Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بابائے قوم کا یوم پیدائش:مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    بابائے قوم کا یوم پیدائش:مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر کراچی میں واقع ان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی :بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، پاکستان کے حصول کیلئے لازوال کردار پر قوم ہمیشہ محمد علی جناح کی احسان مند رہے گی۔

    کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے، کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح‌ کا 146واں‌ یومِ پیدائش

    تقریب میں بابائے قوم کو قومی سلام پیش کیا گیا اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

    تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بانیٔ پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔


    بانیٔ پاکستان کے یومِ پیدائش پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ قائدِ اعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر چلنے والے پر امن اور ترقی پسند پاکستان کا وژن بحیثیت قوم ہماری کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

    بانی پاکستان کی ولادت پر مزار کی تزئین و آرائش کا کام جاری

    مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سال میں 3 بار، 14 اگست، 6 ستمبر اور آج یعنی 25 دسمبر کو منعقد کی جاتی ہے، اس تقریب میں نیوی، ایئر فورس اور پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس بالترتیب ذمے داریاں سنبھالتے ہیں۔

  • کراچی: گرین لائن سروس بس کا آغاز ہو گیا

    کراچی: گرین لائن سروس بس کا آغاز ہو گیا

    کراچی والوں کے لئے گرین لائن بس سروس آج سے شروع ہو گئی ابتدائی طور پر بس سروس کچھ گھنٹوں کے لئے چلے گی وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں رواں ماہ کی 10 تاریخ کو گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابقک راچی والوں کے لیے گرین لائن بس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا سرجانی ٹاؤن بس ڈپو سے پہلی مسافر بس نمائش چورنگی سے روانہ ہو گئی، پہلے مرحلہ میں 22 اسٹیشنز میں سے 11 اسٹیشن فعال کیئے گئے ہیں مسافروں کے لئے کم سے کم کرایہ 15 روپے سے 55 روپے وصول کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق بس سروس ابتدائی طور پر صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک چلے گی اس دوران 15 دن آزمائشی طور پر 80 میں سے صرف 25 بسیں 4 گھنٹے کیلئے چلائی جائیں گی۔

    ترجمان سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق 10جنوری سے گرین بس آپریشن مکمل طور پر فعال اور اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کا اعلان جولائی 2014 میں( ن) لیگ کی وفاقی حکومت نے کیا تھا۔ 26 فروری 2016 کو اس 17.8 کلومیٹر طویل سرجانی سے گرومندر تک ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا گیا-

    ابتدائی منصوبے کے مطابق گرین لائن کا روٹ سرجانی ٹاون سے بزنس ریکاررڈ روڈ تک تھا اور منصوبے کو 6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کرنا تھا تاہم بعد ازاں منصوبے کے روٹ کو پہلے جامع کلاتھ اور پھر ٹاور تک بڑھا دیا گیا۔ اس طرح منصوبے کی لاگت بھی 27 ارب روپے سے بڑھ گئی۔

    گرین لائن کے روٹ پر 22 اسٹاپس بنائے گئے ہیں اور ان بس اسٹاپس پر مسافروں کے لیے لفٹس، بزرگ اور خصوصی افراد کے لیے ویل چیئر ریمپ بنائے گئے ہیں تمام بس اسٹاپس پر کینٹن، واش روم اور ٹکٹ بوتھ بھی بنائے گئے ہیں ایک اندازے کے مطابق چین سے منگوائی گئیں 80 جدید بسوں میں یومیہ ڈیڑھ لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔

    بلدیاتی الیکشن میں شکست:پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کرنےپرکارکنان عمران خان کے فیصلے پرخوش

    گرین لائن بس منصوبے کے لیے چین سے منگوائی گئی بسیں 18 میٹر لمبی ہیں اور ان بسوں کے اندر ڈرائیور کے لیے کاک پٹ کیبن بنایا گیا ہے۔ سیٹوں کے لحاظ سے ایک بس میں 44 افراد کے بیٹھنے کی سہولت موجود ہے جبکہ 180 افراد بس میں سفر کر سکتے ہیں۔

    مکمل طور پر ائیرکنڈیشن بس میں معذور افراد کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ دوران سفر مسافر وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹ بھی استعمال کر سکیں گے دوران سفر مسافر انٹرٹینمنٹ اسکرین سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

    بس کے دونوں اطراف تین تین ہیڈولیک کنٹرول دروازے ہیں جن میں ریمپ کی سہولت بھی موجود ہے اور بس میں اشتہارات لگانے کے لیے 18 جگہیں مختص ہیں بس میں نگرانی کے لیے 5 کیمرے لگائے گئے ہیں جو دوران سفر کنٹرول روم سے بذریعہ انٹرنیٹ منسلک ہوں گے۔

    کراچی کی گرین لائن بس کی خرابی کی صورت میں 2 خصوصی جدید ٹرک ہر وقت تیار رہیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ایکشن میں آئیں گے۔ گرین لائن کے بس ڈپو میں واشنگ ایریا اور پمپنگ اسٹیشن بھی بنائے گئے ہیں اور سرجانی ٹاؤن میں ڈرائیورز حضرات کے لیے ریسٹ روم بھی بنائے گئے ہیں۔

    صوبہ سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل نافذ کردیا گیا

  • دوران ڈیوٹی شادی کی پیشکش قبول کرنے پر خاتون فوجی افسر گرفتار

    دوران ڈیوٹی شادی کی پیشکش قبول کرنے پر خاتون فوجی افسر گرفتار

    نائجیریا میں ایک خاتون فوجی افسر کو دوارن ڈیوٹی ایک نوجوان سپاہی کی جانب سے شادی کی آفرقبول کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق نائجیریا کی ملٹری ٹریننگ اکیڈمی میں تعینات خاتون افسر سوفیات اکنلابی کو وہاں زیرِ تربیت ایک نوجوان سپاہی نے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی دی جو انہوں نے خوشی خوشی پہن لی۔

    ان خوبصورت اور یادگار لمحات کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنے فوجی یونیفارم میں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ ارد گرد دوسرے فوجی بھی موجود ہیں اور ان دونوں کو مبارکباد دے رہے ہیں جلد ہی یہ خبر نائجیرین فوج کے اعلیٰ حکام تک بھی پہنچ گئی، جس کے چند روز بعد سوفیات کو فوجی نظم و ضبط (ڈسپلن) کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    ان پر الزام ہے کہ جب انہوں نے شادی کی یہ پیشکش قبول کی، اس وقت وہ ڈیوٹی پر تھیں اور فوجی یونیفارم میں بھی تھیں، جبکہ نوجوان سپاہی ان کا زیرِتربیت شاگرد تھا۔


    نائجیرین آرمی کے ایک جنرل نے بی بی سی کو بتایا کہ ’’ٹرینر کا مقصد نوجوان سپاہیوں کو تربیت دینا ہوتا ہے نہ کہ ان کے ساتھ عشق و محبت کی پینگیں بڑھانا، یہ ادارہ جاتی نظم و ضبط، بالخصوص ملٹری ڈسپلن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘‘


    سوفیات کے گرفتار ہونے کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں اور نائجیریا کی مختلف مشہور شخصیات نے سوفیات کو رہا کرنے کا مطالبہ شروع کردیا ہے۔

    جیکولین فرنینڈس سے کروڑوں کے تحائف ضبط کرنے کا فیصلہ

    یہی نہیں بلکہ سوفیات کا کورٹ مارشل رکوانے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پٹیشن بھی دائر کردی گئی ہے جس میں نائجیرین فوج کے سربراہ فاروق یحیٰی سے درخواست کی گئی ہے کہ سوفیات کو رہا کیا جائے اور کسی کی بے ضرر ذاتی خوشی کو فوجی نظم و ضبط کا مسئلہ نہ بنایا جائے۔

    پٹیشن میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ نائجیریا کے اپنے قانون کے مطابق، کوئی بھی بالغ عورت اپنی پسند کے کسی بھی بالغ مرد سے شادی کرنے کی مکمل آزادی رکھتی ہے۔

    اس پٹیشن پر اب تک ہزاروں افراد دستخط کرچکے ہیں لیکن سوفیات اب بھی قید میں ہیں نائجیرین میڈیا اس بارے میں بھی مکمل خاموش ہے کہ سوفیات کے کورٹ مارشل کی کارروائی کہاں تک پہنچی ہے۔

    قرآن مجید کا کورین زبان میں بھی ترجمہ مکمل:اسلام کی روشنی کی کرنیں مزید پھلینے…

  • چیف جسٹس گلزار احمد کی کرسمس پر ٹرینٹی چرچ آمد، کیک کاٹا اور کرسچن کمیونٹی کو مبارکباد دی

    چیف جسٹس گلزار احمد کی کرسمس پر ٹرینٹی چرچ آمد، کیک کاٹا اور کرسچن کمیونٹی کو مبارکباد دی

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں آج مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی :کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی سروسز کا اہتمام کیا گیا ہے اس دن کی مناسبت سے گھروں کی سجاوٹ کرسمس سے جڑی ایک قدیم روایت ہے جس میں موم بتیاں، پھول، تصاویر، کرسمس ٹریز، سانتا کلاز ، کارڈز، ٹافیوں کے ڈبے اور دیگر آرائشی اشیاء درکار ہوتی ہیں –

    شہرقائد میں جمعےکو مہاجر کلچر ڈے منایا گیا، اور شہر کے

    تمام تیاریاں یکم دسمبر سے ہی شروع ہوجاتی ہیں اوریہ سلسلہ 25 دسمبرتک جاری رہتا ہے کرسمس کے موقع پر تمام گرجاگھروں میں کرسمس کیک بھی کاٹا جائے گا تقریبات کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کیلئےخصوصی دعائیں بھی ہوں گی۔

    پولیس کی جانب سے اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام افراد کو چیکنگ کے بعد چرچز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

    کرسمس پرڈی ایم سی کورنگی کے تحت گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں میں مثالی بلدیاتی…

    جبکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کرسمس کے موقع پر کہا ہے کہ اقلیت کے حقوق سلب نہیں ہونے دیں گے، عدلیہ آپ کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

    کراچی میں کرسمس کے موقع پر ٹرینٹی چرچ آمد پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ کو اتنا ہی قانونی تحفظ حاصل ہے جتنا کسی دوسرے کو ہے کرسچن کمیونٹی پاکستان کو بہتر بنانے کیلئے پیش پیش ہے۔

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کرسچن کمیونٹی کے اسکول واپس کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی اس موقع پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کرسمس کیک کاٹا اور کرسچن کمیونٹی کو مبارکباد بھی دی۔

    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح‌ کا 146واں‌ یومِ پیدائش

  • امریکہ نے عارضی ورک ویزے کے لیے انٹرویو کی شرط ختم کر دی

    امریکہ نے عارضی ورک ویزے کے لیے انٹرویو کی شرط ختم کر دی

    امریکہ نے عارضی ورک ویزے کے لیے انٹرویو کی شرط ختم کر دی۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 31 دسمبر تک مخصوص کیٹیگریز میں ورک ویزے کیلئے انٹرویو کی ضرورت نہیں ہو گی ایتھلیٹس، آرٹسٹس، اساتذہ اورغیرمعمولی کامیابی کےحامل افراد کو انٹرویوسے استثنیٰ حاصل ہو گا-

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کلچرل پروگرام کے تحت ویزا حاصل کرنےوالوں کو بھی انٹرویو نہیں دینا پڑے گا طلبہ، کارکنوں اور کسانوں، کو بھی ویزے کیلئے انٹرویوسےاستثنیٰ حاصل ہو گا۔

    امریکا میں اومی کرون نے تباہی مچا دی،اسپتالوں میں جگہ ختم، درجنوں فلائٹس منسوخ

    واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون نے امریکا میں تباہی مچا دی ہے اس صورتحال میں امریکی آٹوموبل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غالب امکان اس بات کا ہے کہ 23 دسمبر سے 2 جنوری کے درمیانی عرصے میں تقریباً دس کروڑ 90 لاکھ افراد اپنا سفر طے کریں گے سفر کرنے والے عین ممکن ہے کہ سڑک کو سفر کا ذریعہ بنائیں اور یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ انہیں ہوائی جہاز سمیت سفر کے لیے دیگر ذرائع مل جائیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر لائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی ایک وجہ خود عملے کا بھی اومی کرون سے متاثر ہونا ہے الاسکا ایئر لائنز کے مطابق اس کے کچھ عملے کے اراکین اومی کرون سے متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس نے 17 پروازیں منسوخ کی ہیں جب کہ یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 120 پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی سیاہ فام شہری کی ہلاکت، سابق خاتون پولیس افسر قتل کی مجرم قرار

    نیویارک ٹائمز کے مطابق اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث نہ صرف اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہو گئی ہے بلکہ ایئر لائنز نے بھی اپنی درجنوں فلائٹس منسوخ کردی ہیں رپورٹ کے مطابق ایئر لائنز کی جانب سے پروازیں اس وقت منسوخ کی گئی ہیں جب کرسمس منانے کے لیے لاکھوں افراد ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا چاہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق امریکیوں کی بہت بڑی تعداد اس وقت مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ صرف ایک دن قبل معروف امریکی ایئر لائنز یونائیٹڈ، ڈیلٹا اور الاسکا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 24 دسمبر کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر رہی ہیں اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد امریکہ میں ڈیلٹا سے متاثرہ افراد سے بھی زیادہ ہو گئی ہے صرف نیویارک میں کورونا ٹیسٹ کرانے والوں کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

    امریکا اور اسرائیلی وفود کے درمیان اہم مذاکرات:ایرانی جوہری پروگرام کوخطے لیے خطرہ…

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے کئی علاقوں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے ‏محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ اور بونیر میں محسوس کیے گئے ہیں بٹگرام ، بالا کوٹ اور مانسہرہ سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    بھارتی پنجاب کی عدالت میں دھماکا

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اور مرکز ساؤتھ ایسٹرین افغانستان ‏تھا زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع ‏نہیں ملی ہے۔

    چیک پوسٹ پر فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    زلزلے کے شدید جھٹکے آتے ہی سخت سردی کے باوجود لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور احتیاطی تدابیر کے تحت کھلی جگہوں پر اکھٹے ہوئے۔

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

    واضح رہے کہ اس سے قبل 7 دسمبر کو بھی ملک کے بالائی علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ‏محسوس کئے گئے تھے-

    راولپنڈی:شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، یوسی وائس چئیرمین جاں بحق

  • بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ مگ 21 راجھستان میں گر کر تباہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں جیسلمیر کے مقام پر مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا اور پائلٹ کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔


    بھارتی فضائیہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیا کہ آج شام تقریباً 8:30 بجےانڈین ایئر فورس کا ایک مگ 21طیارہ تربیتی پرواز کے دوران مغربی سیکٹر میں حادثے کا شکار ہوا۔


    جیسلمیر کے ایس پی اجے سنگھ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ طیارہ سام پولیس سٹیشن کے تحت ڈیزرٹ نیشنل پارک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا،مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

    انڈیا کی پاکستانی سرحد کے قریب فضائی دفاعی سسٹم ایس۔400 کی تنصیب

    خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیا کہ آج شام تقریباً 8:30 بجےانڈین ایئر فورس کا ایک مگ 21طیارہ تربیتی پرواز کے دوران مغربی سیکٹر میں حادثے کا شکار ہوا۔


    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ایک سال میں مگ 21 کے کئی حادثے رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی حکومت نے مئی 2012 میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ 1971 سے اپریل 2012 تک 482 مگ طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں جن میں 171 پائلٹ، 39 شہری، 8سروس اہلکار اور ایک ہوائی عملے کا شخص ہلاک ہو چکا ہے۔

    بھارت کا اگنی پرائم کے بعد ‘پرالے ‘ میزائل کا تجربہ

  • انڈے سے نکلنے کو تیار ڈائنو سار کا فوسل دریافت

    انڈے سے نکلنے کو تیار ڈائنو سار کا فوسل دریافت

    ماہرین نے چین میں ڈائنوسار کا ایسا فوسل دریافت کیا ہے جس میں ڈائنوسار انڈے سے نکلنے کےلیے تیارتھا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق، سائنسدانوں نے چین کے شہر گینژو میں ڈائنوسار کا ایسا ایمبریو دریافت کیا ہے جس میں سے ڈائنوسار مرغی کے چوزے کی طرح انڈے سے نکلنے کو تیار تھا۔

    ہمالیائی گلیشیئر غیرمعمولی تیزی سے پگھل رہے،رقبہ 8,400 مربع کلومیٹر کم ہو گیا

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والا یہ ایمبریو اندازاً 6 کروڑ 60 لاکھ سال قدیم ہے اندازہ ہے کہ یہ بغیر دانتوں والا ایک ’تھیروپوڈ یا اوویریپٹرسار‘ ہے جبکہ اس کا نام ’بے بی ینگلیانگ‘ رکھا گیا ہے ینگلیانگ سر سے دُم تک 10.6 انچ لمبا ہے اور یہ 6.7 انچ لمبے انڈے کے اندر موجود ہے۔ نودریافتہ فوسل کو چین کے ’ینگلیانگ اسٹون نیچرل ہسٹری میوزیم‘ میں رکھا گیا ہے۔

    ٹک ٹاک ایپ کانیا فیچر:کھانے بھی کھائیں اور منافع بھی کمائیں

    اوویریپٹرسارز یعنی ’انڈہ چور چھپکلیاں‘ درحقیقت پروں والے ڈائنوسار تھے جو کریٹیشیئس دور کے اواخر، یعنی 10 کروڑ سال قبل سے چھ کروڑ 60 لاکھ سال کے درمیان، موجودہ ایشیا اور برِاعظم شمالی امریکا میں پائے جاتے تھے۔

    اٹلی میں ایک ہی مقام سے 11 ڈائنوسار کا پورا ریوڑ دریافت

    اس دریافت نے ارتقائی ماہرین کو ڈائنوسار اور آج کے پرندوں میں تعلق کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی ہیں فوسل کی صورت میں موجود ایمبریو خم دار صورت میں ہے جسے ’ٹکنگ‘ کہا جاتا ہے پرند وں میں ایسا انڈے سے نکلنے سے عین پہلے دیکھا جاتا ہے۔

    بھارت میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت

    اس سے قبل اٹلی میں ایک ہی مقام سے لگ بھگ 11 ڈائنوسار کےفوسلز ملے تھے ٹرائسٹے شہر کےقریب پہاڑی سلسلے سے ڈائنوسار کے فاسل ملے ہیں جن میں ایک ڈھانچہ بڑے ڈائنوسار کا بھی ہے اس ڈائنوسار کو ’برونو‘ کا نام دیا گیا ہے جو ملک سے ملنے والے ڈائنوسار کا سب سے مکمل ترین ڈھانچہ بھی ہے۔

    زیبرا کی اصل رنگت کیا ہوتی ہے سفید یا سیاہ؟

    اگرچہ 1990 کے عشرے سے اٹلی میں ڈائنوسار کی باقیات ملتی رہی ہیں لیکن یہ بہت سے ڈائنوسار کا ایک ریوڑ ہے جو دریافت ہوا ہے ٹرائسٹے شہر کے قریب چونے کے پتھر پر مشتمل پہاڑی سلسلے سے یہ اہم دریافت ہوئی ہے ان میں سے ایک کا نام ٹیتھی شیڈروس انسیولیرس بھی ہےجو آٹھ کروڑ سال پہلے یہاں موجود تھا اور پانچ میٹر لمبا بھی تھا۔

    رسیوں میں جکڑی سینکڑوں سال پرانی ممی دریافت

  • جیکولین فرنینڈس سے کروڑوں کے تحائف ضبط کرنے کا فیصلہ

    جیکولین فرنینڈس سے کروڑوں کے تحائف ضبط کرنے کا فیصلہ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھتہ خوری کے ملزم سے ملے کروڑوں کے تحائف ضبط کئے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ بھتہ خوری اورفراڈکیس میں شامل تفتیش جیکولین فرنینڈس کوبھتہ خوری کے ملزم کی جانب سے دئیے گئے کروڑوں کے تحائف ضبط کئے جائیں گے 200 کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کرنے والی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکولین فرنینڈس کے تحائف ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس سے متعلق نئے انکشافات

    200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے مرکزی کردار سیکیش چندرشیکھرنے جیکولین فرنینڈس کو10 کروڑروپے کے تحائف دئیے تھے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنینڈس کے علاوہ نورا فتیحی سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ نورا فتیحی کودئیے گئے تحائف بھی ضبط کئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ 200 کروڑبھارتی روپے بھتہ وصول کرنے اورفراڈ کے الزام میں گرفتارملزم سکیش چندرشیکھر سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو سپرہیرو بنانا چاہتا تھا اوراس مقصد کے لئے 500 کروڑ روپے کی فلم بنانے کوتیارتھا۔

    زندگی میں کبھی فحش مواد بنانےمیں ملوث نہیں رہا،میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے ،راج…

    سکیش چندرسے تفتیش کرنے والی بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ سکیش جیل کے اندرسے بھی جیکولین سے مستقل رابطے میں تھا اوراس نے جیکولین کو 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف دئیے تھے اپنی دوبارہ گرفتاری سے پہلے سکیش چندرنے خصوصی طیارے کے ذریعے جیکولین کوبنگلوربھی بلوایا تھا۔

    جبکہ سکیش چندرنے بالی وڈ اداکاراؤں شلپا شیٹھی اورشردھا کپورکو مالی تحائف اورمدد فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے

    عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

  • صوبہ سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل نافذ کردیا گیا

    صوبہ سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل نافذ کردیا گیا

    کراچی: صوبہ سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل نافذ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں سندھ اسمبلی کے سیکریٹری نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے سندھ اسمبلی کے سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے بعد بلدیاتی ترمیمی بل نافذ العمل ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بلدیاتی ترمیمی بل 26 نومبر کو منظورکیے جانے کے بعد حتمی منظوری کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھیجا گیا تھا گورنر سندھ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بل پر اعتراضات دور کرنے کے لیے 11 دسمبر کو واپس بھیج دیا تھا۔

    سندھ اسمبلی کے سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 116 کےتحت 10 دن گزرجانے کے بعد اس بل کو نافذ العمل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ کی حکمراں جماعت نے بلدیاتی حکومت کا ترمیمی بل اپوزیشن کی عدم موجودگی میں اسمبلی سے منظور کروایا تھا جس میں نہ صرف تعلیم اور صحت کے کام میونسپل اداروں سے واپس لے لیے گئے بلکہ میئرز، ڈپٹی میئرز کے انتخاب کے لیے اوپن بیلٹ کو بھی ختم کردیا گیا۔

    نیا بل صوبائی حکومت کو میونسپل اداروں پر اتنا کنٹرول دیتا ہے کہ وہ قانون سازی کے بوجھل عمل سے گزرے بغیر محض ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے باگ ڈور واپس لے سکتی ہے۔

    تاہم اس بل پر مرکز کی جانب سے ایک سخت ردعمل سامنے آیا ہے، جس سے پیپلز پارٹی کی زیر قیادت حکومت سندھ کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہوگئے ہیں۔

    حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے اس بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کالا قانون قرار دیا تھا البتہ صوبائی حکومت نے اس بل کا کھل کر دفاع کیا تھاحکومت اور اپوزیشن کی جماعتوں نے ایک دوسرے پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون پر لسانی کارڈ کھیلا جا رہا ہے۔

    ناساز معاشی حالات پر وزیر اعظم کے پرانے ساتھی جہانگیر خان ترین بھی بول پڑے

    حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا کہنا تھا کہ یہ بل عجلت میں اسمبلی سے منظور کرایا گیا اور اس ضمن میں بل کو غور کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو بھیجنا بھی گوارا نہیں کیا گیا لیکن صوبائی حکومت اپوزیشن کے ان الزامات کی تردید کی تھی-

    مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، دال، چینی، انڈے اور سیلنڈر سمیت 23 اشیا ضروریہ…

    اپوزیشن جماعتوں کا خیال تھا کہ لوکل گورنممٹ ایکٹ بلدیاتی اداروں کےوسائل پرقبضہ مزید مستحکم کرنے کی ایک کوشش ہے حزبِ اختلاف کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ آئین میں درج ہے کہ مقامی حکومتوں کو سیاسی، مالی اور انتظامی اختیار حاصل ہونے چاہیئں لیکن سندھ میں گزشتہ 13 سالوں سے یہ اختیارات چھینے جارہے ہیں۔

    اسد عمرکا کہنا تھا کہ ہم اس بل کو مسترد کرتے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم کراچی اور سندھ کے لوگوں کے حقوق کے لیے مہم شروع کریں ان کا کہنا تھا کہ یہ بل (سندھ لوکل گورنمنٹ بل) کراچی یا صوبے کے کسی دوسرے شہر کی مقامی حکومت کو اختیارات نہیں دیتا، یہ جعلی بلدیاتی نظام بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے لیے ہم ایک ایسا بلدیاتی نظام لائے ہیں جو میئر کو دارالحکومت کے ہر ایک میونسپل، صحت اور تعلیمی کام کے لیے بااختیار بناتا ہے یہاں کراچی میں ہم دیکھتے ہیں کہ بلدیاتی نمائندے پانی کی فراہمی، صفائی اور صحت کا معاملہ بھی نہیں اٹھا سکتے، میں کراچی میں اپنے ساتھی اراکین سے کہتا ہوں کہ یہ شہر کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے اور انہیں اس کے خلاف ایک مؤثر مہم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ کراچی کے لوگ ناانصافی کا شکار ہیں، وہ خیرات نہیں مانگتے اور بہتر زندگی، مضبوط اور طاقتور بلدیاتی نظام کے مستحق ہیں۔