Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ریستوران جہاں کھانے کے ساتھ ڈرایا بھی جاتا ہے

    ریستوران جہاں کھانے کے ساتھ ڈرایا بھی جاتا ہے

    سعودی عرب میں ایک ریستوران بنایا گیا یے جہاں کھانے کے ساتھ ڈرایا بھی جاتا ہےاس میں زومبیز اور ویمپائرز کی صحبت میں کھوپڑی اور خون کے ساتھ کھانا پیش کیا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بولیوارڈ انٹرٹینٹمٹ ڈسٹرکٹ میں واقع’شیڈوز‘ نامی یہ ریستوران ڈراؤنی فلموں اور کھانے کے شوقین افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جہاں وہ اپنی پسند کے کھانوں کا مزہ بھی چکھ سکتے ہیں جب کہ مختلف کپڑوں میں ملبوس عملہ انٹرایکٹو شوز کرتا رہتا ہے۔

    چین کا "راکٹ طیارہ” جو مسافروں کو1 گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک پہنچا دے گا

    شیڈوز میں آنے والی 26 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے سامنے جب ویٹر ایک تھالی میں کھانے کے ساتھ سیاہ رنگ کی مسکراتی کھوپڑی لے کر آیا تو میری تو بھوک ہی مر گئی” جبکہ ان کا دوست ڈاکٹر جواہر عبداللہ وہاں کھانا کھانے کے لیے بہت بے تاب تھا جبکہ ایک اداکار جس کی چھاتی سے مصنوعی خون بہہ رہا تھا کے ساتھ سیلفی لینے سے پہلے اس ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ جواہر نے کہا کہ”مجھے عام طور پر ڈراؤنی چیزیں پسند ہیں مجھے لگتا ہے کہ یہاں کا ماحول بہت مزے دار اور دلچسپ ہے۔

    8 بیویوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارنے والا شخص

    45 سالہ تاجر سلیمان العمری کا کہنا تھا: ’ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہاں آئیں کیوں کہ ہم ہمیشہ ریاض میں دلچسپ کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل ہم انٹرٹینمنٹ کی تلاش میں ملک سے باہر جاتے تھےعام طور پر ریستورانوں میں جانے کا مطلب کھانا، پیٹ بھرنا، گپ شپ لگانا اور پھر گھر چلے جانا ہوتا تھا مگر اب ہم کھا بھی رہے ہوتے ہیں، اپنے وقت سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں اور خوفزدہ بھی ہو رہے ہوتے ہیں ۔

    انٹارکٹیکا میں تین لاکھ سے زائد آسمانی پتھر موجود ہوسکتے ہیں

    شیڈوز نامی ریستوران کے مینیجر ماجد العنزی کہتے ہیں کہ ’ہم نے ان اداکاروں کی تربیت کی تھی اور ان کے انداز پر کام کیا تھا۔ ہر وہ چیز سکھائی جو گاہکوں کی تفریح کے لیے ضروری تھی۔ ڈراؤنے پن کا ان کا تجربہ نکھارا اور یقیناً کھانے کا معیار بھی۔‘ انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ریستوران میں آئے دن لوگوں کی آمد کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔

    چین میں پاکستان کے نوادرات کی نمائش

    یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ2017 میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورِ حکومت کے اندر مملکت میں بہت سی بنیادی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ماضی میں، سعودی شہریوں کو تفریح کے لیے بیرون ملک سفر کرنا پڑتا تھا لیکن اب سماجی تبدیلی کے تحت سنیما گھر کھل چکے ہیں اور مختلف مقامات پر موسیقی کے پروگراموں میں مرد وزن یکسان طور پر محظوظ ہو سکتے ہیں۔

    امریکا میں 6 روز میں ایک ہی اسٹور کو تین مرتبہ لوٹنے والا ڈاکو چوتھی بار گرفتار

  • ہم ہر اس شخص کے خلاف لڑتے ہیں جو ہمارے لیے خطرہ بنتا ہے، سابق اسرائیلی آرمی چیف

    ہم ہر اس شخص کے خلاف لڑتے ہیں جو ہمارے لیے خطرہ بنتا ہے، سابق اسرائیلی آرمی چیف

    سابق اسرائیلی آرمی چیف نے انکشاف کیا ہے کہ قاسم سلیمانی پر قاتلانہ حملہ کیا مگر وہ بچ نکلا تھا-

    باغی ٹی وی :”العربیہ” کے مطابق اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ گیڈی آئزن کوٹ نے عبرانی اخبار معاریو کودیئے گئے انٹریومیں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے داعش کے سیکڑوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہےہم ایران کے بیرون ملک سرگرم کمانڈر قاسم سلیمانی کے قریب پہنچ گئے تھے۔ قریب تھا کہ ہم انہیں بھی مار ڈالتے۔

    چین کا "راکٹ طیارہ” جو مسافروں کو1 گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک پہنچا دے گا

    انٹرویو کے اقتباسات میں جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے ایران کے جوہری پروگرام کے خطرات، جوہری معاہدے، شام میں حزب اللہ اور دوسرے ایران نواز گرپوں کے ٹھکانوں پر حملوں اور قاسم سلیمانی کا تعاقب کرنے پر بات کی۔

    جنرل گیڈی آئزن کوٹ کے انٹرویو کی تفصیلات عبرانی چینل i24NEWS نے بھی اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہیں جس میں انہوں نے سیاست میں اسرائیلی فوج کی مداخلت کی یادوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ تصویر میں سابق آرمی چیف کو شامل کیا گیا تو سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پریشان ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں ایران کے خلاف ممکنہ مہم جوئی کے لیے فوج کی تیاریوں اور فوج کی حوصلہ افزائی کی بات بھی کی۔

    نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد حاملہ صحافی نے مدد کیلئے طالبان سے رجوع کر لیا

    العربیہ کے مطابق آئزن کوٹ نے واضح کیا کہ ایران پر حملہ کرنے کا معاملہ بین الاقوامی جواز کا متقاضی ہے جیسا کہ سابق وزیر اعظم ایہود باراک اور نیتن یاہو نے بھی کہا ہے ایسا کرنے کے لیے ضروری قوت کا ذکر نہیں کیا گیا انہوں نے نشاندہی کی کہ اس قسم کا آپریشن انفرادی طور پر اور پیشگی اطلاع کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے بہت گہرے اثرات مرتب ہوں گے اس موضوع پر گفتگو زیادہ سنجیدہ نہیں ہورہی ہے۔

    معاہدے سے امریکیوں کی دستبرداری کے بارے میں سابق چیف آف سٹاف نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک سٹریٹجک غلطی تھی جس سے ایران نے فائدہ اٹھایا اس کے نتیجے میں ایرانیوں نے خود کو بعض پابندیوں سے آزاد کر لیا۔

    بھارت نے جاسوسی کیلئے اسرائیل سے پیگاسس اسپائی وئیرخریدا،رپورٹ

    آئزن کوٹ نے امریکی کردار اور ایران کو جوہری بم بنانے کی کوشش میں آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے اسرائیل کی صلاحیت پر بھی بات کیآئزن کوٹ کا خیال ہے کہ موجودہ وقت میں ایرانی امریکا کو اس لحاظ سے اہمیت نہیں دیتے کہ وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہیں انہیں یقین ہے کہ وہ امریکا ایران کے عزائم سے نمٹنے کے لیے فوجی آپشن استعمال نہیں کرے گا۔

    قاسم سلیمانی کے بارے میں آئزن کوٹ نے کہا کہ اسرائیل نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل انہیں گولان کی پہاڑیوں کی طرف ایرانی میزائل داغے جانے کے بعد تقریباً ختم کر دیا تھا مگر سلیمانی فوجی آپریشن "ہاؤس آف کارڈز” میں بچ نکلے تھے ہم نے ان میزائلوں کا جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا ہم ہر اس شخص کے خلاف لڑتے ہیں جو ہمارے لیے خطرہ بنتا ہے ہم نے خود سلیمانی کو نشانہ بنانے پر نظریں جمائیں لیکن وہ اس دن ہمارے ریڈار میں داخل نہیں ہوئے۔

    8 بیویوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارنے والا شخص

  • کینگروز کو پاکستانی سرزمین پرعرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض چکانا ہوگا ،جیف لاسن

    کینگروز کو پاکستانی سرزمین پرعرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض چکانا ہوگا ،جیف لاسن

    کراچی: آسٹریلیا کے سابق اسٹار جیف لاسن نے کینگروز سے برسوں پرانا ’قرض‘ اتارنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی ٹیم 24 برس بعد مارچ میں پاکستان کا 3 ٹیسٹ میچز اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے دورہ کرے گی بہت سے کھلاڑی اس ٹور پر راضی ہو چکے تو کچھ اپنے ملکی میڈیا کی چند منفی رپورٹس کے باعث غیریقینی کا بھی شکار ہیں-

    دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

    جس کے بعد آسٹریلیا کے اند ر دورہ پاکستان کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں ہیں جس میں سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان کی ماضی میں کوچنگ کرنے والے جیف لاسن بھی شامل ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سرزمین پر عرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض کینگروز کو چکانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جیف لاسن نے اپنے ایک اخباری کالم میں لکھا کہ آسٹریلوی ٹیم نے روس کی افغانستان پر لشکر کشی کے چند ماہ بعد ہی 1980 میں پاکستان کا دورہ کیا، تب کسی سے نہیں پوچھا گیا کہ وہ دورے پر جانا چاہتے ہیں یا نہیں بلکہ ان کے سامنے صرف 2 آپشنز تھے ٹور پر جائیں یا پھر ہمیشہ کیلیے سرپر بیگی گرین سجانا بھول جائیں، اسی طرح پاکستان میں مارشل لا لگنے کے بعد بھی آسٹریلوی ٹیم وہاں گئی مگر اب 24 برس ہوگئے اور مختلف وجوہات کی بنا پر کینگروز ٹور نہیں کررہے، میں خود لاہور میں 2 برس تک رہا، میں نے قریب سے دیکھا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے کتنا لگاؤ رکھتے ہیں۔

    فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد اسکواڈ کا اعلان کریں…

    جیف لاسن نے کہا کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ کی صبح ہی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اس کی دیکھا دیکھی انگلینڈ نے بھی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا، جس پر مائیکل ہولڈنگ نے مغرب کو مغرور ہونے کا طعنہ دیا،اور لکھا کہ اس وقت جو کرکٹرز پاکستان کا دورہ کرنے سے ہچکچا رہے ہیں وہ نہیں سمجھتے کہ کرکٹ صرف باکسنگ ڈے، نیوایئر یا پھر فلڈ لائٹس میں ایڈیلیڈ میں کھیلنے کا نام نہیں ہے، اسے ملک سے باہر مختلف کنڈیشنز اور کلچرز میں کھیلنا پڑتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیتے یا ہارے اس سے قطع نظر سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو عالمی کرکٹ برادری کا حقیقی ممبر ظاہر کرنے اور مائیکل ہولڈنگ کو غلط ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

    واضح رہے کہ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا تھا کہ کرکٹرز نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے پھر تشویش ظاہر کردی ہےآسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اس کیلئے خاص طور پر لاہور میں گذشتہ دنوں ہونے والے ایک دھماکے کی مثال دی جا رہی ہے، وہاں آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ دن قیام کرنا ہوگا ہ کھلاڑی کافی بے چین ہیں علاوہ ازیں مذکورہ رپورٹ کے ساتھ پاکستان میں 2019 میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے کی تصویر بھی شائع کی گئی تھی-

    کرکٹ آسٹریلیا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم ٹور کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، اس کے علاوہ ہمارا اپنی اتھارٹیز کے ساتھ بھی ٹور کے حوالے سے باقاعدہ رابطہ ہے، ہمارے لیے کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کی سیکیورٹی سب سے زیادہ مقدم ہے-

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

  • چین کا "راکٹ طیارہ” جو مسافروں کو1 گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک پہنچا دے گا

    چین کا "راکٹ طیارہ” جو مسافروں کو1 گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک پہنچا دے گا

    بیجنگ:چینی کمپنی ایسے راکٹ پر کام کر رہی ہے جو ایک گھنٹے میں بیجنگ سے مسافروں کو نیویارک پہنچا دے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چین کی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسے ’پروں والے راکٹ‘ پر کام کررہی ہے جو مسافروں کو لے کر صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک پہنچ جائے گا یعنی یہ راکٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مسافر بردار ہوائی جہاز بھی ہوگا۔

    گلوبل وارمنگ میں 2 ڈگری اضافہ ہواتوگرمیاں 3 ہفتے طویل ہوجائیں گی، ماہرین کی وارننگ

    اسے چینی کمپنی ’اسپیس ٹرانسپورٹیشن‘ نے تیار کیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ نما ہوائی جہاز (یا طیارہ نما راکٹ) مستقبل میں مسافروں کو دور دراز مقامات تک بہت کم وقت میں پہنچانے کے علاوہ مصنوعی سیارچوں اور دیگر سامان کو خلائی مدار میں چھوڑنے کا کام بھی کرسکے گا-

    اسے ایک بڑے طیارے کے نچلے حصے میں رکھ کر خاصی بلندی تک پہنچایا جائے گا جہاں یہ اس سے الگ ہوگا اور اپنا راکٹ انجن اسٹارٹ کرکے برق رفتاری سے منزلِ مقصود کی طرف پرواز کرنے لگے گا اس طرح یہ 7000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہوئے، اپنے مسافروں کو صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک پہنچا دے گا۔

    امریکا: میڈیکل سائنس کی دنیا میں پاکستانی ڈاکٹر کا شاندار کارنامہ،انسان میں خنزیر…

    اپے سفر کا بیشتر حصہ یہ خلا میں رہتے ہوئے طے کرے گا، اور اس طرح ضرورت پڑنے پر یہ خلائی سیاحت میں بھی کام آسکے گا۔ مطلوبہ مقام پر پہنچ کر یہ کسی راکٹ کی طرح بالکل عموداً زمین پر اترے گا ’اسپیس ٹرانسپورٹیشن‘ کی جانب سے اب تک اس منصوبے کی زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں البتہ اس کی ویب سائٹ پر ایک اینی میشن سے مستقبل کا ایک منظرنامہ ضرور دکھایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت خلائی سفر اور خلا میں مختلف ساز و سامان پہنچانا بہت مہنگا سودا ہے۔ یہ اخراجات کم کرنے کےلیے پچھلے کئی عشروں سے مختلف ملکوں میں ’فضائی خلائی جہاز‘ اور دوبارہ استعمال کے قابل خلائی راکٹوں جیسے درجنوں منصوبوں پر کام ہورہا ہے مگر اب تک ان میں سے کوئی ایک منصوبہ بھی قابلِ ذکر کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے۔

    امریکی جاسوس ڈرونز آبدوز کامنصوبہ دوسرے اور نئے مرحلے میں داخل

  • نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد حاملہ صحافی نے مدد کیلئے طالبان سے رجوع کر لیا

    نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد حاملہ صحافی نے مدد کیلئے طالبان سے رجوع کر لیا

    افغانستان میں مقیم نیوزی لینڈ کی حاملہ صحافی نے کہا ہے کہ ان کے اپنے ملک کی جانب سے کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث ان کو ملک واپس آنے سے روکنے کے بعد انہوں نے مدد کے لیے طالبان سے رجوع کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :نیوزی لینڈ ہیرالڈ میں شائع اپنے ایک مضمون میں شارلٹ بلیز نے لکھا کہ میرا نام شارلٹ بلیز ہے اور میں کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ سے ہوں، لیکن افغانستان میں مقیم ہوں آپ شاید مجھے اس کیوی صحافی کے طور پر جانتے ہوں گے جس نے اپنی افتتاحی پریس کانفرنس میں طالبان سے پوچھا؛ "آپ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیا کریں گے؟-

    برطانیہ کے مختلف علاقوں میں طوفان :ہرطرف تباہی :ہزاروں گھر بجلی سے محروم

    شارلٹ نے لکھا کہ یہ بہت ستم ظریفی ہے کہ کبھی وہ طالبان کے خواتین کے ساتھ سلوک کے بارے میں سوال اٹھاتی تھیں اور اب وہ اپنی حکومت کے خواتین کے ساتھ رویے کے بارے میں سوال اٹھا رہی ہیں جب طالبان ایک غیر شادہ شدہ، حاملہ خاتون کو محفوظ پناہ دیتے ہیں اس سے آپ کا مؤقف کمزور ہوتا ہے۔

    شارلٹ نے کالم میں لکھا کہنیوزی لینڈ کے کورونا وائرس ریسپانس کے وزیر کرس ہپکنز نے انہیں بتایا کہ انہوں نے حکام سے کہا ہے کہ کیا شارلٹ بلیز کے کیسز میں مناسب طریقہ کار پر عمل کیا ہے جسے ابتدائی طور پر دیکھنے سے لگتا ہے کہ معاملے کی مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔

    نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اچھے انتظامات کیے ہیں، 50 لاکھ کی آبادی کے ملک نیوزی لینڈ میں وبا کے دوران صرف 52 اموات ریکارڈ ہوئیں تاہم قومی سطح پر پابندی ہے کہ ملک کے اپنے شہری بھی ملک واپسی پر افواج کے زیر انتظام قرنطینہ ہوٹلز میں 10 روز علیحدگی میں گزاریں گے جس کی وجہ سے وطن واپس آنے والے ہزاروں لوگ جگہ ملنے کے انتظار میں ہیں۔

    بھارت نے جاسوسی کیلئے اسرائیل سے پیگاسس اسپائی وئیرخریدا،رپورٹ

    بیرون ملک برے حالات میں پھنسے شہریوں کی کہانیاں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن اور ان کی حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے لیکن شارلٹ بلیز کی صورتحال خاص طور پر کافی الگ ہے۔

    بلیز نے بتایا کہ گزشتہ سال امریکی افواج کے انخلا کی کوریج کے لیے وہ الجزیرہ کے لیے کام کر رہی تھیں اور انہوں نے طالبان سے ان کے خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ سلوک سے متعلق سوالات پوچھ کر عالمی توجہ حاصل کی تھی جب وہ ستمبر میں قطر گئیں تو انہیں اپنے ساتھی جم کے ساتھ حاملہ ہونے کا معلوم ہوا جو نیویارک ٹائمز کے ساتھ کام کرنے والے ایک فری لانس فوٹوگرافر ہیں۔

    انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کو ایک معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان کے بچے نہیں ہوسکتے، اب وہ مئی میں بچی کو جنم دیں گی قطر میں بغیر شادی کے جنسی تعلقات غیر قانونی ہیں –

    چین میں پاکستان کے نوادرات کی نمائش

    اپنے کلام میں انہوں نے لکھا کہ قہ اطر میں گائناکالوجسٹ کے پاس گئیں جس میں ڈاکٹر نے انہیں حاملہ ہونے کا بتایا تو انہوں نے ڈاکٹر سے پوچھا فرضی طور پر، اگر میں حاملہ ہوں، تو کیا آپ پولیس کو بتائیں گے ڈاکٹر نے کہا "میں نہیں کروں گی، لیکن میں آپ کا علاج نہیں کر سکتی اور میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ آپ کو جلد از جلد شادی کرنے یا ملک سے باہر جانے کی ضرورت ہے۔”

    بلیز نے لکھا کہ اس لیے انہوں نے سوچا کہ انہیں واپس جانا چاہیے، انہوں نے کئی مرتبہ نیوزی لینڈ کے قرعہ اندازی کے نظام کے تحت بھی وطن واپس جانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوسکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے نومبر میں الجزیرہ سے استعفیٰ دے دیا تھا اپنی آمدنی، ہیلتھ انشورنس اور رہائش کھو دی اور وہ اپنےساتھی کے آبائی ملک بیلجیئم چلی گئی تھیں لیکن وہ وہاں زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکیں کیونکہ وہ بیلجئم کی رہائشی نہیں تھیں، اس کے بعد ان دونوں کے پاس رہنے کے لیے واحد دوسری جگہ افغانستان تھی کیونکہ ان کے پاس صرف افغانستان کا ویزہ تھا۔

    کورونا ویکسین لگوانے سے انکار،نوواک جوکووچ دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلیں گے؟

    شارلٹ بلیز نے کہا کہ انہوں نے طالبان کے سینئر رہنما کے ساتھ بات کی جنہوں نے انہیں بتایا کہ وہ افغانستان میں آرام سے رہ سکتی ہیں۔

    شارلٹ بلیز نے بتایا کہ انہیں طالبان نے کہا کہ آپ لوگوں کو بتادیں کہ آپ شادی شدہ ہیں اور اگر کوئی سنگین معاملہ ہو تو ہمیں آگاہ کریں اور پریشان نہ ہوں میں نے –

    انہوں نے لکھا کہ ہمیں نیوزی لینڈ کے زچگی کے ماہرین اور طبی ماہرین کے خطوط موصول ہوئے ہیں تاکہ افغانستان میں بچے کی پیدائش کے خطرات اور حمل کے دوران زیادہ تناؤ کے اثرات کی تصدیق کی جا سکے۔ ہم نے الٹراساؤنڈز، اپنے تعلقات کی حمایت میں خطوط، بینک سٹیٹمنٹس، ہماری کوویڈ ویکسینیشن بشمول بوسٹرز، میرے استعفیٰ کے شواہد اور تب سے ہمارا سفری سفرنامہ شامل کیا۔ ہم نے MIQ اور امیگریشن نیوزی لینڈ کو 59 دستاویزات جمع کرائیں، جن میں ہمارے وکیل کی طرف سے لکھا گیا ایک کور لیٹر بھی شامل ہے جس میں ہماری صورتحال کا خلاصہ کیا گیا ہے لیکن انہوں نے ہنگامی واپسی کے لیے ان کی درخواست مسترد کر دی۔

    افغانستان میں امدادی کارروائیاں محدود کرنے والے قوانین معطل کئے جائیں،اقوام متحدہ

    نیوزی لینڈ کے قرنطینہ سینٹر اور قرنطینہ نظام کے مشترکہ سربراہ کرس بنی نے ہیرالڈ کو بتایا کہ شارلٹ بلیز کی ہنگامی درخواست اس شرط کے تحت نہیں آتی جس کے مطابق وہ 14 دن کے اندر سفر کریں حکام نے شارلٹ بلیز سے رابطہ کیا ہے اور ان سے مطلوبہ شرائط کے مطابق درخواست تیار کرنے کا کہا ہے۔

    کرس بنی نے لکھا کہ یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے اور نیوزی لینڈ کے مشکل میں پھنسے شہریوں کی مدد کے لیے کام کرنے والی ٹیم کی ایک مثال ہے۔

    اسرائیلی صدرمتحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

  • کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام

    کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام

    اے ایس ایف کی کراچی ایئر پورٹ پرکارروائی ،6 لاکھ سے زائد یورو کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی :ترجمان ائیر پورٹس سیکیورٹی کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے دو مسافر وں سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو برآمد کرلیے گئے، پرواز کے مسافروں عبید صدیقی اور اقصی صدیقی نے رقم بیگوں میں چھپا رکھی تھی-

    ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی پشاوراسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

    ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی تحویل میں لے کر منی لانڈرنگ کی بڑی کوششں ناکام بنا دی غیر ملکی کرنسی کی مالیت مقامی کرنسی میں 12,15,24,892روپے بنتی ہے۔

    ​اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا

    قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی سے بڑی تعداد میں غیر قانونی کرنسی پشاور لانے کی کوشش ناکام بنا دی ایف آئی اے نے موٹروے انٹرچینج پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اُس میں سوار شخص کے پاس سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی مسافر سے جب اتنی زیادہ رقم لے جانے کی جائز وجہ دریافت کی گئی تو اُس نے ٹال مٹول سے کام کیا اور اہلکاروں کو جائز وجہ بتانے سے قاصر رہا ملزم کے قبضے سے امریکی ڈالرز، یورو اور ملائیشیا کی کرنسی رینگٹ برآمد ہوئے۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اسلام آباد: گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    قبل ازیں اسلام آباد ائیر پورٹ ( سی اے اے ) کے فائر اسسٹنٹ سے 1کروڑ 72لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی تھی برآمد شدہ کرنسی میں 70ہزار یورو، 56ہزار500 سعودی ریال اور 8ہزار یو اے ای درہم شامل ہیں سی اے اے کے ملازم گل نواز عباسی نے دبئی جانے والے دو مسافروں کا ریپڈ پی سی آرکروایا سی اے اے اہلکار کو انٹرنیشنل ایرائیول سے ڈیپارچر، جاتے ہوئے اے ایس ایف اہلکاروں نے گرفتار کیا-

    اسلام آباد ائیرپورٹ سےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

  • کورونا وبا :مزید 29 افراد جاں بحق، 7 ہزار 978  نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وبا :مزید 29 افراد جاں بحق، 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 16 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 7 ہزار 978 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    امریکا نے16ممالک کوخطرناک قراردیا

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد رہی

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 23، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 92 ہزار 519، پنجاب میں 4 لاکھ 76 ہزار 420، اسلام آباد میں ایک لاکھ 26 ہزار 473، بلوچستان میں 34 ہزار 342، آزاد کشمیر میں 37 ہزار 572 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 642 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 151 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 812، خیبرپختونخوا 5 ہزار 996، اسلام آباد 979، گلگت بلتستان 188، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 755 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ہندوستان میں کورونا کے 2 لاکھ 34 ہزار نئے کیسز سامنے آئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 34 ہزار 281 نئے معاملے درج کئے گئے اس دوران 893 افراد ہلاک ہو گئےفی الحال ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 18 لاکھ 84 ہزار 937 ہے جو کہ مجموعی کیسز کا 4.59 فیصد ہے۔ جبکہ یومیہ مثبت کیسز کی شرح 14.50 فیصد تک پہنچ گئی ہےجبکہ انڈیا میں کورونا ویکسین کی ایک ارب 65 کروڑ 70 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

    کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام…

  • وزیراعظم کا دورہ چین،پاکستان  3ارب ڈالر کے قرضے اور چھ شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں

    وزیراعظم کا دورہ چین،پاکستان 3ارب ڈالر کے قرضے اور چھ شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 3 فروری سے چین کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر وزیراعظم چین میں سیاسی ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ چھ شعبوں، فنانس، ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں چین سے معاونت اور3ارب ڈالر کے قرضے کی درخواست کریں گے، ان کے دورے کا ایجنڈا ترتیب دینے کیلئے حتمی اجلاس منگل کو ہوگا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے کے مطابق وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ حکومت چین کو3 ارب ڈالر قرضے کی درخواست دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا جا سکے چین پہلے ہی کمرشل قرضوں اور فارن ایکسچینج ریزرو سپورٹ اقدامات کی شکل میں پاکستان کو11 ارب ڈالر دے چکا ہے-

    پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

    علاوہ ازیں حکومت چین سے چھ ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری چاہتی ہے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو ٹیکسٹائل، فٹ ویئر، فارماسیوٹیکل، فرنیچر، زراعت، آٹوموبائل، اور آئی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے اس کے علاوہ 75 چینی کمپنیوں کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور باقی دنیا کیلئے سستے ٹریڈ روٹس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    سی پیک ناگزیر:حکومت چین اورعوام کامشکورہوں جو میرےدورہ چین کےشدید منتظرہیں:وزیراعظم عمران خان

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاک چینی دوستی سے ہٹ کر اس مرتبہ ہم مربوط اپروچ کے ساتھ چین جانے کو تیار ہیں سی پیک اتھارٹی کی شمولیت کے ساتھ حکومت نے ان شعبوں کی نشاندہی کی ہے جن میں چینی سرمایہ کار بھاری منافع کما سکتے ہیں سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق پاکستانی سمندر کے ذریعے چین کی یورپ کو برآمدات پر لاگت 4 ہزار یورو فی کنٹینر ہے جبکہ چین سے یہ لاگت15 ہزار یورو ہے چین کی دم توڑتی صنعتوں کی بحالی کیلئے یہ پیشکش اہم موقع ہے۔

    وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ

    خیال رہے کہ چین کے سرمایہ کار سستے تجارتی روٹ کا پتہ ہونے کے باوجود مالیاتی اور توانائی کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں سرکاری حکام کے مطابق پاکستان میں بجلی کے نرخ خطے کے دیگر ممالک سے مسابقانہ ہیں، اس کے علاوہ دس سال تک انکم ٹیکس میں مکمل چھوٹ اور پلانٹ، مشینری، خام مال کی ڈیوٹی فری درآمد کی سہولت حاصل ہے۔ پاکستان میں ہنرمند اور غیرہنرمند لیبر بھی سستی ہے۔

    مشیر قومی سلامتی معید یوسف کابل میں اہم ملاقاتوں میں مصروف:افغان نائب وزیراعظم سے اہم بات چیت

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران ریلوے کے میں لائن ون پراجیکٹ پر کسی بریک تھرو کا امکان نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالر قرضہ ملا تھا جو پاکستان خرچ کر چکا ہے سعودی قرضہ ملنے سے پہلے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر15.9ارب ڈالر تھے جو رواں ماہ پھر16ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

    بڑی کمپنیاں اپنےملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں: ان کی محنت سے سب کچھ ملا…

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،جیش محمد کے کمانڈر زاہد وانی سمیت پانچ حریت پسند شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،جیش محمد کے کمانڈر زاہد وانی سمیت پانچ حریت پسند شہید

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی قابض فوج نے جیش محمد کے کمانڈر زاہد وانی سمیت پانچ حریت پسند کشمیریوں کو شہید کر دیا-

    باغی ٹی وی : ہفتہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں فورسز کے ساتھ دو الگ الگ واقعات میں لشکر طیبہ اور جیش محمد سے وابستہ پانچ حریت پسندوں کو شہید کر دیا گیا جن میں میں ایک جیش محمد کے کمانڈر بھی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم پر اسٹوک وائٹ لا فرم کی رپورٹ سامنے آ گئی

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اتوار کو کہا کہ جیش کمانڈر زاہد وانی سمیت پانچ حریت پسند گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران دو انکاونٹرزمیں شہید کئے گئے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

    پولیس کے مطابق، پلوامہ ضلع کے نائرہ علاقے میں فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان ہونے والے ایک تصادم میں چار حریت پسند شہید ہوئے۔

    کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کیا، "ہتھیار اور گولہ بارود سمیت مواد برآمد کیا جا رہا ہے۔ تلاش جاری ہے۔” تاہم، بڈگام کے چرار شریف علاقے میں فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان ہونے والے انکاونٹر میں، ایک حریت پسند شہید ہوا۔

    اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے، وزیراعظم

  • ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی پشاوراسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

    ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی پشاوراسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

    پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی سے بڑی تعداد میں غیر قانونی کرنسی پشاور لانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے موٹروے انٹرچینج پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اُس میں سوار شخص کے پاس سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

    ​اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر سے جب اتنی زیادہ رقم لے جانے کی جائز وجہ دریافت کی گئی تو اُس نے ٹال مٹول سے کام کیا اور اہلکاروں کو جائز وجہ بتانے سے قاصر رہا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے امریکی ڈالرز، یورو اور ملائیشیا کی کرنسی رینگٹ برآمد ہوئے۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اسلام آباد: گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    قبل ازیں اسلام آباد ائیر پورٹ ( سی اے اے ) کے فائر اسسٹنٹ سے 1کروڑ 72لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی تھی برآمد شدہ کرنسی میں 70ہزار یورو، 56ہزار500 سعودی ریال اور 8ہزار یو اے ای درہم شامل ہیں سی اے اے کے ملازم گل نواز عباسی نے دبئی جانے والے دو مسافروں کا ریپڈ پی سی آرکروایا سی اے اے اہلکار کو انٹرنیشنل ایرائیول سے ڈیپارچر، جاتے ہوئے اے ایس ایف اہلکاروں نے گرفتار کیا-

    اسلام آباد ائیرپورٹ سےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    سی اے اے اہلکار دبئی جانے والے مسافروں کو غیر ملکی کرنسی پہنچانا چاہتا تھا ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ خان نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گل نواز عباسی سی اے اے کا کنٹریکٹ ملازم ہے جسے معطل کردیا ہے ا ے ایس ایف نے سی اے اے کے اہلکار کی نشاندہی پر دبئی جانے والے دو مسافروں کو بھی آف لوڈ کردیا سی اے اے اہلکار دبئی جانے والوں دونوں مسافروں کو منی لانڈرنگ میں بطور سہولت کار مدد دے رہا تھا

    پب جی گیم پر”پابندی”کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر