Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نیشنل بینک سے 1 کروڑ سے زائد رقم چوری کرنے والا مفرورملازم ایئرپورٹ سے گرفتار

    نیشنل بینک سے 1 کروڑ سے زائد رقم چوری کرنے والا مفرورملازم ایئرپورٹ سے گرفتار

    مردان: نیشل بینک مردان سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چوری کرنے والا مفرور ملزم امیرزیب ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ملزم امیر زیب اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے مردان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشل بینک مردان سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چوری کرنے والے مفرور ملزم امیرزیب کو گرفتار کرلیا۔

    کرپشن کیس: سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو سزا سنا دی گئی

    ڈپٹی ڈائریکٹرمردان لیاقت علی کے مطابق امیر زیب نیشنل بنک میں کیشیر تھا اور بینک سے کیش لے کے فرار ہو گیا تھا، اور ملزم کی نشان دہی بینک میں لگے سی سی ٹی وی اور سالانہ آڈٹ کی مدد سے ہوئی تھی-

    ڈپٹی ڈائریکٹرمردان لیاقت علی نے بتایا کہ بینک سے کیش چوری کی ایف آئی آر لیڈی مینیجر اورآپریشن مینیجر کے خلاف بھی درج تھی، دیگر دو ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10 سال کے لئے نااہل ،4 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی احتساب عدالت لاہور نے حکم دیا تھا کہ مجرم کی زمینوں کو فروحت کر کے جرمانہ کی رقم ادا کی جائے جبکہ عدالت نے سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا نیب ریفرنس کے مطابق بطور صدر نیشنل بینک عثمان سعید نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی تھی-

    وزیر اعلیٰ سندھ کی دعا منگی کیس کےملزم کے فرار ہونے کے واقعہ پر سخت کاروائی کی…

    عثمان سعید کو مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ لاہور کی احتساب عدالت نمبر 4 کے جج عزیزاللہ کیجانب سے جاری کیا گیا عثمان سعید نیشنل بینک مال توڈ برانچ میں وائس پریزیڈنٹ کے طور پر تعینات رہا مجرم عثمان سعید نے فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال کیامجرم عثمان سعید جعلی لیجرز اور ایل سیز (لیٹر آف کریڈٹ) کے زریعے قومی خزانہ کو مالی نقصان کا موجب بنا مجرم بوگس ایل سیز کے زریعے جعلی ڈلیوری آرڈر دیتا رہا اور پرائیویٹ فرمز کو مالی فائدہ پہنچاتا رہا۔

    عثمان سعید پر الزام تھا کہ اس نے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا اور یہ تمام کارروائی 2005 سے 2018 کے درمیان کی گئی۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران 10 کمپنیوں کو 93 کروڑ 89 لاکھ 78 ہزار روپے کی رقم تقیسم کی اور اس کے علاوہ انہوں نے کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 126 اکاؤنٹس بنائے جس سے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا-

    بلدیاتی بل میں ترمیم:وزیراعلی سندھ نےکابینہ اجلاس طلب کر لیا

  • پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

    پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے 40 سال محنت کی اور اپنی معیشت کو ترقی دے کر لوگوں کو غربت سے نکالا، میرا بھی بنیادی مقصد لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے، میں پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے چینی اصول سے رہنمائی لینا اور چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہوں-

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور آئندہ ہفتے چین کا دورہ کر رہا ہوں دورہ چین ہمیشہ باعث خوشی رہا ہے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور چین نے کورونا سمیت ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ شاہراہ قرارقرم بنتے وقت دشوار گزار راستوں کے باوجود کام ہوتا رہا سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے جبکہ سی پیک پاکستان اور چین کو قریب لایا۔

    پرویز مشرف اثاثہ جات کیس: نیب چیئرمین کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان 40 سال مشکل میں رہا اور اسے میدان جنگ بنایا گیا اور مغربی افواج کے انخلا کے بعد وہاں انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہوا عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے اور انسانی بحران سے بچانے میں تعاون کرے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، عالمی برادری بھارتی فو رسز کے مظالم پر خاموشی توڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے چینی کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھائیں اور کورونا سے کھیل کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں گلگت سمیت دیگر علاقے کھیل کے لیے بہترین ہیں اور خنجراب پاس کے قریب پاکستان اور چین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے خواہاں ہیں۔ چین کھیلوں میں آگے نہیں تھا مگر آج وہاں ترجیح دی جا رہی ہے –

    اے آر وائی نیٹ ورک کا ملازمین کی تنخواہیں 80 فیصد تک بڑھانے کا اعلان،وزیراعظم کا…

    عمران خان نے کہا کہ چین نے 40سال محنت کی اور اپنی معیشت کو ترقی دے کر لوگوں کو غربت سے نکالا، میرا بھی بنیادی مقصد لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے، میں پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے چینی اصول سے رہنمائی لینا اور چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اس ماڈل کے ذریعے چین نے اجتماعی طور پر سبھی کو ترقی میں حصہ دار بنایا، تمام ملک جو پائیدار ترقی چاہتے ہیں وہ چین کے ماڈل سے سیکھ سکتے ہیں، چین میں ہر شعبے نے ترقی کی، ہم وہی ماڈل اپنانا چاہتے ہیں، دورہ چین ہمیشہ خوشی کا باعث رہا ہے ، آئندہ ہفتے چین کا دورہ کررہا ہوں، غربت کے خاتمے کیلئے ہم چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

    جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا ،علی زیدی،پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی…

    انہوں نے کہا کہ ہمیں معیشت کو بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے جبکہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں چین سے معاونت کے خواہاں ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے پیداوار بڑھائے اور زراعت کو بہتر کرے بدقسمتی سے معیشت پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی جبکہ موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ پاکستان میں شہر بڑھ رہے ہیں اور لوگ شہروں کی طرف آ رہے ہیں۔

    ​اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا

  • اسلام آباد: گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    اسلام آباد: گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    اسلام آباد: ای الیون ٹو میں واقع گھر میں کھڑی گاڑی سے 11 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔

    باغی ٹی وی: اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد کےعلاقے ای الیون ٹو میں واقع گھر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

    ​اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا

    اے این ایف حکام کے مطابق پکڑی جانے والی ہیروئن گاڑی کے اندر پڑی جیکٹس میں چھپائی گئی تھی، جس کا وزن 11 اعشاریہ 94 کلوگرام ہے اور عالمی منڈی میں اسی کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

    کارروائی میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت غلام رسول اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، غلام رسول افغان باشندہ ہے جب کہ دوسرا پشاور کا رہائشی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اسلام آباد ائیرپورٹ سےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    دوسری جانب ​اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا اسلام آباد ائیر پورٹ ( سی اے اے ) کے فائر اسسٹنٹ سے 1کروڑ 72لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی برآمد شدہ کرنسی میں 70ہزار یورو، 56ہزار500 سعودی ریال اور 8ہزار یو اے ای درہم شامل ہیں گل نواز عباسی نے دبئی جانے والے دو مسافروں کا ریپڈ پی سی آرکروایا سی اے اے اہلکار کو انٹرنیشنل ایرائیول سے ڈیپارچر، جاتے ہوئے اے ایس ایف اہلکاروں نے گرفتار کیا-

    سی اے اے اہلکار دبئی جانے والے مسافروں کو غیر ملکی کرنسی پہنچانا چاہتا تھا ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ خان نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گل نواز عباسی سی اے اے کا کنٹریکٹ ملازم ہے جسے معطل کردیا ہے-

    کوئٹہ میں کار پر فائرنگ سے4 افراد جاں بحق

  • پرویز مشرف اثاثہ جات کیس: نیب چیئرمین کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    پرویز مشرف اثاثہ جات کیس: نیب چیئرمین کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    پرویز مشرف اثاثہ جات کیس سے متعلق نیب چیئرمین کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) آمر صدر ریٹائر جنرل پرویز مشرف کے اپنے دور اقتدار میں مبینہ کرپشن کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کے خلاف توہین عدالت کی سماعت پیر کو کرے گا۔

    پب جی گیم پر”پابندی”کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق چیف جسٹس آئی ایچ سی اطہر من اللہ اور جسٹس اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گااسلام آباد ہائی کورٹ نے 25 جنوری 2018 کو فیصلہ دیا تھا کہ نیب کرپشن کے الزامات میں ریٹائرڈ جنرلز کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔

    اس فیصلے سے قومی احتساب بیورو کے آرڈیننس (این اے او) 1999 میں موجود تذبذب دور ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر شکایات کے باوجود بھی انسداد کرپشن کے نگران ہمیشہ آرمی کے ریٹائرڈ افسران کے خلاف کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار رہے۔

    کراچی:ضلع وسطی میں 2 ماہ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے اورمتعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے…

    بینچ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل انعام الرحیم کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کررہا ہےجس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے ذرائع آمدن سے زائد اثاثے ظاہر کیے ہیں درخواست میں نیب سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    انعام الرحیم نے 9 سال قبل ان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے ریٹائرڈ جنرل پر لگائے گئے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات تحقیقات شروع کی تھی، بعد ازاں 2013 میں بیورو نے انعام الرحیم کو آگاہ کیا کہ اختیارات کی کمی کی وجہ سے شکایت پر کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

    تاہم، فروری 2018 میں جاری کیے گئے تاریخی فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ’ بیورو کے پاس درخواست گزار کی شکایت پر غور کرنے کے کا اختیار موجود ہے اور غور و غوض کے بعد اگر یہ رائے سامنے آئے کہ آرڈیننس 1999 کے تحت بادی النظر جرم بنایا گیا ہے تو یہ نیب کی ذمہ داری ہے کہ اس کی تحقیقات کرتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھائے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول میں اضافے کا امکان

    درخواست گزار نے دلیل دی کہ جنرل پرویز مشرف نے بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور صدر مملکت ملک کے دفاع اور شہریوں کی حفاظت اٹھائے گئے حلف کا غلط استعمال کیا۔

    جبکہ دسمبر 2019 میں پرویز مشرف کی قانونی ٹیم نے کہا تھا کہ پاک فوج کے سابق سربراہ کو ٹھیک طریقے سے سنا نہیں گیا اور انہیں انصاف نہیں ملا ہے۔
    جنرل پرویز مشرف کی قانونی ٹیم کی جانب سے سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل پرویز مشرف کے مقدمے میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا ہائی ٹریزن کے حوالے سے دو قوانین موجود ہیں جن کو ٹھیک طریقے سے مدنظر نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 77 سال کی عمر میں سابق صدر کی عدم موجودگی میں اچانک فیصلہ آیا۔سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کبھی جنرل پرویز مشرف کو اشتہاری بنایا گیا اور کبھی کیس کھولے گئے انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر جنرل پرویز مشرف کو سنا جاتا تو ایسا فیصلہ نہ آتا خیال رہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دیا گیا تھاعدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا تھا-

    بلدیاتی بل میں ترمیم:وزیراعلی سندھ نےکابینہ اجلاس طلب کر لیا

  • پب جی گیم پر”پابندی”کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    پب جی گیم پر”پابندی”کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    آن لائن گیم "پب جی” پر پابندی کے لئے لاہور ہائی کوڑت یں درخواست جمع کرا دی گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شہری تنویر احمد نے ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ ،یں درخواست جمع کرائی درخواست گذار نے موقف اپنایا کہ کہ پاکستان میں "پب جی” گیم کے منفی اثرات کی وجہ سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے ماں بہن اور بھائیوں کو قتل کر دیا ہے-

    درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پب جی کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں انڈیا میں آن لائین گیمز کو ریگولیٹ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لئے کو قوانین وضع نہیں کئے گئے-

    کراچی:ضلع وسطی میں 2 ماہ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے اورمتعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے…

    درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ "پب جی ” گیم پر فوری پابندی عائد کی جائے اس درخواست پر پیر کے روز سماعت کا امکان ہے-

    دوسری جانب محکمہ پنجاب پولیس نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ایسی خطرناک وڈیو گیمز پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو نوجوانوں میں تشدد کے رجحانات کو فروغ رہی ہیں اور ان پر پابندی سے نوجوان نسل کو ان کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رہا جاسکے گا۔

    بلدیاتی بل میں ترمیم:وزیراعلی سندھ نےکابینہ اجلاس طلب کر لیا

    پب جی گیم سے فائرنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث لاہور کے علاقے کاہنہ میں بیٹے نے اپنی ماں، بھائی اور دو بہنوں کی جان لے لی ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق والدہ اور تین بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوچکا ہے، پب جی گیم کا عادی بیٹا ہی قاتل نکلا۔


    محکمہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ’پب جی‘ جیسی گیموں کی وجہ سے فائرنگ کے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، اسی لیے محکمہ پولیس نے اس طرح کی گیمز پر پابندی کے لیے حکومت سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

    کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا ہی قاتل نکلا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پابندی سے متعلق سفارشات دینے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ہونے والے واقعے کے تناظر میں کیا گیا ہے، افسوسناک واقعے میں 14 سالہ لڑکے نے گیم سے بُری طرح سے متاثر ہوکر اپنے خاندان کے چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، مقتولین میں لڑکے کی ماں اور 3 بہن بھائی شامل تھے، لڑکے کی ماں ناہید مبارک لیڈی ہیلتھ ورکر تھیں۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول میں اضافے کا امکان

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق 18 سالہ علی زین پب جی گیم کا عادی تھا، ملزم نے گھر میں موجود والدہ کے پسٹل سے ماں، بہنوں اور بھائی کو قتل کیا، خونی کھیل کوانجام دینے کے بعد قاتل ٹاسک مکمل ہونے کے نشہ میں گھر کے نچلے حصہ میں آکر چین کی نیند سوگیا اور پولیس تحفظ کی یقین دہانی کے باوجود علی زین منظر سے غائب ہوگیا تھا، اسے مقتولین کی تدفین کے بعد سے حقیقی خالہ نے فیصل آباد کے قریب گاؤں میں چھپا کر رکھا ہوا تھا زین علی کو پب جی کی لت ہوسٹل میں رہنے والے طلبہ سے لگی۔


    ترجمان پولیس نے بتایا کہ علی زین کو پولیس نے ماہمونوالی گاؤں سے تلاش کیا، دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ پب جی گیم میں بار بار شکست کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوا، ملزم نے یہ سوچ کر گولیاں چلائیں کہ گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہوجائیں گے۔

    اسلام آباد ائیرپورٹ سےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’پب جی‘ نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے بہت خطرناک گیم ہے کیونکہ اس گیم کو زیادہ کھیلنے والے اس میں دیے گئے اہداف اور ٹاسک کو مکمل کرتے کرتے بہت زیادہ جارح مزاج ہوجاتے ہیں انسپکٹر جنرل پولیس کی طرف سے والدین سے درخواست کرتے ہوئے ترجمان محکمہ پولیس پنجاب کا کہنا تھا والدین اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور ان کو کسی بھی منفی سرگرمی میں مشغول ہونے سے روکیں۔

    واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس راو سردار علی احمد خان نے خاندان کو قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور لاہور پولیس کو کیس کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    امریکا میں 6 روز میں ایک ہی اسٹور کو تین مرتبہ لوٹنے والا ڈاکو چوتھی بار گرفتار

    واضح رہے کہ رواں برس 19 جنوری کو لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں واقع ایک گھر سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، چاروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    بعد ازاں انکشاف ہوا کہ واردات میں بچ جانے والا بیٹا ہی اپنے بہن بھائی اور ماں کا قاتل تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

    واضح رہے کہ آن لائن گیمز سے متعلق یہ اس طرح کا چوتھا واقعہ ہے جب اس طرح کا پہلا واقعہ 2020 میں سامنے آیا تھا تو اس وقت کے کیپیٹل سٹی پولیس چیف ذوالفقار حمید نے لوگوں کی زندگیاں، وقت اور لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل بچانے کے لیے اس طرح کی گیمز پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

    گزشتہ دو سالوں کے دوران ’پب جی‘ گیم کھیلنے والے تین نوجوان خودکشیاں کر چکے ہیں اور پولیس نے اپنی رپورٹ میں اموات کی وجہ گیم کو قرار دیا تھا۔

    بنوں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق،3 افراد زخمی

  • امریکا میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی، 45000 پُلوں کی حالت خستہ ،امریکی میڈیا

    امریکا میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی، 45000 پُلوں کی حالت خستہ ،امریکی میڈیا

    واشنگٹن: امریکا میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی شہرپٹس برگ میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے حادثے کے وقت پل پرایک بس اور6 گاڑیاں موجود تھیں پل ٹوٹنے سے کچھ گھنٹے قبل امریکی صدرجوبائیڈن نے علاقے کا دورہ کیا تھا اورمقامی انتظامیہ سے انفرااسٹرکچر اورپلوں کی مرمت پربات کی تھی۔

    امریکہ نے اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفرکرنے سے روک دیا

    حکام کے مطابق پل ٹوٹنے کے بعد پل کے نیچے سے گزرنے والی گیس کی لائن بھی لیک ہوگئی جس سے پورے علاقے میں گیس پھیل گئی۔متاثرہ علاقے میں لوگوں کی آمد ورفت کو بند کردیا گیا ہے اورلوگوں کواحتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ ایجنسی تقریباً 10 افراد پر مشتمل ایک ٹیم کو تحقیقات کے لیے بھیج رہی ہے کہ "کہ کیوں اور کیسے ہوا؟-

    عینی شاہدین کین ڈوینو نے بتایا کہ”پہلی آواز بہت زیادہ شدید تھی، اور ایک قسم کی گڑگڑاہٹ جیسے کے زلزلہ آگیا ہو یعنی اس وقت پورا گھر ہل گیا اور گیس کی بو آ رہی تھی-

    پٹسبرگ پبلک سیفٹی کے مطابق، سرچ اور ریسکیو ٹیمیں پل کے نیچے تلاش کر رہی تھیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ پھنس نہیں گئے ہیں فضائی ڈرون فوٹیج میں برف سے ڈھکی چار گاڑیاں دکھائی گئیں اور بس منہدم ہونے والے پل پر موجود تھی۔ ایک اور کار پل کے ایک طرف الٹ گئی۔

    یکم فروری سے ڈنمارک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کردیں گے:وزیراعظم کا اعلان

    پنسلوانیا کے گورنر ٹام وولف نے کہا کہ ان کی ٹیم پٹسبرگ میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں 45000 پل خستہ حالت میں ہیں جن پرکسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے مخدوش پلوں میں سے 3000 ریاست پینسلوانیا میں واقع ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ بائیڈنپٹسبرگ سے 10 میل دور ویسٹ مِفلن کا دورہ کریں گے، "اور وہ اضافی مدد کے بارے میں مقامی حکام سے رابطے میں رہیں گے جو ہم فراہم کر سکتے ہیں۔”

    انہوں نے کہا کہ صدر "پہلے جواب دہندگان کی شکر گزار ہیں جو اس وقت پل پر موجود ڈرائیوروں کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔”

    افغانستان میں امدادی کارروائیاں محدود کرنے والے قوانین معطل کئے جائیں،اقوام متحدہ

    بائیڈن اپنے 1 ٹریلین ڈالر کے بنیادی ڈھانچے کے قانون کو فروغ دینے کے لیے ایک تقریر کریں گے،انہوں نے پنسلوانیا پل کی دیکھ بھال کے لیے تقریباً 1.6 بلین ڈالر مختص کیے ہیں اس سے پہلے انہوں نے پل گرنے کی جگہ کا دورہ کیا۔

    انہوں نے کہا، "مجھے نہیں معلوم تھا کہ پٹسبرگ میں دنیا کے کسی بھی شہر سے زیادہ پل ہیں، وینس سے زیادہ،” انہوں نے کہا۔ "اور ہم ان سب کو ٹھیک کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہونے جا رہی ہے۔”

    پنسلوانیا کے لیفٹیننٹ گورنمنٹ جان فیٹرمین نے اسے "صرف ایک خوفناک، غیر حقیقی منظر” قرار دیا کہا "میں امید کرتا ہوں کہ یہ قوم کے لیے ایک جاگ اپ کال ہے کہ ہمیں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے،” فیٹرمین نے کہا پل ایک اہم شہہ رگ ہے جو اسکوائرل ہل اور آکلینڈ کو ملاتا ہےے اور شہر کے مرکز پٹسبرگ کی طرف ایک مقبول راستہ ہے اس کا حال ہی میں ستمبر میں معائنہ کیا گیا تھا، لیکن رپورٹ فوری طور پر دستیاب نہیں تھی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن نے گزشتہ سال نومبرمیں سڑکوں اورپلوں کی مرمت کے لئے 110 بلین ڈالرفراہم کرنے کے بل پردستخط کئے تھے۔

    یوٹیوب کا بھی تخلیق کاروں کے لیے این ایف ٹی پر غور

  • کراچی:ضلع وسطی میں  2 ماہ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے اورمتعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    کراچی:ضلع وسطی میں 2 ماہ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے اورمتعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    کراچی: عدالت نے ضلع وسطی میں اجازت کے بغیر6 منزلہ عمارت کی تعمیر سے متعلق درخواست پر سماعت کی-

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں ضلع وسطی میں اجازت کے بغیر 6 منزلہ عمارت کی تعمیرکے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے 2 ماہ میں تعمیرات ختم کرنے، بلڈر اور تعینات ایس بی سی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    بلاول بھٹو نے گوجرانوالہ ڈویژن کے نئے عہدیداروں کا تقرر کر دیا

    درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایس بی سی اے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھاکہ گراؤنڈ پلس 6 منزلہ عمارت کی تعمیر بغیر اجازت کی جارہی ہے-

    درخواست کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے غیر قانونی کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا جب کہ عدالت نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

    گوجرانوالہ :سیاسی و سماجی شخصیت کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ بلڈنگ کی تعمیر کے دوران علاقے میں تعینات ایس بی سی اے افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا جائے، عدالت ایس بی سی اے 2 ماہ میں غیرقانونی تعمیرات ختم کرانے اور آئندہ سماعت پر ایس بی سی اے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    سیالکوٹ: سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کے بجائے او ٹی اسسٹنٹ ہی آپریشن کرنے لگا

  • ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول میں اضافے کا امکان

    ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں10 روپے اضافے کا امکان ہے۔

    مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، گھی سمیت 17 اشیائے ضروریہ مہنگی

    اسی طرح لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9.17 روپے جبکہ فرنس آئل کی قیمت میں فی ٹن 8 ہزار 648 روپے اضافے کا امکان ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے عالمی سیاست میں یورپ اور مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کےباعث اس وقت خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے اور لامحالہ اس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑے گا۔

    یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ بتادی

    دوسری جانب ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا مہنگائی کی مجموعی شرح 18.62 فیصد رہی، سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد رہی ہے ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 18 روپے 53 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 78 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے-

    چین میں پاکستان کے نوادرات کی نمائش

    حالیہ ہفتے لہسن 13 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دال چنا 1 روپے 92 پیسے فی کلو، دال ماش 2 روپے 57 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال مسور 1 روپے 54 پیسے، دال مونگ 68 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی مٹن 2 روپے 45 پیسے اور بیف 1 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 2 روپے 51 پیسے فی کلو مہنگا ہوا-

  • بلدیاتی بل میں ترمیم:وزیراعلی سندھ نےکابینہ اجلاس طلب کر لیا

    بلدیاتی بل میں ترمیم:وزیراعلی سندھ نےکابینہ اجلاس طلب کر لیا

    کراچی: جماعت اسلامی سے معاہدے کے تحت بلدیاتی بل میں ترمیم کرنے کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کا اجلاس طلب 2 فروری کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی سے معاہدے کے بعد بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کو نئے بلدیاتی انتخابات یا جولائی تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےبل میں میئر کو بااختیار بنانے سے متعلق معاہدے کے تحت تمام شقوں کو شامل کرکہ بلدیاتی ترمیمی بل 2021 میں میئر کے اختیارات کی منظوری لی جائے گی ۔

    بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ،ہائی الرٹ جاری

    میئر کراچی کو واٹر بورڈ کا چیئرمین، آکٹرائے ٹیکس، صحت اور تعلیمی ادارے سندھ حکومت سے واپس میئر کےماتحت کرنے کی منظوری دی جائےگی سندھ کابینہ بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کو دوبارہ سندھ اسمبلی پیش کرکےاسمبلی سےبھی منظوری لی جائےگی سندھ کابینہ اجلاس کے دیگرایجنڈے میں سمندری جزیرے بنڈل اور بڈو کو محکمہ جنگلات کی ملکیت قرار دینے کے لیے بھی منظوری دے گی۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا

    سیکریٹری محکمہ جنگلات نےوزیراعلی سندھ کو بڈو اور بنڈل جزیرے سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کرنےکی سفارش کی تھی ساتھ ہی کابینہ اجلاس میں محکمہ صحت کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے گی ترکی سے سندھ پولیس کے لیے پستولوں کی خریداری کا معاملہ اور نئے سیزن کے لیے سرکاری طور پر گندم خریداری سمیت سندھ میں ایف سی کے لیے ٹرانسپورٹ کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    بلاول بھٹو نے گوجرانوالہ ڈویژن کے نئے عہدیداروں کا تقرر کر دیا

    واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے دھرنا ختم ک دیا ہے حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے اہم مطالبات مان لیے ہم نے پر امن جہدوجہد کی ہے ہم استقامت کے ساتھ کراچی کے شہریوں کے لیے 29 دن دھرنے بن پر بیٹھے رہے ہم نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کی ہم نے کراچی کے حق کے لیے جہدوجہد کی ہے-

    سندھ کا بلدیاتی قانون:مصطفیٰ کمال کا 30 جنوری کو فوارہ چوک پر دھرنے کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ اب کراچی کا مئیر با اختیار ہو گا کراچی واپس لوٹ رہا ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیاب دلوائی میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آج پورے میڈیا کے سامنے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ہمارے مطالبات تسلیم کیے 2021 کا ترمیمی بل اب ختم ہو جائے گا ہم اس معاہدے پر عمل بھی کروائیں گے کے ڈی اے۔ ایم ڈی اے۔ ایل ڈی اے مئیر کے پاس ہوں گے-

    مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، گھی سمیت 17 اشیائے ضروریہ مہنگی

    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ہماری جہدوجہد جاری رکھیں گے ہم کل ادارے نور حق یوم تشکر منائیں ہمیں آئے بڑھنا ہے ساری سازشوں کا مقابلہ کرنا کراچی کی عوام نے لسانیت کو مردہ باد کہا ہے ہم اللہ کے حضور سجدیں کریں گے-

    جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا ،علی زیدی،پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی…

  • کورونا وبا:مزید 30 افراد جاں بحق

    کورونا وبا:مزید 30 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 68 ہزار624 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 8 ہزار183 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    یکم فروری سے ڈنمارک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کردیں گے:وزیراعظم کا اعلان

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 167 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رہی اس کے علاوہ 1353 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    سندھ میں عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے مزید دو ہزار111 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 35 ہزار 835 ہو گئی ہے۔

    کورونا پھرسراٹھانےلگا: پمز اسپتال اسلام آباد کے 260 ڈاکٹرز اور نرسز کورونا میں مبتلا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے مزید 15 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا سے ہونے والی کل اموات کی تعداد 7 ہزار 800 ہو گئی ہے۔

    سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں اس وقت کورونا کے 382 مریضو ں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ صوبے میں کورونا کے 25 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں جبکہ کراچی میں کورونا کے مزید 1568 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 50 ہزار849 ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 14 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی شناخت کے بعد انہیں سیل کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے گزشتہ روز کورونا کے مزید ایک ہزار 550 نئے کیسز کی شناخت ہوئی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.13 فیصد ہو گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 145 تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ڈی ایچ او اسلام آباد نے مزید کورونا کیسز کی شناخت ہونے کے بعد شہر کے مزید 14 تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

    کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع