Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے، شاہ محمود قریشی

    دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے، شاہ محمود قریشی

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان نازک صورتحال سے دوچارہے توجہ نہ دی گئی توانسانی بحران شدت اختیارکرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس سے متعلق بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف مبذول کرانے کے لئے کانفرنس اہم ہے اوآئی سی اجلاس میں سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کی نمائندگی بھی ہوگی کانفرنس میں افغان نمائندگان بھی اپنےنقطہ نظرپیش کریں گے۔

    41 برس بعد پاکستان میں او آئی سی اجلاس، حکومت کا تعطیل کا اعلان

    انہوں نے خبردار کیا کہ افغانستان نازک صورتحال سےدوچارہے دنیا نے توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے پاکستان کی خواہش ہےمہاجرین باعزت طریقےسےگھروں کولوٹیں مہاجرین کی واپسی کیلئےسازگارماحول ہونا سب سےاہم ہے-

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں روزگار،امن نہ ہوتومہاجرین واپسی سے کترائیں گے مہاجرین کا بحران پیدا ہوا تو پاکستان اور ایران تک محدودنہیں رہےگا مہاجرین روزگار کیلئے یورپ کے دروازوں پربھی دستک دیں گے۔

    افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔وزیراعظم

    وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی، مسئلہ بھوک ہے ۔افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنےکی ضرورت ہے۔ بینکنگ سسٹم فعال نہ ہوتودنیابھرسےافغانی پیسے کیسےبھیجیں گے؟ افغانستان کےاپنےوسائل کومنجمد کردیا گیا ہے افغان عبوری حکومت کےپاس تنخواہیں دینےکے پیسے نہیں کیا نہ چاہتے ہوئے بھی دنیا افغانستان کوہنگامی صورتحال میں تونہیں دھکیل رہی؟-

    او آئی سی اجلاس کا مقصد افغانستان کی سنگین صورتحال پرغور کرنا ہے ،وزیر خارجہ

  • ایلون مسک کی کمپنی کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ

    ایلون مسک کی کمپنی کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان بھر میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک اسپیس ایکس سٹار لنک اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام پاکستان نے پاکستان بھر میں سٹار لنک کا سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے-

    ایلون مسک ‘پرسن آف دا ایئر’ قرار

    اس حوالے سے ایلون مسک کی امریکی کمپنی اسٹار لنک کے ایک وفد، جس میں ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ اور ایشیا، ریان گڈ نائٹ، اور گلوبل سائٹ ایکوزیشن کے سربراہ، بین میکولیم نے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام امین الحق سے ملاقات کی اور پالیسی اور آپریشن ماڈل پر تبادلہ خیال کیا۔

    ناسا نے ایک اور کامیابی،خلائی جہاز پہلی بار سورج کے قریب سے گزر گیا

    ترجمان وزیر آئی ٹی کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ منصوبے سے نہ صرف اُن علاقوں کو فائدہ ہو گا جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے بلکہ براڈ بینڈ سے ملک بھر کے 40 ہزار اسکولوں اور کاروباری اداروں کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گا۔

    دوسری جانب کمپنی کے وفد کا کہنا تھا کہ اسٹار لنک پہلے ہی پاکستان میں رجسٹرڈ ہے جبکہ اُس کے دفاتر جلد ہی یہاں کھل جائیں گے۔

    واضح رہے کہ یہ اسٹارلنک کا جنوبی ایشیا میں پہلا منصوبہ ہوگا جو وزارت کے وژن "سب کے لیے براڈ بینڈ” اور وزیر اعظم کے "ڈیجیٹل پاکستان” کے وژن کی صورت میں نکلے گا۔

    20 سال قبل امریکا کے مسترد کئے گئے ڈیزائن پر چین کا ہائپر سونک لڑاکا طیارہ

  • بورڈ کی فرنچائزز کو سالانہ فیس کیلئے دوسری بار یاد دہانی

    بورڈ کی فرنچائزز کو سالانہ فیس کیلئے دوسری بار یاد دہانی

    پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن کے حسابات اب تک فائنل نہیں ہوئے تاہم پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کو سالانہ فیس کیلیے دوسری بار یاد دہانی کرا دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نئے فنانشل ماڈل کے تحت ہر پی ایس ایل سے 2 ماہ قبل فرنچائزز کو فیس کی آدھی رقم ادا کرنا ہے،اس حوالے سے انھیں گذشتہ ماہ خط بھیج کر27 تاریخ تک ادائیگی کا کہا گیا تھا مگر کسی نے فیس جمع نہیں کرائی۔

    رائے تیمور کا پاکستان کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ کروانے کا اعلان

    چند روز قبل ایک اور یاد دہانی کا خط بھیجا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ لیگ کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن کے حسابات اب تک فائنل نہیں ہوئے، پی سی بی کو اپنی بعض پیمنٹس کا انتظار ہے، فرنچائز مالکان کا موقف ہے کہ پہلے یہ معاملہ حل کیا جائے، اس کے بعد الٹا بورڈ کو ہی فرنچائزز کو رقم دینا ہوگی۔

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

    ذرائع نے مزید بتایا کہ بعض پارٹنرز کے ساتھ پی سی بی کے مالی تنازعات تقریباً حل ہو چکے ہیں، اس کے بعد اکاؤنٹس بھی فائنل کر لیے جائیں گےدوسری جانب ٹیم اونرز بورڈ کے بعض آفیشلز کے رویئے سے نالاں ہیں۔

    کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا ، شاہد آفریدی

    گزشتہ روز ہر ٹیم میں مزید2،2 پلیئرز کو شامل کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں فرنچائرز کی تجویز پر ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 20 کردی گئی ہے اس فیصلے کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا اور کورونا کی صورتحال ہے۔

    پاکستانی عوام کا اولمپئن طلحہ طالب کو ٹوئٹر پر خراج تحسین

    12 دسمبر کو ہونے والے ڈرافٹ سے قبل فرنچائزز نے تجویز دی تھی کہ اگر ان کے پاس بجٹ ہے تو انہیں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت دی جائے، پی سی بی نے اس کی اجازت دے دی ہےاب دو ڈومیسٹک کرکٹرز یا ایک ڈومیسٹک اور ایک غیر ملکی کھلاڑی کوسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

    مانچسٹر یونائیٹڈ کے پہلےجنوبی ایشیائی اور پاکستانی نژاد فٹبالرزیدان اقبال

  • فیس بک نے بھارتی اور اسرائیلی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

    فیس بک نے بھارتی اور اسرائیلی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

    فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے جاسوسی اور دیگر غیرقانونی سائبر سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا نے ہیکنگ میں ملوث گروپس سے منسلک 1500 فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام پیجز کو ہٹا دیا ہے فیس بک نے 50 ہزار سے زائد افراد کو انتباہ جاری کیا ہے جن کے بارے میں اس کا خیال ہے کہ 100 سےزائد ممالک میں جاسوسی کی کمپنیوں نے سرگرم افراد،سیاستدانوں، صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے میٹا نے انہیں سائبرمرسنری یا ڈجیٹل غارت گر قرار دیا ہے دلچسپ بات یہ ہےکہ تمام اکاؤنٹس کا سرا سات ایسی کمپنیوں سے جاملتا ہے جن کی اکثریت کا تعلق اسرائیل سے ہے۔

    میٹا کمپنی میں سیکیورٹی سربراہ ناتھیانل گلائشر نے بتایا کہ بھرتی برائے ڈجیٹل جاسوسی‘ کی صنعت تیزی سے بڑھ رہی ہے اس سے وابستہ افراد بلند ترین بولی دینے والے افراد کو بے دریغ نشانہ بناتےہیں بعد میں ہیکنگ بھی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میٹا نے انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کے 1500 اکاؤنٹ ڈیلیٹ کئے ہیں۔

    فیس بک پروہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کئے گئے ہیں جو کوگنائٹ، بلیک کیوب اور بلیو ہاک وغیرہ جیسی مشکوک کمپنیوں سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا سربراہ ادارہ کوب ویب ٹیکنالوجی ہے یہ ساری کمپنیاں مختلف لوگوں سے رقم لے کر دوسرے اداروں اور افراد کی جاسوسی کرتی ہیں-

    واٹس ایپ نے گفتگو کو خفیہ رکھنے کا ایک اور آپشن پیش کر دیا

    اس کے علاوہ چین اور مسیڈونیا کی کمپنیوں سے منسلک مشکوک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کئے گئے ہیں میٹا کمپنی کے مطابق اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے جاسوس و نگراں کمپنیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی-

    دوسری جانب ایک کمپنی کا مؤقف یہ تھا کہ وہ مجرموں اور’دہشتگردوں‘ کی ہی نگرانی کررہی ہے لیکن میٹا کمپنی کے مطابق حکومتی ناقدین، صحافی، اقلیتی افراد، حزبِ اختلاف سے وابستہ لوگ اور اور انسانی حقوق سے وابستہ افراد اس کے بے دریغ شکار ہیں۔

    ٹوئٹرپربغیر اجازت صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی

  • کورونا وبا: مزید7 افراد جاں بحق،357 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وبا: مزید7 افراد جاں بحق،357 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید7 افراد جاں بحق ہو گئے-

    با غی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں47 ہزار903 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی اجلاس،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے الگ الگ تجاویزآ گئیں

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار848 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 870 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.74 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 938، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 119،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار240، بلوچستان میں 33 ہزار 548، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 633 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

    برطانیہ میں اومی کرون بے قابوہونے لگا:بازار،گلیاں پبلک مقامات پرسناٹا چھاگیا:لاک ڈاون کی تیاریاں

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 57 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 649، خیبرپختونخوا 5 ہزار 907، اسلام آباد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہمایوں سعید نے ویزے کے ہمراہ اپنی تصویرشئیرکی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ترجمان اداکار کو گولڈن ویزا دے رہے ہیں۔

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے لوگوں کی محبت کا شکریہ جنہوں نے میرے کام کو ہمیشہ سراہا ہے۔

    ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    ہمایوں سعید نے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو دبئی بہت پسند ہے، اس لیے ہمارا یہاں آنا جانا لگا رہتا ہے اور دبئی میں گزاری گئی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے دبئی حکومت اور دبئی فلم ٹی وی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    فواد خان اور صنم سعید بھارتی ویب سیریز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی گلوکار و میزبان فخر امام اور اداکار علی ظفر کو بھی گولڈن ویزہ مل چکا ہے علی ظفر گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے جبکہ حال ہی میں وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں-

    خیال رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر متحدہ عرب امارات میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

    خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

  • عوام پر 11 روز کے لئے ہنسنے،تفریح کرنے اورگھرکا سودا خریدنے پرپابندی

    عوام پر 11 روز کے لئے ہنسنے،تفریح کرنے اورگھرکا سودا خریدنے پرپابندی

    پیونگ یونگ: شمالی کوریا میں عوام پر 11 روز کے لئے ہنسنے اورگھرکا سودا خریدنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کے انتقال کو10 سال مکمل ہونے پرشمالی کوریا کی حکومت نے 11 روز کے سوگ کااعلان کیا۔

    سوگ کے دوران عوام کے ہنسنے، شاپنگ کرنے اورالکوحل پینے پرپابندی عائد کردی گئی ہے خوشی کی تقریبات منعقد کرنے پربھی پابندی ہوگی۔ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    سابق سپریم لیڈر کم جونگ ال کا انتقال 2011 میں 69 برس کی عمرمیں ہوا تھا ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا جس کے بعد ان کے چھوٹے بیٹے کم جونگ ان نے حکمرانی سنبھالی اوروہ تاحال شمالی کوریا کے رہنما ہیں۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ پر14سالہ لڑکےکیساتھ جنسی زیادتی کاالزام:سماعت کی تاریخ بھی مقرر کردی گئی

    شمالی کوریا کے سرحدی شہر سینوئجو کے ایک شہری نے ریڈیو فری ایشیا کو اس ضمن میں بتایا ہے کہ ماضی میں عائد کردہ ان پابندیوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے کئی لوگ پکڑے گئے تھے اور انہیں حکومت نے نظریاتی مجرم قرار دیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ پکڑے جانے والے مجرمان پھر دوبارہ کبھی دکھائی نہیں دیئے۔

    ریڈیو فری ایشیا کے مطابق اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں اس قدر سخت ہیں کہ اس دوران مرنے والے کی آخری رسومات ادا کرنے اور سالگرہ جیسی تقاریب منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

    مسافر طیارہ تباہ:تین نامورشخصیات کی ہلاکت نے چاہنے والوں کوغمگین کردیا

  • وفاقی وزیر توانائی کا3 اوقات میں گیس کی فراہمی کے بیان سے یوٹرن

    وفاقی وزیر توانائی کا3 اوقات میں گیس کی فراہمی کے بیان سے یوٹرن

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دن میں کھانا بنانے کے 3 اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے بیان سے یوٹرن لے لیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ صرف یہ کہا تھا کہ گھروں میں کھانا بنانے کے تین اوقات میں یعنی صبح، دوپہر اور شام میں گیس کی فراہمی کی کوشش کی جائے۔

    حماد اظہر نے 12 نومبر کو سینیٹ اجلاس سے خطاب میں واضح طور پر کہا تھا کہ دن کے تین اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    اسلام آباد:اوآئی سی اجلاس:ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

    واضح رہے کہ پاکستان میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گیس بندش اور پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا۔

    ادھر ملک بھر میں جاری گیس کے بحران پر حکومتی ارکان وزیراعظم کے سامنے بول اٹھے اور کہا تھا کہ وزیر توانائی حماد اظہر فون تک نہیں اٹھاتے اور نہ گیس بحران پر لوگوں سے ملتے ہیں وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ارکان کا اجلاس میں گیس بحران پر حکومتی ارکان بھی بول پڑے ارکان نے شکوہ کیا کہ ملک میں گیس نہیں ہے گھریلو اور صنعتی صارفین سب ہی احتجاج کر رہے ہیں شکوہ کرنے والوں میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شامل نکلے جو وزیر توانائی حماد اظہر کے رویے سے نالاں ہیں۔

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے اقراء یونیورسٹی نارتھ کراچی کیمپس کادورہ کیا

    گورنر سندھ نے وزیراعظم سے حماد اظہر کے روپے کی شکایت کی اور کہا تھا کہ وزیراعظم صاحب! حماد اظہر صاحب ہمارا فون تک نہیں سنتے، وزیراعظم سے رابطہ کرنا آسان ہے لیکن حماد اظہر سے مشکل جواب میں حماد اظہر بولے کہ آپ کو ہر روز میسج کرتا ہوں، لگتا ہے آپ کسی غلط نمبر پر میسجز کرتے ہیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ گیس کی قلت ہے، کراچی میں گیس بحران سنگین ہے، گیس بحران کے حل کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں، حماد اظہر صاحب، سندھ کی انڈسٹری بھی سراپا احتجاج ہے، آپ اگر انہیں گیس نہیں دے سکتے تو کم از کم ان سے مل تو لیں۔ اس موقع پر ایک حکومتی رکن نے کہا تھا کہ حماد صاحب پنجاب کی انڈسٹری سے بھی ملاقات کرلیں ان کا بھی یہی شکوہ ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ کی زیر صدارت ضلع ویسٹ آفس میں کرسمس میٹنگ کا انعقاد

  • کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    کترینہ کیف کو شادی پر جہاں بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے مہنگے تحفے دیئے وہیں لیکن سب کی نظریں سلمان خان اور رنبیر کپور کے تحفے پر لگی ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق 9 دسمبر کو راجستھان میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو ان کے مبینہ سابق بوائے فرینڈز سلمان خان اوررنبیر کپور سمیت دیگر فنکاروں نے کروڑوں کے تحائف دئیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے فنکاروں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دئیے ہیں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے نئے شادی شدہ جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی پینٹنگ دی ہے۔

    عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    عالیہ بھٹ نے جوڑے کو پرفیوم کی باسکٹ دی ہے جس کی قیمت لاکھوں میں ہے اداکارہ انوشکا شرما نے کترینہ کو شادی پر ہیرے کے ایئر رنگزدئیے ہیں جن کی قیمت 6 لاکھ 4 ہزار روپے ہے۔

    ہرتھیک روشن نے شادی پر وکی کوشل کو سپر بائیک بی ایم ڈبلیو جی 310 آر بطور تحفہ دی ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے اداکارہ تاپسی پنوں نے کترینہ کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے کا پلاٹینئم بریسلیٹ گفٹ کیا ہے۔

    رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وکی کوشل نے اپنی خوبصورت بیوی کترینہ کیف کو شادی پر ایک کروڑ 3 لاکھ کی ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی ہے۔ وہیں دوسری طرف کترینہ نے اپنے شوہر وکی کوشل کو ممبئی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے جس کی قیمت 15 کروڑ روپے ہے لیکن سب کی نظریں سلمان خان اور رنبیر کپور کے تحفے پر لگی ہوئی ہیں۔

    کترینہ اور وکی کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ سلمان خان نے ان کی شادی میں تو شرکت نہیں کی لیکن وہ کترینہ کو تحفہ دینا نہیں بھولے کترینہ کو دبنگ گاڑی رینج روور گفٹ کی ہے جس کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے دوسری طرف کترینہ کے ایک اور سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور نے بھی انہیں انتہائی مہنگا ہیروں کا ہار بطور تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 7 لاکھ روپے ہے۔

    خیال رہے کہ فنکاروں کی جانب سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دینے کی خبر صرف بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہے لیکن جوڑے نے خود انہیں تحائف دئیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔

    کترینہ کیف کی شادی کی تصاویر اورویڈیوخریدنے کی کبھی بات نہیں کی ،ایمیزون پرائم

  • ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    پاکستان کی سپر ماڈل مشک کلیم گزشتہ روز قریبی دوست نادر ضیاء کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مشک کلیم کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہی ہیں تصاویر میں کہ مشک کلیم اپنے شوہر نادر ضیاء کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں مشک کلیم اپنے نکاح پر سفید رنگ کے جوڑے کے ساتھ ہلکے میک اَپ اور جیولری کا انتخاب کیا جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے شوہر نے سفید رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا ہے-

    خیال رہے کہ مشک کلیم نے پچھلے ماہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا انہوں نے اپنی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’ الحمداللّٰہ، بیس دن بعد شادی ہے‘۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی سُپر ماڈل مشک کلیم نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور اب تک کئی ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔