Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مری میں سیاحوں کا داخلہ غیر معینہ مدت کے لئے بند

    مری میں سیاحوں کا داخلہ غیر معینہ مدت کے لئے بند

    مری میں سیاحوں کا داخلہ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تین روز بعد بھی مری میں معمولاتِ زندگی مکمل بحال نہ ہو سکے جب کہ شہر میں ایک بار پھر برف باری ہوئی ہے حکومت پنجاب کہا کہنا ہے کہ تمام سیاح مری اورگردونواح میں سفرنہ کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    مری میں امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے برفباری سے متاثرہ تمام مرکزی شاہراہیں کھول دی گئیں جب کہ سیاحوں کی بڑی تعداد واپس روانہ ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے مری اور گلیات جانے کیلئے عائد پابندی میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی ہے انہوں نے کہا کہ مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کا اس پابندی پر اطلاق نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے مری اور گلیات جانے کیلئے پابندی کھولنے کا فیصلہ صورتحال کا جائزہ لے کرکیا جائے گا۔

    مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

    جبکہ اپوزیشن نے سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ مری میں پھنسے ہوئے لوگوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں تھا لوگ مرتے رہے مگر 20 گھنٹوں تک کسی نے نہیں پوچھا جب کہ ایک نیروسانحے کے وقت اسلام آباد میں سویا ہوا تھا اور دوسرا نیرو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی آڑ میں دھاندلی کرنے میں مصروف تھا سانحہ انتظامی ناکامی ، مجرمانہ غفلت اور قتلِ عام ہے وزیراعظم نے کہا انتظامیہ تیار نہیں تھی تو آپ کس مرض کی دوا ہیں استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

    سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش…

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ، یہ سیاست سے پہلے انسانیت سیکھیں جب بھی کوئی حادثہ ہوتا ہے توموجودہ حکومت متاثرہ لوگوں کو موردالزام ٹھہرا دیتی ہے مری واقعہ کا جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے نئے پاکستان میں صرف عوام کا خون سستا ہوا ہے باقی ہرچیزمہنگی ہوئی ہے-

    پوپ فرانسس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

  • بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: انہوں نے یہ مطالبہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنا کر ذمہ داران کو سامنے لا یا جائےشہباز شریف نے کہا کہ مری میں پھنسے ہوئے لوگوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں تھا لوگ مرتے رہے مگر 20 گھنٹوں تک کسی نے نہیں پوچھا جب کہ ایک نیروسانحے کے وقت اسلام آباد میں سویا ہوا تھا اور دوسرا نیرو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی آڑ میں دھاندلی کرنے میں مصروف تھا۔

    فارن فنڈنگ کیس : تمام رسیدیں فراہم کرچکےہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا، وزیر اعظم

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ مری میں کوئی انتظام نہیں تھا، ٹریفک پولیس بھی موجود نہیں تھی برف ہٹانےکا کام سی اینڈڈبلیو والوں کا ہے لیکن وہ بھی موجود نہیں تھےانہوں نے ں استفسار کیا کہ مری میں سیاحوں کے لیے کیا انتظامات کیے گئے تھے؟ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے باوجود انتظامات کیوں نہیں کیے گئے تھے؟ اگر رش بے پناہ تھا تو سیاحوں کو جانے سے روکنے کے لیے کیا انتظامات کیے گئے تھے؟

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم یہاں خودنمائی کے لیے نہیں بلکہ اس سانحہ پر بات کرنے آئے ہیں مری میں پہلی بار تو برف نہیں پڑی ہے ایک وزیر محترم نے کہا، شاندار سیاحت چل رہی ہے، لاکھوں گاڑیاں مری جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ ذمہ دار تھی تو آپ استعفیٰ دے کر گھر جائیں، یہ لوگ غفلت کی نیند سو رہے تھے۔

    کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے…

    شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے ملک کی معیشت کو برباد کیا، لوگوں کو خط غربت سے نیچے دھکیل دیا، لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا اور لاکھوں لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں ہمارے زمانے میں ایسے مواقع پرایڈوانس میٹنگز ہوتی تھیں، موجودہ حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 23 لوگوں کا قتل حکومت وقت کے سر پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ مری نا اہلی کا فعل تھا جس کی معافی نہیں ہے۔

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دے کرگھرجائیں ورنہ قوم آپ کوگھسیٹ کرباہر کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صرف گالم گلوچ اوراپوزیشن پر تنقید آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جب کہ حکومت نے سرکاری افسران کی کمیٹی بنا دی ہے۔

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

    دوسری جانب بلاول بھٹو نے کہا کہ جو شخص بھی مشکل میں ہو اس کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ہم مری میں پھنسے ہوئے لوگوں کی وہ مدد نہیں کرسکے جو کرنی چاہیے تھی جب لاکھوں لوگ مری پہنچے تووزیرصاحب نے ویلکم کیا کہ معیشت بہترہو گئی ہے مگر دوسرے ہی دن اسی وزیر صاحب نے کہا کہ اتنے لوگوں کو مری نہیں جانا چاہیے تھا۔

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف میں جلد ملاقات کا امکان

    چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بھی کوئی حادثہ ہوتا ہے توموجودہ حکومت متاثرہ لوگوں کو موردالزام ٹھہرا دیتی ہے مری واقعہ کا جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے نئے پاکستان میں صرف عوام کا خون سستا ہوا ہے باقی ہرچیزمہنگی ہوئی ہےسانحہ مری کے وقت وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کی میٹنگ میں مصروف تھے اور جب معاملہ مینج ہو گیا تو مری کا فضائی دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مری نہیں جا سکتے تھے تو متاثرہ خاندانوں کے پاس ہی چلے جاتے۔

    الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی

  • افغانستان: ننگرہارمیں پھل فروش کےٹھیلےمیں دھماکا،9 بچےجاں بحق اور 4 شدید زخمی

    افغانستان: ننگرہارمیں پھل فروش کےٹھیلےمیں دھماکا،9 بچےجاں بحق اور 4 شدید زخمی

    کابل: افغانستان کے مشرقی علاقے میں زور دار دھماکے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پھل فروش کا ٹھیلا اچانک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ درجن سے زائد بچے ٹھیلے والے سے پھل خرید رہے تھےدھماکے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اور ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں…

    ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا ریڑھی کے زمین میں دبے مارٹر شیل سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    دو دہائیوں سے جاری جنگ کے دوران افغانستان میں مختلف گروپوں نے بارودی سرنگوں کا جال بچھا دیا ہے جب کہ تباہ ہونے سے بچ جانے والے کئی مارٹر شیلز جگہ جگہ زمین تلے دبے ہوئے ہیں ایسی بارودی سرنگوں اور مارٹر شیل کا زیادہ شکار بچے ہوتے ہیں جو انھیں کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگتے ہیں اور حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    گھر کے قریب سےکیوں گزرے؟ ملزمان نے شخص کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    واضح رہے کہ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا ہے پاکستان کو انتہائی مطلوب کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد محمد خراسانی آخر کار اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے دہشت گرد محمد خراسانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ترجمان تھا جس کا اصل نام خالد بلتی تھا دہشت گرد محمد خراسانی میران شاہ میں دہشت ردی کا مرکز چلا رہا تھا تاہم آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا۔

    ایران کی جوابی کارروائی:امریکی فوج کے اعلیٰ افسران پرپابندی لگا دی

    دہشت گردمحمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں میں ملوث تھا، کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کومتحد کرنے میں مصروف تھا اور وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا بھی اشارہ دیا تھا۔

    روس کا امریکہ کو منہ توڑ جواب:امریکی دیکھتے ہی رہ گئے

  • میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

    میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

    پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ میں مبینہ بلیک میلنگ پر طالبہ کی خود کشی کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دادو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے چیف جسٹس نے مذکورہ دونوں پولیس افسران کو 13 جنوری کو ذاتی حثیت میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    بابا مجھے معاف کردینا:آپ کی بیٹی مجبورہے:خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ کا…

    خیال رہے کہ پیپلز میڈیکل کالج کی طالبہ عصمت جمیل کی بلیک میلنگ سے مبینہ خود کشی کی خبر گزشتہ دنوں میڈیا میں نشر ہوئی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ کی طالبہ عصمت کی لاش گھر سے ملی تھی، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، رپورٹ کا انتظارہے طالبہ کے والد کی مدعیت میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا-

    گھر کے قریب سےکیوں گزرے؟ ملزمان نے شخص کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    عصمت کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی نے خودکشی کی ہے، اس کے سینے پر گولی کا نشان ہے جبکہ 3 روز قبل طالبہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ثمن سولنگی نامی شخص عصمت کو بلیک میل کر رہا ہے، ثمن سولنگی جعلی نکاح نامہ بنوا کر عصمت کو ہراساں کر رہا ہے عصمت کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں یہ بھی لکھوایا گیا کہ ثمن سولنگی نے بیٹی کو دھمکیاں دے کر اس سے 90 ہزار روپے بھی لیے ہیں، میری بیٹی رقم ثمن سولنگی کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی رہی، بیٹی عصمت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم گرفتار ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    عصمت کی جانب سے والدین کو لکھا گیا آخری خط بھی سامنے آئے تھا جس میں کہا گیا کہ آپ دونوں سے معافی چاہتی ہوں، آپ کو بہت دکھ ہو گا لیکن میں کمزور ہو گئی ہوں، مجھے معاف کر دیجیےگا۔

    پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اور ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں…

  • پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی کیمرے بند ہونے کا انکشاف

    پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی کیمرے بند ہونے کا انکشاف

    پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی کے نام پر لگائے گئے کیمرے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لاہورریجن نے جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں جیلوں میں خراب معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم موثر انداز میں کام نہیں کر رہے، جیلوں میں ہونے والی بےضابطگیوں کا جیل کنٹرول روم میں کام کرنے والے ملازمین مشاہدہ نہیں کر سکتے جیلوں کی انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی ہے کنٹرول روم میں وارڈرزکی تعیناتی کو مستقل بنیادوں پریقینی بنایا جائے، جیلوں میں اکثر کیمرے بند پائے جاتے ہیں اور مختلف عذر پیش کیے جاتے ہیں۔

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    ڈی آئی جی لاہورریجن نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی کیمروں کی تعداد کوروزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائےاور رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

    جبکہ پنجاب کی 42 جیلوں میں مختلف جرائم میں ملوث 688 بچے اسیر ہیں 591 کم سن ملزمان کیخلاف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں .97 بچوں کو پنجاب کی عدالتوں سے سزائیں ہو چکی ہیں .سب سے زیادہ 93 کم عمر ملزمان بہاولپور جیل میں موجود ہیں، بہاولپور جیل میں سزا یافتہ بچوں کی تعداد 55 جبکہ 38 کے مقدمات زیر التوا ہیں لاہور کی ڈسٹرکٹ جیل میں 68 کم سن ملزمان موجود ہیں، سینٹرل جیل راولپنڈی میں 60 ملزمان اسیری کاٹ رہے ہیں ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں کوئی کم سن قید نہیں ہے،پنجاب کی جیلوں میں ایک بھی کمسن بچی قید نہیں ہے،محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ کم سن ملزمان کو مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں-

    سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتار

    دوسری جانب اسلام آباد میں جرائم ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں میں کمی نہ آ سکی اس حوالے سے جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس افسران و اہلکاروں کے تبادلوں کے باوجود جرائم میں کمی نہ آ سکی اسلام آباد میں گزشتہ دو ہفتوں میں تقریبا چار پولیس مقابلے ہو چکے ہیں، ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، آئی جی کھلی کہچری لگاتے ہیں ،عوام کو انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہیں اگلےہی روزپھرڈاکو دن دہاڑے پولیس کو للکارتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں اور پولیس ڈاکوؤں کے جانے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچتی ہے

    پنجاب کی 42 جیلوں میں کتنے کم عمر قیدی؟

    اسلام آباد میں ایک روز میں ڈکیتی ،،نقب زنی ،راہزنی ،چوری ،فراڈ اور خیانت مجرمانہ کی 47 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ 5 کاریں اور 10مو ٹرسائیکل اڑا لیے گئے،اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرانے واقعات کے 73مقدمات بھی درج کیے ہیں-

    اسلام آباد پولیس میں سفارشی تعیناتیوں کی وجہ سے سارا نظام خراب ہوا پڑا ہے، سفارشی تعیناتیوں کی وجہ سے تفتیشی نظام بھی صحیح نہیں چل رہا، ایک افسر کی تعیناتی ہوتی تو اسکی جگہ دوسرے کو لگا دیا جاتا، ایک ایس ایچ او کا تبادلہ ہوتا اگلے چند روز میں اسے تھانے میں من پسند ایس ایچ او لگوا دیا جاتا جس کی وجہ سے اسلام آباد میں جرائم بے قابو ہو رہے ہیں اورمحکمہ پولیس صرف تبادلوں میں مصروف ہے

    بابا مجھے معاف کردینا:آپ کی بیٹی مجبورہے:خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ کا…

    نااہل ایس ایچ اوز کی تعیناتی وفاقی پولیس کے لئے درد سر بن گئی ہے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 اور ایگل سکاڈ بھی غیر فعال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، تھانہ کھنہ کے علاقے میں رات گئے ڈاکو آئے، حملہ کیا، ملزمان گھنٹوں فائرنگ کرتے رہے ریسکیو 15 پر اطلاع کے باوجود پولیس نہ پہنچی۔ ڈاکو نیو شکریال ضیاء مسجد کے علاقے میں فائرنگ بھی کرتے رہے۔۔فائرنگ سے نیو شکریال کے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، ریسکیو 15 کا عملہ اور ایس ایچ او کھنہ ایگل سکاڈ کے پہنچنے کی تسلیاں دیتے رہے رات گئے تک ڈاکو بے لگام رہے لیکن پولیس موقع پر نہ پہنچی۔

    دوسری جانب ایس اہچ او کھنہ سہیل کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے تھانہ جرائم کا گڑھ بن چکا ہے ناقص کارکردگی اور واردات کو کنٹرول کرنے میں ناکامی تفتیشی امور سے ناواقف ایس ایچ او انسپکٹر سہیل اعوان کو تھانہ کھنہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او نیلور تعینات کیا گیا جبکہ ایس ایچ او نیلور سب انسپکٹر حیدر علی کو ایس ایچ او کھنہ تعینات کیا گیا-

    جمرود: سیکیورٹی اہلکار نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی

  • گھر کے قریب سےکیوں گزرے؟ ملزمان نے شخص کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    رحیم یار خان میں گھر کے قریب سے گزرنے پر ایک شخص کو ملزمان نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق واقعہ لیاقت پور کے علاقے نور والا میں پیش آیا۔ملزمان نے متاثرہ شخص پر بدترین تشدد کرکے اسے برہنہ کیا اس کی مونچھیں، بال اور بھنویں بھی کاٹ دیں پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو شیخ زید اسپتال منتقل کرکے 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔

    پڑھانے کیلئے آنیوالے معلم نے 8 سالہ طالبعلم سے کیں نازیبا حرکات

    دوسری جانب قصبہ اکوال علاقہ تھانہ صدر تلہ گنگ گھر میں پڑھانے کے لئے آنے والے معلم حافظ عبیدالرحمن نے 8 سالہ طالبعلم ریحان سے نازیبا حرکات کیں حافظ عبیدالرحمن جو کہ اکوال گاؤں میں ایک 8 سالہ بچے ریحان کو قرآن پاک پڑھانے آتا تھا اس کیساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں جس کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنے کے احکامات صادر کیے ،راجہ زوہیب علی SHO تھانہ صدر تلہ گنگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 377 ت پ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کئے گئے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے تمام ٹیم کو شاباش دی گئی-

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    قبل ازیں روڈ بلاک کرکے شادی کے فنکشن میں شیشہ سموکنگ کے نشہ میں رقص کی محفل سجانے والے گرفتارکر لئے گئے،نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، رات کے آخری پہر روڈ بلاک کرکے لوگوں کو تنگ کرنے والے ملزمان گرفتار کئے گئے، پولیس نے 02 خواجہ سراء سمیت 37 ملزمان گرفتارکر لئے، نواں کوٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ روڈ بلاک کرکے اونچی آواز میں سپیکر لگے ہیں شادی کے فنکشن میں خواجہ سراء اور منچلے فحش حرکات میں مگن تھے ملزمان کے قبضہ سے 02 عدد حقہ شیشہ۔02 عدد ساؤنڈ سسٹم۔سپیکر۔02 ڈیجیٹل کیمرے اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی ہے-

  • پاکستان کوسب سے زیادہ سویلین امداد 2018 سے 2020 تک دی،امریکی قونصل جنرل

    پاکستان کوسب سے زیادہ سویلین امداد 2018 سے 2020 تک دی،امریکی قونصل جنرل

    لاہورمیں تعینات امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیولے نے کہا ہے کہ 2018 سے 2020 تک پاکستان کوسب سے زیادہ سویلین امداد دی-

    باغی ٹی وی :نجی خبر رساں ادارے "دی نیوز” کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 6 جامعات کے ساتھ شراکت داری کی ہے، طلبہ کو انگریزی سکھائی جا رہی ہے، جنوبی پنجاب میں 10 ہزار نوجوانوں کیلئے کاروباری مواقع پیدا کیے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو کورونا کی تقریباً 4 کروڑ بیس لاکھ ویکسین کی خوراکیں دی ہیں زراعت، لائیواسٹاک، کاروبار، صحت، گورننس ، توانائی، پنجاب میں پولیس، عدالتی اور جیل کے شعبوں کی مضبوطی کیلئے بھی تعاون کیا۔

    فصلی بٹیرے اڑنے لگے ،وزارت سے استعفیٰ، پارٹی بھی چھوڑ رہا ہوں. 2022 کا پہلا استعفیٰ آ گیا

    امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں، پنجاب اگر کاروبار کے سازگار مواقع کو اجاگر کرے تو یہ امریکی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے اور بھی پرکشش مقام بن سکتا ہے۔

    جنرل ولیم کے مکانیولے نے کہا کہ انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس کے موثر نفاذ کی ضرورت ہے، جس سے جدت آئیگی اور کاروبار ی ترقی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ولیم کےمکانیولے نے کہا کہ معاہدوں کے تقدس کا حقیقی احترام ہونا چاہیے۔ غیر ملکی اور ملکی دونوں کمپنیوں کے ساتھ ٹیکس کا منصفانہ اور مساوی سلوک ہونا چاہیے۔

    عدالت نے معزول صدر کو ایک اور کیس میں سنائی سزا

    انہوں نے کہا کہ ا مریکہ سمیت تمام بین الاقوامی کاروبار ایسی معیشتوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جو سرمایہ کاری، تعاون اور شراکت داری کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔کمپنیوں کو قابل قیاس اور شفاف قواعد و ضوابط کی ضرورت ہوتی ہے جن پر وہ عمل کر سکیں۔

    ایک سوال کہ کیا پاکستان اور چین کے مابین سی پیک اور معاشی تعاون بڑھنے سے پاک امریکہ معاشی تعاون میں کمی واقع ہوئی ہے کے جواب میں امریکی قونصل جنرل مکانیولے نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ اچھی حکمرانی، طویل مدتی صلاحیت کی تعمیر، اور مارکیٹ پر مبنی نقطہ نظر جو نجی شعبے کو پھلنے پھولنے دیتے ہیں، نہ صرف پائیدار ترقی بلکہ ترقی کا بہترین راستہ ہیں۔

    روس کا امریکہ کو منہ توڑ جواب:امریکی دیکھتے ہی رہ گئے

    انہوں نے کہا کہ امریکہ ایسی کسی بھی سرمایہ کاری اور تجارت کا خیرمقدم کرتا ہے جو پائیدار، ذمہ دارانہ ترقی اور نمو کو فروغ دیتی ہو پاکستان کے ساتھ ہمارا اقتصادی تعاون اس خطے کے لیے ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے جو کہ آزاد، مضبوط اور خوشحال قوموں پر مشتمل ہے۔ ہمارے تعلقات احترام اور شراکت داری کے جذبے سے چلتے ہیں ہمارا یہ بھی ماننا ہے کہ پاکستان کے لیے تمام غیر ملکی امداد اور سرمایہ کاری کھلے پن، شمولیت، شفافیت اور حکمرانی کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار پر مبنی ہونی چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کا کتنا حصہ امداد اور کتنا قرض پر مشتمل ہے کے جواب میں امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو کبھی قرض نہیں دیا بلکہ صرف امداد دی ہے۔

    ایران کی جوابی کارروائی:امریکی فوج کے اعلیٰ افسران پرپابندی لگا دی

  • فارن فنڈنگ کیس : تمام رسیدیں فراہم کرچکےہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا، وزیر اعظم

    فارن فنڈنگ کیس : تمام رسیدیں فراہم کرچکےہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا، وزیر اعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو تمام رسیدیں فراہم کرچکے ہیں، ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا ہے، باقی سیاسی پارٹیاں بھی اپنی فنڈنگ کی رسیدیں دیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیر…

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 31کروڑفنڈنگ میں سے 15 کروڑکی رقم دو دفع ظاہرکی گئی، دو دفع ظاہرکی گئی رقم کا معاملہ اگلی سماعت میں کلیئرکردیں گے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہبازشریف کوشرم نہیں آتی انہوں نے اتنی ٹی ٹیزلگائیں، شہبازشریف اپنی ٹی ٹیزکا بتائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ اربوں روپے کی بیرونی فنڈنگ کا حساب دے۔

    اجلاس میں سانحہ مری پرافسوس کا اظہارکیا گیا اور اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت سیاحت پربھرپورکام کررہی ہے، خیبرپختونخوا میں 12 سیاحتی مقام بنائے، سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اور ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں-

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے جب کہ 53 بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی گئی پی ٹی آئی کے 2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو ظاہر نہیں کیاگیا، پی ٹی آئی نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی جبکہ بغیر ظاہر شدہ فنڈز کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا –

    پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہر کیے اور الیکشن کمیشن میں 12 بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے 53 پارٹی بنک اکاؤنٹس چھپائے جب کہ اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے 65 بنک اکاؤنٹس ہیں سال 2008، 2009 اور 13-2012 میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 1 ارب 33 کروڑ روپے کے عطیات ظاہر کیے، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کو 1 ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے اور پی ٹی آئی نے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔

    الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی

    رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کی پی ٹی آئی کو کی گئی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، ہمارے اکاؤنٹس کی جتنی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی، قوم کے لیے اتنی ہی حقائق کی وضاحت سامنے آئے گی پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد مناسب سیاسی فنڈ ریزنگ پر مبنی ہے، میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی اسی طرح کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں، جس کے نتیجے میں قوم کو سیاسی فنڈ ریزنگ اور سرمایہ داروں کے مفادات اور احسانات کے بدلے پیسے کی بھتہ خوری کے درمیان فرق دیکھنے کو ملے گا۔

    یہ کام ضرور کریں،وزیراعظم نے دیں ملاقات میں اسد عمر کو اہم ہدایات

  • وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    اسلام آبا:وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں کوویڈ کی تصدیق کے بعد شیریں مزاری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق وزیر انسانی حقوق میں کوویڈ کی تصدیق کے بعد ان کے سٹاف اور اور قریبی حلقہ احباب کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    اس سے قبل وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد میں اومی کورون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا-

    اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش

    واضح رہے کہ پنجاب میں اومی کرون ویریئنٹ کے مزید24کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب میں اومی کرون ویریئنٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد319ہوگئی لاہور سے مزید20اومی کرون کیسز سامنے آئے، لاہور میں اومی کرون ویریئنٹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد 306 ہو گئی

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان مین کرونا سے مزید تین اموات یوئی ہیں جبکہ 1649 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 972 ہو گئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 2 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 396، بلوچستان میں 33 ہزار 659، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432 ہو گئی ہے

    دوسری جانب بلوم برگ میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق فرانس میں کرونا کی ایک نئی قسم سامنے آئی ہے، ڈیلٹا، اومیکرون کے بعد اس نئی قسم کا سائنسدانوں نے اس کا نام ڈیلٹا کرون رکھ دیا ہے، اس وائرس میں ڈیلٹا اور اومیکرون دونوں کی خاصیتیں موجود ہیں قبرص یونیورسٹی کے بائیولوجیکل سائنس کے پروفیسر لیونڈیوس کوسٹریکس نے اس حوالے سے دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت لوگ اومیکرون اور ڈیلٹا سے بیک وقت متاثر ہورہے ہیں لیکن یہاں سائنسدانوں و ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان دونوں اقسام کے امتزاج کو دریافت کیا ہے،کرونا کی نئی قسم ڈیلٹا کرون کے اب تک 25 مریض سامنے آ چکے ہیں، ماہرین کا خیال ہے کہ یہ شرح زیادہ ہو سکتی ہے-

    جبکہ این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ساری ٹیم بہترین کام کررہی ہے ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کا مرض ابھی ختم نہیں ہوا ہے،کورونا وبا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،شہری ویکسینیشن کرائیں اور ماسک پہنیں،این سی او سی میں کام کرنے والی ٹیم زبردست ہے،این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ تصوربھی نہیں سکتے تھے-

    ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق

  • کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟  وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے سوال

    کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے سوال

    اسلام آباد: سانحہ مری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزرا ضلعی انتظامیہ کے حق میں بول پڑے ہیں –

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سانحہ مری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے دوران بتایا گیا کہ ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔

    پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اور ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا

    وزیراعظم نے منعقدہ اجلاس میں استفسار کیا کہ کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ جس کے جواب میں وفاقی وزرا نے مری انتظامیہ کی حمایت کی ر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر کہا کہ صورتحال کے دوران انتظامیہ اور پولیس نے بہترین کام کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ حالات پولیس کے کنٹرول سے باہر تھے، اس لیے رینجرز کو طلب کرنا پڑا جبکہ شام پانچ 5 ہی مری جانے والے راستے بند کردیے گئے تھے۔

    الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی

    وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ دور میں سیاحت ایک نئی حقیقت ہے ان کا کہنا تھا کہ سیاحت بڑھ گئی ہے لیکن انفراسٹرکچر کئی دہائیاں پیچھے ہے نئےہوٹلز کی تعمیرکے ساتھ پرانے اسٹرکچر کو بہتر کرنا لازمی ہے بڑھتے ہوئے سیاحوں کو معیاری رہائش کی فراہمی ایک چیلنج ہے۔

    علاوہ ازیں اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ریسکیو آپریشن میں سول اداروں اورفوج کی کاوش کی بھی تعریف کی۔

    کورونا وبا کے دوران خدمات سرانجام دینےوالے ورکرزمیں تعریفی اسناد اور شیلڈزتقسیم

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ سانحہ مری حادثہ نہیں مجرمانہ غفلت ہے شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سانحہ مری پر پوری قوم افسردہ اور غم میں مبتلا ہے۔

    انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ اس سے بڑھ کر انتظامیہ کی غفلت اور کیا ہو سکتی ہے؟اس سانحے کا پورا احتساب ہونا چاہیے۔

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے