Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا

    جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا

    ٹوکیو: جاپان نے کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے کر امریکی فوجی اڈوں پر سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی اڈوں پر کورونا کی سخت پابندیوں کے حوالے سے جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کا ماخذ یہی امریکی فوجی اڈے ہیں، امریکی فوجیوں سے کورونا مقامی کمیونیٹیز میں پھیل رہا ہے۔

    جاپانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امریکا کو بھی اس فیصلے پر اعتماد میں لے لیا گیا ہے اور جوبائیڈن انتظامیہ نے ان پابندیوں پر اتفاق کیا ہے اور جاپان میں موجود اپنی فوجوں کو ان احکامات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے-

    جاپان نے امریکی فوجی اڈوں پر غیر ضروری آمدورفت، ماسک پہننے سمیت کئی کورونا پابندیاں نافذ کردی ہیں جب کہ ان پابندیوں پر عمل درآمد کے لیے سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ جاپان میں امریکی فوجی اڈے میں گزشتہ ماہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث حکومت پر شدید دباؤ تھا جس کے بعد جاپانی وزیراعظم نے امریکی فوجی اڈوں پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    امریکا:کورونا سے متاثربیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کرنے والی خاتون گرفتار

    واضح رہے کہ علامی وبا قرار دئیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی اور تیزی سے پھیلنے والی قسم نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے آج صبح 9 بجے تک دنیا بھر میں کورونا کے20 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ اور 4 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے اموات55 لاکھ سے تجاوز کرگئیں تھیں-

    ارجنٹائن میں ایک لاکھ 1ہزار، جرمنی میں 42 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، ترکی میں 66 ہزار برازیل میں 49 ہزار سے زائد بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ،اٹلی میں کورونا کے ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ، فرانس میں 3لاکھ 3ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

    یورپ بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ جبکہ پاکستان میں 1مریض جاں بحق

    برطانیہ میں کورونا کےایک لاکھ 46ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ 24گھنٹے میں امریکا میں کورونا کے3 لاکھ 63 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے-

    جبکہ پاکستان میں میں 49 ہزار 658 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 572 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 4 ہزار 58 اور اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 969 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.16 فیصد رہی۔

  • وزیرریلوے کی ریزرویشن دفاترمیں مری کاسیاحتی پروگرام منسوخ کرنےکے نوٹس آویزاں کرنےکی ہدایت،وزیر اعلیٰ پنجاب کامری میں فضائی دورہ

    وزیرریلوے کی ریزرویشن دفاترمیں مری کاسیاحتی پروگرام منسوخ کرنےکے نوٹس آویزاں کرنےکی ہدایت،وزیر اعلیٰ پنجاب کامری میں فضائی دورہ

    اسلام آباد: وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر میں سیاحوں کو مری نہ جانے اور سیاحتی پروگرام منسوخ کرنے کے نوٹس آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : ہفتہ کو مری میں برفباری کی وجہ سے ہونے والی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کے بعد وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے ریل کمپنی پراکس کو ہدایت کی کہ ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر میں نوٹس آویزاں کئے جائیں جس میں سیاحوں کو مری نہ جانے اور اپنا سیاحتی پروگرام منسوخ کریں کی تحریر درج ہو تاکہ مزید سانحہ رونما نہ ہو۔

    وزیر ریلوے کی ہدایت کے بعد پراکس نے اپنے ملک بھر کے ریلوے ریزرویشن دفاتر میں نوٹس آویزاں کرنا شروع کردیئے ہیں ۔

    مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فضائی دورے میں مری میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ریلیف کمشنر اورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے امدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاو ن خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ نے سڑکوں کی بحالی اور ریلیف آپریشن میں تیزی ہدایات کی ہیں۔

    مری، اموات 22 ہو گئیں،پاک فوج کے دستے بھی پہنچ گئے

    دوسری جانب مری میں برفباری رکتے ہی امدادی کاموں میں تیزی آگئی۔ اہم شاہداہوں سے برف ہٹا دی گئی۔ نظام زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی مری کی اہم شاہراہوں سے برف ہٹا دی گئی۔ سنگل ٹریفک چل پڑی۔لوئر ٹوپہ سے جھیکاگلی روڈ اور کلڈانہ روڈ سے باڑیاں تک سڑک سے برف ہٹا دی گئی ہے۔

    سڑکوں پر پھنسی گاڑیوں کو نکالنے اور سڑکوں پر پارک کی گئی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔مری شہر کے بیشتر علاقوں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شدید برفباری کے باعث 20 سے 25 بڑے درخت گرے اور راستے بلاک ہو ئے تمام سیاحوں کو رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 500 سے زائڈ فیملیز کو ریسکیو کیا گیا۔

    مری: 4 سالہ بچی نمونیا کے باعث دم توڑ گئی،جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی

    مری میں ایک ہفتے بعد دھوپ نکل آئی لیکن سردی کی شدت برقرار ہے ذرائع کے مطابق اندورن شہر کی سڑکوں سے برف ہٹانے میں ہیوی مشینری تاحال کامیاب نہیں ہو سکی لوکل ٹرانسپورٹ کی بندش کےباعث بازاروں میں اشیا ضروریہ کی قلت سے نظام زندگی متاثر ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مری میں شدید برفباری اور ٹریفک جام کے باعث سیاح گاڑیوں میں شدید سردی کی وجہ سے بچوں سمیت 23 لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں رات کو کھلے آسمان تلے تھیں اور ان میں شہری پھنسے ہوئے تھے، رات کو برفباری جاری رہی، صبح جب شہریوں نے گاڑیوں کے دروازے کھولنے کی کوشش کی تو کئی گاڑیوں میں شہری یا تو بیہوش تھے یا انکی موت ہو چکی تھی-

    مری میں 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے ،چیئرمین این ڈی ایم اے

    مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا ،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی تھانہ کوہسار میں تعینات تھا ،پولیس اہلکار کی گاڑی میں7سے 8 افراد سوار تھے تمام افراد برف باری اور سردی میں امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئے

    دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ،شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات

  • نائیجیریا: مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں 200 افراد جاں بحق

    نائیجیریا: مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں 200 افراد جاں بحق

    نائیجیریا میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں 200 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے” روئٹرز” کے مطابق نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں حکومتی کارروائی کے جواب میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے 10 سے زائد گاؤں پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد دیہاتی جاں بحق ہوگئے۔

    "حزب اللہ” اور "ایران” کے حوالے سے شام میں اسرائیل کیا کرنے جا رہا ہے؟

    رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی افواج اور فضائیہ نے گوسامی کے جنگلات اور تسمیرے گاؤں میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 100 سے زائد ڈاکو مارے گئے جن میں دو سرغنہ بھی شامل ہیں حکومتی فورسز کی اس کارروائی کے جواب میں 300 سے زائد موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے زمفارا کے 10 سے زائد گاؤں پر حملہ کردیا اور خون کی ہولی کھیلتے رہے شرپسندوں نے لُوٹ مار کی اور املاک کو نذر آتش کردیا۔

    قازقستان :خفیہ ادارے کے سابق سربراہ گرفتار

    رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں سینکڑوں دیہاتی جاں بحق ہوگئے تاہم حکومت کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 58 ہے میتوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے والے دیہاتیوں نے روئٹرز کو بتایا کہ تعداد 200 سے زائد ہے اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں جو یا تو قتل کردیئے گئے یا پھر ڈاکو انھیں ساتھ لے گئے۔

    حکومت نے ان ڈاکوؤں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

    بھارت:فوج کی زیرنگرانی انتخابات کا فیصلہ:آغازپنجاب سے:ہزاروں فوجی تعینات

    دوسری جانب گزشتہ روزایتھوپیا میں حکومت مخالف علاقے تیگرائی میں اریٹیریا کی سرحد کے نزدیک پناہ گزین کیمپ پر فضائی بمباری کی گئی خیال کیا جا رہا ہے کہ حملہ ایتھوپیا کی فوج کی جانب سے حکومت مخالف مسلح باغیوں کو کچلنے کے لیے کیا تاہم رائٹرز کی جانب سےحملے سےمتعلق سوال پرایتھوپیائی فوج کے ترجمان نے جواب دینے سے گریز کیا۔

    کیا روس پھرسے آزاد ہونے والی مسلم ریاستوں پرقبضہ کرنے والا ہے:امریکی وزیرخارجہ بول…

    ریسکیو تنظیم کے دو امدادی کارکان نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا تھا کہ فضائی بمباری میں کم از کم 56 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 7 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    انسان کا اپنے بچوں ،اولاد کوچھوڑکر کُتے بلیوں سے پیار کرنا،حیوانیت اورخودغرضی…

    ایتھوپیا میں حکومت مخالف گڑھ تیگرائی میں مسلح باغی اور افواج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے حال ہی میں حکومت نے تیگرائی سے تعلق رکھنے والے کئی اپوزیشن رہنماؤں کو رہا کرکے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    ترکمانستان میں”جہنم کے دروازے”نامی گڑھے کو بند کرنے کا فیصلہ

  • کراچی : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 11 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 11 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 11 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 11 سالہ بچی مدیحہ جاں بحق ہوگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

    کوئٹہ کراچی شاہراہ پرحادثہ، چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی ڈرائیور سمیت جاں بحق

    لواحقین کے مطابق مقتولہ مدیحہ تین بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھی، علاقے میں سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کے بھائی کی شادی کی تقریب تھی، مدیحہ گھر کی کھڑکی سے شادی کی تقریب دیکھ رہی اور کچھ افراد فائرنگ کر رہے تھے، اسی دوران ایک اندھی گولی بچی کے ماتھے پر لگی جو آر پار ہوگئی اور بچی کی موقع ہی موت واقع ہوگئی۔

    آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی گرفتار

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے لواحقین نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا اور میت اسپتال سے سرد خانے لے گئے اوراور ایس ایس پی غربی سہائی عزیز کی کوششوں سے لواحقین پوسٹ مارٹم کے لئے راضی ہوگئے مقتولہ مدیحہ کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا ہے۔

    بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ مدیحہ کو سر کے عقب میں گولی لگی اور ماتھے سے باہر نکلی، بچی کو گولی کافی دور سے لگی تھی پولیس نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

    کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ مدیحہ افضل ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہےاس حوالےسےپڑوسیوں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

    کراچی: ایڈونچر کے لئے شہری کا قتل،ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

    قبل ازیں ملتان میں تھانہ کپ کے علاقے پیپل محلہ میں ساحل نامی شخص کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کی خوشی میں گھر میں تقریب منعقد کی گئی پولیس کے مطابق تقریب میں ساحل کے دوست مرشد نے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں پڑوسیوں کی 12 سالہ بچی سویرا آکر زخمی ہو گئی سویرا کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی…

    اس سے قبل کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو میں ایڈونچر کے لئے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماردی تھی جس سے شہری جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران سی سی ٹی ویٹیج کی مدد سے دو کم عمر ٹک ٹاکرز کو حراست میں لیا تھا پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی عمریں 14 سے 15 برس کے درمیان ہیں، ملزمان ٹک ٹاکرز ہیں،ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ انھوں نے ایڈونچر کے لیے فائرنگ کی تھی، وقوعہ کے وقت قمر رضا گھر کے باہر روڈ پر کھڑا ہوا تھا اور گولی اس کے پیٹ میں لگی تھی۔

    بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

  • جرمن نوجوان نے  ’خوفناک‘ نظر آنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کردیئے

    جرمن نوجوان نے ’خوفناک‘ نظر آنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کردیئے

    میونخ: جرمنی کے ایک شخص نے ’خوفناک‘ نظر آنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : دنیا میں عمومی طور پر انسان اپنی ظاہری شخصیت کے نکھار کے لیے کئی جتن کرتا ہےخود کو فٹ اور خوبصورت دلکش بنانے کے لئے طرح طرح کی ٹپس آزمات اہے لیکن جرمنی کے 28 سالہ نوجوان نے ’خوفناک‘ نظر آنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کردیئے ہیں-

    دنیا کی کم عمر خاتون زارا دنیا کے گرد چکر لگاتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئیں

    یہ جرمن نوجوان انسٹاگرام پر بلیک ڈپریشن کے نام سے مشہور ہے اور خوفناک دکھنے کے لیے اب تک 17 ہزار ڈالر خرچ کرچکا ہے اس نے خود کو ’انسانی پزلز‘ میں تبدیل کرنے کے لیے کئی برس صرف کردیئے ہیں اور یہ صرف جسم کے ٹیٹو نہیں ہے۔

    جنگل میں رہنے والی عورت جو مردار کھاتی اور جانوروں کی کھال پہنتی ہے


    بلیک ڈپریشن نے اپنے دانتوں کی دونوں قطاروں کو ٹائٹینیم میں ڈھانپنے کے ساتھ اپنی آنکھوں اور چہرے پر بھی سیاہی لگائی ہےنوجوان نےسرجری کےذریعے اپنے کان کے کارٹلیج کے ٹکڑوں کو ہٹانے کا بھی انتخاب کیا ہے جبکہ اس کے نتھنے چھیدے ہوئے ہیں۔

    بے دھیانی میں بھیجی گئی سیلفی بوائے فرینڈ کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی

    28 سالہ نوجوان نے کہا کہ میں نے 20 سال کی عمر میں جسمانی تبدیلی شروع کی تھی، میرا پہلا طریقہ میری زبان کو الگ کرنا تھا پھر میرے آدھے آدھے کان (بیرونی کان کا دکھائی دینے والا حصہ) دونوں طرف سے کاٹ دیا گیا تھا۔

    بندروں نے ایک کے بدلے 250 کتوں کو ہلاک کردیا

  • "حزب اللہ” اور "ایران” کے حوالے سے شام میں  اسرائیل کیا کرنے جا رہا ہے؟

    "حزب اللہ” اور "ایران” کے حوالے سے شام میں اسرائیل کیا کرنے جا رہا ہے؟

    اسرائیلی فوج شمالی علاقے میں حزب اللہ اور شام کی سمت سے ایران کے خلاف متوقع جنگ کے مختلف منظر ناموں سے نمٹنے کے لیے تربیتی مشقیں انجام دے رہی ہے-

    باغی ٹی وی : "العربیہ اردو” کے مطابق اسرائیل میں ملٹری سیکورٹی ادارے نے شمالی علاقے میں طاقت کے توازن کے معاملے کو سال 2022 کے اہداف میں سرفہرست رکھا ہے اس مقصد کے لیے "حزب اللہ” اور "ایران” کے عناصر کو سرحدی علاقے سے بالخصوص شام میں دور کیا جائے گا اسرائیلی فوج نےالجلیل میں سرحد کے نزدیک حزب اللہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی کرپشن پر12سال قید کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عسکری قیادت فوج کو حزب اللہ کی جانب سے بھیجےگئےجاسوس ڈرون طیارے سرحد سے دور علاقوں تک پہنچنے کی صورت میں فوری طور پر جوابی کارروائی عمل میں لانے کی تربیت دے رہی ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فضاؤں میں داخل ہونے والے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا-

    لیکن بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ طیارے نے بعض مقامات کی تصاویرلےلی تھیں اسرائیلی فوج کی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ اور ایران کے عناصر نے ڈرون طیاروں کوانٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا بلکہ فضا سے دھماکا خیز مواد اور دستی بموں کو گرانے کے لئے استعمال کیا۔

    اسرائیلی فوج کے نزدیک گذشتہ برسوں کے دوران میں حزب اللہ نے ڈرون طیاروں کے استعمال میں ایک بڑی پیشرفت کویقینی بنایا ہےاس عرصے میں اسرائیل کے ساتھ لبنانی سرحد پر ڈرون طیاروں کی اڑان کی شناخت کی گئی اسرائیلی فوج نے ڈرون سے متعلق حزب اللہ کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈیڑھ برس قبل فضائی نگرانی کا ایک نظام قائم کیا تھا۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق وہ دو برس میں شام کی سمت سینکڑوں زمینی خفیہ عسکری کارروائیاں کرنے اور جدید میزائلوں کے داغنے میں کامیاب رہی ان کا مقصد مذکورہ علاقے سے ایران اور حزب اللہ کے عناصر کو دور کرنا ہے سال 2022ء کے دوران میں متوقع منظر ناموں کے لیے اسرائیلی سیکورٹی جائزے میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اسرائیل شام پر بمباری سے اپنا مقصد پورا نہیں کر سکا۔

    جائزے کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد ایک دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں ان کے پاس شام کی تعمیر نو اور یا پھر ایرانیوں کو مطلقاً سپورٹ جاری رکھنے کے راستے ہیں تا کہ تہران خطے میں اپنے منصوبے کو تکمیل کر سکے-

    کیا روس پھرسے آزاد ہونے والی مسلم ریاستوں پرقبضہ کرنے والا ہے:امریکی وزیرخارجہ بول…

  • سعودی عرب: کنگ عبدالعزیزاونٹ میلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی شرکت

    سعودی عرب: کنگ عبدالعزیزاونٹ میلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی شرکت

    سعودی عرب میں ہفتے کے روز کنگ عبدالعزیز اونٹ میلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین نے شرکت کی-

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کےمطابق جنوبی صیاہد میں جاری چھٹےکنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں ہونےوالےمذکورہ سنگل کیٹگری مقابلےمیں 38 خواتین شریک تھیں اونٹوں کی مالکہ خواتین نے اپنی نوعیت کی پہلی دوڑ کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرایا تھا ابتدائی چھانٹی کے بعد 10 خواتین کے اونٹوں کوجیوری کے سامنے پیش کیا گیا اس کے بعد 5 اونٹنیوں نے اولین پوزیشن حاصل کی۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وژن 2030، دبئی،قطر اورابو ظہبی کیلئے چیلنج

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے”جدہ ڈاؤن ٹاؤن” جدید منصوبے کا…

    "العربیہ” کے مطابق فیسٹول میں خواتین کی شرکت کا مقصد عوامی لباس میں سعودی خواتین کی شرکت کے مفہوم پر مبنی پیغام پھیلانا ہے۔

    سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والا کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا میلہ شمار ہوتا ہے۔یہ میلہ اونٹوں کی اقسام اور ان کی خوبصورتی کی نشانیوں کے لیے مختص ہوتا ہےاس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے علاوہ عرب ممالک اور امریکا، روس اور فرانس کے اونٹ مالکان بھی شریک ہیں۔

    سعودی عرب: خوبصورتی کے انجکشن لگوانے کی وجہ سے 40 اونٹ مقابلہ حسن کی دوڑ سے باہر

    ریاض کے شمال مشرقی حصے میں یہ میلہ 32 مربع کلو میٹر کے رقبے پر سجتا ہےاس کے لیے تقریبا 5 ہزار افراد کام کرتے ہیں مختلف ممالک سے آئے ہوئے سیاحوں سمیت روزانہ ایک لاکھ افراد میلےکارخ کرتے ہیں اقتصادی پہلوسےبھی یہ میلہ بڑی اہمیت کا حامل ہےاونٹوں کی خرید و فروخت اوردیگرمالی معاملات کا مجموعی حجم تین ارب ریال کے قریب ہے میلے میں شاعری، تھیٹر، موسیقی اور تمام عمر کے افراد کے لیے تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔

    سعودی عرب:250 ملین ریال انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑےاونٹ میلے کا آغاز

  • قازقستان :خفیہ ادارے کے سابق سربراہ گرفتار

    قازقستان :خفیہ ادارے کے سابق سربراہ گرفتار

    قازقستان کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کریم مسیموف کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : قازقستان میں ملکی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کریم ماسیموف کو گرفتار کر لیا گیا ہے خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے ہفتے کے روز ماسیموف کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ ماسیموف اسی قومی ادارے کے سربراہ رہے ہیں۔

    معدنی ذخائرسے مالا مال قازقستان،بدامنی کا شکارکیوں؟گولی مارنے کا حکم کیوں؟

    انہیں صدر قاسم جومارت توکائیف نے شدید مظاہروں کے تناظر میں برطرف کر دیا تھا قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف نے ملک میں جاری غیرمعمولی شورش کے خاتمے کے لیے مظاہرین سے گفتگو کے بجائے سیکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ بغیر انتباہ گولی چلا سکتی ہیں۔

    گزشتہ روز قوم سے خطاب میں صدر قاسم جومارت توکائیف نے کہا کہ ’مسلح ٹھگوں‘ کو ختم کر دیا جائے گا ساتھ ہی توکائیف نے اپنے ملک میں فوج بھیجنے پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    قازقستان: حالات کشیدہ، مظاہرین کیساتھ جھڑپ، 16 سکیورٹی اہلکار ہلاک:روسی دستے مدد…

    سکیورٹی فورسز اس وقت قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں کئی اہم مقامات پر تعینات ہیں یہی شہر حالیہ پرتشدد مظاہروں کا مرکز رہا ہے امریکا اور یورپی ممالک کا مطالبہ ہے کہ معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے دوسری جانب بیجنگ حکومت نے صدر توکائیف کے ’سخت اقدامات‘ کی تعریف کی ہے۔

    یاد رہے کہ نئے سال کے موقع پر قازقستان میں پٹرولیم مصنوعات کی بہت زیادہ قیمتوں کے خلاف احتجاج کا آغاز ہوا تھا۔ جو فوراﹰ ہی ملک بھر میں پھیل گیااور اس نے پرتشدد رنگ اختیار کر لیا تھا بے پناہ معدنی ذخائر کے باوجود بدامنی اورعدم استحکام کا شکارہوچکی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ کورونا نے ملکی معیشت کا حال اس قدر تباہ کردیا ہےکہ حکومت کو ملکی نظام چلانے کےلیے پٹرولیم مصنوعات میں بار بار اضافہ کرنا پڑرہا ہے –

    دوسری طرف عوام اس بات کو قبول کرنے کے لیے تیار نہں ، حکمران جماعت عوام الناس کو سمجھانے کی کوشش کررہی ہے دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی اور معاشی گراوٹ ہے لیکن عوام کسی کی بات ماننےکےلیےتیار نہیں،یہی وجہ ہےکہ شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کررکھا ہےقازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر 2 جنوری سے ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت مستعفی ہوگئی تھی اور صدرنےہنگاموں سےمتاثر ہونے والے دو شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

    روس کوسخت جواب دینے کےلیے:نیٹو ممالک کا ہنگامی اجلاس 7 جنوری کو طلب:امریکہ بھی…

    دوسری جانب وزات داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہونےوالےافراد شہری نہیں بلکہ دہشت گردتھےحکومت کے مستعفی ہونے کے باوجود قیمتوں کے خلاف اب بھی احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر نے کابینہ کو چلتا کرکے اپنا عہدہ بچایا ہےجبکہ مسائل کی اصل جڑ وہ خود ہیں۔

    روس نے قاقستان میں بگڑتی صورت حال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی فوجین بھیجنے کا عندیہ ہے جس پر یورپی یونین نے روس کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کے لیے خبردار کیا ہے-

    کیا روس پھرسے آزاد ہونے والی مسلم ریاستوں پرقبضہ کرنے والا ہے:امریکی وزیرخارجہ بول…

  • فیصل آباد: زرعی زمین میں دفن شخص کی لاش قبرسے غائب

    فیصل آباد: زرعی زمین میں دفن شخص کی لاش قبرسے غائب

    فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں زرعی زمین میں دفن شخص کی لاش قبر کھود کر نکال لی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں 7 روز قبل انتقال کرنے والے شخص کو وصیت کے مطابق زرعی زمین میں دفن کیا گیا تھا تاہم اب قبر کھود کر لاش غائب کر دی گئی۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے مرحوم کے رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

    ہسپتال میں مریضوں کو نشے کے انجکشن لگا کرگھناؤنا کام کرتی نرس رنگے ہاتھوں گرفتار

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فیصل آباد میں 7 ماہ قبل انتقال کرجانے والےشخص کی میت قبر سے نکال لی گئی تھی پولیس کا کہنا تھا کہ علاقہ گڑھ فتح شاہ میں رات کو مسلح افراد پیر بہادرعلی شاہ کی قبرکھودکرمیت کونکال کرساتھ لےگئے، پیربہادرشاہ کا 7 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھاجن کی تدفین گڑھ فتح شاہ میں کرکے ان کے چھوٹے بیٹے نے مزاربھی تعمیرکیا تھا جبکہ مرحوم کے دو بڑے بیٹے اوکاڑہ میں تدفین کرنا چاہتے تھے اور بھائیوں کا اس معاملے پر تنازع تھا۔

    میموری کارڈ کے تنازعہ پر بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں بڑے بھائی دیگر مسلح افراد کے ہمراہ آئے اور والد کی میت نکال کر ساتھ لے گئے، ملزمان نے مبینہ طور پر مزار کے ایک مجاور کو بھی اغوا کیا مرحوم کے چھوٹے بیٹے کی مدعیت میں اس کے دونوں سوتیلے بھائیوں سمیت 11 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

    شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

  • مری: 4 سالہ بچی نمونیا کے باعث دم توڑ گئی،جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی

    مری: 4 سالہ بچی نمونیا کے باعث دم توڑ گئی،جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی

    سانحہ مری: لاہور سے مری میں برفباری دیکھنے کے لیے آنے والی ایک اور بچی شدید برفباری اور بدترین ٹریفک جام کے باعث انتقال کر گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے-

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق مری کے علاقے جھیکا گلی میں 4 سالہ بچی شدید سردی کے باعث دم توڑ گئی، بچی سخت سردی سے نمونیا کا شکار ہوئی تھی، بچی کو بروقت اسپتال نہیں پہنچایا جا سکا جس کی وجہ سے وہ انتقال کرگئی۔

    مری میں 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے ،چیئرمین این ڈی ایم اے

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بچی اپنے والدین کے ساتھ لاہور سے مری آئی تھی لیکن شدید برفباری میں اہلخانہ کے ساتھ پھنس گئی تھی۔

    دوسری جانب تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مری میں برفباری تھمنے پر امدادی کاموں میں تیزی آگئی ہے اور سیاحتی مقام کی تمام مرکزی شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ کلڈنہ اور باڑیاں کے مقام پر پاک فوج کے انجینئرز اور جوان سڑک کھولنے میں مصروف ہیں جھیکا گلی سے ایکسپریس وے اور جھیکا گلی سے کلڈنہ تک ٹریفک کلیئر کر دی گئی ہے لوئر ٹوپہ سے بھی سڑک صاف ہے جبکہ گلیات کی مختلف سڑکوں سے ہیوی مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

    دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ،شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا ہے کہ مری میں 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے اور سڑک کنارے صرف خالی گاڑیاں کھڑی ہیں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ آرمی ریلیف کیمپوں میں 371 افراد کو منتقل کیا گیا ہے پاک فوج اور سول اداروں سمیت سب نے مل کر ریسکیو کا کام کیا سیاحوں کی منتقلی میں مقامی افراد نے بھی مدد کی اور رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقلی مکمل ہوئی۔

    اب بس کردیں ،خدا کے لیے بس کردیں یہ گندی اورمنافقانہ سیاست:مری سے سے پیغام آگیا

    مری:7 بہنوں کا اکلوتا بھائی روٹھ گیا:توکہیں بیٹا،بیٹیاں،بہن اکٹھے ہی سفرآخرت…

    پیشگی اطلاع پربھی انتظامیہ کیوں سوئی رہی؟کیا مری انتظامیہ پُرانی عادتیں چھوڑنے کے…