Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پیر سے تعلیمی اداروں میں شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپویشن کے تحت کرنے کے معاملے پر فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال جاری رکھتے ہوئے پیر سے تعلیمی اداروں میں شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

    مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر کا ہے وزیر تعلیم شفقت محمود

    فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فضل مولی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وائس چیئرمین منصور علی شاہ نے وزارت تعلیم کے حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور ڈیڈ لاک پر بریفنگ دی اجلاس میں عہدے داروں کی جانب سے 100 فیصد اتفاق رائے سے یہ طے پایا کہ لوکل گورنمنٹ ‏آرڈیننس سےشق 166 کی منسوخی تک ہڑتال جاری رہےگی –

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اداروں میں مڈٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ‏اداروں میں کلاسز اور کام چھوڑ ہڑتال جاری رہےگی۔ ‏

    رواں سال مکمل سلیبس پر امتحانات ہوں گے وزیر تعلیم

    ایکشن کمیٹی نے دوٹوک کہا کہ اب مذاکرات با اختیار حکومتی سطح پر ہی کئےجائیں گے، پیر سے شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ جب اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ بحال کیا جائے گا تو دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے گا، بچے پڑھائے گئے سلیبس کے مطابق گھروں پر تیاری جاری رکھیں گے۔

    پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والا 85 سالہ پاکستانی

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کی ذیلی کمیٹیاں آگاہی مہم جبکہ مرکزی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر 6 سیکٹروں کا دورہ جاری رکھے گی، جلد اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

    ساہیوال: کنٹرولر امتحانات کا امیدواروں کو ٹیلی فون کالز پر جواب نہ دینے اورمسائل…

  • سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سیالکوٹ واقعے کے بعد لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شریک پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان کے 9 کرکٹرزاورکوچنگ اسٹاف لنکا پریمیئرلیگ میں شرکت کررہا ہے جن میں محمدحفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود شامل ہیں اس کے علاوہ انورعلی، محمد عرفان ،عثمان شنواری اوراحمد شہزاد کا بھی ایل پی ایل سے معاہدہ ہے۔

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

    خیال رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ آج سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہورہی ہےسری لنکا میں پاکستانی کھلاڑیوں اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ سیالکوٹ واقعے کے بعد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

    یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

    انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

    سیالکوٹ واقعہ: 900 فیکٹری ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

    دوسری طرف سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین محکم سے سری لنکن عوام کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے-

    سیالکوٹ واقعہ: سیاسی و معروف شخصیات کا اظہار افسوس

  • نیٹو کا جاسوسی طیارہ اور اسرائیلی مسافر بردارہوائی جہاز تصادم سے بال بال بچ گئے

    نیٹو کا جاسوسی طیارہ اور اسرائیلی مسافر بردارہوائی جہاز تصادم سے بال بال بچ گئے

    ماسکو:امریکی جاسوسی طیارہ اور اسرائیلی ہوائی جہاز تصادم سے بال بال بچ گئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق کہ اسرائیل سے اڑان بھرنے والا مسافر بردار طیارہ اور ایک امریکی نیٹو جاسوسی طیارہ بحیرہ اسود کے اوپر اچانک آمنے سامنے آگئے جس پر اسرائیلی ہوائی جہاز نے فضائی تصادم سے بچنے کیلئے فوراً طیارے کو زمین کی طرف غوطہ دیا۔

    ٹھوس ثبوت ہیں کہ روس یوکرائن پر حملے کی تیاری کر رہا ہے:امریکی انٹیلیجنس کا دعویٰ

    روس کی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ نیٹو کا CL600 جاسوسی طیارہ تیل ابیب سے 142 مسافرں کو ماسکو جانے والے اسرائیلی طیارے کےراستے میں اچانک آگیا تھا۔

    ایروفلوٹ نامی اسرائیلی پرواز کو مبینہ طور پر جاسوس طیارے سے اپنا فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے 500 میٹر (1,600 فٹ) زمین کی طرف تیزی سے آنا پڑا۔

    ایوی ایشن اتھارٹی، Rosaviatsia نے کہا کہ سوچی کے بحیرہ اسود کے ریزورٹ سے Skopje جانے والے ایک چھوٹے CL-650 طیارے کو بھی اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔

    انڈونیشیا: آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی،ہرطرف خوف وہراس

    ایجنسی نے یہ نہیں بتایا کہ جاسوس طیارہ نیٹو کے کس رکن کا تھا۔ روس کی وزارت دفاع نے جمعہ کو کہا کہ اس نے بحیرہ اسود کے اوپر دو امریکی فوجی جاسوس طیاروں کی حفاظت کے لیے لڑاکا طیاروں کو گھیر لیا ہے۔

    ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے اس واقعے کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جب اسے پہلی بار انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا۔
    Rosaviatsia نے کہا کہ خطے میں نیٹو طیاروں کی پروازوں میں اضافہ سویلین طیاروں کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہے اور ماسکو نے ان پر سفارتی شکایت درج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے یوکرین اور بحیرہ اسود کے علاقے پر بین الاقوامی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

    مودی ایک ظالم شخص ہے جس سے انصاف ،خیر اور اچھائی کی توقع نہیں کی جاسکتی: راہل…

  • دنیا کی طویل القامت خاتون انتقال کر گئیں

    دنیا کی طویل القامت خاتون انتقال کر گئیں

    قاہرہ: دنیا کی طویل القامت مصری خاتون ہدیٰ عبدالجواد کا مقامی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے لمبی قد والی مصری خاتون ہدیٰ عبدالجواد کا الشرقیہ صوبے میں انتقال ہوگیا۔ 27 سالہ طویل القامت خاتون کئی برسوں سے گردوں کے امراض میں مبتلا تھیں مقامی اسپتال میں ہدیٰ عبدالجواد کا ڈائیلسس جاری تھا-

    امریکی نوجوان مقتول دوست کی لاش کو موٹر سائیکل پر گھمانے لے گئے

    اُن کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ لمبے قد والے شخصیات کو گردوں کی بیماریوں کا سامنا رہتا ہے اور اکثر طویل القامت ہونے کا ریکارڈ رکھنے والوں کا انتقال گردے خراب ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ہدیٰ عبدالجواد کے پاس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تین ریکارڈز تھے، ان میں سب سے لمبے ہاتھ، بڑے پیر اور لمبے بازو شامل ہیں۔ ہاتھ کی لمبائی 24.3 سینٹی میٹر، پیر کی لمبائی33.1 سینٹی میٹر جب کہ بازو 236.3 سینٹی میٹرلمبے تھے۔

    انڈونیشیا: آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی،ہرطرف خوف وہراس

    دوسری جانب ہدیٰ عبدالجواد کے 33 سالہ بھائی محمد عبدالجواد کے پاس بھی مردوں میں سب سے لمبے بازو اور چوڑے ہاتھ رکھنے کا ریکارڈ ہے ان کے بازوؤں کی چوڑائی 250.3 سینٹی میٹر جبکہ ہاتھ کی چوڑائی 31.3 سینٹی میٹر ہے۔

  • وہاڑی: وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپرعینک لگانے کی ہدایت

    وہاڑی: وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپرعینک لگانے کی ہدایت

    صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ پنجاب نےکمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ قائداعظم جیسی عظیم ہستی کے مجسمے سے عینک چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے عثمان بزدار نے قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپرعینک لگانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائد اعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے جہاں سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کی واقعہ گزشتہ شب پیش آیا اور ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    ایف آئی اے کی کاروائی: جعلی موبائل سِمز رجسٹریشن میں ملوث نادرا ملازمین سمیت 8 افراد گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال بھی چوری ہوگئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    سیالکوٹ واقعہ: سیاسی و معروف شخصیات کا اظہار افسوس

    مطیع اللہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    خاتون سے رشوت مانگنے اور ہراساں کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹرز معطل

  • این اے 133: ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے    فواد چوہدری

    این اے 133: ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے فواد چوہدری

    لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے تمام ترپروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے اور پی ٹی آئی کے بغیرمیدان ویران ہے۔


    شہباز شریف نے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر عوام کے مشکور:

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں مسلم لیگ (ن) نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر شہباز شریف نے مرحوم پرویز ملک کی نشست پر اُن کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک کی کامیابی پر عوام اور پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد دی اور ن لیگ کی قیادت پر ایک بار پھر اعتماد پر عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔

    این اے 133 لاہور کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز نے جیت لیا:

    این اے 133 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیاضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے 46811 ووٹ لیے جبکہ پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32313 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کی شرح کم رہنے کے باعث نتائج کا اعلان جلد متوقع ہے، بیشتر علاقوں میں ووٹرز کا جوش و خروش دکھائی نہ دیا، ووٹرز کی تعداد نہایت کم رہی نواحی علاقوں میں صورت حال نسبتاً بہتر رہی، مریم کالونی میں ن لیگ اور پی پی کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہوا، دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، کئی پولنگ اسٹیشنز پر مرد، خواتین، بوڑھے اور جوان ووٹرز کا رش نظر آیا 254 پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 اور سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ میں مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹے بعد پہلا ووٹ کاسٹ ہوا ٹاؤن شپ کے اس پولنگ اسٹیشن میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1550 ہے

    این اے 133 میں ضمنی الیکشن میں 2 ووٹرز دولہا بن کر ووٹ ڈالنے پہنچے تھےلاہور کے ضمنی انتخاب میں روایتی رنگ نظر نہ آئے تو 2 ووٹرز رنگ لگانے کے لیے دولہے بن کر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے دولہا بنے ووٹرز نے پولنگ اسٹیشن پر خوب رنگ جمایا اور اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا۔

    ا ین اے 133 الیکشن میں تکنیکی وجہ سے باہر ہوجانا قابل افسوس ہے:سینیٹر فیصل جاوید خان

    اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ این اے 133 الیکشن میں پی ٹی آئی ہوتی تو پولنگ اسٹیشنز پر لوگوں کا ہجوم نظر آتا سوشل میڈیا پر بیان جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ا ین اے 133 الیکشن میں تکنیکی وجہ سے باہر ہوجانا قابل افسوس ہے تحریک انصاف کے کارکنان کا جوش وخروش ہمیشہ قابل ستائش ہوتا ہے این اے 133 الیکشن کی پولنگ میں عوام کی کم دلچسپی سے نون اور پی پی کی صورتحال آشکار ہے۔

    ٹرن آوٹ کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا:حسان خاور

    دوسری جانب حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہےحسان خاور نے کہا ہے کہ ووٹنگ ٹرن آوٹ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہے اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آجائے۔

    صوبائی حکومت کے ترجمان حسان خاورنے کہا کہ ٹرن آوٹ کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا عوام نے ووٹ نہ ڈال کر ثابت کر دیا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی حسان خاور نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف انتخاب سے آوٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی ہے۔

    حسان خاور نے کہا کہ پی ٹی آئی کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کیے اورتحریک انصاف کے ووٹرز نے اپوزیشن کو سرخ جھنڈی دکھا دی ترجمان پنجاب حکومت نے استفسار کیا کہ جو اپوزیشن ووٹرز کو گھروں سے نہ نکال سکی وہ احتجاج کے لیے عوام کو کیسے نکالے گی؟

    اس سے قبل پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا تھا کہ آج نوٹوں کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے، این اے 133 میں آج جو بھی جیتے عوام کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں این اے 133 میں انتخاب کا پوسٹ مارٹم پہلے ہی ہو چکا، ٹھپہ مافیا کے ماسٹر مائنڈ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے دھاندلی کے پرانے طریقے اب نہیں چلیں گے، آئندہ انتخابات الیکشن اصلاحات کا ٹرائل ہوں گےتحریک انصاف مدمقابل نہ ہونے کے باوجود نون لیگ اور پیپلز پارٹی خوفزدہ ہیں۔

    ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو برتری حاصل،ووٹوں کی گنتی جاری:

    این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو برتری حاصل ہےاین اے 133 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہی اس وقت پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جس کے تحت ن لیگی امیدوار کو برتری حاصل ہے۔


    254 میں سے 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی شائستہ پرویز 20 ہزار 968 ووٹ لے کر آگے ہیں غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل 13 ہزار 915 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔


    واضح رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جبکہ این اے 133 پر جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں ہے۔

    قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل ختم ہو چکا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

    الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کے تحت حلقہ این اے 133 لاہورمیں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بنا کسی بھی وقفے کے جاری رہی اعداد و شمار کے مطابق ضمنی انتخاب میں حلقے کے 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے مجاز ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے این اے 133 میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں۔ ان میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جب کہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں مرد و خواتین کے لیے علیحٰدہ علیحٰدہ 200 جب کہ مخلوط 54 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں ضمنی انتخاب کے لیے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ نشست کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے133 پرویز ملک کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی این اے 133 میں ضمنی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پیز اور 14 ایس ڈی پی اوز اس ضمن میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    الیکشن کے دوران 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 7 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد افسران و اہل کار تعینات ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

    عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر دونوں جماعتوں کی نوٹوں کی چمک کو مسترد کر دیا: حسان خاور

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے انتہائی کم ٹرن آوٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخاب کو مسترد کردیا ہے ٹرن آوٹ انتہائی کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    جمشید اقبال چیمہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو میدان سے باہر کرنے پرعوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کئے ہیں بڑی سیاسی جماعت کی شمولیت کے بغیر ضمنی انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں ہےاین اے 133 کے عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کردیا ہے عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر دونوں جماعتوں کی نوٹوں کی چمک کو مسترد کر دیا۔

  • سال 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے فنکار

    سال 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے فنکار

    ممبئی: آن لائن سرچ انجن یاہو کی جانب سے سال 2021 کا جائزہ لیتے ہوئے بھارت میں سال کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مرد اور خواتین فنکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: 2021 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اداکار: یاہو کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق رواں برس ستمبر میں دل کا دورہ پڑنے والے بھارتی ٹی وی کے نامور اداکار اور بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا-

    2021 میں بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں آریان خان بھی شامل

    دوسرے نمبر پر بھارتیوں نے یاہو پربالی ووڈ سلطان سلمان خان کو سرچ کیا جبکہ تیسرے نمبر پر تمل اور تیلگو انڈسٹری کے معروف اداکار آلو ارجن کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔


    کناڈا فلموں کے اداکار پنیت راج کمار المعروف اپو اکتوبر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے انہیں لوگوں نے چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔

    جبکہ برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار کو لوگوں نے پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا شہنشاہ جذبات کہے جانے والے اپنے عہد کے معروف اداکار دلیپ کمار جولائی 2021 میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

    دوسری جانب سال 2021 میں بھارت میں معروف سرچ انجن یاہو پر جن اداکاراؤں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا ان میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور پہلے نمبر پر ہیں۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز

    بھارتی میڈیا کے مطابق 2021 میں یاہو پر سب سے زیادہ کرینہ کپور کو سرچ کیا گیا جب کہ دوسرے نمبر پر کترینہ کیف ہیں جو جلد ہی اداکار وکی کوشال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں ان کے بعد اس فہرست میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال اس فہرست میں ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ سمنتھاروتھ پربھو نے پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے، سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی اداکاراؤں میں وہ 10 نمبر پر ہیں۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے

  • امریکی نوجوان مقتول دوست کی لاش کو موٹر سائیکل پر گھمانے لے گئے

    امریکی نوجوان مقتول دوست کی لاش کو موٹر سائیکل پر گھمانے لے گئے

    ایکواڈور: جنوبی امریکہ میں دوست اپنے مقتول دوست کی لاش کو اٹھا کر موٹرسائیکل پر گھمانے نکل گئے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے” نیو یارک پوسٹ” کے مطابق ایکواڈور کے منابی صوبے میں 21 سالہ نوجوان ایرک سیڈینو کو ایک جنازے میں جاتے ہوئے 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھاایرک سیڈینو کی آخری رسومات ادا کی جانے لگیں تو ان کے دوستوں نے لاش کو زبردستی تابوت سے نکالا اور موٹرسائیکل پر گھمانے نکل گئے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    امریکہ میں ہالی ووڈ اداکارہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول نوجوان کے دوستوں نے لاش کو زبردستی تابوت سے نکالا اور ان کا ایک دوست تابوت کے قریب ہی موٹرسائیکل لے آیا جس پر وہ لاش رکھ کر گھومنے نکل پڑے۔ موٹرسائیکل چلانے والے شخص کے پیچھے لاش کو بٹھا کر دوسرا دوست پیچھے سے پکڑ کر بیٹھ گیا۔

    نوجوانوں کی اس حرکت پر وہاں موجود افراد نے اپنے اپنے موبائل نکال لیے اور اس عجیب و غریب حرکت کی ویڈیو بنانے لگے۔ رپورٹ کے مطابق مقتول نوجوان کے دوستوں نے تابوت پر نشہ آور مشروبات بھی ڈالے۔

    انڈونیشیا: آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی،ہرطرف خوف وہراس

    نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایرک سیڈینو کی لاش کو موٹرسائیکل پر گھمانے سے قبل اس کے والدین سے اجازت لی تھی۔

    پولیس نےاس اسٹنٹ کو "ایک غیر معمولی اور غیر صحت بخش سرگرمی” قرار دیا لیکن انہوں نے اس پر نہ ہی کوئی ایکشن لیا نہ ہی تحقیقات کیں کیونکہ کسی نے شکایت نہیں کی-

    ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملہ ناکام بنادیا گیا

  • فلم کے سیٹ پر فائرنگ جان بوجھ کر نہیں کی تھی   ایلک بولڈون

    فلم کے سیٹ پر فائرنگ جان بوجھ کر نہیں کی تھی ایلک بولڈون

    ہالی ووڈ اداکار 65 سالہ ایلک بولڈون کا کہنا ہے کہ فلم ’رسٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جان بوجھ کر فائرنگ نہیں کی تھی بلکہ حادثاتی طور پر گولی چلی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایلک بولڈون نے حال ہی میں دیئے گئے ایک ٹی وی انٹرویو میں رواں برس 21 اکتوبر کو ہونے والے واقعے کے بعد خود پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان سے حادثاتی طور پر گولیاں چل گئیں۔

    انٹرویو کے دوران ایلک بولڈون جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ان کے حوالے سے کی جانے والی باتیں غلط ہیں، انہوں نے جان بوجھ کر فائرنگ نہیں کی اور ان کے خلاف کرمنل کیس دائر نہیں کیا جانا چاہیے اگر ان کے خلاف یہ بات ثابت ہوجائے کہ انہوں نے جان بوجھ کر فائرنگ کی ہے تو وہ اپنی جان دے دیں گے، کیوںکہ وہ ایک ذمہ دار اور انتہائی حساس شخصیت کے مالک ہیں۔

    فلم کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت:اداکار ایلک بالڈون مشکل میں پھنس…

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس دن وہ بھی معمول کی طرح شوٹنگ میں مصروف تھے تو اس دوران انہوں نے اسلحہ اٹھایا اور ہلاک ہونے والی فلم ساز سے پوچھا کہ کیا وہ بھی بندوق کو دیکھنا چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی اور انہوں نے بھی ہتھیار کو دیکھا۔

    ایلک بولڈون نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والی فلم ساز خاتون 42 سالہ ہیلینا ہچنس اور وہ بندوق دیکھ ہی رہے تھے کہ نہ جانے کیسے گولی چل گئی میں نے جان بوجھ کر گولی نہیں چلائی اور اگر یہ ثابت ہوجائے کہ میں نے منصوبہ بندی کے ساتھ فائرنگ کی تو میں اپنی جان لے لوں گا اور ساتھ ہی کہا کہ ان پر کے خلاف فوجداری مقدمات دائر نہیں کیے جانے چاہیے۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ ایلک بولڈون نے مذکورہ واقعے پر بات کی ہے، اس سے قبل ان کی جانب سے جاری بیان میں فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایلک بولڈون نے رواں برس 21 اکتوبر کو امریکی ریاست نیو میکسیکو میں شوٹنگ کے دوران فائرنگ کی تھی، جس سے فلم کی ڈائریکٹر فوٹوگرافی 42 سالہ ہیلینا ہچنس موقع پر ہلاک جبکہ ہدایت کار 48 سالہ جول سوزا زخمی ہوگئے تھے۔

    کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    ایلک بولڈون کے خلاف 11 نومبر کو ’رسٹ‘ کے ہیڈ آف لائٹنگ Serge Svetnoy نے سول مقدمہ دائر کیا تھاعلاوہ ازیں ایلک بولڈون کے خلاف 18 نومبر کو فلم کی ٹیم میں شامل دوسری خاتون رکن اسکرپٹ سپروائیزر ممی مشیل نے بھی لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں سول مقدمہ دائر کیا تھا۔

    بھارتی اداکارہ پر شوہر کا تشدد،زخمی حالت میں اسپتال منتقل، شوہر گرفتار

    مذ کورہ واقعے سے قبل بھی ایلک بولڈون متنازع واقعات کر چکے ہیں، انہیں کچھ سال قبل پرواز کے اڑان بھرنے کے وقت موبائل فون استعمال کرنے کے الزام میں طیارے سے بھی اتارا گیا تھا جب کہ اس کے علاوہ بھی وہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔

    جیکولین فرنینڈس اورنورا فتیحی کا جیل میں قید مجرم سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کا انکشاف

  • امریکہ میں ہالی ووڈ اداکارہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

    امریکہ میں ہالی ووڈ اداکارہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

    لاس اینجلس: امریکہ میں ہالی ووڈ اداکارہ جونشل الیگزینڈر کو قتل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ جونشل الیگزینڈر کے قتل کا واقعہ امریکی ریاست لوزیانا میں پیش آیا 22 سالہ اداکارہ جونشل الیگزینڈر ہالی ووڈ فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کر رہی تھیں اور انہیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    ماہرہ خان کی نانی انتقال کر گئیں

    پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں جا رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہالی ووڈ اداکارہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ ان کے دوست کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    امریکی پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حملہ آور اداکارہ جونشل الیگزینڈر کو نہیں بلکہ ان کے دوست کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

    واضح رہے جونشل الیگزینڈر نے 2012 میں 12 برس کی عمر میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد یافتہ فلم ’’بیسٹس آف دی سدرن وائلڈ‘‘ میں بطور چائلد آرٹسٹ کام کیا تھا بعدازاں انہوں نے فلمی دنیا کو چھوڑ کر ہوٹل میں ملازمت شروع کردی تھی۔

    جیکولین فرنینڈس اورنورا فتیحی کا جیل میں قید مجرم سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کا انکشاف