Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • خیبرپختونخوا: ایک شخص کی دوبیویاں کونسلر منتخب

    خیبرپختونخوا: ایک شخص کی دوبیویاں کونسلر منتخب

    خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے بلدیاتی انتخابات میں پلوڈھیر ویلج کونسل 1 سے ایک شخص کی دونوں بیویاں کونسلر منتخب ہو گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: اشفاق حسین نامی شخص کی دوبیویاں بلدیاتی انتخابات میں میدان میں اتری تھیں پہلی بیوی کلثوم بی بی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئیں جبکہ دوسری اہلیہ زینب بی بی نے 436 ووٹ حاصل کئے تھے تا ہم دوبارہ گنتی کے نتیجے میں ان کے 3 ووٹ بڑھ کر 439 ہو گئے اور جنرل کونسلر منتخب قرار پائی۔

    جنرل سیٹ پر خاتون کے مدمقابل 6 امیدوار تھے زینت بی بی ضلع میں پہلی واحد خاتون ہے جنہوں نے جنرل کونسلر کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے قدامت پسند علاقے سے خاتون کا جنرل کونسلر منتخب ہونا سیاست میں نئے باب کا اضافہ ہے۔

    خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات:ایک ہی شخص کی دو بیویاں میدان میں

    واضح رہے کہ بلدیاتی انتخاب میں دو سوتن ایک ساتھ میدان میں ایک دوسرے کیلئے ووٹ کی مہم چلاتی ہوئی نظرآئیں اس انوکھی کہانی کے انتخابی پوسٹر میں نہ تو ان کے نام تھے اور نہ ہی تصویر بلکہ اس کی جگہ اشفاق حسین کا نام اور دعا مانگتے تصویر چھاپی گئی تھی جبکہ دونوں بیویوں کو نام سے نہیں بلکہ زوجہ اول اور زوجہ دوم سے متعارف کرایا گیا ۔

    ضلع مردان کے رہائشی اشفاق حسین کی دو بیویاں اور تیرہ بچے ہیں دونوں بیویوں نے دو علیحدہ علیحدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا جبکہ اشفاق حسین ان دونوں کی کامیابی کی لیے سر توڑ کوششیں کیں تھیں دونوں بیویوں کا انتخابی نشان بالٹی ہے-

    بلدیاتی الیکشن: ساس نے بہو کو شکست دے دی

    اشفاق حسین کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی بیویوں کواس لیے میدان میں اتارا کہ خواتین ہی خواتین کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہیں اور خواتین علاقے میں بہتری کے لیے زیادہ اچھے طریقے سے کام کر سکتی ہیں جبکہ دونوں امیدوار خواتین کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گی کہ علاقے میں خواتین کو جو مسائل درپیش ہیں انھیں ہر ممکن حل کر سکیں۔

    اشفاق حسین سے جب پوچھا گیا کہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی یا قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

    پی ٹی آئی کے ساتھ کے پی میں جو ہوا وہ پورے ملک میں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

  • امریکا میں اومی کرون نے تباہی مچا دی،اسپتالوں میں جگہ ختم، درجنوں فلائٹس منسوخ

    امریکا میں اومی کرون نے تباہی مچا دی،اسپتالوں میں جگہ ختم، درجنوں فلائٹس منسوخ

    واشنگٹن: عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون نے امریکا میں تباہی مچا دی-

    باغی ٹی وی : نیویارک ٹائمز کے مطابق اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث نہ صرف اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہو گئی ہے بلکہ ایئر لائنز نے بھی اپنی درجنوں فلائٹس منسوخ کردی ہیں رپورٹ کے مطابق ایئر لائنز کی جانب سے پروازیں اس وقت منسوخ کی گئی ہیں جب کرسمس منانے کے لیے لاکھوں افراد ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا چاہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق امریکیوں کی بہت بڑی تعداد اس وقت مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ صرف ایک دن قبل معروف امریکی ایئر لائنز یونائیٹڈ، ڈیلٹا اور الاسکا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 24 دسمبر کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر رہی ہیں۔

    دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

    اس صورتحال میں امریکی آٹوموبل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غالب امکان اس بات کا ہے کہ 23 دسمبر سے 2 جنوری کے درمیانی عرصے میں تقریباً دس کروڑ 90 لاکھ افراد اپنا سفر طے کریں گے سفر کرنے والے عین ممکن ہے کہ سڑک کو سفر کا ذریعہ بنائیں اور یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ انہیں ہوائی جہاز سمیت سفر کے لیے دیگر ذرائع مل جائیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر لائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی ایک وجہ خود عملے کا بھی اومی کرون سے متاثر ہونا ہے الاسکا ایئر لائنز کے مطابق اس کے کچھ عملے کے اراکین اومی کرون سے متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس نے 17 پروازیں منسوخ کی ہیں جب کہ یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 120 پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد امریکہ میں ڈیلٹا سے متاثرہ افراد سے بھی زیادہ ہو گئی ہے صرف نیویارک میں کورونا ٹیسٹ کرانے والوں کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

    بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ: 2ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

    دوسری جانب اسرائیل نے امریکا اور کینیڈا میں کورونا کی نئی شکل اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کو سفری سے لحاظ ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کیا ہےاسرائیل کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک میں جانے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے اسی طرح ان ممالک سے ملک میں داخل ہونے والوں کو بھی کڑی نگرانی سے گزرنا ہوتا ہے۔

    ادھر متحدہ عرب امارات نے اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چار ممالک پر پابندی عائد کر دی ہے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرزایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا اور نائجیریا سے آنے والی تمام قسم کی فلائٹس آپریشن کو 25 دسمبر سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس کے علاوہ ان ممالک میں 14 روز سے زائد رہنے والے غیر ملکیوں پر یو اے ای آنے پر پابندی ہو گی تا ہم متحدہ عرب امارات کے شہری، قریبی رشتہ دار، سفارتی مشن، سرکاری وفود اور گولڈن ریزیڈنس ہولڈرز کو اس فیصلے سے خارج کردیا گیا ہے۔

    اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

  • اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

    اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

    متحدہ عرب امارات نے اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چار ممالک پر پابندی عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی :عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرزایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا اور نائجیریا سے آنے والی تمام قسم کی فلائٹس آپریشن کو 25 دسمبر سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

    اس کے علاوہ ان ممالک میں 14 روز سے زائد رہنے والے غیر ملکیوں پر یو اے ای آنے پر پابندی ہو گی تاہم متحدہ عرب امارات کے شہری، قریبی رشتہ دار، سفارتی مشن، سرکاری وفود اور گولڈن ریزیڈنس ہولڈرز کو اس فیصلے سے خارج کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے امریکا اور کینیڈا میں کورونا کی نئی شکل اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کو سفری سے لحاظ ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کیا ہےاسرائیل کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک میں جانے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے اسی طرح ان ممالک سے ملک میں داخل ہونے والوں کو بھی کڑی نگرانی سے گزرنا ہوتا ہے۔

    ادھر اومی کرون کا خدشہ برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کی سختی سے چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے سی اے اے کو برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات موصول ہو گئی ہیں برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، برطانیہ سے پاکستان آنے مسافروں کو پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا ،سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اقدامات برطانیہ میں کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جارہے ہیں-

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ دنیا کے 95 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ یہ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا اور ویکسین کے خلاف زیادہ مدافعت رکھتا ہے –

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

  • ناساز معاشی حالات پر وزیر اعظم کے پرانے ساتھی جہانگیر خان ترین بھی بول پڑے

    ناساز معاشی حالات پر وزیر اعظم کے پرانے ساتھی جہانگیر خان ترین بھی بول پڑے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام آج جتنی تکلیف میں ہے پہلے نہیں تھی۔

    باغی ٹی وی : جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے، عوام کو مزید ذلیل ہونے سے بچائیں، ملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے۔

    انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر جواب دینے سے گریز کیا اور کہا حالات کی بہتری کے لیئے دعاگو ہوں مجھ سے بہتر میڈیا جانتا ہے ، اس پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہوں گا۔

    میرےعزیزہم وطنو:ہرسال لاکھوں کنکشن بڑھ رہے ہیں‌: سردی میں لوڈشیڈنگ کےمسائل دنیا بھرمیں ہیں:حماد…

    جہانگیت ترین نے کہا کہ عاصم علی شاہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے ، خدا اپنے لوگوں سے امتحان لیتا ہے ، 2002 کی اسمبلی میں طاہر شاہ اور میں اکٹھے تھے۔

    گزشتہ دنوں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن تین سال میں مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی ہے۔ اس سے عوام سخت پریشان ہیں۔

    نوازلیگ میں وزیراعظم کا نام نوازشریف:باقی خواہشمندوں کواطاعت کرنا پڑے گی:ورنہ آوٹ:رانا ثنااللہ

    انہوں نے کہروڑ پکہ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی مشورہ دیا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ تمام کام چھوڑ کر صرف مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے اس سے عوام سخت پریشان ہیں مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے-

    ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت برآمدات کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی اور گندم سمیت دیگر مسائل پیدا ہی نہ ہوتے۔

    شوکت ترین نے آج سینیٹرکے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،  دال، چینی، انڈے اور سیلنڈر سمیت 23 اشیا ضروریہ مہنگی ہو گئیں

    مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، دال، چینی، انڈے اور سیلنڈر سمیت 23 اشیا ضروریہ مہنگی ہو گئیں

    وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ٹماٹر، دال، چینی، انڈے، لکڑی اور ایل پی جی سیلنڈر سمیت 23 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگی ہو گئی ہیں۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118 روپے 3 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2355 روپے سے بڑھ کر 2463 ہوگئی ہے۔

    آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

    ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 5 روپے 42 پیسے مہنگے ہوگئے ہیں جب کہ چینی کی قیمت میں فی کلو ایک روپے 32 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

    مہنگائی رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5 روہے 3 پیسے بڑھ گئی ہے جب کہ دال ماش کی فی کلو قیمت میں تین روپے 47 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے لکڑی کی فی من قیمت میں 3 روپے 43 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے صرف 5 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آلو 2 روپے 5 پیسے فی کلو سستے ہوئے ہیں جب کہ پیاز، گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چاول اور کوکنگ آئل سمیت 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

  • ویڈیو وائرل ہونے پرصبور علی سوشل میڈیا صارفین پر بھڑک اٹھیں

    ویڈیو وائرل ہونے پرصبور علی سوشل میڈیا صارفین پر بھڑک اٹھیں

    اداکارہ صبور علی نے منگیتر علی انصاری کے ہمراہ رقص کرنے کی ویڈیو کو بغیر اجازت عکس بند کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ دنوں علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات ہوئیں جہاں مریم انصاری کی شادی کی خوبصورت ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہو رہی تھیں وہیں ان کی بھابی، صبور علی کی ایک ویڈیو نے مداحوں کی خوب توجہ حاصل کی-

    اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور علی اپنے منگیتر علی انصاری کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے اچانک غصے میں آ گئیں اور انہوں نے ڈانس کرنا بھی چھوڑ دیا، ویڈیو کے وائرل ہونے پر انٹرنیٹ صارفین اپنا تبصرہ پیش کرنے لگے کہ اِس جوڑی میں لڑائی ہو گئی ہے جس میں اداکارہ علی انصاری سے کچھ خفا دکھائی دے رہی ہیں۔

    ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں جس پر صبور علی نے برہمی ظاہر کی۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری

    صبور علی نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں ہماری سنجیدہ بات چیت اس موضوع پر ہورہی تھی کہ کس طرح بغیر اجازت لوگوں کی جانب سے ہماری ویڈیو شوٹ کرنے سے ہم پریشان ہوئے پھر بھی ہم نے تقریب کو کافی انجوائے کیا، آپ سب کی فکرمندی اور محبت کا شکریہ۔

    کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ کیسے جیتی؟

  • عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

    عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی خفیہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے تقریباً 15 برس تک شادی شدہ رہنے کے بعد رواں برس اگست میں اپنی راہیں جدا کرلی تھیں دونوں کی طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا جارہا تھا جو فلم ’’دنگل‘‘ میں عامر خان کی بیٹی بنی تھیں۔

    اب عامر خان کی تیسری شادی کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آرہی ہیں رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ دونوں اداکار خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    زندگی میں کبھی فحش مواد بنانےمیں ملوث نہیں رہا،میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے ،راج کندرا

    لیکن سب کی حقیقت یہ ہے کہ حال ہی میں ٹوئٹر پر عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی ایک تصویر وائرل ہوئی اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فاطمہ ثنا شیخ عامر خان کی تیسری بیوی ہیں تاہم اس بات میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی یہ تصویر حقیقی ہے بلکہ اسے کمپیوٹر پر ایڈٹ کیا گیا ہے۔

    یہ تصویر دراصل عامر خان اور ان کی سابق دوسری بیوی کرن راؤ کی ہے جو انہوں نے ایک منگنی کی تقریب میں کھنچوائی تھی کسی نے اس تصویر کو ایڈٹ کرکے اس میں کرن راؤ کی جگہ فاطمہ ثنا شیخ کا چہرہ لگادیا۔

    لعنت ہو ایسی حکومت پر، جلد ان کے برے دن آنے والے ہیں،جیا بچن کی بی جے پی پر کڑی تنقید

    لہذا تصویر کی حقیقت سے ثابت ہوگیا کہ فی الحال عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ نے خفیہ طور پر کوئی شادی نہیں کی۔ تاہم مستقبل میں دونوں شادی کریں گے یا نہیں اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

    واضح رہے کہ کرن راؤ عامر خان کی دوسری اہلیہ تھیں جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد راؤ ہے۔ جب کہ ان کی پہلی بیوی کا نام رینا دتا ہے جس سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں عامر خان کی پہلی شادی کا انجام بھی طلاق کی صورت میں ہوا تھا۔

    بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس سے متعلق نئے انکشافات

  • بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ: 2ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

    بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ: 2ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

    نئی دہلی: بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کے لئے 2ریاستوں میں رات کا کرفیولگانے کااعلان کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی پابندیوں کومزید سخت کردیا گیا ہے۔عوام کوپبلک مقامات پرماسک پہننے اورسماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی شادیوں میں 200 سے زیادہ افراد کی شرکت پرپابندی ہوگی۔

    جبکہ اومی کرون کیسز میں اضافے کوروکنے کے لئے اترپردیش اورمدھیہ پردیش ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5بجے تک رہے گا بھارت میں اب تک امی کرون کے 358کیسز سامنے آچکے ہیں-

    کراچی میں اومی کرون کے اچانک 6 کیسزسامنے آگئے

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وبا کی تیسری لہر کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ماہرین کے مطابق آئندہ برس فروری تک کرونا وائرس کی تیسری لہر آ سکتی ہے-

    رپورٹس کے مطابق اومیکرون کے سب سے زیادہ کیسز دارالحکومت دہلی میں سامنے آئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ریاست مہاراشٹرا ہے دیگرریاستوں میں بھی اومی کرون کے کیسز سامنے آرہے ہیں

    ادھر کراچی میں کورونا وائرس کے نئے وریرینٹ (اومیکرون(کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق 6افراد بیرون ممالک سے کراچی پہنچے ہیں ، تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے ، تمام افراد کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی اسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں۔

    کراچی سے محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے نئے وریرینٹ (اومیکرون)کی تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے ، 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں ، تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ دنیا کے 95 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ یہ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا اور ویکسین کے خلاف زیادہ مدافعت رکھتا ہے –

    قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف

  • ہمالیائی گلیشیئر غیرمعمولی تیزی سے پگھل رہے،رقبہ 8,400 مربع کلومیٹر کم ہو گیا

    ہمالیائی گلیشیئر غیرمعمولی تیزی سے پگھل رہے،رقبہ 8,400 مربع کلومیٹر کم ہو گیا

    لندن: ہمالیائی گلیشیئر غیرمعمولی تیزی سے پگھل رہے ہیں اور صرف چند دہائیوں میں ان کے رقبے میں 8,400 مربع کلومیٹر کی کمی ہوچکی ہے-

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی آف لیڈز برطانیہ کے سائنسدانوں کے تجزیئے سے پتا چلا کہ تقریباً 400 سال پہلے تک ہمالیائی گلیشیئرز کا مجموعی رقبہ 28,000 مربع کلومیٹر تھا جو پچھلی دو صدیوں میں بتدریج 40 فیصد تک کم ہو کر 19,600 مربع کلومیٹر رہ گیا ہے۔

    چاند کی آکسیجن انسانوں کے لئے ایک سال تک کافی ہو گی آسٹریلوی سائنسدان

    آن لائن ریسرچ جرنل ’سائنٹفک رپورٹس‘ کے تازہ شمارے میں شائع شدہ ایک تحقیق میں ڈاکٹر جوناتھن کیری وِک اور ان کے ساتھیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ہمالیائی برفانی تودے (گلیشیئرز) اسی تیزی سے پگھلتے رہے تو شاید یہ ہمارے اندازوں سے بہت پہلے ختم ہوجائیں گے اور جنوبی ایشیا کے کروڑوں افراد کو بدترین آبی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے 14,798 ہمالیائی گلیشیئروں کے بارے میں مختلف ذرائع سے تصاویر اور دیگر تفصیلی معلومات جمع کیں، جو اُن کی تاریخ و جغرافیہ کا احاطہ کرتی ہیں۔

    بحری جہاز کو دھکیلنے والی دنیا کی پہلی پیرافوائل پتنگ کا کامیاب تجربہ

    ہمالیائی برفانی تودے پگھلنے کی رفتار پچھلے سو سال میں زیادہ ہوئی جبکہ گزشتہ چند دہائیوں میں یہ پگھلاؤ تشویشناک حد تک تیز رفتار ہوچکا ہے جس کی واحد ممکنہ وجہ انسان کی صنعتی سرگرمیاں اور ان کے باعث آلودگی میں غیرمعمولی اضافے ہی کو قرار دیا جاسکتا ہے۔ہمالیائی گلیشیئروں کی جسامت مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر جوناتھن اور ان کے ساتھیوں نے اندازہ لگایا ہے کہ پچھلے تیس چالیس سال میں ان گلیشیئروں کی 390 مکعب کلومیٹر سے 586 مکعب کلومیٹر تک برف کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سطح سمندر بھی تقریباً ایک ملی میٹر اونچی ہوگئی ہے۔

    ناسا نےمشتری کے چاند کی پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ جاری کر دی

    واضح رہے کہ جنوبی ایشیاء کی شمالی پٹی پر پھیلے ہوئے وسیع گلیشیئروں میں اتنی زیادہ برف ہے کہ انہیں مجموعی طور پر ’’تھرڈ پول‘‘ (تیسرا قطب) بھی کہا جاتا ہے۔دریائے سندھ، گنگا اور براہماپترا سمیت، جنوبی ایشیاء کے بیشتر بڑے دریاؤں میں پانی کا انحصار ان ہی گلیشیئروں کے موسمی پگھلاؤ پر ہے،اگر یہ گلیشیئر ختم ہوگئے تو برصغیر میں بدترین آبی بحران کے علاوہ اتنی بھیانک تباہی آسکتی ہے جس کا تصور بھی شاید آج ہمارے لیے ناممکن ہے۔

    پرانے اور گہرے زخموں پر نظر رکھنے والی” پٹی” وی کئیر

  • شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا

    شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا

    کرکٹر شاداب خان سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز نے اپنے معاہدے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں جاری کئے گئے سڈنی سکسرز کے اعلامیے کے مطابق شاداب خان بی بی ایل کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کا حصہ ہوں گے اور اختتام تک اسی کا حصہ رہیں گے۔


    اس سے قبل شاداب خان 2017 ء میں بھی بی بی ایل کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے برسبین ہیٹ کی نمائندگی کی تھی۔

    دوسری جانب بی بی ایل میں فاسٹ بولر حارث روف میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے حارث روف کا اس سیزن میں بھی میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوا ہے اس کے علاوہ قومی کرکٹر محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون کے بھی بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔

    واضح رہے کہ بگ بیش لیگ، آسٹریلیا کی کرکٹ لیگ ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے 2011ء میں اس کا آغاز کیا-

    یاد رہے کہ حال ہی میں سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال و جواب کے سیشن میں مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جواب دیئے تھے-

    بورڈ کی فرنچائزز کو سالانہ فیس کیلئے دوسری بار یاد دہانی

    شاداب خان نے کہا تھا کہ سرفراز احمد نے مجھے سکھایا کہ کیسے قیادت کی جاتی ہے، کیسے ٹیم کا خیال رکھا جاتا ہے، کیسے اپنے ملک اور اور ساتھیوں کیلیے لڑا جاتا ہے، میرے استاد ہمیشہ کپتان رہیں گے شاداب خان نے کہا تھا کہ میں ہمیشہ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کا انتخاب کروں گا جب تک کہ وہ مجھے خود ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ نہیں کرلیتے۔

    سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان