Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

    قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کاسلسلہ جاری ، مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا-

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلواما میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

    کے ایم ایس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چند گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

    پاکستان کشمیری طلبا کو تعلیم کے نام پر عسکریت پسند بنانے لگا،مودی سرکار کا ایک اور الزام

    گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ دو دن میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کشمیری آج 5 جنوری بروز منگل کو یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں آج سے 71برس قبل 05 جنوری 1949 ء کو اقوام متحدہ نے قرارداد کی منظوری دی کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے گا۔آج کے دن یوم حق خود ارادیت کے موقع پر برطانیہ ، یورپ کے علاوہ پاکستان و آزاد کشمیر میں اسلام آباد، مظفرآباد، پشاور ، لاہور میں کانفرنسز ، سیمینارز کا انعقاد کیاگیا ہے

    مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کے علاوہ سابق سفارتکار ، مندوبین ، سول سوسائٹی کے رہنما ، انسانی حقوق کے کارکن اور خواتین اوریوتھ رہنما شریک ہوں گے دنیا بھر میں کشمیری رہنمائوںنے اس دن کے موقع پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قرارداد پر عملدرآمد کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے متنازعہ ریاست میں رائے شماری کرا کر 72 سال پہلے کشمیریوں سے کیے گئے وعدے کو پورا کرے۔

    قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

    جموں و کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 5 جنوری 1949 کی قرار داد اور دیگر اسی نوعیت کی قراردادیں آج بھی ایک ایسی حقیقت ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے بھارت نے ان قرار دادوں پر عملدرآمد سے انکار کر کے مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹیں کھڑی کیں اسے اپنی قراردادوںپرعملدرآمد کا اہتمام کرناچاہیے۔

    ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتح پر جشن منانے والا بھارتی طالب علم دوستوں سمیت 2 ماہ…

    بدقسمتی سے اس طویل مدت کے بعد بھی یہ مسئلہ حل طلب ہے ۔اس عرصے میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رکھی ہیں اور دس لاکھ فوج کشمیری عوام کو کچلنے اور دبانے میں مصروف ہے۔ کشمیری عوام نے ہندوستان کا جبر مسترد کردیا ہے اور وہ حق خوداردیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں

    بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

  • ماضی میں سڑکیں عوام کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے بنائی جاتی تھیں،وزیر اعظم

    ماضی میں سڑکیں عوام کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے بنائی جاتی تھیں،وزیر اعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے سڑکیں بنائی جاتی تھیں۔

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نےہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کر دیا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ امراد سعید اور این ایچ اے ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مراد سعید کی منسٹری اور این ایچ اے نے زبردست کارکردگی دکھائی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے سے پسماندہ علاقےترقی کریں گے، یہ موٹروے اور سی پیک کا مغربی روٹ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے ، یہ ان علاقوں کو ملا رہا ہے جو پیچھے رہ گئے ہیں ان شاء اللہ اب ان علاقوں میں بھی ترقی کا آغاز ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سارے ترقی پذیر ممالک کا یہ مسئلہ ہے کہ تھوڑے سے لوگ امیر اور باقی غریب ہیں، ایک دو علاقوں میں سارا پیسہ لگادیا گیاملک طویل المدتی پالیسیوں سے بنتے ہیں ماضی میں چند لوگوں کو فوائد پہنچانے کےلیے پالیسیاں بنائی گئیں۔ جس کی وجہ سے کئی علاقے پیچھے رہ گئے-

    فارن فنڈنگ پی ٹی آئی پکڑی گئی :مریم نوازکے بیان پروفاقی وزرا نےحقیقت بتادی

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی ملک اس طرح ترقی نہیں کرسکتا، طویل المدتی پلاننگ نہ ہونے سے تھوڑے سے علاقے ترقی کرتے ہیں اور زیادہ علاقے ترقی میں پیچھے رہ جاتے ہیں چین نے30سال کا پلان بنایا ہوا ہےدنیا میں سب سے تیزی سے جو ملک ترقی کررہا ہے وہ چین ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 60کی دہائی میں ملک میں بڑے بڑے منصوبے بنے ہیں، اس کے بعد پاکستان میں کبھی بڑے منصوبے نہیں بنے، اس حکومت میں سی پیک کے ایسٹرن روڈ پر سب سے زیادہ ترقی ہوئی ہے۔

    کبوترچوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج: مُلک وقوم کے چورآزاد:یہ…

    عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ کا سب سے کامیاب ماڈل تھا، مدینہ کی ریاست میں ایلیٹ کلاس کونہیں عوام کو اوپر اٹھایا گیا۔ مدینہ کی ریاست میں میرٹ اور انصاف کا بول بالا تھا جب کرپشن ختم کیا جائے تو قوم کو فائدہ ہوتا ہے،پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے 25سال سے کہہ رہا ہوں ملک کا بڑا مسئلہ کرپشن ہے،۔جب کرپشن ختم کیا جائے تو قوم کو فائدہ ہوتا ہےواضح ہو گیاماضی سڑکیں پیسے بنانے کیلئے تعمیر کی جاتی تھیں کرپشن ختم کرنے سے این ایچ اے کی آمدنی دگنی ہوگئی۔

    تحریک انصاف سرخرو ہوئی،ثابت ہوگیا فارن فنڈنگ کاکوئی معاملہ نہیں،پاکستان زندہ باد:…

    انہوں نے کہا کہ جتنے پیسے میں پچھلے حکام نے ایک سڑک بنائی تھی، ہم نے اتنے ہی پیسے میں دگنی سڑکیں بنادیں، آج چیزیں کتنی زیادہ مہنگی ہیں،اس کے باوجود آج 2013 کی بہ نسبت زیادہ سستی سڑکیں بن رہی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ کسی کی جیب میں بہت زیادہ پیسہ جارہا تھا، ماضی میں عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ پیسے بنانے کے لیے سڑکیں بنائی جاتی تھیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم دور دراز علاقوں میں سڑکیں بنا رہے ہیں، بلوچستان کے عوام میں واقعی صحیح احساس محرومی ہے کہ ان کے ہاں سڑکیں نہیں بنتیں، بلکہ وہاں سڑکیں بنتی ہیں جہاں پہلے ہی خوشحالی ہے-

    ایک پردیسی زندگی بھر کی کمائی قبضہ مافیا کے ہاتھو ں گنوا بیٹھا:وزیراعلیٰ…

    عمران خان نے کہا کہ اس سے بڑا ظلم کیا ہوسکتا ہے کہ ایک طرف ملک قرضے لے رہا ہے اور وہیں مہنگی سڑکیں بنائی جارہی ہوں، ہم نے سوچا بھی کہ یہ کیس نیب کو دیں لیکن انہوں نے کام ایسا کیا ہے کہ اگر ہم عدالت میں جائیں تو وہ کہیں گے کہ ہم نے تو ٹینڈرنگ اور سارے پراسس پورے کیے تھے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں پورا ہیلتھ سسٹم ہے لوگوں کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا تو پرائیویٹ اسپتال بنیں گے مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس 10لاکھ کے ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

    خوشحال پاکستان کا خواب کب ہو گا پورا، تحریر : نوید شیخ

  • پی ٹی آئی اسکروٹنی رپورٹ پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل

    پی ٹی آئی اسکروٹنی رپورٹ پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسکروٹنی رپورٹ کے اجراء پراپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق صادق اور امین والا بیانیہ ریزہ ریزہ ہو گیا –

    باغی ٹی وی : شہبازشریف نےاپنے بیان میں کہا کہ اب پتہ چلاپی ٹی آئی 7سال سے فارن فنڈنگ کیس سے کیوں بھاگتی رہی؟اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان کیخلاف چارج شیٹ ہے-

    صحافیوں کےخلاف نفرت،سازش اورکردارکشی ناقابل برداشت،قابل مذمت:پرویزرشیدمعافی مانگیں:رانا عظمیم

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں کرپشن کرکے ملک کو لوٹا ہے۔آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا، اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔

    ہم حاضرہم قربان:اے اہل بلوچستان:بارشوں اورسیلاب میں گھبرانانہیں:خدمت اورامدادی کام جاری:ترجمان پاک…

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آئے تھے جن کے مطابق تحریک انصاف نے 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے جب کہ 53 بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی گئی پی ٹی آئی کے 2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو ظاہر نہیں کیاگیا، پی ٹی آئی نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی جبکہ بغیر ظاہر شدہ فنڈز کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا۔

    چین کی بحری ناکہ بندی کامنصوبہ مکمل:پاکستان بھی نشانہ:بھارتی بحریہ کوجنگی طیاروں کی فراہمی جاری

    الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہر کیے اور الیکشن کمیشن میں 12 بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے 53 پارٹی بنک اکاؤنٹس چھپائے جب کہ اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے 65 بنک اکاؤنٹس ہیں سال 2008، 2009 اور 13-2012 میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 1 ارب 33 کروڑ روپے کے عطیات ظاہر کیے، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کو 1 ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے اور پی ٹی آئی نے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔

    نئے سال کا پہلا پیغام،مبشر لقمان پھٹ پڑے

    دوسری جانب اس رپورٹ پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی بھی ساتھ ہی اسکروٹنی ہوالیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی فائنڈنگ میں یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ تحریک انصاف کی فنڈنگ شفاف ہےتحریک انصاف ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئی اور یہ بھی طے ہوگیا کہ فارن فنڈنگ کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ دوسری جماعتوں میں فنڈنگ وڈیروں اور کاروباری لوگوں سے چلتی ہے، الیکشن کمیشن میں پیش ہونے والی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے کی ہے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اورٹی ایل پی کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی نہیں ہو رہی ہے۔

    سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولز سیل کرنے سے روک دیا

    جبکہ وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب جماعتوں کی فنڈنگ کو سامنے لایا جائےنواز شریف نے ن لیگ کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا ن لیگ کے اکاؤنٹ میں 8 کروڑ روپے ڈلوا کر نکلوائے گئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی بھی اسکروٹنی کرے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی جیسے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی پڑتال کر رہی ہے ویسے ہی ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی پڑتال بھی کرے۔

    انصاف کی بات تو یہ ہے کہ ن لیگ،پی پی کی فارن فنڈنگ رپورٹ قوم کےسامنے آئے:اہم…

    فرخ حبیب نے کہا کہ ماہرین کی پڑتال کے مطابق ن لیگ کے 9 اکاؤنٹس ایسے ہیں جو الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے گئے اور ان میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی 2013 میں 9 اکاؤنٹس، 2014 میں 11 اور 2015 میں 10 اکاؤنٹس چھپائے فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے پاس 34 کروڑ کے عطیات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کو فنڈز نہیں دے سکتی لیکن پیپلز پارٹی نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز اور پارلیمنٹیرینز نے پیپلز پارٹی کے اخراجات اٹھائے ہیں۔

    فارن فنڈنگ پی ٹی آئی پکڑی گئی :مریم نوازکے بیان پروفاقی وزرا نےحقیقت بتادی

  • دیر بالا:ایمبولینس برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی،4 افراد جاں بحق

    دیر بالا:ایمبولینس برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی،4 افراد جاں بحق

    دیر بالا: شرینگل گرڑی کے مقام پر رات گئے ایمبولینس گاڑی برف میں پھسل کر دریا ئے پنجکوڑہ میں گرگئی-

    باغی ٹی وی : ایمبو لینس حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگ اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ پہنچے اور امدادی کارروائیاں کیں 4 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی تاحال لاپتہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچیاں شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ایمبولینس پشاور سے میت لے کر آرہی تھی کہ راستے میں برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی۔

    دوسری جانب سکردو ،تنجوس میں مسافر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 8 افراد زخمی ہوگئے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی-

    پنجاب سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار

    ادھر پیرمحل کے نواحی گاؤں میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 7افراد جاں بحق،3 زخمیپیرمحل:جاں بحق افراد میں 5خواتین اور دو بچے شامل ہیں-

    جبکہ گوجرانوالہ ،حیدری انڈرپاس کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی انتظامیہ نے جائے حادثے پرامدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں-

    راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں برتن بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی-

    قبل ازیں راولپنڈی میں فائرنگ کے دوران ایس ایچ او محفوظ رہے ہیں ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او کہوٹہ بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ترجمان راوالپنڈی پولیس کا کہنا کے کہ موقعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے-ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی –

    لاہور:12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش اوربرہنہ ویڈیو بنا کر رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

  • نور مقدم قتل کیس: ملزم کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ

    نور مقدم قتل کیس: ملزم کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ

    ‏نور مقدم قتل کیس ملزمان کے خلاف ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت میں پیش کر دی گئی جبکہ اسلا م آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ‏نور مقدم قتل کیس ملزمان کے وکیل اکرم قریشی کی استدعا پر تمام غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی استدعا کی گئی-

    جج عطاء ربانی نے استدعا پر میڈیا سمیت تمام افراد کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کا حکم دے دیا سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے سے قبل کمرہ عدالت کو بند کردیا گیا تاہم بعد ازاں ‏نور مقدم کیس کی مخصوص وقت کی ان کیمرہ سماعت عدالت نے مکمل کرکے کیس میں دوبارہ میڈیا سمیت دیگر افراد کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت دے دی گئی-

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    پبلک پراسیکیوٹرحسن عباس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دورانِ سماعت کہا تھا کہ مجھ پر دفعہ 201 کیوں لگائی گئی، ذاکر جعفر کی کمپنی احمد جعفر کے نام سے ہے اور تصویر ظاہر جعفر کی لگائی ہوئی ہے جس جگہ وقوعہ پیش آیا وہ انہوں نے کمپنی کا برانچ دفتر بنایا ہوا ہے، نجی اسکول میں مرکزی ملزم بچوں کی کونسلنگ کرتا رہا ہے پبلک پراسیکیوٹر حسن عباس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے میڈیکل بورڈ کی درخواست مسترد کی جائے۔

    ملزم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر پر مقدمے کے بعد میڈیکل پینل بنانے کی درخواست دی گئی سوشل میڈیا پر ہمارے مؤکل کو گالیاں دی جا رہی ہیں۔

    نور مقدم قتل کیس کے مدعی شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری طرف سے ایسا کچھ نہیں ہو رہا اور ایسا ہونا بھی نہیں چاہیے۔

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

    عدالت نے ملزم کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور نور مقدم قتل کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    نور مقدم قتل کیس کے مدعی شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے وکلاء نےعدالت سے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تفصیل سے دیکھنے کی استدعا کی، پھر انہوں نے خود ہی یہ استدعا واپس لے لی۔

    مدعی کے وکیل نے کہا کہ عدالت سے استدعا کریں گے کہ نور مقدم قتل کیس کا اوپن ٹرائل ہی رہنے دیں، امید ہے کہ میڈیکل پینل کی درخواست پر عدالت آج فیصلہ سنا دے گی، ملزمان کے وکلاء پروفیشنل کام کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر کسی وکیل کو گالی نہیں دینی چاہیے، نور مقدم قتل کیس بالکل ٹھیک سمت میں چل رہا ہے-

    نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

     

    قبل ازیں مقدمے کا ٹرائل 2 ماہ میں مکمل نہیں ہو سکا تھا ،ٹرائل کورٹ کو 14 دسمبرتک نور مقدم کیس کاٹرائل مکمل کرنا تھا ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے خط کے ذریعے ہائی کورٹ سے مزید وقت مانگا تھا اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی ،ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کورس کے سلسلے میں چھٹیوں پر ہیں سیشن جج عطا ربانی اس کیس کی مسلسل سماعت کر رہے ہیں، جج عطا ربانی 13 دسمبر سے 18 دسمبر تک لاہور میں ایک عدالتی کورس کے سلسلے میں موجود ہیں جس کی وجہ سے سماعت نہیں ہوئی-

    مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین نے وکالت نامہ جمع کروایا تھا جو لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج ہیں، گزشتہ سماعت پر سکندر ذوالقرنین نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، اسکا میڈیکل کرایا جائے،درخواست ایڈیشنل سیشن جج عطاربانی کی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ شکایت کنندہ بااثر شخص ہیں اس لیے پولیس نے جان بوجھ کر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کو چھپایا، ظاہرجعفرکے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کر دی-

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے-

    نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے-

    نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

  • سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولز سیل کرنے  سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولز سیل کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولز سیل کرنے سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی اسکولز کی بے داخلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی سکولز سیل کرنے سے روکتے ہوئے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کر دیئے اور جواب طلب کرلیا۔

    نجی اسکولز کے وکیل نے کہا کہ کینٹ بورڈز میں 8300 نجی اسکولز اور 37 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، اب اسکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے، بچے کہاں جائیں گے، سپریم کورٹ نے نجی اسکولز کو سنے بغیر فیصلہ دیا تھا۔

    آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اجلاس

    والدین کے وکیل نے کہا کہ اصل کیس تو رہائشی پلاٹ پر اسکول بنانے کا تھا، ایک سول کیس میں موقف سنے بفیر سخت حکم جاری کیا گیا عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے اسکولز کو رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کرنے کے نوٹسز بھیجے جانے پر آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ ایریاز سے ہزاروں اسکولز کی منتقلی لاکھوں بچوں، ان کے والدین اور لاکھوں اساتذہ کے لیے بہت زیادہ مشکلات کا سبب ہو گی۔

    گذشتہ پینتیس سے چالیس سالوں میں آبادی میں کئی گنا اضافہ ہوا لیکن سرکاری سطح پر علاقائی ضرورت کے لحاظ سے تعلیمی سہولیات میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ جس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پرائیویٹ اسکولز مقامی ضرورت، مقامی اسکول، مقامی سہولت کے اصول پر قائم کیے گئے۔ اور نہ ہی تین سال قبل آنے والے فیصلے کی روشنی میں کوئی متبادل میکانزم تیار کیا گیا۔

    وارننگ کےبعد سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان کردیا

    ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں 42 کینٹونمنٹ ایریاز میں محتاط اندازے کے مطابق 20 ہزار سے زیادہ اسکولز میں لاکھوں بچے زیر تعلیم اور کئی لاکھ اساتذہ بر سر روزگار ہیں جبکہ تعلیم سے جڑے درجنوں چھوٹے چھوٹے کاروبار سے وابستہ لاکھوں افراد کا معاشی پہیہ بھی چل رہا ہے کسی منصوبہ بندی، زمینی حقائق اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر ایگزیکٹو آرڈر اور نوٹسز کے ذریعے اسکولوں کو رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کیا جانا ممکن نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ باہر سے کیا مطلب سمجھا جائے کتنی دور اور کہاں! کسی کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں ہے۔ آئین پاکستان میں تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے عالمی معاہدوں کی رو سے بھی ریاست ہی پابند ہے۔ 20 ملین بچے اسکولز سے باہر ہیں اورجو بچے اسکولز میں ہیں بھی ان کی بڑی تعداد معیاری تعلیم سے دور ہے۔

    حکومت ایک دن میں 33 بل ایوانوں سے منظور کرسکتی ہے تو کنٹونمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم کرے،پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

    ان حالات میں لاکھوں بچوں کے تعلیمی مستقبل کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ متوسط طبقے کے والدین بچوں کو اسکول لانے، لیجانے کے اضافی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے اسی طرح خواتین اساتذہ کے لیے بھی دوردرازعلاقوں میں جانا ممکن نہیں ہےتعلیمی سال کی آخری سہ ماہی باقی ہے ایسے میں اسکولوں کی منتقلی یا بندش کی خبروں سے تعلیم کے تمام اسٹیک ہولڈرز میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے۔

    انہوں نے صدر مملکت، آرمی چیف، وزیر اعظم اور کنٹونمنٹ بورڈز کے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ تعلیم جیسے اہم اور بنیادی حقوق سے متعلق معاملے پر خصوصی توجہ دے کر اس مسئلے کو حل کریں تاکہ والدین، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور اسکولوں کی انتظامیہ میں پائی جانے والی پریشانی کو ختم کیا جا سکے۔

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پریس کانفرنس میں ابرار احمد خان نے کہا تھا کہ چیف جسٹس کنٹونمنٹ حدود سے31 دسمبر تک تعلیمی اداروں کی بے دخلی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں حکومت ایک دن میں 33 بل ایوانوں سے منظور کرسکتی ہے تو کنٹونمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم کرے سکول سیل کئے جانا تعلیم دشمنی ہے، متبادل جگہ کی فراہمی تک کام کرنے دیا جائے کل 28 دسمبر کو نجی اسکولز مالکان کا پرنسپل کنونشن منعقد کیا جارہا ہے-

    3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر

    ہ کنونشن میں ملک بھر سے تعلیمی ماہرین بھی شرکت کریں گے،کنونشن میں ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی تاریخ کا اعلان کریں گے،74سال گزر گئے افسوس 74 فیصد شرح خواندگی بھی حاصل نہ کرسکے ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹس بورڈ میں کوئی نئے تعلیمی ادارے نہیں بنائے گئے-

    اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے اڑان بھرنے والی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی

  • راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

    راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

    راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے دوران ایس ایچ او محفوظ رہے ہیں ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او کہوٹہ بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ترجمان راوالپنڈی پولیس کا کہنا کے کہ موقعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے-

    ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

    سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے-

    دوسری جانب سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا-

    ایس پی سی آئی اے کے مطابق زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بال بال محفوظ رہے-

    اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

    ایس پی سی آئی اے کے مطابق سنگین مقدمات میں زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ہلوکی کاہنہ لے جایا گیا،حویلی پہنچتے ہی زیر حراست ملزمان ساجد اور عبد الرحمن کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی-

    اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم عبدالرحمن ہلاک جبکہ ساجد شدید زخمی ہو گیا زخمی ملزم ساجد کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان اقدام قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے-

    ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان سمیت 10 خطرناک ملزمان کوگرفتار کیا گیا تھا۔

    قبل ازیں لاہور میں شمع سٹاپ فیروز پور روڈ پر وارڈنز نے غیر قانونی طور پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس والی گاڑی کو روکا شناخت طلب کرنے پر زاہد اقبال نامی ملزم آپے سے باہر ہوگیا، اس دوران ملزم نے تعیش میں آکر پہلے نیلی بتی کو زمین پر پٹخا پھر وارڈن سے گل و گیر ہونے کی کوشش کی سفارشیوں سے بات نہ کرنے پر کی رنجش میں وارڈن کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا،ملزم زاہد اقبال وارڈنز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی لگاتا رہا-

    ملزم روڈ میں گاڑی کھڑی کرکے عجیب و غریب حرکتیں بھی کرتا رہا، اس واقعہ کی اطلاع ملنے پرسی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کےخلاف تھانہ اچھرہ میں نوسربازی، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا-

    پیشہ ور گینگ کے 4 ملزمان گرفتار،کیا اپنے گناہوں کا اعتراف

    سی ٹی او لاہور منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ ایسا ہتک آمیز رویہ ناقابلِ برداشت ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزم کےخلاف درج مقدمہ کی مکمل پیروی کی جائے گی، منتظر مہدی نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وارڈنز آپ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، شہری قوانین کا احترام کریں-

    بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق

  • لاہور:12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش اوربرہنہ ویڈیو بنا کر رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

    لاہور:12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش اوربرہنہ ویڈیو بنا کر رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

    بادامی باغ پولیس کی کاروائی 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش اور اس کی ننگی ویڈیو بنا کر رقم لینے والا ملزم گرفتارکر لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بادامی باغ پولیس نے 15 پر کی گئی کال پر فوری کاروائی عمل میں لائی اور واقعہ میں ملوث ملزم شہباز گرفتار کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا ویڈیو کی آڑ میں ملزم نے بچے سے 3 لاکھ 50 ہزار رقم بٹور لی-

    بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

    پولیس کے مطابق بچہ بہن کی شادی کے لیے رکھی ہوئی رقم گھر سے چوری کر کے ملزم کو دیتا رہا باپ کے پوچھنے پر بیٹے نے ساری بات بتا دی بادامی باغ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا-

    ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی اور جنسی استحصال کرنے والے درندوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں محبت و شفقت سے پیش آئیں-

    قبل ازیں پولیس نے فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار کئے تھے چارسدہ کے تھانہ شبقدر پولیس نے عوامی شکایات پر موبائیل فونز میں فحش ویڈیوز ڈالنے والے موبائیل فونز دکانداران کے خلاف کامیاب کاروائی کی اور 20افراد گرفتارکر کے 20 کمپیوٹر قبضہ میں لے لئے

    پنجاب سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار

    ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان کو شکایت ملی کہ علاقہ تھانہ شبقدر میں موبائیل دکانات والے نوجوان لڑکوں کے موبائل فونز میں فحش ویڈیوز ڈال رہے ہیں جن کی وجہ سے نوجوانان جنسی بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں اور فحاشی کو فروع مل رہی ہے۔اس شکایت پر ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان کو فوری کاروائی کا حکم دیا ڈی ایس پی سبزعلی خان نے ہمراہ ایس ایچ او شبقدر انسپکٹر گلشید خان،طاہر خان اے ایس آئی انچارج چوکی بازار کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے20 دکانداران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جن کی قبضہ سے20 کمپیوٹر سیٹ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کی گئی ہے۔گرفتار شدہ افراد کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی شخص کو علاقہ میں فحاشی پھیلانے نہیں دیں گے۔عوام کسی بھی جرم اور معاشرتی برائی کے بارے ہمیں اطلاع دیں ہم فوری کاروائی کریں گے۔

    نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

    قبل ازیں نوجوان نسل کو موبائل میں فحش مواد اپلوڈ کرکے بے راہ روی کی طرف لے جانے والا دوکاندار گرفتارکر لیا گیا ،واقعہ نوشہرہ میں پیش آیا ،فخرالاسلام خان اے ایس آئی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ مسلم بازار نوشہرہ کلاں میں ایک دوکاندار کے پاس کمپیوٹر میں بہت سے فحش مواد موجود ہیں۔جو وہ نوجوانوں اور بچوں کو موبائیل میں اپلوڈ کرواتا ہے۔فوری طور پر دوکان پر چھاپہ مارا گیا، ۔دوکان میں موجود کمپیوٹر کو چیک کرنے پر بہت سارے فحش مواد موجود تھے۔ملزم ریحان ولد دلشاد کو گرفتار کرکے کمپیوٹرز کو بطور ثبوت قبضہ پولیس کر لیا گیا۔ملزم کیخلاف فحش مواد رکھنے اور دوسروں کو اپلوڈ کرنے کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

  • ٹیسٹ میچ:  بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹیسٹ میچ: بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دے دی

    بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں8 وکٹوں سے شکست دے دی میزبان ٹیم کی طرف سے دیا گیا 40 رنز کا ہدف بنگلہ دیشی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے،سرفراز احمد

    نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 328 رنز بنائے جواب میں مہمان ٹیم یعنی بنگلہ دیش اپنی پہلے اننگز میں 358 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بنگلہ دیش کو 40 رنز کا ہدف ملا۔

    میری انتطامیہ کے تین بڑے ستون جنہیں بہتر دیکھنا چاہتا ہوں، رمیز راجہ

    نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلی اننگز میں ڈیون کانوے 122 اور ہنری نکولز 75 رنز بنا کر نمایاں رہے نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ول ینگ کے علاوہ کوئی ففٹی پلس رنز نہ بنا سکا ینگ نے 69 رنز بنائے-

    محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    بنگلہ دیش کی طرف سے پہلی اننگز میں محمود الحسن نے 78 اور نجم الحسین نے 64 رنز بنائے۔ مومن الحق نے 88 اور لٹن داس نے 86 رنز بنائے بنگلہ دیش کے عبادت حسین نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

    بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراونڈ سے باہر چھٹی مرتبہ ٹیسٹ جیتا دس سال بعد کوئی ایشین ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی پاکستان نے 2010 میں نیوزی لینڈ کو ہملٹن ٹیسٹ میں شکست دی ایشین ٹیموں نے 2011 کے بعد نیوزی لینڈ میں 19 ٹیسٹ کھیلے،16 ہارے،3 ڈرا کئے۔

  • بیٹی کو کیوں مارا،بھارتی فوجی نے ٹیچرکو گولی مار دی

    بیٹی کو کیوں مارا،بھارتی فوجی نے ٹیچرکو گولی مار دی

    جے پور: بھارتی ریاست راجھستان میں ایک بھارتی فوجی نے بیٹی کو ڈانٹنے پر ٹیچر پر گولی مار دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے بھرت پور ضلع میں ایک ٹیچر کی جانب سے بیٹی کو تھپڑ پڑنے پر فوجی جوان نے اسکول کے ڈائریکٹر پر گولی چلا دی، لیکن بد قسمتی سے وہ گولی اس کی اپنی بیوی کو لگ گئی۔

    حجاب کیوں پہنا؟ طالبات کو سرکاری سکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

    جے پور پولیس کے مطابق سپاہی پپو گُرجر کنواڈا گاؤں میں واقع ایک نجی اسکول کے ڈائریکٹر سے ملنے گیا تھا، اس کی 12 سالہ بیٹی نے گھر میں شکایت کی تھی کہ اسے ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ٹیچر نے تھپڑ مارا ہے۔

    اس معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد گرجر نے اسکول کے ڈائریکٹر پر سرکاری پستول تان لی، تاہم اس کی بیوی راج بالا درمیان میں آ گئی اور ایک گولی اس کے بازو کو چھو کر نکل گئی، پولیس کے مطابق فوجی کی بیوی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی ہیں راج بالا کی حالت بہتر تھی اور توقع ہے کہ انھیں آج منگل کو اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

    بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر کاما دولت سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے، جب کہ واقعے کے بعد فوجی جوان موقع سے فرار ہوگیا اور اس کی تلاش جاری ہےگُرجر چھٹی پر تھا اور جب وہ اسکول کے ڈائریکٹر سے ملنے گیا تو وہ اپنا سروس ریوالور اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست کرناٹک میں میں حجاب پہنے ہوئے مسلم طالبات کو سرکاری سکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا ضلع اوڈپی میں حجاب پہنے مسلم طالبات کو سرکاری کالج میں داخلے سے منع کر دیا گیا ، کچھ مسلم طالبات حجاب پہنے کالج آئیں تو انہیں کلاس میں یہ کہہ کر جانے سے روک دیا گیا کہ کلاس لینی ہے تو حجاب اتارنا ہو گا، واقعہ پر بھارت کی مسلمان تنظیموں نے احتجاج ریکارڈ کروایا-

    کابل ایئرپورٹ حملہ،بمبار بھارت میں انجنیئرنگ کا طالب علم نکلا

    واقعہ کے خلاف طالبات نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ کالج کی پرنسپل نے ہمارے والدین سے اس موضوع پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے، اب ہم کس کے پاس جائیں ؟ کالج باقاعدگی سے آنے والی ان مسلم طالبات کی حاضری بھی نہیں لگائی جا رہی اور نہ ہی کلاس میں جانے دیا جا رہا ، کالج کے پرنسپل رودرا گوڑا کا کہنا ہے کہ طالبات کیمپس میں حجاب پہن سکتی ہیں لیکن کلاس کے اندر اس کی اجازت نہیں ہے-

    لداخ میں چینی فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ

    کالج کی ایک طالبہ جس کو حجاب پہننے کی وجہ سے کالج جانے سے روکا گیا کا کہنا تھا کہ ہم میں سے جو حجاب پہنے ہوئے تھے انہیں کلاس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ، واقعہ کے خلاف جب طالبات کے والدین کالج پہنچے تو انہیں بھی کالج جانے سے روکا گیا اور چار گھنٹے تک انتظار کروایا گیا ، طالبات کے وفد نے ضلع کلکٹر کورم راؤ سے بھی رابطہ کیا اور بتایا کہ پانچ طالبات جو حجاب پہن کر آتی ہیں انکو کلاس میں شامل نہیں ہونے دیا جا رہا، کلکٹر نے پرنسپل سے بات کی، ،طالبات کا کہنا ہے کہ حجاب پہننے سے پہلے سب ٹھیک تھا، جس دن سے ہم حجاب پہن کر کالج آئیں ہمیں کلاس میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا اور ہمارا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے

    محبت کا جادو، پاکستانی نوجوان کو بھارتی صحرا میں لے گیا، پھر کیا ہوا؟