Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بڑی کمپنی نے 900 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

    بڑی کمپنی نے 900 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

    واشنگٹن: ایک بڑی کمپنی کے سی ای او نے زوم میٹنگ بلائی اور اسی میٹنگ کے دوران 900 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جس کے بعد اسے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ‘ بیٹر ڈاٹ کام نامی کمپنی کے سی ای او وشال گرج نے بتایا کہ’اگرآپ اس میٹنگ میں شامل ہیں اور مجھے سن رہے ہیں تو آپ کا تعلق اس بدقسمت گروہ سے ہے جنہیں نوکری سے برخواست کردیا گیا ہے اور ملازمت کا خاتمہ فوری طور پر لاگو ہورہا ہے۔

    کمپنی کے سی ایف او کیون ریان نے کہا کہ سال کے اس اہم موقع پر نوکری سے نکالنا تکلیف دہ فیصلہ تھا رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بہت تبدیلیاں ہوئی ہیں تاہم وشال نے بتایا کہ لوگوں کو فارغ کرنے کی پشت پر کارکردگی، معیار اور پیداوار کے مسائل بھی تھے۔

    انہوں نے کہا کہ بعض ملازمین روزانہ مشکل سے دو گھنٹے کام کرتے تھے اور وہ صارفین یا خود اپنے ساتھیوں سے چوری میں بھی ملوث تھے تاہم انہوں نے چوری کے لفظ کی وضاحت نہیں کی تاہم فوربس اور دیگر تجزیاتی اداروں نے کہا ہے کہ وشال پہلے بھی اپنے ملازمین کو سخت ای میل کرتے رہے ہیں جن میں اس نے انہیں سست ڈولفن قرار دیا تھا۔

    ابوظہبی سے دبئی کا سفر تیز رفتار ٹرین سے صرف 50 منٹ میں

    ایک اور ویب سائٹ کے مطابق وشال اقربا پروری بھی کرتے رہے ہیں تاہم زوم میٹنگ میں 900 افراد موجود تھے جو اب بیٹر ڈاٹ کام کا حصہ نہیں رہے اس طرح کمپنی کے 15 فیصد ملازمین کو کرسمس سے پہلے ہی سبکدوش کردیا گیا ہے-

    سوشل میڈیا پرصارفین نے اسے سخت عمل اور ایک خوفناک اقدام قرار دیا ہے ، وہ بھی کرسمس کے موقع پر جب سب شہری اپنی فیملی کے ساتھ خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں۔

    فرانس: معمر شخص کے گھر سے 100 بلیوں کی لاشیں، گلہریوں اور چوہوں کی باقیات برآمد

    برطانیہ کی لیورپول جان مورز یونیورسٹی میں ایمپلائمنٹ لا اور بزنس اسٹڈیز کی لیکچرار جیما ڈیل کا کہنا ہے کہ یہ کسی تنظیم کی قیادت کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، اور یہ عمل برطانیہ میں غیر قانونی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ امریکا میں ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں ایسے سخت اقدامات مشکل حالات میں بھی اچھے اور مہذب انداز میں لیے جا سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ بیٹر ڈاٹ کام ویب سائٹ مورگیج اور مکانات بنانے کے مالیاتی امور میں مددگار کمپنی ہےاس امریکی کمپنی کا کام گھر خریدنے کے عمل کو تیز اور زیادہ موثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے، اسے جاپانی کمپنی سافٹ بینک کی حمایت حاصل ہے اور اس کی مالیت تقریباً 6 بلین ڈالر ہے۔

    امریکی نوجوان مقتول دوست کی لاش کو موٹر سائیکل پر گھمانے لے گئے

  • ملالہ دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کے لئے مشعل راہ ہیں، امریکی وزیر خارجہ

    ملالہ دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کے لئے مشعل راہ ہیں، امریکی وزیر خارجہ

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کے لئے مشعل راہ ہیں، خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ملالہ کے خیالات سے متاثر ہوں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد افغان خواتین کے حقوق کے لیے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن سے خصوصی ملاقات کی جس میں ملالہ نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت کے حق کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا ہے۔

    ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملہ ناکام بنادیا گیا

    ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ افغان لڑکیاں اس وقت کالج یونیورسٹی سطح کی تعلیم سے محروم ہیں وہ تعلیم کے لیے افغان لڑکیوں اور سماجی کارکنان کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور ان سب کا یہی کہنا ہے کہ ملازمت اور تعلیم ان کا بنیادی حق ہے۔


    امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ملالہ نے 15 سالہ افغان لڑکی کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں لکھا گیا تھا کہ جتنا لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کے دروازے خواتین پر بند رہیں گے، ایک بہتر مستقبل کی ہماری امیدیں اتنی ہی دم توڑتی جائیں گی امن اور استحکام کے لئے بچیوں کی تعلیم لازم و ملزوم ہے خواتین کے تعلیم جاری نہ رکھنے کا اثر افغانستان پر بھی پڑے گا۔ بطور ایک انسان میں آپ کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ دنیا کے کسی بھی دوسرے انسان کی طرح میرے بھی حقوق ہیں۔

    عالمی بینک نے افغانستان کو بڑی خوشخبری سُنا دی

    ملالہ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکا اور اقوام متحدہ افغان بچیوں کو تعلیم کے حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے، ملالہ نے افغان اساتذہ کی تنخواہوں کا فوراً بندوبست کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    ملاقات سے پہلے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے صحافیوں کے سامنے ملالہ یوسفزئی کو خوش آمدید کہتے ہوئے تعلیم کے میدان میں ان کے کام کو قابل تقلید قرار دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور صدر بائیڈن کے لئے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اہم معاملہ ہے اور ملالہ جس طرح اپنے کام سے تبدیلی لا رہی ہیں اور نوجوان لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لئے راہ ہموار کر رہی ہیں وہ مشعلِ راہ ہے۔

    یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نہ ملنے پر طالبان کا ردعمل

  • آج سے موٹروے ایم 2 پر بغیرایم ٹیگ والی گاڑیاں داخل نہیں  ہو سکیں گی

    آج سے موٹروے ایم 2 پر بغیرایم ٹیگ والی گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی

    نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کی جانب سے آج سے بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کے موٹر وے پر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 پرایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی ایم ٹیگ کا اطلاق راوی ٹول پلازہ کو جوائن کرنے والی تمام موٹرویز پر ہو گا۔

    گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

    موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹیگ شناختی کارڈ اور موبائل نمبر پر جاری ہوسکتا ہے گاڑی کے کاغذات ایم ٹیگ کو جاری کرواتے وقت ضروری نہیں ہیں موٹر وے پولیس کی جانب سے ایم ٹیگ کی پابندی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے تنا‎‎‎ظر میں کیا گیا ہے۔

    ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا

    لاہور ہائی کورٹ نے بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث ایم ٹو پر ایم ٹیگ کو لازمی قرار دینے کی ہدایت کی تھی عدالتی حکم میں کہا گیا تھاکہ جن ایم ٹیگ گاڑیوں میں بیلنس نہیں انہیں بھی داخل نہ ہونے دیا جائے۔ شہر میں ایم ٹیگ کے بوتھ بڑھائے جائیں۔7 دسمبر کے بعد موٹر پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں چلیں گی۔

    ضمنی انتخاب: پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہے، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں ،آصف علی…

  • پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41ہزار62کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 232 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار393 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 784 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.56 فیصد رہی۔

    پاکستان:کرونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 372 نئےکیسز رپورٹ:اومی کرون سے بچاوکی سخت حفاظتی تدابیر

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار958، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار412، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار560،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار960، بلوچستان میں 33 ہزار509، آزاد کشمیر میں 34 ہزار580 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار414 ہو گئی ہے۔

    اومی کرون کے خطرات منڈلانے لگے :بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ملتوی

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار42افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار627، خیبرپختونخوا 5 ہزار864، اسلام آباد 961، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 362 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا

    ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی بارش کی وجہ سے میچ کا آغاز نہیں ہوسکا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق بارش رک چکی ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں گراؤنڈ پہنچ چکی ہیں لیکن گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ شروع ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، ڈھاکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8:30 پر شروع ہونا تھا۔

    ڈھاکہ ٹیسٹ میں تیسرے روز ایک گیند تک پھینکی نہیں جا سکی تھی، سارا دن بارش کی نظر ہو گیا تھا جبکہ کھلاڑی بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے تین دن میں صرف 63 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، جس میں پاکستان کے2 وکٹوں پر 188 رنز ہیں۔

    بارش کے باعث میچ کے پہلے روز 57 اور دوسرے روز صرف 6 اوورز کا کھیل ہو سکا پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا رکھے ہیں اظہر علی باون اور بابر اعظم 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں پہلے روز عابد علی انتالیس اور عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

    یاد ہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھی کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث متاثر ہوا تھا خراب روشنی کے باعث میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روزصرف 57 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

    صحت ہو یاعالمی خبریں، لوگ معلومات کا انتخاب اپنے ذاتی احساسات کی بنا پر کرتے ہیں تحقیق

    واضح رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا۔

  • سعودی عرب کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے بڑا اعلان

    سعودی عرب کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے بڑا اعلان

    ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے انڈونیشیا، مصر اور بھارت کے عمرہ زائرین کو بھی عمرہ ویزے جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں عمرہ کمپنیوں کو عمرہ ویزوں کے اجرا کی ہدایت کردی گئی ہے عمرہ زائرین براہ راست فلائٹس پر سعودی عرب پہنچ سکیں گے۔

    سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوز کے حامل عمرہ زائرین کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

    کورونا کی نئی قسم، سعودی حکومت کیجانب سےعمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

    واضح رہے کہ رواں ماہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کا افریقی ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جس کےبعد حکام نے اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں تاہم سعودی وزارت صحت نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کر دیا تھا

    سعودی وزارت صحت کاکہنا تھا کہ کورونا کے آغاز پر خدشات بہت زیادہ تھے کیونکہ اس وقت ویکسین نہیں تھی لیکن اب سعودی عرب میں 22 ملین سے زیادہ افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں سعودی معاشرے میں وائرس سے متعلق مدافعتی نظام بہترین ہے لہٰذا لوگ حفاظتی تدابیرکی پابندی کریں، پرُہجوم مقامات سے دور رہیں لہذا جو لوگ ملک سے باہر جانے کا پروگرام بنا رہے ہوں وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

    این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات

    سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کی تھیں سعودی عرب حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

    وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے انہیں عمرہ کی ادائیگی سے قبل 3 دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا اور 48 گھنٹوں بعد ان افراد کو منفی کرونا ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی-

    ہدایات میں مزید کہا گیا تھا کہ تمام زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے ممالک سے کرونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے آئیں۔

    اومی کرون کا کیس رپورٹ، سعودی حکومت کا لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ

  • کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے شروع

    کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے شروع

    بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف اور اداکاروکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سات دسمبر کوراجستھان سے ہوگا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور کوشل کی شادی کو سال کی بہترین شادی قرار دیا جارہا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے نے پہلے ہی سرکاری طور پر شادی کرلی ہے، کیونکہ انہوں نے خصوصی شادی ایکٹ،1954 کے تحت3 دسمبر کو ممبئی میں کورٹ میرج کی تھی ایس او پیز کے تحت راجستھان کے سکس سینس فورٹ باروارہ میں کترینہ کیف اور کوشل شادی کے بندھن میں بندھیں گے اگر کوئی وہاں علاقے میں ڈرون نظر آیا تو اسے مار گرایا جائے گا۔

    کترینہ کیف کی شادی ،سلمان خان کی سیکیورٹی

    دہلی اور جے پور میں نجی ایجنسیاں شادی کے مقام پر کنٹرول سنبھالیں گی اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کی ٹیم مبینہ طور پر سیکیورٹی فراہم کرے گی تاہم خبریں ہیں کہ سلمان خود شادی میں شرکت نہیں کریں گے ان کی بہن ارپیتا خان شرما کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے-

    شادی میں کل 120 لوگوں کو مدعو کیا گیا ہےان میں فلمساز فرح خان، ششانک کھیتان، زویا اختر، علی عباس ظفر، کبیر خان اور روہت شیٹھی، اداکار منی ماتھر، سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، ورون دھون اور اہلیہ نتاشا دلال، شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، سیف علی خان، کرینہ کپور خان، انوشکا شرما، کرکٹر ویرات کوہلی اورمعروف شخصیت نیتا امبانی شامل ہیں جبکہ وکی کوشل کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ ہرلین سیٹھی اور کترینہ کیف کے سابق دوست اداکار رنبیر کپور کو مبینہ طور پر تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا-

    سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی

    جوڑے نے جے پور سے سیدھے چوتھ کا باروارہ میں شادی کے مقام تک ہیلی کاپٹر لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس اور گلوکار نک جونس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کترینہ کیف اور کوشل مبینہ طور پر اپنی شادی کی تصویروں کے حقوق ایک بین الاقوامی میگزین کے بھارتی ایڈیشن کو کروڑوں میں فروخت کریں گے۔

    کترینہ کیف مہندی کیلئے ڈیزائنرز ابو جانی کا جوڑا، سنگیت کیلئے منیش ملہوترا کا لہنگا اور استقبالیہ میں گچی پہنیں گی، جبکہ کوشل کے کنال راول اور راگھویندر راٹھور کے لباس زیب تن کریں گے-

    کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

    جودھ پور کے پالی ضلع سے سوجت مہندی جوڑے کو تحفے میں دی جائے گی سوجت کی ایک فرم کو20 کلو مہندی پاؤڈر اور400 مہندی کونز فراہم کرنے کا آرڈر دیا گیا ہےجوڑی خاص طور پر ڈیزائن کئے گئے شیشے کے شاندار منڈپ میں مالاؤں کا تبادلہ کریں گے مہمانوں سے معاہدے پر دستخط لئے جائیں گے کہ شادی میں شرکت کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا جائے گا-

    سوشل میڈیا پر کوئی تصویر یا مقام شیئر نہیں کیا جائے گا، باہر کی دنیا سے اس وقت تک کوئی رابطہ نہیں کیا جائے گا جب تک وہ پنڈال سے باہر نہ جائیں تمام تصاویر شادی کے منصوبہ سازوں کی منظوری کے بعد ہی شائع کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کوئی ویڈیو نہیں بنائی جاسکتی۔

    وکی اور کترینہ کی شادی کی خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں، کزن

    ضلع کلکٹر نے تمام منتظمین سے کہا ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں تمام مہمانوں کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور منفی پی سی آررپورٹ لازمی ہونی چاہئے اس موقع کو نشان زد کرنے کیلئے جوڑا رسومات کے ایک حصے کے طور پر پودے لگائے گا۔ کوشل اپنی بارات کے ساتھ شاندار انٹری دیں گے، جس کیلئے سات سفید گھوڑوں کا انتخاب کیا جائے گا، جوڑا شادی کے بعد افورٹ سے پچیس کلومیٹر دور مہمانوں کے ساتھ رنتھمبور نیشنل پارک میں جائیں گےکیف اور کوشل ممبئی کے جوہو میں ایک عالیشان اپارٹمنٹ میں چلے جائیں گے، ایک ریئل اسٹیٹ پورٹل کے سربراہ ورون سنگھ نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ کوشل کی طرف سے ادا کردہ سیکیورٹی ڈپازٹ پونے دو کروڑ کے قریب ہے، پہلے 36 ماہ کا کرایہ 8 لاکھ ہے۔

    کترینہ کیف نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا

    جولائی 1983میں ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کا اصل نام کترینہ ٹورکوٹ ہے کترینہ برطانوی اداکارہ ہے جو بالی ووڈ کی بڑی اسٹار بنی جسے انڈیا کی باربی ڈول کہا جاتا ہے کترینہ کے آٹھ بہن بھائی ہیں، سب سے چھوٹا بھائی ہے، ان کی والدہ انگلش کی ٹیچر تھیں کترینہ کے والد محمد کیف کشمیری مسلمان برطانوی شہری تھے ماں کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے، کترینہ کے بچپن میں ہی ان کے والدین میں طلاق ہوگئی-

    مئی1988 میں پنجابی خاندان میں پیدا ہونے والے وکی کوشل ہندی فلموں کے معروف اداکار ہیں 2015میں مسان فلم میں دیپک کمار کے کردار میں جلوہ گر ہونے والے کوشل نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ یافتہ ہیں اور فوربز انڈیا کے2019کی سو شخصیات میں شامل ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں ہندو برہمن مذہب سے تعلق ہے۔

    سلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے؟

  • گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

    گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

    گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے مقامی آبادی گھروں تک محصور ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان کی وادی زیارت میں بھی برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے زیارت سے ملحقہ علاقوں کے لیے رابطہ سڑکوں پر برف جم جانے سے سیاحتی مقامات پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق شہری اور سیاح سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ عملہ غائب ہے۔

    سکول اور کالج میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 10، قلات منفی 5 اور گوپس میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا اسی طرح کوئٹہ، استور اور اسکردو میں منفی 3، ہنزہ میں منفی 2، راولاکوٹ میں منفی1 اور لیہہ میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

    دوسری جانب پشاور،گھریلو اور کمرشل صارفین لکڑی جلانے پر مجبور،شہریو ں کومشکلات کاسامنا ہے پشاور، حیات آباد ،کوہاٹ روڈ،ورسک روڈ کےعلاقے میں گیس کا پریشر کم ہے جبکہ پشاور میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری پشاور،گلبہار اور رنگ روڈ کےعلاقے میں 12 گھنٹے سے گیس غائب ہے-

    ضمنی انتخاب: پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہے، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں ،آصف علی زرداری

    ادھر کراچی مین سوئی سدرن گیس کمپنی کو مطلوبہ مقدارمیں مشکلات کاسامنا ہے بلدیہ24کی مارکیٹ،سعیدآباد،جہان آباد،لیاری میں گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سے گھریلو صارفین پریشانی کا شکار ہیں کراچی، سرجانی ٹاون، لانڈھی،کورنگی اوربلدیہ میں گیس پریشرکاسامنا ہے اورنگی ٹاون نمبر10اور11،نیوکراچی،نارتھ کراچی میں گیس پریشرکامسئلہ ہے،شیرشاہ،اردوبازار،سائٹ ایریا اوربنارس میں گیس پریشرمیں کمی کی شکایات کی جا رہی ہیں-

    ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق گیس لیکج کےباعث پریشرمطلوبہ مقدارمیں متعلقہ علاقوں تک نہیں پہنچتا،کراچی ،لائنیں مرمتی کام اورچوری کےباعث ٹوٹ چکی ہیں،پرانےعلاقوں میں لائنیں بوسیدہ اورلیکج کاشکار ہے-

    کوئٹہ: پولیس وین پردستی بم حملہ ،رحیم یار خان میں 4 خواتین کا بیہمانہ قتل،

  • ضمنی انتخاب: پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہے، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں ،آصف علی زرداری

    ضمنی انتخاب: پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہے، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں ،آصف علی زرداری

    لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں مجھے 50 ہزار ووٹوں کی امید تھی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہے، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دیں اور جیلیں کاٹیں۔

    این اے 133: ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے فواد…

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کل ضمنی انتخاب میں اکثریت سے ووٹ حاصل کیے ہیں مجھے 50 ہزار ووٹوں کی امید تھی آر او الیکشن کرا کے ہم سے الیکشن چھینا گیا پورے پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں پیپلزپارٹی کا جھنڈا نہ ہو۔

    مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں،فواد چوہدری ،حکومت کو پی ڈی ایم سے…

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ہم پاکستان بچائیں گے اور آگے لے کر جائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں این اے 133 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار دوسرے نمبر پر آئے ہیں جب کہ نشست ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے جیتی ہے این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس،ورک پلیس پر ہراسمنٹ سے تحفظ کا بل…

  • روزانہ 500 گرام ریت کھانے والی 80 سالہ خاتون

    روزانہ 500 گرام ریت کھانے والی 80 سالہ خاتون

    بھارت کی ریاست اپردیش کے شہر ورنیسا سے تعلق رکھنے والی 80 سالہ بزرگ خاتون روزانہ 500 گرام ریت کھاتی ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے "انڈیا ٹو ڈے” کے مطابق کسواتی دیوی 40 سال سے روزانہ ریت کھا رہی ہیں، انہوں نے 18 سال کی عمر میں ڈاکٹر کی ہدایت پر ریت کھانا شروع کی جس کے بعد انہیں اسکی لت پڑ گئی۔

    کسواتی دیوی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے وہ ایک خاص پودے کی خاک کھاتی تھیں تاہم بعد میں انہیں ریت کھانے کی عادت پڑ گئی انہوں نے 20 سال کی عمر سے ریت کھانا شروع کی تھی۔

    فرانس: معمر شخص کے گھر سے 100 بلیوں کی لاشیں، گلہریوں اور چوہوں کی باقیات برآمد


    ایک سوال کے جواب میں بزرگ خاتون نے بتایا کہ مجھے سب منع کرتے ہیں تاہم میں کسی کی نہیں سنتی کیا آپ کو ریت کھانے کے بعد کسی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ نہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، اگر میں ریت نہ کھاؤں تو مجھے نیند ہی نہیں آتی 80 سال کی عمر میں بھی میری نظر بالکل ٹھیک ہے جبکہ ریت کھانے سے قبل وہ خاک کھایا کرتی تھیں۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق بزرگ خاتون کے بیٹے نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کو ریت کھانے سے منع کرتے ہیں تاہم وہ ان کی نہیں سنتی انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنی دادی کے لیے ریت چھان کر لاتا ہے تاکہ وہ اسے آسانی سے کھا سکیں۔

    خاتون کے بیٹنے کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ بالکل تندرست ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی بیماری لاحق نہیں بلکہ ان کی والدہ کا اپنا پولٹری فارم ہے اور وہ زراعت بھی کرتی ہیں۔

    دنیا کی طویل القامت خاتون انتقال کر گئیں

    بزرگ خاتون کے بیان کی روشنی میں اندازہ لگایا جائے تو وہ گزشتہ 62 سال سے روزانہ آدھا کلو ریت کھا رہی ہیں جو مجموعی طور پر 404 ٹن ریت بنتی ہے۔