    شہباز شریف نے کہا کہ عدالتی حکم کی روشنی میں تمام رپورٹس متعین مدت میں جمع کرائی گئی ہیں، انڈرٹیکنگ کے مطابق تمام ذمہ داریاں بروقت ادا کی گئیں اور کبھی ان سے صرف نظر نہیں کیا گیا، اٹارنی جنرل کا خط خلاف قانون، بلاجواز اور کسی قانونی اختیار کے بغیر ہے، خط لکھ کر جس طرح کردار کشی کی گئی، اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کے ضامن شہباز شریف کو خط لکھا گیا تھا جس میں لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی گارنٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیاد پر نوازشریف کو 4 ہفتے کیلئے ملک سے باہرجانے کی اجازت دی تھی اور طبیعت صحیح ہونے پر واپس آنا تھا، آپ نے انہیں واپس لانے کی تحریری یقین دہانی کرائی تھی اور رجسٹرارکو تسلسل سے میڈیکل رپورٹ جمع کرانا تھی، انڈر ٹیکنگ خلاف ورزی پر آپ کیخلاف ہائیکورٹ رجوع سے پہلے خط لکھ رہے ہیں، خط ملنے کے 10 دن میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، ورنہ آپ کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

    حکومت کو سینیٹ سے3 اہم بل منظور کرانے میں ناکامی کا سامنا

  • سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کورونا کا شکار ہوگئے

    سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کورونا کا شکار ہوگئے

    سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کورونا کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں مصنوعی تنفس سے سانس دی جارہی ہے۔

    جہانگیر ترین بھی کرونا کا شکار

    وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے رحمان ملک کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی رحمن ملک کے اہل خانہ اور بھائی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    قبل ازیں جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جہانگیر ترین نے بخاز ،کھانسی کی شکایت پر کرونا ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آیا،جہانگیر ترین نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے .جہانگیر ترین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہے،

    کوویڈ ویکسین کی معیاد ختم ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف…

    سینیٹر مشاہد حسین سید بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے مشاہد حسین نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا .چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا تھا کہ مشاہد حسین کو کورونا ہو گیا ہے، مشاہد حسین کی جلد صحتیابی کے لیے سب دعا کریں،

    قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کی کورونا رپورٹ مثبت آ گئی تھی، اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، شہباز شریف، وزیر تعلیم شفقت محمود ،شیریں مزاری سمیت اہم شخصیات کرونا کا شکار ہو چکی ہیں-

    دوسری جانب این سی او سی نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں، این سی او سی کے مطابق کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت کے شعبے پر دباؤ کم کرنے کے لیے یہ گائیڈ لائنز مؤثر ثابت ہوں گی لہٰذا ایسے افراد جن کا درجہ حرارت 37 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ یا زائد ہو ، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہو اور وہ گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوں ،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا کہ کرونا کے مریض اور علامات کا شکار افراد پانچ دن قرنطینہ کریں کورونا میں مبتلا افراد گھر سے نکلنے میں گریز کریں اور دوسروں سے جتنا ممکن ہو فاصلہ رکھیں بیمار ہوں تو گھر پر رہیں اور ڈاکٹر سے فون پر بات کریں فون یا ای میل کے ذریعے دوسروں کے ساتھ رابطے میں رہیں-

    کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار

    بخار ،کھانسی ، سانس لینے میں دشواری ہو تو ڈاکٹرکو لازمی بتائیں ، سینے میں مسلسل درد، ہونٹ یا چہرہ نیلا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں ، بیمار شخص گھر میں دوسروں سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے الگ کمرے میں رہے گھر میں رہتے ہوئے کئی ہفتوں کی ادویات اور سامان تک رسائی کو ممکن بنایا جائے جبکہ بیمار کی تیمارداری کرنے والے افراد غیر ضروری مہمانوں سے اجتناب کریں، بیمار شخص اور اس کا خیال رکھنے والے افراد ماسک کا استعمال کریں کرونا مریض کو کھانا کمرے میں دیا جائے بہتر ہے مریض سے رابطہ ہونے کی صورت میں پانچواں دن کورونا ٹیسٹ کروائیں جبکہ غیر ویکسین شدہ 6 ماہ ویکسین مکمل ہوئے اور بغیر بوسٹر والے افراد کورونا مریض سے ملنے کی صورت میں دس دن قرنطینہ کریں ، بوسٹر شدہ شخص کو مریض سے رابطے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں تاہم دس دن ماسک کا استعمال کریں-

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام…

  • شہبازشریف اورجہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کے تبادلے منسوخ

    شہبازشریف اورجہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کے تبادلے منسوخ

    لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور جہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے افسران کے تبادلے کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

    ‏پیٹرولیم بحران کے الزام میں گرفتارڈی جی اوگرا سمیت دیگر ملزمان کو رہا کرنیکا حکم

    جن افسران کے تبادلے منسوخ کیے گئے ہیں ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیراز عمر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا فیصل منیر شامل ہیں ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی تحقیقات کرنے والے افسران کو تبدیل کردیا گیا تھا۔

    اخروٹوں میں منشیات بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی اج ایف آئی اے لاہور آفس کا دورہ کریں گے، اور انہیں ڈائریکٹر زون ون ڈاکٹر محمد رضوان اہم کیسز پر بریفنگ دیں گے، انہیں شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس اور جہانگیر ترین منی لانڈرنگ کیسز پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ مشیر احتساب کو میگا اسکینڈل کے علاوہ ایف آئی اے میں جاری دیگر کیسز کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔

    جسٹس عمرعطا بندیال نے بطورچیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے استعفیٰ دینے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے کے معروف اور اہم ترین کیسوں جن میں شوگر اور منی لانڈرنگ کے کیس بھی شامل ہیں-

  • تین سال تک طالبان کی قید میں رہنےوالےآسٹریلوی لیکچرارکا افغانستان جانے کا اعلان

    تین سال تک طالبان کی قید میں رہنےوالےآسٹریلوی لیکچرارکا افغانستان جانے کا اعلان

    سڈنی:طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی لیکچرار نے حکومت کی مدد کرنے کے لیے افغانستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے لیکچرار ٹموتھی ویکس تین سال طالبان کی قید میں رہنے کے بعد اہم کمانڈرز کی رہائی کے بدلے آزاد ہوئے تھے قید کے دوران ٹموتھی نے اسلام قبول کرکے اپنا نام جبرائیل عمر رکھ لیا تھا قید سے آزادی ملنے کے بعد سے وہ آسٹریلیا میں ہی مقیم ہیں تاہم اب انہوں نے طالبان حکومت کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

    طالبان حکومت کا 2 فروری سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

    اپنے ایک انٹرویو میں آسٹریلوی لیکچرار کا کہنا تھا کہ میں افغانستان کے بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا ہے میں ان کی تعلیم کے لیے حکومت کی مدد کرنا چاہتا ہوں آسٹریلوی لیکچرار نے سکھ برادری سے افغانستان واپس آنے کی اپیل بھی کی اور ایک سابق رکن اسمبلی نریندر سنگھ خالصہ کی طالبان وزیر سراج الدین حقانی سے ملاقات بھی کرانے کا دعویٰ کیا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی لیکچرار کو 2016 میں کابل یونیورسٹی کے دروازے سے اغوا کیا گیا تھا جب کہ 2019 میں انس حقانی اور خلیل حقانی کے رہائی کے بدلے آزادی ملی تھی۔

    رواں برس مارچ سے لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے،ذبیح اللہ مجاہد

    دوسری جانب افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کے لئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ ہوگیا ”الجزیرہ” کے مطابق معاہدے کے کابل ائیرپورٹ سے چارٹرپروازوں کے ذریعے غیرملکیوں کا انخلا دوبارہ سےشروع ہوگا کابل ائیرپورٹ سے قطر ائیرویز کی ہفتے میں 2 چارٹرڈ پروازیں چلائی جائیں گی۔

    چارٹرپروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سےنکالیں گے۔ ان پروازوں کے ذریعے جان کےخطرے سے دوچار افغانوں کا بھی انخلا کرایا جائےگا قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے طالبان سے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔

    غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ طے

  • بھارتی خاتون صحافی کو بی جے پی کارندوں کیجانب سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں

    بھارتی خاتون صحافی کو بی جے پی کارندوں کیجانب سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں

    ممبئی: مسلم کش فسادات کا ذمہ دار مودی کو ٹھہرانے والی صحافی کو بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : اپنی کتاب میں گجرات مسلم کش فسادات کا ذمہ دار اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو قرار دینے والی خاتون صحافی رعنا ایوب کو بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی سرکار پر کڑی تنقید کرنے والی خاتون صحافی رعنا ایوب کو مبینہ حکومتی سوشل میڈیا ٹیم کے کارندوں نے خاتون صحافی کو سوشل میڈیا پر مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے شروع کردیا۔

    بعد ازاں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے خاتون صحافی رعنا ایوب کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں بھی ملنے لگیں جس پر انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

    صحافی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین کے دباؤ پر ممبئی پولیس کے سائبر کرائم ونگ نے قتل اور زیادتی کی دھمکی دینے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے رعنا ایوب نے بتایا کہ ممبئی پولیس نے میرے خلاف غلط خبریں پھیلانے، قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    بھارت کا امسال ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

    خاتون صحافی نے لکھا ’’اب وقت آگیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہراساں کیے جانے اور تشدد کے واقعات کو روکا جائے اور اس میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے‘‘۔

    دوسری جانب ’’انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس‘‘ کی جانب سے بھارت کی خاتون صحافی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا گیا اور ساتھ لکھا کہ رعنا ایوب کے خلاف آن لائن تشدد کے واقعات ناقابل قبول ہیں اور یہ فوری طور پر رکنا چاہیے جب کہ اس سلسلے میں ممبئی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انتہائی اہم پہلا قدم اٹھایا ہے‘‘۔

    بھارت میں بجٹ پیش، عام آدمی کو نہ مل سکا ریلیف، کسان بھی دیکھتے رہ گئے

    انٹزنیشنل صحافی تنظیموں اور مسلم ارکان اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی دور حکومت میں اقلیتوں اور خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے جس سے بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

    واضح رہے کہ صحافی رعنا ایوب نے ’گجرات فائلز‘ نامی کتاب لکھی تھی جس میں 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کا ذمہ دا ر اس وقت کی بی جے پی حکومت کو ٹھہرایا تھا۔

    غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ طے

  • 2020 میں ہونے والے ایک غیرمعمولی آسمانی واقعے کو ایک نیا عالمی ریکارڈ قرار دیا گیا

    2020 میں ہونے والے ایک غیرمعمولی آسمانی واقعے کو ایک نیا عالمی ریکارڈ قرار دیا گیا

    واشنگٹن: 2020 میں آسمانی بجلی کا 768 کلومیٹر طویل کڑاکا جسے تین امریکی ریاستوں میں دیکھا گیا تھا اس کو نیا عالمی ریکارڈ قرار دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق 2020 میں دو ریکارڈ توڑ بجلی کی چمکیں رونما ہوئیں: ایک 768 کلومیٹر کی لمبائی کے ساتھ اب تک کی سب سے طویل ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ دوسری 17 سیکنڈ کے دورانیے کے ساتھ اب تک کی سب سے طویل ترین فلیش ہے۔

    ایک فلش جنوبی امریکہ میں اپریل 2020 میں ہوا تھا اور اس کی لمبائی تقریباً 768 کلومیٹر تھی یا لندن سے جرمنی کے ہیمبرگ تک کا فاصلہ تھا اس حوالے سے لی گئی تصویر میں ایک ’’میگا فلیش‘‘ یعنی آسمانی بجلی کے طویل ترین کوندے کو ٹیکساس، لیوزیانا اور مسی سپی تک میں دیکھا گیا –

    سعودی عرب کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6.4 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

    اس کو خلا سے ماپا گیا ہے اور اس کی تصدیق ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (WMO) نے کی ہے اب عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) نے اسے آسمانی بجلی کے طویل ترین کوندے کا ایک نیا ریکارڈ قرار دیا ہے-

    اس سے قبل 31 اکتوبر 2018 میں برازیل میں آسمانی بجلی کا 709 کلومیٹر طویل کوندا ریکارڈ کیا گیا تھا جسے اب امریکی مظہر نے پیچھے چھوڑ کر نیاریکارڈ قائم کیا ہے عام طور پر گرج چمک والی بارشوں میں ہم آسمان پر لپکتے بجلی کے کوندے دیکھتے ہیں۔ ایک کوندا 10 سے 15 کلومیٹر طویل ہوسکتا ہے اور وہ ایک سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے۔

    تاہم ماہرین نے اسے آب و ہوا میں تبدیلیوں یعنی کلائمیٹ چینج قرار نہیں دیا سائنسدانوں کے مطابق بجلی کا شرارہ شدید طوفان کی وجہ سے رونما ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی-

    بھارت کا امسال ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

    ڈبلیو ایم او سے وابستہ سائنسدانوں نے موسمیاتی شدت کی رپورٹ امریکن میٹرولوجیل سوسائٹی کے بلیٹن میں اس قدرتی ریکارڈ کی تفصیلات شائع کروائی ہے۔ اسی رپورٹ میں طویل ترین وقت تک برقرار رہنے والی آسمانی بجلی کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں 18 جون 2020 کو یوراگوئے اور ارجنٹینا کی سرحد پر آسمانی بجلی کا کڑاکا 17 سیکنڈ تک برقرار رہا جو ایک اور ریکارڈ ہے۔

    ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں رینڈل سروینی کہتے ہیں، "اب ہمارے پاس واضح ثبوت ہے کہ بجلی گرنے کے واحد واقعات 17 سیکنڈ تک جاری رہ سکتے ہیں۔” "یہ سائنس دانوں کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ بجلی کی حرکیات کے بارے میں ہماری سمجھ کو بہتر بناتا ہے: کس طرح، کہاں اور اہم بات یہ ہے کہ بجلی اسی طرح کیوں گرتی ہے۔”

    جسٹس عمرعطا بندیال نے بطورچیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا

  • 50 برس سےسیرت نبوی ﷺ کی یادگاروں کوکیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنےوالاسعودی فوٹوگرافر

    50 برس سےسیرت نبوی ﷺ کی یادگاروں کوکیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنےوالاسعودی فوٹوگرافر

    سعودی فوٹوگرافر ولید شلبی نے پچاس برس سے تاریخی مقامات پر آمد و رفت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق فوٹوگرافر ولید شلبی کا مقصد سیرت نبوی سے متعلق یادگاروں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا ہے اس مقصد کے لیے وہ اعلی کوالٹی کے ڈیجیٹل کیمرے کا استعمال کرتے ہیں۔

    ولید شلبی نے بتایا کہ انہوں نے فوٹوگرافی کی دنیا میں اپنے سفر کا آغاز 1970ء میں کیا تھا انہیں سیرت نبوی کی تاریخ اور اس کی یادگاروں کی تلاش سے خاص شغف ہے اس مقصد کے لیے وہ کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں اور ان یادگاروں میں سے بعض کا دورہ بھی کرتے ہیں-

    سلمان خان کے لیے سعودی عرب کا "پرسنالٹی آف دی ایئر” ایوارڈ


    بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ
    انہوں نے بتایا کہ ان یادگاروں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لیے میرے اسفار مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور ہجرت کے راستے کے بیچ تقسیم ہیں ان کے علاوہ غار ثور، غار حرا، طائف، بدر اور خیبر وغیرہ بھی شامل ہیں۔

    کیاسعودی عرب کے قومی پرچم سے کلمہ طیبہ ختم کیا جارہا ہے؟اگرایسے ہی ہے تو پھرکیوں…


    بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ
    ولید شلبی کے مطابق فوٹوگرافی اب پہلے کی طرح نہیں رہی بلکہ یہ ایک وسیع فن بن چکا ہے۔ اب تصاویر کی نمائشوں کا انعقاد ہوتا ہے اور سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تصاویر پوسٹ ہوتی ہیں۔ ان کے بارے میں صارفین اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں میرا فوٹوگرافی کا مقصد تاریخی ورثے کی شناخت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔ اسی طرح امت کے نبی اور انبیاء کی زمینی راستوں کو محفوظ کرنا ہے”۔

    سعودی عرب کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6.4 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان


    بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ