Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ترکمانستان میں”جہنم کے دروازے”نامی گڑھے کو بند کرنے کا فیصلہ

    ترکمانستان میں”جہنم کے دروازے”نامی گڑھے کو بند کرنے کا فیصلہ

    ترکمانستان میں موجود "جہنم کے دروازے” نامی آگ کے گڑھے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے ماہرین کو حکم دیا ہے کہ وہ قراکم صحرا کے وسط میں پائے جانے والے 50 برس سے “جہنم کے دروازے” نامی گڑھے میں دہکتی آگ کو بجھانے کا کوئی راستہ نکالیں-

    صدر ترکمانستان نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں قدرتی ذخائر کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم منافع کما سکتے ہیں لیکن وہ ضائع ہو رہا ہے۔ اس منافع سے ہم لوگوں کی زندگیاں بہتر کر سکتے ہیں۔

    ایسےلگ رہا ہے جیسے دنیا ختم ہونے جارہی ہے: ماحولیاتی ماہرین نےدنیامیں‌بڑی تباہی کی پیش گوئی کردی

    قربان قلی بردی نے کہا کہ انسانوں کے ہاتھوں بننے والے اس گڑھے کی وجہ سے ماحول اور اردگرد رہنے والے لوگوں کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس لیے ماہرین اس بارے میں کوئی راستہ نکالیں اور آگ کو بجھانے کی کوشش کریں۔

    واضح رہے کہ یہ آگ دراصل زیر زمین سے نکلنے والی گیس کے باعث لگی ہوئی ہے 1971ءمیں گیس کے اس کنوئیں میں ”ڈرلنگ“ کے دوران ایک حادثہ ہوگیا تھا،اس وقت ترکمانستان سویت یونین کا حصہ ہوا کرتا تھا کھدائی کے دوران اچانک زمین پھٹنے سے ایک گڑھا وجود میں آگیا اور اس میں سے متھین گیس خارج ہونے لگی حادثے کے بعداس مسئلے کے حل کے طور پر اس گیس کو آگ لگا دی کہ زہریلی گیس سے نزدیکی آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا ان کا اندازہ تھا کہ شاید چند دنوں میں یہ گیس ختم ہو جائے گی اور آگ جلد ہی بجھ جائے گی لیکن قدرت کا کرنا یہ کہ آگ اب تک لگی ہوئی ہے لیکن ترکمناستان میں بنا یہ گڑھا سائنسدانوں کی غلطی کی وجہ سے 50 سال سے آگ اگل رہا ہے اور ہزار کوشش کے باوجود سرد ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

    230 فٹ چوڑا یہ گڑھا ترکمانستان کے ایک گاﺅں درویز میں واقع ہے جس کو مقامی افراد” جہنم کا دروازہ“ کے نام سے پکارتے ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ اس میں سے نکلنے والے شعلے سرد ہونے کا نام نہیں لیتے اور 50 سال بعد بھی وہاں آگ آج بھی اس رفتار سے جل رہی ہے جس رفتار سے پہلے دن جل رہی تھی۔ اب یہ گڑھا ایک بڑا سیاحتی مقام بن گیا ہے اور ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ ” جہنم کا دروازہ“ دیکھنے کےلیے درویز کا رخ کرتے ہیں۔

    1971 سے بننے والے اس گڑھے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی متعدد کوششیں کی جا چکی ہیں لیکن ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اس گڑھے کی چوڑائی 70 میٹر اور گہرائی 20 میٹر ہو چکی ہے اور یہ اب یہ سیاحوں کےلیے ایک پرکشش جگہ بن چکا ہے۔

    معدنی ذخائرسے مالا مال قازقستان،بدامنی کا شکارکیوں؟گولی مارنے کا حکم کیوں؟

  • کوئٹہ:سی ٹی ڈی کی کاروائی،6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ:سی ٹی ڈی کی کاروائی،6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کاروائی، مشرقی بائی پاس پر مبینہ مقابلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مشرقی بائی پاس پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

    سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور گرفتار

    گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کیچ میں بھی آپریشن کے دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جو دو بچوں کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے سی ٹی ڈی کے مطابق اکتوبر 2021 میں تربت کے علاقے کوشاں میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

    میموری کارڈ کے تنازعہ پر بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ پنجاب کو پاکستان کی تاریخ کی پہلی کاونٹرٹیررازم فورس بنانے کا اعزاز حاصل ہے 1500 کارپورلز پر مشتمل اس فورس میں بھرتی کے لئے میرٹ اور اہلیت کے کڑے اصولوں کو پیش نظر رکھا جاتا ہے ملک کو درپیش دہشت گردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نبر دآزما ہونے کے لئے ایک ایسی فورس کا قیام انتہائی اہمیت کا حا مل تھا جو انٹیلی جنس معلومات کے حصول، خصوصی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کر سکے۔

    ہسپتال میں مریضوں کو نشے کے انجکشن لگا کرگھناؤنا کام کرتی نرس رنگے ہاتھوں گرفتار

    سابق وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کی تنظیم نو کے بعد ایک اہم ادارے کے طو رپرکاؤنٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا۔ یہ ادارہ دہشت گردی کی تمام اقسام بشمول فرقہ واریت اور شدت پسندی کے خاتمے کے لئے کام کر رہا ہے یہ پاکستان کی واحد پولیس ہے جسے بے پناہ اختیارات حاصل ہیں-

    قیامت سے پہلے قیامت:قصورایک بارپھرقصوروار:سگے باپ نے اپنی تین بیٹیوں کونہرمیں…

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں 1182 کارپورلز بھرتی کر کے کاونٹر ٹیر رازم فورس قائم کی گئی، ان کارپورلز کو دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔ برادر ملک ترکی نے ان کارپورلز کی انٹیلی جنس، آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے حوالے سے خصوصی تربیت کے لئے بھر پور تعاون کیا اور ترک نیشنل پولیس کے 45 افسران بھجوائے۔

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

    انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں 1995 سے موجود ہے۔ پہلے اس کا نام سی آئی ڈی تھا یعنی اسے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کہا جاتا تھا، اس وقت اس کی کارکردگی بہتر نہ ہونے اور آئے روز مختلف واقعات سامنے آنے کی وجہ سے الزامات کی زد میں تھا جبکہ یہ ادارہ 1936 کے سی آئی ڈی مینول کے تحت قائم کیا گیا تھا۔

    ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور سہولت کار گرفتار

    21 جولائی 2010 کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس کا نام تبدیل کر کے سی ٹی ڈی یعنی انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ رکھنے کی منظوری دے دی۔ 2015 میں اس ادارے کو انٹیلی جنس کا اضافی اختیار بھی دے دیا گیا اب یہ ادارہ اپنے سپیشل پولیس سٹیشنز میں دہشت گردی کے مقدمات درج کر سکتا ہے اور تحقیقات کر سکتا ہے۔ سی ٹی ڈی کے اندر سی ٹی ایف یعنی کاونٹر ٹیررازم فورس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جس میں 1200 کارپولز کو بھرتی کیا گیا تھا۔

    شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں کاروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

  • تھرپارکر بھی اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے برابر،عوام کو تمام آئینی حقوق دیئے جائیں،چیف جسٹس گلزار احمد

    تھرپارکر بھی اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے برابر،عوام کو تمام آئینی حقوق دیئے جائیں،چیف جسٹس گلزار احمد

    مٹھی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ تھرپارکر کے عوام کو تمام آئینی حقوق دیئے جائیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد 2 روزہ دورے پر تھرپارکر پہنچے جہاں پر انھوں نے گڈی بھٹ، مٹھی، تھر کول، اسلام کوٹ کا فیملی کے ہمراہ دورہ کیا چیف جسٹس نے مٹھی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے حکام سے خصوصی اجلاس کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تھرپارکر کی جانب سے بنائی گئی ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کیا۔

    تھرپارکر:بچوں کی اکثریت غذائی قلت، کم وزنی اور بونا پن کی شکار

    تقریب میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ تمام افسران تھر کے لیے کام کریں تھر بھی اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے برابر ہے تاہم تھرپارکر کے عوام کو تمام آئینی حقوق دیے جائیں، آئینی حقوق دینا کوئی سرکار کی کرم نوازی نہیں حقوق نہ دینا آئینی جرم اور بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، تھر کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

    پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں رواں برس 31 دسمبر تک کی توسیع

    چیف جسٹس نے تھرپارکر بار کے صدر سےکہا کہ جو بھی مسائل ہیں ان پر پٹیشن بنا کر سپریم کورٹ میں لے آئیں، میں اپنے عہدے تک اس پر کام کروں گااور باقی کام سپریم کورٹ کے ججز ضرور کریں گے اور تھر کو اپنا حق ضرور ملے گا، تھر بہت خوبصورت علاقہ ہے، ساون میں یہ علاقہ جنت لگتا ہے،پورے ملک کا دورہ کیا ہے مگر میرا دل تھر میں لگتا ہے۔

    مری میں 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے ،چیئرمین این ڈی ایم اے

    انھوں نے ڈپٹی کمشنر سے بھی کہا کہ تھر کے مسائل حل کریں، تھر سے نکلنے والی معدنیات کا تھر کو فائدہ ہو، فنی تربیت کے ادارے بنائے جائیں، سکولوں کے حالات ابتر ہیں،ان پر توجہ دیں، پانی و صحت کی سہولیات کو بہتر کیا جائے، سیاحت کو فروغ دیا جائے، تھر کے ججز سے التجا کرتا ہوں وہ دل سے کام کریں اور عوام کو جلد انصاف دیں۔

    تقریب میں چیف جسٹس کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس مبین لاکھو، ڈسٹرکٹ سیشن جج تھرپارکر، منور فقیر، شوکت راہموں موجود تھے چیف جسٹس کو خاتون سماجی کارکن تلسی بالانی نے تھر کی رلی کا تحفہ دیا، وکلا برادری نے پگڑی پہنائی اور شال کا تحفہ دیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 9 سے 12 جنوری سپین اور رومانیہ کا دورہ کریں گے

    واضح رہے کہ حال ہی میں سندھ یونیورسٹی کے شعبہ فزیالوجی کے ماہرین اور طالبعلموں نے تھرپارکر کے سینکڑوں بچوں کا جائزہ لینے کے بعد وہاں کے بچوں کے حوالے سے پریشان کن رپورٹ جاری کی تھی اس میں پانچ سال سے کم عمرجبکہ بطورِ خاص تھرپارکر کے دوردراز اور غریب دیہی علاقوں میں بچوں کا جائزہ لیا گیا تھا-

    اب بس کردیں ،خدا کے لیے بس کردیں یہ گندی اورمنافقانہ سیاست:مری سے سے پیغام آگیا

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سال 2017 اور 2018 کے دوران تھرپارکر کی 4 تحصیلوں میں یہ سروے کیا گیا جس میں پانچ سال سے کم عمر کے 597 بچوں کا معائنہ کیا گیا۔ ان میں 299 بچیاں اور 298 بچے شامل تھے تمام بچوں کی اوسط عمریں 12 سے 23 ماہ تھی حیرت انگیزطورپر485 بچوں میں بونا پن یا اسٹنٹنگ نمایاں تھی یعنی 81 فیصد بچے عمر کے لحاظ سے اپنے پورے قد تک نہیں پہنچ سکے تھے 112 بچوں میں ویسٹنگ یعنی ہڈیوں اور پٹھوں کا گھلاؤ کا عمل دیکھا گیا جو 18 فیصد تک تھ۔ اس کے علاوہ 342 یعنی 57 فیصد بچے اس عمر میں اوسط وزن سے کم وزن کے تھے۔

    اگرچہ یہ تحقیق ایک سیمپل تحقیق ہے لیکن اس سے تھرپارکر میں بچوں کی نشوونما کی شدید کمی سامنے آئی ہے اس کی وجوہ بیان کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ ان خاندانوں کی اوسط آمدنی 6000 روپے ماہانہ سے کم نوٹ کی گئی ہے-

    دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ،شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات

  • کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر’ڈیئر 8 آر‘

    کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر’ڈیئر 8 آر‘

    الینوئے: ایک امریکی کمپنی کی جانب سے خودکار طور پر ہل چلانے کے علاوہ کاشت کاری کے دوسرے متعلقہ کام بڑی مہارت سے انجام دینے والا ٹریکٹر پیش کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی ’جان ڈیئر‘ کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ ٹریکٹر امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقدہ ’کنزیومر الیکٹرونکس شو 2022‘ میں رکھا گیا جو 5 سے 8 جنوری تک جاری رہی یہ دنیا میں جدید ترین ایجادات کی سب سے بڑی سالانہ نمائش بھی ہے اس ٹریکٹر کو ’ڈیئر 8 آر‘ (Deere 8R) کا نام دیا گیا ہے جو 40 ہزار پاؤنڈ (18 ٹن سے زیادہ) وزنی ہے۔

    ٹریکٹر اپنے اسٹیریو کیمروں کے چھ جوڑوں کی مدد سے کھیت پر نظر رکھتا ہے اور جی پی ایس سے رہنمائی لیتے ہوئے اپنے مطلوبہ راستوں پر ہل چلاتا ہے اس کا خودکار نظام طاقتور مائیکروپروسیسرز، سینسرز اور مصنوعی ذہانت والے ایک پروگرام سے لیس ہے جو موبائل ایپ کے ذریعے کسان کے اسمارٹ فون سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔

    لکھنے کی بجائے صرف سوچ کر ٹویٹ کرنے کا کامیاب تجربہ


    کسان کا صرف اتنا کام ہے کہ وہ ٹریکٹر سے ہل یا کوئی دوسرا متعلقہ زرعی آلہ منسلک کرے اورایپ کے ذریعےاس اراضی کی نشاندہی کردے کہ جہاں ٹریکٹر سے ہل چلانا یا کوئی اور کام لینا مقصود ہے کسان ایپ سے ٹریکٹر کو کام شروع کرنے کی ہدایت دے اور اس کے بعد چاہے تو اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارے یا پھر کچھ اور کرے۔

    دنیا کی پہلی الیکڑک کار کب بنائی گئی؟ تحریر:عفیفہ راؤ

    یہ ٹریکٹر ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سارا کام خودکار طور پر سنبھالتا ہے جبکہ اس دوران وہ ہل چلانے کے علاوہ کھیت میں فصلوں اور مٹی کی صحت،مٹی میں نمی کی مقدار اور دوسری اہم زرعی معلومات بھی جمع کرتا رہتا ہے۔

    پرانے اور گہرے زخموں پر نظر رکھنے والی” پٹی” وی کئیر

    اس پورے عمل میں ویسے تو کسان کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اگر کبھی کبھار ٹریکٹر کا سامنا کسی غیر متوقع صورتِ حال سے ہوجائے کہ جسے اس کا سافٹ ویئر سنبھالنے کے قابل نہ ہو، تو پھر اس کا نظام فوری طور پر ایپ کے ذریعے کسان کو اس کی خبر دیتا ہے تاکہ وہ اس مشکل یا رکاوٹ کا ازالہ کرنے کےلیے اس کی مدد کرے۔

    "خودکش مشین” کو استعمال کرنے کی قانونی منظوری مل گئی

    جان ڈیئر کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جیمی ہنڈمین کا کہنا ہے کہ خودکار ٹرک اور کار کے مقابلے میں خودکار ٹرک بنانا زیادہ مشکل کام تھا کیونکہ ٹریکٹر کو ان دوسری گاڑیوں سے کہیں زیادہ کام کرنے ہوتے ہیں جو ایک دوسرے سے مربوط ہونے کے علاوہ اپنی اپنی جگہ بہت پیچیدہ بھی ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ’ڈیئر 8 آر‘ کو زرعی ٹیکنالوجی میں ایک نیا انقلاب قرار دے رہے ہیں اب تک کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    بحری جہاز کو دھکیلنے والی دنیا کی پہلی پیرافوائل پتنگ کا کامیاب تجربہ

  • کورونا وبا: پاکستان میں مزید 7 جبکہ دنیا بھر میں 4 ہزار اموات ریکارڈ

    کورونا وبا: پاکستان میں مزید 7 جبکہ دنیا بھر میں 4 ہزار اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 24گھنٹے میں دنیا بھر میں کورونا کے20 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ اور 4 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے اموات55 لاکھ سے تجاوز کرگئیں-

    باغی ٹی وی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 658کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 572 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اومی کرون کی علامت جو نیند میں سامنے آتی ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 4 ہزار 58 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 969 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.16 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار740، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 715، پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 530، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 283، بلوچستان میں 33 ہزار 658، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 702 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 430 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 79افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 681، خیبرپختونخوا 5 ہزار 942، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے281 ٹیسٹ کیے گئے، بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 33 ہزار256 ہوگئی بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 0.35 فیصد رپورٹ جبکہ کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 0.39 رپورٹ ہوئے-

    یورپ بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ جبکہ پاکستان میں 1مریض جاں بحق

    دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں اومی کرون ویرینٹ کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 295 ہو گئی لاہور میں اب تک 286 افراد میں اومی کرون کی تشخیص ہو چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16 افراد میں اومی کرون کی تشخیص ہوئی-

    جبکہ ارجنٹائن میں ایک لاکھ 1ہزار، جرمنی میں 42 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، ترکی میں 66 ہزار برازیل میں 49 ہزار سے زائد بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ،اٹلی میں کورونا کے ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ، فرانس میں 3لاکھ 3ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ
    برطانیہ میں کورونا کےایک لاکھ 46ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ 24گھنٹے میں امریکا میں کورونا کے3 لاکھ 63 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے-

  • مری میں 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے ،چیئرمین این ڈی ایم اے

    مری میں 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے ،چیئرمین این ڈی ایم اے

    اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا ہے کہ مری میں 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے اور سڑک کنارے صرف خالی گاڑیاں کھڑی ہیں-

    باغی ٹی وی : چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا ہے کہ تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ آرمی ریلیف کیمپوں میں 371 افراد کو منتقل کیا گیا ہے پاک فوج اور سول اداروں سمیت سب نے مل کر ریسکیو کا کام کیا۔ سیاحوں کی منتقلی میں مقامی افراد نے بھی مدد کی اور رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقلی مکمل ہوئی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ مری میں 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے اور سڑک کنارے صرف خالی گاڑیاں کھڑی ہیں کلڈانہ باڑیاں روڈ کھولنے کا کام جاری ہے اور کلڈانہ باڑیاں روڈ پر اس وقت 77 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

    اس سے قبل ترجمان پاک فوج کی طرف سے تازہ اپ ڈیٹس میں بتایا گیا تھا کہ بچوں سمیت 300 سے زائد برف سے متاثرہ افراد کو آرمی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی ٹیم نے طبی امداد فراہم کی ہے اس کے ساتھ ساتھ جھیکاگلی، کشمیری بازار، لوئر ٹوپا اور کلڈانہ میں پھنسے ہوئے 1000 سے زیادہ لوگوں کو پکا ہوا کھانا پیش کیا گیا۔

    ہم حاضر،ہم قربان،ہے اللہ ہمارا نگہبان:پاک فوج مصروف خدمت:پاک فضائیہ کا ہیلی کاپٹرریسکیو آپریشن شروع

    پھنسے ہوئے لوگوں کو ملٹری کالج مری، سپلائی ڈپو، اے پی ایس اور آرمی لاجسٹک سکول کلڈانہ میں گرم کھانے اور چائے کے ساتھ رہائش اور پناہ دی گئی ہےجھیکا گلی ٹریفک جھیکا گلی سے ایکسپریس وے تک چل رہی ہے جھیکا گلی سے کلڈانہ تک ٹی آر کو صاف کر دیا گیا ہے تاہم پھسلن کی وجہ سے ٹریفک نہیں چل رہی ہے گھڑیال سے بھوربن تک ٹریک کھلا ہے۔ ٹریفک چل رہی ہےاور ایسے ہی کلڈانہ سے باریان آرمی انجینئرز کے دستے سڑک کی منظوری کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں-

    مری میں پیش آنے والے سانحہ کے بعد مری ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل واجد عزیز نے کہا تھا کہ جب آخری سیاح کو محفوظ مقام پر نہیں پہنچاتے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

    مری سانحہ کی ذمہ داروہاں کی انتظامیہ ہے:مونس الٰہی

    دوسری جانب پاک فوج کی طرف سے بلوچستان میں ریسکیواورریلیف کی خدمات کی تازہ ترین تفصیلات فراہم کی گئی جن کے مطابق زیارت کراس سےخانوزئی سیکشن تک برف ہٹائی گئی، لیویز فورس اور پی ڈی ایم اے کے ریسکیو آپریشن کے بعد چوتھے سے زیارت تک سڑکیں کھول دی گئیں، سڑکیں ہیوی اور ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔

    مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

    گوادرکے علاقے میں پانی نکالنے کی کوششوں کی وجہ سے زیادہ تر علاقے صاف ہو گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آرمی میڈیکل کیمپس لگائے گئے اور 650 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔ جبکہ ضلع کیچ میں Dewatering Sit کے بعد، زیادہ تر علاقے صاف ہو گئے اور ایسے ہی کوئٹہ میں‌ مہترزئی اور کھوجک کی چوٹی سے برف صاف کرنے کے لیے بھاری مشینری کام کر رہی ہے۔

    مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل واجد عزیز نے کہاتھا کہ آرمی ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن رات سے ہی شروع ہو گیا تھا، ملٹری پولیس کے اہلکار سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک کو دیکھ رہے تھے، رات کو آرمی چیف نے کہا کہ ہدایات کا انتظار کئے بغیر مکمل تعاون کریں۔

    مری، اموات 22 ہو گئیں،پاک فوج کے دستے بھی پہنچ گئے

    ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہ ہو کہ تمام لوگوں کو امداد پہنچائی جائے، کسی سیاج کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، رات کے وقت پاک فوج کے دو کیمپ قائم کر دیئے گئے تھے، کیمپ کلڈنا میں آرمی سکول آف لاجسٹک میں قائم کیا گیا، دوسرا کیمپ سنی بینک میں قائم کیا گیا، آرمی سکول آف لاجسٹک میں 60 خاندانوں کو رکھا گیا سنی بینک میں قائم کیمپ میں 50 خاندانوں کو رکھا گیا، ایف ڈبلیو او راولپنڈی کی مشینری نے ایکسپریس ہائی کو صاف کیا، شام تین بجے تک ایکسپریس وے کھل چکی تھی، جب آخری سیاح کو محفوظ مقام پر نہیں پہنچاتے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

    اطلاعات ہیں کہ پاک فوج کے تمام شعبے اس وقت مری ،بلوچستان اور ملک کے دیگرآفت زدہ علاقوں میں مصروف خدمت ہیں-

    معیشت مضبوط اورملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں،وزیراعظم

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 9 سے 12 جنوری سپین اور رومانیہ  کا دورہ کریں گے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 9 سے 12 جنوری سپین اور رومانیہ کا دورہ کریں گے

    بارسلونا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر سپین اور رومانیہ جائیں گے-

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورے کا آغاز 9 جنوری سے ہوگا وزیر خارجہ9 اور 10 جنوری کو رومانیہ کے سرکاری دورہ پر ہوں گے۔ اس دوران وہ عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔

    معیشت مضبوط اورملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں،وزیراعظم

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سپین کے وزیر خارجہ خوسے مانویل البارز کی دعوت پر 10 جنوری کو سپین پہنچیں گے ان کا ددورہ 12 جنوری کو احتتام پزیر ہوگا۔دفتر خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دیگر وزراء اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔

    سرد موسم میں پیپلز پارٹی نے لاہور میں سیاسی موسم گرما دیا

    سپین میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام کرتی ہے 2021 میں پاکستان اور اسپین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منائی۔رومانیہ اور سپین دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کے اہم شراکت دار ہیں۔ وزیر خارجہ کا دورہ ان دونوں دوست ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید تقویت دے گا۔

    کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

    ہم حاضر:ہم قربان:اے اہل بلوچستان:گوادرمیں پاک فوج کی طرف سے بارشوں اورسیلاب سے…

  • دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ،شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات

    دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ،شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات

    دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے پیش نظر اعلانات شروع کروادیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق ہیڈ قادر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ ہے انتظامیہ نے علاقے میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر دریائے چناب کی پٹی پر دیہات اور ڈیرا جات کے لوگوں کو مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

    بلوچستان ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

    واضح رہے کہ بلوچستا ن میں شدید بارشوں کے نتیجے میں گوادر،کیچ اور دیگر کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، گندھاوا اور اطراف کےعلاقوں میں شدید بارش سے برساتی نالےابل پڑے۔ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری

    ہسپتال میں مریضوں کو نشے کے انجکشن لگا کرگھناؤنا کام کرتی نرس رنگے ہاتھوں گرفتار

    پاک فضائیہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ آپریشنز کے دوران پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں نے 77,860 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جن کا زمینی رابطہ شدید بارشوں اور حالیہ سیلاب کے باعث منقطع ہو گیا ہے۔

    چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر برفباری، متعدد گاڑیاں پھنس گئیں:پاک فوج کے جوان جترال پہنچ گئے

    ہوائی جہاز کے ذریعے لے جانے والے امدادی سامان میں راشن، خیمے، کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، پینے کا پانی، کمبل اور ضروری مشینری شامل ہے۔ ملک بھر اور بالخصوص سیلاب زدہ علاقوں میں نامساعد موسمی حالات کے باوجود پاک فضائیہ کے پائلٹ اس مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

    پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں رواں برس 31 دسمبر تک کی توسیع

    سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پی اے ایف کے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حصہ لیں پاک فضائیہ نے آرمی ایوی ایشن اور پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کے بیڑے کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے گئے-

    ولن يؤخر الله نفسا إذا جاء أجلها ۚ والله خبير بما تعملون :مری کے بعد صادق آباد سے…

    پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کی گئی پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جہاں لوگوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ مختلف علاقوں میں کھڑا پانی نکالنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کی۔ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں ساحلی علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

    موسم کی سختی نے زندگی کے معاملات ہی بدل دیئے:پاکستان آنا اورپاکستان سے جانا ہی…

  • پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں رواں برس 31 دسمبر تک کی توسیع

    پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں رواں برس 31 دسمبر تک کی توسیع

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک کی توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی :اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 100 ،50 ، 10اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبرتک توسیع کی گئی ہے، عوام پرانے نوٹ اسٹیٹ بینک آفس آکر تبدیل کروا سکتے ہیں۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد 100 ،50 ، 10اور 1000 کے پرانے نوٹ قابل استعمال نہیں ہوں گے۔

    ریاست کے اندر ایک ریاست نہیں بنیں گے،اسٹیٹ بینک


    اس سے پہلے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی وفاقی حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق مورخہ 23 دسمبر 2022، میعاد ختم ہونے پرمدت کے دوران، پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ منسوخ ہو جائیں گے، اور ان کا تبادلہ نہیں کیا جا سکے گا۔

    اسٹیٹ بین کی جانب سے کہا گیا کہ بینک نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں یہ آخری توسیع ہے عوام اس توسیع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوٹوں کو مقررہ مدت تک تبدیل کر والیں-

    صنعتی سلائی مشین،کپاس کے درآمدی بیج اور زرعی آب پاشی آلات پر سیلز ٹیکس کی تجاویز…

    اس سےقبل آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر پروگرام کے تحت اسٹیٹ بینک کو مجوزہ خودمختاری پر شدید تنقید کے بعد مرکزی بینک نے صورتحال کو واضح کرنے اور ناقدین کی جانب سے انتہائی سخت قرار دی گئی ترامیم کی حمایت حاصل کرنے کے لیے 2دستاویز جاری کیں ن دستاویز میں دلیل دی گئی کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں مجوزہ ترامیم سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہو گا نہ ہی بینک ’ریاست کے اندر ایک ریاست‘ بنے گا، بینک اپنے کردار کو مہنگائی کنٹرولر تک محدودرکھنےکےبجائےمستحکم اقتصادی ترقی اور ترقی کے حصول کے لیے کام کرتا رہے گا۔

    معیشت مضبوط اورملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں،وزیراعظم

    دستاویز میں کہا گیا کہ ترامیم وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے میں مدد دیں گی تاکہ اقتصادی ترقی اور افراط زر کے درمیان توازن کو بہتر بنایا جا سکے،اسٹیٹ بینک حکام پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ رہیں گے،نیب اور ایف آئی اے مبینہ مجرمانہ معاملات کی تحقیقات کر سکتے ہیں۔

    اسٹیٹ بنک نے ’رسپانس ٹو‘ کے عنوان سے ایک مقالے میں کہا کہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کرنا اسٹیٹ بینک کے مجوزہ ترامیم کے تحت تین مقاصد میں سے ایک ہے، جس میں ملکی قیمتوں میں استحکام (افراط زر) اور مالیاتی استحکام شامل ہے، ترامیم کے چھ اہم مقاصد ہیں، اسٹیٹ بینک کے مقاصد کو واضح طور پر بیان کرنا تاکہ اس کے احتساب کو بہتر بنایا جا سکے۔

    ملتان سے جدہ جانیوالی پی آئی اے پروازو فنی خرابی کے باعث کراچی اتارلی گئی

  • دنیا کی کم عمر خاتون زارا دنیا کے گرد چکر لگاتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئیں

    دنیا کی کم عمر خاتون زارا دنیا کے گرد چکر لگاتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئیں

    دنیا کے گرد سولو فلائٹ کے ذریعے چکر لگانے والی بلجیئم کی کم عمر خاتون پائلٹ سعودی عرب پہنچ گئی.

    باغی ٹی وی : سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سعودی حکام نے زارا کا استقبال کیا. بلجیئم سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ زارا روتھر فورڈ دنیا کی کمسن پائلٹ ہونے کا اعزاز رکھتی ہے جو چھوٹے جہاز کے ذریعے سولو فلائٹ کرتے ہوئے دنیا کے گرد چکر لگانے کی مہم پہ ہے، زارا دنیا کے 57 ممالک کا وزٹ کرے گی.

    19 سالہ زارا دنیا کا چکر لگانے کے مشن پر روانہ

    زارا نے بلجیئم سے اٹھارہ اگست 2021 کو اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور ان کے سفر کا اختتام 13 جنوری 2022 کو واپس بلجیئم پہنچ کر ہوگا جس کے ساتھ ہی وہ 51 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے ورلڈ ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب ہوجائیں گی-

    انفرادی پرواز کے ذریعے دنیا کے گرد چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش میں مصروف زارا ردرفورڈ جمعرات کے روز سعودی دارالحکومت کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں۔

    زارا متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب پہنچیں تو ان کا استقبال مملکت میں بیلجیم کی خاتون سفیر ڈومینک مینور نے کیا۔ اس موقع پر ریاض ایئرپورٹس کمپنی اور سعودی ایوی ایشن کلب کے متعدد ذمے داران بھی موجود تھے۔ زارا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ پرواز میری توقعات سے بڑھ کر رہی جس کوبھلایا نہیں جا سکتا میں مملکت کے اوپر پرواز کرتے ہوئے شان دار مناظر سے لطف اندوز ہوئی۔ اس دوران میں ہر لمحہ میرے لیے غیر معمولی تجربے کا حامل تھا۔

    ملتان سے جدہ جانیوالی پی آئی اے پروازو فنی خرابی کے باعث کراچی اتارلی گئی

    سعودی عرب کا مقصد ہے کہ زارا ردرفورڈ کی میزبانی کے ذریعے ہوابازی کے سیکٹر میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی جائے اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کلب اور سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بیچ رابطہ کاری کو عمل میں لایا گیا ہے سعودی عرب میں خواتین کو ہوابازی کے میدان میں با اختیار بنانے کی کوششیں جارہی ہیں اس مقصد کو ویژن 2030 پروگرام کے مطابق پورا کیا جا رہا ہے۔

    زارا ردرفورڈ 2000ء میں بیلجیم میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد "سام” برطانوی فضائیہ کے ہواباز رہ چکے ہیں۔ زارا کی والدہ "پیاٹرس” کا تعلق بیلجیم سے ہے۔ وہ بھی ماضی میں ہوابازی کر چکی ہیں۔ گذشتہ برس اگست میں اپنے مشن کا آغاز کرنے والی زارا کو امید ہے کہ جنوری کے وسط تک وہ اپنا سفر مکمل کر لیں گی۔

    زارا نے سفری مشن کا آغاز بیلجیم کےKortrijk-Wevelgem ہوائی اڈے سے کیا تھا۔ وہ اپنے ہلکے وزن کے Shark UL طیارے کے ساتھ مجموعی طور پر 51 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کریں گی زارا کے پاس بیلجیم اور برطانیہ دونوں ممالک کی شہریت ہے زارا کے مطابق وہ انفرادی پرواز میں دنیا کے گرد چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون بننا چاہتی ہیں تا کہ ان کا نام "گینز ورلڈ ریکارڈز” میں درج ہو جائے۔

    معیشت مضبوط اورملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں،وزیراعظم

    زارا نے دنیا کے گرد چکر مکمل کرنے کے لیے سعودی عرب، میانمار، گرین لینڈ اور ہنڈراس سمیت کئی ممالک سے خصوصی اجازت لی ہے اپنے سفر میں ان کا طیارہ 5 براعظموں کے 52 ممالک میں اترے گا اس سفر کا مقصدخواتین پر زور دینا ہے کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی ، انیجیئنرنگ اور ریاضیات کی تعلیم حاصل کریں اور ہوابازی پر توجہ دیں اور بتا سکیں کہ لڑکیاں دنیا کے کسی بھی شعبے میں اپنے آپ کو منوانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    اگر وہ تین ماہ کے اندر دنیا کے گرد چکر لگانے کا اعزاز حاصل کرلیتی ہیں تو وہ دنیا کی پہلی نوجوان خاتون ہوں گی جبکہ گزشتہ سال جولائی میں ہی 18 سالہ برطانوی لڑکے نے بھی دنیا کے گرد چکر لگانے کا مشن مکمل کیا تھا۔

    مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے