Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • 75 برس میں پہلی بار پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانی سیاحوں کو لیکربھارت روانہ ہوگی

    75 برس میں پہلی بار پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانی سیاحوں کو لیکربھارت روانہ ہوگی

    لاہور: پہلی بار پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے پاکستانی سیاح بھارت روانہ ہوں گے

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین مذہبی سیاحت کے سلسلے کی شروعات میں اہم کردار ادا کرنے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین مذہبی سیاحت کے لیے پی آئی اے اور ائیر انڈیا کے مابین معاہدہ ہوا ہے۔

    پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

    انہوں نے بتایا کہ دونوں ہوائی کمپنیاں سیاحوں کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں گی پاکستانی سیاحوں کا وفد 29 جنوری کی صبح لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوگا اور یکم فروری کو واپس لوٹے گا تین روزہ سیاحتی دورے کے دوران پاکستانی سیاح اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ پر، جے پور، آگرہ، متھرا، ہری دوار سمیت دہلی جائے گا جہاں وہ حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ پر حاضری دے گا۔

    ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق سیاحتی دورے کے اخراجات 1500 امریکی ڈالر ہیں۔ دہلی اور آگرہ میں فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کے دوران الگ کمرہ لینے کی صورت میں 200 امریکی ڈالر اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

    بھارتی کسان نے اپنے شادی کارڈ میں حق کامطالبہ کردیا

    خیال رہے کہ یکم جنوری کو بھارتی سیاحوں کی پاکستان آمد کے بعد اب 75 برس میں پہلی بار پاکستانی سیاح پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے 29 جنوری کو بھارت جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے شہریوں کو سیاحتی ویزے جاری نہیں کرتے تاہم دونوں ممالک کے مابین مذہبی یاترا کا 1974 کا معاہدہ موجود ہے جس کے تحت بھارت سے سکھ اور ہندویاتری پاکستان میں اپنے مذہبی مقامات پر حاضری اور اہم مذہبی تہواروں میں شرکت کے لیے آسکتے ہیں-

    ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی،اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے ،شعیب اختر

    جن میں بابا گورو نانک کا جنم دن، ان کی برسی، وساکھی، گوروارجن دیو جی کا شہیدی دن، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، شری کٹاس راج مندر اور میرپور ماتھیلومیں ہندؤوں کے مذہبی مقامات کی یاتراشامل ہیں اسی طرح پاکستان سے زائرین حضرت نظام الدین اولیاؒ، حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ، صابر پیاؒ کلیئر شریف، اور چندا یک دیگر بزرگان کے سالانہ عرس کی تقریب میں شریک ہوتے ہیں-

    پاکستان ریلوے نے کوچز کی نیلامی کے لیے اشتہار دے دیا

    یاتریوں اورز ائرین کی آمد و رفت کو متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی دیکھتی ہے اور انتظامات کرتی ہے 1974ء کے معاہدے کے تحت دونوں ملکوں سے مذہبی تہواروں پر آنے جانے کے لیے سمجھوتہ ایکسپریس استعمال کی جاتی ہے یا پھر یہ وفود پیدل آتے جاتے ہیں تاہم یہ پہلی بار ہے کہ دونوں ملکوں کی سرکاری ہوائی کمپنیاں سیاحوں کو سفری سہولت فراہم کریں گی-

    امریکہ کے نامزد سفیرکب پہنچیں گے پاکستان؟

  • ہوائی جہاز کے پہیے میں چھپ کرہالینڈ پہنچنے والا شخص گرفتار

    ہوائی جہاز کے پہیے میں چھپ کرہالینڈ پہنچنے والا شخص گرفتار

    ایمسٹرڈیم: ہوائی جہازکے پہیے میں چھپ کرہالینڈ پہنچنے والے شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ سے ایمسٹرڈیم پہنچنے والے کارگو طیارے کے اگلے پہیے میں چھپ کرسفرکرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتارکرلیا جب کہ اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، حکام نے بتایا کہ اس کی عمر 16 سے 35 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

    امریکا کی کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت

    حکام کا کہنا ہے کہ 11 گھنٹے کی پرواز کے دوران بلندی پر سردی کی شدت اور آکسیجن کی کمی کے باوجود نامعلوم شخص کا زندہ ایمسٹرڈیم پہنچنا غیر معمولی بات ہے گرفتار شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    شیفول ہوائی اڈے کے ترجمان ولیمائیک کوسٹر نے سی این این کو بتایا کہ ہمیں معلوم ہوا کہ آج صبح ایک شخص ہوائی اڈے کے کارگو پلیٹ فارم پر ایک کارگو ہوائی جہاز میں کھڑا پایا گیا تھا،” کوسٹر نے کہا کہ ڈچ رائل ملٹری پولیس صورتحال کو سنبھال رہی ہے۔

    آرمینیا کے صدر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے

    رائل ڈچ ملٹری پولیس کی ترجمان جوآن ہیلمنڈز نے بتایا کہ ہوائی اڈے کے گراؤنڈ عملے نے سب سے پہلے ایک ایسی چیز دیکھی جو ایک شخص کی طرح دکھائی دیتی تھی اور فوری طور پر حکام کو مطلع کیا۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے پر، ڈچ پولیس اور ایمرجنسی سروسز نے تصدیق کی کہ وہ شخص زندہ ہے لیکن جسم کا درجہ حرارت کم تھا۔

    رائل ڈچ ملٹری پولیس کی ترجمان جوآن ہیلمنڈز نے سی این این کو بتایا کہ "ہم اس شخص کو تلاش کرنے پر حیران ہوئے لیکن اس سے بھی زیادہ حیرت اس کے زندہ ہونے پر ہوئی جب طیارے نے انتہائی سرد درجہ حرارت میں 10,000 کلومیٹر سے زیادہ پرواز کی۔

    ہیلمنڈز نے مزید کہا کہ اس شخص کو ہوائی اڈے پر زندہ اور مستحکم کیا گیا اور پھر اسے ایمسٹرڈیم کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب وہ شخص صحت یاب ہو جائے گا اور ہسپتال سے کلیئر ہو جائے گا، تو اس کے بعد اسائلم سیکرز سنٹر (AZC) میں کارروائی کی جائے گی جہاں اس کی حیثیت کا تعین کیا جائے گا کہ آیا وہ واقعی پناہ کی تلاش میں ہے-

    رائل ڈچ ملٹری پولیس کے مطابق، جوہانسبرگ اور ایمسٹرڈیم کے درمیان پرواز کا وقت اوسطاً 11 گھنٹے ہے، اور اگر پرواز کینیا میں رک جاتی، تو سفر کئی گھنٹے طویل ہوتا، رائل ڈچ ملٹری پولیس کے مطابق کارگولکس، لکسمبرگ کی کارگو ایئر لائن جس پر سٹواوے سوار تھا، اس نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جب تک کہ صورتحال کی تحقیقات مکمل نہ ہو جائیں۔

    سعودی عرب میں پاکستانی شہری فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار

  • شہزاد اکبر کا استعفیٰ اچھا چھٹکارا ہے،سربراہ براڈ شیٹ

    شہزاد اکبر کا استعفیٰ اچھا چھٹکارا ہے،سربراہ براڈ شیٹ

    براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے وزیراعظم کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے استعفے کو اچھا چھٹکارا قرار دیدیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کاوے موسوی نے شہزاد اکبر کے استعفے کو ‘چھٹکارا’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص کی قانون کی حکمرانی، عدالتی احکامات کی تعمیل، یا بدعنوانی کی تحقیقات سے کوئی وابستگی نہیں تھی۔


    کاوے موسوی نے لکھا کہ شہزاد اکبر نے نیب کی طرف سے مجھ سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی بدعنوانی کے خلاف ملکی یا بین الاقوامی جدوجہد میں کوئی ساکھ نہیں ہے۔

    استعفیٰ کافی نہیں، شہزاد اکبر کی نااہلیوں پر مقدمہ درج کیا جائے، مبشر لقمان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا ہے شہزاد اکبر نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا ہے اور خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے شہبزاد اکبر کا کہنا تھا کہ میں نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔ میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

    شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست نشر ہونا چاہیے، فواد چوہدری

    شہزاد اکبر کے حوالہ سے تحریک انصاف کے اندر بھی تشویش پائی جاتی تھی کہ شہزاد اکبر احتساب کے مشیر بنا دیئے گئے اور بلند و بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن ابھی تک کسی کا کوئی احتساب نہیں ہوا، نہ ہی کسی سے کوئی برآمد گی ہوئی، شہزاد اکبر نے چند روز قبل بھی لاہور میں شریف فیملی کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا کہ شہزاد اکبر مستعفی ہو گئے انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے، شہزاد اکبر سے براڈ شیٹ اور برطانیہ میں کی گئی ادائیگییوں کی تحقیقات ہونی چاہئے-

    خیال رہے کہ برطانوی نژاد کاوے موسوی آکسفورڈ یونیورسٹی میں قانون کے استاد رہے جبکہ انٹرنیشنل مصالحتی عدالت میں ثالث کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ تاہم بنیادی طور پر وہ ایک وکیل ہیںان کی کمپنی براڈ شیٹ ایل ایل سی پہلی مرتبہ 2000 میں پاکستان آئی تھی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے نیب کے لئے ان کی خدمات حاصل کی تھیں کاوے موسوی کے مطابق پرویز مشرف چاہتے تھے کہ میاں نواز شریف، بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے بیرونِ ممالک اثاثوں کا سراغ لگا کر لوٹی گئی رقم پاکستان واپس لائی جائے۔ لیکن ہم کسی سیاسی انتقامی کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔ اس لئے ہم نے واضح کر دیا کہ تھا ہم صرف ان 3 شخصیات کے خلاف تحقیقات نہیں کرینگے۔

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا

    ابتدائی بات چیت کے بعد نیب اور حکومت پاکستان کے درمیان ان کا معاہدہ ہوا۔ جس کے تحت انھیں ان تین شخصیات سمیت دیگر 200 اہداف کی ایک فہرست فراہم کی گئی۔معاہدے کے مطابق نیب نے انھیں مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنا تھیں جن کی بنیاد پر براڈشیٹ ایل ایل سی کو ان افراد کی طرف سے بیرونِ ملک رکھی گئی مبینہ کرپشن کی رقم کا سراغ لگا کر ثبوت فراہم کرنا تھے اور اسے پاکستان واپس لانے میں مدد فراہم کرنا تھی۔

    مراکش کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

    کاوے موسوی کا کہنا تھا کہ نیب نے ہم سے کہا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں، آپ پیسہ خرچ کریں، ان افراد کے اثاثہ جات کا سراغ لگائیں اور لوٹی ہوئی رقم واپس دلانے میں ہماری مدد کریں۔ کل رقم کا 20 فیصد حصہ آپ کو معاوضے کے طور پر دیا جائے گا۔

    کاوے موسوی کے مطابق وہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے پیسے کا سراغ لگا رہے تھے اور انھوں نے مبینہ طور پر کئی بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے موزوں شواہد حاصل کر لئے تھے جن میں سے کئی اکاؤنٹس کو منجمد بھی کروایا گیا تھا ہم نے لاکھوں ڈالرز مالیت کے اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ اس سے قبل کے وہ ان اکاؤنٹس کو منجمد کروانے کے لئے حرکت میں آتے انھیں دھوکا دہی سے ہٹا دیا گیا۔ یاد رہے کہ نیب نے براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ سنہ 2003 میں ختم کر دیا تھا۔

    چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

  • شام :داعش نے سینکڑوں بچوں کو اپنی ڈھال کیلئے یرغمال بنا لیا

    شام :داعش نے سینکڑوں بچوں کو اپنی ڈھال کیلئے یرغمال بنا لیا

    شام : داعش نے 850 بچوں کو اپنی ڈھال کے طور پر یرغمال بنالیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بی بی سی کے مطابق شام کے صوبے ہسا کے میں کرُد فورسز کے زیرِ انتظام جیل پر 100 سے زائد داعش جنگجوؤں نے حملہ کیا تھا اور تصادم کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد مارے گئے تھے داعش نے جیل پر پر قبضہ کرلیا ہے اور 850 بچوں کو اپنی ڈھال کے طور پر یرغمال بنالیا ہے جیل میں موجود تمام اسلحہ بھی داعش کی تحویل میں جاچکا ہے۔

    حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

    رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے خیراتی ادارے برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ بچوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہے اور اشد ضروری ہے انہیں وہاں سے جلد سے جلد نکالا جائے بچوں کو نقصان پہنچانے یا انہیں بالجبر داعش میں شامل کیے جانے کا خطرہ ہے-

    روس اورامریکہ جنگ کے دہانے پر:روس کی برطانیہ کو بھی دھمکی

    دوسری جانب سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ انہوں نے جیل کی عمارت کا محاصرہ کر لیا ہے جس سے دہشت گرد کہیں نہیں بھاگ سکتے ایس ڈی ایف نے یہ بھی کہا کہ اگر بچوں کو کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری داعش پر عائد ہوگی۔

    برطانیہ میں انتہاپسندی کی انتہا:مسلمان برطانوی رکن پارلیمنٹ کو وزارتی ذمہ داریوں…

    واضح رہے کہ جائے وقوعہ کے قریب موجود اے ایف پی کے نمائندے نے بتایا تھا کہ جیل پر حملے کے وقت شدید جھڑپوں کی آوازیں سنائی دیں تھیں جس کے بعد کُرد فورسز نے لاؤڈاسپیکر کے ذریعے مقامی شہریوں کو فوری انخلا کا حکم دیا تھا۔

    امریکا نے حزب اللہ سے منسلک نیٹ ورک پرنئی پابندیاں عائد کردیں

    واضح رہے کہ داعش ایک جہادی عسکری گروپ ہے اسے آئی ایس آئی ایس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ گروپ خاص طور پر شام اور عراق میں سرگرم ہے وکی پیڈیا کے مطابق داعش نے ابتدائی 2014ء میں عالمی شہرت اس وقت حاصل کی جب اس نے عراقی حکومتی افواج کو انبار مہم میں کلیدی شہروں سے باہر نکلنے پر مجبور کیا اس کے بعد موصل پر قبضہ کیا اور سنجار قتل عام ہوا۔

    یورپی یونین کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

    اس گروہ کو اقوام متحدہ اور کئی ممالک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔ داعش شہریوں اور فوجیوں بہ شمول صحافیوں اور امدادی کارکنان کے سر قلم کرنے اور دیگر قسم کی سزائیں دینے والی وڈیوجاری کرنے اور ثقافتی ورثہ کی جگہوں کو تباہ کرنے کے لیے مشہور ہےاقوام متحدہ کے نزدیک داعش انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔ شمالی عراق میں تاریخی سطح پر داعش دوسرے مذاہب کے افراد کو بڑی تعداد میں قتل بھی کر چکا ہے۔

    امریکی صدرکے افغانستان میں ناکامی اور انخلا بیان پر طالبان کا ردعمل

     

    شام میں اس گروپ نے حکومتی افواج اور حکومت مخالف جتھوں دونوں پر زمینی حملے کیے اور دسمبر 2015ء تک اس نے مغربی عراق اور مشرقی شام میں ایک بڑے رقبے پر قبضہ کر لیا جس میں اندازہً 2.8 سے 8 ملین افراد شامل تھے، جہاں انہوں نے شریعت کی نام نہاد تاویل کر کے اسے تھوپنے کی کوشش کی۔ کہا جاتا ہے کہ داعش 18 ممالک میں سرگرم ہے جس میں افغانستان اور پاکستان بھی شامل ہیں اور مالی، مصر، صومالیہ، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور فلپائن میں اس کی شاخیں ہیں۔2015ء میں داعش کا سالانہ بجٹ 1 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ تھا اور 30،000 جنگجوؤں سے زیادہ کی فوج تھی-

    طالبان سے فائرنگ کے تبادلے میں قومی اپوزیشن گروپ کے 8 مزاحمتی جنگجو ہلاک

    جولائی 2017ء میں گروہ نے اس کے سب سے بڑے شہر سے کنٹرول کھو دیا اور عراقی فوج نے فتح حاصل کر لی۔اس بڑی شکست کے بعد داعش آہستہ آہستہ زیادہ تر علاقوں سے ہاتھ دھو بیٹھا اور نومبر 2017ء تک اس کے پاس کچھ خاص باقی نہ رہا۔امریکی فوجی عہدیداروں اور ساتھی فوجی تجزیوں کے مطابق دسمبر 2017ء تک گروہ دو فیصد علاقوں میں باقی رہ گیا 10 دسمبر 2017ء میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ عراقی افواج نے ملک سے دولت اسلامیہ کے آخری ٹھکانوں کا خاتمہ کر دیا ہے 23 مارچ 2019ء کو داعش اپنے آخری علاقے باغوز فوقانی کے نزدیک جنگ میں ہار گیا اور اس علاقے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا-

    بارود سے بھرے ٹرک میں دھماکہ،17 اموات، 50 سے زائد زخمی،ہر طرف کہرام مچ گیا

  • حسنین شاہ کی لاہور پریس کلب کے باہر نماز جنازہ ادا،صحافیوں کا میت روڈ پر رکھ کر احتجاج

    حسنین شاہ کی لاہور پریس کلب کے باہر نماز جنازہ ادا،صحافیوں کا میت روڈ پر رکھ کر احتجاج

    حسنین شاہ کی لاہور پریس کلب کے باہر نماز جنازہ ادا،صحافیوں کا میت روڈ پر رکھ کر احتجاج

    نماز جنازہ لاہور پریس کلب کے سامنے ادا کی گئی ،معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب حسان خاور، کنسلٹنٹ فرخ شاہ، کیپیٹل ٹی وی کے چیئرمین احمدریاض شیخ سمیت حکومتی، سیاسی و سماجی شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی ،

    لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر و سینئر کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو سینکروں سوگواران کی موجودگی میں آہو ں سسکیوں کے ساتھ بی بی پاکدامن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے اسے صحافی برادری کے لئے سانحہ عظیم قراردیتے ہوئے کہاکہ حکومت ا ور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے یہ واقعہ کھلا چیلنج ہے کہ سرعام دن دیہاڑے لاہور پریس کلب کے سامنے دہشت گرد آئے اپنی کارروائی کی اور بغیر کسی رکاوٹ و ہچکچاہٹ کے موقع واردات سے فرار ہوگئے لیکن کوئی بھی کچھ نہ کرسکا، صحافی برادری اس وقت شدید کرب واذیت کا شکارہے اور سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے ، ہم مرحوم حسنین شاہ کے لواحقین کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ رب کائنات مرحوم کوشہادت کا رتبہ عطافرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے ۔ انھوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرحوم حسنین شاہ کے قاتلوں کو فی الفورگرفتارکیاجائے اور ایسی عبرت ناک سزادی جائے کہ آئندہ کسی کو صحافیوں کے خلاف غلط قدم اٹھانے کی ہمت نہ ہو۔

    قبل ازیں لاہور میں صحافی کے قتل پر برہان معظم ملک لاء فرم نے قتل کے مقدمے کی مفت پیروی کا اعلان کیا ہے پاکستان کی سب سے بڑی فوجداری لافرم نے لاہور پریس کلب کی کابینہ سے رابطہ کرتے ہوئے صحافی حسین شاہ کے قتل کا انسانی بنیادوں پر مفت مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا ہے، برہان معظم ملک ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ ریمانڈ سے لیکر سپریم کورٹ تک مفت پیروی کی جائیگی، صحافی حسنین شاہ کے قتل پر پاکستان کی صحافی برادری سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ،صحافی حسنین شاہ کے قتل نے معاشرے میں عدم تحفظ کا احساس مزید گہرا کر دیا ہے صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں صحافیوں کو قتل کرنا معاشرے کی بینائی چھیننے کے مترادف ہے

    صحافی حسنین شاہ کے قتل کا مقدمہ انکی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے

    کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے سی پی این ای کے صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل عامر محمود اور دیگر عہدیداروں نے لاہور پریس کلب کے باہر کیپیٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر صحافی حسنین شاہ کے قتل کے اندوہناک واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گنجان آبادی میں دن دہاڑے صحافی کا قتل اور ملزمان کا جائے وقوعہ سے فرار ہونا حکومتی کارکردگی اور صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کی فراہمی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔ ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ صحافیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کے لیے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی انتہائی کٹھن بنائی جارہی ہے۔

    انہوں نے مذمتی بیان میں حکومت سے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے حسنین شاہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ میڈیا کے شعبے سے وابستہ افراد پہلے ہی عدم تحفظ کے احساس سے دوچار ہیں پنجاب حکومت لاہور پریس کلب کے رکن حسنین شاہ کے قتل کی فی الفور انکوائری کرکے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائے لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی کا قتل صوبائی دارلحکومت کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے سنئیر صحافی حسنین شاہ کا دن دیہاڑے قتل بزدار حکومت کی بیڈ گورننس کا واضح ثبوت ہے

    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے لاہور میں صحافی حسنین شاہ کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ لاہور پریس کلب سے سامنے دن دہاڑے صحافی حسنین شاہ کا قتل قابل تشویش ہے، کرائم رپورٹر حسنین شاہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے،

    امریکا نے کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت کی ہے-بپریس کلب کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل پر امریکا نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان بھر میں صحافیوں کے خلاف تشدد کی دیگر تمام کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں

    لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، کرائم رپورٹر جاں بحق

    واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حسنین شاہ کی موت ہو گئی حسنین شاہ اپنی گاڑی پر سوار کلب آ رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، صحافیوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی-

    حسین شاہ کرائم رپورٹر تھے ان کا تعلق کیپٹل ٹی وی سے تھا۔ نامعلوم افراد فائر کرکے فرار ہوگئے،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جس موٹر سائیکل پر ملزمان آئے اور گولیاں چلائیں عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کا نمبر LER 303 تھا-

    لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی-

    سعودی عرب میں پاکستانی شہری فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار

    لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی کے اندھے قتل پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی تاریخ کا یہ اندوہناک واقعہ ہے، صحافیوں کے دل لاہور پریس کلب کے سامنے سرعام دن دہاڑے گولیاں مار کر ایک صحافی کو قتل کر دیا گیا اور کوئی کچھ نہ کر سکا، یہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کس حد تک گھمبیر ہو گئی ہے کہ جہاں صحافی محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کن حالات سے گزر رہا ہوگا۔

    چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

    انہوں نے مزید کہاکہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں وہ معاشرے میں رونما ہونیوالے واقعات کو من و عن بیان کرکے معاشرے میں چھپے ناسوروں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ عام لوگ امن و سکون کی زندگی گزار سکیں اور ان کے مسائل حل ہوں لیکن کچھ قوتیں ان سے اسی عمل کی وجہ سے خائف رہتی ہیں اور موقع ملنے پر ان کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔

    اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافی حسنین شاہ کے قتل کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے اور اس کیس کو ہائی پروفائل کیسز کی فہرست میں شامل کرکے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ورنہ ہم احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبوں ہوں گے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ آج کا یہ دلخراش واقعہ ہمارے دلوں کو زخمی کر گیا ہے، ہم شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں اور تمام صحافی برادری اس واقعہ پر خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہے، اگر حکومت نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیکر مجرموں کو فوری گرفتار نہ کیا تو ہم ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مقتول صحافی حسنین شاہ کی تدفین تک سوگ میں لاہور پریس کلب بند رکھنے اور احتجاجاً پریس کلب پر کالے جھنڈے لہرانے کا بھی اعلان کیا۔

    پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

  • آرمینیا کے صدر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے

    آرمینیا کے صدر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے

    یریوان: آرمینیا کے صدر آرمین سرکیسیان نے حیران کن طور پور استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کے صدر آرمین سرکیسیان نے اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں محدود اختیارات ہونے کے باعث ملک اور قوم کے لیے کچھ بھی نہیں کر پا رہا ہوں صدر اور وزیراعظم نکول پشنیان کے درمیان اختلافات کا آغاز آذربائیجان سے جنگ کے وقت ہوا تھا جس میں آرمینیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بحرِ اوقیانوس کو تنہا سَر کرنے کی کوشش میں 75 سالہ فرانسیسی مہم جو ہلاک

    آرمینیا کے صدر نے مستعفی ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک خاص منطق ہے ملک کی تاریخ کے سب سے پیچیدہ بحران میں اختیارات نہ ہونے کے باعث کچھ نہیں کرسکا صدر کے پاس عوام اور ملک کے لیے مشکل وقت میں خارجہ اور ملکی پالیسی کے اہم عمل پر اثر انداز ہونے کے لیے ضروری اوزار نہیں ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا، مجھے امید ہے کہ بالآخر آئینی تبدیلیاں نافذ ہو جائیں گی اور اگلا صدر اور صدارتی انتظامیہ زیادہ متوازن ماحول میں کام کر سکیں گے۔”

    حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

    صدر سرکیسیان کے وزیراعظم نکول پشنیان کے ساتھ شدید اختلافات اس وقت سامنے آئے تھے جب آذربائیجان سے جنگ کے دوران وزیراعظم نے صدر کی مخالفت کے باوجود چیف آف جنرل اسٹاف کو عہدے سے ہٹا دیا تھا وزیراعظم کے اس آئینی فیصلے پر صدر سرکیسیان کو اپنے محدود اختیارات کا احساس شدید تر ہوتا گیا جس کےنتیجے میں آج چار سالہ صدارت سے استعفیٰ دیدیا۔

    امارات اسلامیہ افغانستان میں امریکی شہری دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے

    دسمبر 2015 میں ایک ریفرنڈم کے بعد، آرمینیا ایک پارلیمانی جمہوریہ بن گیا، اور صدارتی اختیارات کو نمایاں طور پر کم کر دیا گیا یعنی وزیر اعظم کے کردار کو زیادہ طاقتور سمجھا جاتا ہے صدر کے بیان میں براہ راست کسی خاص واقعات یا مسائل کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

    واضح رہے کہ آذربائیجان سے جنگ میں شکست کے بعد عوام کی جانب سے بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور وزیراعظم نکول پشنیان نے بھی مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی –

    اماراتی شہزادی کا بھارتی انتہا پسندوں پرشکنجہ کسنےکا فیصلہ،متعدد شکایتوں پردبئی کی…

  • شہباز گل نےشہزاد اکبر کے استعفیٰ دینےکی وجہ بتا دی

    شہباز گل نےشہزاد اکبر کے استعفیٰ دینےکی وجہ بتا دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سابق مشیر داخلہ احتساب شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

    باغی ٹی وی : معاون خصوصی شہباز گل نے شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شہزاد اکبر یا تو کام کر کے تھک گئے ہوں گے یا انہیں کوئی اور اچھا موقع مل رہا ہوگا۔

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہباز گل نے کہا کہ ہو سکتا ہے شہزاد اکبر اپنی موجودہ ذمہ داری سے خود خوش نہ ہوں، بہت سے امکانات ہیں، اس بارے میں بہتر رائے شہزاد اکبر خود دے سکتے ہیں

    استعفیٰ قبول ہوگا یا نہیں، فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے، شہزاد اکبر کو پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے والی ہے، شہزاد اکبر سیاسی طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں جا رہے ہیں۔

    جبکہ معاون خصوصی احتساب و مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے استعفے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے مشکل حالات میں بہترین کام کیا، مافیا کے خلاف ان کا کام قابل تعریف ہے، اب وہ جانا چاہتے تھے-

    استعفیٰ کافی نہیں، شہزاد اکبر کی نااہلیوں پر مقدمہ درج کیا جائے، مبشر لقمان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا ہے شہزاد اکبر نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا ہے اور خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے شہبزاد اکبر کا کہنا تھا کہ میں نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔ میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

    شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست نشر ہونا چاہیے، فواد چوہدری

    واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے حوالہ سے تحریک انصاف کے اندر بھی تشویش پائی جاتی تھی کہ شہزاد اکبر احتساب کے مشیر بنا دیئے گئے اور بلند و بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن ابھی تک کسی کا کوئی احتساب نہیں ہوا، نہ ہی کسی سے کوئی برآمد گی ہوئی، شہزاد اکبر نے چند روز قبل بھی لاہور میں شریف فیملی کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ شہزاد اکبر مستعفی ہو گئے انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے، شہزاد اکبر سے براڈ شیٹ اور برطانیہ میں کی گئی ادائیگییوں کی تحقیقات ہونیا چاہئے-

    فیصلہ کرلیا،اسلام آباد ہر حال میں جائیں گے،بلاول کا کسان مارچ سے خطاب میں اعلان

    18 جنوری کو کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا تھا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے ،اگر شہزاد اکبر استعفیٰ نہ دیتے تو وزیراعظم عمران خان انہیں گھر بھجوا سکتے تھے، شہزاد اکبر نے دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ دیا-

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے شہزاد اکبر کے استعفے پر ردعمل میں کہا ہے کہ آج سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل یہ بات کی تھی،کیا شہزاد اکبر سے قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کرنے کا حساب لیا جائے گا؟ ایسٹ ریکوری یونٹ نے قوم کے اربوں روپے خرچے اور نتیجہ کچھ نہ نکلا شہزاد اکبر قومی مجرم ہیں، انتقامی کارروائیوں کا مداوا کون کرے گا؟-

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا

  • پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

    پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کا آفیشل ترانہ ’آگے دیکھ‘ ریلیز کردیا گیا ہے تاہم ترانے کو مداحوں کی جانب سے پزیرائی نہ مل سکی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی: پی ایس ایل کے آفیشل ہینڈل کی جانب سے پی ایس ایل 2022 کے آفیشل ترانے کی ویڈیو کو سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا تو اسے دیکھنے اور سننے والوں کی بڑی تعداد کہیں اسے سراہتی اور کہیں مایوسی کا اظہار کرتی دکھائی دی عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس پر تبصرہ کرنے والوں کا موقف تھا کہ عاطف کو ریپر کے طور پر اور آئمہ کو ڈانسر کی حیثیت میں کم کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

    سوشل پلیٹ فارمز پر جہاں مختلف شائقین نے ’آگے دیکھ‘ کو پیش کرنے والے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کو سراہا تو امید ظاہر کی کہ اسے سٹیڈیم میں سننا اور دیکھنا زیادہ اچھا لگے گا تاہم مداح ایک مرتبہ پھر گلوگار علی ظفر کو یاد کرنے لگے-

    پی ایس ایل سانگ کے ریلیز ہوتے ہی ٹویٹر صارفین کی جانب سے تبصروں میں وہ علی ظفر کے گُن گانے لگے اور انہیں ’راک اسٹار‘ قرار دے دیا اور علی ظفر سے گانا گانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہےسوشل میڈیا پر اس وقت #AliZafar ،PSLAnthem#اور #LevelHai بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔


    جرنلسٹ اور سپورٹس اینکر شعیب کا کہنا ہے کہ جو گانا ریلیز ہوا ہے اسے روکے ہی رکھتے تو اچھا تھا-


    https://twitter.com/Fatii_PTI/status/1485624941802397696?s=20


    https://twitter.com/MonstrBck/status/1485629817185832963?s=20


    خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پاکستان سپر لیگ کے ترانے کو لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہوا تھا پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آفیشل اینتھم ’گروو میرا‘ کو فوک گلوکارہ نصیبو لعل، گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ اسٹارز ینگ اسٹنرز نے گایا تھا تاہم مداحوں نے پی ایس ایل کا اب تک کا بدترین ترانہ قرار دے دیا تھا-

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )2022 کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے-


    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس کا پہلا گانا گلوکار علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا گیا تھا علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل فرسٹ کا گانا ’اب کھیل کے دکھا‘ کافی سراہا گیا تھا اور اسی وجہ سے علی ظفر کی آواز میں ہی ابتدائی تین پی ایس ایل کے گانے جاری کیے گئے۔


    پی ایس ایل 2 کا گانا ’اب کھیل جمے گا‘ جنوری 2017 میں جبکہ پی ایس ایل تھری کا گانا ’دل سے جان لگا دے‘ جنوری 2018 میں ریلیز کیا گیا اور مجموعی طور پر علی ظفر کے تینوں گانوں کو پسند کیا گیا۔

    پی ایس ایل4 کا گانا ’کھیل دیوانوں کا‘ اداکار فواد خان اور ینگ دیسی بینڈ کی آواز میں جنوری 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا پی ایس ایل فائیو کا گانا ’تیار ہیں‘ کو گلوکار علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، ذوالفقار جبار خان اور ہارون رشید کی آواز میں جنوری 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا-

    پی ایس ایل فائیو کے گانے کو بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ پی ایس ایل 6 کے گانے ’گروو میرا‘ پر بھی شائقین نے شدید تنقید کی تھی۔

    گزشتہ برس جہاں ’گروو میرا’ پر تنقید کی گئی تھی، وہیں اس کی تعریفیں بھی کی گئی تھیں اور لوگوں نے مطالبہ کیا تھا کہ پی ایس ایل 7 کے ترانے میں بھی نصیبو لال کو شامل کیا جائے، تاہم ایسا نہیں ہو سکا۔

  • بھارتی کسان نے اپنے شادی کارڈ میں حق کامطالبہ کردیا

    بھارتی کسان نے اپنے شادی کارڈ میں حق کامطالبہ کردیا

    بھارت میں ایک کسان کا شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کسان فیملی سے تعلق رکھنے والے لڑکا لڑکی نے شادی کارڈ چھپوایا تاہم یہ مختلف ہونے اور حکومت سے ایک مطالبے کے سبب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    مودی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی

    ہریانہ کے ضلع بھوانی سے تعلق رکھنے والے پردیپ کلیرا مانا نے اپنے شادی کے کارڈ پر جہاں عزیز و اقارب کے لیے دعوتی الفاظ چھپوائے وہیں حکومت سے فصل کے لیے کم سے کم سپورٹ پرائس کی گارنٹی دینے کا بھی مطالبہ کردیا اور اس مطالبے کے لیے جو تحریری نعرہ استعمال کیا گیا وہ کچھ یوں تھا، ’’جنگ ابھی جاری ہے، ایم ایس پی کی باری ہے”-

    اس نعرے کی وجہ سے جوڑے کا شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور کسان حمایتی تحریک کے حامیوں نے اس کارڈ کو جگہ جگہ شیئر کیا جس کے بعد شادی کارڈ لاکھوں افراد تک پہنچ گیا۔

    اماراتی شہزادی کا بھارتی انتہا پسندوں پرشکنجہ کسنےکا فیصلہ،متعدد شکایتوں پردبئی کی…

    جوڑے کا ماننا ہے کہ اگرچہ کسانوں کا بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرہ ختم ہوچکا ہے اور اسے کسانوں کی فتح کے طور پر دیکھا جارہا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہےکسانوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے بتایا کہ اب بھی ہمارے کئی مسائل حل طلب ہیں۔

    تاہم پردیپ کا کہنا تھا کہ اُسے ہرگز اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اُس کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی کسانوں اور مودی سرکار میں کھنچاؤ س وقت سامنے آیا جب انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے تین زرعی قوانین متعارف کرائے جس پر کسانوں نے کئی مہینوں تک احتجاج کیا کسانوں کا موقف تھا کہ انڈیا کی حکومت کی جانب سے زرعی اصلاحات کے نام پر متعارف کروائے جانے والے ان قوانین کی منظوری کے بعد زراعت کے شعبے میں نجی سیکٹر کے افراد اور کمپنیوں کے داخلے کا راستہ کھل جائے گا جس سے ان کی آمدن متاثر ہو گی تاہم مودی حکومت نے سرنڈر کرتے ہوئے اپنے قوانین واپس لے لئے-

    مودی سرکار نے جو تین قوانین لگ بھگ متعارف کروائے تھے ان کی تفصیل کچھ یوں ہے:

    پہلے تو دی فارمرز پروڈیوس ٹریڈ اینڈ کامرس (پروموشن اینڈ فیلیسیٹیشن) 2020 کے قانون کے مطابق کسان اے پی ایم سی یعنی ایگری کلچر پروڈیوس مارکیٹ کمیٹی کے ذریعہ مطلع شدہ منڈیوں کے باہر اپنی پیداوار دوسری ریاستوں کو ٹیکس ادا کیے بغیر فروخت کر سکتے تھے۔

    دوسرا قانون تھا فارمرز اگریمنٹ آن پرائز انشورنس اینڈ فارم سروس ایکٹ 2020 (ایمپاورمنٹ اینڈ پروڈکشن)۔ اس کے مطابق کسان کانٹرکٹ فارمنگ یعنی معاہدہ کاشتکاری کر سکتے ہیں اور براہ راست اس کی مارکیٹنگ بھی کر سکتے ہیں۔

    تیسرا قانون تھا سسینشیل کموڈیٹیز (امینڈمنٹ) ایکٹ 2020۔ اس میں پیداوار، ذخیرہ کرنا، اناج، دال، کھانے کے تیل اور پیاز کو غیر معمولی حالات میں فروخت کے علاوہ کنٹرول سے باہر کر دیا گیا ہے۔

    کورونا وبا:حکومتی اقدامات نہ ہونےکی وجہ سے متھن چکرورتی مودی سرکار پر برس پڑے

    مجموعی طور پر یہ اصلاحات زرعی اجناس کی فروخت، ان کی قیمت کا تعین اور ان کے ذخیرہ کرنے سے متعلق طریقہ کار کو تبدیل کرنے کے بارے میں تھیں جو ملک میں طویل عرصے سے رائج ہیں اور جن کا مقصد کسانوں کو آزاد منڈیوں سے تحفظ فراہم کرنا تھاواپس لیے جانے والے قوانین کے تحت نجی خریداروں کو یہ اجازت حاصل ہونی تھی کہ وہ مستقبل میں فروخت کرنے کے لیے براہ راست کسانوں سے ان کی پیداوار خرید کر ذخیرہ کر لیں۔

    پرانے طریقہ کار میں صرف حکومت کے متعین کردہ ایجنٹ ہی کسانوں سے ان کی پیداوار خرید سکتے تھے اور کسی کو یہ اجازت حاصل نہیں تھی۔ اس کے علاوہ ان قوانین میں ‘کانٹریٹک فارمنگ’ کے قوانین بھی وضع کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے کسانوں کو وہی اجناس اگانا تھیں جو کسی ایک مخصوصی خریدار کی مانگ کو پورا کریں گی۔

    ان قوانین کے ذریعے سب سے بڑی تبدیلی یہ آنی تھی کہ کسانوں کو اجازت ہو گی کہ وہ اپنی پیداوار کو منڈی کی قیمت پر نجی خریداروں کو بیچ سکیں۔ ان میں زرعی اجناس فروخت کرنے والی بڑی کمپنیاں، سپر مارکیٹیں اور آئن لائن پرچون فروش شامل ہیں اس وقت انڈیا میں کسانوں کی اکثریت اپنی پیداوار حکومت کی زیر نگرانی چلنے والی منڈیوں میں ایک طے شدہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔

    یکسین لگانے کی کوشش، ایک شخص نے ہیلتھ ورکرکی پٹائی کردی،تودوسرا درخت پرچڑھ…

    یہ منڈیاں کسانوں، بڑے زمینداروں، آڑھتوں اور تاجروں کی کمیٹیاں چلاتی ہیں جو کسانوں اور عام شہریوں کے درمیان زرعی اجناس کی ترسیل، ان کو ذخیرہ کرنے اور کسانوں کو فصلوں کے لیے پیسہ فراہم کرنے کا کام بھی کرتے ہیں یہ ایک پیچیدہ عمل ہے جس کے کچھ قواعد اور اصول ہیں اور جس میں ذاتی اور کارروباری تعلقات کا بھی بہت عمل دخل ہے۔

    نئی اصلاحات کہنے کی حد تک تو کسانوں کو یہ سہولت فراہم کرتی ہیں کہ وہ روایتی منڈیوں سے ہٹ کر بھی اپنی پیداوار فروخت کر سکتے ہیں حکومت کا کہنا تھا کہ نئے قانون کی مدد سے کسانوں کو مزید آپشن ملیں گے اور ان کو قیمت بھی اچھی ملے گی اس کے علاوہ زرعی منڈیوں، پروسیسنگ اور بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاہم کسانوں کا موقف تھا کہ نئے قانون سے ان کا موجودہ تحفظ بھی ختم ہو جائے گا۔

    مودی یہ نہ کہہ دے کہ نہ کوئی آیا نہ کسی کو اٹھایا،چین کی جانب سے لڑکے کے اغوا پر…

    تاہم کسانوں کو سب سے زیادہ تشویش اس بات پر تھی کہ نئے قوانین کے تحت آڑھت کی منڈیاں ختم ہو جائیں گی۔ آڑھت سے مراد لین دین کروانے والا شخص یا مڈل مین ہے نمائندہ کسان تنظیموں کے مطابق آڑھت منڈیاں کے خاتمے کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اگر انھیں نجی خریدار مناسب قیمت ادا نہیں کریں گے تو ان کے پاس اپنی پیداوار کو منڈی میں فروخت کرنے کا راستہ نہیں ہو گا اور ان کے پاس سودے بازی کرنے کے لیے کوئی موقع باقی نہیں رہے گا۔

    انڈیا کی ریاست پنجاب کے ایک کسان ملتان سنگھ رانا نے بی بی سی پنجابی سروس کو وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انھیں خدشہ یہ ہے کہ ابتدا میں کسانوں کو اپنی اجناس نجی خریداروں کو فروخت کرنے کی ترغیب دی جائے گی اور چند برس میں منڈی ختم ہو جائیں گی جس کے بعد کسان ان نجی خریداروں اور کاروباری اداروں کے رحم و کرم پر ہوں گے اور وہ جو چاہیں گے وہ قیمتیں لگائیں گے۔

    ایک کسان سکھ دیو سنگھ کوکری نے بی بی سی پنجابی سروس سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ چھوٹے اور درمیانی سطح کے کسانوں کے لیے موت کا پروانہ ہے اس کا مقصد بڑی کارپوریشن کو زراعت اور منڈیاں حوالے کرنا ہے جس سے کسان ختم ہو جائیں گے۔ وہ ہماری زمین چھیننا چاہتا ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

  • بھارت میں ہندوانتہاپسندمودی سرکارکی سرپرستی میں قابوسےباہرہوگئے،مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سےروکنےکا ایک اورواقعہ

    بھارت میں ہندوانتہاپسندمودی سرکارکی سرپرستی میں قابوسےباہرہوگئے،مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سےروکنےکا ایک اورواقعہ

    نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہا پسند ہندوؤں نے کرناٹک کے ایک سکول میں مسلمان طلبا کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ایک سکول میں ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے طلبا کوزبردستی نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کا واقعہ سامنے آگیا۔

    کرناٹک کے ایک سرکاری سکول میں ہندوانتہاپسندوں نے اس وقت دھاوا بول دیا جب 20 مسلمان طلبا نماز جمعہ ادا کررہے تھے۔ ہندوانتہاپسندوں نے طلبا کونماز پڑھنے سے روک دیا سکول میں توڑ پھوڑ کی اورپرنسپل کو برا بھلا کہا اوردھمکیاں دیں۔

    دھمکیوں کے بعد سکول پرنسپل نے نماز کی ادائیگی کی اجازت منسوخ کردی لیکن ہندوانتہا پسندوں کی سرپرست انتظامیہ نے پھربھی اسکول پرنسپل کے خلاف انکوائری شروع کردی۔

    اماراتی شہزادی کا بھارتی انتہا پسندوں پرشکنجہ کسنےکا فیصلہ،متعدد شکایتوں پردبئی کی…

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ ہندہ بنت فیصل نے بھارتی انتہا پسندوں پر شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا ہے یو اے ای کی شہزادی نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی بھارتی انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف اور اسلام کے خلاف بات کرتا نظر آئے تو فوراً ہمیں رپورٹ کرے ہم ا س کے خلاف یو اے ای میں فوراً کاروائی کریں گے جس کے نتیجے میں ملک سے بے دخلی ویزا کینسلیشن اور دبئی میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے-

    سعودی عرب میں پاکستانی شہری فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار

    یو اے ای کی شہزادی کے اعلان کے ساتھ ہی ہندو انتہا پسندوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور متعدد شکایتوں کے بعد دبئی کی پولیس نے بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے گاؤ رکھشا کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام ہو موبلنچنگ ہو یا لو جہاد یا کورونا جہاد کے نام پر مسلم مخالف مہم چلانا ہو تو ان سب پر دنیا بھر میں آ وازیں اٹھنے لگی ہیں یہاں تک کہ بھارتی مسلمانوں پر جمعے کی نماز پر پابندی کی مہم ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے چلائی جا رہی ہے-

    مودی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی