Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ’ایک بچہ‘پالیسی :چین میں شرح پیدائش کی کم ترین سطح ریکارڈ

    ’ایک بچہ‘پالیسی :چین میں شرح پیدائش کی کم ترین سطح ریکارڈ

    بیجنگ: چین میں ’ایک بچہ‘ پالیسی کی وجہ نسے بیجنگ میں شرح پیدائش 2021 میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق چین میں معاشی استحکام کے لیے اپنائی گئی دہائیوں پرانی ’ایک بچہ‘ پالیسی اب حکام کے لیے باعث پریشانی ہے چین نے 2016 میں اپنی دہائیوں پرانی ’ایک بچہ‘پالیسی کو ختم کرکے اس کی جگہ 2 بچوں کی حد مقرر کی تھی تاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشی خطرات سے بچنے کی کوشش کی جا سکے۔

    چینی صدر کا ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی پر زور

    شہری زندگی مہنگی ہونے کے باعث جوڑوں نے خود کو زیادہ بچے پیدا کرنے سے روک دیا ہے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں ایک ہزار افراد پر 7.52 پیدائش ریکارڈ کی گئی جو 1949 کے بعد سے سب سے کم ہے مذکورہ نتائج کے بعد قومی شماریات بیورو نے حکام پر زور دیا کہ وہ بچوں کی مزید پیدائش کی حوصلہ افزائی کے لیے حکمت عملی اختیار کریں۔

    اعداد و شمار کے مطابق چین میں آبادی کی قدرتی شرح نمو2021 کے میں صرف 0.034 فیصد تھی جو کہ 1960 کے بعد سب سے کم ہے۔

    بیجنگ میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق،چین پھربحران کا شکار

    مقامی عہدیدار اور چیف اکانومسٹ زیوی ژانگ نے کہا کہ آبادیاتی چیلنج سب کو معلوم ہے لیکن آبادی کی عمر بڑھنے کی رفتار واضح طور پر توقع سے زیادہ تیز ہےاس سے معلوم ہوتا ہے چین کی کل آبادی 2021 میں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے، یہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ چین کی ممکنہ ترقی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

    جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دینے کے علاوہ چین ایسی پالیسیاں اپنا رہا ہے جس کا مقصد بچوں کی پرورش کے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے، جس میں گزشتہ برس اسکول کے بعد ٹیوشن پر مبنی صنعت پر پابندی لگانا بھی شامل ہے-

    برطانوی الزامات بہت زیادہ 007 ٹائپ فلمیں دیکھنے کا نتیجہ ہیں ،چین

    واضح رہے کہ گزشتہ سال چین میں ایک جوڑے کے دو سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر پابندی کو ختم کرتے ہوئے تین بچوں کی اجازت دیدی گئی تھی چین میں مردم شماری کے دوران شرح پیدائش میں نمایاں کمی ہونے پر فی جوڑا بچوں کی پیدائش کے قانون میں تبدیلی کی گئی ہے نئی پالیسی کے تحت جوڑا اب 3 بچے پیدا کرسکتا ہے اس قانون کی منظوری چین کے صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال شرح زچگی 1.3 رہی جو کہ الارمنگ ہے۔

    چین :عالمی تجارتی سرپلس 2021 میں 676.4 بلین ڈالر تک بڑھ گیا

    جنوری 2016 کو چین میں ایک بچہ فی خاندان کا 40 سالہ قانون کا خاتمہ کرکے جوڑے کو 2 بچے پیدا کرنے کی اجازت دیدی گئی تھی تاہم دوسرے بچے کے لیے اجازت نامہ لینا لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم اس قانون کے نفاذ کے چار سال بعد بھی بچے کی فی خاتون پیدائش کی شرح 1.3 رہنے پر اب جوڑے کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

    جبکہ اس سے قبل ایک بچے کی پیدائش کی پالیسی کے پیش نظراگر کسی خاندان میں بچوں کی تعداد زیادہ ہو جائے تو اس خاندان کوسرکاری سطح پرمتعدد سہولتوں سے محروم رکھنے سمیت والدین کو بچوں کی پرورش کا بوجھ بھی خود اٹھانا پڑتا تھا، اس کے علاوہ خاندان کو سرکار کے بھاری جرمانوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا۔

    ایران پرامریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین کا سخت ردعمل

  • بہت ہو گیا ہمیں الگ گورنر وزیراعلی چاہیے٫یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب کا مقدمہ اٹھا دیا

    بہت ہو گیا ہمیں الگ گورنر وزیراعلی چاہیے٫یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب کا مقدمہ اٹھا دیا

    بہت ہو گیا ہمیں الگ گورنر وزیراعلی چاہیے٫یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب کا مقدمہ اٹھا دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے حکومت کہتی ہے کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے، جبکہ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں بھی اکثریت نا ہونے کے باوجود ہم نے باقی پارٹیز کے ساتھ ملکر اتفاقِ رائے سے آئین میں ترمیم کی-


    یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں کہا کہ سینٹ سے صوبہ جنوبی پنجاب کا بل دو تہائی اکثریت سے پاس کرایا، ہم نے ہمیشہ سے صوبہ کا مطالبہ کیا ہے نا کہ سیکرٹریٹ،جنوبی پنجاب کا دارلخلافہ بنانا حکومت کی ذمہ داری نہیں، یہ پارلیمنٹ کا کام ہے صوبہ بن جائے گا تو دارالحکومت کا فیصلہ ہم کریں گے جب سیکریٹریٹ بنے گا پوچھناچاہتا ہوں، لوگوں کو نوکریاں ملیں گی یا نہیں۔

    اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ ہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی ، فواد چودھری


    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم رعایا نہیں ہیں، ہمیں اپنا صوبہ، وزیراعلیٰ، گورنر، سینٹ نشستیں اور سیکرٹریٹ چاہیئے،جنوبی پنجاب صوبے کے لیے حکومت کے پاس اکثریت نہیں تو ہم سے بات کریں تین سال گزرنے کے باوجود حکومت نے ابھی تک اس مسئلہ پر کسی سیاسی جماعت سے بات نہیں کی-


    سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر پر جواب دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے تو ہم سے بات کریں جب ہماری حکومت تھی، ہمارے پاس سادہ اکثریت بھی نہیں تھی، اس کے باوجود اتفاق رائے سے 104 ترامیم کی گئیں۔

    خیال رہے کہ سینیٹ میں اجلاس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ملتان اور بہاولپور میں جنوبی پنجاب کا سیکریٹریٹ قائم ہوگا سیاست میں کبھی لیٹ نہیں ہوتا، اگر نیت درست اور آپ واقعی چاہتے ہیں کہ صوبہ بنے تو پیپلز پارٹی ساتھ دینے کا وعدہ کرے بحث دارالحکومت یا سیکریٹریٹ کی نہیں ہورہی ہے، بات آگے لے کر چلتے ہیں اوروں سے بات اور اتفاق رائے کی کوشش کرتے ہیں۔

    پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

    اُن کا کہنا تھا کہ جو انتظامی طور پر ممکن تھا وہ اقدامات ہم نے کیے ہیں تاکہ ایک سمت دے دیں آئینی ترمیم اور قرارداد درکار ہے، اس کے لیے ہم سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں جنوبی پنجاب صوبے پر ہم ہاتھ بڑھانے کو تیار ہیں، اس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہ رہے ہیں جنوبی پنجاب حقیقت اختیار نہیں کرسکا کیونکہ قانونی رکاوٹیں سامنے آتی ہیں، آئیے مل کر راستہ تلاش کرتے ہیں، تیسری بڑی جماعت مسلم لیگ ن سے بھی بات کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مخدوم یوسف رضا گیلانی 9 جون 1952 کو سرائیکستان کے ضلع ملتان کے ایک ایسے بااثر جاگیردار پیرگھرانے میں پیدا ہوئے جو پچھلی کئی نسلوں سے سیاست میں مضبوطی سے قدم جمائے ہوئے ہے ان کی مادری زبان سرائیکی ہے ملتان کی درگاہ حضرت موسی پاک کا گدی نشین ہونے کی بنا پر ان کا خاندان مریدین یا روحانی پیروکاروں کا بھی وسیع حلقہ رکھتا ہے۔

    یوسف رضا گیلانی نے 1970 میں گریجویشن اور 1976 میں یونیورسٹی سے ایم اے صحافت کیا۔ یوسف رضا گیلانی فروری 2008 کے انتخابات میں ملتان سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پانچویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم ہیں۔ 2012ء تک مسلسل چار سال وزارت عظمیٰ پر فائز رہنے کے بعد وہ تاریخ میں پاکستان کا سب سے لمبی مدت وزیر اعظم رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 19 جون 2012ء کو توہین عدالت کے مقدمہ میں سزا کی وجہ سے پارلیمان رکنیت اور وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

    انھوں نے اپنی عملی سیاست کا آغاز سن 1978 میں کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے 1983 میں ضلع کونسل کے انتخابات میں حصہ لیا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے موجودہ رہنما سید فخر امام کو شکست دیکر چیئرمین ضلع کونسل ملتان منتخب ہوئے۔

    سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

    1985 میں انہوں نے صدر جنرل ضیاء الحق کے غیر جماعتی انتخابات میں حصہ لیااور وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی کابینہ میں وزیر ہاوسنگ و تعمیرات اور بعد ازاں وزیرِ ریلوے بنائے گئے۔ راجا محمد ایوب انیس سو اٹھاسی میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اور اسی برس ہونے والے عام انتخابات میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور اپنے مدمقابل نواز شریف کو شکست دی جو قومی اسمبلی کی چار نشستوں پر امیدوار تھے۔

    درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی وضع کرنا ہو گی،قریشی

    ان انتخابات میں کامیابی کے بعد یوسف رضا گیلانی ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ کے رکن بننے اور اس مرتبہ انہیں بینظیر بھٹو کی کابینہ میں سیاحت اور ہاؤسنگ و تعمیرات کی وزارت ملی۔ سیاسی کیرئر کے دوران یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں نیب نے ریفرنس دائر کیا اور راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت نے ستمبر سنہ دو ہزار چار میں یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تین سو ملازمین غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کے الزام میں دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی تاہم سنہ دو ہزار چھ میں یوسف رضا گیلانی کو عدالتی حکم پر رہائی مل گئی ۔

    یوسف رضا گیلانی نے اڈیالہ جیل میں اسیری کے دوران اپنی یاداشتوں پر مبنی پر ایک کتاب’چاہ یوسف سے صدا‘ بھی لکھی۔

    حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے،چودھری پرویزالٰہی

  • اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ ہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی ، فواد چودھری

    اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ ہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی ، فواد چودھری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ ہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی۔

    باغی ٹی وی : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس کے بعد گورنر ہاؤس بھی جائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

    آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہی : فواد چوہدری

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں لیکن نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔

    بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ میں مزید 2 ارب روپے کے اضافہ کی منظوری

    قبل ازیں وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ سب سے زیادہ مشکل میں تنخواہ دار طبقہ ہے جن کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جاتیں، آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے، نوازشریف کا مسئلہ مہنگائی سے جڑا ہوا ہے، 1947 سے 2008 تک 6 ہزار ٹریلین کا قرضہ لیا گیا، جب کہ 2008 سے 2018 تک 23 ٹریلین قرضہ لیا گیا، پی ٹی آئی کی حکومت 32 ارب ڈالر قرضہ واپس کرچکی ہے، نوازشریف لندن کی سب سے مہنگی پراپرٹی میں بیٹھے ہوئے ہیں، لندن میں آصف زرداری ہوٹل کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ لے کر رہتے ہیں۔

    سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ان کے مارچ کا شور پہلے دن سے سنتے آرہے ہیں، آئندہ عام انتخابات 1100 سیٹوں پر ہوں گے، اور پی ٹی آئی کے علاوہ ان سیٹوں پر کوئی جماعت امیدوار کھڑے نہیں کر سکتی، الیکشن آنے دیں میدان بھی ہوگا گھوڑا بھی ہوگا اور ہم بتائیں گے الیکشن کیسے لڑے جاتے ہیں، آئندہ 5 سال بھی تحریک انصاف کے ہی ہوں گے-

  • طالبان کا تعلیم کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین پرکالی مرچ کا اسپرے

    طالبان کا تعلیم کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین پرکالی مرچ کا اسپرے

    کابل:تعلیم کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین نے بتایا کہ ایک گروپ پر طالبان نے کالی مرچ کا اسپرے فائر کیا-

    باغی ٹی وی :غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق افغانستان میں تین مظاہرین نے کہا ہے کہ طالبان فورسز نے کابل میں کام اور تعلیم کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین کے ایک گروپ پر کالی مرچ کا اسپرے فائر کیا۔

    رواں برس مارچ سے لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے،ذبیح اللہ مجاہد

    رپورٹ کے مطابق کابل یونیورسٹی کے سامنے تقریباً 20 خواتین جمع ہوئیں، جو ’مساوات اور انصاف‘ کے نعرے لگا رہی تھیں اور بینرز اٹھائے ہوئے تھیں جن پر ’خواتین کے حقوق، انسانی حقوق‘ لکھا ہوا تھا تین خواتین مظاہرین نے اے ایف پی کو بتایا کہ احتجاج کو بعد میں طالبان نے منتشر کر دیا جو کئی گاڑیوں میں وقوعہ پر پہنچے تھے۔

    مظاہرے میں شریک ایک نے کہا کہ جب ہم کابل یونیورسٹی کے قریب تھے، طالبان کی 3 گاڑیاں آئیں اور ایک گاڑی کے جنگجوؤں نے ہم پر کالی مرچ کااسپرے استعمال کیا میری دائیں آنکھ جلنے لگی، میں نے ان میں سے ایک سے کہا ’تم شرم کرو‘ اور پھر اس نے اپنی بندوق کی نوک میری طرف کردی۔

    دو دیگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک خاتون کو اسپرے کے کی وجہ سے آنکھوں اور چہرے پر الرجی سے ہسپتال جانا پڑا جبکہ اے ایف پی کے ایک نمائندے نے ایک جنگجو کو ایک ایسے شخص کا موبائل فون ضبط کرتے دیکھا جو مظاہرے کی فلم بندی کر رہا تھا۔

    ادھر امارات اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس مارچ سے ملک بھر میں لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں افغانستان کے نئے سال کا آغاز 21 مارچ سے ہوتا ہے اور رواں برس نئے سال کی شروعات سےلڑکیوں اور خواتین کےلیے اسکول کالجز کھول دیئے جائیں گے تاہم مخلوط تعلیم کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ہم لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں تاہم مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور علیحدہ عمارتوں کے انتظامات سمیت نصاب میں تبدیلی کے باعث لڑکیوں کے اسکول کھولنے میں کچھ وقت لگا۔

    طالبان نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سینکڑوں ارکان کو برطرف کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خواتین کو حکومت میں شامل کرنے اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر طالبان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا اقوام متحدہ کےجنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نےمیڈیا سے گفتگو میں طالبان حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میں خاص طور پر افغان خواتین اور لڑکیوں سے متعلق کیے گئے وعدے پورا ہوتے نہ دیکھ کر گھبرا گیا ہوں۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے طالبان سے خواتین اور لڑکیوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی انسانی حقوق اور قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور جب تک وعدے پورے نہیں ہوتے طالبان سے مطالبے جاری رکھیں گے۔

    برطانوی الزامات بہت زیادہ 007 ٹائپ فلمیں دیکھنے کا نتیجہ ہیں ،چین

    انتونیو گوتریس نے خبردار کیا تھا کہ 2001 سے 30 لاکھ لڑکیوں نے اسکول میں داخلہ لیا ہے جن کے خواب طالبان کی وعدہ خلافی کے باعث ادھورے رہ جانے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ افغان معیشت میں بھی خواتین کا نمایاں کردار ہے جن کے بغیر معیشت کی بحالی ناممکن ہے۔

    اقوام متحدہ کے سربراہ نے عالمی قوتوں سے اپیل کی تھی کہ افغانستان کو معاشی تباہی سے بچانے کے لیے مزید رقم عطیہ کریں کیوں کہ تاحال افغانستان کے بیرون ملک مقیم ملکی اثاثے منجمد اور ترقیاتی امداد معطل ہیں۔

    بھارت میں انتہا پسند ہندو وکیلوں کا اذان پر پابندی کا مطالبہ

  • پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

    پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

    پاکستان میں جمہوریہ قازقستان کے سفیر مسٹر یرژان کِسٹافن نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی و: آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف نے امید ظاہر کی کہ قازقستان میں امن و امان کی صورتحال جلد بحال ہو جائے گی۔

    سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے، چیف آف آرمی سٹاف نے وہاں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلص بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    سی او اے ایس نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

    درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی وضع کرنا ہو گی،قریشی

    دوسری جانب پاکستان میں موجود قازقستان کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے،چودھری پرویزالٰہی

    قبل ازیں ‏وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد(ISSI) اور انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (IRS) کے محققین کا اجلاس ہوازیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج اس بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی منظر نامے میں خارجہ پالیسی کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں، تھنک ٹینکس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ہمیں خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے عالمی سطح کی تحقیق کو منظرعام پر لانا ہوگا پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔آج بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال ہماری خصوصی توجہ کی متقاضی ہے۔موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا، پاکستان، نے ناقابل تردید شواہد پر مبنی "ڈوزیر "کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی قابض افواج کے مظالم کی جانب مبذول کروائی،

    تربیلا ڈیم،سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی مخدوش معاشی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی ،ہماری اہم سفارتی کامیابی ہے، تیزی سے بدلتے ہوئے، عالمی منظر نامے میں ہمیں،درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔ہم اپنے تحقیقی اداروں کو مزید فعال بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں اور وسائل بروئے کار لانے کیلئے پر عزم ہیں۔

    تبدیلی کا جھانسا دے کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔ حمزہ شہباز

  • سیکیورٹی کیوں نہیں دی،شہزادہ ہیری برطانوی حکومت کیخلاف عدالت پہنچ گئے

    سیکیورٹی کیوں نہیں دی،شہزادہ ہیری برطانوی حکومت کیخلاف عدالت پہنچ گئے

    برطانیہ: شاہی خاندان کو چھوڑ کر امریکہ منتقل ہونے والے شہزادہ ہیری نے برطانوی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پرعدالت سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی :برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری برطانوی حکومت کی طرف سے سیکورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف عدالت پہنچ گئے شہزادہ ہیری نے سیکورٹی کے اخراجات خود ادا کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن اس کے باوجود برطانوی حکومت نے سیکورٹی فراہم کرنے سے انکارکردیا۔

    رواں برس مارچ سے لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے،ذبیح اللہ مجاہد

    شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ امریکا سے اپنے آبائی ملک انگلینڈ جانا چاہتے ہیں لیکن ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے شہزادہ ہیری کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ہیری اپنے سکیورٹی انتظامات کے اخراجات خود اٹھا نا چاہتے ہیں امریکا میں شہزادہ کی نجی سکیورٹی ٹیم کے پاس بیرون ملک مناسب دائرہ اختیار نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس برطانیہ کی انٹیلی جنس معلومات تک رسائی ہے۔

    بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے

    نمائندے کے مطابق ایک عدالتی نظرثانی کا دعویٰ ستمبر میں دائر کیا گیا تھا تاکہ برطانوی حکومت کے سکیورٹی کے طریقہ کار کے پیچھے فیصلہ سازی کو چیلنج کیا جا سکے جولائی میں برطانیہ کے ایک مختصر دورے کے دوران ہیری کی سکیورٹی پر پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے سمجھوتہ کیا گیا جس کی وجہ سے ایک پروگرام سے نکلتے وقت کئی فوٹوگرافرز نے ان کا تعاقب کیا تھا تاہم اب سکیورٹی کے بغیر شہزادہ ہیری اور ان کے اہل خانہ برطانیہ نہیں جاسکتے۔

    یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانےکا واقعہ دہشتگردی ہے:امریکی صدر

    دوسری جانب برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ شہزادہ کی سکیورٹی سخت دوسری جانب برطانوی حکومت کا موقف ہے کہ شہزادہ ہیری کی سکیورٹی سخت اور مناسب ہے تاہم شہزادہ ہیری کی سیکورٹی کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری شاہی خاندان چھوڑکرامریکا منتقل ہوگئے ہیں شہزادہ ہیری 2020 میں شاہی فرائض سے دستبردار ہوگئے تھے اوراس کے بعد سے انہیں پولیس سیکورٹی نہیں دی گئی ہے۔

    نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد،عدالت کا ٹینس اسٹار کو ڈی پورٹ کرنے…

  • سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

    سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

    سیالکوٹ: پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی بیوہ کے لئے سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے پاکستان سے امداد بھجوائی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری میں غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا جسے توہین مذہب کے نام پر فیکٹری ورکرز کے ہجوم نے ہلاک کیا تھا کی بیوہ کے بینک اکاؤنٹ میں 0.1 ملین ڈالر منتقل کیے ہیں-

    سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

    علاوہ ازیں پریانتھا کی فیکٹری کی جانب سے بھی ان کی تنخواہ 1667 یو ایس ڈالر بھی اس کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔


    دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار 79 ملزمان کا مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 31 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا گوجرانوالہ کی انسداددہشت گردی عدالت میں پریانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے 79 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

    یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

    پولیس نے عدالت کو بتایا 7ملزمان کو پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، آج پیش کئےگئے79 ملزمان میں ایک اورملزم کی گرفتاری ہوئی ہے عدالت نے تمام 79 ملزمان کا مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا اور تمام ملزمان کو 31 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    یاد رہے پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے ابتدائی چالان میں 85ملزمان کونامزد کیا تھا جبکہ 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے تھے ، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

    صفائی ستھرائی کے لیے جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پولیس رپورٹ

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھاانسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے پریانتھا کمارا پر جب فیکٹری ملازمین نے حملہ کیا تو پروڈکشن منیجر نے انہیں چھت پر چڑھا کر دروازہ بند کردیا،تاہم 20 سے 25 مشتعل افراد دروازہ توڑ کر اوپر آگئے اور پریانتھا پر حملہ کردیا، اس موقع پرپروڈکشن منیجر درخواست کرتا رہا کہ پریانتھا نےکچھ کیا ہے تو انہیں پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔تاہم ہجوم نے ایک نہ سنی اور الٹا پروڈکشن منیجر کو زدوکوب کیا۔

    مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان:وزیراعظم عمران خان ہمیں‌ انصاف چاہیے

    فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہرچوک پرلےگئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

    پریانتھا کمارا کے بھائی کمالا سری نتاشا کمارا کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں، انہیں پاکستان پسند ہے اور اب بھی ان کے پاکستان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ایسا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

    کمالا سری نتاشا کمارا نے کہا تھا کہ ان کے گھر والے اب تک ہونے والی تحقیقات سے مطمئن ہیں، پاکستانی حکومت کی تحقیقات درست سمت میں ہیں، وزیر اعظم سنجیدگی سے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان حکومت سے گزارش ہے کہ بھائی کے بچوں کیلئے کچھ کرے انہوں نے کہا تھا کہ ان کا بھائی ہنس مکھ ، انجینئر اور فیملی میں سب سے چھوٹا تھا، وہ ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتا تھا ، اس نے کبھی پاکستان سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی۔

    پریانتھا کمارا کے بھائی کا کہنا تھا کہ ان کا ایک بھائی کراچی میں ملازمت کرتا ہے اور وہ ابھی بھی کراچی میں موجود ہے، ہمیں پاکستان پسند ہے، ایسا واقعہ کہیں بھی ہوسکتا ہے پاکستان کے بارے میں ہمارے خیالات اب بھی اچھے ہیں۔ وہ خود بھی فیصل آباد میں ملازمت کرتے تھے، پاکستانی لوگ بہت ملنسار ہیں، وہ بہت سے ممالک میں رہے، ہر جگہ اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں، پاکستانی حکومت ایسے اقدامات کرے کہ مزید ایسے واقعات نہ ہوں۔

    قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت

  • رواں برس مارچ سے لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے،ذبیح اللہ مجاہد

    رواں برس مارچ سے لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے،ذبیح اللہ مجاہد

    امارات اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس مارچ سے ملک بھر میں لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ’’ اے پی ‘‘ کو انٹرویو میں بتایا کہ لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں افغانستان کے نئے سال کا آغاز 21 مارچ سے ہوتا ہے اور رواں برس نئے سال کی شروعات سےلڑکیوں اور خواتین کےلیے اسکول کالجز کھول دیئے جائیں گے تاہم مخلوط تعلیم کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

    ترجمان طالبان نے کہا کہ ہم لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں تاہم مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور علیحدہ عمارتوں کے انتظامات سمیت نصاب میں تبدیلی کے باعث لڑکیوں کے اسکول کھولنے میں کچھ وقت لگا۔

    طالبان نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سینکڑوں ارکان کو برطرف کردیا

    عالمی قوتوں نے افغانستان کے منجمد فنڈز کی بحالی کے لیے طالبان حکومت پر لڑکیوں کے اسکول کھولنے، خواتین کو ملازمتوں پر آنے کی اجازت دینے اور کابینہ میں تمام طبقات کی شمولیت کے لیے دباؤ میں اضافہ کیا ہے طالبان نے بھی عالمی قوتوں سے لڑکیوں کے اسکول کھولنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اس کے انتظامات کے لیے وقت مانگا تھا البتہ اب تک خواتین کی ملازمتوں میں واپسی اور تمام طبقات پر مشتمل قومی حکومت پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔

    افغانستان میں سخت انسانی بحران ہے:امریکا افغان اثاثوں کی بحالی پرعمل کرے:افغان…

    واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 7 جماعت سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد تھی تاہم کچھ صوبوں میں پرائمری اسکول کھلے ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں طالبان حکومت نے عوامی شکایات پرغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 2 ہزار 840 ارکان کو برطرف کردیا ہے شفافیت کوبرقراررکھنے کے لیے طالبان حکومت نے ایسے 2 ہزار 840 ارکان کو برطرف کردیا ہے جو اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث امارت اسلامیہ کی بدنامی کا باعث بن رہے تھے۔

    اسرائیل کا افغان مہاجرین کے لیے 5 لاکھ ڈالرمدد کا اعلان

    طالبان حکومت کے وزیر لطیف اللہ حکیمی نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ عوامی شکایات اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے بعد ان ارکان کےخلاف شفاف جانچ پڑتال کی گئی مکمل تحقیقات کے بعد 2 ہزار 480 ارکان کو برطرف کیا گیا یہ لوگ کرپشن، منشیات کی اسمگلنگ اور لوگوں کی نجی زندگیوں میں مد اخلت کرنے میں ملوث تھے اور بعض داعش کے ساتھ بھی منسلک تھےیہ افراد اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث اماراتِ اسلامی کی بدنامی کا باعث بن رہے تھے تنظیم میں تطہیر کا عمل جارہے گا تاکہ مستقبل میں ایک شفاف عوام دوست پولیس اور فوج بنائی جاسکے۔

    اگرمالی امداد نہ دی گئی توافغانستان میں لوگ بھوک و افلاس سے مرجائیں گے،اقوام متحدہ

  • حزب اختلاف بزدلوں کا گروہ ہےجتنی مرضی کوشش کریں کچھ نہیں ہونے والا ،شیخ رشید

    حزب اختلاف بزدلوں کا گروہ ہےجتنی مرضی کوشش کریں کچھ نہیں ہونے والا ،شیخ رشید

    راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری سیاست لوگوں کی فلاح کے لیے ہے نقصان پہنچانے کیلئے نہیں –

    باغی ٹی وی : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریر آپ کر سکتے ہیں کر لیں لیکن ناکامی آپ کا مقدر ہے اور سیاست میں چاروں شریف مائنس ہیں اب ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا اگر میں مری نہ جاتا تو 23 کی بجائے 40 لوگ مر جاتے۔

    میں عمران خان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہوں،شہباز شریف، مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم سے حساب لیں…

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ حزب اختلاف جتنی مرضی کوشش کریں کچھ نہیں ہونے والا اور یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسہ بنانے کے لیے سیاست کرتے ہیں لیکن ان کے نصیب میں پیسے نہیں ہیں ہماری سیاست لوگوں کی فلاح کے لیے ہے نقصان پہنچانے کیلئے نہیں اور شہباز شریف عمران خان کے لیے ڈراؤنا نہیں بلکہ سہانا خواب ہیں۔

    غزنی خیل میں پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا 3 مہینے حکومت کے لیے بہت اہم ہیں اور ان ہاؤس تبدیلی ایک خواب ہے عمران خان ہی پی ٹی آئی کا لیڈر ہے اور وہی رہے گاجبکہ عمران خان کےعلاوہ باقی سب ہلکی پھلکی موسیقی ہیں بیوروکریسی طاقتور نہیں بلکہ ہمارےان سے اچھےتعلقات ہیں بیماری کا ڈرامہ کرنےوالےحقیقت میں بیمار ہو جاتے ہیں جبکہ میں نے دنیا میں ایسا سیاستدان نہیں دیکھا جو حکومت گرانے سے زیادہ لندن بھا گنے پر محنت کرتے ہیں۔

    کورونا وبا:پاکستان میں 4 ہزار 27 دنیا بھر میں 24لاکھ 4ہزار سے زائد کیسزرپورٹ

    انہوں نے کہا کہ باتیں کرنے والے سارے چھانگا منگا کی پیدوار ہیں اور کوئی ٹف ٹائم دیتی نظر نہیں آ رہی۔ 23 مارچ کی پریڈ میں آپ کے جلسے سے زیادہ لوگ ہوں گے۔

    واضح رہےکہ پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بارپھراضافے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئےمسلم لیگ (ن) کےصدر اورپارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ساڑھےتین سال صرف مہنگائی میں اضافہ کیا ہے، پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

    یف بی آر کی پی او ایس کےتحت پہلی قرعہ اندازی،انعام جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایف…

    اپوزیشن لیڈر نے کہا تھا کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں۔ عمران خان اور حکومت نےعوام کے ساتھ بہت بڑاظلم کیا، غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں، پی ڈیم ایم کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے ہے۔

    منی بجٹ نافذ،ویجیٹیبل گھی،دودھ، انڈے، گوشت، نمک،سونا،چاندی اور گاڑیوں سمیت 150…

  • انسٹا گرام کا اپنی اسٹوریز کا نیا فیچر متعارف کروانے پر کام شروع

    انسٹا گرام کا اپنی اسٹوریز کا نیا فیچر متعارف کروانے پر کام شروع

    میٹا کی زیر ملکیت کمپنی ویڈیو اور تصاویر شیئرنگ ایپ انسٹا گرام نے نئے فیچر پر کام شروع کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام اپنی اسٹوریز کو ایپ میں عمودی اسکرولنگ کے لیے از سر نو ڈیزائن کر رہی ہے اس وقت انسٹا گرام اسٹوریز کو دیکھنے کے لیفٹ سوئپ کرنا پرتا ہے اور ایک اسٹوری سے دوسری پر جانے کے لیے بائیں طرف اور مختلف پوسٹ دیکھنے کے لیے دائیں طرف ٹیپ کرنا پڑتا ہے تاہم کمپنی اب ایک نئے فیچر کی آزمائش کرنے جا رہی ہے جس کی مدد سے صارفین اسٹوریز میں عمودی اسکرولنگ کر سکیں گے۔

    صارفین کی فرمائش پر واٹس ایپ نے وائس میسجز کے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا

    رپورٹ کے مطابق ترکی اور برازیل میں انسٹا گرام کے کچھ صارفین کو انسٹا گرام پر اسٹوریز کی عمودی اسکرولنگ کرنے والے فیچر کی اپ ڈیٹس مل چکی ہیں۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ انسٹا گرام کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کی کوشش دکھائی دیتا ہے کیوںکہ اس میں پہلے سے ہی عمودی اسکرولنگ کا فیچر موجود ہے اس فیچر کی بدولت انسٹا گرام میں اسٹیٹک کانٹینٹ کی نسبت اسٹوریز میں ویڈیوز پر زیادہ فوکس ہوجائے گا۔

    کمپیوٹرکی تخلیق ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسرموسیقار بننے کے لئے تیار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی انسٹا گرام نے اسٹوریز میں ویڈیوز کا دورانیہ 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کرنے کی آزمائش کی تھی۔ جس کی مدد سے صارفین ایک منٹ کی ویڈیو کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے بجائے ایک ہی حصے میں اپ لوڈ کرنے کے اہل ہوسکیں گے۔

    4,500 سال پہلے گھوڑوں کی بجائے جنگی گدھوں سے کام لیا جاتا تھا