Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی والدہ کا گزشتہ روز انتقال ہوا ہے ملکی و غیرملکی شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آج اپنی جنت کھو دی اداکار نے اپنی ماں کے قدموں کو بوسہ دینے کی تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ الوداع میری ماں، میں اب ان قدموں کو دوبارہ چوم نہیں سکوں گا۔

    عمران عباس نے اپنی جذباتی پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ میری ماں کے ایصال ثواب کے لیےسورۃ الفاتحہ پڑھیں۔ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے عمران عباس نے بتایا کہ آج ہی کے دن دو سال قبل میرے والد کا بھی انتقال ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین اور عمران عباس کے مداحوں نے ان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی-

    اداکارہ سجل علی نے کہا کہ عمران مضبوط رہو، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین اداکار عدنان انصاری نے بھی افسوس کا اظہار کیا-

    ترک اداکار جلال ال نے بھی افسوس کا اظہار کرتےہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی-

    اداکارہ تارہ شفقت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اس نقصان کو صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے-

    علاوہ ازیں بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ الکا یاگنگ نے بھی افسوس کا اظہار کیا کہا کہ میں جانتی ہوں یہ کتنا بڑا دکھ ہے خدا آپ کو یہ صدمہ صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے اور مضبوط رہو اپنا خیال رکھو-

    صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ’اللّٰہ آپ کو صبر اور والدہ کو جنت میں اعلیٰ مقام دے۔ اداکارہ مشال خان نے کہا کہ’وہ بہت دعائیں کر رہی ہیں، وہ دعا کرتی ہیں کہ اللّٰہ آپ کی والدہ کو جنت میں اونچے مقام سے نوازے جبکہ نادیہ حسین، مشال خان، سجل علی، صنم جنگ، سنیتا مارشل، صرحا اصغر نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دکھ کے ان لمحات میں عمران عباس کو دلاسہ دیا۔

  • لاہور: لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین

    لاہور: لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین

    لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین ، پولیس کو درج کرایا گیا کیس جھوٹا نکلا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دو روز قبل 14 دسمبر کو لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں 3 ملزمان کی 2 لڑکیوں کے ساتھ گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ڈیفنس سی پولیس نے زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نورین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا-

    دوران ڈکیتی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان کو عدالت نے سنائی سزا

    ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے بتایا تھا کہ میں نے اپنی دو بہنوں سمیت گوہاواٹبہ میں ایک گھر کرائے پر لے رکھا ہے، پیر اور منگل کی درمیانی رات ہم 3 بہنیں اور میری ایک دوست گھر میں موجود تھیں اور کوئی مرد نہیں تھا، اس دوران 3 افراد گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے میرے ساتھ اور میری دوست کے ساتھ زیادتی کی میرے شور مچانے پر پولیس آئی جس نے ایک ملزم پکڑ لیا جب کہ ملزمان ہمارے 1 لاکھ سے زائد مالیت کے 3 موبائل فونز اور 45 ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے۔

    اجتماعی زیادتی کا ڈرامہ رچا نے والی لڑکی گرفتار

    تاہم اب نجی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ کیس میں اجتماعی زیادتی کیس سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کا کیس جھوٹا ہے-

    پولیس ذرائع کے مطابق چاروں لڑکیاں پارٹی گرلز ہیں جو ہارون پٹھان کے گھر میں رہتی تھیں واقعہ کے روز یعنی منگل کی رات کو ہارون پٹھان کو تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے بجلی چوری کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

    تفتیشی ذرائع کے مطابق لڑکیوں نے ہارون کے پکڑے جانے پر اپنے مینجر خالد کو بتایا کہ ہم اکیلی ہیں، منیجر خالد نے چاروں کو رات کے وقت وہاں سے نکلنے سے منع کیا اور تین افراد کو ان کے گھر پر بھیج دیا جو شراب کے نشے میں دھت تھے شراب کے نشے میں دھت ان افراد کا نورین اور زنیرہ کے ساتھ پیسوں پر جھگڑا ہوا تو عظمیٰ نے اپنے دوست کو فون کر دیا، عمر نے جھگڑے کے بارے میں پولیس کو 15 پر کال کردی جس پر پولیس پہنچی تو تینوں فرار ہوگئے۔

    کراچی:کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر قتل،صبا کو انصاف دو ،مطالبہ ٹوئٹر…

    ذرائع کے مطابق لڑکی نورین نے زیادتی کا بتایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور لڑکیوں کے مینجر خالد کے ایک ساتھی عابد کو گرفتار کرلیا جب کہ فرار ہونے والے تینوں افراد گرفتار نہ ہوسکے۔

    13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت دو ملزمان گرفتار

  • بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے کلگام میں جعلی مقابلے میں 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا جبکہ شہید کشمیری نوجوانوں کی لاشیں ورثا کے حوالے نہیں کی گئی ہیں-

    قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا

    قابض بھارتی فوج نے فائرنگ سے قبل کلگام کا محاصرہ کرکے سڑکوں کوبند کردیا تھا گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتاربھی کیا گیا کلگام میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند ہے اورمحاصرہ جاری ہے۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    واضح رہے کہ بھارتی فورسز ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ 5روز کے دوران 6کشمیری نوجوانوں کوشہید کرچکی ہیں جبکہ سری نگرمیں پولیس بس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین اہلکار ہلاک اور12 زخمی ہوگئے تھے-

    بریکنگ، سرینگر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی بس پر حملہ

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر کے آخر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ کشمیر کے حوالےسے ہماری پالیسی دو ٹوک اور واضح ہے کہ بھارت سے مذاکرات تبھی ہوں گے جب کم از کم 5 اگست کے اقدام کو واپس لے کر بھارت نتیجہ خیز مذاکرات کی لئے تیار ہوگا۔ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے نہ ہی حکومت بھارت سے متعلق نرم رویہ رکھتی ہے، بھارت کے ساتھ نرم رویہ رکھنا کشمیریوں سے غداری کے مترادف ہے۔

    یوم شہدا جموں،وزیراعظم آزاد کشمیر،مشعال ملک کا اہم پیغام

    سیز فائر معائدے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر سیز فائز کا معائدہ 2003 میں ہوا تھا جس کے مثبت اثرات دیکھنے کو ملے تھے سیز فائر کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیری عوام کو ہے، کیونکہ بھارت کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ سے معصوم کشمیری شہید ہورہے ہیں۔

    13 سالہ کشمیری بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    انہوں نے بتایا کہ اس معائدے کے باوجود بھارت کی جانب سے سیز فائر کی 13600 خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں، صرف گزشتہ سال میں 397 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے 28 کشمیریوں کو شہید کیا اور 255 کو زخمی کیا۔

    انہوں نےبتایا کہ ہم ایل او سی کے قریب رہنے والے کشمیریوں کیلئے بنکرز بنانے کا سوچ رہے ہیں تاکہ ایسی صورتحال کے دوران وہ خود کو محفوظ کرسکیں۔

    دنیا والو :بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے :…

  • ڈی آئی خان : پولیس مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ، 2 عام شہری جاں بحق

    ڈی آئی خان : پولیس مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ، 2 عام شہری جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جبکہ مقابلے میں 2 شہری جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے کی قبول

    پولیس کے مطابق بدنام زمانہ دہشت گرد فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد موجودہ ایس ایچ او کلاچی پر بم دھماکے اور فائرنگ سمیت سابقہ ڈی ایس پی خالد خان کی گاڑی پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

    لکی مروت، صوبائی وزیر صحت کے جلسے میں فائرنگ

    قبل ازیں راولپنڈی اور بنوں میں پولیس پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی راولپنڈی کےتھانہ پیرودہائی میں نا معلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران پر اندھادھند فائرنگ کیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل خرم ہلاک جبکہ سب انسپکٹر منظور شہزاد اور کانسٹیبل عمر شدید زخمی ہوئے تھے ۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی جبکہ ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت بھی جاری کیں

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    مذکورہ حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے ـ دوسری جانب آج ہی بنوں میں نامعلوم افراد نے چھٹی پر گھر گئے سی ٹی ڈی اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس میں شدید زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری بھی ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی واضح رہے کہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد ٹی ٹی پی کی جانب سے پنجاب میں ہونے والا یہ پہلا حملہ تھا ـ

    چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  • وہ وقت بھی آئے گا جب لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، وزیراعظم کا اسکردو میں خطاب

    وہ وقت بھی آئے گا جب لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، وزیراعظم کا اسکردو میں خطاب

    اسکردو: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان، بلوچستان اور اندرون سندھ ترقی میں پیچھے رہ گئے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں غربت تیزی سے کم ہوئی ہے اور ملک میں امیر ،امیر سے امیر تر اور غریب مزید غریب ہو گیا ہے یہ معاشی ناانصافی ہے گلگت بلتستان میں بھی غربت زیادہ ہے لیکن گلگت بلتستان کے پہاڑی سلسلے دنیا کے خوبصورت ترین ہیں اس لیے سیاحت گلگت بلتستان کا اثاثہ بن سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ 70 ارب ڈالر کما سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں سوئٹزرلینڈ گلگت بلتستان سے آدھا ہے اور گلگت بلتستان کے ٹورازم سے 30 سے 40 ارب ڈالر کمائے جا سکتے ہیں اللہ نے اس ملک کو بے پناہ نعمتیں بخشی ہیں لیکن ہم نے اللہ کی دی ہوئی کسی نعمت کا فائدہ نہیں اٹھایا ہے این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہم گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے منسلک کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی گلگت بلتستان آئیں گے دنیا کے امیر ترین ملکوں میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی لیکن ہم پورے گلگت بلتستان میں ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس دیں گے وہ بھی وقت آئے گا جب لوگ یہاں روزگار ڈھونڈنے آئیں گے اور ہم گلگت بلتستان میں مزید نئے ضلعے بنائیں گے اس وقت پوری دنیا میں مہنگائی ہے آٹا، گھی اور دالوں پر سبسڈی کے لیے احساس راشن کارڈ متعارف کرا دیا ہے اور ان پر 30 فیصد سبسڈی ملے گی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک غریب کو اوپر لے کر نہیں آتا ملک ترقی نہیں کر سکتا اور میری کوشش ہے پسماندہ علاقوں میں کام کریں اسکردو ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

    شمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا،وزیراعظم

    وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں ہوئی اور یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں زیادہ تیزی سے غربت کم ہوئی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 47 ارب روپے کے اسکالرشپس دی ہیں اور اس کو میرٹ پر دینے کے لیے میں خود مانیٹر کروں گا۔کوئی بھی نوجوان جو پڑھنا چاہتا ہے وہ اپلائی کر سکتا ہے۔

    سانحہ اے پی ایس،پاک افواج کو خراج تحسین جنہوں نے جانیں دے کر ملک میں امن بحال کیا،آصف علی زرداری

  • خیبر پختنوخوا : تعلیمی اداروں میں کھٹارہ بسوں پر پابندی عائد

    خیبر پختنوخوا : تعلیمی اداروں میں کھٹارہ بسوں پر پابندی عائد

    پشاور: محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخواہ نے 20 سال پرانی کھٹارہ اسکول وینز میں طلباء و طالبات کو لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرانی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کسی بھی روٹ پر چلنے سے روک دیا۔

    ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام نے کہا کہ پرانی گاڑیاں ماحول کے لیے خطرہ ہیں اور ان پرانی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا کے کسی بھی روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم دسمبر 2000 سے پہلے رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں پر 15 جنوری کے بعد پابندی عائد ہو گی لہذا ایک ماہ میں تمام اسکول 20 سال پرانی گاڑیوں کا متبادل کرلیں۔

    سپرہائی وے پر دلخراش ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

    انہوں نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کو نئی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ماہ کی رعایت دی جا رہی ہے تاہم رعایتی مدت کے بعد پرانی اسکول گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی فیصلہ حالیہ اسکول وین حادثات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ماڈل 2000 اور دسمبر 2000 سے پہلے کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے پر پابندی ہو گی۔

  • طالبان نے کابل پر قبضہ نہیں کیا بلکہ انہیں دعوت دی گئی تھی ،حامد کرزئی

    طالبان نے کابل پر قبضہ نہیں کیا بلکہ انہیں دعوت دی گئی تھی ،حامد کرزئی

    سابق افغان صدرحامد کرزئی کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغان دارالحکومت کابل پر قبضہ نہیں کیا تھا بلکہ انہیں اس کی دعوت دی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے سابق صدراشرف غنی کے ملک چھوڑنے اور طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کو شہر میں داخل ہونے کی دعوت دی گئی تاکہ آبادی کا تحفظ کیا جاسکے اور ملک کو افراتفری سے بچایا جاسکے۔

    حامد کرزئی نے پہلی بار ایسا اشارہ دیا ہے کہ انہوں نے طالبان کو آنے کی دعوت دی تھی۔ حامد کرزئی نے اس بات پر بھی اصرار کیا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ اور دوحہ میں موجود طالبان قیادت اس حوالے سے ہونے والے معاہدے کا حصہ تھی۔

    عالمی بینک نے افغانستان کو بڑی خوشخبری سُنا دی

    حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی حکام بھی ملک چھوڑ چکے تھے، حامد کرزئی نے جب وزیر دفاع بسم اللہ خان سے یہ پوچھنے کے لیے رابطہ کیا کہ کتنے حکومتی اراکین موجود ہیں تو انہیں معلوم ہوا کہ کوئی موجود نہیں، یہاں تک کہ کابل کے پولیس چیف بھی موجود نہیں تھے۔

    اس کے بعد میں نے وزیر داخلہ کو فون کیا، پولیس چیف کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی موجود نہیں تھا۔ یہاں تک کہ نہ کور کمانڈر تھے اور نہ کوئی یونٹ، سب جا چکے تھے اشرف غنی کے چلے جانے نے دارالحکومت میں طالبان کے داخلے کے حوالے سے منصوبہ بندی کو درہم برہم کردیا۔

    اس صورتحال میں بسم اللہ خان نے حامد کرزئی سے بھی دریافت کیا کہ کیا وہ کابل چھوڑنا چاہتے ہیں؟ جس پر 13 سال تک ملک کے صدر رہنے والے حامد کرزئی نے کابل چھوڑنے سے انکار کردیا۔

    یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نہ ملنے پر طالبان کا ردعمل

    یاد رہے کہ اس وقت حامد کرزئی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عبداللہ عبداللہ دوحہ میں طالبان قیادت کے ساتھ ایک معاہدے پر کام کررہے تھے جس کے تحت طالبان کو کچھ شرائط کے ساتھ دار الحکومت میں داخل ہونے دیا جاتا اس ضمن میں حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی سے ملاقات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ شراکت اقتدار کے معاہدے کے لیے دیگر 15 افراد کے ہمراہ اگلے روز قطر روانہ ہوں گے۔

    حامد کرزئی نے بتایا کہ 15 اگست کی صبح اس وقت دارالحکومت میں بے چینی کا ماحول تھا افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ طالبان نے کابل پر قبضہ کر لیا ہے ، جس پر انہوں نے دوحہ فون کیا جہاں سے انہیں بتایا گیا کہ طالبان شہر کے اندر داخل نہیں ہوں گے۔

    طالبان کے ساتھ سرحدی جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی ایران

    حامد کرزئی کے مطابق دوپہر تک طالبان کا بیان آیا کہ حکومت کو اپنی جگہ پر برقرار رہنا چاہیے کیونکہ طالبان شہر میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے اس کے بعد تاہم دوپہر تقریباً پونے 3 بجے تک یہ واضح ہوگیا تھا کہ اشرف غنی شہر چھوڑ چکے ہیں، حامد کرزئی نے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو فون کیا، کابل پولیس چیف کو تلاش کیا لیکن سب جاچکے تھے۔

    اشرف غنی کے محافظ دستے کے نائب سربراہ نے حامد کرزئی سے کہا کہ وہ محل آکر صدارت سنبھال لیں تاہم حامد کرزئی نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ یہ ان کا حق نہیں ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے برعکس انہوں نے ’اپنے بچوں کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تاکہ افغان عوام جان سکیں کہ وہ سب یہاں موجود ہیں‘۔

    حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ اگر اشرف غنی کابل میں ہی رہتے تو پر امن انتقال اقتدار کا معاہد ہ ہوسکتا تھا۔

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

    شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات

    حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ آج کل روزانہ کی بنیاد پر طالبان قیادت سے ملاقات کرتاہوں۔ دنیا کو ان سے رابطہ کرنا چاہیے،یہ بھی بہت ضروری ہے کہ افغان عوام بھی متحد ہوجائیں۔’اس صورتحال کا خاتمہ تب ہی ہو سکتا ہے جب افغان اکٹھے ہوں اور اپنا راستہ خود تلاش کریں۔

    اس سے قبل امریکی میگزین "نیویارکر” اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستانی نمبر سے موصول ہونے والے ایک ٹیکسٹ میسج اور فون کال سے سابق مشیر قومی سلامتی حمد اللہ محب، سابق صدر اشرف غنی کے ساتھ اہلِ خانہ کے ہمراہ افغانستان چھوڑنے پر آمادہ ہوئے –

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

    افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

    میگزین کے مطابق طالبان جنگجوؤں کے کابل پر قبضے والے روز یعنی 15 اگست کو تقریباً ایک بجے ایک پیغام آیا کہ طالبان کے حقانی گروپ کے سربراہ خلیل حقانی، حمداللہ محب سے بات کرنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے خلیل حقانی کی کال اٹھالی، کال پر انہیں ہتھیار ڈالنے کا کہا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق خلیل حقانی نے کہا کہ اگر حمداللہ محب ایک مناسب بیان دے دیتے ہیں تو وہ ملاقات کر سکتے ہیں لیکن جب سابق مشیر قومی سلامتی نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے پہلے مذاکرات کا کہا تو خلیل حقانی نے اپنی بات دہرا کر کال کاٹ دی۔

    اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خلیل حقانی نے زلمے خلیل زاد کے نائب ٹام ویسٹ کو دوحہ میں کال کی اور انہیں خلیل حقانی کی کال سے آگاہ کیا جس پر ٹام ویسٹ نے انہیں ملاقات کے لیے نہ جانے کا مشور دیا کیوں کہ یہ ایک جال ہوسکتا تھا۔

    ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا

    غداری کے الزام میں گرفتار شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

  • آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی ، فواد چوہدری

    آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی ، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہنگائی سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کڑوا سچ سن کر شہروں والے گاوں جانے کےلیے تیارہوگئے


    وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحت کارڈ اور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزید ریلیف دیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ لیکن اصل کامیابی یہ ہوگی کہ ہم نواز شریف اور آصف علی زرداری کے لیے ہوئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں۔

    کورونا،مہنگائی کے باوجود پاکستان میں کارو ں کی فروخت 62 فیصد بڑھ گئی

    فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر صارفین کا کہنا ہے کہ اُمید ہے عالمی سطح پر پٹرول کی کم قیمت ہونے پر پاکستان میں مجودا مہنگائی ضرور کم ہو گی لیکن عالمی سطح پہ 18 فیصد تیل سستا ہوا ہے انہوں نے صرف ساڑھے 3فیصد کیا ہے –

    واضح رہے کہ دوسری جانب مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافہ کر دیا ہے جبکہ شرح سود 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    خانیوال:ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

  • خانیوال:ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    خانیوال:ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 206 میں ضنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح اپنے وقت پر شروع ہو گیا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا –

    عمران نیازی کھلاڑی نہیں کھلواڑ کرنے والا شخص ہے، حمزہ شہباز

    خانیوال کے حلقے 206 میں 183 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں 2 لاکھ 30 ہزار 689 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں حلقے میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت 13 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔

    لیسکو کا کارنامہ سردیوں میں بھی بجلی غائب مبشر لقمان پھٹ پڑے

    ووٹنگ کے دوران ڈی ایس پی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میر واثق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پولیس نےمیر واثق کے گارڈ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق میر واثق کا سیکیورٹی گارڈ پولنگ اسٹیشن کے اندر اسلحہ لے کر گیا تھا۔

    لاہور: دھند اور سموگ کے باعث ائیر پورٹ بند،فلائٹ آپریشن متاثر

    واضح رہے کہ مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے نشاط احمد ڈاہا کی وفات پر خالی ہوئی تھی تاہم اب مرحوم نشاط احمد ڈاہا کی اہلیہ بیگم نورین نشاط تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سابق امیدوار رانا سلیم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر میدان میں موجود ہیں۔

    چڑیا گھرغیرقانونی، جانوروں کو قید نہیں رکھا جا سکتا،عدالت

  • ناسا نے ایک اور کامیابی،خلائی جہاز پہلی بار سورج کے قریب سے گزر گیا

    ناسا نے ایک اور کامیابی،خلائی جہاز پہلی بار سورج کے قریب سے گزر گیا

    ناسا نے ایک اور کامیابی، ناسا کا خلائی جہاز پہلی بار سورج کے قریب سے گزر گیا۔

    باغی ٹی وی :ناسا کے مطابق تاریخ میں پہلی بار کسی خلائی جہاز نے سورج کو چھوا ہے۔ ناسا کے پارکر سولر پروب نے اب سورج کے اوپری ماحول – کورونا اور وہاں کے ذرات اور مقناطیسی میدانوں کے نمونے لیے ہیں۔

    ناسا ماہرین کے مطابق جس طرح چاند پر اترنے سے سائنس دانوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ یہ کیسے بنا ہے، اسی طرح سورج جس چیز سے بنا ہے اسے چھونے سے سائنسدانوں کو ہمارے قریب ترین ستارے اور نظام شمسی پر اس کے اثر و رسوخ کے بارے میں اہم معلومات سے پردہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔

    نظام شمسی کا نیا چھوٹا سیارہ "فار فار آؤٹ” دریافت

    واشنگٹن میں ناسا کے ہیڈ کوارٹر میں سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر تھامس زربوچن نے کہا، "پارکر سولر پروب "سورج کو چھونا” شمسی سائنس کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے اور واقعی ایک قابل ذکر کارنامہ ہے۔ "یہ سنگ میل نہ صرف ہمیں ہمارے سورج کے ارتقاء اور اس کے ہمارے نظام شمسی پر اثرات کے بارے میں گہری بصیرت فراہم کرے گا، بلکہ ہم اپنے ستارے کے بارے میں جو کچھ بھی سیکھنا چاہتے ہیں وہ ہمیں باقی کائنات میں ستاروں کے بارے میں مزید سکھائے گا۔”

    جیسے جیسے یہ شمسی سطح کے قریب جا رہا ہے، پارکر نئی دریافتیں کر رہا ہے جنہیں دیکھنے کے لیے دوسرے خلائی جہاز بہت دور تھے، بشمول شمسی ہوا کے اندر سے – سورج سے ذرات کا بہاؤ جو زمین پر ہمیں متاثر کر سکتا ہے۔ 2019 میں، پارکر نے دریافت کیا کہ شمسی ہوا میں مقناطیسی زگ زیگ ڈھانچے، جنہیں سوئچ بیک کہتے ہیں، سورج کے قریب بہت زیادہ ہیں۔ لیکن وہ کیسے اور کہاں بنتے ہیں یہ ایک معمہ ہی رہا۔ اس کے بعد سے سورج تک کا فاصلہ آدھا کرنے کے بعد، پارکر سولر پروب اب ایک ایسی جگہ کی نشاندہی کرنے کے لیے کافی قریب سے گزر چکا ہے جہاں سے وہ نکلتے ہیں-

    ایفل ٹاور سے بڑا سیارچہ چند روز میں زمین کے مدار میں داخل ہوگا

    ناسا ماہرین کا کہنا ہے کہ پارکر سولر پروب نے انتہائی گرمی اور الٹرا وائلٹ شعاعیں جھیلتے ہوئے ایلفویئن نامی لکیر کو عبور کیا جو سورج کی بیرونی فضا کورونا کی باہری حد ہے۔

    خلائی جہاز نے ایسا اپریل میں کیا تھا مگر ڈیٹا کے تجزیے سے اب جا کر اس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈیٹا کے مطابق پروب پانچ گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ اس لکیر کے اوپر اور نیچے سے ہو کر گزرا، اس تجربے سے سائنسدانوں کو سورج کے کام کرنے کے بارے میں نئی معلومات حاصل ہوئی ہیں پارکر سولر پروب خلائی ادارے کا اب تک کا بنایا گیا سب سے ‘جانباز’ مشن ہے۔


    برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کے مطابق اس خلائی جہاز کی رفتار حیران کُن حد تک تیز ہے یہ پانچ لاکھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے اور حکمت عملی یہ ہے کہ سورج کی فضا میں فوراً داخل ہو کر فوراً باہر آئے اور اس دوران گرمی سے بچانے والی اپنی موٹی ہیٹ شیلڈ کے پیچھے چھپ کر اپنے مختلف آلات کے ذریعے اعدادو شمار اکٹھا کرے-

    چین نے”ناسا” کو بھی پیچھے چھوڑدیا، دنیا کا طاقتور ترین ” خلائی…

    سورج کی سطح یعنی فوٹو سفئیر پر درجہ حرارت 6000 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہوتا ہے لیکن کورونا میں دتجہ حرارت 10 لاکھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے-

    پارکرنے ایلفوئین نامی لکیر کو عبور کیا جو سورج کی بیرونی فضا کورونا کی باہری حد ہے یہ وہ مقام ہے جہاں عام طور پر سورج کی کشش ثقل سے بندھا رہنے والا مواد اور مقنا طیسی لہریں کشش ثقل سے خود کو چھڑا کر خلا میں باہر نکل جاتی ہیں-

    روس اور امریکا مشترکہ خلائی مشن پرکام کرنے کے لیے تیار

    سورج سے نکلنے والی بڑی مقناطیسی لہریں ہماری زمین کے مقناطیسی میدان کو ہلا کر رکھ سکتی ہیں۔ ایسا ہونے پر زمینی مواصلات معطل ہو سکتی ہیں، سیٹلائٹس آف لائن ہو سکتی ہیں اور بجلی کے گریڈز میں اچانک وولٹیج تیز ہو سکتا ہے۔

    سائنسدان سورج کے ان مقناطیسی ‘طوفانوں’ کی پیش گوئی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پارکر کے ذریعے اُنھیں ایسا کرنے کے لیے نئی اور گراں قدر معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

    روس کا خلا میں میزائل سے سیٹلائٹ تباہ کرنے کا تجربہ،امریکا کی شدید مذمت