Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حکومت ایک دن میں 33 بل ایوانوں سے منظور کرسکتی ہے تو کنٹونمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم کرے،پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

    حکومت ایک دن میں 33 بل ایوانوں سے منظور کرسکتی ہے تو کنٹونمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم کرے،پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

    راولپنڈی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پریس کانفرنس منعقد کی گئی-

    باغی ٹی وی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پریس کانفرنس میں ابرار احمد خان نے کہا کہ چیف جسٹس کنٹونمنٹ حدود سے31 دسمبر تک تعلیمی اداروں کی بے دخلی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    بچہ والدین کو گھر سے نکالے گا تو کتنی ملے گی سزا؟

    ابرار احمد خان نے کہا کہ حکومت ایک دن میں 33 بل ایوانوں سے منظور کرسکتی ہے تو کنٹونمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم کرے سکول سیل کئے جانا تعلیم دشمنی ہے، متبادل جگہ کی فراہمی تک کام کرنے دیا جائے کل 28 دسمبر کو نجی اسکولز مالکان کا پرنسپل کنونشن منعقد کیا جارہا ہے-

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    ابرار احمد خان نے مزید کہا کہ کنونشن میں ملک بھر سے تعلیمی ماہرین بھی شرکت کریں گے،کنونشن میں ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی تاریخ کا اعلان کریں گے،74سال گزر گئے افسوس 74 فیصد شرح خواندگی بھی حاصل نہ کرسکے ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹس بورڈ میں کوئی نئے تعلیمی ادارے نہیں بنائے گئے-

    آئندہ قومی الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا کیا جائےگا ،سینیٹر مولانا عطا الرحمان

  • وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے مقرر کردہ اہداف کو  حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں،شاہ محمود قریشی

    وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں،شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، وزارتِ خارجہ میں اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا-

    باغی ٹی وی : اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء سمیت وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی اجلاس میں، نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبیسڈر منیر اکرم ،امریکہ میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر اسد مجید ،ترکی میں پاکستان کےسفیرایمبیسڈر سائرس سجاد قاضی، آسٹریا میں پاکستانی سفیر آفتاب احمد کھوکھر، ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی ،روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان، نیدرلینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر سلجوک مستنصر تارڑ، جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی شریک ہوئے۔

    پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی،جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کا وقت آگیا…

    اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ میں آپ سب کو اقتصادی سفارت کاری پر آج کے منعقدہ اجلاس میں خوش آمدید کہتاہوں ہماری آج کی ملاقات اقتصادی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کے لیے جاری ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔ میں مختلف خطوں میں تعینات اپنے سفیروں سے بات چیت کرتا رہا ہوں۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اقتصادی سفارت کاری پر توجہ بڑھ رہی ہے۔ مشن کے سربراہان اب ذاتی طور پر اس حوالے سے دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آپ کو ادراک ہے کہ معاشی ترقی، قومی سلامتی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں، پاکستان، جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامکس کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اکیلے اقتصادی سفارت کاری تبدیلی کے راستے پر گامزن ہونے کے لیے جادو کی چھڑی نہیں ہو سکتی۔ اس کے لیے ہمیں تمام کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ بطور سفیر، آپ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے، اقتصادی سفارت کاری پر دو سفراء کانفرنسیں منعقد کی گئیں ، جس کے بعد 2020 میں نیروبی میں پاک-افریقہ تجارتی ترقی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ افریقہ ہمارے لیے ایک اہم. خطہ ہے جس کی اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے، حکومت پاکستان نے افریقہ میں پانچ مشنز کھول کر اپنی سفارتی موجودگی کو بڑھایا ہے-

    ان اقدامات سے اب تک حکومت کی کوششوں سے درج ذیل فوائد حاصل ہوئے ہیں:

    پاکستان کی "کاروبار کرنے میں آسانی” کی درجہ بندی میں گزشتہ دو سالوں کے دوران 39 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے، ہماری اسٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ قرار دیا گیا ہے، ہمارے کاروباری اعتماد کی درجہ بندی میں 59 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

    آئندہ قومی الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا کیا جائےگا ،سینیٹر مولانا عطا الرحمان

    افریقی ممالک کے ساتھ 7 فیصد کے حوصلہ افزاء اضافے کے ساتھ پاکستان کی مجموعی تجارت بڑھی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) اقدام کے تحت، 175 ممالک سے 299000 سے زیادہ اکاؤنٹس میں 2.9 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ رقوم جمع ہوئی ہیں، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں تقریباً 2 بلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

    وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ اقتصادی سفارت کاری، محض درآمدات اور برآمدات سے کہیں زیادہ وسیع تصور ہے۔ اس میں وہ تمام اقدامات شامل ہیں جو ملک کی معیشت میں بہتری لانے میں معاون ہو سکتے ہیں۔ ان کاوشوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینا، بیرون ملک روزگار پیدا کرنا، ترسیلات زر میں اضافہ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنا شامل ہیں۔

    گزشتہ تین سالوں کے دوران تسلسل کیساتھ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حکومت کا اعتراف

    پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے نئے اقدامات کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں مستقبل کی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہمارے مشنز کس طرح پاکستان کو مصنوعی ذہانت، الیکٹرک وہیکلز ٹرانسپورٹیشن، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق متحرک کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہمیں مذہبی سیاحت سمیت سیاحت کی تمام جہتوں کو فعال انداز میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی اقتصادی سفارت کاری پر جارحانہ انداز میں کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

    مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء نے اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے اب تک کی جانے والی کاوشوں سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

    خودکشی کی کوشش کی سزا ختم کرنے اور ذہنی بیماری قرار دینے کا بل پیش

  • اسرائیل بہت چھوٹا سا ہے اس کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے، اتحاد امت کانفرنس

    اتحاد امت کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اسرائیل بہت چھوٹا سا ہے کوئی حیثیت ہی نہیں ہے-

    باغی ٹی وی :ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس میں صدر ملی یکجہتی کونسل علامہ ابو الخیر محمد زبیر، اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شرکت کی کانفرنس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے علما نے شرکت کی علاوہ ازیں ایرانی سفیر محمد علی حسینی بھی کانفرنس میں شریک ہوئے مقررین نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے-

    علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ تمام امہ مسلمہ کو تقسیم کیا ہوا ہے، اتحاد پر ہمارا ایمان ہے،امریکہ مسلمانوں کا دشمن ہے،اتحاد کی سوچ دن بدن بڑھ رہا ہے،پاکستان کی سر زمین پر ملی یکجہتی کونسل امید ہے،پاکستان کے تمام علماء دشمن کے منصوبوں کو شکست دیں گے تمام علماء ایک ہی پلیٹ فارم پر ایک ہیں-

    پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی،جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کا وقت آگیا…

    راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ سب دنیا جانتی ہے کہ دشمن نے مسلمانوں کی طاقت کو تقسیم کیا تقسیم در تقسیم کے فارمولے پر ہمیں الگ کیا گیا وحدت ایک اصل ہے جس کا اعلان امام حمینی نے کیا اسرائیل کی کوئی حیثیت نہیں لیکن انہوں نے مسلمانوں کو تقسیم کیا مسلم امہ کے تمام دردوں کی دوا وحدت کو قرار دیتے ہیں ہم اس پر ایمان رکھتے کہ مسلمانوں کو یکجہتی کی ضرورت ہےسب سے بڑا شیطان امریکہ ہےامریکہ نے مسلم امہ کی طاقت توڑ دی-

    راجہ ناصر عباس نے کہا کہ علامہ اقبال نگاہ نافظ سے دیکھ رہے تھے پاکستان کی سرزمین پر ملی یکجہتی کونسل ایک نعمت ہے پاکستان اس دور سے نکل گیا ہے جب یہاں انتہائی خراب صورتحال پیدا کردی گئی تھی امریکہ چاہتی ہے یہاں تفرقے اور بد امنی ہو جب تک علما زندہ ہے ایسا بالکل بھی نہیں ہوگا پاکستان میں وحدت سے ہی امن آئے گا،ہم خوشحال ہوں گےوحدت سے پاکستان خوشحالی کی جانب بڑھے گا-

    گزشتہ تین سالوں کے دوران تسلسل کیساتھ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حکومت کا اعتراف

    نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کہا کہ یہاں موجود سب کا حاضرین کاشکریہ اہل تشیع کے علما کا شکریہ آپ یہاں ایران اور تہران کی نمائندگی کررہے ہیں وہ دن جلد آئے گا جب امت مسلمہ یک جہت ہوگی اللہ۔ہمیں کلمہ کے بنیاد پر یکجہتی کی توفیق عطا فرمائے-

    پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے کہا کہ میں اس پروقار مجلس پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہر قدم امت مسلمہ کی اتحاد کیلئے اٹھانا خوش آئند ہے آیت اللہ خمینی نے مسلمانوں کیلئے یکجہتی کا راستہ کھولا انہوں نے امت مسلمہ کی اتحاد کو مضبوط کرنے کیلئے کوششیں کی مغرب اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی اسلاموفوبیا کی خاتمے کیلئے کوششوں کو سراہتا ہوں-

    مولانا نظیر سلامی نے کہا کہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ آج ہم ایک جگہ پر اکٹھے ہیں میری لئے آج دو خوشیاں ہیں تمام مسالک کے شخصیات یہاں موجود ہیں 42 سال پہلے یہاں مسلکی ہم آہنگی نہیں تھی ایک مسلک کے لوگ دوسرے مسلک کے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے تھےآج ایسا کچھ بھی نہیں اور ہم ساتھ بیٹھے ہیں استعماری قوتوں نے سائے تلاش کی اور وحدت کا خاتمہ کیا 10ہجری میں دنیا کے اکثر ممالک میں خلافت عثمانیہ کی حکومت تھی حلافت عثمانیہ مسلمانوں کی اتحاد کا نمونہ تھا سلاطین مغل بھی اسلامی ذہن رکھتے تھے-

    آئندہ قومی الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا کیا جائےگا ،سینیٹر مولانا عطا الرحمان

  • پاکستان، سوڈان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

    پاکستان، سوڈان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

    سوڈان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میر بہروز ریکی بلوچ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ کی میر بہروز ریکی بلوچ کو بطور سفیر نامزدگی پر مبارک باد دی-

    پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی،جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کا وقت آگیا…

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ امید ہے کہ نامزد سفیر پاکستان اور سوڈان کے درمیان دو طرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھر پور کوششیں کریں گے پاکستان، سوڈان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے-

    چیئرمین سینیٹ نے سیاست، تجارت، معیشت اور ثقافت سمیت باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں سوڈان کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح دوروں، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور وزارتی رابطوں کی ضرورت ہے۔

    انتخابات میں شکست کے بعد رولز آف بزنس میں ترامیم بدنیتی ہے،اکرم درانی

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ سوڈان میں پاکستانی تیار شدہ مصنوعات،ادوایات کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں پاکستان میں سیاحت کے فروغ اورسوڈان کے ساتھ ثقافتی روابط کو تقویت دینے کے لئے بھی کوششیں تیز کی جائیں-

    ملاقات میں سینیٹرز نصیب اللہ بازئی، محمد اکرم ، مہر تاج روغانی ، لال دین اور سیکریٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے-

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

  • آئندہ قومی الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا کیا جائےگا ،سینیٹر مولانا عطا الرحمان

    آئندہ قومی الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا کیا جائےگا ،سینیٹر مولانا عطا الرحمان

    جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ خفیہ قوتوں کی حمایت کے بغیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج پوری دنیا نے دیکھ لئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مولانا عطا الرحمان نے گزشتہ شام دار العلوم شیر گڑھ میں تحصیل تخت بھائی کے نو منتخب چیئرمین حافظ محمد سعید کو مبارکباد دینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ قومی الیکشن میں پی ٹی ائی کا مکمل صفایا کیا جائےگا فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر قبضہ کر دیا ہے بلدیات انتخابات سے حکمران جماعت کے اوسان خطا ہوکر مختلف طریقوں کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں سے اختیار لے رہے ہیں۔

    مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیراعظم

    جمعیت علماءاسلام کےضلع مردان کےامیر مولانامحمد قاسم،ضلع سوات کےنائب امیر مولاناحجت اللہ،دیرپائیں کےجنرل سیکرٹری قاضی آیاز،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین،صوبائی رہنما حافظ عبد القیوم خان،مفتی محمد شفیع اور دیگر بھی موجود تھے۔

    پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی،جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کا وقت آگیا…

    مولانا عطا الرحمان نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو ایک اہم سنگین میل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عوام نے جمعیت علماء اسلام پر جو اعتماد کیا ہے اسے کسی بھی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔اور کہاکہ بیرونی قوتوں نے جیسے ہی پی ٹی آئی سے ہاتھ اٹھالیا تو انہوں نے اپنا حشر دیکھ لیاہے۔ہم روز اول سے کہتے تھے کہ عمران کی حکومت دھاندلی کے ذریعے آئی ہے۔

    بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنیکا مطالبہ آ گیا

    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف کی پالیسیوں سے عوام تنگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام پورے ملک میں کلین سویپ کریگی۔بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو گیا ہے۔انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل اور ویلج کونسلوں میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے-

    خودکشی کی کوشش کی سزا ختم کرنے اور ذہنی بیماری قرار دینے کا بل پیش

  • گزشتہ تین سالوں کے دوران تسلسل کیساتھ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حکومت کا اعتراف

    گزشتہ تین سالوں کے دوران تسلسل کیساتھ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حکومت کا اعتراف

    اسلام آباد: وفاقی وزارت قومی صحت نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران تسلسل کے ساتھ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزارت قومی صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریری جواب میں اعتراف کیا کہ 2018 میں ادویات کی قیمتوں میں 2.7 سے 3.9 فیصد اضافہ ہوا، 2019 میں ادویات 7 سے 10 فیصد تک مہنگی ہوئیں جبکہ2020 میں ادویات کی قیمتوں میں 5.1 سے 7.3 فیصد اضافہ ہوا۔

    وفاقی وزارت قومی صحت کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت کیا گیا وزارت قومی صحت نے تحریری جواب کے ذریعے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ کورونا کے علاج کے لیے درکار انجکشن کی قیمت میں تین مرتبہ کمی ہوئی ہے-

    سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت ناپید

    22 اکتوبر 2020 انجکشن کی قیمت 9244 روپے تھی، 7 دسمبر 2020 کو قیمت کم ہو کر 5680 روپے ہو گئی اور 22 ستمبر 2021 کو انجکشن کی قیمت 3967.34 روپے ہو گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے خبردار کیا تھا کہ اگر سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ادوایات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔

    دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت ناپید ہونے کے خلاف تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی تحریک التوا کار مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی، متن میں کہا گیا کہ صوبائی دارلحکومت کے ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات نا پید ہیں،مشینیں خراب ہونے کے باعث مریض ذلیل و خوار ہونے لگے سید مٹھا ہسپتال میں ڈائلسز مشین خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو لمبی تاریخیں دینامعمول بن گیاایکو اور ای ٹی ٹی کی مشین 6ماہ سے خراب ہے سید مٹھا ہسپتال کے ایم ایس کے پاس عارضی چارج کے باعث ہسپتال کے انتظامی معاملات بری طرح متاثر ہیں-

    جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی گاڑی پرلگنے والی گولی کا معمہ حل…

    ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے 2 مشینیں مختص کی گئی ہیں مریضوں کو روزانہ 4شفٹوں میں ڈائلسز کرنا ہوتا ہے روزانہ 24مریض آتے ہیں دو مشینیں خراب ہونے کے باعث مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہے مریضوں کو ڈائلسز کروانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دل کے الٹرا سائو نڈ کرنے والی ایکو مشین اور ای ٹی ٹی ٹیسٹ مشین بھی گزشتہ چھ ماہ سے خراب ہے محکمہ صحت کی جانب سے ایم ایس میاں منشی ہسپتال ڈاکٹر عدنان قمر کوسید مٹھا ہسپتال کا عارضی چارج دینے کے بعد انتظامی معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں قائمقام ایم ایس سید مٹھا ہسپتال کا کہنا تھا کہ ایکو اور ای ٹی ٹی مشین کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے جلد مشینیں ٹھیک ہو جائیں گی ۔

    سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر بھر گئے، پیپلز پارٹی کا بڑا مطالبہ آ گیا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    بلاول کے تھر پارکر میں رواں برس کتنے بچے جاں بحق ہوئے؟ حکومتی نااہلی کی بدترین مثال

    سندھ کے علاقہ تھر پارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،

  • گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھا

    گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھا

    گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت ، سکردو ، جگلوٹ اور استور میں محسوس کیے گئے ہی اس کے علاوہ دیامر، ضلع غذر اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استور سے 26 کلومیٹر دو جنوب میں تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

    زلزلے کے جھٹکے نہ صرف گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں محسوس کیے گئے بلکہ آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں آٹھ مقام، وادی نیلم اور شادرا سمیت دیگر علاقوں میں زلزلہ آیا ہے گلگت بلتستان میں پہلے زلزلے کے بعد اس کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

  • پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی،جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کا وقت آگیا ہے،بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی،جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کا وقت آگیا ہے،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غریب عوام لاوارث ہیں، عوام سلیکٹڈ راج بھگت رہے ہیں اور اس نااہل کا بوجھ اٹھا رہے ہیں جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کرنے اور اعلان کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی آپ کا پاکستان مشکل میں ہے، آپ کے پاکستان میں جمہوریت نام کی ہے، یہاں نہ بولنے کی نہ سانس لینے کی آزادی ہے، آپ کے غریب عوام لاوارث ہیں، عوام سلیکٹڈ راج بھگت رہے ہیں اور اس نااہل کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

    بینظیر بھٹو کی برسی،تیاریاں آخری مراحل میں داخل، مریم نواز شریک ہوں گی یا نہیں؟

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    مولانا فضل الرحمان کواب اپنے حلوے کا بھی حساب دینا ہو گا،فارن فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

    ،نوازشریف بتائیں اسامہ سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں اور کتنا چندہ کیوں لیا،

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے، ہم نے پارلیمنٹ کو تمام اختیارات دیئے، لیکن جمہوریت پر حملے ہوتے رہے اور نقصان پہنچتا رہا، کبھی آراو الیکشن تو کبھی آر ٹی ایس کا الیکشن، عوام کے ووٹ پر ڈاکا مارا گیا،جمہوریت چھینی گئی، الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے کبھی کسی چوہدری کو استعمال کیا گیا کبھی کسی نثار کو، پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی، جبکہ موجودہ حکمران ، صدر،وزیراعظم دہشتگردوں سے ڈیل کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں، دہشت گردوں نے انہیں جواب دیدیا ہے۔

    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ڈیل ڈیل کی باتیں کرنے والے27دسمبر2007کو بھی یہی باتیں کررہے تھے، پیپلزپارٹی کسی بھی صورت ان پر یقین نہیں رکھتی، پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،غیر جمہوری رویہ نہیں اپنا سکتی، سندھ سے لے کر کشمیر تک پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے، صوبائی صدور کو ہدایت کرتاہوں تیارپکڑلیں، کٹھ پتلی نے ضمنی، بلدیاتی الیکشن سب میں شکست کھائی، آپ کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے، اگلا الیکشن ہمارا ہے، وزیراعظم پی پی کا ہوگا۔

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    بلاول نے کہا کہ جیالے تیاری کریں، کٹھ پتلی کے جانے میں دیر نہیں ہے، اس کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کرنے اور اعلان کرنے کا وقت آگیا ہے، پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس 5 جنوری کو لاہور میں ہوگا، لاہور کو ہم اپنا بیس کیمپ بنائیں گے، اس حکومت کے خاتمے کی کہانی اس شہر سے شروع ہوگی جہاں سے پی پی کی بنیاد رکھی گئی تھی، کٹھ پتلی کا جانا دیوار پر لکھا جاچکا، ہر کسی کی یہی آواز ہے کٹھ پتلی کو جانا ہوگا۔

    بلاول نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو استعفے دینے اور الیکشن نہ لڑنے کے حق میں تھے، وہ بھی الیکشن کے مزے لوٹ رہے ہیں اور مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

    انسدا دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے-

    ملک کی آزادی، خودداری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، آصف زرداری

  • مغربی ممالک نے ہمارے گھر کی دہلیز پر جارحیت کی تو بھرپور جوابی وار کریں گے،روسی صدر

    مغربی ممالک نے ہمارے گھر کی دہلیز پر جارحیت کی تو بھرپور جوابی وار کریں گے،روسی صدر

    ماسکو: روس کے صدر ویلادیمیر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے ہمارے گھر کی دہلیز پر جارحانہ رویہ رکھا تو بھرپور جوابی وار کریں گے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ویلادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نیٹو کی یوکرین میں جارحیت کو روکنے کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو بہت سے آپشنز پر غور کریں گے صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے کام کریں۔

    روسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر مغربی ممالک نے ہمارے گھر کی دہلیز پر جارحانہ رویہ جاری رکھا تو فوجی کارروائی کریں گے جس کے لیے فوجی قیادت سے مشورہ کریں گے۔

    روسی صدرکو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    اس ماہ کے آغاز میں روس نے سیکیورٹی دستاویزات کے مسودے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ نیٹو یوکرین سمیت دیگر سابق سوویت ممالک کو رکنیت نہ دے اور وسطی و مشرقی یورپ میں تعینات اپنے فوجیوں کو واپس بلائے۔

    جس پر امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو دھمکی دی تھی مریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یوکرائن پر حملہ کیا تو بھاری قیمت اٹھانا پڑے گی انہوں نے کہا کہ یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو تباہ کن معاشی نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

    اس سے قبل بھی امریکی صدر جوبائیڈن روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو قاتل قرار دے چکے ہیں ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ روسی صدر پیوٹن کو قاتل سمجھتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب میں ہاں کہا اس موقع پرجوبائیڈن نے مزید کہا تھا کہ آپ دیکھیں گے ولادیمیر پیوٹن کو عنقریب قیمت چکانی پڑے گی۔

    امریکی صدر جوبائیڈن کی روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو دھمکی

    واضح رہے کہ پاکستان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ صدر پیوٹن نے توہین رسالتﷺ کی مذمت کرکے عالم اسلام کے دل جیت لیے ہیں۔ عالم اسلام کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت اپنی جان، مال اور اولاد سے بھی بڑھ کر عزیز ہے۔ حضورﷺ کی شان میں گستاخی سے سب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ کسی بھی پیغمبر یا مذہب کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں۔ دنیا میں اسوقت تک امن نہیں آسکتا جب تک ہم ایک دوسرے کے مذہب کا احترام نہیں کرتے۔ روسی صدر نے دنیا بھر کو یہی پیغام دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے-

    اسرائیلی وزیر دفاع کا صیہونی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم

  • زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کی ضمانت منظور

    زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کی ضمانت منظور

    اسلام آباد: عدالت نے زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لڑکی سے زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی عبوری ضمانت منظور کرلی، اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عطاء ربانی نے 5 جنوری تک ایک لاکھ روپے کے عوض ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جب کہ عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا ہے۔

    کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کیس میں نامزد

    واضح رہے کہ کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے جب کہ یاشر شاہ مقدمہ میں جرم میں معاونت کرنے پر شامل ہیں مقدمہ میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا تھا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا لڑکی کا کہنا تھا یاسر شاہ اور اس کا دوست فرحان مجھ سے واٹس ایپ پر بات کرتا تھا،دونوں نے مجھے ٹریپ کیا 14 اگست کو جب ٹیوشن جارہی تھی تو فرحان نے اسے ٹیکسی میں بٹھایااورایف الیون فلیٹ پرلےگیا، فلیٹ پرفرحان نے دست درازی شروع کی ،مزاحمت کرنے پرمیرے ساتھ گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی اور مجھے دھمکی دی کہ کسی سے ذکرکیاتو ویڈیو وائرل کردوں گا اورجان سے بھی مار دوں گا۔

    فرحان نے یاسر شاہ سے بھی اسی وقت دھمکی دلوائی،یاسرشاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں کسی بھی مقدمے میں پھنسا دے گا،فرحان نے بعد میں بھی بلیک میل کیا اور زیادتی کانشانہ بنایا،فرحان یاسرشاہ سے فون پربات کرواتااور اس سے بھی تعلقات استوار کرنے پر مجبورکرتا 11ستمبرکو واٹس ایپ پر یاسر شاہ کو سارے معاملے کےبارے میں بتایا تو مذاق اڑایا اور کہا کہ مجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے،اعلی افسران سے دوستی ہے۔

    بورڈ کی فرنچائزز کو سالانہ فیس کیلئے دوسری بار یاد دہانی

    جب پولیس کو درخواست دینے کا کہا تویاسر شاہ نے کہا کہ جوہونا تھا ہوگیا ،تمہارے نام پرفلیٹ کرادوں گااور18 سال تک تمہارے اخراجات بھی برداشت کروں گا ،فرحان سے نکاح کرلو ور وہ فرحان کے ذریعے بھی مجھے دھمکیاں دیتا رہا جس کی آڈیو بھی موجود ہیں چند دن قبل مجھے یاسر شاہ نے ایف سکس کے سیکنڈ کپ کیفے پر فرحان سے ملنے کو کہا اور کہا کہ وہ کراچی میں ہے جہاں ویسٹ انڈیز کے میچز ہو رہے ہیں تم فرحان سے معاملات طے کرو فرحان نے وہاں بھی میرے ایک جاننے والے صحافی کے سامنے دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بھی بتایا تو یاسر شاہ کا پیغام ہے کہ جان سے جاو گی اب یاسر شاہ مجھے 22 دسمبر کو ملنے کا کہہ رہا ہے کہ وہ اسلام آباد آئے گا تم فرح کو لے کر میرے فلیٹ میں آو فرح مجھے خوش کرے گی تو میں سارے معاملات طے کروں گا بصورت دیگر جو کرنا ہے کر لو تنگ آ کر تھانہ آئی ہوں –

    سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

    لڑکی کے مطابق یاسر شاہ اور فرحان باہمی ملی بھگت سے اپنے شیش-ہ سینٹر پر نو عمر اور معصوم بچیوں کو پھنساتے ہیں جنسی زیادتی کر کے ویڈیو بناتے ہیں اور پھر بلیک میل کر کے مزید لڑکیاں پھنسانے کا گندا کم کرتے ہیں

    متاثرہ لڑکی کے ماموں کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری بھانجی اور گھر والوں کو دونوں ملزمان سے جان کا خطرہ ہے ان دونوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے فوری کاروائی کی جائے میری بھانجی ہر وقت روتی رہتی ہے کہتی ہے کہ میں میڈیا کے سامنے ساری بات بتا کر خود کشی کر لوں گی انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں قانونی تحفظ کے ساتھ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے-

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار