Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد،عدالت کا ٹینس اسٹار کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

    نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد،عدالت کا ٹینس اسٹار کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

    کنبیرا: آسٹریلوی عدالت نے نواک جوکووچ کے ویزا منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی آسٹریلیا سے بے دخلی کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی میلبورن میں تین رکنی فیڈرل کورٹ ٹربیونل نے سماعت کے بعد نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی، ویزا کینسل ہونے کے بعد اب جوکووچ آسٹریلیا میں مزید قیام نہیں کرسکیں گے۔

    پی ایس ایل سیزن سات،ہم علی ظفر کو دیکھنا چاہتے ہیں،مداحوں کا پیغام

    جوکووچ کل سے شروع ہونے والی آسٹریلین اوپن سے بھی باہر ہوگئے، اپیل مسترد ہونے کے بعد اب جوکووچ کو پہلی دستیاب فلائٹ سے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

    سربیا کے نوواک جوکووچ بغیر کویڈ ویکسین لگوائے آسٹریلیا پہنچے تھے پہلی بار ان کا ویزہ بارڈر فورس نے منسوخ کیاجس پران کے وکلانےعدالت سےرجوع کیا جس پر عدالت نے ان کا ویزا بحال کیا تھا۔

    لاہور: پی ایس ایل 7 میچز کے انتظامی امور کی پلاننگ شروع

    تین دن بعد آسٹریلیا کے امیگریشن وزیر نے جوکووچ کا ویزہ دوبارہ منسوخ کر دیا جس کے بعد جوکووچ کو بارڈر فورس نے حراست میں لے لیا تھا، اب ملک بدر ہونے تک ٹیسن کے عالمی چیمپئن بدستور حراست میں ہی رہیں گے۔

    پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے،سرفراز احمد

    یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔

    آسٹریلیا نےعالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا،ملک بدر کرنے کی…

    ویزا منسوخی پر آسٹریلین وزیر صحت گریک ہنٹ کا کہنا تھا کہ ویزا منسوخ ہونے پر ملک چھوڑنا ہو گا۔ سربین ٹینس اسٹار، آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا فیصلے آنے کے بعد نواک جوکووچ نے کہا کہ ویزا منسوخی فیصلے سے بے حد مایوسی ہوئی ہے تاہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور روانگی کے سلسلے میں تعاون کروں گا امید ہے کہ ٹینس اور آسٹریلین اوپن میں واپس آؤں گا۔

    ٹیسٹ میچ: بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دے دی

  • تین آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

    تین آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

    نئی دہلی: بھارت کے ایک گاؤں میں تین آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے گاؤں راج ناند میں تین آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور قدرت کے اس عجیب و غریب معجزے کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں بچھڑے کی ناک میں بھی 2 کے بجائے 4 سوراخ ہیں۔

    خاتون کے جگر میں حمل ٹھہر گیا،میڈیکل سائنس کا انتہائی منفرد واقعہ

    عجیب و غریب بچھڑے کی پیدائش نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ بچھڑے کی تیسری آنکھ سر کے بیچ میں ہے علاقےمیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا واقعہ پہلی بار دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ بچھڑے کی ناک اور کٹی ہوئی دم نے بھی لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

    مقامی گاؤں والوں نے بچھڑے کو پھول چڑھانا شروع کر دیئے ہیں جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد گاؤں میں آنے سے مقامی افراد کے چہروں پر بھی خوشی پھیل گئی ہے۔

    سخت سردی میں کھیت میں بے آسرا چھوڑی گئی نوزائیدہ بچی کو…

    قبل ازیں بھارت میں کینسر کے مرض میں مبتلا شخص کے دم توڑنے کے بعد آخری رسومات سے چنفد لمحے پہلے زندہ ہو گیا ریاست گجرات میں ایک عجیب و غریبب واقعہ پیش آیا ہے مردہ شخص شمشان گھاٹ میں عین اُس وقت جی اُٹھا جب لاش کو جلانے کیے لیے ماچس جلائی گئی-

    گاڑیوں بسوں کو دھکا لگاتےتو دیکھا ہوگا اب جہاز کو بھی دھکا لگانے کی ویڈیو وائرل

    کینسرمیں مبتلا ایک ضعیف العمر شخص کواسپتال میں منتقل کیا گیامریض کی حالت بگڑنےپراسے وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا تاہم اہلخانہ وینٹی لیٹرکےاخراجات نہیں اُٹھا پا رہے تھےاہل خانہ نے اپنے مریض کو اسپتال سے لے جانے کی ضد کی مریض کو جیسے ہی وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا سانسیں بند ہوگئیں جس پر اہل خانہ مردہ سمجھ کر شمشان گھاٹ لے گئے۔

    مردہ شخص آخری رسومات سے چند لمحے پہلے زندہ ہو گیا

    شمشان گھاٹ میں مردے نے آنکھیں کھول دیں فوی طور پر ایمبولینس کو بلایا گیا اور پی آر سی کی گئی جس سے مریض مکمل طور پر جی اُٹھا جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے اسپتال کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا-

    پاکستان ٹوئٹر پینل پر”شلوار” ٹاپ ٹرینڈ،صارفین کا شدید غم وغصے کا اظہار

  • طالبان نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سینکڑوں ارکان کو برطرف کردیا

    طالبان نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سینکڑوں ارکان کو برطرف کردیا

    کابل: طالبان حکومت نے عوامی شکایات پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 2 ہزار 840 ارکان کو برطرف کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے طالبان حکومت نے ایسے 2 ہزار 840 ارکان کو برطرف کردیا ہے جو اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث امارت اسلامیہ کی بدنامی کا باعث بن رہے تھے۔

    افغانستان میں سخت انسانی بحران ہے:امریکا افغان اثاثوں کی بحالی پرعمل کرے:افغان…

    طالبان حکومت کے وزیر لطیف اللہ حکیمی نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ عوامی شکایات اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے بعد ان ارکان کےخلاف شفاف جانچ پڑتال کی گئی مکمل تحقیقات کے بعد 2 ہزار 480 ارکان کو برطرف کیا گیا یہ لوگ کرپشن، منشیات کی اسمگلنگ اور لوگوں کی نجی زندگیوں میں مد اخلت کرنے میں ملوث تھے اور بعض داعش کے ساتھ بھی منسلک تھے۔

    اسرائیل کا افغان مہاجرین کے لیے 5 لاکھ ڈالرمدد کا اعلان

    لطیف اللہ حکیمی نے مزید بتایا کہ یہ افراد اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث اماراتِ اسلامی کی بدنامی کا باعث بن رہے تھے تنظیم میں تطہیر کا عمل جارہے گا تاکہ مستقبل میں ایک شفاف عوام دوست پولیس اور فوج بنائی جاسکے۔

    اگرمالی امداد نہ دی گئی توافغانستان میں لوگ بھوک و افلاس سے مرجائیں گے،اقوام متحدہ

    دوسری جانب طالبان حکومت نے جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکا میں منجمد افغان فنڈز کی فوری بحالی کے مطالبے پر توجہ دے ترجمان طالبان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطالبے کو پورا کرتےہوئےامریکا انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے منجمد افغان فنڈز کو فوری طور پر بحال کرے۔

    عالمی برادری کسی سیاسی تعصب کے بغیر افغان عوام کی مدد کرے،ملا عبدالغنی برادر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذبیح اللہ مجاہد نے مزید لکھا کہ امریکا کو عالمی آواز کا مثبت جواب دینا چاہیے اور افغانستان کے فنڈز جاری کردینے چاہیئے تا کہ انسانی بحران کے شکار ملک اپنے عوام کو سہولیات اور آسانی فراہم کرسکے۔

    افغانستان کی حکومت کو کیسے قانونی حیثیت دی جا سکتی؟ اشرف غنی کا مشورہ

    ترجمان طالبان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں رونما ہونے والے ڈراؤنے خواب کو روکنے کے لیے منجمد فنڈز بحالی میں پہل کرے۔

    کامیاب مذاکرات کےباوجودطالبان حکومت کوباضابطہ طورپرتسلیم کرنےکا کوئی ارادہ نہیں،…

  • غزنی خیل میں پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

    غزنی خیل میں پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

    پشاور: غزنی خیل میں پولیس کی کارروائی ،انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشت گرد کی شناخت عبدالرؤف ساکن شیری خیل کے نام سے ہوئی ہے۔

    پشاور: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ،2 زخمی

    پولیس ذرائع کے مطابق غزنی خیل کے علاقے میں بھی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مارا گیا، جو متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔

    دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ لکی مروت میں ہی فرنٹیئر کور(ایف سی) بلوچستان کے اہلکار کو اغواء کے بعد شہید کر دیا گیا، ایف سی بلوچستان کا اہلکار رفیع اللہ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، کہ اسے نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرلیا گیا، اور بعد میں اس کی لاش کرموخیل پہاڑ کے قریب سے ملی۔

    جمرود: سیکیورٹی اہلکار نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی

    واقعے کے بعد فورسز نے آپریشن شروع کردیا ہے، اور تحقیقات کی جارہی ہیں کہ واقعے میں کون سے عناصر ملوث ہیں۔

    قبل ازیں جمرود لیویز سینٹر میں سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی خیبرایجنسی کے شہر جمرود کے لیویز سینٹر میں ایک سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کردیا، دونوں زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا، تاہم دونوں زخمی جانبر نہ ہوسکے فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں-

    بنوں میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

  • میں عمران خان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہوں،شہباز شریف، مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم سے حساب لیں گے،بلاول بھٹو

    میں عمران خان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہوں،شہباز شریف، مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم سے حساب لیں گے،بلاول بھٹو

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہوں۔

    باغی ٹی وی :پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھراضافے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئےمسلم لیگ (ن) کےصدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ساڑھےتین سال صرف مہنگائی میں اضافہ کیا ہے، پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

    منی بجٹ نافذ،ویجیٹیبل گھی،دودھ، انڈے، گوشت، نمک،سونا،چاندی اور گاڑیوں سمیت 150 اشیاء مزید مہنگی

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی اور ظالمانہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے، ملکی تاریخ کی سب سے زيادہ مہنگائی اس وقت ہے، یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں۔ عمران خان اور حکومت نےعوام کے ساتھ بہت بڑاظلم کیا، غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں، پی ڈیم ایم کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے ہے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فی لیٹر پیٹرول پر 3 روپے اضافے پر حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔

    جماعت اسلامی کا بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے خلاف آج شاہراہ فیصل پر تاریخی مارچ کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد اضافے کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ درحقیقت عوام کا معاشی قتل ہے گیس اور بجلی کے بعد اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے، ریاستِ مدینہ کا دعویٰ کرنے والے حکمران کو خبر ہو کہ قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست عوام پر پڑیں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور اب پاکستان سے متعلق تمام فیصلے بیرون ملک میں ہورہے ہیں پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور اب پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کو اسی مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کے لیے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہیے تو عمران خان کی حکومت سے نجات ضروری ہے جس کے لیے عوام 27 فروری کو اسلام آباد کے لیے نکلیں گے اور مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم سے حساب لیں گے۔

    ایف بی آر کی پی او ایس کےتحت پہلی قرعہ اندازی،انعام جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایف بی آر افسران بھی…

  • کمپیوٹرکی تخلیق ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسرموسیقار بننے کے لئے تیار

    کمپیوٹرکی تخلیق ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسرموسیقار بننے کے لئے تیار

    جنوبی کوریا کی سوشل میڈیا انفلوئنسر ’ریح کیم‘ اب موسیقیار بھی بنے گی-

    باغی ٹی وی : ریح کیم کو مشہورِ زمانہ کمپنی ’ایل جی الیکٹرونکس‘ نے جنوبی کوریا کے ایک مقامی سافٹ ویئر ہاؤس سے تخلیق کروایا ہے اور یہ پچھلے ایک سال سے انسٹاگرام کے ذریعے اس کمپنی کی مختلف مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کر رہی ہے۔

    اڑن کار کی دبئی میں کامیاب آزمائشی پرواز

    انسٹاگرام پر اس خوبصورت سوشل میڈیا اسٹار کے 15,000سے زیادہ فالوورز ہیں لیکن حقیقت میں اس کا کوئی وجود نہیں بلکہ اسے کمپیوٹر پر تخلیق کیا گیا ہےاسی بناء پر یہ ’ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسرز‘ میں شمار ہوتی ہے۔

    چاند کی سطح پر پانی کے شواہد دریافت

    گزشتہ برس امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقدہ عالمی نمائش ’سی ای ایس 2021‘ کے موقع پر ریح کیم نے ایک خصوصی خطاب بھی کیا تھا جسے سننےوالوں بہت پسند بھی کیا تھاحال ہی میں ایل جی الیکٹرونکس نے سیول کی ایک تفریحی کمپنی ’مسٹک اسٹوری‘ سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ریح کیم کو نئی دھنیں تخلیق کرنے کے قابل بھی بنایا جائے گا۔

    کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر’ڈیئر 8 آر‘

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک میں ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا رجحان بڑھتا جارہا ہے کیونکہ مشہور شخصیات کی خدمات حاصل کرنے کے مقابلے میں یہ بہت کم خرچ رہتے ہیں یہ کمپنی کی کسی بھی تشہیری مہم میں اعتراض کیے بغیر کام کرلیتے ہیںامریکی مارکیٹ ریسرچ کمپنی’انسائیڈر انٹیلی جنس‘ کے مطابق 2019 میں ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی عالمی مارکیٹ کا حجم 8 ارب ڈالر تھا جو 2021 کے اختتام تک بڑھ کر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گیا 2020 میں عالمی وبا سے ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور امید ہے کہ آنے والے برسوں میں بھی یہ رجحان برقرار رہے گا۔

    امریکا: میڈیکل سائنس کی دنیا میں پاکستانی ڈاکٹر کا شاندار کارنامہ،انسان میں خنزیر…

  • مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے پر تنقید کی زد میں

    مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے پر تنقید کی زد میں

    اداکارہ مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شئیر کی جس میں اداکارہ کو باتھ روم میں امریکی گلوکار گویون کے گانے (Heartbreak Anniversary) پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے مہوش حیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی-

    مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پرصارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہے-

    آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

    ثمرا اسحاق نامی اصارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ لگتا ہے پانی ختم ہوگیا اور موٹر چلانے میں دیر ہوگئی۔ مہوش نے لکھا کہ امیر لوگ بھی باتھ روم میں ڈانس کرتے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیا بکواس ہے اور آخر آپ کیا ظاہر کرنا چاہ رہی ہیں؟۔‘

    جبکہ پاکستانی فنکاروں نے مہوش حیات کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا علیزے شاہ نے ویڈیو پر دل والے ایموجی بھیج کر اپنی پسندگی کا اظہار کیا اداکارہ متھیرا نے مہوش حیات کو ’سویگ بےبی گرل‘ قرار دیا اداکار احمد علی بٹ نے ویڈیو پر ’باتھ روم سنگر اور ڈانسر‘ لکھا۔

    حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کےبارے میں یہ قیاس آریاں کی جارہی ہیں کہ وہ جلد ہی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مارول اسٹوڈیوز کی نئی ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ کا حصّہ بننے جارہی ہیں تاہم، اداکارہ مہوش حیات نے ابھی تک آنے والی ویب سیریز میں اپنی کاسٹنگ کے حوالے سے خبروں کی تصدیق نہیں کی۔

    عدالت نے صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

    یاد رہے کہ ابھی کچھ عرصہ پہلےاداکار فواد خان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ وہ ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں فواد خان کے علاوہ مبینہ طور پر سینئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی اس سیریز کا حصّہ ہیں کیونکہ وہ گزشتہ سال تھائی لینڈ میں ایک ’ہالی ووڈ سیریز‘ کی شوٹنگ کروارہی تھیں ثمینہ احمد کے بارے میں یہ خبر اُن کے شوہر، اداکار منظر صہبائی نے دی تھی۔

    میک اپ کم کرنے کا مشورے پر جنت مرزا کا ایمن خان کیلئے خاموش پیغام

    خبریں ہیں کہ معروف بھارتی ہدایتکار واداکار فرحان اختر بھی اس سیریز کی شوٹنگ کے سلسلے میں بینکاک میں موجود تھے جبکہ دو بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے والی مشہور پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے سیریز ’مِس ماروول‘ کے ان چار ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں جن کا باضابطہ طور پر اعلان گزشتہ سال مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے کیا تھا۔

    خیال رہے کہ ماروول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی پہلی مسلم ویمن سپر ہیرو سیریز ’مِس ماروول‘ میں کمالہ خان کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔

    ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

  • 4,500 سال پہلے گھوڑوں کی بجائے جنگی گدھوں سے کام لیا جاتا تھا

    4,500 سال پہلے گھوڑوں کی بجائے جنگی گدھوں سے کام لیا جاتا تھا

    ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک عالمی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ تقریباً 4,500 سال پہلے تیسری صدی قبل مسیح کے اواخر میں میسوپوٹیمیا موجودہ جنوبی عراق اور شمالی شام میں جنگی مقاصد کےلیے پالتو گدھوں اور جنگلی خچروں کے ملاپ سے پیدا کئے گئے جانور استعمال ہوتے تھے جنہیں ’جنگی گدھے‘ کہا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : آن لائن ریسرچ جرنل ، کے تازہ شمارے کے مطابق شاید یہ اوّلین مخلوط نسل کے جانور تھے جنہیں انسان نے تیار کیا تھا ان کے بھی 500 سال بعد جنگوں میں گھوڑوں کا استعمال شروع ہوا تھا۔

    ڈائنو سار سے بھی قدیم اور دیوقامت سمندری جانور کےفوسلز دریافت

    میسوپوٹیمیا سے ملنے والی قدیم تختیوں پر بنی علامتی تصاویر، جانوروں کے ڈھانچوں اور دوسری دستاویزات پر تحقیق سے معلوم ہوا کہ انہیں ’کُنگا‘ (Kunga) کہا جاتا تھا اور یہ جنگ میں رتھوں کو کھینچنے میں استعمال کیے جاتے تھے آثارِ قدیمہ کے دوسرے شواہد سے یہ بھی پتا چلا کہ ’کُنگا‘ بہت طاقتور تھے اور تیزی سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

    انڈے سے نکلنے کو تیار ڈائنو سار کا فوسل دریافت

    البتہ، جب ماہرین نے ’کنگا‘ کی ہڈیوں کا تجزیہ کیا تو پریشان ہوگئے کیونکہ یہ جانور جسامت میں قدیم گدھوں اور جنگلی خچروں سے بڑے تھے لیکن گھوڑوں سے چھوٹے تھے اگر یہ گھوڑا، گدھا یا جنگلی خچر نہیں تھا تو پھر ’کُنگا‘ آخر کونسا جانور تھا؟یہ الجھن پچھلے کئی سال سے یونہی چلی آرہی تھی جسےامریکا، فرانس، جرمنی اور چین سے تعلق رکھنے والے ماہرین ایک ٹیم نے جینیاتی تجزیئے سے حل کرلیا ہے۔

    برطانیہ سے 9 فٹ لمبے کنکھجورے کی باقیات دریافت

    تحقیق کی غرض سے انہوں نے آخری شامی خچر کےٹشوز جین کے نمونے حاصل کیے صرف 3 فٹ اونچائی والا یہ خچر آسٹریا کے ایک چڑیا گھر میں رکھاتھا اور 1927 میں یہ مرچکا تھا لیکن اس کا مُردہ جسم پوری احتیاط سے محفوظ کرکے آسٹریا ہی میں رکھ لیا گیا تھا۔

    میسوپوٹیمیا کی قدیم دستاویزات میں ’کُنگا‘ کو بہت قیمتی اور ’انعام میں دیا جانے والا‘ جانور بھی قرار دیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی پیدائش بہت مشکل کام ہوا کرتی تھی اس کےلیے نر جنگلی خچر پکڑے جاتے تھے جن کا ملاپ گدھی سے کروا کر ’کُنگا‘ پیدا کیے جاتے

    اٹلی میں ایک ہی مقام سے 11 ڈائنوسار کا پورا ریوڑ دریافت

    اس کے علاوہ انہوں نے جنوب مشرقی ترکی میں گوئبیکلی تیپ نامی علاقے سے ملنے والے، گیارہ ہزار سال قدیم جنگلی خچر کا جین بھی علیحدہ کیا جو خاصی مکمل حالت میں تھا دونوں جانوروں کے جینوم کا موازنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ جنگلی خچروں کا ارتقاء بہت تیزی سے ہوا اور اس کا جسم چھوٹا ہوتا چلا گیا تاہم جب میسوپوٹیمیا کے ’کُنگا‘ سے ان کا موازنہ کیا گیا تو واضح طور پر معلوم ہوا کہ ’کُنگا‘ اِن دونوں کے ساتھ ساتھ گدھے سے بھی مشابہت رکھتے تھے۔

    رسیوں میں جکڑی سینکڑوں سال پرانی ممی دریافت

    اس تجزیئے کی روشنی میں ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ’کُنگا‘ دراصل جنگلی خچروں اور میسوپوٹیمیا کے مقامی گدھوں کے ملاپ سے تیار کیے جاتے تھے وہ جسامت میں عام گدھوں اور جنگلی خچروں سے بڑے ہونے کے علاوہ طاقتور اور تیز رفتار بھی تھے لیکن مخلوط (ہائبرڈ) ہونے کی وجہ سے وہ اپنی نسل آگے نہیں بڑھا سکتے تھے۔

    زیبرا کی اصل رنگت کیا ہوتی ہے سفید یا سیاہ؟

    میسوپوٹیمیا سے ملنے والے ’کُنگا‘ کے ڈھانچوں میں دانتوں اور ہڈیوں پر کچھ مخصوص نشانات ظاہر کرتے ہیں ان کے پورے جسموں پر زرہ بکتر جیسے خول چڑھائے جاتے تھے جبکہ طاقت اور تیز رفتاری کی غرض سے انہیں مخصوص غذائیں کھلائی جاتی تھیں ان تمام خصوصیات کی بناء پر ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے انہیں ’جنگی گدھے‘ کا نام دے دیا ہے-

    ہیرے کے اندر سے زمین کی ہزاروں کلومیٹر گہرائی میں بننے والا مادہ دریافت

  • ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز

    ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز

    تہران: ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدے پر عمل شروع ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق دونوں ممالک اس بات پر متفق ہوئے کہ جمعہ سے جامع اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان کریں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحیان نے کہا کہ ایران اور چین کا 25 سالہ تعاون معاہدے پر عمل شروع ہوچکا ہے۔

    امریکہ ہمیں‌جنگ کی دھمکیاں‌ دینا بند کردے:ایسی بات ہے تو ہم تیارہیں‌:روس کا جوابی…

    الجزیرہ کے مطابق دورہ چین کے دوران اپنے ہم منصب وینگ یی سے ملاقات کے وقت ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بات کہی انہوں نے کہا کہ دورہ چین کی تیاری میں یہ بات شامل تھی کہ ہم آج کے دن معاہدے پر عملدرآمدگی کی بنیاد رکھ دیں اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ طرفین 25 سالہ جامع اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کا اعلان کریں۔

    ایران پرامریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین کا سخت ردعمل

    معاہدے پر دستخط مارچ 2021 کو تہران میں کیے گئے تھے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معاشی، عسکری، اور سیکورٹی تعاون کو فروغ دیا گیا ہے۔ تاہم یہ بات ذہن نشیں رہے کہ دونوں ممالک امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں جبکہ دوسری جانب دونوں عہدیداران نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی تفصیلات واضح نہیں کی ہیں۔

    جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ،تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پیش

    دورہ چین کے دوران امیر عبدالحیان نے ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کی جانب سے چینی صدر ژی چن پنگ کے نام بھیجے گئے خط کو بھی سُپرد کردیا ہے جس کے بارے میں عبدالحیان نے بتایا کہ ژی چن پنگ کیلئے اس میں ایک ضروری پیغام ہے امیر عبدالحیان نے مندرجات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا لیکن ابراہیم رئیسی کی انتظامیہ کی جانب سے متعدد بیانات کے مطابق اس میں ایشیائی خطے سے متعلق ایرانی خارجی امور میں چین کو ایک خاص اہمیت دی گئی ہے۔

    چین :عالمی تجارتی سرپلس 2021 میں 676.4 بلین ڈالر تک بڑھ گیا

    ایران کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ چین دورے پر پابندیوں کے خاتمے سے متعلق ویانا مذاکرات کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ویانا میں چین اور روس کے نمائندے ایران کے ایٹمی حقوق کی حمایت اور پابندیوں کے خاتمے کے لئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ مغربی فریق بھی حقیقت پسندانہ اور ایک اچھے معاہدے کے حصول کے نکتہ نگاہ کے ساتھ ، ویانا مذکرات میں مطلوبہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے۔

  • کورونا وبا:پاکستان میں 4 ہزار 27 دنیا بھر میں 24لاکھ 4ہزار سے زائد کیسزرپورٹ

    کورونا وبا:پاکستان میں 4 ہزار 27 دنیا بھر میں 24لاکھ 4ہزار سے زائد کیسزرپورٹ

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 4 ہزار 27 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی اجلاس، 17 جنوری سے پابندیاں نافذ


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 147 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 12 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 199، پنجاب میں 4 لاکھ 52 ہزار 261، اسلام آباد میں ایک لاکھ 10 ہزار 963، بلوچستان میں 33 ہزار 699، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 750اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 445 ہو گئی ہے۔

    اسرائیل میں اومی کرون کی نئی قسم سامنے آگئی:یہودیوں پرخوف کے سائے منڈلانے لگے

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 88 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 694، خیبرپختونخوا 5 ہزار 958، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں 24گھنٹے میں دنیا بھر میں 24لاکھ 4ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے جبکہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 5 ہزار 600 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں-

    اٹلی میں 1لاکھ 80ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، ترکی میں 63ہزار، روس میں 27ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، گزشتہ 24 گھنٹے میں فرانس میں 3لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، برطانیہ میں کورونا کے 81ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، بھارت میں کورونا کے 2 لاکھ 68ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے گزشتہ 24 گھنٹے میں امریکا میں 4لاکھ 4ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے-