Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • انگلینڈ کو مسلسل تین ٹیسٹ میچوں میں شکست،آسٹریلیا نےایشزسیریز اپنے نام کرلی

    انگلینڈ کو مسلسل تین ٹیسٹ میچوں میں شکست،آسٹریلیا نےایشزسیریز اپنے نام کرلی

    آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی اور ایشزسیریز اپنے نام کرلی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل تیسری فتح حاصل کرکے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز0-3 سے اپنے نام کر لی۔

    آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی میزبان آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں 267 رنز بنائےتھے۔

    انگلینڈ کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکےاسکاٹ بولینڈ نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں پلیئر آف دی میچ اسکاٹ بولینڈ نے دوسری اننگز میں 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ ایشز سیریز 5 ٹیسٹ میچز پر مشمتل ہوتی ہے میزبان آسٹریلیا نے پہلے تینوں میچ اپنے نام کئے ہیں جبکہ 2 میچ ابھی باقی ہیں۔

    دوسری جانب انڈر 19 ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف پاکستان نے میچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے دبئی کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے، قومی ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ حسیب اللہ خان 39 اور احمد خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

    ہدف کے تعاقب میں یواے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز ہی بنا سکی یوں پاکستان نے میچ 21 رنز سے جیت لیا پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے تین جب کہ معاذ صداقت، مہران ممتاز اور محمد ذیشان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا قومی ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے، اس سے پہلے پاکستان نے روائتی حریف بھارت اور افغانستان کو شکست دی تھی۔

    ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

  • ایک نئی قسم کا طوفان”فضائی جھیل” دریافت

    ایک نئی قسم کا طوفان”فضائی جھیل” دریافت

    واشنگٹن: سائنسدانوں نے سمندر کے اوپر منڈلانے والے ایک بالکل نئے قسم کے طوفان کو ’فضائی جھیل‘ کا نام دیا ہے اسے مغربی بحرِہند سے افریقی سمندروں تک جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ طوفان ہوائی بگولوں کی وجہ سے بنتا ہے جس کی رفتار بہت مدھم ہوتی ہے اور پانی کے وسیع ذخائر پر مشتمل یہ نظام بارش برسانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اس کی تفصیلات امریکن جیوفزیکل یونین کی موسمِ خزاں کی حالیہ کانفرنس میں بیان کی گئی ہیں۔

    "خودکش مشین” کو استعمال کرنے کی قانونی منظوری مل گئی

    رپورٹ کے مطابق سمندری ماحول کے عین اوپر اس سے قبل تنگ اور طویل فضائی کیفیات نوٹ کی گئیں جن میں پانی کی وسیع مقدار بھری ہوتی ہے جنہیں سائنسدانوں نے فضائی دریا کا نام دیا تھا عین نمی سے بھرپور یہ گول دائرے ہوتے ہیں جنہیں فضائی جھیل یا ایٹماسفیئرک لیک کہا گیا ہے فضائی جھیل پورے فضائی موسم سے الگ تھلگ کٹ کر رہتی ہے-

    ڈائنو سار سے بھی قدیم اور دیوقامت سمندری جانور کےفوسلز دریافت

    تحقیق کے مطابق نمی سے بھرے چھوٹے چھوٹے نظاموں کو افریقی ساحلوں تک جاتے ہوئےدیکھا گیا ہےجہاں یہ نیم بنجر علاقوں اور ساحلوں پربارش برسارہے ہیں ماہرین نے مسلسل 5 سال تک فضائی جھیلوں پر غور کیا ہے جو سست روی سے آگے بڑھتے ہیں اور طویل ترین طوفانی جھیل 27 روز تک برقرار رہی تھی۔

    ناسا نےمشتری کے چاند کی پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ جاری کر دی

    5 سال میں مجموعی طور پر 17 جھیلوں کو دریافت کیا گیا ہے جو خطِ استوا کے اردگرد 10 ڈگری پر دکھائی دی ہیں۔ خیال ہے کہ دیگر علاقوں میں یہ فضائی کیفیات پیدا ہوسکتی ہیں جہاں وہ بڑے سائیکلون کی شکل اختیار کرلیتی ہیں سائنسدانوں نے فضائی جھیلوں کی تشکیل اور دیگر موسمیاتی کیفیات سے الگ ہونے کے سوالات پر بہت غور کیا ہے پہلا مفروضہ تو یہ ہے کہ شاید اندر کی جانب تیز ہوا سے یہ سب کچھ بنتا ہے اور دوم مجموعی فضائی اور موسمیاتی کیفیات اسے جنم دے رہی ہے۔

    ہمالیائی گلیشیئر غیرمعمولی تیزی سے پگھل رہے،رقبہ 8,400 مربع کلومیٹر کم ہو گیا

    سائنسدانوں کے مطابق کلائمٹ چینج کا پہلو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور وہ اندرونی قوت کے تحت ایک جگہ سے دوسرے ملک جاتے رہتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس سے مشرقی افریقا کے ساحلی علاقوں میں بارشیں ہونے لگی ہیں لیکن بارشوں کی یہ مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ ایک مصنوعی جھیل پورے سال ایک کلومیٹر وسیع سوئمنگ پول کو چند سینٹی میٹر تک ہی بھر سکتی ہے۔

    بحری جہاز کو دھکیلنے والی دنیا کی پہلی پیرافوائل پتنگ کا کامیاب تجربہ

  • بنوں میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

    بنوں میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

    پشاور: بنوں کی تحصیل میر علی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل میرعلی کے علاقے ممہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے بارودی مواد ٹیوب ویل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا دھماکے کے زخمیوں کوبنوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    دوست کا قتل،خاتون کی کال،پولیس موقع پر پہنچی تو چکرا کر رہ گئی

    گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں واقع افغان کیمپ میں بم دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا پولیس کے مطابق بچے راستے میں ملنے والے کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھے۔

    اس سے قبل رواں برس جولائی میں ضلع ٹانک کے گاؤں نصران کے قریب محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، تینوں بچے سگے بھائی تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق علاقہ محسود کورونہ کے قریب گزرنے والے سدگی نالے میں بچے نہا رہے تھے، کہ انہں وزیرستان کے پہاڑوں سے بہہ کر آنے والا قاتل کھلونا مل گیا، بچے کھلونے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھے کہ وہ پھٹ گیا اور تینوں بھائی وحید، فرمان اور ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے-

    بیوی کو منانے میں ناکامی:نوجوان کی فائرنگ سے سسر قتل،بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی

    دوسری جانب نارووال میں بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان کی فائرنگ سے سسر قتل جبکہ فائرنگ سے ملزم کی بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان اپنی بیوی کو منانے اپنے سسرال گیا تھا جہاں بیوی کے نہ ماننے اور سسرالیوں سے تلخ کلامی پر اس نے فائرنگ کردی ،فائرنگ سے ملزم کا سسر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے-

    آن لائن جعلساز:زیادہ ڈالر کمانے کی لالچ کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ ہو گیا

    قبل ازیں گزشتہ رات مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے،فائرنگ کے وقت گاڑی میں ڈپٹی کمشنر سلمان علی اور علی سولنگی موجود تھے فائرنگ کے دوران تین گولیاں گاڑی کو لگیں ،تاہم دونوں افسران معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر عابد اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنا شروع کردیا ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہو رفیاض دیو سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    لاہور: 2 ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

  • کورونا وبا:3 افراد جاں بحق ،مزید 291 کورونا کیسز رپورٹ

    کورونا وبا:3 افراد جاں بحق ،مزید 291 کورونا کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار869 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 291 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار6 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 912 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی۔

    اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ80 ہزار 901، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 247، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار670،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار502، بلوچستان میں 33 ہزار 625، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 663، خیبرپختونخوا 5 ہزار 922، اسلام آباد 966، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری،مدر ٹریسا چیریٹی کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ​​روک دی

    بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری،مدر ٹریسا چیریٹی کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ​​روک دی

    بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری ہیں جبکہ اس لپیٹ میں مسلمانوں کے ساتھ مسیحی برادری بھی آگئی ہے ،انتہا پسند بھارتی حکومت نے مدر ٹریسا کی طرف سے قائم کردہ خیراتی ادارے کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ​​لائسنس کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی کے تحت ہزاروں ورکرز(ننز) کام کر رہی ہیں جو لاوارث بچوں کے لیے گھر، اسکول، کلینک اور ہاسپیس جیسے منصوبوں کی نگرانی کرتی ہیں کرسمس کے دن، ہندوستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ غلط معلومات کی وجہ سے دوبارہ رجسٹریشن نہیں کی جا رہی –

    ہندو انتہا پسند افراد طویل عرصے سے چیریٹی پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ اپنے پروگراموں کو لوگوں کو عیسائی بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے تاہم ادارے کی جانب سے ان تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

    بھارت:انتہاپسند ہندوؤں نے کرسمس پر’سانتا کلاز‘کو بھی نہ بخشا :مگرعالمی برادری…

    دی مشنریز آف چیریٹی، جس کی بنیاد 1950 میں مدر ٹریسا نے رکھی تھی، ایک رومن کیتھولک تھیں جنہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کولکتہ میں سماجی کاموں میں گزارا تاہم سنٹر کی انتظامیہ نے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

    سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ 2014 میں مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو امتیازی سلوک اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صرف اس سال بھارت میں 300 سے زیادہ عیسائی مخالف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ایک اسکول کی پرنسپل نے بتایا کہ پچھلے ہفتے، 200 سے 300 لوگوں کا ایک ہجوم مدھیہ پردیش کے ایک عیسائی اسکول میں اس وقت گھس آیا جب طلبا امتحان دے رہے تھے، ہجوم نے عمارت پر پتھراؤ بھی کیا بچوں کو وہاں سے نکال کے اسکول کے دوسرے حصے میں بٹھایا گیا لیکن وہ خوف کی وجہ سے پیپر نہیں دے سکے۔

    بھارت:انتہاپسند ہندوؤں نے کرسمس پر’سانتا کلاز‘کو بھی نہ بخشا :مگرعالمی برادری…

    واضح رہے کہ کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کے پتلے کو نذر آتش کردیا تھا ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں ہندوانتہا پسند جماعت بجرنگ دل نےاحتجاجی مظاہرہ کیا کرسمس کے موقع پر انتہا پسند کی جماعت کی جانب سے بھارت میں ہندوؤں کی مبینہ جبری تبدیلی مذہب کو بنیاد بنا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا بجرنگ دل کی جانب سے مظاہرہ 24 دسمبر کو سینٹ جان چوک پر کیا گیا جبکہ انتہاپسند مظاہرین نے ’سانتا کلاز مردہ باد اور گو بیک سانتا کلاز‘ کے نعرے بھی لگائے تھے-

    خیال رہے کہ بھارت اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے، امریکا کے کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔

    گزشتہ دنوں انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی حکمران جماعت نے ہندو انتہا پسندوں کو اقلیتوں پر حملہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

    منشیات کے جھوٹے الزام پر بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمزکے مطابق ہندو انتہا پسند مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ، زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ہندو انتہا پسند عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں، عیسائیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے جس کی وجہ سے اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، ہندو انتہا پسند بھارت میں رہنے والے عیسائیوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

    نیو یارک ٹائمز کے مطابق موت کے خوف سے عیسائیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیاہے ، عیسائیوں کے زیر تسلط چلنے والے خیراتی ادارے کو ہندو انتہا پسند وکلا نے بند کروانے کیلئے متعدد بار شکایت درج کروائیں، ہندو انتہا پسندبھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی مسلمانوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کی نسل کشی پر بھی خاموش ہیں-

    امریکی اخبار کے مطابق اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھارتی وزیر اعظم کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں، ہندو انتہا پسند مودی ہندوستان کو قوم پرست ملک بنانے کے خواہ ہیں-

    دوران سفر گاڑی میں سو جانے والی خاتون کو ’اوبر‘ ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • چیئرمین نیب کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ نام سامنے آگئے

    چیئرمین نیب کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ نام سامنے آگئے

    قومی ادارہ برائے احتساب(نیب) کے نئے چیئرمین نیب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ نام سامنے آگئے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق نیب کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے متعدد نام تجویر کئے گئے ہیں،تاہم ابھی کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا ہے اپوزیشن نے 4 جبکہ حکومت نے 3 نام تجویز کیے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکریٹری مذہبی امور اعجاز جعفر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے عملیش چوہدری کے نام چیئرمین نیب کے لئے تجویز کیے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے لئے خطرے کی گھنٹیاں،الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

    مسلم لیگ (ن) نے ناصر محمود کھوسہ اور سلمان صدیق ،پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی اورجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے جسٹس (ر)دوست محمد خان کا نام تجویز کیا ہےسٹیئرنگ کمیٹی چاروں ناموں میں سے ایک نام تجویز کرکے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھیجے گی اور وہ یہ نام حکومت کو بھجوائیں گے۔

    کے الیکٹرک نے کراچی میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، ترجمان کا دعویٰ

    دوسری جانب لیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 4 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں گزشتہ روزالیکشن کمیشن کا اجلاس ہواجس میں الیکشن کمیشن نے فریقین پی ٹی آئی اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر دیئےگئے الیکشن کمیشن سماعت کے دوران سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے رکھے گا۔

    حکومت ایک دن میں 33 بل ایوانوں سے منظور کرسکتی ہے تو کنٹونمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم…

    واضح رہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ طور ممنوعہ ذرائع سے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے کا کیس 6 سال سے زیرالتوا ہے مذکورہ کیس تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ایک اکبر ایس بابر سنہ 2014 میں الیکشن کمیشن کے میں لے کر گئے تھے۔

    پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی،جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب…

  • بیوی کو منانے میں ناکامی:نوجوان کی فائرنگ سے سسر قتل،بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی

    بیوی کو منانے میں ناکامی:نوجوان کی فائرنگ سے سسر قتل،بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی

    نارووال: بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان کی فائرنگ سے سسر قتل جبکہ فائرنگ سے ملزم کی بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان اپنی بیوی کو منانے اپنے سسرال گیا تھا جہاں بیوی کے نہ ماننے اور سسرالیوں سے تلخ کلامی پر اس نے فائرنگ کردی ،فائرنگ سے ملزم کا سسر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

    لاہور: 2 ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

    قبل ازیں گزشتہ رات مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے،فائرنگ کے وقت گاڑی میں ڈپٹی کمشنر سلمان علی اور علی سولنگی موجود تھے فائرنگ کے دوران تین گولیاں گاڑی کو لگیں ،تاہم دونوں افسران معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر عابد اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنا شروع کردیا ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہو رفیاض دیو سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    آن لائن جعلساز:زیادہ ڈالر کمانے کی لالچ کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ ہو گیا

    مسلم ٹاؤن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا مقدمہ ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سلمان کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں مقدمہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں کے خلاف درج کیا گیاڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے-

    دوسری جانب تھانہ کوہسار کے علاقے میں پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کوہسار کی موبائل گاڑی معمول کی پٹرولنگ پر تھی کہ پچھیے بیٹھے کانسٹیبل نجم الحسن کی غفلت سے فائر ہونے پر ساتھی اہلکار حماد زخمی ہوگیا ،زخمی اہلکار کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا جس کا علاج معالجہ جاری ہے حالت خطرے سے باہر ہے آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے کر کانسٹیبل مذکورہ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے-

    گزشتہ تین سالوں کے دوران تسلسل کیساتھ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حکومت کا…

  • پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے

    پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے

    پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: دھند کے باعث موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد اور شیر شاہ ملتان انٹر چینج سے فیصل آباد تک بند ہے موٹر وے ایم 5 بھی ملتان سے رحیم یار خان تک دھند زیادہ ہونے کے باعث بند کردی گئی ہے لاہور میں بھی مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہے۔

    گیس بحران: عوام سے تعاون کی درخواست کرکے ایم ڈی سوئی گیس مُلک چھوڑ گئے

    دوسری جانب ملک کے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے مظفر آباد، وادی نیلم، وادی جہلم اور وادی لیپہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بھی بارش اور وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسلام آباد میں گزشتہ رات سے صبح تک وقفے وقفے سے بارش ہوئی جبکہ لاہور دھند کی لپیٹ میں ہے جبکہ مری، وادی زیارت ، لوئر دیر، ناران اور کاغان میں برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا۔

    کے الیکٹرک نے کراچی میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، ترجمان کا دعویٰ

    اگلے چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اسکردو میں منفی 6، ہنزہ اور استور میں منفی 5، مالم جبہ میں منفی 4، چترال اور مری میں منفی 3، کوئٹہ میں منفی 2، اسلام آباد اور لاہور میں 5، پشاور میں 7 اور کراچی میں میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب چیف میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سردی نہیں آئے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان نہیں، پورے ملک سے سائبیرین ہوائیں ہٹی ہوئی ہیں۔

    حکومت ایک دن میں 33 بل ایوانوں سے منظور کرسکتی ہے تو کنٹونمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم…

  • رانا شمیم جعلسازی سے سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج بنے،نجی ٹی وی کا دعویٰ

    رانا شمیم جعلسازی سے سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج بنے،نجی ٹی وی کا دعویٰ

    نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم جعلسازی سے سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج بنے۔

    باغی ٹی وی : اے آر وائی نیوز کے مطابق جسٹس (ر) رانا شمیم نے سندھ ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بننے کیلئے اپنی عمر چھپائی اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے انہیں مستقل جج بنانے کی تجویز مسترد کردی تھی۔

    اس حوالے سے سابق چیف جسٹس نے گورنر سندھ کو خط بھی لکھا تھا جس میں کہا تھا کہ رانا شمیم نے ایڈیشنل جج بننے کیلئے اپنی عمر چھپائی، انہوں نے بار کونسل میں اپنی پیدائش کا سال 1946 سے تبدیل کراکے 1950 کرایا ۔ اس کے علاوہ انہیں ایڈیشنل جج بنانے کے حوالے سے کوئی سمری ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔

    رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا، فواد…

    جسٹس (ر) انور ظہیر جمالی نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ بطور ایڈیشنل جج رانا شمیم کی ایمانداری مشتبہ اور قابلیت مایوس کن رہی اس لیے وہ سندھ ہائیکورٹ کا مستقل جج بننے کے اہل نہیں ہیں۔

    گزشتہ روز برطانوی سولیسٹر چارلس گتھری نے انکشاف کیا کہ رانا شمیم نے بیان حلفی ‏پر دستخط ‏نوازشریف کےدفتر میں کیے.

    نواز شریف پہلے والا نواز شریف بلکہ انقلابی بن چکا ہے، شہباز گل

    فاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے رانا شمیشم کے حلف نامے سے متعلق اخبار کی خبر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی تھی فواد چودھری نے خبر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے لئے خطرے کی گھنٹیاں،الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

    واضح رہے کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بارے میں ایک سابق چیف جج رانا شمیم نے گزشتہ ماہ چند الزامات لگائے تھے جس کے بعد ان کی ایک آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں بظاہر ان پر الزامات کے ثبوت موجود ہیں لیکن ثاقب نثار کا موقف تھا کہ وہ آڈیو جعلی ہے اور ان پر لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جب بھی اسلام آباد ہائی کورٹ بلائے گی وہ سماعت میں پیش ہوں گے-

    اومی کرون وائرس لاہور بھی پہنچ گیا

  • سال 2021 کا کرپٹ ترین شخص کون؟نام سامنے آ گیا

    سال 2021 کا کرپٹ ترین شخص کون؟نام سامنے آ گیا

    آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سال 2021 کے کرپٹ ترین شخص کے نام کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلاروس کے صدرالیگزینڈر جی لوکاشینکو کو منظم مجرمانہ سرگرمیوں اور بدعنوانی کو آگے بڑھانے پر 2021 کا کرپٹ پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے کرپٹ پرسن آف دی ایئر عالمی ایوارڈ دینے کی دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ فیصلہ متفقہ تھا۔


    رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے بارے میں مطالعہ کرنے اور رپورٹ کرنے والے 6 صحافیوں کے ایک پینل نے دنیا بھر سے 1167 نامزد افراد میں سے بیلاروسی کا انتخاب کیا ہے۔

    جنگل میں رہنے والی عورت جو مردار کھاتی اور جانوروں کی کھال پہنتی ہے

    کرپٹ پرسن آف دی ایئر عالمی ایوارڈ دینے کی دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ فیصلہ متفقہ تھا رواں سال کے دیگر کرپٹ ترین شخصیات میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی، شام کے صدر بشارالاسد، ترکی کے صدر طیب اردوان اور آسٹریا کے چانسلر سیباسٹین کرز شامل ہیں۔

    دوسری جانب اگر دنیا کی مقبول ویب سائیٹس کی بات کی جائے تو سب سے پہلے نام گوگل کا ذہن میں آتا ہے لیکن سال 2021 میں ٹک ٹاک نے گوگل کو رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اوردنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا عزاز اپنے نام کرلیا ہے کلاؤڈ سروس کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک پربھارت میں بھی اس ایپ پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔

    دو،تین بچے پیدا کریں اور لون لیں‌، بینکوں کی پیشکش:حکومت کا پلان آگیا

    خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر آنے والے ٹریفک کو واضح نہیں کیا گیا کہ دیگر ویب کے مقابلے میں کتنا ٹریفک آتا ہے 2021 کی مقبول ویب سائٹ ٹک ٹاک ہے اور 2020 کی فہرست میں 7 ویں نمبر تھی۔

    تاہم چینی ویب سائٹ ٹک ٹاک نے تیزی کے ساتھ اپنی رینکنگ میں اضافہ کیا ہے۔

    دوست کا قتل،خاتون کی کال،پولیس موقع پر پہنچی تو چکرا کر رہ گئی