Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دبئی کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 238 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا پاکستان کے محمد شہزاد 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ احمد خان اننگز کے آخر میں 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

    اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو بہت اچھا ثابت ہوا ایک موقع پر بھارت کی ٹیم کے 4 کھلاڑی 41 رنز پر آوٹ ہو گئے تھے۔

    شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا

    پاکستان کی جانب سے ذیشان ضمیر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ د کھائی یہ پاکستان کی اس ٹورنامنٹ میں دوسری فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان ، بھارت ،بنگلا دیش،سری لنکا اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کھیلیں گے ریٹائرڈ بین الاقوامی کرکٹرز کی پیشہ ورانہ کرکٹ لیگ لیجنڈز نے جمعرات کو ایشیا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کے نام کا اعلان کیا ہے لیجنڈز لیگ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) رمن راہجا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایشیا کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کو ایشیا لائن کا نام دیا گیا ہے۔

    ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

    انہوں نے کہا تھا کہ ایشیا کو لائن (شیر) کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اس میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کھلاڑی شامل ہیں لیجنڈز لیگ کرکٹ جنوری 2022 میں عمان کے تین اسٹیڈیمز میں کھیلی جائے گی اس میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں سے 2 کا تعلق بھارت سے ہو گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کی ٹیم میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، سنتھ جیسوریا، متھیا مرلی دھرن، چمنڈا واس، رومیش کالووتھرانا، تلکرتنے دلشان، اظہر محمود، اپل تھرنگا، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل، یونس خان اور اصغر افغان شامل ہوں گے ریسٹ آف دی ورلڈ اور بھارت کی دونوں ٹیموں کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

  • بھارتی فورسزکی فائرنگ اور تشدد سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فورسزکی فائرنگ اور تشدد سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوانوں شہید ہو گئے-

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی اورنہتے اور بے قصور نوجوانوں کو بلاوجہ گرفتار کر لیا۔

    قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا

    بھارتی قابض فوج کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا بھارتی جارحیت کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور بھارتی فوج کی دہشتگردی کے خلاف نعرے لگائے۔

    گزشتہ روز ضلع اسلام آباد میں بھی قابض فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا تھا۔

    13 سالہ کشمیری بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی فتح پر خوشی منانے والا بھارتی طالب علم 2 ماہ سے قید ہے جبکہ وکیلوں نے بھی کیس لینے سے انکار کر دیا ہے مقبوضہ کشیمر میں رہمے والی حفظیہ بیگم کا بیٹا شوکت احمد غنائی بھارتی شہر آگرہ کے ایک کالج میں طالب علم تھا جسے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی فتح کی تصاویر شیئر کرنے پر قید کرلیا گیا۔

    حفظیہ بیگم کا کہنا تھا کہ ہر گزرتا دن پہلے سے زیادہ تکلیف دہ ہے، 2 مہینے ہوگئے میرا دل اپنے لختِ جگر کو دیکھنے کیلئے تڑپ رہا ہےتاج محل سے قریب آگرہ کی سخت سیکورٹی جیل میں شوکت 2 ماہ سے قید ہیں اور وکیلوں نے بھی انتہائی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا کیس لینے سے انکار کردیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتح پر جشن منانے والا بھارتی طالب علم دوستوں سمیت 2 ماہ سے قید

    شوکت کی بہن بانو کا کہنا تھا کہ 24 اکتوبر کو جب بھارت اور پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میچ تھا, تب شوکت اور ان کے دوستوں نے پاکستان کی جیت پر ایک دوسرے کو میسجز شیئر کئے اور انہی میسجز نے ان سب کو جیل پہنچا دیا شوکت، عنایت اور ارشد آگرہ کے ایک کالج میں میچ دیکھ رہے تھے جب پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح ہوئی تو ان دوستوں نے واٹس ایپ پر اپنی خوشی کا ایک دوسرے سے اظہار کیا شیئر کی گئیں تصاویر میں بابر اعظم کی بھی تصویر تھی طلباء پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے کالج میں پاکستان حمایت میں نعرے بازی کی جبکہ کالج کے حکام کا کہناتھا کہ ایسا بالکل نہیں ہوا۔

    بریکنگ، سرینگر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی بس پر حملہ

    بی بی سی نے بھارت کی Young Lawyers’ Association کے ممبر نتن ورما سے جب پوچھا گیا کہ کیا یہ وکیل کا کام نہیں کہ وہ کسی بھی ملزم سے قطع نظر غیر جانبدار ہوکر اس کا کیس لڑے ؟جس پر نتن کا کہنا تھا کہ طالب علموں نے بھارت میں رہ کر پاکستان کو سراہا ہے، ہمیں تکلیف ہوئی ہے اس لیے ہم سب نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان کا کیس نہیں لڑیں گے۔

    نمائندے نے مزید پوچھا کہ ملک کے آئین میں تو آزادی اظہار رائے کا قانون موجود ہے، اسپورٹس میں کوئی شہری دوسرے ملک کو سپورٹ کیوں نہیں کرسکتا؟ وکیل کا جواب میں کہنا تھا کہ قانون موجود ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اپنے ملک میں دوسرے ملک کو سراہا جائے۔

    بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع

    اتوار و پیر کو ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کاسلسلہ بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر اضلاع میں گہرے بادلوں کا راج ہے اورسردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے-

    کل سے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب میں بارش متوقع ہے اس کے علاوہ کراچی،سکھر ،میر پور خاص سمیت متعدد شہروں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2022 کیلئے پیش گوئیاں

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بلوچستان ،خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، وسطی/جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات و صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہے گی-

    دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم ، گجرات میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ نیلم، مری، گلیات، کاغان ناران، سکردو، گلگت، استور، ہنزہ، چترال، سوات مالم جبہ میں برفباری متوقع ہے۔

    اس سے قبل محکمہ موسمیات نے 25اور 26 دسمبر 2021 کو سردی کی شدید ترین لہر کے پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی تھی جس سے سردی کا52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے ہیڈ کوارٹر ائیر پورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق 25اور 26 دسمبر 2021 کو سردی کی شدید ترین لہر کے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 1 تا 2ڈگری سینٹی گریڈ تا منفی 1 تامنفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جس سے سردی کا 52 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے-

    25 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی،52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

    بتایا گیا تھا کہ سائیبیریا سے آنے والی یہ سرد ہوائیں 28 تا 29 دسمبر 2021 کو تمام عام معمولات زندگی کاروبار نقل و حمل اور ماحول کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں اور اسی دوران 26دسمبر کو صبح 8 بج کر 41 منٹ تا صبح 10 بج کر 41 منٹ تک مکمل سورج گرہن ہو گا اور بتدریج درجہ حرارت گرنے کا خدشہ ہے جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے جس سے تمام افسران و اہل کاران کے متاثر ہونے کا امکان ہے-

  • بلوچستان: کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان: کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان: کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے-

    باغی ٹی وی: خانوزئی، زیارت، پشین ، کچلاک ، بلیلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8ریکاڑد کی گئی زلزلے کےجھٹکے 11بج کر 39منٹ پر آئے۔

    حکام کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کا مرکز قلات سے 40کلومیٹر دوراورگہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی زلزلے سے لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا، پشین میں لوگ دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ ورد کرنے لگے۔

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    گزشتہ روزخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں بٹگرام، شانگلہ، بشام، مانسہرہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز 10 کلو میٹر شمال مغرب میں بالا کوٹ کا علاقہ تھا۔

    بابائے قوم کا یوم پیدائش:مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    قبل ازیں بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان ‏تھا ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی ماہ سے اکثروبیشتر زلزلے آرہے ہیں ، ان میں سے اکثرکا مرکز افغانستان اورپاکستان کے پہاڑی علاقہ جات ہیں-

    نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2022 کیلئے پیش گوئیاں

  • ڈائنو سار سے بھی قدیم اور دیوقامت سمندری جانور کےفوسلز دریافت

    ڈائنو سار سے بھی قدیم اور دیوقامت سمندری جانور کےفوسلز دریافت

    امریکی سائنسدانوں نے نیواڈا کے پہاڑوں میں ایک ایسے دیوقامت سمندری جانور کےفوسلز دریافت کیے ہیں-

    باغی ٹی وی : سائنسی جریدے ” سائنس ” کے تازہ شمارے میں شائع کردہ ریسرچ کے مطابق اس کے رکازات تقریباً 24 کروڑ سال قدیم ہیں اس کی کھوپڑی چھ فٹ سے بھی زیادہ لمبی ہے جس کی بنیاد پر ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ سمندری جانور کم از کم 56 فٹ لمبا رہا ہوگا۔

    تحقیق کے مطابق اس قدیم و معدوم جانور کا تعلق سمندری جانوروں کے’اکتھیوسار‘(Ichthyosaur) قبیلے سے ہے جسے ’سمندری ڈائنوسار‘ بھی کہا جاتا ہےتاہم اب تک اکتھیوسارز کے رکازات بہت کم ملے ہیں جو اگرچہ 25 کروڑ سال پرانے ہیں لیکن جسامت میں خاصے کم ہیں۔

    انڈے سے نکلنے کو تیار ڈائنو سار کا فوسل دریافت

    نو دریافتہ اکتھیوسار، جسے ’سمبوشپونڈائلس ینگورم‘ (Cymbospondylus youngorum) کا نام دیا گیا ہے، ان سب سے جسامت میں بڑا ہونے کے علاوہ ڈائنوساروں سے زیادہ قدیم بھی ہے دیوقامت ڈائنوسار کے سب سے پرانے رکاز 21 کروڑ 50 لاکھ سال قدیم ہیں لیکن یہ اکتھیوسار ان کے مقابلے میں بھی ڈھائی کروڑ سال قدیم ہے۔

    ’ینگورم‘ کے رکازات 2011 میں دریافت ہوئے تھے جو خاصی حد تک مکمل کھوپڑی کے علاوہ کندھوں اور ریڑھ کی ادھوری ہڈیوں پر مشتمل تھےانہیں نیواڈا کے آگسٹا پہاڑ میں رکازات کے حوالے سے خصوصی شہرت رکھنے والی ایک وسیع چٹان کی کھدائی میں برآمد کیا گیا تھا۔

    طویل عرصے کی محتاط چھان بین اور تجزیئے کے بعد، آخرکار ماہرین یہ جاننے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ ’ینگورم‘ کا ارتقاء خشکی پر چلنے والے کسی جانور سے ہوا تھا لیکن یہ ڈائنوسار سے بہت مختلف تھا یہ 24 کروڑ 70 لاکھ سال سے 23 کروڑ 70 لاکھ سال تک قدیم ہے جس کی لمبائی تقریباً 56 فٹ رہی ہوگی اب تک اتنی بڑی جسامت والا اتنا قدیم جانور کوئی اور دریافت نہیں ہوا ہے۔

    برطانیہ سے 9 فٹ لمبے کنکھجورے کی باقیات دریافت

    اس کا تعلق جس زمانے سے ہے، اس دور میں ڈائنوسار بھی بہت چھوٹے چھوٹے ہوا کرتے تھے جنہوں نے بہت بعد میں جا کر زیادہ جسامت حاصل کی اس کی لمبی تھوتھنی جیسی کھوپڑی اور اس میں باریک دانتوں کی باقیات ظاہر کرتی ہیں کہ یہ سمندر میں تیرتے دوران چھوٹے آبی جانوروں کا شکار کیا کرتا تھا۔

    البتہ، اس کی کھوپڑی پر ناک کے نتھنوں والے نشانات بھی بہت واضح ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ مچھلی جیسا حقیقی آبی جانور نہیں تھا بلکہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد سطح سمندر پر آکر ہوا میں سانس لیا کرتا تھا اور واپس غوطہ لگا کر گہرائی میں چلا جاتا تھا ’ینگورم‘ کی جسامت موجودہ زمانے کی دیوقامت ’اسپرم وہیل‘ جتنی رہی ہوگی۔

    اٹلی میں ایک ہی مقام سے 11 ڈائنوسار کا پورا ریوڑ دریافت

  • پاک فضائیہ کا بابائے قوم کو یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت

    پاک فضائیہ کا بابائے قوم کو یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت

    پاکستان کی فضائیہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا –

    باغی ٹی وی :پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کی ہے دستاویزی فلم میں قائداعظم کو برصغیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بطور امید اجاگر کیا گیا ہے ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناحؒ امید کی روشن کرن تھے انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک قوم کی طرح متحد کر کے علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔

    بانی پاکستان کی ولادت پر مزار کی تزئین و آرائش کا کام جاری

    ترجمان پاک فضائیہ نے کہا یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ آج ہم آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری، سماجی انصاف کے اصولوں پر ریاست کا تصور دیا، بنیاد رکھی۔ پاک فضائیہ کو ’’کوئی مقابل نہیں‘‘ کا پائیدار وژن بھی دیا۔

    انہوں نے کہا کہ قائد کا نظریہ، وژن، ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول، عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

    بابائے قوم کا یوم پیدائش:مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    واضح رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، پاکستان کے حصول کیلئے لازوال کردار پر قوم ہمیشہ محمد علی جناح کی احسان مند رہے گی کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے، کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح‌ کا 146واں‌ یومِ پیدائش

    تقریب میں بابائے قوم کو قومی سلام پیش کیا گیا اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر پریڈ کا معائنہ بھی کیا بانیٔ پاکستان کے یومِ پیدائش پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ قائدِ اعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر چلنے والے پر امن اور ترقی پسند پاکستان کا وژن بحیثیت قوم ہماری کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

    کراچی: گرین لائن سروس بس کا آغاز ہو گیا

  • ایف ڈی اے نے دنیا کے پہلے ایچ آئی وی انجیکشن کی اجازت دے دی

    ایف ڈی اے نے دنیا کے پہلے ایچ آئی وی انجیکشن کی اجازت دے دی

    امریکا: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایف ڈی اے ) نے دنیا کے پہلے ایچ آئی وی انجیکشن کی اجازت دےدی ہے جبکہ سائنسدان اسے گیم چینجر قرار دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس کا بنیادی نام ایپریٹیوڈ رکھا گیا ہے جوایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکتا ہے اور ایڈز کے مرض کے شکار ہونے سے جبکہ ایچ آئی وی کے خطرے سے دوچار افراد کو اس موذی مرض سے بچاسکتا ہے جس کے بعد وائرس سے بچانے والی ٹریووادا اور ڈیسکووی جیسی دوا کو روزانہ کھانےکی مشقت کم ہوجائے گی یہ گولیاں جنسی عمل سے ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو 99 فیصد روکتی ہیں۔


    منظور شدہ انجیکشن کی پہلی دو خوراکیں ایک مہینے کے وقفے سے لگائی جاتی ہیں اس کے ہردوماہ بعد ایک ٹیکہ لگاناپڑتا ہےاس طریقہ علاج کو پریایکسپوژر پروفائلیکسس کہا جاتا ہے اور صرف امریکہ میں ہی ایسے 12 لاکھ افراد ہے جو ابھی تو ایچ آئی وی کے جال میں نہیں آئے لیکن وہ جنسی طور پر اس کے گرفتار ہوسکتے ہیں ۔

    دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

    ایف ڈی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ انجکشن ان گروپوں کے لیے زیادہ حقیقت پسندانہ آپشن ہے جہاں روزانہ گولی لینا زیادہ چیلنج تھا۔ غربت، افسردگی، دیگر طبی عوارض اور بعض اوقات محض بھولپن جیسے مسائل، روزانہ کی بنیاد پر دوائیوں کے ساتھ رہنا مشکل بنا سکتے ہیں۔

    اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

    ابتدائی تجربات سے معلوم ہوا کہ ایپریٹیوڈ انجیکشن نے دوا کے مقابلے میں قدرے زیادہ تاثیر دکھائی پہلی آزمائش میں 4600 نارمل مردوں اورٹرانسجینڈرخواتین کو یہ ٹیکے لگائے گئے ٹرانس جینڈر خواتین کا مردوں سے جنسی ملاپ عام معمول تھا ان میں ایپریٹیوڈ کا ٹیکہ 69 فیصد تک مؤثر ثابت ہوا۔

    اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں امریکی صدر

    دوسری آزمائش میں مزید 3200 ٹرانس جینڈر خواتین کو یہ انجیکشن لگایا گیا تو ایچ آئی وی سے 90 فیصد بچاؤ سامنے آیا انجیکشن کی ایک خوراک کی قیمت 3700 ڈالر ہے جبکہ چھ ٹیکوں کی کل قیمت 22200 ڈالر ہوگی-

    بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ: 2ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

  • نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2022 کیلئے پیش گوئیاں

    نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2022 کیلئے پیش گوئیاں

    بلغاریہ کی مشہور خاتون آنجہانی نجومی بابا وینگا نے اگلے سال کےلیے اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بابا وینگا کا نام دنیا بھر میں مقبول ہے جنہوں نے بہت سے تباہ کن واقعات کی پیش گوئی کی اور ان کی 80 سے 90 فیصد پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں بلغاریہ کی زبان میں ’’بابا‘‘ دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے اور یہ خاتون ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔

    بابا وینگا جنوری 1911ء میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا، جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔ ان کے متعلق مشہور تھا کہ وہ غیرمعمولی اور پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کے علاج سے بیمار ٹھیک ہوجاتے تھے کہتے ہیں کہ انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004 میں انڈونیشیائی سونامی، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیش گوئی کی تھی-

    ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق دیگر اہم واقعات جن کے بارے میں ماننے والوں کے خیال میں بابا وینگا نے پیش گوئی کی تھی ان میں 2004 میں تھائی لینڈ کا سونامی، براک اوباما کا دور صدارت، سوویت یونین کا ٹوٹنا اور مشرقی اور مغربی جرمنی کا دوبارہ اتحاد شامل ہیں تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں بابا وینگا کا انتقال 11 اگست 1996 کو ہوا تھا جبکہ انہیں بلقان کی نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے۔

    وزیراعظم کی”میرا گھر میرا پاکستان” ہاؤسنگ اسکیم، 20 لاکھ قرض پرماہانہ قسط کتنی ادا کرنا…

    سال 2022 کے لیے بابا وینگا نے پیشگوئیاں کی ہیں رپورٹ کے مطابق خاتون نجومی نے پیشگوئی کی کہ کئی ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا ’سیلاب کے زد ‘ میں آکر سے متاثر ہوں گے جبکہ محققین کی ایک ٹیم سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کرے گی جو اب تک منجمد ہے خیال رہے کہ 2014 میں ایک قدیم وائرس سائبیرین پرما فراسٹ میں 30 ہزار سال تک غیر فعال رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو گیا تھا۔

    صوبہ سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل نافذ کردیا گیا

    بابا وینگا کی پیش گوئی میں ایک یہ بھی ہے کہ دنیا بھر کے بہت سے شہر 2022 میں پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہوں گے اگرچہ دنیا پہلے ہی قلب آب سے دوچار ہے 2022 میں لوگ ٹیکنالوجی سے بہت زیادہ مانوس ہوجائیں گے اور موبائل فون کی اسکرینوں سے چپک جائیں گے زیادہ سے زیادہ اسکرین ٹائم ایسا ماحول اور نفسیاتی خلل پیدا کرے گا کہ لوگ حقیقت اور قوت متخیلہ کے فرق میں تقریق نہیں کرسکیں گے اور جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

    علاوہ ازین بابا وینگا نے دعویٰ کیا کہ ایک سیارچہ جسے ’اومواموا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین کی جانب سے بھیجا جائے گا۔

    مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، دال، چینی، انڈے اور سیلنڈر سمیت 23 اشیا ضروریہ…

  • شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

    پاکستان ، بھارت ،سری لنکا اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کھیلیں گے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریٹائرڈ بین الاقوامی کرکٹرز کی پیشہ ورانہ کرکٹ لیگ لیجنڈز نے جمعرات کو ایشیا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کے نام کا اعلان کیا ہے لیجنڈز لیگ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) رمن راہجا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایشیا کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کو ایشیا لائن کا نام دیا گیا ہے۔

    ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

    انہوں نے کہا کہ ایشیا کو لائن (شیر) کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اس میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کھلاڑی شامل ہیں لیجنڈز لیگ کرکٹ جنوری 2022 میں عمان کے تین اسٹیڈیمز میں کھیلی جائے گی اس میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں سے دو کا تعلق بھارت سے ہو گا۔

    سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

    لیجنڈز لیگ کرکٹ کے کمشنر رآوی شاستری نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے لیجنڈز کھلاڑی جب ایک ٹیم سے اکھٹا کھیلیں گے تو انہیں ہرانا بہت مشکل ہو جائے گا شاہد آفریدی، مرلی، چمنڈا واس، شعیب ملک سمیت کئی کرکٹرز ایشیا کی ٹیم سے کھیلیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کی ٹیم میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، سنتھ جیسوریا، متھیا مرلی دھرن، چمنڈا واس، رومیش کالووتھرانا، تلکرتنے دلشان، اظہر محمود، اپل تھرنگا، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل، یونس خان اور اصغر افغان شامل ہوں گے ریسٹ آف دی ورلڈ اور بھارت کی دونوں ٹیموں کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

    کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کیس میں نامزد

  • مواد کی خلاف ورزی،روس نے گوگل پر 98 ملین ڈالر جرمانہ عائد کردیا

    مواد کی خلاف ورزی،روس نے گوگل پر 98 ملین ڈالر جرمانہ عائد کردیا

    مواد کی خلاف ورزی کرنے پر روس نے گوگل کو 98 ملین ڈالر جرمانہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق روسی عدالت نے ملک کے ضوابط کی خلاف ورزی پر گوگل پر 98 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے،روسی عدالت نے مواد کو حذف کرنے میں بار بار ناکامی پر جرمانہ کیا۔

    روسی حکام کی جانب سے اس سال ٹیکنالوجی فرموں پر دباؤ بڑھایا ہے، ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ مواد کو درست طریقے سے استعمال نہیں کرتے ، اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔

    اٹلی کا ایمیزون اور ایپل پر200 ملین یوروجرمانہ عائد

    گوگل کے فیصلے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی اسی طرح کے مواد سے متعلق جرائم کے لیے فیس بک کی بنیادی کمپنی میٹا کو 2 بلین روبل جرمانہ کیا گیا۔

    مواد کے قوانین پر روسی حکام کے ساتھ گوگل کا یہ پہلا مسئلہ نہیں ہے، مئی میں روس کے میڈیا واچ ڈاگ نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ غیر قانونی مواد کے 26 ہزار واقعات کو حذف کرنے میں ناکام رہا تو گوگل کی رفتار کم کر دے گا، جن کا تعلق منشیات، تشدد اور انتہا پسندی سے ہے۔

    ایپل نے 3 ماہ بعد ہی شیاؤمی سے دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز چھین لیا

    جبکہ گوگل کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے مواد کی وضاحت نہیں کی گئی تھی، عدالتی دستاویزات کو دیکھ کر آئندہ اقدامات کا فیصلہ کریں گے تاہم ناقدین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ آزادی اظہار اور آن لائن اختلاف کو روکنے کے لیے مہم کا استعمال کر رہا ہے۔

    اس سے قبل اٹلی نے ایمیزون اور ایپل پرغیرمسابقتی رویہ اپنانے کے الزام میں 225 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا اٹلی کی اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی واچ ڈاگ نے امریکی ٹیک کمپنیوں ایپل اورایمیزون کو ایپل اور بیٹس کی مصنوعات کی فروخت میں مسابقتی مخالف تعاون کے الزام میں مجموعی طور پر 200 ملین یورو($ 225 ملین) سے زیادہ کا جرمانہ کیا تھا-

    فیس بک نے بھارتی اور اسرائیلی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی