Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےوالے بااثر مجرمان کے سامنے پولیس بے بس،مقتول کے انصاف کیلئے ٹوئٹرصارفین میدان میں آگئے

    قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےوالے بااثر مجرمان کے سامنے پولیس بے بس،مقتول کے انصاف کیلئے ٹوئٹرصارفین میدان میں آگئے

    پاکستان خاص طور پر پنجاب اب جرائم پیشہ افراد کیلئے جنت بن رہا ھے، جُرم بڑھتے جارہے ہیں لیکن قانون اور نافذ کرنے والے ادارے دونوں خواب غفلت میں سو رہے ہیں رواں ماہ جون میں صادق آباد کے رہائشی نوجوان احسان خالق کو بھی اثرورسوخ رکھنے والے ملزمان نے قتل کیا تھا جس کے قاتلوں کو سزا دینے کے لئے ٹوئٹر پاکستان پینل پر ہیش ٹیگ احسان کو انصاف دو ٹاپ ٹرینڈ پر ہے-

    باغی ٹی وی کے مطابق مذکورہ ٹرینڈ میں نوجوان قاتل احسان خالق کے مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے علاوی ازیں احسان خالق کی والدہ شاہینہ بی بی کی بھی ایک ویڈٰو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے-
    https://twitter.com/Qalopatra/status/1467557930459303936?s=20
    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مقتول کی والدہ کا کہنا ہے رواں سال 4 اور 5 جون کی درمیانی شب کو اللہ یار ولانہ اور احمد یار ولانا اور ان کے ساتھیوںنے میرے بیٹے نے اٹھایا اور اس کو قتل کر کے لاش باندھ کر نہر میں پھینک دی اور صبح کو اعلان کیا کہ ہم نے آپ کے بیٹے کو مار کر نہر میں پھینک دیا ہے آپ لاش جا کر نہر سے نکال لیں –

    مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو ایک سرکاری آفیسر کی بھی سر پرستی حاصل ہے جو ان کا بھائی ہے اور اس واقعے میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی شامل ہے-

    احاسن خالق فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

    احسان خالق کی والدہ کا کہنا تھا کہ بڑی بھاگ دوڑ کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹ لی بعد میں کیس چلا کیس میں یہ لوگ نامزد بھی ہوئے انہوں نے اپنی انویسٹی گیشن بھی تبدیل کروائی اورکیس آرآئی بی برانچ میں لے کر گئے وہاں انہوں نے 6لوگوں کو بے گناہ ثابت کروالیا ایک ان کا بھائی اللہ یار جو ابھی جیل میں تھا اب اس کی ضمانت بھی کروا لی ہے-

    خاتون نے مزید کہا کہ وہ 302، 311 ،148 اور 149 جیسی دفعات میں شامل تھا وہ بھی باہر آگیا ہے میں عمران خان سے اوراعلی حکام سے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے سب سے درخواست کرتی ہوں خدارا میری آواز سنیں مجھے انصاف دیں میرے بیٹے کے لیے مجھے انصاف چاہیئے میں ہر جگہ جاتی ہوں میں نے درخواستیں دی ہیں میں نے سٹیزن پورٹل میں بھی درخواست دی ہے میں نے وزیر اعلی کمپلین سیل میں بھی درخواست دی میں گئی بھی ہوں خود بار بار میڈیا پر بھی آ رہی ہوں میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ میری آواز بنیں میرا ساتھ دیں اور مجھے انصاف چاہیے 6 ماہ ہو گئے ہبہت تکلیف میں ہوں اب برداشت نہیں ہوتی-


    دوسری جانب رحیم یار خان پولیس کا اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 233/21 تھانہ احمد پور لمہ میں درج ہے جس میں دو مرکزی ملزمان چالان عدالت ایک بر ریمانڈ جسمانی پولیس کسٹڈی میں ہے ایک ملزم بر ضمانت عبوری ہے اور چھ ملزمان RIB بہاولپور سے بے گناہ ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں میرٹ پر تفتیش جاری ہے-


    https://twitter.com/Qalopatra/status/1467749020965773312?s=20
    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ احسان خالق کو انصاف دو بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں مقتول کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا جا رہے-
    https://twitter.com/ImranAshraf_01/status/1467864173132627975?s=20


    https://twitter.com/Asifpti0007/status/1467711365494321153?s=20

  • یونیورسٹی آف نارووال میں 86 خاندانوں کامعاشی تحفظ کیوں ضروری؟

    یونیورسٹی آف نارووال میں 86 خاندانوں کامعاشی تحفظ کیوں ضروری؟

    یونیورسٹی آف نارووال میں 86 خاندانوں کامعاشی تحفظ کیوں ضروری ہے اور اصل مسئلہ ہے کیا؟

    تفصیلات کے مطابق آج سے سات سال قبل ضلع نارووال میں موجود گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز کو ستمبر 2014 میں یونیورسٹی آف گجرات کے سب کیمپس کا درجہ دے دیا گیاپہلے ایک سال میں اس سب کیمپس میں 35 لوگ عارضی حیثیت میں بطور CTI کام کرتے رہے –

    بعد ازاں اسی سب کیمپس کے لیےیونیورسٹی آف گجرات نے فروری 2016 میں باقاعدہ 65 لیکچرارز سمیت 86 لوگوں کو لانگ ٹرم کنٹرکٹ پر بھرتی کیا جو کہ باقاعدہ اشتہار، سلیکشن بورڈ اور سینڈیکیٹ کے تحت بھرتی ہوئے اس ادارے کا حصہ بنے اور مسلسل اس ادارے میں کام کرتے رہے –

    مارچ 2018 میں یونیورسٹی آف گجرات کے اس سب کیمپس کو باقاعدہ ایک خود مختار یونیورسٹی کا درجہ ملا جسے یونیورسٹی آف نارووال کا نام دیا گیا اور تمام ملازمین کو ایک ایکٹ کے تحت اس نئی یونیورسٹی میں منتقل کر دیئے گئے۔

    موجودہ حکومت نے پنجاب ریگولرائزیشن آف سروسز ایکٹ 2018 کے تحت بے شمار یونیورسٹیز کے سینکڑوں ملازمین کو ریگولر کردیا ہے جن میں یونیورسٹی آف گجرات، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر راولنارووالپنڈی، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ اور ملازمین شامل ہیں لیکن یونیورسٹی آف نارووال کے اساتذہ تاحال ریگولر نہ ہو سکے۔

    لیکن پچھلے 6 سال سے نارووال یونیورسٹی میں کسی بھی قسم کی کوئی بھرتی نہیں ہوئی اور یہی لوگ اس ادارے کی مسلسل بھا گ دوڑ سنبھا ل رہے ہیں یونیورسٹی کی انتظامیہ نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان لوگوں کے مستقبل کا تعین کیے بغیر اب نئے سرے سے بھرتیاں شروع کر دی ہیں اب یہ اساتذہ اپنی ملازمت کے چھ سال کی تکمیل کے بعد قانون کے مطابق اپنی جاب کے ریگولر کیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور پچھلے دو ہفتوں سے ایک پرامن اجتجاج کئے ہوئے ہیں۔

    یونیورسٹی آف نارووال کے اساتذہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور منسٹر ہائر ایجوکیشن پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ان 86 افراد کو ریگولر کر کے ان کے خاندانوں کا تحفظ کیا جائے اور ان کے روزگار کا مسئلہ حل کیا جائے۔

  • کترینہ کیف کی شادی ،سلمان خان کی سیکیورٹی

    کترینہ کیف کی شادی ،سلمان خان کی سیکیورٹی

    بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں اب کچھ ہی دن رہ گیا ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق دونوں میں سے کسی نے نہیں کی، تاہم دونوں خاندان پوری تیاری کے ساتھ راججستھان میں شادی کے وینیو پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کترینہ کی شادی کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سب سے دلچسپ راجستھان وینیو پر کھڑے سیکورٹی گارڈز کی تصاویر ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور کترینہ کے پرانے دوست سلمان خان کے گارڈز کے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے پرسنل گارڈ ‘شیرا’ کی ٹیم نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے سیکورٹی فراہم کی ہے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کترینہ نے سلمان خان کو اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا ہے-

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا اس کے علاوہ سلمان خان کے خاندان کے قریبی ذرائع نے اس بارے میں مزید انکشاف کیا ہے کہ’ سلمان خان کو شادی کا کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا‘۔

    ذرائع کے مطابق سلمان خان کی بہنوں الویرا اور ارپیتا کو بھی کترینہ کی طرف سے شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا‘ تاہم’سلمان خان کی نیک خواہشات اداکارہ کے ساتھ ہیں‘۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے کترینہ اور وکی کوشل کی کورٹ میرج ہونے کا دعوی بھی کیا ہےجبکہ کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے شیشے کا منڈپ بنایا گیا ہے، جبکہ شادی میں 120 ہائی پروفائل مہمان شرکت کریں گے جس کے سبب راجھستان میں واقع ریزورٹ کے باہر نقل حرکت بند کر دی جائے گی اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی غیر معمولی سطح پر ہوں گے۔

    کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

  • منی لانڈرنگ کیس:جیکولین کی گرفتاری کا امکان، سلمان خان بھی اداکارہ سے کترانے لگے

    منی لانڈرنگ کیس:جیکولین کی گرفتاری کا امکان، سلمان خان بھی اداکارہ سے کترانے لگے

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا نام آنے کے بعد اداکارہ سے منہ موڑ لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز ایک نئی مشکل میں گرفتار ہوگئیں، گزشتہ روز کروڑوں روپے کی منی لانڈنگ کیس میں ملوث سکیش چندرا شیکھر سے جیکولین کے قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جیکولین نے سکیش چندرا سے کروڑوں روپے کے تحائف لے رکھے ہیں۔

    کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

    جبکہ گزشتہ روز ہی بالی ووڈ اداکارہ کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، جیکولین کو دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے جانا تھا امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔

    رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کیس میں جیکولین فرنانڈیز کو بھی تفتیش میں شامل کر رکھا ہے، اداکارہ سے کیس سے متعلق پوچھ گچھ اور گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

    جیکولین فرنینڈس اورنورا فتیحی کا جیل میں قید مجرم سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کا انکشاف

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے قریبی دوست سلمان خان نے بھی جیکولین کا نام منی لانڈرنگ کیس میں آنے کے بعد کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، رپورٹس کے مطابق دبنگ خان ریاض میں ہونے والے دبنگ کانسرٹ کے لیے اب جیکولین کی جگہ کسی اور چہرے کی تلاش میں ہیں۔

    سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش اور جیکولین کے درمیان جنوری 2021 میں بات چیت شروع ہوئی تھی جس کے بعد سکیش نے اداکارہ کو تقریباً 10 کروڑ کے تحائف دئیے جس میں ہیرے کے زیورات، مہنگی کراکریز، اعلیٰ نسل کی چاربلیاں جن میں سے ہر ایک کی قیمت 9 لاکھ ہے اور 52 لاکھ کی خطیر رقم کا گھوڑا بھی شامل ہے۔

    بھارتی میڈیا میں جیکولین فرنینڈس اور سکیش چندر شیکھر کی چند تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب نظر آرہے ہیں۔

    "بگ باس”سیزن 15 مسائل کا شکار، قبل از وقت اختتام کا خطرہ

  • پاکستانی جوڑے نے پاک بھارت بارڈر پرپیدا پونے والےبچے کانام کیا رکھا؟

    پاکستانی جوڑے نے پاک بھارت بارڈر پرپیدا پونے والےبچے کانام کیا رکھا؟

    پاک بھارت واہگہ اٹارری بارڈر پر پھنسے پاکستانی جوڑے نے بچے کی پیدائش پر اس کا نام ہی ‘بارڈر’ رکھ دیا-

    باغی ٹی وی : بالم رام نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ لا ک ڈاؤن سے قبل 98 دیگر شہریوں کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے کے علاوہ یاترا پر ہندوستان آئے تھے، نیمبو بائی اور بالم رام کا تعلق پنجاب کے شہر راجن پور سے ہے-

    ناگالینڈ، بھارتی فوجی اہلکاروں پر مقدمہ درج،شہریوں کا بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ

    بالم رام کا کہنا تھا کہ اپنے ملک پاکستان واپسی پر مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ مطلوبہ دستاویزات موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ فی الحال گھر نہیں جاسکتے با لم رام کے مطابق ان کے گھر 2 دسمبر کو بارڈر پر ہی بچے کی پیدائش ہوئی جس پر اس کا نام بھی ’بارڈر‘ رکھ دیا۔

    سال 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے فنکار

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور پاکستانی شہری لگا رام کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام بھارت رکھا گیا تھا، لگا رام 2020ء میں اپنے بھائی سے ملنے ہندوستان کے شہر جودھ پور گیا تھا اور تا حال وطن واپس نہیں لوٹ سکا۔

    بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ ،پولیس کا ایف آئی آر درج کرنے…

  • بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :جنید صفدر کی شادی کی تقریبات آغاز رائیونڈ میں ہوگیا ہے اور شریف خاندان بھی تقریبات میں شرکت کررہا ہے سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مریم نواز گانا گا رہی ہیں۔


    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز بالی وڈ فلم ’جرم‘ کا شہرہ آفاق گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ گا رہی ہیں سوشل میڈیا پر مریم نواز کا گایا ہوا گیت وائرل ہورہا ہےاور صارفین کی جانب سے ان کی آواز کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔


    اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں تقریب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز کو خوب داد دی جبکہ جنید صفدر کی والدہ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز بھی حمزہ شہباز کے ساتھ بیٹھی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ شہباز نے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں رکھی جانے والی تقریب میں سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں گانا گنگنایا۔


    یاد رہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

    شریف خاندان کو ملا سپریم کورٹ سے ریلیف

    واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر نے بھی لندن میں منعقد کی گئی اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گا یا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے جنید صفدر کے گانا گانے کے فن پر نہایت حیرت اور خوشی کا اظہار کیا تھاجنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں ان کے نانا سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی اس موقع پر ان کی والدہ مریم نواز، بہن مہرالنسا، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکا نے بذریعہ ویڈیو کال تقریب میں شرکت کی جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے ہوا ہے-

    سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • اسلام آباد کی فضاء انتہائی زہریلی، فضائی آلودگی سے مردوخواتین میں بانجھ پن کاخطرہ 20 فیصد بڑھنے کاانکشاف

    اسلام آباد کی فضاء انتہائی زہریلی، فضائی آلودگی سے مردوخواتین میں بانجھ پن کاخطرہ 20 فیصد بڑھنے کاانکشاف

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی فضا ء انتہائی زہریلی ہوگئی ،پاک ای پی اے کی رپورٹ نے تصدیق کردی،زہریلے ذرات PM 2.5کی مقدار210ug/m3 سے تجاوزکرگئی۔فضا میںزہریلے ذرات کی مقدارخطرناک حد تک بڑھ گئی جو کسی صورت 35ug/m3سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ،زہریلے ذراتPM2.5 کی مقدرمقررہ حدسے تجاوز سانس کی بیماریاں،پھیپھڑوں کاکینسراور اورہارٹ اٹیک بھی ہوسکتاہے۔یہ زیریلے ذرات گاڑیوںاورفیکٹریوں میں فوصل فیول کے جلنے سے خارج ہوتے ہیں-

    باغی ٹی وی : تحقیقی رپورٹ میں فضائی آلودگی سے مردوخواتین میں بانجھ پن کاخطرہ 20 فیصد بڑھنے کاانکشاف ہواہے۔ پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی(پاک ای پی اے)نے مسلسل کہنے پر ایک ہفتے بعد فضائی آلودگی کی رپورٹ جاری کردی۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فضا میں آلودہ زرات PM2.5کی مقدار مقررہ حد سے 6گنا سے بھی تجاوزکرگئی ہے مقررحد 35ug/m3ہے جبکہ ان کی مقدار210ug/m3تک پہنچ گئی ہے ۔18نومبر کو پاک ای پی اے نے(ائیرکوالٹی ) فضائی آلودگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی جس کے بعد سے ڈیلی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

    3دسمبرکی سرکاری رپورٹ کے مطابق زہریلی ذرات PM2.5 کی مقدار 210ug/m3 تک گئی ہے۔رات 1بجے سے صبح 8 بجے تک 91.87ug/m3 اوسط جبکہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک 99.9ug/m3اورشام 4 بجے سے رات 12 بجے تک 210ug/m3کی اوسط رہی ہے ۔3دسمبرکوزہریلے ذرات PM 2.5کی مقدار133.97ug/m3 اوسط رہی ہے عالمی معیار کے مطابق فضا میںزہریلے ذراتPM2.5 کی مقدار کسی صورت 35ug/m3سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

    پیکنگ یونیورسٹی کے سینٹر فار پروڈکٹیو میڈیسین کی معروف جریدے جرنل انوائرمینٹل انٹرنیشنل میںشائع ہونے والی تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی سے مردوں اورخواتین دونوں میںبانجھ پن کاخطرہ نمایاں حدتک بڑھ جاتاہے طبی تحقیق کے دوران فضائی آلودگی سے آبادی کے لیے بڑھنے والے خطرات کاتجزیہ کیاگیا۔

    ماہرین نے چین کے 18 ہزارجوڑوں کے اعدادوشمار کاتجزیہ کرنے پر دریافت ہواکہ ایسے علاقے جہاں چھوٹے ذرات کی آلودگی کی شرح زیادہ ہوتو ان علاقوں میں بانجھ پن کاخطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتاہے تحقیق میںیہ تعین نہیں کیاجاسکاکہ فضائی آلودگی کس طرح بانجھ پن کاباعث بن سکتی ہے مگر یہ پہلے سے معلوم ہے کہ آلودہ ذرات سے جسم میں ورم بڑھ جاتاہے جس سے مردوںناورخواتین کاتولیدی نظام متاثر ہوسکتاہے۔

    رپورٹ کے مطابق بانجھ پن دنیا بھر میںلاکھوں جوڑوں کی زندگی کومتاثرکرتاہے مگر اس حوالے سے فضائی آلودگی کے اثرات پر اب تک کچھ خاص کام نہیںہواہے۔فضائی آلودگی سے قبل ازوقت پیدائش اور پیدائش کے قت کم وزن جیسے مسائل کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہناہے کہ زہریلی ذرات PM2.5کی مقداراگر 35ug/m3سے بڑھ جائے تویہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں اس سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتاہے اور خاص کردمہ کے مریضوں کوسانس لینے میں دشوار ی ہوتی ہے آنکھ ناک اورگلے میں سوزش،پھیپھڑوں کاکینسر، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اورہارٹ اٹیک بھی ہوسکتاہے۔

    ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری گھروں سے باہرنکلتے وقت ماسک لازمی استعمال کریں۔اس خبررساں ادرے نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی میں اضافہ خصوصا پی ایم توپوائنٹ فائیو کی مقدار کے حوالے سے 20نومبر کو آگاہ کردیاتھا ۔

  • سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پربالی ووڈ سلطان سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس سندھی ٹوپی اور اجرک پہننے کی ماضی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سماجی کارکن اشتیاق بیگ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سماجی کارکن سلمان خان کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کرتے ہوئے انہیں یہ پہنارہے ہیں ان ویڈیو اور تصاویر کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تقریباً 10 سال قبل پرانی ہیں، تاہم سندھی ثقافتی دن کے موقع پر ایک مرتبہ پھر یہ وائرل ہورہی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔

    "بگ باس”سیزن 15 مسائل کا شکار، قبل از وقت اختتام کا خطرہ


    واضح رہے کہ آج سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر صوبے کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء سندھی ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شرکت کر رہے ہیںہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منائے جانے والے سندھی یوم ثقافت کو سندھ کے باسی عید کے تہوار کی طرح مناتے ہیں مختلف تقریبات میں عوام سندھی ثقافتی ٹیبلوز پیش کر کے یا علاقائی گیتوں پر والہانہ رقص کر کے اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی

    اس موقع پر سندھ کے باسیوں کا کہنا ہے کہ یوم ثقافت منانے کا مقصد سندھ کی ثقافت کو دنیا بھر میں اُجاگر کر کے اس بات کا اظہار کرنا ہے کہ سندھ محبت اور امن کی سر زمین ہے۔

  • چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنادی

    لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل پوری تعداد میں دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنائی کہا کہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے شائقین کرکٹ کو پوری تعداد میں اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی پی ایس ایل 7 اورغیر ملکی ٹیموں کے میچز کے دوران ویکسی نیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔


    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شائقین کرکٹ سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کرالیں۔

    سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی شیڈول کے مطابق 9 دسمبر کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچے گی 13، 14 اور 16 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو ہوں گے۔

    اس حوالے سے اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد فینز کو سنسنی خیز میچز دیکھنے کا موقع ملے گا ویسٹ انڈیز پاکستان کی پسندیدہ ٹیم رہی ہے۔

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے ہیں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹی 20 ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور اب تک صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں دورہ پاکستان سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے متبادل کے طور پر رومین پاؤل کو ٹی 20 اور ڈیون تھامس کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنے کا فیصلہ

  • دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو بڑا جھٹکا

    دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو بڑا جھٹکا

    ویسٹ انڈیز: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے-

    باغی ٹی وی : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے ہیں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹی 20 ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور اب تک صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں دورہ پاکستان سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔


    ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے متبادل کے طور پر رومین پاؤل کو ٹی 20 اور ڈیون تھامس کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے ، پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم کراچی میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔

    شیڈول کے مطابق 9 دسمبر کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچے گی 13، 14 اور 16 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو ہوں گے۔

    ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی

    اس حوالے سے اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد فینز کو سنسنی خیز میچز دیکھنے کا موقع ملے گا ویسٹ انڈیز پاکستان کی پسندیدہ ٹیم رہی ہے۔

    ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان