Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پی ٹی اے نےسیلولرموبائل ڈیوائسزپر ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں اضافے کی وضاحت کردی

    پی ٹی اے نےسیلولرموبائل ڈیوائسزپر ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں اضافے کی وضاحت کردی

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیلولر موبائل ڈیوائسز اورہینڈ سیٹس کی رجسٹریشن پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں اضافے کی وضاحت کردی۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی اے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹس کی گئی جس میں کہا گیا کہ سیلولر موبائل ڈیوائسز اور ہینڈ سیٹس کی رجسٹریشن کے لیے ٹیکسز/ڈیوٹیوں میں حالیہ اضافے کے تناظر میں، ” پی ٹی اے ٹیکس” کے بارے میں غلط فہمی کو واضح کرنا چاہتا ہے۔ یہ ٹیکس اور ڈیوٹیز براہ راست فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے ذریعے لاگو اور جمع کیے جاتے ہیں۔

    75 برس میں پہلی بار پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانی سیاحوں کو لیکربھارت روانہ…

    مزید واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کے لیے اپنا ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیٹا بیس (ڈی آئی آر بی ایس) سسٹم عام لوگوں کی سہولت کے لیے بغیر کسی چارجز کے پیش کررہا ہے۔


    پی ٹی اے نے مزید واضح کیا کہ اس کا ٹیکس جمع کرنے کے طریقہ کار سے کوئی تعلق نہیں ہے پی ٹی اے کے مطابق ادارہ صرف ڈی آئی آر بی ایس کی شکل میں تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے درخواست دہندگان اپنے موبائل آلات کو پاکستان میں استعمال کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پورے ملک میں ٹیکس جمع کرنے کا ذمہ دار ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7.75 فیصد پر برقراررکھنے کا…


    ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ اس عمل میں جمع ہونے والے ٹیکسز اور ڈیوٹی کا اطلاق ایف بی آر کے ذریعے کیا جاتا ہے اور براہ راست ایف بی آر کے پاس جمع ہوتا ہے۔


    پی ٹی اے نے ٹیکس کے سلسلے میں مزید معلومات کے لیے اپنی ویب سائٹ کا یو آر ایل بھی شیئر کیا ادارے نے واضح کیا کہ مختلف ڈیوائسز کی رجسٹریشن پر موجودہ قابل اطلاق ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے لیے درخواست گزار ایف بی آر کی ویب سائٹ https://www.fbr.gov.pk/mobile-devices-regularization-dirbs/51149/131261 پر جا سکتا ہے۔

    اسلام آباد ائیر پورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد

  • شامیوں نے سردی سے بچنے کیلئے میزائلوں کے خول کو ہیٹر میں تبدیل کردیا

    شامیوں نے سردی سے بچنے کیلئے میزائلوں کے خول کو ہیٹر میں تبدیل کردیا

    بشام: جنگ سے تباہ حال شامیوں نے سردی سے بچنے کیلئے میزائلوں کے خول کو ہیٹر میں تبدیل کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے ایکسپریس کے مطابق سائنس فار ڈویلمپنٹ نیٹ ورک میں جاری شامی صوبے ادلیب سے سونیا العلی کی رپورٹ کے حواکے سے بتایا کہ مسلسل جنگ، غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے ہیٹر اور ایندھن عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکے ہیں تاہم مقامی لوہار 28 سے 32 سینٹی میٹر گھیر کے راکٹ اور میزائلوں کو احتیاط سے خالی کرکے انہیں ہیٹر میں بدل رہے ہیں ان کا بارود مقامی کان کنوں کو پتھر توڑنے اور سرنگ بنانے کے لیے فروخت کردیا جاتا ہے۔ لیکن یہ پورا کام کسی نگرانی کے بغیر جاری ہے اور کسی بڑے حادثے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

    شام :داعش نے سینکڑوں بچوں کو اپنی ڈھال کیلئے یرغمال بنا لیا

    صوبہ ادلب میں جسر االشگر نامی شخص نے اپنے گھر میں میزائل ری سائیکل کرکے اسے ہیٹر میں تبدیل کردیا ہے کیونکہ وہ ہیٹرخریدنے کی سکت نہیں رکھتا یہ میزائل اسے گھر کے پاس ملا تھا جسے ایک لوہار سے تبدیل کروایا گیا ہے۔

    بھارت میں ہندوانتہاپسندمودی سرکارکی سرپرستی میں قابوسےباہرہوگئے،مسلمانوں کو نماز…

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے اور بڑے ایسے راکٹوں اور میزائلوں کی تلاش میں رہتے ہیں جو پھٹنے سے رہ گئے ہوں انہیں کارخانوں میں پہنچایا جاتا ہے پہلے میزائل کا اوپری حصہ کاٹا جاتا ہے تاکہ اس میں سے مضر بخارات باہر نکل جائیں اس کے بعد بہت احتیاط سے اس کا بارود الگ کرلیا جاتا ہے جسے کان کنی کرنے والوں کو فروخت کردیا جاتا ہے۔ اس کے بعد میزائل کو ہیٹر کی شکل دی جاتی ہے۔

    روس اورامریکہ جنگ کے دہانے پر:روس کی برطانیہ کو بھی دھمکی

    اس طرح بہت کم خرچ ہیٹر بنائے جارہے ہیں جس کی لاگت 15 ڈالر ہے اور بازار میں عام ہیٹر کی قیمت 100 ڈالر کے قریب ہے اب سیلنڈر نما ہیٹر میں لکڑی، برادہ، کاغذ اور نائیلون وغیرہ بھر کر جلایا جاتا ہے تاہم شامی پائرین کا تیل بھی جلارہے ہیں جو آسانی سے مل جاتا ہے۔

    امریکا نے حزب اللہ سے منسلک نیٹ ورک پرنئی پابندیاں عائد کردیں

    اسی طرح پناہ گزین اپنے کیمپوں کے ہیٹر میں کوئلہ جلانے پر مجبور ہیں دوسری جانب ماہرین نے اس سارے عمل کو بے حد خطرناک قرار دیا ہے ان کے مطابق میزائل میں بارود کے ذرات بھی بہت نقصان دہ ہوسکتےہیں۔

    یورپی یونین کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

  • 7 سالہ بچی کا ملکہ برطانیہ کے نام منفرد خط

    7 سالہ بچی کا ملکہ برطانیہ کے نام منفرد خط

    لندن: برطانیہ کی 7 سالہ بچی نے ملکہ الزبتھ کو پالتو کتوں کی تلاش میں مدد کے لیے دلچسپ خط لکھ دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ کے علاقے لیٹ چلی سے تعلق رکھنے والی لوئس نامی 7 سالہ بچی نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کے نام دلچسپ خط میں پالتو کتوں کو ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔

    ارطغرل غازی کے معروف اداکار انتقال کر گئے


    رپورٹس میں بتایا گیا کہ سات سالہ بچی اپنے کسی رشتے دار کے دو کتے کھو جانے پر فکر مند ہوئی اور ملکہ برطانیہ کو اپنے ہاتھوں سے خط لکھا جس میں لوئس نے الزبتھ سے درخواست کی کہ وہ مدد فراہم کریں برطانیہ کے ایوان شاہی کے پتے پر ارسال کے گئے خط میں لکھا تھا کہ ہمارے کسی عزیز کے دو کتے تقریباً سات ماہ سے لاپتہ ہیں، وہ اپنے پالتو جانوروں سے بہت محبت کرتے تھے۔

    آرمینیا کے صدر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے


    خط متن کے مطابق اب تک کتوں کی کوئی خبر نہیں جس کی وجہ سے ان کے مالکان شدید مایوسی کا شکار ہیں، آپ برطانیہ کی ملکہ ہیں، براہ کرم پالتو جانوروں کی تلاش میں ہمارا ساتھ دیں بچی نے ملکہ الزبتھ سے درخواست کی کہ میری اور روبی نامی کتوں کی گمشدگی کی خبر ریڈیو یا ٹیلی ویژن کے ذریعے پھیلانے کی کوشش کریں تاکہ انہیں جلد تلاش کیا جاسکے۔

    خیال رہے مالکان نے کتوں کی گمشدگی کا پوسٹر بھی تیار کیا، تاہم اب تک ان کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔

    امریکا کی کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت

  • کورونا وبا:مزید 17 افراد جاں بحق،6 ہزار 357 کورونا کیسز رپورٹ

    کورونا وبا:مزید 17 افراد جاں بحق،6 ہزار 357 کورونا کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 595 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 6 ہزار 357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار 157 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 122 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد رہی۔

    کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار

    دوسری جانب سائنسدانوں نے دنیا کو اس سے خبردار کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر تحقیق پر زور دیا ہےمیری لینڈ میں واقع ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈس آرڈر اینڈ اسٹروک (این آئی این ڈی ایس) اور ییل یونیورسٹی کے سائنسدانوں سمیت کئی اداروں نے سارس کووٹو کے دماغی اثرات پر غور کیا ہے اور مزید تحقیق پر زور دیا ہے جبکہ گزشتہ ایک ماہ سے کووڈ 19 کے دیرپا منفی اثرات میں دماغ کے متاثر ہونے کی کئی خبریں منظرِ عام پر آچکی ہیں-

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں…

    یہاں پروفیسر اویندا ناتھ اور دیگر ماہرین نے سونگھنے، چکھنے ، دردِ سر، فالج، دماغی سوزش جیسی عام علامات کے ساتھ ساتھ عصبی سوزش، دماغی شریانوں میں خرابی اور امنیاتی رحجان کی دماغ دشمنی جیسے دیرپا اثرات کا بھی عندیہ دیا ہےاس کے علاوہ نیند میں خلل، تھکاوٹ، توجہ میں کمی، ڈپریشن، ازخود امنیاتی حملے اور دیگر امراض کو بھی کووڈ کے اثرات میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کیفیات کا دورانیہ طویل بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

    پروفیسر اویندا کے مطابق ہر شخص میں کیفیات کی شدت مختلف ہوسکتی ہے لیکن طویل کووڈ اثرات والے مریض ان کیفیات میں گرفتار نظر آتے ہیں۔ اسی تناظر میں اب سائنسدانوں کی ٹیم نے طویل تحقیق اور مریضوں کے کئی برس تک مسلسل جائزے پر زور دیا ہے پھران کا اصرار ہے کہ طبی برادری ان اثرات کے علاج کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں تاکہ لوگوں کو اس اذیت سے نکالا جاسکے۔ ساتھ ہی انہوں نے ذرائع ابلاغ میں ان کیفیات کے عوامی شعور کا تذکرہ بھی کیا ہے۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

  • برکینا فاسو میں باغی فوجیوں نے حکومت کا تختہ الٹ کر صدرکو اغوا کرلیا

    برکینا فاسو میں باغی فوجیوں نے حکومت کا تختہ الٹ کر صدرکو اغوا کرلیا

    افریقی ملک برکینا فاسو میں باغی فوجیوں نے حکومت کے حامی فوجیوں سے جھڑپ کے بعد صدر روچ کابورے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے اور صدر روچ مارک کرسچن کابور کو اغوا کرکے ایک فوجی کیمپ میں قید کردیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں فریقی ملک برکینا فاسو میں کئی بیرکوں میں فوجی اہلکاروں نے بغاوت کردی جس کے بعد صدر کی رہائش گاہ کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں-

    شام :داعش نے سینکڑوں بچوں کو اپنی ڈھال کیلئے یرغمال بنا لیا

    حکومتی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ باغی فوجیوں نے صدارتی رہائش گاہ پر حملہ کرکے کئی گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد صدر روچ مارک کرسچن کابور کو اپنے ہمراہ ایک فوجی کیمپ میں لے گئے۔

    امریکا کی کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت

    اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں برکینا فوج کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ تحویل میں لیے گئے تمام افراد محفوظ ہیں لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ صدر روچ کا بورے جن کی حکومت کا تختہ الٹا گیا ہے وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟ البتہ باغی فوجیوں میں سے 2 اہلکاروں نے فون پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ صدر کو محفوظ مقام پر رکھا گیا ہے لیکن مقام سے متعلق کچھ نہیں بتاسکتے۔

    آرمینیا کے صدر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے

    برکینا فاسو میں فوج نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مناسب وقت پر ملکی آئین کی طرف واپس آئیں گے لیکن اس میں بھی وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے کہ واپسی کب ہو گی؟

    برکینافاسو کی حکومت نے گزشتہ روز ملک میں فوجی بغاوت کی خبروں کی تردید کی تھی تاہم آج فوجی باغیوں کے صدارتی رہائش گاہ پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

    بھارتی کسان نے اپنے شادی کارڈ میں حق کامطالبہ کردیا

  • پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مائیکل اوون کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مائیکل اوون نے پاکستان آنے کا وعدہ پورا کیا پاکستان میں فٹ بال کھیل کو فروغ دینا ہے ،مائیکل اوون پاکستان میں چھپے ہوئے ٹیلٹنٹ کوسامنے لائیں گے ،یورپ سے آنیوالی ٹیم کا مقصد فٹبال کوفروغ دینا ہے،نوجوانوں کوکھیل کے بھرپورمواقع فراہم کیے جارہے ہیں،پاکستان کے 10علاقوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے،فروری کے بعد فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا

    مائیکل اوون کا کہنا تھاکہ پاکستان آکرخوشی ہوئی میرا مقصد فٹ بال کو فروغ دینا ہے پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے سے متعلق منصوبہ ہے فٹ بال کے کھیل کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے ، پاکستان میں فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ کا حصہ ہونے پرخوشی ہے پاکستان میں ہاکی،کرکٹ کےعلاوہ فٹبال میں بھی دلچسپی لی جاتی ہے،

    سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے- مائیکل اوون 25 سے 27 جنوری ، تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے مائیکل اوون نہ صرف انگلینڈ بلکہ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں مائیکل 2001 میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر بھی رہے1998 میں بی بی سی کے سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ایئر رہے-

    سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کر گئے،چئیرمین پی سی بی کا اظہار افسوس

    مائیکل اوون پاکستان میں معروف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں 26 جنوری کو مائیکل اوون کراچی میں این ای ڈی فٹ بال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے فٹ بال کے شائقین کے گڑھ، لیاری کا دورہ بھی پروگرام میں شامل ہے مایہ ناز فٹ بالر 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کو بھی رونق بخشیں گے-

    بین الاقوامی فٹ بال کوچز بھی ان کے ساتھ پاکستان آئے ہیں مائیکل اوون کا یہ اہم دورہ پاکستان میں فٹ بال کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا یہ دورہ پاکستان میں فٹ بال کی مقبولیت اور بیش بہا ٹیلنٹ کا بھی مظہر ہے-

    ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی،اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے ،شعیب اختر

    واضح رہے کہ سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے ہیں فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان میں ساکر سٹی بنا کرنوجوانوں کی تربیت کریں گے۔ مائیکل اوون نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کی عالمی معیار کے مطابق کوچنگ کیلئے تیار ہوں۔ پاکستانی نوجوانوں کو لوکل سے گلوبل تک لانے میں کردار ادا کروں گا۔


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 68 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے فٹ بال کا زبردست ٹیلنٹ تلاش کروں گا۔ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے نیشنل ٹرائلز شروع کریں گے۔ پاکستان اسپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان اور عثمان ڈار کا زبردست آئیڈیا ہے۔

    ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

    جبکہ وزیراعظم عمران خان نے مائیکل اوون کو کامیاب جوان کا سفیر بننے پر مبارکباد پیش کی تھی وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کا زبردست موقع فراہم کر رہے ہیں۔نوجوانوں کیلئے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ جامع پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے نوجوانوں سے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بتاوں گا۔نوجوانوں کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے پاکستان کے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

    معان خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مائیکل اوون کی شمولیت پاکستانی ٹیلنٹ کیلئے حوصلہ افزاء خبر ہے۔ کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کا معیار عالمی سطح پر لانے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کوچنگ مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہو گی نامور عالمی کھلاڑیوں نے اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بننے کی پیشکش کی ہے کامیاب جوان پروگرام میں نامور کھلاڑیوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

    پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

  • اسلام آباد ائیر پورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد

    اسلام آباد ائیر پورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودیہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کی کارروائی میں سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو 330گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، مالاکنڈ کا رہائشی میر سجاد پی آئی اے کی پرواز پی کے 9245 پر دمام جانا چاہتا تھا دوران اسکریننگ مسافر کے بیگ کی تہ میں آئس ہیروئین کی نشاندہی ہوئی۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر 50 ہزار درہم کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

    آئس ہیروئین کو ملزم نے انتہائی مہارت سے بیگ، میں چھپا رکھا تھا، اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا۔

    قبل ازیں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 50 ہزار یو اے ای درہم برآمد کئے تھے ملزم یہ رقم غیر قانونی طور پر ملک سے باہر اسمگل کرنا چاہ رہا تھا اسلام آباد ایئرپورٹ سے پی آئی اے پرواز سے دبئی روانگی کے لیے پہنچنے والے مسافر عطااللّٰہ کی تلاشی لی گئی تو اس کے دستی سامان کی اسکیننگ کے دوران غیر ملکی کرنسی کی نشاندہی ہوئی تھی یہ کرنسی مسافر نے بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنادی اور 50 ہزار اماراتی درہم برآمد کرلیے۔

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہری جاں بحق ایک خاتون زخمی

    قبل ازیں اے این ایف نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزمان گرفتارکر لئے تھے تعلیمی اداروں کےطلباء کو منشیات سپلائی کرنےوالےعناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئےکامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب دو مختلف چھاپے مارے اور تین ملزمان سے مجموعی طور آدھ کلو گرام سے زائد چرس اور 257 گرام آئس برآمد کرلی اسلام آباد کے رہائشی ملزم مطیع الله کے قبضے سے آدھا کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ کوٹلی کے رہائشی شہرام اور تلہ گنگ کے رہائشی دانش کے قبضے سے 257 گرام آئس برآمد ہوئی۔

    اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

  • ٹونگامیں پھٹنےوالاآتش فشاں ایٹمی دھماکے سے زیادہ طاقتور ہے،ناسا

    ٹونگامیں پھٹنےوالاآتش فشاں ایٹمی دھماکے سے زیادہ طاقتور ہے،ناسا

    امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ جزیرے ٹونگا میں پھٹنے والے آتش فشاں کا دھماکا ایٹمی بم سے بھی زیادہ طاقتور ہے-

    باغی ٹی وی : ناسا کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق رواں ماہ 15 جنوری کو پھٹنے والے آتش فشاں سے ہونے والے دھماکے نے ایٹمی دھماکے کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے ٹونگا آتش فشاں سے 84 فیصد آبادی متاثر ہوئی آتش فشاں کا ملبہ فضا میں 40 کلومیٹر تک اوپر گیا جبکہ اس دوران سمندر میں سونامی کی لہریں اٹھیں۔

    جاپان کےسمندر میں آتش فشاں پھٹ گیا،امریکا میں سونامی کا خطرہ

    رپورٹ کے مطابق اس دھماکے سے جتنی توانائی کا اخراج ہوا وہ پانچ سے 30 میگا ٹن دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے جتنا تھا، جس کی آوازیں 10 ہزار کلومیٹر دور تک سنی گئی، اندازے کے مطابق آتش فشاں جزیرے کا 65 کلومیٹر رقبہ ‘ختم’ کرچکا ہے جس کے بعد ٹونگا آتش فشاں کے دھماکہ کو ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے سو گُنا زیادہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    امریکا میں برفانی طوفان،متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رہائشیوں نے دھماکے کے بارے میں بتایا کہ اس سے ہمارے دماغ ہلا کر رکھ دیئے تھے 1945 میں ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم کو ’لٹل بوائے‘ کا نام دیا گیا تھا اس ایٹم بم کی طاقت 12 ہزار سے 15 ہزار ٹن بارود جتنی تھی۔ اس بم نے 13 مربع کلومیٹر تک کے علاقے کو تباہ و برباد کر دیا تھا۔


    واضح رہے کہ جنو بی بحرالکاہل میں جزیرہ ریاست ٹونگا کے قریب زیرِ سمندر بڑا آتش فشاں پھٹنے کے لمحات کا منظر سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں بھی قید کیا گیا ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے خوفناک آوازیں پیدا ہوئیں جو 800 کلومیٹر دور فجی میں بھی سنی گئیں۔ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویرمیں 5 کلومیٹر چوڑا راکھ، بھاپ اور گیس کا شعلہ 20 کلومیٹر تک بڑھتے ہوئے دیکھا گیا سیٹیلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً 5 کلومیٹر چوڑے علاقے پر پھیلی راکھ کا غبار فضا میں 17 کلو میٹر تک بلند ہو رہا ہے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔

    ٹونگا میں سونامی سے ایک خاتون ہلاک

  • غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا ،گورنر اسٹیٹ بینک

    غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا ،گورنر اسٹیٹ بینک

    گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی بنانے کا مقصد اندرونی گورننس کو بہتر کرنا ہے غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نےکہا کہ مہنگائی کی وجہ توانائی کی قیمت میں اضافہ ہے شرح سود بڑھانے سے تیل کی قیمت تو نہیں بدل سکتی ہےمہنگائی کی شرح قانون میں لکھی نہیں جاتی ہے اورحکومت مہنگائی کی حد طے کرتی ہےگزشتہ 10 سے20 سال کے اعداد و شمار دیکھیں تو مہنگائی کی شرح ایسی ہی نظر آئے گی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7.75 فیصد پر برقراررکھنے کا…

    گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ حکومت کو حق ہے کہ وہ اپنی ترجیحات کے مطابق مہنگائی کا ٹارگٹ سیٹ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال میں مہنگائی میں کمی ہو گی اس سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 13 سے 14 بلین ڈالرز تک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیل کی قیمت کی وجہ سے ہے تیل کی پرانی قیمتوں اور آج کی قیمتوں میں بہت فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کو 2.75 فیصد سے بڑھایا ہے۔

    ڈاکٹر رضا باقرنے کہا کہ ہماری گروتھ 4 سے 6 فیصد رہے تو یہ مناسب ہے پاکستان کی معیشت کے لیے کچھ اسٹرکچرل اصلاحات کی ضرورت ہے اگر ہماری برآمدات بڑھ جائیں تو ہماری گروتھ مزید بڑھ سکتی ہے اسٹیٹ بینک میں مانیٹری کمیٹی، گورنر و ڈپٹی گورنر کی تعیناتی حکومت ہی کرتی ہےاس بل کے تحت بھی تعیناتی کا اختیار وفاقی حکومت کا ہی ہو گا۔

    شہزاد اکبر کا استعفیٰ اچھا چھٹکارا ہے،سربراہ براڈ شیٹ

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پالیسی ریٹ کا فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ہوتا ہے کمیٹی میں گورنر کا ایک ووٹ ہوتا ہے یہ کہنا غلط ہے کہ مانیٹری پالیسی کے فیصلوں کا ذمہ دار ایک شخص ہوتا ہے آپریشنز کے امور کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی بنانے جا رہے ہیں ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی 4 ممبران ہوں گے مانیٹری پالیسی کے 9ممبرز ہیں جن میں سے ایک ووٹ گورنر کا ہوتا ہے پالیسی ریٹ کا فیصلہ فرد واحد نہیں کرتا ہے ترمیمی بل میں شرح سود کو ہٹایا نہیں جا رہا ہے ایگزیکٹو کمیٹی بنانے کا مقصد اندرونی گورننس کو بہتر کرنا ہے غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا۔

    شہباز گل نےشہزاد اکبر کے استعفیٰ دینےکی وجہ بتا دی

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے گا، شرح سود 9 اعشاریہ 75 پر برقرار رکھا گیا ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ دوماہ کےدوران مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، نومبر اور دسمبر میں مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا، نومبر میں قیمتیں 3 فیصد بڑھیں، نومبر کے مقابلے میں مہنگائی کی شدت دسمبر میں کم رہی، تجارتی خسارہ میں استحکام آرہاہے، طلب میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی اشاریوں میں تبدیلی کی رفتار متوازن ہوئی ہے، افراط زر کی شرح 12.3 فیصد رہی تھی پاکستان کی گروتھ مستحکم ہے، منی بجٹ لانے سے ہمارا مالی خسارہ مزید کم ہوگا، ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی رفتار کم ہوتی نظر آئےگی، پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں ہمارے کنٹرول میں نہیں-

    پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

  • اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام متحدہ

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام متحدہ

    لندن: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ ابھی مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی-

    باغی ٹی وی :برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریا وین کرخوف نے کہا ہے کہ وائرس اپنی شکل مسلسل تبدیل کرتے رہتے ہیں کورونا کی بھی متعدد شکلیں سامنے آچکی ہے اور اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ویریئنٹ اومی کرون آخری ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ مستقبل میں مزید ویریئنٹس سامنے آئیں گے۔

    بی بی سی کو انٹرویو میں ماریا وین کرخوف نے کہا کہ کورونا وائرس اب بھی شکلیں تبدیل کرکے سامنے آرہا ہے اس لیے ہمیں اپنے معمولات زندگی کو بدلنے اور خود کو صورت حال کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہےکچھ لوگ اومی کرون کو زیادہ مہلک نہیں سمجھتے لیکن ایسا نہیں ہے کیوں کہ اس ویریئنٹ سے اسپتالوں میں مریضوں کی آمد بڑھ گئی ہے البتہ یہ ضرور ہے کہ اومی کرون ویریئنٹ ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں کم ہلاکت خیز ہے –

    انہوں نے کہا کہ اس وبا سے بچنے کا واحد راستہ ویکسینیشن ہے اور تاحال دنیا بھر میں 3 ارب ایسے لوگ ہیں جنھیں اب تک کورونا ویکسین کا ایک بھی ٹیکہ نہیں لگا ہے اس لیے یعنی دنیا بھر میں ویکسینیشن کو بڑھانا ہے ماسک لازمی پہننا ہے اور سماجی فاصلے برقرار رکھنا چاہیئے۔

    ایکسرے سے چند منٹوں میں کورونا کی 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ

    قبل ازیں ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن ڈیوس ایجنڈا 2022 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں ایمرجنسیز پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا تھا کہ فوری طور پر ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اقدامات اٹھائے جائیں جن کی وجہ سے اس کے شرح پھیلاؤ میں کمی آئے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو اور یہ ہمیشہ انسانی معاشرے میں موجود رہے لیکن ساتھ ہی امکان ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے سبب اسپتالوں میں عائد کی جانے والی ہنگامی صورتحال کا سال رواں میں خاتمہ ہو سکتا ہے۔

    مائیکل ریان نے واضح کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا واحد مؤثر طریقہ کار ویکسینیشن کرانا اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ مستقبل میں کورونا مستقل بنیادوں پر انسانی معاشرے میں رہتا بھی ہے تو وہ اس قدر مہلک و خطرناک ثابت نہیں ہو گا جتنا اپنے ابتدائی دور میں تھا کورونا کے تیز پھیلاؤ کی وجہ سے بھی انسانوں میں قوت مدافعت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

    بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

    دوسری جانب کورونا وبا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل دنیا بھر میں جاری ہے تاہم ایک فرد کی کامل ویکسی نیشن کی تعریف کیا ہے، اس امر میں ویکسین تیار کرنے والی فارمیسیز سمیت شعبہ صحت کے حکام کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہےامریکا میں سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) اپنی 2 اہم ذمہ داریوں میں توازن قائم کر رہا ہے جس میں ویکسین شدہ افراد کو بوسٹر شاٹس کی اہمیت بتانا اور جنہیں ابھی تک ایک بھی ویکسین نہیں لگی انہیں ویکسین لگوانے پر قائل کرنا شامل ہے۔

    سی ڈی سی کی ڈائریکٹر روشیل ولینسکی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ جن افراد نے ابھی حال ہی میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوائی ہے اور وہ بوسٹر کے ابھی اہل نہیں ہوئے، وہ اپ-ٹو-ڈیٹ ہیں اور جو ویکسین کی 2 ڈوز لگواچکے ہیں اور اہل ہونے کے بابوجود بوسٹر شاٹس نہیں لگوائے، وہ اپ-ٹو-ڈیٹ نہیں کہلائے جاسکتے۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

    لیکن رائٹرزنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا سی ڈی سی کی ڈائریکٹر سے اختلاف کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں میری تجویز یہ ہے کہ بوسٹر شاٹس کے بجائے ہر سال ایک بار باقاعدگی سے کورونا ویکسین لگائی جائے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ کچھ کاروباری اداروں، یونیورسٹیوں اور ان جیسے دیگر اداروں میں عملے سے بوسٹر شاٹس سے متعلق پوچھا جارہا ہے لیکن کامل ویکسی نیشن کے حوالے سے اکثر ادارے سی ڈی سی کی تعریف اپنائے ہوئے ہیں کہ کورونا ویکسی نیشن کے ابتدائی مراحل مکمل ہونے کے بعد ایک فرد کی ویکسی نیشن مکمل ہوجاتی ہے۔

    جبکہ دی گلوب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کینیڈا کے شعبہ صحت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ وہ کامل ویکسی نیشن کی تعریف کا دوبارہ تجزیہ کررہے ہیں۔

    کورونا وائرس سے بچاؤ میں بھنگ بھی بہت مفید ،تحقیق