Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے اڑان بھرنے والی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی

    اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے باعث اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے اڑان بھرنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی طیارے کے کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

    ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی اجازت ملنے پر طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کروایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرز نے طیارے کی مرمت کاکام شروع کردیا ہے طیارہ آج دوپہر دوبارہ سعودی عرب کے لیےروانہ ہوجائے گا ائیر پورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

    سیالکوٹ سے دبئی، پی آئی اے پروازوں کا آغاز

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے سیالکوٹ سے دبئی کی پروازوں کے آغاز سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے علاقہ جات کے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آ گئی ہے –

    سیالکوٹ سے دبئی کے لئے براہ راست پروازوں کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے کہا تھا کہ قومی ائر لائن اپنے ہم وطنوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بڑے شہروں کو مسافروں کی ضروریات کے مطابق دنیا سے منسلک کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ مسافروں کے آرام کا ہر ممکن خیال رکھا جائے انہوں نے متعلقہ شعبہ جات کو نئی پرواز شروع کرنے پر مبارکباد دی اس موقع پر ایک میٹنگ میں ٹریول ایجنٹس نے پی آئی اے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر جرم قرار:پٹھان غُصّے میں‌ آگئے

  • ایلون مسک نے1 گھنٹہ میں 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کر دیا

    ایلون مسک نے1 گھنٹہ میں 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کر دیا

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت تاریخ کی نئی اونچائیوں پر پہنچ رہی ہے-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شئیرز سکائی راکٹ کی طرح پرواز کر رہے ہیں، جس کے بعد چیف ایلون مسک نے فی گھنٹہ 1.4 ارب ڈالرز یعنہ 3 کھرب،34 ارب کما کے ریکارڈ قائم کر دیا ٹیسلا کے حصص، پیر کو 13.5 فیصد بڑھ کر 1,199.78 ڈالر ہو گئے، جس کے بعد ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 30 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان بلوم برگ انڈیکس میں ان کی دولت 304 ارب ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔

    ایلون مسک کی کمپنی کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ

    جبکہ کئی عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے ایمازون کے مالک جیف بیزوس، 196 بلین ڈالرز کے ساتھ ایلون مسک سے کہیں پیچھے رہ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے 2021 میں دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا، لیکن اب مسک دنیا کی امیر ترین فہرست میں بھی اپنی جگہ مسلسل مضبوط کر رہے ہیں امریکی کار کمپنی ٹیسلا نے 2021 میں تقریباً 10 لاکھ نئی گاڑیاں اپنے صارفین تک پہنچائیں یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ بنتی ہے۔

    ٹیسلا نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ گاڑیوں کی ڈلیوری میں ہر سال 50 فیصد اضافہ کریں گے، تاہم گزشتہ برس حاصل کردہ نتائج اس سالانہ ہدف سے کہیں زیادہ تھے۔ گزشتہ برس کی صرف چوتھی سہ ماہی میں ہی ٹیسلا نے 3 لاکھ 8 ہزار 600 کاریں فروخت کی تھیں۔

    ٹیسلا کو اکتوبر میں سب سے بڑی کامیابی اس وقت ملی جب اسے کار رینٹل کمپنی ہیرٹز نے ایک لاکھ الیکٹرک گاڑیوں کا آرڈر دیا، جس کی سپلائی اس سال مکمل ہو جائے گی یہ اعلان اس کار کمپنی کو امریکی سٹاک مارکیٹ میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کی کمپنیوں کے کلب میں لے آیا تھا۔

    دی گارجئین کے مطابق الیکٹرک کاروں کے ذریعے ٹیسلا کو دنیا کی سب سے قیمتی کار ساز کمپنی بنانے کے ساتھ ساتھ، مسک نے اسپیس ایکس کی بنیاد رکھ کر خلائی صنعت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ایک نجی راکٹ کمپنی جو دسیوں ہزار کے نیٹ ورک کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن کا ایک بڑا ادارہ بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

    SpaceX پہلے ہی 1,600 سے زیادہ سیٹلائٹس لانچ کر چکا ہے، جس میں 18 دسمبر کو ایک حالیہ لانچ بھی شامل ہے جس میں مزید 52 سیٹلائٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ خلا کے ریگولیشن کی کالوں کا مرکز بن گیا ہے جبکہ ایلون مسک نے ان تنقیدوں کو مسترد کر دیا ہے کہ ان کی کمپنی خلا میں بہت زیادہ جگہ لے رہی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ ان کے ہزاروں منصوبہ بند سیٹلائٹس بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر رہ سکیں گے۔

    ایلون مسک ‘پرسن آف دا ایئر’ قرار

    فنانشل ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مسک نے ان تنقیدوں کو مسترد کر دیا کہ SpaceX ریڈیو فریکوئنسیز اور مداری سلاٹس پر حاوی ہے مسک نے کہا کہ خلا بہت زیادہ ہے، اور سیٹلائٹ بہت چھوٹے ہیں۔ "یہ کوئی ایسی صورتحال نہیں ہے جہاں ہم مؤثر طریقے سے دوسروں کو کسی بھی طرح سے روک رہے ہیں۔ ہم نے کسی کو کچھ کرنے سے نہیں روکا ہے اور نہ ہی ہم اس کی توقع رکھتے ہیں۔”

    یوروپی اسپیس ایجنسی کے سربراہ جوزف اسبچر نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ مسک خلا میں "قواعد بنا رہی ہے”۔ جوزف اسبچر نے یورپ اور دیگر ممالک سے مربوط کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ SpaceX کا نکشتر دوسرے ممالک یا کمپنیوں کو اپنے سیٹلائٹ لانچ کرنے سے نہ روکے۔

    دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی ایک دن کی آمدنی 4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

    مسک نے مصنوعی سیاروں کی تعداد کا موازنہ زمین کی سطح پر موجود 2 بلین گاڑیوں سے کیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ "دسیوں اربوں” سیٹلائٹس کی گنجائش موجود ہے۔ ایف ٹی نے ایک فلکیاتی طبیعیات دان کا حوالہ دیا جس نے اس دعویٰ پر اختلاف کیا کہ سیٹلائٹس کو تصادم سے محفوظ طریقے سے بچنے کے لیے بڑے خلاء کی ضرورت ہے۔

    SpaceX پر چین کی طرف سے بھی تنقید کی گئی ہے، جس نے اس ہفتے عوامی طور پر امریکہ پر چینی خلائی سٹیشن اور سٹار لنک سیٹلائٹس کے درمیان دو قریب گم ہونے کے بعد بین الاقوامی معاہدے کی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا تھا۔ چین نے کہا کہ خلائی اسٹیشن کو جولائی اور اکتوبر میں مصنوعی سیاروں سے بچنے کے لیے ہتھکنڈوں پر مجبور کیا گیا تھا۔

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

  • 3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر

    3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر

    لاہور،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہورشہرکے مختلف علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ائیر کوالٹی انڈکس میں واضح کمی ہوئی ہے اور لاہور 3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا-

    محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 159 پر موجود ہے جبکہ گلبرگ مراتب علی روڈ کا علاقہ 380 پوائنٹس کے ساتھ آلودہ ترین علاقہ ہے ٹاؤن ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 136ریکارڈ کیا گیا،ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس85ریکارڈ کیا گیا-

    بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان

    محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 218 بذریعہ موبائل وین ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 185ریکارڈ کیا گیا-

    محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 58ریکارڈ کیا گیا، رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس109 جبکہ فیصل آباد میں 81ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا-

    دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں اور کشمیر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان میں شدید بارشوں سے شیبی علاقے زیر آب آگئے چمن شہر اور مضافات میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم شمالی بلوچستان میں اثردیکھانے لگا پہاڑی علاقوں سے آنےوالے ریلوں کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے –

    طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال

    چمن انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلوں نے سوسے زائد گھروں اور اسکولوں کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں سیلابی ریلوں کےباعث آمدورفت معطل ہے ڈپٹی کمشنرجمعہ داد خان مندوخیل نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ہنگامی صورت حال میں فوری امداد کی فراہمی کیلئے فلڈ کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی کہا کہ ہنگامی صورت حال میں فلڈ کنٹرول روم نمبر 0826612288 پر رابطہ کریں-

    حیدر آباد میں شہر اور گردونواح میں بارش ،متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اوچ شریف شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے جبکہ جڑانوالہ شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری اور لیاقت پورشہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے

    وادی زیارت میں رات گئے ہلکی برفباری شروع ہوئی برفباری کے باعث سردی کی جہاں شدت میں اضافہ ہوا وہیں شدید سردی میں گیس کی سپلائی بھی مکمل معطل ہے ادھر فورٹ عباس شہر اور چولستان میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فورٹ عباس بارش گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ہوگی-

    کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی جاری رہی جبکہ گلستان جوہر،ملیر،اورنگی ٹاون کے بعض علاقوں میں بجلی بند ہے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے 1900 سے زائد میں سے 1825 فیڈرز فعال ہیں 85کے قریب فیڈرز کو حفاظتی بنیادوں پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے شاہ فیصل سمیت حب کے بعض علاقوں میں احتیاط کے طور پر بجلی بند کی گئی-

    پنجاب سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار

  • یورپ میں کورونا کیسز میں اضافہ جبکہ پاکستان میں بھی 898 کیسز رپورٹ

    یورپ میں کورونا کیسز میں اضافہ جبکہ پاکستان میں بھی 898 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دنیا بھر میں ایک ہی دن میں 20 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے-

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 673کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 898 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے

    کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون اوراب فلورونا:بھارت کے بندہونے کا خطرہ:دہلی میں لاک ڈاون شروع

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 98 ہزار 763 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 950 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار648، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 537، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 940، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 880، بلوچستان میں 33 ہزار 653، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 676 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    کراچی میں اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ ، اب تک 101 کیس رپورٹ

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 76افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 675، خیبرپختونخوا 5 ہزار 935، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 365 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دوسری جانب یورپ بھر میں کورونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد رپورٹ کی گئی ہے، 24 گھنٹوں میں فرانس میں 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 2 لاکھ سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں، منگل کو 2 لاکھ 18ہزار سے زائد کیس سامنے آئے۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کورونا کا شکار

    برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ لوگ بوسٹر نہ لگوانے کے سبب غیر ضروری طور پر ہلاک ہورہے ہیں،آئندہ چند ہفتے چیلنجنگ ہوں گے کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہر شخص اپنا کردار ادا کرے تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا کے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے ہیں امریکا میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ جاری ہے 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد بھی 1750 ہوگئی ہے۔

    امریکی دواساز کمپنی نے کورونا کی چوتھی ڈوز کے استعمال کا اشارہ دیدیا

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر (Pfizer) گولیوں کی خریداری دوگنا کردی امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کے بعد گولیوں کی تعداد 1 کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا اعلان کیا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ یہ گولیاں ڈرامائی طور پر اسپتال داخلے اور اموات کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہم نے پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے اب میں اس آرڈر کو دوگنا کر رہا ہوں۔

    اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے،یو کے ہیلتھ…

    جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے بارے میں فکرمند رہیں لیکن گھبرائیں نہیں، اگر آپ نے ویکسین نہیں لگائی تو بعض افراد مر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے 22 دسمبر کو فائزر کی Paxlovid گولی کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دی تھی۔

    اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں امریکی صدر

  • بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان

    بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں تیز بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی، ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کی نئی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔

    طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال

    رپورٹس کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا ہے کیسکو حکام کے مطابق بارش سے شہر میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے اور 15 فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں۔

    بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ضلع کیچ کے علاقے مند میں سیلابی ریلے کے باعث بند ٹوٹ جانے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا، طوفانی بارشوں کے سبب تربت اور مند کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ گوادر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور کئی کچے مکانات منہدم ہو گئے۔

    دوسری جانب لاہور میں آج دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے حیدرآباد، نواب شاہ ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، اوباڑو، رحیم یار خان، ملتان، راجن پور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم حسین ہوگیا جبکہ پشاور میں بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری

    کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوئی تاہم صبح ہونے پر بارش کا سلسلہ رک گیا، شہر بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سرد ہو گیا کئی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، تاہم ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار ہے۔

    کراچی: بارش کے ساتھ اولے پڑنے کا امکان

    دوسری جانب لیاقت آباد انڈر پاس میں اور حیدری مارکیٹ کے روڈ پر چند مقامات پر پانی جمع ہے ایم اے جناح روڈ پر بھی چند مقامات پر اور نیپا پل پر بھی پانی جمع ہے، تاہم ٹریفک کی روانی برقرار ہے شہر کی مصروف ترین شارعِ فیصل پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے۔

    لاہو:مختلف علاقوں میں بوندا باندی،مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ…

    ادھر نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی کے علاقے میں سڑکوں پر کہیں کہیں پانی جمع ہے جبکہ کئی گلیوں میں پانی جمع ہونے سے مکینوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔

  • پنجاب سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار

    پنجاب سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار

    پنجاب کے شہر خیرپور ٹامیوالی سے اغواء کی گئیں 2 لڑکیاں کراچی سے مل گئیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مغوی لڑکیوں کو پولس نےحفاظتی تحویل میں لے لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مغوی لڑکیوں کو ملیرکورٹ کے باہر چھوڑ کر فرار ہوئے پولیس مددگار 15 نے دونوں لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر علاقہ پولیس کے حوالے کیا۔

    بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

    پولیس حکام کے مطابق دونوں لڑکیوں نے اپنا نام عائشہ بی بی اور طاہرہ بی بی بتایا، لڑکیوں کو 27 دسمبر 2021 کو خیرپور ٹامیوالی میں گھر سے اغواء کیا گیا تھا دونوں لڑکیوں کے اغواء کا مقدمہ متعلقہ تھانا خیرپورٹامیوالی میں درج ہے، مقدمہ لڑکیوں کے والد سلمان احمد نے درج کرایا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق لڑکیوں کے والد نے مقدمے میں بیٹے بلال کے برادر نسبتی لیاقت اور اس کی بیوی کو نامزد کیا تھا دونوں لڑکیوں کے ملنے کی اطلاع خیرپورٹامیوالی پولیس کو دے دی ہے۔

    محض سات سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا،امریکی اداکارہ و مصنفہ

    دوسری جانب بھارت میں مسلمان خواتین کو آن لائن فروخت کے لئے پیش کرنے کے حوالہ سے پولیس اب حرکت میں آئی ہےممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ آن لائن نیلامی میں مسلم خواتین کو نشانہ بنانے والی ایپ بلی بائی کے اکاؤنٹ چلانے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایک خاتون ہےبنگلورو سے گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق ایک ملزم کو اترا کھنڈ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی عمر 21 برس ہے اور وہ سول انجینئر ہے، اس سے جب تحقیقات کی گئیں تو اس نے انکشاف کیا تھا کہ ایک خاتون ملزم بھی اس سارے معاملے میں اس کے ساتھ ہے-

    مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ،خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

    بنگلورو سے گرفتار کئے گئے ملزم کی شناخت وشال کمار کے طور پر ہوئی، ممبئی پولیس سائبر سیل کے ڈی سی رشمی کرندیکر نے تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کیا تھا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ایپ کے تین اکاونٹس کو ہینڈل کر رہا تھا ممبئی پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ وشال کمار نے ایک سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنایا بعد میں ملتے جلتے ناموں سے تین اور اکاؤنٹ بنایا، سکھ ناموں کے اکاؤنٹ بنائے گئے تھے اور خالصہ تحریک کی بھی ان اکاونٹ سے حمایت کی جا رہی تھی ، ان اکاؤنٹ کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ایسا لگے کہ اس ایپ کے پیچھے سکھ ہیں ،تا ہم ایسا نہیں ہے، پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں-

    ملک میں اقلیت اکثریت خواتین اور بچے سب غیر محفوظ ہیں،حکومتی سینیٹرز

    بھارت میں Bulli Bai نامی ایپ پر سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی کیلئے ان کی تصاویر شیئر کی گئیں جس کی وجہ سے بھارتی خواتین میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک عورت کو ٹرول کرنا یعنی اس کا مذاق اڑانا بہت سے لوگوں کے لیے سب سے زیادہ آسان کام ہوتا ہے اور یہ ٹرولِنگ زیادہ تر ذاتی حملوں پر مبنی ہوتی ہے۔لیکن انڈیا میں مسلمان خواتین کی ہراسانی کے لیے کم ظرفی کی تمام حدیں پار ہوتی نظر آتی ہیں۔

    نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

    بھارت میں Bulli Bai نامی ایپ پر سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی کیلئے ان کی تصاویر شیئر کی گئیں تصاویر ان خواتین کی ہیں جو ٹویٹر صارف ہیں اور ان کے کافی تعداد میں فالوؤرز ہیں۔ ایپ کو آن لائن سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی سہولت کار کمپنی Github پر ڈیزائن کیا گیا ہے ’گٹ ہب‘ پر بنائی گئی اس ایپ کا نام ’بُلی بائی‘ ہے-

    تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ،ویڈیو وائرل

  • سلمان خان  فیروزہ والا بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ وجہ بتا دی

    سلمان خان فیروزہ والا بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ وجہ بتا دی

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے فیروزہ پتھر والا بریسلٹ پہننے کی وجہ بتادی۔

    باغی ٹی وی : اداکارسلمان خان سلمان خان کو کبھی بھی ان کے نیلے پتھر والے بریسلیٹ کے بغیر نہیں دیکھا گیا ہے اور نا ہی اداکار اسے کبھی اتارنے کی کوشش کرتے ہیں ماضی میں ایک بار ایک مداح کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بریسلٹ کو ہر وقت پہنے رکھنے کے پیچھے کی کہانی کے بارے میں کُھل کر گفتگو کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ملیالم اداکارصرف 10 منٹ میں سلمان خان کے گرویدہ ہو گئے

    پرانی ویڈیو میں سلمان خان سے ایک تقریب میں خاتون مداح نے اس بریسلٹ کی اہمیت کے بارے میں پوچھا جو وہ ہمیشہ پہنتے ہیں۔ مداح کو جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ’میں نے بچپن سے اپنے والد کے ہاتھ میں یہ بریسلٹ دیکھا اور میں اُن کے بریسلٹ سے کھیلتا بھی تھا۔‘

    سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

    سلمان خان نے کہا کہ ’میں جب بڑا ہوا اور کام شروع کیا تو میرے والد نے مجھے بھی فیروزہ پتھر کا یہ بریسلٹ دیا اور میں اسے ہر وقت پہن کر رکھتا ہوں-

    اداکار نے بتایا کہ ’اُن کا یہ پتھر اُنہیں برائیوں سے محفوظ رکھتا ہے، جب بھی اُن پر برائی آنے والی ہوتی ہے تو اس پتھر میں دراڑ پڑ جاتی ہے۔‘

    اُنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اب تک اپنے بریسلٹ کا پتھر 3 بار تبدیل کرچکے ہیں۔

    بگ باس 15 میں کھلاڑیوں کی غیر ضروری گفتگو اور حرکتیں،سلمان خان غصے میں آگ بگولہ ہو…

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل دیویا دتہ نے بتایا کہ زمانہ طالب علمی میں وہ اپنے فیوریٹ اداکار سلمان خان سے ملیں اور ان کے ساتھ تصویر بنوائی ہندی، پنجابی اس کے علاوہ ملیالم اور انگلش فلموں میں اپنے کام کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی 44 سالہ دیویا دتہ نے کہا کہ وہ اپنی گرمیوں کی چھٹیوں کے پنجاب سے ممبئی آئی تھیں۔

    میرے شادی نہ کرنے کی وجہ ریکھا ہیں ،سلمان خان

    انہوں نے سلمان خان کے ہمراہ اپنی ایک پرانی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور لکھا کہ بہت پرانی تصویر ملی جب میں نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ممبئی گئی جہاں میری اپنے پسندیدہ فلم اسٹار سے بطور پرستار ملاقات ہوئی اور ان کے ساتھ تصاویر بنائیں۔جس کے چند سال بعد میں نے بالی ووڈ جوائن کیا تو سلمان خان کے ساتھ بھی کام کیا۔

    شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جو سلمان خان نے پاکستانی مداحوں کیلئے ٹھکرا دی

  • ایک پردیسی زندگی بھر کی کمائی قبضہ مافیا کے ہاتھو ں گنوا بیٹھا:وزیراعلیٰ اوروزیراعظم سے داد رسی کی اپیل

    ایک پردیسی زندگی بھر کی کمائی قبضہ مافیا کے ہاتھو ں گنوا بیٹھا:وزیراعلیٰ اوروزیراعظم سے داد رسی کی اپیل

    لاہور:عمران خان کی حکومت ہوتے ہوئے ایک پردیسی زندگی بھر کی کمائی قبضہ مافیا کےہاتھو ں گنوا بیٹھا،ایک پردیسی زندگی بھر کی کمائی قبضہ مافیا کےہاتھوں گنوا بیٹھا:وزیراعلیٰ اوروزیراعظم سے داد رسی کی اپیل،اطلاعات ہیں‌ کہ ایک پردیسی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وزیراعظم سے ایک شکوہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ڈپٹی سیکریٹری نے امریکہ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی کی زمین جعلسازی اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے اپنے نام کروا لی

    ایران اور ہندوستان ملکرکشمیرکی پھلوں کی صنعت کوتباہ کرنے لگے

    گزشتہ روز نیو یارک میں پاکستان اوورسیز فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں محمد یوسف کھوکھر نے میڈیا کوپاکستان میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ موضع جیہ تحصیل و ضلع منڈی بہاؤالدین کے رہائیشی ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ بڑی مشقت اور محنت سے یہاں سے پیسے کما کر پاکستان بھیجتے رہے ہیں۔ جن سے انہوں نے 2004 میں چار ایکڑ قطعہ اراضی خریدی جس پر ملک فرخ عباس جو کہ ایک سابقہ سینئر بیوروکریٹ ہے نے حق شفعہ کر دیا عدالت نے فیصلہ ہمارے حق میں دے دیا۔

    کیا اسطرح بچگانہ انداز سے آپ کام کرتے ہیں؟چیف جسٹس برہم

    محمد یوسف کھوکھر کا کہنا تھا کہ 2017 تک انہوں نے کوئی اپیل نہیں کی مگر 2017 میں انہوں نے ہمارے خلاف ناجائز قبضے کی درخواست دائر کر دی2019 میں سول کورٹ نے یہ فیصلہ بھی ہمارے حق میں سنا دیا۔ اب جبکہ ملک فرخ عباس کا بیٹا بھی وزیراعلی پنجاب کا ڈپٹی سیکریٹری ہے تو ان لوگوں نے سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرتے ہوے میر ے خلاف ایک بار پھر درخواست دے کر نوٹس مجھ تک نہ پہنچا کر انتظامیہ کی ملی بھگت سے میری زمین اپنے نام کروا لی ہے اور اب اداروں کا ناجائز استعمال کر کے قبضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کھیل میں پٹواری سے کمشنر تک اور کمشنر سے ڈپٹی سیکریٹری تک سب ملوث ہیں۔ اب اس رقبے کا انتقال ڈپٹی سیکریٹری کے اپنے نام ہو چکا ہے جو کہ سراسر دھونس اور دھاندلی ہے۔

    محکمے کا کون والی وارث، کس کو طلب کروں ؟ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    یوسف کھوکھر نے مزید کہا کہ انہوں نے سٹیزن پورٹل بر اپنی شکایت درج کروا دی ہے۔ مذید ہر فورم استعمال کریں گے۔ امریکا میں پاکستانی ایمبیسی کو بھی انفارم کر دیا ہے۔ آئیندہ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کو بھی اپیل کرنے کا ارادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو پردیسیوں کے دکھ درد سمجھتے ہیں انہوں نے ہمیشہ اوورسیز کے لیے آواز بلند کی ہے اور انصاف کی بات کرتے ہیں۔ خان صاحب یہ بھی جانتے ہیں اس ملک میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون الگ ہیں۔ مگر خان صاحب آپ تو وزیرآعظم ہیں۔ اگر آپ ہمیں انصاف نہ دلوا سکے تو ہم وہی کریں گے جو آپ نے ہمیں سکھایا ہے۔

    سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ کا ملزم عارف گل سپریم کورٹ میں پیش

    ہم وزیر اعلٰی ہاؤس کا گھیراو کریں گے اور انصاف نہ ملنے تک دھرنا دیں گے۔اس موقع پر موجود پاکستان اوورسیز فاونڈیشن کے عہدے داران نے بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوے اسے اپنے لیے ایک ٹیسٹ کیس قرار دیا اور یوسف کھوکھر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے پوری دنیا کے اوورسیز کو متحرک کرنا پڑا تو کریں گے۔ شرکا نے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان سے یہ مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ناک کے نیچے اس لیول پر ہونے والی بددیانتی اور عہدوں کے غلط استعمال کی انکوائری کروائی جاے اور ذمہ دارین کو قرار واقعی سزا دی جاے تاکہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کا سسٹم پر اعتماد بحال ہو سکے۔

    وزیراعلیٰ بھی ہو گئے کرونا کا شکار

  • لالی ووڈ ہیرو معمررانا کی بیٹی کی منگنی

    لالی ووڈ ہیرو معمررانا کی بیٹی کی منگنی

    لالی ووڈ کے ماضی کے معروف اداکارہ معمررانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا کی منگنی ہو گئی-

    باغی ٹی وی :معمر رانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا نے 2 جنوری کو اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کیں میک اپ اور فیشن ڈیزائنر ریا معمر رانا نے منگیتر سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں مگر انہیں اپنا دیرینہ دوست اور ساتھی قرار دیا۔

    میک اپ و فیشن ڈیزائنر کی منگنی کی تقریب میں ماضی کی مقبول شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی اور انہوں نے بھی تقریب کی تصاویر شیئر کیں ریا معمر رانا کی منگنی میں اداکارہ ریما خان اور ان کے شوہر ڈاکٹر شہاب الدین طارق نے بھی شرکت کی جب کہ اداکار ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ بھی شریک ہوئے۔

    منگنی کی تقریب میں اداکار سعود، جویریہ سعود اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں اور متعدد شخصیات نے معمر رانا کی بیٹی کی منگنی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

    واضح رہے کہ معمر رانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا فیشن اور میک اپ آرٹسٹ ہیں اور وہ اپنا اسٹوڈیو بھی چلاتی ہیں اداکار کی چھوٹی بیٹی رنایا رانا ابھی زیر تعلیم ہیں، تاہم وہ بھی شوبز اور فیشن میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

    معمر رانا نے 1999 میں فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے 4 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں فلموں کی کامیابی کے بعد معمر رانا نے چند ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور انہوں نے اداکاری کے عوض متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔

    معمر رانا کا شمار 2000 کی دہائی کے رومانوی ہیروز میں ہوتا ہے، انہوں نےصائمہ نور، ریما اور صاحبہ سمیت اس دور کی مقبول اداکاراؤں کے ہمراہ متعدد فلمیں کیں۔

    آئمہ بیگ پرفارمنس کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

  • "ڈھولکی” کی رسم سے صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    "ڈھولکی” کی رسم سے صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ برس مئی میں اداکار علی انصاری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی رسم کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں’ڈھولکی‘ کی رسم عام طور پر پاکستانی شادیوں میں کم از کم شادی کی مرکزی تقریب سے ایک ہفتہ قبل شروع ہوجاتی ہے-

    اداکارہ صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی رسم کی تصاویر سب سے پہلے سارا سیلون کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں، جنہیں بعد ازاں اداکارہ امر خان اور کنزہ ہاشمی نے بھی شیئر کیا ’ڈھولکی‘ کی تصاویر میں صبور علی کو امر خان اور کنزیٰ ہاشمی سمیت میک اپ آرٹسٹ سارا خان کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو وائرل ہونے پرصبور علی سوشل میڈیا صارفین پر بھڑک اٹھیں

    علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر صبور علی کی بعض ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جن سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اداکارہ کی ڈھولکی کی ویڈیوز ہیں-

    دوسری جانب اس ویڈیو سے متعلق صبور علی اور علی انصاری کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے کہ آیا اُن کی شادی کا آغاز ہو چکا ہے یا نہیں حتیٰ کہ صبورعلی کی بہن سجل علی، بہنوئی احد رضا میر، اداکار علی انصاری، اُن کی بہن اداکارہ مریم انصاری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تا حال خاموش ہیں۔

    عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

    صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب کہ حال ہی میں ان کی قریبی سہیلی اداکارہ منال خان نے ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں بتایا تھا کہ صبور علی جلد شادی کرنے والی ہیں منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام نے صبور علی کو ان کی جلد ہونے والی شادی پر مبارک باد پیش کی تھی، جس پر احسن خان نے کہا تھا کہ اداکارہ اور علی انصاری کی شادی جنوری میں ہوگی، جس کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔

    میزبان احسن خان اور شوہر احسن محسن اکرام کے جواب میں منال خان نے تصدیق کی تھی کہ صبور علی کی شادی جنوری میں ہونے جا رہی ہے اور اس بات کا علم ہر کسی کو ہوچکا ہے مذکورہ شو کے ایک ہفتے بعد صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

    خبریں ہیں کہ صبور علی اور علی انصاری جنوری کے وسط تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور ان کی ‘ڈھولکی‘ اور ‘ابٹن‘ کی رسومات 10 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ دو ہفتے قبل ہی صبور علی کی قریبی سہیلی اور ان کے منگیتر علی انصاری کی بہن مریم انصاری کی شادی ہوئی تھی مریم انصاری نے سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے دسمبر 2021 کے آخر میں شادی کی تھی، دونوں نے فروری 2021 میں نکاح کیا تھا۔

    سال 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات