Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کر گئے،چئیرمین پی سی بی کا اظہار افسوس

    سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کر گئے،چئیرمین پی سی بی کا اظہار افسوس

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کرگئے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق آفتاب بلوچ کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کورونا وائرس کی بھی تصدیق ہوئی تھی تاہم اب وہ 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں مرحوم کرکٹر مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ(آئی سی یو) میں وینٹیلیٹر پر تھے اور ڈاکٹروں نے ان کی زندگی کے حوالے سے جواب دے دیا تھا-

    ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

    آفتاب بلوچ نے 16 برس کی عمر میں سنہ 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور سنہ 1975 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں نظر آئے۔

    انہوں نے 1973 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے بلوچستان کے خلاف 428 رنز بنائے تھے، آفتاب اقبال نے یہ یادگار اننگ کھیل کر 7 ویں بڑے اسکورر ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا مرحوم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے 172 میچز کی 266 اننگز کھیلیں، 20 سینچریز اور 45 ففٹیز کی مدد سے 9171 رنز بنائے اور 223 وکٹیں حاصل کیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

    وہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینجر اور جونیئر سلیکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن تھے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے 69 سالہ آفتاب بلوچ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا گیاہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آفتاب بلوچ کے انتقال کی خبر سن کر انہیں بہت دکھ ہوا، وہ اپنے دور کے مقبول ترین کرکٹرز میں شمار کیے جاتے تھے، نہ صرف مجھے آفتاب بلوچ کو ایکشن میں دیکھنے کا شرف حاصل ہوا بلکہ ان کے کیرئیر کے آخری ایام میں ان کے خلاف کرکٹ بھی کھیلی۔

    آسٹریلوی ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان، مہمان ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا…

    رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آفتاب بلوچ میرے مرحوم بھائی وسیم حسن راجہ کے قریبی دوست تھے، وہ انہیں کھیل کے میدان سے باہر بھی اچھی طرح جانتے تھے ، وہ ان کے کھیل سے لگاؤ کی ہمیشہ تعریف کرتے تھے اس مشکل وقت میں وہ پی سی بی کی جانب سے آفتاب بلوچ کے اہل خانہ، قریبی دوستوں اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ارکان سے تعزیت کرتے ہیں۔

    آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل

  • ارطغرل غازی کے معروف اداکار انتقال کر گئے

    ارطغرل غازی کے معروف اداکار انتقال کر گئے

    دنیا بھر میں مقبول و معروف ارطغرل غازی سیریز میں آرتوک بے کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار ایبرک پیکن انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرسین انڈسٹریلسٹ اینڈ بزنس مین ایسوسی ایشن (MESIAD) کے بورڈ ممبر نے51 سالہ اداکار کی موت کی افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پیارے، دوست، میرے بھائی اور ترک سنیما کے ایک تجربہ کار اداکار ایبرک پیکن کو کھو دیا ہے-

    انہوں نے اداکار کے لئے دعائے مغفرت بھی کی-

    واضح رہے کہ اداکار کینسر کے مرض میں مبتلا تھے انہوں نے اکتوبر میں کمر درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد ہسپتال علاج کے دوران معلوم ہوا کہ ٹیومر جگر اور ایڈرینل غدود میں پھیل گیا ہےان کا علاج چل رہا تھا-

    پیکن نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ پیارے دوستو جس ڈاکٹر کے پاس میں دس دن پہلے کمر درد کی شکایت لے کر گیا تھا اس سے شروع ہونے والا عمل آج اس مقام پر پہنچا ہے۔ مجھے پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔ ٹیومر جگر اور ایڈرینل غدود میں بھی پھیل گیا ہے۔ بدقسمتی سے، اس بیماری نے اپنے ابتدائی مراحل میں کوئی علامات ظاہر نہیں کیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ کیموتھراپی کا پہلا دن۔ میرا سب سے بڑا سہارا میرا خاندان ہے۔ تو میرے قریب کے دوست بھی ہیں۔ میں اپنی صحت کو بحال کرنے کی پوری کوشش کروں گا انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی-

    واضح رہے کہ ترک سنیما اور ٹی وی سیریز کے اداکار ایبرک پیکن 22 مئی 1970 کو مرسین میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنا بچپن اور جوانی ادانا اور مرسین میں گزاری۔ مرسین کے اڈانا اور ہائی اسکول میں اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، مرسن یونیورسٹی، فائن آرٹس کی فیکلٹی، شعبہ پرفارمنگ آرٹس، شعبہ تھیٹر سے گریجویشن کیا۔ بعد ازاں انہوں نے استنبول میں اداکاری کا آغاز کیا۔

    2010 میں، فیچر فلم ہیئر، جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا، کو قومی اور بین الاقوامی فلمی فیسٹولز میں ایوارڈز ملے انہیں 23 ویں انقرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم Aşk ve Devrim میں ان کی اداکاری کے لیے بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں شہرۂ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کے ماموں کا کردار ادا کرنے والے اداکار حسین اوزے 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے –

  • الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کے 27 جنوری کو لوئر دیر کے مجوزہ دور ے پر ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو دورے سے روک دیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن لوئر دیر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    مراکش کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

    الیکشن کمشنر محمد اقبال تنولی کی جانب سے ڈی سی لوئر دیر کو وزیراعظم کا جلسہ روکنے اور اس حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں لوگ ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد وزیراعظم مذکورہ حلقہ کا دورہ نہیں کر سکتے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان اور افتتاح ناممکن ہے، وزیر اعظم کا دورہ رولز 233 اور 234 کی خلاف ورزی ہوگی دوسری جانب وزیراعظم کے 27 جنوری کو مجوزہ دور ے اور جلسے کے خلاف جماعت اسلامی نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے اور بھرپور احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    فیصلہ کرلیا،اسلام آباد ہر حال میں جائیں گے،بلاول کا کسان مارچ سے خطاب میں اعلان

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، ایک مافیا کی طرح آپریٹ کررہی ہے، جب کہ اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی خبریں پھیلا کر اپنے لیے سیاسی ماحول بنا رہی ہیں مجرموں سے ڈیل کا مفاہمت قوم سے غداری کے مترادف ہے، ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، ایک مافیا کی طرح آپریٹ کررہی ہے، انہوں نے ہر شعبے میں رانا شمیم جیسے لوگوں کو استعمال کیا ہے۔

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    وزیراعظم نے ترجمانوں سے کہا کہ کرپشن کےخلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پرکھیلیں، احتساب اور کرپشن کے خلاف بیانیہ پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،کرپشن کے خلاف بیانیہ کے ساتھ ساتھ حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں۔

    وزیراعظم نے ترجمانوں کو مثبت معاشی اعشاریہ اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کے بارے میں مسلسل مثبت اشارے دے رہے ہیں، پاکستانی معیشت درست سمت میں ترقی کررہی ہے، کاروباری کمپنیاں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں، معیشت کی ترقی کے اثرات جلد عوام کو منتقل ہوں گے۔

    معاون خصوصی احتساب و مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے استعفے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے مشکل حالات میں بہترین کام کیا، مافیا کے خلاف ان کا کام قابل تعریف ہے، اب وہ جانا چاہتے تھے-

    بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل

  • شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست نشر ہونا چاہیے، فواد چوہدری

    شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست نشر ہونا چاہیے، فواد چوہدری

    وزیراطلاعات فواد چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مقدمہ لائیو ٹیلی کاسٹ ہونا چاہیے تاکہ عوام کو سارے حقائق معلوم ہوں کہ کیس کیا ہے اور کس طرح شہبازشریف نے ملک کو لوٹا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف جب وزیراعلیٰ تھے تو انہوں نےلوکل گورنمنٹس ختم کر کے سارے وسائل اپنے پاس رکھ لئے، اس کے بعد سارا پیسہ شہباز شریف اینڈ کمپنی اپنے اکائونٹس میں جمع کرواتی رہی، ملک مقصود رمضان شوگر مل میں چپڑاسی بھرتی ہوئے، اس کے اکائونٹ میں چار ارب روپے نکلے، منظور پاپڑ اور مشتاق چینی کے ناموں سے اربوں روپے کی ٹی ٹیز شہباز شریف اور ان کے بچوں کے اکائونٹس میں گئیں۔

    چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

    فواد چودھری نے کہا کہ عدالتوں کو بلاخوف و خطر ان مقدمات کے فیصلے کرنے چاہیں اورعدالتوں میں کیمرے لگائیں تاکہ لوگ دیکھیں شریف برادران پر مقدمات کی نوعیت کیا ہے انہوں نے زور دیا کہ شہبازشریف کا کیس روزانہ کی بنیادپرچلنا چاہیے جبکہ ان کے بھائی سابق وزیر اعظم نوازشریف نے عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسی نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، بااختیار مقامی حکومتوں کے نظام سے ایسے نظام کا خاتمہ ہوگاہمارا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کے واپس نہ آنے کی وجوہات بتائیںن واز شریف اپنے عالیشان محلوں میں میڈیا سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ یہ میرا گھر نہیں ہے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا کہتا ہے کہ میرے بچوں پر پاکستانی قانون ہی لاگو نہیں ہوتا، نواز شریف اور زرداری اینڈ کمپنی نے اربوں روپے قوم کے لوٹے، قوم اس پیسے کا حساب چاہتی ہے۔

    تمباکو کی کم از کم قیمت مقرر

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ وہ دیکھ سکیں کہ ان پر الزامات سچے ہیں یا نہیں، ہماری عدلیہ سے استدعا ہے کہ ان کے مقدمات پر سماعت براہ راست عوام کو دکھائی جائے، ساڑھے تین سال گذر گئے ہیں، ان سے ریکوریاں بہت ضروری ہیں، ان کا بچہ پیدا بعد میں ہوتا ہے، محل اس کے نام پر پہلے خرید لیا جاتا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ راناشمیم نے نوازشریف کے سامنے بیٹھ کر بیان حلفی لکھا، اومنی اسیکنڈل میں پانچ ہزار جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے، شہباز شریف اینڈ کمپنی سارا پیسہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کررہی تھی، رمضان شوگر مل کے ملک مقصود چپراسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے نکل آئے۔

    آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، عمران اسماعیل

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مقامی حکومتوں کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائے، کسی بھی حکومت نے اس سے پہلے اس طرح کا نظام نہیں دیا جس میں مقامی سطح پر لوگوں کو بااختیار بنایا جائے، 18 ویں ترمیم کے ذریعے اختیارات کی تقسیم وفاق سے صوبوں کو منتقل کر دی گئی لیکن صوبوں سے اضلاع کو اختیارات منتقل نہیں ہوئے، آج اسی وجہ سے شہروں میں مسائل ہیں، صوبائی حکومت کراچی کو اس کا حصہ نہیں دے رہی، باقی شہر بھی اسی لئے پس رہے ہیں کہ انہیں ان کا حصہ نہیں مل رہا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7.75 فیصد پر برقراررکھنے کا فیصلہ

    فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس نظام کے ذریعے نہ صرف نیشنل فنانس کمیشن سے پیسہ صوبوں کو منتقل ہوگا بلکہ صوبوں سے اضلاع کو بھی منتقل ہوگا، اس نظام کے تحت براہ میئر براہ راست منتخب ہوگا جو اپنے اضلاع کو چلائے گا یہی ماڈرن نظام نیویارک، لندن اور پیرس میں بھی چل رہا ہے،بدقسمتی سے سندھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر اپنے لوگوں کو اس حق سے بھی محروم کر دیا ہے سندھ حکومت نے سندھ کے لوگوں کو صحت کارڈ اور راشن کارڈ جیسی سہولت بھی نہیں لینے دی

    مراکش کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

  • بحرِ اوقیانوس کو تنہا سَر کرنے کی کوشش میں 75 سالہ فرانسیسی مہم جو ہلاک

    بحرِ اوقیانوس کو تنہا سَر کرنے کی کوشش میں 75 سالہ فرانسیسی مہم جو ہلاک

    پیرس:تن تنہا بحرِ اوقیانوس کو سَر کرنے کا عزم کرنے والے 75 سالہ مہم جو جین جیکس سوین دورانِ سفر ہی سمندر میں پیش آئے حادثے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جین جیکس کی موت کی خبر اُن کے دوستوں نے بذریعہ فیس بُک پوسٹ شیئر کی دوستوں نے عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انہیں جمعے تک جین کی موت کی کوئی خبر نہیں پہنچی تاہم ہفتے کی رات جین نے خطرے سے آگاہ کرنے والے 2 سگنلز بھیجے جو کسی مشکل میں پھنس جانے کی طرف اشارہ کررہے تھے۔

    کیمرون کے نائٹ کلب میں آتشزدگی 16 افراد ہلاک

    سنگنلز پاتے ہی بحری حفاظتی عملہ جین کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا میری ٹائم ریسکیو ٹیم کو جین کی لاش پرتگال کے قریب ایزورز جزیروں میں اپنی (آڈیشیئس نامی) کشتی کے کیبن میں ملی جو کہ پانی میں اُلٹی پڑی تھی تاہم جین جیکس کو اپنے آخری لمحوں میں کن حالات کا سامنا کرنا پڑا اس حوالے سے کوئی تفصیلات فی الحال میسر نہیں ہیں۔

    اماراتی شہزادی کا بھارتی انتہا پسندوں پرشکنجہ کسنےکا فیصلہ،متعدد شکایتوں پردبئی کی پولیس کابھارتی…

    سوین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے، اس بار سمندر ہمارے دوست سے زیادہ مضبوط تھا، جو جہاز رانی اور سمندر کو بہت پسند کرتا تھا –

    خیال رہےکہ جین جیکس نے اپنی مہم کی شروعات پرتگال کے جنوبی سرے سے شروع کی تھی۔ فرانسیسی مہم جو کا خیال تھا وہ بحرِ اوقیانوس کا سفر 3 ماہ میں مکمل کرلیں گے۔

    آنکھوں کےتفصیلی معائنےسےدرست حیاتیاتی عمرمعلوم او قبل ازوقت موت کااندازہ…

  • ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی،اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے ،شعیب اختر

    ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی،اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے ،شعیب اختر

    راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق قومی کرکٹرشعیب اخترکا کہنا ہے کہ بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی جس کی وجہ سے اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے جنہیں اب بھگتنا پڑے گا۔میں کوہلی کی جگہ ہوتا تواتنی جلدی شادی نہ کرتا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگومیں شعیب اختر نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ شادی کرنا غلط ہے لیکن جب آپ ملک کے لئے کھیل رہے ہوتو کھیل کوانجوائے کرنا چاہئیے عوام کوہلی سے پچھلے20 برس سے محبت کرتے ہیں اورکوہلی کواس محبت کوقائم رکھنا چاہئیے تھا۔

    شعیب اخترنے مزید کہا کہ کرکٹرکی پروفیشنل زندگی وہ 10اور12 سال اہم ہوتے ہیں جب وہ رنز بنارہا ہواورکرکٹ انجوائے کررہا ہو یہ وقت دوبارہ نہیں آتا۔شادی اورکپتانی سے آپ کی کرکٹ متاثرہوتی ہے مداحوں اورگھریلو مسائل کے دباؤ کا اثر پرفارمنس اورفارم پرپڑتا ہے۔

    بھارتی کرکٹرکوفکسنگ کیلئے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کا انکشاف

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی معرف کرکٹر ویرات کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ حال ہی میں ختم ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہو رہے ہیں وہ آئی پی ایل 2021 کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی کپتانی بھی چھوڑ چکے ہیں۔

    کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ حال ہی میں ختم ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ 33 سالہ کرکٹر نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر ان کا 7 سالہ سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے-

    رپورٹ کے مطابق یہ غیر متوقع فیصلہ بھارت کے جنوبی افریقہ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے ہارنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ ویرات کوہلی نے 2014 سے 2022 کے درمیان 68 ٹیسٹ میں ہندوستان کی قیادت کی اور ان میں سے 40 میچزمیں فتح حاصل کی۔ ویرات کی کپتانی کا دور 58.82 کی جیت کے فیصد کے ساتھ ہندوستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کے طور پر ختم ہوا-

    ویرات کوہلی کواپنی انا چھوڑ کر نوجوان کرکٹر کی زیرقیادت کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

    یرات نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا تھا کہ "ٹیم کو درست سمت میں لے جانے کے لیے 7 سال انتھک محنت کی میں نے کام پوری ایمانداری کے ساتھ کیا ہےہر چیز کو کسی نہ کسی مرحلے پر رک جانا ہے۔ ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ میرا ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان کے طور پریہ سفراختتام پذیر ہو گیا ہے اس میں بہت سے اتار چڑھاؤ اور کچھ نشیب و فراز بھی آئے ہیں، لیکن کبھی بھی کوشش ترک نہیں کی-

    ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ”میں نے ہمیشہ اپنے ہر کام میں اپنا 120 فیصد دینے پر یقین رکھا ہے، اور اگر میں ایسا نہیں کر سکتا تو میں جانتا ہوں کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ میرے دل میں بالکل واضح ہے اور میں اپنی ٹیم کے ساتھ بے ایمان نہیں ہو سکتا۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان سے شکست کے بعد سے ویرات کوہلی کو شدید تنقید کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انڈین کرکٹر نے کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا-

    ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ،بھارتی میڈیا

    گذشتہ سال ستمبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ویرات کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہو جائیں گے اور پھر ون ڈے کی کپتانی سے بھی رخصتی کے بعد یہ تو واضح ہو گیا تھا کہ ٹیسٹ میں ان کے دن بھی گنتی کے رہ گئے ہیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ اگر کوہلی جنوبی افریقہ کے دورے سے فاتح لوٹتے ہیں تو ہی ان کی کپتانی بچی رہ سکتی ہے۔

    سینیئر سپورٹس صحافی چندرشیکھر لوتھرا نے بی بی سی ہندی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سیریز کے نتیجے سے پہلے ہی یہ تقریبا طے ہو چکا تھا کہ بی سی سی آئی کوہلی کو باہر کا راستہ دکھا دے گی لیکن اس سے پہلے ہی کوہلی نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی استعفی دے دیاآپ اسے کوہلی بنام بی سی سی آئی کی لڑائی بھی کہہ سکتے ہیں۔ اقتدار کے سامنے کسی فرد واحد کی نہیں چلتی، یہ ایک بار پھر ظاہر ہو گیا۔

    پی سی بی نے پی ٹی وی اور اے آر وائے کے کنسوریشم سے تاریخی معاہدہ کرلیا

  • مراکش کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

    مراکش کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے مراکش کے سفیر محمد کرمون نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاع، سیکیورٹی تعاون اور افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکہ کے نامزد سفیرکب پہنچیں گے پاکستان؟

    سی او اے ایس نے کہا کہ پاکستان مراکش کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

    چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

    مراکش کے سفیر محمد کرمون نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    استعفیٰ کافی نہیں، شہزاد اکبر کی نااہلیوں پر مقدمہ درج کیا جائے، مبشر لقمان

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7.75 فیصد پر برقراررکھنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7.75 فیصد پر برقراررکھنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈالر کی اوپن مارکیٹ کمی 180 روپے تک پہنچ گئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے اضافے سے ایک بار پھر 180 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ادائیگیوں کے دباؤ اور درآمدی شعبے کی ڈیمانڈ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 180 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 26 پیسے کے اضافے سے 176.49روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70پیسے کے اضافے سے 180روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    امریکہ کے نامزد سفیرکب پہنچیں گے پاکستان؟

    جبکہ سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1838 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 126350 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 108325روپے ہوگئی۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1450 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1243.14روپے پر مستحکم رہی۔

    آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، عمران اسماعیل

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے گا، شرح سود 9 اعشاریہ 75 پر برقرار رکھا گیا ہے۔

    پاکستان ریلوے نے کوچز کی نیلامی کے لیے اشتہار دے دیا

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ دوماہ کےدوران مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، نومبر اور دسمبر میں مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا، نومبر میں قیمتیں 3 فیصد بڑھیں، نومبر کے مقابلے میں مہنگائی کی شدت دسمبر میں کم رہی، تجارتی خسارہ میں استحکام آرہاہے، طلب میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی اشاریوں میں تبدیلی کی رفتار متوازن ہوئی ہے، افراط زر کی شرح 12.3 فیصد رہی تھی۔

    رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کی گروتھ مستحکم ہے، منی بجٹ لانے سے ہمارا مالی خسارہ مزید کم ہوگا، ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی رفتار کم ہوتی نظر آئےگی، پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں ہمارے کنٹرول میں نہیں-

    سبی ہرنائی سیکشن کئی سال گزرجانے کے باوجود بحال نہ ہوسکا

  • سعودی عرب میں پاکستانی شہری فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار

    سعودی عرب میں پاکستانی شہری فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری کو فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کی بنیاد پر اٹارنی جنرل کے حکم پر ریاض پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو گھروں میں کام کرنے والی غیرملکی ملازماؤں سے عصمت فروشی کا دھندہ کرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے


    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص کفیلوں کے گھر سے فرار ہونے والی غیر ملکی گھریلو ملازماؤں کو پناہ کے نام پر ٹھکانہ دیتا تھا اور ان سے سعودی قوانین اور سماجی آداب کے منافی کام کروا رہا تھا۔

    حیسکول پٹرولیم کی جانب سے منی لانڈرنگ کا انکشاف

    ملزم کے جسم فروشی کا اڈہ چلانے کا انکشاف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہوا تھا جس میں غیر ملکی ملازماؤں کے لیے بنائی گئی پناہ گاہ دیکھی جا سکتی ہے جہاں غیر اخلاقی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

    صدر کی توہین خاتون صحافی کو مہنگی پڑ گئی،جیل بھجوا دیا گیا

    پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم کو انسانی اسمگلنگ کے جرائم کے انسداد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں اس قانون کی دفعہ 4 کے تحت کیس چلے گا جس کی سزا 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے تک ہوسکتی ہے۔

    چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

  • جائیداد کے تنازع میں میرے مذہب کونہ لائیں،سلمان خان کی پڑوسی کو وارننگ

    جائیداد کے تنازع میں میرے مذہب کونہ لائیں،سلمان خان کی پڑوسی کو وارننگ

    بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے پڑوسی کووارننگ دی ہے کہ وہ جائیداد کے تنازع میں ان کے مذہب کونہ لائیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے پڑوسی کوخبردارکیا کہ وہ جائیداد کے تنازع میں ان کے مذہب کونہ لائیں اداکار نے کہا کہ جائیداد کے تنازع میں آپ میرے مذہب کوکیوں لا رہے ہیں میری والدہ ہندو ہیں۔ میرے والد مسلمان ہیں میرے بھائیوں کی بیویاں ہندوہیں ہم سب تہوار مناتے ہیں۔

    سلمان خان اپنے پڑوسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    سلمان خان نے اپنے پڑوسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ پڑھے لکھے شخص ہیں کوئی غنڈہ چھاپ نہیں جومیرے اوپربے تکے الزامات لگا رہے ہیں آج کل یہ آسان ہے کہ کچھ لوگوں کواکٹھا کرو اورسوشل میڈیا پرغصہ نکالو۔

    پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    سلمان خان کا ممبئی کے قریب پنول میں فارم ہاؤس ہےجس کا ان کےپڑوسی کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ سلمان خان نے پڑوسی پرہتک عزت کا کیس دائرکررکھا ہےسلمان خان کے پڑوسی نے ان پرجائیداد ہتھیانے اورلوگوں کوقتل کرکے اپنے فارم ہاؤس میں دفنانے کے الزامات عائد کئے تھے۔

    کورونا وبا:حکومتی اقدامات نہ ہونےکی وجہ سے متھن چکرورتی مودی سرکار پر برس پڑے

    بالی وڈ سُلطان سلمان خان نے وکیل کے ذریعے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل کے فارم ہاؤس پنویل میں اپنے پڑوسی کیتن ککڑ پر غیر ضروری طور پر ان کی مذہبی شناخت کوعوام میں گھسیٹنے اور ان کی بدنامی کا الزام لگایا تھا سلمان خان کی قانونی ٹیم نے ممبئی کی عدالت سے استدعا کی کہ ان کے خلاف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر موجود تمام گستاخانہ مواد کو ہٹایا جائے یا بلاک کیا جائے-

    عامر خان سے خفیہ شادی کی افواہوں پر پریتی زنٹا کا ردعمل

    کیتن نے اداکار پر ان کی مذہبی شناخت پرتبصرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ مرکزی اور ریاستی سطح پر حکمراں جماعت سے جڑے ہوئے ہیں کیتن نے سلمان پربچوں کی اسمگلنگ کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کئی لاشیں اداکار کے فارم ہاؤس میں دفن ہیں-

    بالی ووڈ معروف کوریو گرافرنے خود کشی کر لی