Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کترینہ کیف کی بہن ازابیل بلال سعید کی میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گی

    کترینہ کیف کی بہن ازابیل بلال سعید کی میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گی

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف پاکستانی گلوکار بلال سعید کی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی مداحوں کو ان کے گانے کی ویڈیو کا بے صبری سے انتظار ہے-

    باغی ٹی وی : ازابیل اپنی بہن کی طرح رقص میں خاص مہارت رکھتی ہیں۔ انہوں نے گذشتہ سال 2021ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ ٹائم ٹو ڈانس ‘سمیت کئی موویز اور میوزک منصوبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں-

    بھارتی امیگریشن نے گپی گریوال کو پاکستان آنے سےروک دیا

    گلوکار بلال سعید نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے گانے کی ویڈیو کا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو بتایا کہ اس میں پہلی بار ان کیساتھ کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل نظر آئیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر جدائیاں کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔

    اقراعزیز سیریل کلرکی زندگی پر مبنی فلم”جاوید اقبال” پر پابندی لگنے پر برہم

    خیال رہے کہ یہ گانا بلال سعید اور انگلینڈ کے پنجابی گلوکار ایزو کی تیار کیا ہے، جسے گذشتہ سال 14 اکتوبر کو ریلیز کیا جا گیا تھا۔

    اس گانے کا میوزک ایزو نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کے بلال سعید پرنس دی آرٹسٹ سنگھ اور ایزو نے خود لکھے ہیں۔ یوٹیوب پر اس گانے کو پسند کیا جا رہا ہے۔ اب تک لاکھوں افراد اس کو سن چکے ہیں –

    سنجےدت اورسنیل شیٹھی اسکرین پر 12 سال بعدایک ساتھ نظرآئیں گے

    واضح رہے کہ ازابیل کیف نے گزشتہ برس فلم ’’ٹائم ٹوڈانس‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

  • سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش درختوں میں لٹکا دی

    سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش درختوں میں لٹکا دی

    شرقپور شریف: پرانی بھینی سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے نعش درختوں میں لٹکا دی گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق والد محمد اقبال کا کہنا ہے کہ سات سالہ مافیہ گھر سے چیز لینے گئی لیکن واپس نہ پہنچی، فرانزک ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی سات سالہ مافیہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا-

    گھرسے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد

    ایس ایچ او عبد الطیف گجر نے کہا کہ گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی، ملزمان کی تلاش کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں-


    قبل ازیں شکر گڑھ میں گھر سے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ شکرگڑھ میں 9 سالہ عمیرنوید گھر سے باہر نکلا جسے کسی نے اغواء کرلیا، دو گھنٹے کی تلاش کے بعد قریبی کھیتوں سے لاش مل گئی پوسٹمارٹم کے لئے لاش اسپتال منتقل کردی-

    خاتون کا اجتماعی زیادتی کے بعدمنہ پر کالک مل کر سڑکوں پر گھمایا گیا

    بچے کے والد نوید کی مدعیت میں اغواء اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی والد نوید نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا اکلوتا بیٹا تھا ناحق قتل کیا گیا پولیس انصاف دلائیں۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شکر گڑھ میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

    کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا ہی قاتل نکلا

  • میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے ،حریم شاہ

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے ،حریم شاہ

    معروف اور متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے ایف آئی اے کو کیا حق ہے کہ میری ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے،اگر میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے –

    باغی ٹی وی :منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی چینل جیو نیوز کو لندن میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا ایف آئی اے کو کیا حق ہے کہ میرے ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے۔

    حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت

    حریم شاہ نے کہا منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی، غلطی تسلیم کرتی ہوں اگر میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے پاکستان جا کر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں میں خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں ہوں، میری تمام آمدنی قانونی اور میراسارا ریکارڈ شفاف ہے اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے نا کہ تنگ کرنا۔

    بھارتی امیگریشن نے گپی گریوال کو پاکستان آنے سےروک دیا

    واضح رہے کہ حریم شاہ کے پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس ہیں اور دونوں ان کے اصل نام فضا حسین کے نام سے بنائے گئے ہیں ایف آئی اے نے چند روز قبل حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے لیے دونوں بینکوں کے ہیڈ کمپلائز کو خط لکھے تھے۔

    حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    یاد رہے کہ حریم شاہ نے رواں ماہ کے آغاز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار بھاری رقم لے کر لندن پہنچیں اور انہیں پاکستان کے ایئرپورٹ پر کسی نے نہیں روکا اور نہ روک سکتا ہے۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا بعد ازاں حریم شاہ بھاری رقم کی لندن منتقلی سے ہی مکر گئیں اور کہا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی-

    حریم شاہ نے اپنے حرم میں آنے والوں پربجلی گرادی:ایسی دھمکی دی کہ سب دیکھتے ہی رہ…

  • اقراعزیز سیریل کلرکی زندگی پر مبنی فلم”جاوید اقبال” پر پابندی لگنے پر برہم

    اقراعزیز سیریل کلرکی زندگی پر مبنی فلم”جاوید اقبال” پر پابندی لگنے پر برہم

    اداکارہ اقرا عزیز نے سیریل کلر کی زندگی پر مبنی فلم ’’جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘ پر پنجاب میں پابندی لگنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : 100 بچوں کے قاتل لاہور کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم ’’جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘ 28 جنوری کو ریلیز ہونی تھی۔ لیکن پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش سے صرف ایک روز قبل فلم کی ریلیز روک دی۔

    فلم میں اداکار یاسر حسین نے جاوید اقبال کا مرکزی کردار نبھایا تھا جب کہ اداکارہ عائشہ عمر نے فلم میں پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا تھا فلم پر لگنے والی پابندی کے باعث جہاں یاسر حسین نے اعتراض کیا تھا وہیں ان کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    سال 2022 میں آنیوالی:”سوبچوں کےقاتل جاویداقبال”سمیت بڑی بڑی پاکستانی فلموں کی تفصیل آگئی

    اقرا عزیز نے فلم کی ریلیز پر لگنے والی پابندی کے حوالے سے انسٹاگرام پر کہا کہ ہم کیوں اس حقیقت کو قبول نہیں کرسکتے کہ یہ واقعی 90 کی دہائی میں ہو اتھا۔ کیا صرف کامیڈی فلم یا پیار بھرا ڈراما ہی پاکستان میں تفریح کا ذریعہ ہے ہمارے ناظرین کہتے ہیں ہمیں کچھ اور بھی دکھاؤ لیکن دوستوں کیسے دکھائیں؟

    اقرا عزیز نے پیمرا کو 70 کی دہائی کے بدنام زمانہ امریکن سیریل کلر تھیوڈور رابرٹ بنڈے المعروف ٹیڈ بنڈے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے ہمارے پیمرا نے ٹیڈ بنڈے کی ٹیپس نہیں سنیں۔

    خیال رہے کہ 27 جنوری کو سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز (سی بی ایف سی) نے فلم کو ریلیز نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ سنسر بورڈ کے ایک حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب انفارمیشن اور کلچر ڈیپارٹمنٹ نے فلم کی ریلیز روکی، فلم پر کچھ اعتراضات سامنے آئے ہیں، بورڈ فلم کا دوبارہ سے جائزہ لے گا جس کے بعد اس کی ریلیز سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    پنجاب حکومت نے 100 بچوں کے قاتل جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز روک دی

    واضح رہے کہ فلم کی کہانی پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کے گرد گھومتی ہے۔ جس نے 1998 سے 1999 کے دوران لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا تھا بلکہ انہیں قتل کرکے بچوں کی لاشوں کے ٹکڑوں کو تیزاب میں گلا کر دریا برد کردیا تھا قاتل جاوید اقبال کو 16 مارچ 2000 کو عدالت نے اسے 100 بار سزائے موت کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجرم اور اس کے ساتھی کو بچوں کے ورثا کے سامنے اسی زنجیر سے پھانسی دی جائے جس سے وہ بچوں کا گلا گھونٹتا تھا اس کے بعد ان کی لاشوں کے ٹکڑے بھی اسی طرح تیزار کے ڈرم میں ڈالے جائیں جیسے وہ بچوں کی لاشوں کے ٹکڑے ڈالتا تھا۔

    لیکن اس کی نوبت نہیں آئی کیونکہ گرفتاری کے دو سال بعد 9 اکتوبر 2001 کو جاوید اقبال اور اس کا ساتھی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مردہ پائے گئے تھے-

    عائشہ عمر اور یاسر حسین 100 بچوں کے قاتل کی زندگی پربننے والی فلم میں نظر آئیں گے

  • ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے، پشاور ہائی کورٹ

    ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے، پشاور ہائی کورٹ

    پشاور: ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کو اسی وقت بلاک کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے۔

    پب جی گیم پر”پابندی”کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے متعلقہ حکام کو ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد روکنے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں، پی ٹی اے نے رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق اب تک 2 کروڑ 89 لاکھ 35 ہزار 34 غیر اخلاقی ویڈیوز ہٹا دی گئی ہیں، جب کہ غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والے 14 لاکھ 65 ہزار 612 اکاونٹ بلاک کر دیئے گئے ہیں۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ ہمارے نوٹس میں لایا گیا کہ غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی جارہی ہے، غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے لیکن ان کو سزا نہیں ملتی جس کی وجہ سے وہ دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہیں-

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی اے ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کے لئے جو اقدامات کررہی ہے عدالت اس کو سراہتی ہے، لیکن عدالت چاہتی ہے کہ پی ٹی اے اس ایکسرسائز کو جاری رکھے اور جو غیر اخلاقی مواد شیئر کرتا ہے ان کو اسی وقت بلاک کیا جائے-

    اسلام آباد: گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    عدالت نے حکم دیا کہ اس کے لئے ایک طریقہ کار بنایا جائے تاکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک کیا جائے عدالت نے پی ٹی اے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی-

    دوسری جانب آن لائن گیم "پب جی” پر پابندی کے لئے لاہور ہائی کوڑت یں درخواست جمع کرا دی گئی ہے شہری تنویر احمد نے ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ ،یں درخواست جمع کرائی درخواست گذار نے موقف اپنایا کہ کہ پاکستان میں "پب جی” گیم کے منفی اثرات کی وجہ سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے ماں بہن اور بھائیوں کو قتل کر دیا ہے-

    پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں،…

    درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پب جی کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں انڈیا میں آن لائین گیمز کو ریگولیٹ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لئے کو قوانین وضع نہیں کئے گئے درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ "پب جی ” گیم پر فوری پابندی عائد کی جائے اس درخواست پر پیر کے روز سماعت کا امکان ہے-

    دوسری جانب محکمہ پنجاب پولیس نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ایسی خطرناک وڈیو گیمز پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو نوجوانوں میں تشدد کے رجحانات کو فروغ رہی ہیں اور ان پر پابندی سے نوجوان نسل کو ان کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رہا جاسکے گا۔

    وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ

  • پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ پر عمل نہ کرنے پرمعذرت خواہ ہوں، ذیشان ملک

    پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ پر عمل نہ کرنے پرمعذرت خواہ ہوں، ذیشان ملک

    ناردرن کے بیٹر ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ پر عمل نہ کرنے پر اپنے تمام ساتھیوں، ساتھی کرکٹرز اور اسپورٹرز سے معذرت خواہ ہوں-

    باغی ٹی وی : پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر ناردرن کے بیٹر ذیشان ملک کو 14 اکتوبر 2021کو معطل کیا گیا تھا انہیں 18 نومبر 2021 کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا انہوں نے 18 نومبرکو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا 31 دسمبر 2021 کو پی سی بی اور ذیشان ملک نے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 5.1.12 کے تحت باہمی رضامندی اور اتفاق رائے سے ذیشان ملک پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی، جس کا آغازمعطلی کے روز سے ہوا۔

    دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

    لہٰذا، تین ماہ مکمل ہونے پر ذیشان ملک کی پابندی 13 جنوری 2022 کو ختم ہوگئی ہے تاہم مسابقتی کرکٹ میں واپسی کے لیے ذیشان ملک کو پی سی بی سیکورٹی اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ ری ہیب پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔

    اس حوالے سے ذیشان ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ پر عمل نہ کرنے پر اپنے تمام ساتھیوں، ساتھی کرکٹرز اور اسپورٹرز سے معذرت خواہ ہوں۔ اگرچہ میں نے مذکورہ پیشکش سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایاتاہم متعدد اینٹی کرپشن لیکچرز میں شرکت کے باوجود میں اس مذکورہ پیشکش سے متعلق آگاہ کرنے میں ناکام رہا، لہٰذا مجھے بجا طور پر مسابقتی کرکٹ سے معطل کیا گیا ۔

    فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد اسکواڈ کا اعلان کریں گے، آسٹریلوی…

    چونکہ میں معافی کا خواستگار ہوں لہٰذا میں تمام کرکٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کرپٹ عناصر سے باخبر اور ان کی پیشکش سے ہوشیار رہتے ہوئے اس سے متعلق معلومات کو فوری طور پر پی سی بی سیکیورٹی اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کریں تاکہ انہیں کھیل سے دور رکھا جاسکے۔

    “کرکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے اور گزشتہ تین ماہ میں نے اس کی کمی شدت سے محسوس کی ہےتاہم اس عرصہ کے دوران میں نے مزید محتاط رہنا بھی سیکھا ہے کیونکہ یہاں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اپنے فائدے کے لیے معصوم لوگوں کو قربان کر دیتے ہیں مجھے امید ہے کہ میرے تمام دوست، ساتھی اور کوچ مجھے معاف کر یں گےاوروہ مجھے دوبارہ کرکٹ میں قبول کرلیں گے۔”

    ذیشان ملک پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینے اور دینے سمیت مقامی ٹیموں کے ساتھ ایسے مختلف سیشنز میں حصہ لیں گے، جس کے بعد انہیں مسابقتی کرکٹ میں واپسی کی اجازت ملے گی۔

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

  • بھارت نے جاسوسی کیلئے اسرائیل سے پیگاسس اسپائی وئیرخریدا،رپورٹ

    بھارت نے جاسوسی کیلئے اسرائیل سے پیگاسس اسپائی وئیرخریدا،رپورٹ

    نئی دہلی: نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے 2017 میں اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری کے ساتھ جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والا سوفٹ وئیر اسپائی وئیرخریدنے کا بھی معاہدہ کیا بھارتی حکومت اوراسرائیل کے ہتھیاروں کی خریدی کے معاہدے میں اسپائی وئیرکی خریداری بھی شامل تھی۔

    باغی ٹی وی :پچھلے سال ایک بڑے تنازعہ نے جنم لیا جب این ایس او گروپ کچھ حکومتوں کی طرف سے صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں، سیاست دانوں اور دیگر ممالک بشمول ہندوستان کی جاسوسی کے لیے اپنے پیگاسس سافٹ ویئر کے مبینہ استعمال کے ساتھ سرخیوں میں آیا، جس سے رازداری کے لیے
    متعلقہ مسائل پر تشویش پیدا ہوئی۔

    اسرائیل کا جاسوس سافٹ وئیر "پیگاسس” کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

    نیویارک ٹائمز نے ‘دنیا کے سب سے طاقتور سائبر ہتھیاروں کے لیے جنگ’ کے عنوان سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فرم NSO گروپ تقریباً ایک دہائی سے "اپنا سرویلنس سافٹ ویئر سبسکرپشن کی بنیاد پر دنیا بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو فروخت کر رہا ہے یہ وعدہ کرتے ہوئے کہ یہ وہ کام کر سکتا ہے جو کوئی اور نہیں کر سکتا ہے کوئی نجی کمپنی نہیں، یہاں تک کہ کوئی ریاستی انٹیلی جنس سروس بھی نہیں کر سکتی ہے: کسی بھی آئی فون یا اینڈرائیڈ سمارٹ فون کی انکرپٹڈ کمیونیکیشنز کو مستقل اور قابل اعتماد طریقے سے کریک کریں۔” رپورٹ میں جولائی 2017 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیل کے دورے کا بھی حوالہ دیا گیا تھا –

    پیگاسس سے جاسوسی پاکستان سالمیت پرحملہ ہے، قانونی چارہ جوئی کرینگے، مشیر داخلہ کا اعلان

    امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی سرکار نے 2017 میں اسرائیل سے اسپائی وئیرپیگاسس خریدنے کا بھی معاہدہ کیا۔ اسپائی وئیرکوسیاسی مخالفین اوردیگرشخصیات کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

    کیا دنیا بھر میں جاسوسی کرنے والے پیگاسس کی مدد واٹس ایپ نے کی اور پاک فوج کیسےمحفوظ رہی؟ پی ٹی اے حکام کے انکشافات

    بھارت نے 2017 میں اسرائیل سے 2 بلین ڈالرزمالیت کے ہتھیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس میں جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والا اسپائی وئیربھی شامل تھا بھارت اوراسرائیل کی حکومتوں نے اسپائی وئیرکی فروخت کے معاہدے کوعوامی سطح پرتسلیم نہیں کیا ہے۔

    چین کے معاملات پر شور مچانے والے اسرائیل اور پیگاسس معاملے پر کیوں خاموش ہیں؟ روسی میڈیا نے سوال اٹھا دیا

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مہینوں بعد، نیتن یاہو نے ہندوستان کا ایک غیر معمولی سرکاری دورہ کیا۔ اور جون 2019 میں، ہندوستان نے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں اسرائیل کی حمایت میں ووٹ دیا تاکہ فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم کو مبصر کا درجہ دینے سے انکار کیا جا سکے، جو کہ قوم کے لیے پہلا قدم تھا۔”

    کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے اسپائی وئیرکی خریداری کے انکشاف پرمودی سرکار کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غداری ہے۔ حکومت نے سیاسی مخالفین، ججز اورعام آدمی کی جاسوسی کے لئے آلات خریدے جوغداری کے مترادف ہے کانگریس نے اسپائی وئیر کی خریداری سے متعلق شفاف تحقیقات اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    بھارت کا پیگاسس کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں اور صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف

  • وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ

    وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3 سے 5 فروری تک چین کے دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ یہ دورہ ہر طرح کے حالات میں تعاون کے لیے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا اور آنے والے وقت کے لیے مشترکہ مستقبل سے متعلق پاک ۔ چین کمیونٹی روابط کو مضبوط کرنے کے مقصد کے حصول میں مدد دے گا وزیر اعظم عمران خان تقریباً دو سال بعد چین کا دورہ کر رہے ہیں، اہم دورے کے دوران دونوں ممالک باہمی تعاون کے جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ نئے منصوبوں پر غور کریں گے۔

    پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

    ترجمان دفتر خارجہ نے اس موقع پر ایک بار پھر اربوں ڈالر کے انفرااسٹرکچر منصوبے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی رفتار میں کمی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ تیزی سے مکمل ہو رہا ہے گزشتہ دو سالوں کے دوران کورونا وبا کے باجود سی پیک پر کام تیزی سے جاری ہے، گزشتہ جے سی سی کا اجلاس کافی مثبت رہا اور سی پیک کے کئی منصوبے جاری ہیں۔

    عاصم افتخار کا سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ انیشیٹو کو اعلیٰ معیار کا مظہر منصوبہ قرار دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک منصوبے کو مزید آگے بڑھانے اور اس کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

    بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فی الحال اس کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں دونوں ممالک کے ہائی کمشنر کی واپسی بھی اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان چیزیں مثبت سمت میں جانے لگیں موجودہ حالات میں معاملات بہتر نہیں ہیں اور ہمارے خیال میں موجودہ صورتحال کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

    اسلام آباد: گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کو دونوں ممالک کے درمیان تعمیری مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں بھارت کے اپنے زیادہ تر پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہیں بھارت نے پاکستان کے ساتھ تناؤ کو کم کرنے اور تعلقات کو نارمل کرنے کے مشترکہ دوستوں کے مشورے کو نظر انداز کیا ہے بدقسمتی سے بھارت نے مثبت ردعمل کا اظہار نہیں کیا بلکہ صورتحال کو خراب کیا ہے۔

    پرویز مشرف اثاثہ جات کیس: نیب چیئرمین کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  • گھرسے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد

    گھرسے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد

    شکرگڑھ : گھر سے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق شکرگڑھ میں 9 سالہ عمیرنوید گھر سے باہر نکلا جسے کسی نے اغواء کرلیا، دو گھنٹے کی تلاش کے بعد قریبی کھیتوں سے لاش مل گئی پوسٹمارٹم کے لئے لاش اسپتال منتقل کردی-

    خاتون کا اجتماعی زیادتی کے بعدمنہ پر کالک مل کر سڑکوں پر گھمایا گیا

    بچے کے والد نوید کی مدعیت میں اغواء اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی والد نوید نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا اکلوتا بیٹا تھا ناحق قتل کیا گیا پولیس انصاف دلائیں۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شکر گڑھ میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

    کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا ہی قاتل نکلا

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروئی عمل میں لائی جائے، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے آئی جی پنجاب نے ڈی پی او نارووال کو بچے کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

    پب جی گیم پر”پابندی”کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    قبل ازیں راوپلنڈی پیرو دہائی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا پیرودہائی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عبد الغنی کو گرفتار کیا مدعی مقدمہ کے مطابق عبد الغنی نے میرے 11 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے سندھ پولیس کے اہلکار کا جسمانی ریمانڈ

    ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جبکہ سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں-

    بنوں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق،3 افراد زخمی

  • 8 بیویوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارنے والا شخص

    8 بیویوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارنے والا شخص

    ایک ہی گھرمیں 8 بیویوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارنے والا تھائی لینڈ کا ٹیٹو آرٹسٹ سوشل میڈیا پرمقبول ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :یوٹیوب چینل کودیئے گئے انٹرویو میں تھائی نوجوان اونگ ڈیمنے بتایا کہ اس کی 8 بیویاں ہیں، سب ایک ہی گھر میں رہتی ہیں لیکن پھر بھی بہت ہم آہنگ، پرامن اور ایک دوسرے کے ساتھ پیا محبت سے رہتی ہیں-

    ان کی پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہےاپنی آٹھ بیویوں سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے نوجوان کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی سے دوست کی شادی جبکہ دوسری سے بازارمیں ملا۔

    اونگ ڈیم کا کہنا تھا کہ تیسری بیوی سے اسپتال میں، چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیویوں سے ملاقات انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی۔ساتویں بیوی مندرمیں اور آٹھویں بیوی سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گیا ہوا تھا۔

    اونگ نے مزید کہا کہ لوگ 8 بیویوں کی وجہ سے مجھے امیر سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ میری ہربیوی اپنا خرچ خود اٹھاتی ہے اونگ کی 8 بیویوں نے اسے مہربان اورخیال رکھنے والا شخص قرار دیا۔

    سسکیٹ صوبے سے تعلق رکھنے والی اونگ ڈیمنے کی پہلی بیوی سپرائٹ نے کہا کہ کچھ عرصہ ساتھ رہنے کے بعد ناتھاپون نے اچانک اسے بتایا کہ انہیں کوئی خاتون پسند آ گئی ہیں تاہم، محترمہ اسپرائٹ ناراضگی یا حسد کا اظہار نہیں کیا بلکہ صرف نرمی سے اپنے شوہر سے پوچھا کہ گھر میں سب کے ساتھ کیسے برتاؤ کیا جائے، خاندان میں ہم آہنگی کا ماحول کیسے برقرار رکھا جائے۔ سپرائٹ نے اپنے شوہر کو دوسری عورتوں سے شادی کرنے پر اعتراض نہیں کیا۔

    دوسری بیوی، محترمہ نونگ ایل، صوبہ ناکھون پاتھوم کے ضلع کامفینگ سین سے تعلق رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اونگ ڈیمنے کی دلکشی اور مردانگی سے بہت متاثر ہیں۔ دریں اثنا، ان کی تیسری بیوی، نونگ نان نے کہا کہ مسٹر اونگ ڈیمنے ایک خیال رکھنے والے، دوستانہ آدمی ہیں جو بیویوں کو مزید مکمل بننے میں مدد کرتے ہیں۔

    اونگ کی چوتھی بیوی، سونگکھلا شہر سے تعلق رکھنے والی محترمہ نونگ میپرانگ نے بتایا کہ جب وہ اس عجیب و غریب خاندان میں داخل ہوئیں تو وہ واقعی قدرے خوفزدہ اور پریشان تھیں۔ تاہم، اس کے بعد، ان کی پچھلی بیویوں نے ان کی مہربانی سے مدد کی اور ان کی دیکھ بھال کی۔ 5ویں بیوی، نونگ پریری، ابتدا میں شادی کے اس "ماڈل” کی بہت مخالف تھی لیکن وہ زیادہ سے زیادہ پر اعتماد اور معاون ہوتی گئی۔

    نونگ موئے کی چھٹی بیوی اور ساتویں بیوی نونگ فلیم دونوں یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ مسٹر اونگ کئی بیویوں کے ساتھ رہ رہے تھے۔ تاہم، وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ ایک بہت دوستانہ مزاج خاندان ہے آٹھویں بیوی، نونگ مائی، نے شیئر کیا کہ بیویاں خاندان میں ایک دوسرے کے ساتھ بہنوں جیسا سلوک کرتی ہیں، بغیر کسی حسد کے۔

    گھر میں امن قائم رکھنے اور بیویوں کو ایک دوسرے سے حسد نہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے، اونگ فیملی مینیجر ہے۔ پہلی بیوی بچوں کے ساتھ الگ کمرے میں سوتی تھی جبکہ دوسری بیویوں کے لیے الگ الگ کمرہ تھا۔ مسٹر اونگ ہمیشہ خاندان میں نظم و ضبط اور انصاف کو برقرار رکھنے کو یقینی بناتے ہیں۔ "جنسی معاملہ” کے بارے میں، ہر رات مسٹر ناتھاپون ترتیب سے بیوی کے ساتھ سو جاتے تھے۔

    اس سے پہلے مسٹر اونگ کافی مشہور تھے اور ان کے بہت سے مداح تھے۔ وہ ایک یوٹیوب کے چینل کے مالک ہیں جس میں اپنے ٹیٹو پروڈکٹس پوسٹ کرنے کرتے ہیں-