Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سعودی عرب کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6.4 ارب  ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

    سعودی عرب کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6.4 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

    سعودی عرب نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6 ارب 40 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق سعودی مواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عبدالله بن عامرالسواحہ نے بین الاقوامی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم لیپ کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو اپنے فنڈ دنیا بھر کے کاروباری افراد کو تبدیلی لانے میں مدد دے گی سعودی ٹیلی کام کمپنی، آبدوزوں کی تاروں اور ڈیٹا مراکز کے بنیادی ڈھانچے میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی، جبکہ سرمایہ کاری میں ای ڈبلیو ٹی پی عربیہ کیپیٹل کا 2 ارب ڈالر کا فنڈ بھی شامل ہے۔

    کیاسعودی عرب کے قومی پرچم سے کلمہ طیبہ ختم کیا جارہا ہے؟اگرایسے ہی ہے تو پھرکیوں…

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو اپنے فنڈ خوش حالی 7وینچرزکے ذریعے دنیا بھر کے کاروباری افراد کو تبدیلی لانے والے اسٹارٹ اپ کی تعمیر میں مدد دے گی اور اس مقصد کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جبکہ سعودی ٹیلی کام کمپنی (ایس ٹی سی) سب میرین (آبدوزوں) کی تاروں اور ڈیٹا مراکز کے بنیادی ڈھانچے میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی۔

    انہوں نے اگلے آٹھ سال میں ایک لاکھ سے ڈھائی لاکھ تک ملازمتیں پیش کرنے کا اعلان بھی کیا انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت مملکت میں ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل مارکیٹ کا حجم 40 ارب ڈالرہے اور یہ خطے میں اب تک کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے ہمیں خطے میں خاص طور پر ای کامرس، گیمنگ، ڈیجیٹل مواد اورکلاؤڈ کمپیوٹنگ میں جو ترقی دیکھنے میں آئی ہے،اس پر بہت فخر ہے۔

    روئٹرز کو دیئے گئے انٹرویوں میں وزیر ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ آرامکو پرسپرٹی7 کے اقدام میں سبزٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوزکی جائے گی جبکہ لاجسٹک کمپنی جے ٹی ایکسپریس گروپ کا مشترکہ منصوبہ خطے کے لیے ایک اسمارٹ مرکزتعمیرکرے گا جس سے کارکردگی میں 100 فی صد تک بہتری آئے گی بحیرہ احمر کے ساحل پرتعمیر ہونے والے مستقبل کے میگاشہرنیوم کے مکینوں اورزائرین کی خدمات کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا آغاز کیا گیا ہے اس کے علاوہ ایک اور پلیٹ فارم بھی ہے جس سے صارفین کو اپنے ذاتی ڈیٹا کا کنٹرول سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

    غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ طے

    سعودی حکومت کویہ بھی توقع ہے کہ 1.4 ارب ڈالرانٹرپرینیورشپ میں خرچ کیے جائیں گے اورڈیجیٹل مواد کی معاونت کے لیے فنڈزمختص کیے جائیں گے جن میں گیراج کے نام سے ایک اقدام بھی شامل ہے دارالحکومت الریاض میں گیراج کے نام سے مختص مقام پرنئی ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھنے والے نئے کاروباریوں کی میزبانی کرے گا ان تمام اعدادوشمار کی تیسرے فریق (تھرڈپارٹی) نے توثیق کی ہے،ہم ہوا میں کوئی تیر چلا رہے ہیں اور نہ ظاہری نمودونمائش کا کوئی کاروبار کرتے ہیں بلکہ ہم عزم کے ساتھ عملی اقدامات کرتے ہیں‘‘۔

    بھارت کا امسال ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

    واضح رہے کہ اس وقت دولت مندخلیجی ممالک غیرتیل کی آمدن کو فروغ دینے اور خام تیل پر انحصار کم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی مہم چلانے والوں اور تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ نے حکومتی مالیات پر دباؤ ڈالا ہے۔

    سعودی عرب پہلے ہی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں وژن 2030 کے نام سے معروف اقتصادی اصلاحات کے وسیع ترمنصوبے میں سیکڑوں ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کررہا ہے۔اس کے تحت سعودی معیشت کو متنوع بنانے اورتیل کی آمدن پرانحصار کم کرنے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے گئے ہیں

    سلمان خان کے لیے سعودی عرب کا "پرسنالٹی آف دی ایئر” ایوارڈ

    دوسری جانب شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی نے "نورہ ہیلتھ” پروگرام متعارف کرایا ہے۔ یہ علاقے کے ممالک میں صحت کے لیے پہلا جامعاتی پروگرام ہے جس کو عالمی ادارہ صحت کی منظوری حاصل ہے۔

    سعودی عرب میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں اکیڈمک سپورٹ اور طلبہ کی خدمات کی سکریٹری ڈاکٹر ریم الوہیبی نے تعلیمی اداروں میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے منعقد ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ "نورہ ہیلتھ” پروگرام ان کی یونیورسٹی کی حکمت عملیوں اور صحت کے حوالے سے سعودی ویژن 2030 کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ یہ پروگرام نفسیاتی ، سماجی اور عضوی جامع صحت کے مفہوم کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس کا مقصد جامعہ کے اندر کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا اور ایک محفوظ صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

  • اخروٹوں میں منشیات بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار

    اخروٹوں میں منشیات بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار

    اسلام آباد: اخروٹوں میں چرس بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جو 3 پاؤ سے زائد چرس اخروٹوں میں بھر کر بیرون ملک لے جارہا تھا۔

    اے این ایف حکام کے مطابق شاہ زیب حسن نامی مسافر قطر ایئر لائن کی پرواز نمبر QR 633 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہ جارہا تھا، اور اس نے چرس اخروٹوں کے اندر مہارت سےچھپارکھی تھی-

    اے این ایف حکام کے مطابق ملزم کے پیٹ میں منشیات سے بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    بھارتی خاتون صحافی کو بی جے پی کارندوں کیجانب سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں

    قبل ازیں اے این ایف نے سری نگرہائی وے پرگاڑی سے 64 کلوگرام منشیات برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پرگاڑی کی تلاشی کے دوران 48 کلو افیون اور 16 کلو چرس نکلی منشیات گاڑی کی ڈگی میں خفیہ طور پر چھپائی گئی تھی ۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق دورانِ کارروائی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن میں گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون تنویر اختر اور جہلم کے رہائشی تنویر احمد شامل ہیں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    کراچی:جوس کے ڈبوں میں مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے کا دھندہ عروج پرسندھ حکومت خاموش تماشائی

    دوسری جانب جوس کے ڈبوں میں مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے کا دھندہ عروج پرسندھ حکومت خاموش تماشائی شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے آئس سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی اور جوس کے ڈبوں میں چھپائی گئی 820 گرام آئس برآمد کرلی یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عوامی احتجاج پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر صالح محمد گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے جوس کےڈبوں میں چھپائی گئی 820 گرام آئس برآمد کرلی۔

    اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل سے رابطہ کاروں کی معلومات حاصل کررہےہیں گرفتارملزمان نے آئس سیمپل کےطورپرخریداروں کیلئے لانے کا انکشاف کیا، سیمپل پاس ہونے پر زیادہ مقدار میں آئس کی سپلائی ہونا تھی گرفتار ملزمان نے برآمدہ آئس نوجوان خریداروں کو بیچنے کا بھی انکشاف کیا، ملزمان کے گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق ایک اور کارروائی میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 2کلو سےزائد چرس،موبائل فونز برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان میں خادم حسین، غلام نبی، ذیشان اور خالد شامل ہیں۔

    ادھر عوام الناس کا کہنا تھا کہ جب تک سڑکوں پر آکر احتجاج نہ کریں حکومت ہوش میں نہیں آتی ، شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ حکومت کی عدم دلچسپی پر بڑے پریشان ہیں-

    ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی پشاوراسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

  • جسٹس عمرعطا بندیال نے بطورچیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا

    جسٹس عمرعطا بندیال نے بطورچیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا

    جسٹس عمرعطا بندیال نے ملک کے 28 ویں بطورچیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا-

    باغی ٹی وی : حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلا م آباد میں منعقد کی گئی، تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اوروفاقی وزرا شرکت ہوئے ، تقریب میں سپریم کورٹ کے موجودہ اورریٹائرڈ ججز بھی موجود تھے،صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس عمرعطا بندیال سے حلف لیا۔

    جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022 سے 16 ستمبر 2023 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔

    جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار

    چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطابندیال کو وکلاء نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں آپ کو بطور چیف جسٹس ویلکم کرتے ہیں جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکلا سے کہا کہ بہت شکریہ،آپ جیسے وکلاء کا ساتھ خوشی کا باعث ہے، ججز اور وکلاء ایک خاندان ہے، خوش قسمتی ہے ہماری بار بڑی زبردست ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، وکلاء تیاری کرکے آئیں، التواء سے گریز کریں۔

    وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میں تو آپ کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کروں گا،تاکہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہو سکے وکیل نعیم بخاری کی بات پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قہقہہ لگایا۔

    پیٹرول پمپ مشین کو کنٹرول کرنے والے آلے کا استعمال،شہری ہوشیار

    سپریم کورٹ کے ججز کی تکمیل مدت ملازمت 65 اورہائی کورٹ کےججوں کی عمر کی حد 62 سال ہےایسا ایک سے زائد بار ہوا ہے کہ ہائی کورٹ میں جونیئر کوئی جج عدالت عظمیٰ میں پہنچ کرسینئر ہو جاتا ہےجسٹس گلزاراحمد نے 21 دسمبر 2019ء کوجسٹس ثاقب نثار کی جگہ چیف جسٹس کا منصب سنبھالاتھاجسٹس بندیال 18 ستمبر 2023ء اپنے ریٹائرمنٹ تک سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس رہیں گے اس دوران پاکستان میں عام انتخابات بھی ہوں گے۔

    جسٹس بندیال کے منصب کی میعاد مکمل ہونےپرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ ان کی جگہ لیں گے ان کی چیف جسٹس کے لئے میعاد 25 اکتوبر 2024ء تک ہوگی اس دوران انہیں صدر عارف علوی کی جانب سے اپنے خلاف دائر ریفرنس کا بھی سامناکرناہوگااس دوران جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم خان چیف جسٹس بنے بغیر ہی عدالت عظمیٰ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

    سوشل میڈیا پر ججز کو سکینڈلائز کرنے کا راستہ روکنا ہو گا: نامزد چیف جسٹس نے پہلا…

    جسٹس عمر عطاء بندیال نے 4 دسمبر 2004ء کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اُٹھایا لیکن نومبر 2007ء میں انہوں نے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کے عبوری آئینی حکم نامے (پی سی او) کے تحت حلف اُٹھانے سے انکار کر دیا تھا بعدازاں وہ دو سال کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے-

    عدلیہ کوعالمی رینکنگزمیں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،فواد…

    جون 2014ء میں ان کو سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔ اپنے اعلیٰ عدالتوں میں منصب قاضی کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جسٹس بندیال نے اہم مقدمات کے فیصلے دیئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کوہاٹ، راولپنڈی اور پشاور میں حاصل کرنے کے بعد کولمبیا یونیورسٹی امریکا سے گریجویشن کیا کیمبرج یونیورسٹی کے لنکن اِن سے بیرسٹر کی سند حاصل کی۔ 1983ء میں لاہور ہائی کورٹ اور کچھ برسوں بعد سپریم کورٹ کے وکیل کی حیثیت سے درج ہوئے۔

  • انتہا پسند ہندووں کی ایک اور سازش،بھارت کو” ہندو ریاست” بنانے کا مطالبہ

    انتہا پسند ہندووں کی ایک اور سازش،بھارت کو” ہندو ریاست” بنانے کا مطالبہ

    بھارت میں انتہا پسند ہندووں کی ایک اور سازش، ہندو مذہبی رہنماؤں نے عام ہندوؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو ‘ہندو راشٹر‘ یعنی ہندو ریاست لکھنا اور کہنا شروع کر دیں جس کے بعد حکومت بھی یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو مذہبی رہنماؤں نے عام ہندوؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو ‘ہندو راشٹر‘ یعنی ہندو ریاست لکھنا اور کہنا شروع کر دیں جس کے بعد حکومت بھی یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے گی ان مذہبی رہنماوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ہندوؤں کا ‘احترام‘ نہ کرنے والے مسلمانوں کو پاکستان بھیج دیا جائے۔

    بھارت کا امسال ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

    دسمبر کے بعد ہندوں کی مذہبی پارلیمنٹ کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ اشتعال انگیز تقریریں کی گئیں اجلاس میں ہندوؤں کے مذہبی لحاظ سے انتہائی محترم سمجھے جانے والے متعدد لیڈروں سمیت تقریباً 400 سنت شریک ہوئے اس اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی، جس کے تحت تبدیلی مذہب کو ملک سے غداری اور ایسا کرنے میں ملوث پائے جانے والوں کے لیے سزائے موت کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

    بھارت میں بجٹ پیش، عام آدمی کو نہ مل سکا ریلیف، کسان بھی دیکھتے رہ گئے

    اجلاس میں کہا گیا کہ اسلامی جہاد انسانیت کے لیے بڑا خطرہ ہے اور اسے کچلنے کے لیے چین جیسی پابندیوں کی پالیسی اپنانا ہوگی سناٹی سب کا ہدف ہیں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم اور انصاف کا نفاذ کیا جائے یہ بھی مطالبہ کیا کہ چٹائیوں اور مندروں پر حکومتی قبضے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اگر میٹ اور مندر حاصل کیے جا رہے ہیں تو مساجد اور گرجا گھروں کو بھی حاصل کیا جانا چاہیے۔

    ہندوستان :ریپستان بن گیا:اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار

    یاد رہے پربودھانند نے اس اجلاس میں انتہائی اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کے لیے روہنگیا باشندوں کے قتل عام جیسی کارروائی کا مشورہ دیا تھا انہوں نے بھارتی پولیس، فوج اور سیاست دانوں سے مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے متحد ہوجانے کی اپیل بھی کی تھی۔

    بھارت نے جاسوسی کیلئے اسرائیل سے پیگاسس اسپائی وئیرخریدا،رپورٹ

  • غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ طے

    دوحہ: افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کے لئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے”الجزیرہ” کے مطابق معاہدے کے کابل ائیرپورٹ سے چارٹرپروازوں کے ذریعے غیرملکیوں کا انخلا دوبارہ سےشروع ہوگا کابل ائیرپورٹ سے قطر ائیرویز کی ہفتے میں 2 چارٹرڈ پروازیں چلائی جائیں گی۔

    امریکہ اور اتحادی بازآجائیں:یوکرین تنازعے پراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: روس

    چارٹرپروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سےنکالیں گے۔ ان پروازوں کے ذریعے جان کےخطرے سے دوچار افغانوں کا بھی انخلا کرایا جائےگا قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے طالبان سے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق Axios نیوز ایجنسی نے قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو اطلاع دی کہ قطر اور طالبان نے ہر ہفتے قطر ایئرویز کی دو چارٹرڈ پروازیں چلانے پر اتفاق کیا ہے۔

    توقع ہے کہ اس معاہدے سے ہزاروں کمزور افغانوں اور غیر ملکی شہریوں کو ملک سے نکالنے کی اجازت دی جائے گی جب گزشتہ سال اگست میں امریکی فوجیوں اور دیگر غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد، طالبان نے دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ اپ ڈیٹ گزشتہ ہفتے Axios کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے کہ امریکہ اپنے انخلاء اور آباد کاری کی کوششوں کو دوبارہ بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    طالبان حکومت کا 2 فروری سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

    قطر نے ستمبر سے کابل سےچارٹرڈ پروازیں چلائی تھیں تاہم، خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، طالبان کے ساتھ اس تنازعہ کے درمیان دسمبر کے اوائل میں یہ چارٹرڈ پروازیں بند ہو گئی تھیں جس پر مسافروں کو پروازوں میں جانے کی اجازت دی جا رہی تھی مہینوں میں انخلاء کی پہلی پرواز 26 جنوری کو کابل سے دوحہ کے لیے روانہ ہوئی۔

    شیخ محمد کے ساتھ Axios کا انٹرویو پیر کو امریکی صدر جو بائیڈن اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے بعد ہوا۔

    امریکی حکام نے بارہا طالبان کے ساتھ ثالثی کے طور پر کام کرنے میں قطر کے کردار کی تعریف کی ہے، جس نے افغانستان میں 20 سال تک امریکہ کے خلاف جنگ کی۔ واشنگٹن، جو ملک میں طالبان کو سرکاری طور پر جائز حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کرتا، نومبر میں اعلان کیا کہ قطر افغانستان میں اس کے نمائندے کے طور پر کام کرے گا۔

    تھائی ایئرویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ بحالی کا اعلان،شیڈول جاری

    پیر کی میٹنگ کے دوران، بائیڈن نے قطر کے رہنما کو یہ بھی مطلع کیا کہ ان کی انتظامیہ خلیجی ملک کو نامزد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو خطے میں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا گھر ہے، ایک "بڑا نان نیٹو اتحادی”۔ کویت کے بعد قطر خلیج کا دوسرا ملک ہے جسے یہ عہدہ ملا ہے یہ درجہ دوحہ کو واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں خصوصی اقتصادی اور فوجی مراعات دے گا۔

    امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کا دباؤ ہے کہ وہ ان افغانوں کے انخلاء میں اضافہ کریں جنہوں نے ملک میں غیر ملکی افواج کے ساتھ کام کیا اور خاص طور پر طالبان کی طرف سے انہیں نشانہ بنائے جانے کا امکان سمجھا جاتا ہے وکلاء کا کہنا ہے کہ ہزاروں افغان باشندے جن کے امریکی فوج سے قریبی تعلقات ہیں ملک میں موجود ہیں۔

    پیر کےروز، اقوام متحدہ نے کہا کہ اسے طالبان کے ذریعے سابق حکومت سے منسلک تقریباً 100 افغان باشندوں کے قتل کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو اس گروپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہیں جبکہ ملک ایک انسانی بحران کا بھی شکار ہے جس نے 23 ملین افراد کو فاقہ کشی کے خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    رواں برس مارچ سے لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے،ذبیح اللہ مجاہد

  • حکومت کو سینیٹ سے3 اہم بل منظور کرانے میں ناکامی کا سامنا

    حکومت کو سینیٹ سے3 اہم بل منظور کرانے میں ناکامی کا سامنا

    اسلام آباد: وزیرمملکت وزیر علی محمد خان سینیٹ سے 3 اہم بل منظور کرانے میں ناکام رہے-

    باغی ٹی وی : حکومتی وزیر علی محمد خان نے منگل کے روز سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ترمیمی، تحفظ والدین اور پاک یونیورسٹی برائے انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کے بل ایوان میں منظوری کیلیے پیش کئے اور چئیرمین سینیٹ سے استدعا کی کہ تینوں بل کمیٹی کو منتقل کئے بغیر منظور کئے جائیں تاہم اپوزیشن رکن سینیٹر شیری رحمن نے اس موقف کی مخالفت کردی جس کی قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی حمایت کردی، جس پر چیئرمین نے تینوں بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیئے۔

    حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے : بلاول بھٹو

    ذرائع کے مطابق منگل کے روز ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بارے سوال پر وزارت آبی وسائل نے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت مغربی دریاوں پر دریا کے بھاؤ پر پن بجلی گھروں کے کئی منصوبوں پر کام کر رہا ہے، ان بجلی گھروں کےڈیزائن کی اکثریت سندھ طاس معاہدے کی وضح کردہ ڈیزائن کی خلاف ورزی ہے دریاوں پر پانی کے اوپر بھارتی منصوبوں سےباخبرہیں،معاملہ انڈس کمیشن کے سطح پر دو طرفہ حل کے لئے بھارت کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے، بھارت کو سندھ طاس معاہدے کے تحت مغربی دریاوں پر محدود حد تک پانی ذخیرہ کرنے کے لئے ہائیڈرو گھر بنانے کی اجازت ہے۔

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوںگے:حکومت نے پھرٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

    باخبر ذرائع کے مطابق اپوزیشن سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ آج معلوم ہوا کہ مونس الٰہی آبی وسائل کے وزیر ہیں، ان کو ایوان میں آنا چاہئے حکومتی سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ 50 برس قبل کالا باغ ڈیم کی فیزیلبٹی رپورٹ تیار ہوئی تھی اب تو اس پر ایوان میں بات کرنا گناہ سمجھا جاتا ہے لیکن بتایا جائے کہ اس کے متبادل کیا بنایا گیا، ماضی میں تو پاکستان کے تین دریا بیچے گئے کسی کو احساس نہیں۔

    کیاسعودی عرب کے قومی پرچم سے کلمہ طیبہ ختم کیا جارہا ہے؟اگرایسے ہی ہے تو پھرکیوں…

    وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ بھارت نے جس دور میں بگلیہار ڈیم بنایا وہ میاں نواز شریف کا دور تھا، سعدیہ عباسی نے جواب دیا کہ حکومت سے جو سوال پوچھا گیا ہے اس کا جواب دیا جائے یہاں ذاتیات و گالی گلوچ نہ کی جائے۔علی محمد خان نے کہا جو سوال پوچھا گیا تھا اس کا جواب دیا ہے، کسی کو گالی دی نہ کسی کو نشانہ بنایا۔

    لوگوں کی دبئی میں کمپنیاں،بہت جلد سب کچھ سامنے لانے والے ہیں : شوکت ترین

    اجلاس کے دوران وزارت توانائی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ گزشتہ تین سال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 16 ہزار 149 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے حکومت نے 12 ہزار 918 لائسنس نیٹ میٹرنگ کے جاری کئے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر شیریں مزاری نے لاپتہ افراد کے بل کا معاملہ اٹھا دیا،انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے بل قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ، سنیٹ میں پیش کیوں نہیں ہو رہا۔

    پی ٹی آئی کے 34 ایم این ایز ن لیگ کے ساتھ ہیں تو حکومت کیوں نہیں گراتے: بلاول

  • بھارت کا امسال ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

    بھارت کا امسال ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

    بھارت نے 2023 تک اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اس مالی سال میں ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک نیا ڈیجیٹل روپیہ بھی متعارف کرایا جائے گا بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے ملکی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ڈیجیٹل روپے کا تعارف “بلاک چین اور دیگر ٹیکنالوجیز” پر مبنی ہوگا۔

    تھر میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد

    نرملا سیتارامن نے ملک کا سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کا تعارف ڈیجیٹل معیشت کو ایک بڑا فروغ دے گا، اور ڈیجیٹل کرنسی زیادہ موثر اور سستی کرنسی مینجمنٹ سسٹم کا باعث بنے گی۔

    آر بی آئی اس سال بلاک چین اور دیگر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی جاری کرے گا۔ اس سے معیشت کو بڑا فروغ ملے گا۔ کریپٹو کرنسی سے ہونے والی آمدنی پر 30فیصد ٹیکس لگے گا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں کے ٹیکس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں ایسی کسی بھی جائیداد کی منتقلی پر 30فیصد ٹیکس لگے گا۔ کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ کارپوریٹ ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔

    تھائی ایئرویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ بحالی کا اعلان،شیڈول جاری

    ریزرو بینک آف انڈیا یکم اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال 2022-2023 میں ڈیجیٹل روپیہ متعارف کرائے گا۔ تاہم سیتارامن نے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ ڈیجیٹل روپیہ کیسے کام کرے گا یا یہ کیسا نظر آئے گا۔

    بھارت اگر اپنے منصوبوں پر قائم رہتا ہے تو وہ مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) متعارف کرانے والی دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک ہو گا۔

    یاد رہے چین 2014 سے اپنے یوآن کے ڈیجیٹل ورژن پر کام کر رہا ہے اور جب عالمی سطح پر CBDCs شروع کرنے کی بات آتی ہے تو وہ سب سے آگے ہے۔

    ریاست مدینہ میں کرکٹ، وزیراعظم عمران خان کے نام کھلا خط

    وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ ہم اومی کرون لہر کے درمیان ہیں، ہماری ویکسینیشن مہم کی رفتار نے بہت مدد کی ہے مجھے یقین ہے کہ ‘سبکا پریاس’، ہم مضبوط ترقی کے ساتھ جاری رکھیں گے وبائی مرض نے ہر عمر کے لوگوں میں ذہنی صحت کے مسائل کو بڑھا دیا ہےمعیاری ذہنی صحت سے متعلق مشاورت اور دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے، ایک نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

    حکومت کا پانچ فروری کوعام تعطیل کا اعلان

  • یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی قوم بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے،مولانا عبد الغفور

    یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی قوم بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے،مولانا عبد الغفور

    کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے 5 فروری کو یوم يكجہتی كشمير كے موقع پر پاكستانی قوم اپنے كشميری بھائيوں سے اظہارِ يكجہتی کیلیے احتجاجی مظاہرے كرنے کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے عوام الناس بالخصوص كاركنان سے اپيل کی کہ يوم يكجہتی كشمير كے موقع پر اضلاع، تحصيل اور يونين كونسل كی سطح پر پريس كلب كے سامنے احتجاجی مظاہرے كريں۔

    حکومت کا پانچ فروری کوعام تعطیل کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم كو واشگاف كريں اور ان مظالم كی مذمت كريں تاكہ مسئلے كشمير اقوام سامنے اجاگر كيا جاسكے اوربھارت كے مظالم پوری دنيا كے سامنے عياں ہوں۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کمشیر کی مناسبت سے سندھ میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بازار بند رہیں گے کہ وفاقی حکومت اس سے پہلے ہی پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے، 5 فروری ہر سال وفاقی حکومت کے گزیٹڈ ہالیڈے کی فہرست میں شامل ہوتا ہے-

    وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    خیال رہے کہ یہ دن منانے کا سلسلہ گذشتہ 30 سال سے بلا تعطل جاری ہے جس میں پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں احتجاجی جلسے منعقد کرتی ہیں اور سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے شیخ عبداللہ اور اندرا گاندھی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے وقت 1975 میں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 28 فروری کوکشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا دن منانے کا اعلان کیا، تاہم کئی سالوں بعد یہ بدل کر 5 فروری ہو گیا –

    نہرو و سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے رائے شماری کا وعدہ کیا تھا کہ ریفرنڈم کروایا جائے گا جس میں مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو حق دیا جائے گا کہ وہ انتخاب کر سکیں کہ انہوں نے الحاق ہندوستان کرنا ہے یا پاکستان یا کہ آزاد خود مختار کشمیراب تک مقبوضہ کشمیر کو عالمی متنازع علاقہ تسلیم کرتے ہوئے متعدد قرار دادیں منظور کی جا چکی ہیں جن میں بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکالنے اور سلامتی کونسل و بھارت کے وعدے کیمطابق ریفرنڈم کروانے کا کہا جا چکا ہے تاکہ کشمیری رائے شماری کے ذریعے اپنی آزادی کا انتخاب کر سکیں مگر ہر بار بھارت انکاری رہا مگر افسوس کہ سلامتی کونسل و عالمی برادری اب تک کچھ بھی نہیں کر پائیں-

     میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد

    سلامتی کونسل و بھارت کو اس کا کیا گیا وعدہ یاد کرواتے ہوئے 5 فروری کو پوری دنیا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیریوں کو ان کا حق رائے شماری دے مگر بھارت و تمام عالم کفر جانتا ہے کہ 1947 سے اب تک سخت بھارتی پہرے و ظلم و جبر میں رہتے ہوئے کشمیری ایک ہی نعرہ لگا رہے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان ،تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ اور اسی نعرے پر عمل پیرا ہو کر کشمیری اب تک لاکھوں شہادتیں ہزاروں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری ہونے کے باوجود اسی نعرے پر قائم ہیں-

    پی ایس ایل 7: ملتان سلطانزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کوشکست دے دی

    ویسے تو ہر وقت پاکستانی پرچم مقبوضہ وادی کشمیر کے گلی محلوں و گھروں میں لہراتا ہے مگر 5 فروری کو بطور خاص ہر گھر میں پاکستانی پرچم لہرایا جاتا ہے اور انڈین فوج کی ایک سپیشل ونگ ان پرچموں کو اتارتی ہے مگر کشمیری پھر اس سبز ہلالی پرچم کو لہراتے ہیں جہاں 5 فروری کو کشمیری غیور مسلمان بھارت و سلامتی کونسل کی وعدہ خلافی کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج کرتے ہیں وہاں پاکستانی قوم بھی اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ سلامتی کونسل و بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کو اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی صدا سنواتے ہیں اور دنیا کو باور کرواتے ہیں کہ کشمیریوں کا نعرہ تیرا میرا رشتہ کیا ؟ لا الہ الا اللہ کے تحت ہم یک دل یک جان ہیں اور جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرنے گا وہاں پاکستانیوں کا خون گرے گا-

    ریاست مدینہ میں کرکٹ، وزیراعظم عمران خان کے نام کھلا خط

  • امریکا کی سابق حسینہ نے خودکشی کر لی

    امریکا کی سابق حسینہ نے خودکشی کر لی

    امریکا کی سابق حسینہ 30 سالہ چیسلی کرسٹ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر29 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : 2019 میں ’’مس امریکا‘‘ بننے والی چیسلی کریسٹ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر پوسٹ کے

    بعد خود کشی کرلی ملکہ حسن نے رہائشی عمارت کی 29 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔

     

    خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پرس‘ (اے پی) کے مطابق چیسلی کرسٹ نے نیویارک کے پرتعیش علاقے منہٹن کی 60 منزلہ بلند و بالا عمارت سے چھلانگ لگائی جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں چیسلی کرسٹ کے اہل خانہ اور پولیس نے سابق حسینہ کی جانب سے عمارت سے چھلانگ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی لاش کی تصدیق 31 جنوری کی صبح سات بجے کی گئی-

    سابق حسینہ نے رات دیر گئے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے عمارت سے چھلانگ لگائی، جس وقت انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، اس وقت وہ اپنے فلیٹ میں تنہا تھیں ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا کیس لگتا ہے تاہم حتمی بات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کہی جا سکتی ہے –

    بچپن میں اور کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا : عائشہ عمر

    جبکہ ’نیویارک پوسٹ‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیلسی کرسٹ 60 منزلہ عمارت میں رہائش پذیر تھیں اور ان کا فلیٹ نویں منزل پر تھا، تاہم زندگی کے آخری لمحات میں انہیں 29 ویں منزل پر دیکھا گیا چیلسی کرسٹ رہائشی عمارت میں مقیم تھیں اور جس وقت انہوں نے سنگین قدم اٹھایا، اس وقت وہ اپنی رہائش گاہ پر تنہا تھیں۔

    چیلسی کرسٹ 2019 میں امریکا کی خوبصورت ترین دوشیزہ قرار پائی تھیں، اس سے قبل وہ ریاست کیرولینا کی خوبصورت ترین لڑکی بنی تھیں چیلسی کرسٹ ان چند سیاہ فام دوشیزاؤں میں سے ایک تھیں، جنہوں نے خوبصورتی کا مقابلہ اپنے نام کیا، انہوں نے قانون اور سیاست کی تعلیم حاصل کر رکھی تھی۔

    چیلسی کرسٹ کو امریکی کرمنل جسٹس میں اصلاحات کے لیے متحرک کارکنان میں شمار کیا جاتا تھا، وہ کئی سال سے فلاحی اور دوسرے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے منصوبوں میں متحرک تھیں۔

    حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا

    قانون اور مارکیٹنگ میں اعلیٰ ڈگری رکھنے والی چیسلی کریسٹ نے خودکشی سے قبل انسٹاگرام میں ایک پوسٹ پر لکھا تھا کہ آج کا دن آپ کے لیے اچھا اور پُرسکون ہو انھوں نے دل کا ایموجی بھی بنایا تھا۔

    چیسلی کریسٹ نے 2019 میں ہی مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیا تھا تاہم انھیں کامیابی نہیں مل سکی تھی وہ مس امریکا بننے کے بعد سے وکالت کے ساتھ ساتھ فیشن شوز اور ٹی وی پروگرامز میں حصہ لیتی رہی ہیں اور 2020 میں وہ اپنی میزبانی کی وجہ سے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد بھی ہوئی تھیں۔

    سابق حسینہ ماضی میں ذہنی پریشانی اور ڈپریشن سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کرتی رہی ہیں، 2019 میں انہوں نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنی فیس بک پوسٹ میں ذہنی مسائل پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ وہ کافی عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہی ہیں-

    ملکہ حسن کی اچانک موت پر سب حیران رہ گئے اور ان کے مداح اب تک صدمے سے نہیں نکل پائے ہیں سوشل میڈیا پر تعزیت کا تانتا بندھ گیا۔

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے ،حریم شاہ

  • پارٹی قیادت کو بھیجا گیا استعفیٰ اب واپس نہیں لوں گا،یوسف رضا گیلانی

    پارٹی قیادت کو بھیجا گیا استعفیٰ اب واپس نہیں لوں گا،یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے اور میں استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، میں نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے "ہم نیوز” کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا تعلق میری پارٹی کے ساتھ ہے اور مجھے یہ عہدہ پارٹی نے دیا تھا سینیٹ میں بل کی منظوری کی ذمہ داری چیئرمین پر عائد ہوتی ہےچیئرمین سینیٹ نے خود بل کے حق میں ووٹ دیا حالانکہ چیئرمین سینیٹ ہاوس کا کسٹوڈین ہوتا ہے حکومت کا نہیں۔

    وزیر اعلیٰ کی کے یو جی گروپ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے استفسار کیا کہ بل کو انہیں خفیہ رکھنے کی ضرورت کیا تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہاوس میں بھی کہا تھا کہ اس کا کریڈٹ چیئرمین کو ملنا چاہیے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے پوری زندگی پارٹی کے لیے قربانی دی ہے، میں نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے پیپلزپارٹی نے کوئی ڈیل نہیں کی، اگر ڈیل کی ہوتی تو میں چیئرمین سینیٹ ہوتا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 16 ممبرز ہمارے ایسے ہیں جنہوں دھوکہ دیا –

    بہت مبارک ہو،انجام کا آغاز ہو چکا،مریم نواز

    سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے لیے انہیں سپورٹ ملی تھی، ہر ایم این اے کو فنڈز دیئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دیا جانے والا استعفیٰ مسترد کردیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کے لیے خدمات روشن مثال ہیں انہوں نے ایوان میں یوسف رضا گیلانی کے بیان کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے ملی بھگت کر کے بل منظور کرایا۔

    بریکنگ،ایوان سے ایک اور بڑا استعفیٰ آ گیا

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے نمائندگان خود کا احتساب کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں۔

    واضح رہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بطور اپویشن لیڈر اپنا استعفیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو جمع کرا دیا ہے انہوں ںے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا اس لیے اپنا استعفی پارٹی قیادت کو جمع کرا دیا ہے میں اپنے مخالفین کے سخت الفاظ سے نہیں بلکہ اپنے ہمدردوں کی خاموشی سے پریشان ہوں۔

    شہبازشریف بھی باہرجانے کی اجازت کی شرط پر استعفے کی پیشکش کرچکے ہیں،شہباز گل کا دعویٰ

    سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہونے کے باوجود ایوان بالا میں اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا حکومتی بل پاس ہونے پر سید یوسف رضا گیلانی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے سابق وزیراعظم جمعہ کے دن اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے اور حکومتی بل ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور ہو گیا تھا۔

    وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    سینیٹ میں جب حکومتی بل پیش کیا گیا تھا تو چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنا ووٹ حکومتی بل کے حق میں استعمال کیا تھا کیونکہ گنتی میں دونوں جانب کے ووٹ برابر ہو گئے تھے۔سید یوسف رضا گیلانی نے اجلاس سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اسٹیٹ بینک کا بل پیش کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی طرف سے اپنی پارٹی کے سینیٹرز کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ سینیٹ کا اجلاس 28 جنوری کو ہو رہا ہے آپ شریک ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ اس میں کہیں نہیں لکھا تھا کہ اس میں اسٹیٹ بینک کا بل پیش ہوگا اگر ساکھ والے وزرا ان پر تنقید کریں تو انہیں قبول ہے لیکن اگر ایسے لوگ جن کی ساکھ نہیں ہے اور جو پارٹی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں وہ کہیں کہ میں نے حکومت کی مدد کی ہے تو بات نہیں بنتی۔

    اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد

    انہوں ںے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ چئیرمین صاحب! آپ کے ووٹ سے حکومت جیتی ہے کریڈٹ آپ کو ملنا چاہیےاور دھاندلی نہیں ہونی چاہیے میں جب وزیراعظم تھا تو آئین کے تحفظ کے لیے صدر کے خلاف خط نہیں لکھا کیونکہ وہ پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے قانون کے مطابق عمل کیا اور وزارت عظمیٰ چھوڑ دی تھی۔