Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عالمی بینک نے افغانستان کو بڑی خوشخبری سُنا دی

    عالمی بینک نے افغانستان کو بڑی خوشخبری سُنا دی

    عالمی بینک کے بورڈ نے منجمد ٹرسٹ فنڈ میں سے افغانستان کیلئے 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی امدادی رقم جاری کرنے کی حمایت کر دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک نے مذکورہ رقم 2 امدادی اداروں کو جاری کرنے کی حمایت کی ہے جن میں اقوام متحدہ کا ادارہ عالمی فوڈ پروگرام اور چلڈرن فنڈ (یونیسف) شامل ہیں اس رقم کو جاری کرنے کے لیے عالمی بینک کے افغانستان کی تعمیر نو کے ٹرسٹ فنڈ (اے آر ٹی ایف) سے منسلک 31 ڈونرز کی جانب سے منظوری کی ضرورت ہے۔

    عالمی بینک کے بورڈ ممبران کے اجلاس میں 1.5 ارب ڈالر کے ٹرسٹ فنڈ میں سے 5 کروڑ ڈالر انسانی امدادی اداروں کو منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور آیا تھا۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن نےافغانستان کے مرکزی بنک کےقریباً ساڑھے نو ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کررکھے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بنک نے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں بھی معطل کردی ہیں اوراگست میں آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ امداد کے ساتھ ساتھ 34 کروڑ ڈالر کی رقم بھی روک رکھی ہے-

    عشروں پرمحیط طویل جنگ کے بعدافغان معیشت تباہ ہو چکی ہے، سرکاری ملازمین کو کئی ماہ تک تنخواہ نہیں دی گئی ہیں اورقومی خزانہ درآمدات کی ادائیگی کرنے سے قاصرہے۔اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ موسم سرما کے مہینوں میں قریباً دوکروڑ 20 لاکھ افراد یعنی نصف سے زیادہ آبادی کو خوراک کی ’’شدیدقلّت‘‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔افغانستان کی 3 کروڑ 90 لاکھ عوام کو معاشی بدحالی، سردیوں میں خوراک کی کمی اور بڑھتی ہوئی غربت کا سامنا ہے-

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی امداد جاری کرنے سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں لیکن امریکی پابندیوں کے باعث عالمی مالیاتی اداروں کے لیے فنڈز کو افغانستان میں منتقل کرنا ہی ایک بڑا مسئلہ ہے-

    امریکی حکومت کئی بار بینکوں کو یقین دہانی کروا چکی ہے کہ انسانی امداد کی غرض سے رقوم کا لین دین کیا جا سکتا ہے، اس کے باوجود امدادی اداروں کو خوراک اور ادویات جیسی بنیادی اشیا بھی افغان عوام تک پہنچانے میں مشکلات درپیش ہیں ٹرسٹ فنڈ میں سے کسی بھی امدادی ادارے کو رقم منتقل کرنے کے لیے تمام ڈونرذ کی جانب سے منظوری کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ امریکہ اس فنڈ کا سب سے بڑا ڈونر ہے۔

    دوسری جانب "العربیہ” کے مطابق طالبان نے دوحہ میں دو روزہ مذاکرات کے بعد امریکا سے افغانستان کے اربوں ڈالر کے منجمد فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ غیرملکی امداد پر گزارہ کرنے والا جنگ زدہ ملک اس وقت سخت معاشی بحران سے دوچار ہےافغان وزیرخارجہ ملّا امیرخان متقی اورافغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹام ویسٹ کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان پرعائد پابندیوں کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

    شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات

    ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا

    جبکہ افغان وزارت خارجہ کےترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹویٹ کیا کہ دونوں وفود نے سیاسی، اقتصادی، انسانی، صحت، تعلیم اور سلامتی سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ ضروری بنک کاری اورنقد رقوم مہیا کرنے کی سہولت پر تبادلہ خیال کیا ہے افغان وفد نے امریکی فریق کو سلامتی کی یقین دہانی کرائی اور زور دیا کہ افغانستان کی منجمد رقوم غیر مشروط طور پرجاری کی جائیں، بلیک لسٹ اور پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے اورانسانی امورکو سیاسی معاملات سے الگ کیا جانا چاہیے۔

    محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نےایک بیان میں کہا کہ امریکااس بات کویقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ امریکی پابندیاں افغان شہریوں کی عالمی برادری کی جانب سے انسانی امداد حاصل کرنے کی اہلیت کومحدود نہ کریں جبکہ منظورشدہ اداروں اورافراد کو اثاثوں سے انکار نہ کریں امریکی محکمہ خزانہ نے افغان عوام کوانسانی امداد کے مسلسل بہاؤاور بنیادی انسانی ضروریات مہیاکرنے والی دیگرسرگرمیوں کی حمایت کے لیے عمومی لائسنس جاری کیے ہیں۔

    خواتین ٹی وی پر کیسے آئیں گی؟ طالبان کی جانب سے نئی ہدایات جاری

    امریکانے طالبان پر زوردیاکہ وہ ملک بھرمیں خواتین اورلڑکیوں کو تعلیم تک رسائی مہیا کریں۔اس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہارکیاہےاس نے طالبان کو اس عزم کی یاددہانی کرائی ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کو اپنی سرزمین پر کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور افغانستان سے امریکی شہریوں کو محفوظ راستے کی ضمانت دیں گے۔

    امریکی وفد نے گذشتہ سال فروری میں افغانستان میں اغوا ہونے والے امریکی شہری مارک فریچز کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔طالبان نے مذاکرات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ ملّامتقی نے دوحہ میں افغانستان میں جاپانی اور جرمن سفیروں سے بھی ملاقات کی ہے۔

    امریکا کے افغانستان پر20 سالہ فوجی قبضے کے خاتمے اورطالبان کے اگست میں آناً فاناًاقتدارمیں آنے کے بعد قطر میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا یہ دوسرا دور تھا-

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

    افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

  • خلیج بنگال میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری طوفان”جواد” بننے امکان

    خلیج بنگال میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری طوفان”جواد” بننے امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ کچھ دن میں سمندری طوفان بن سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :ڈائریکٹر سردار سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سمندری طوفان بننے کی صورت میں اسے ’جواد‘ کا نام دیا جائے گا، ’جواد‘ سعودی عرب کا تجویز کردہ نام ہے سمندری طوفان ’جواد‘ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم کراچی میں آئندہ چند روز میں موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ مغربی ڈسٹربنس کے باعث کراچی میں سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ درجۂ حرارت بھی 2 سے 3 ڈگری گر سکتا ہے 5 اور 6 دسمبر کو گلگت، بلتستان اور کے پی میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

    ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اسرائیل

    دوسری جانب ماہرِ موسمیات جیسن نکلولس کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستیں آندھرا پردیش، اڑیسہ، مغربی بنگال کے علاوہ بنگلا دیش بھی طوفان ’جواد‘ سے متاثر ہو سکتا ہے۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کو کہا کہ جنوبی انڈمان سمندر پر کم دباؤ اگلے 36 گھنٹوں میں ایک سمندری طوفان جواد کی شکل اختیار کر لے گا صبح 8 بجے آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق، جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ انڈمان سمندر پر کم دباؤ کا اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور جنوب مشرقی خلیج بنگال پر ایک ڈپریشن میں مرتکز ہونے کا امکان ہے آئی ایم ڈی نے کہا کہ یہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وسطی خلیج بنگال پر ایک طوفانی طوفان میں مزید شدت اختیار کرے گا۔

    اس کے بعد، اس کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے، مزید شدت اختیار کرنے اور 4 دسمبر کی صبح تک شمالی آندھرا پردیش-اڈیشہ کے ساحل کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔”

    آئی ایم ڈی نے پیشین گوئی کی ہے کہ طوفان کی وجہ سے 3-5 دسمبر کے دوران شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ 4 دسمبر کو شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں بھی غالباً انتہائی شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

    سعودی عرب:250 ملین ریال انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑےاونٹ میلے کا آغاز

    موسمیاتی ایجنسی نے آئی ایم ڈی کو ایک انتباہ جاری کیا ہے، انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ 3-5 دسمبر کے درمیان مغربی وسطی اور ملحقہ شمال مغربی خلیج بنگال اور شمالی آندھرا پردیش-اڈیشہ کے ساتھ ساتھ اور اس سے باہر نہ جائیں۔ آئی ایم ڈی نے ماہی گیروں سے یہ بھی کہا کہ وہ 3-6 دسمبر کے درمیان مغربی بنگال کے ساحلوں پر نہ جائیں۔

  • ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے    اسرائیل

    ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اسرائیل

    اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تہران کے پاس جوہری بم نہ ہو۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر امیکم نورکن نے کہا تل ابیب ایک "انشورنس پالیسی” کی نمائندگی کرتا ہے جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ایران جوہری بم حاصل نہیں کرے گا ہم انشورنس پالیسی رکھتے ہیں، ہم غلطیاں کرتے ہیں، لیکن ہم غلطیوں کی اصلاح کرلیتے ہیں ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تہران کے پاس جوہری بم نہ ہو۔

    "ٹائمز آف اسرائیل” کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ ان کے ملک کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ ایک تازہ معاہدہ کیا جائے یا پھر ایران پر وسیع پیمانے پر حملے کا منصوبہ بنایا جائے۔

    ایران نے جوہری پروگرام میں تمام” حدیں” عبور کر لی ہیں اسرائیلی وزیراعظم

    یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب 29 نومبر کو ویانا میں جوہری مذاکرات کا ساتواں دور شروع ہوا تھا منگل کے روز ایرانی جوہری معاہدے میں شریک یورپی ممالک نے اس فائل پر مذاکرات کی بحالی کے ایک دن بعد کہا کہ بات چیت میں آنے والے دنوں میں ایرانیوں کی "سنجیدگی” کا اندازہ لگایا جائے گا اور بات چیت کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    سنہ 2015 کے بین الاقوامی معاہدے میں شریک ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے ویانا میں سفارت کاروں نے خبردار کیا کہ "اگر ایرانی ہمیں سنجیدگی نہیں دکھاتے ہیں کہ تواگلے 48 گھنٹے نازک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات کو بینی گینٹز نے کہا تھا کہ تل ابیب ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے کی صلاحیت تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے ہمیں ایران کے حوالے سے اپنے شراکت داروں پر اثر انداز ہونا ہے اور ان کے ساتھ مسلسل بات چیت کرنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل ایک ایسا جوہری معاہدہ چاہتا ہے جو نہ صرف یورینیم کی افزودگی کے مسئلے کو حل کرے بلکہ خطے میں ایران کی سرگرمیوں کو بھی حل کرے۔

    دوسری جانب ویانا جوہری مذاکرات میں ایران نے امریکا سے دو طرفہ مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ ویانا میں امریکی وفد سے دو طرفہ ملاقات نہیں ہوگی-

    دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے سعودی عرب

    ایران جوہری معاہدہ بحالی کے لیے مذاکرات 29 نومبر سے شروع ہوئے جن میں ایران، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ جوہری معاہدے پربات چیت میں شریک ہوئےجبکہ جوہری معاہدے پر مذاکرات میں امریکا بالواسطہ طور پر شریک ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایران اور 6 ممالک کے درمیان ایرانی جوہری معاہدہ 2015ءمیں ہوا تھا، 2018ء میں امریکا یک طرفہ طور پر معاہدے سے علیحدہ ہو گیا تھا جس کے بعد ایران نے بھی معاہدے پر عمل درآمد روک دیا تھا۔

  • دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کونسی فہرست میں شامل؟

    دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کونسی فہرست میں شامل؟

    دنیا بھر کے ممالک کے بڑے شہروں میں بڑھتی قیمت، کاروبار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے ‘ دی اکانامسٹ‘ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے اکانومسٹ میگزین کے سالانہ سروے کے مطابق تل ابیب دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے۔

    باغی ٹی وی : چونکہ تمام شہروں کا نیویارک کی قیمتوں سے موازنہ کرکے انڈیکس کا حساب لگایا جاتا ہے، اس لیے امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ میں تبدیلی ان کی درجہ بندی کو بھی متاثر کرے گی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں تل ایب پہلے نمبر پر ہے، جبکہ پیرس اور سنگاپور ایک ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں زیورخ چوتھے ، ہانگ کانگ پانچویں، نیویارک چھٹے، جنیوا ساتویں، کوپن ہیگن 8 ویں، لاس اینجلس 9 ویں اور اوساکا 10 ویں نمبر پر مہنگے ترین شہر رہے۔

    ے الیکٹرک کی کراچی کے شہریوں کیلئےبجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری


    جبکہ سستے شہروں کی فہرست میں پاکستان کا شہر کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے، جبکہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر شام کا دارلحکومت دمشق ہے اس کی انڈیکس کی قدر گر گئی کیونکہ ملک کے دس سالہ تنازعہ نے اس کی کرنسی کو متاثر کیا ہے۔

    دوسرا سستا ترین شہر لیبیا کا شہر تریپولی اور ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند تیسرے نمبر پر رہا بھارت کا شہر احمد آباد 7ویں، الجزائر 8 ویں، بیونس آئرس 9 ویں اور زیمبیا کا دارالحکومت لوساکا 10 ویں نمبر پر سستے ترین شہر ہیں۔

    پاکستان میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق، 904 مریضوں کی حالت تشویشناک

    2021 کے اس مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست میں 173 شہروں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ عالمی معیشت پر کورونا کے اثرات کو بھی مدنظر رکھا گیا جس کے بعد ان شہروں سے 50 ہزار اشیا اور سروسز کی قیمتوں کا ڈیٹا اگست اور ستمبر کے دوران جمع کیا گیا۔ 40 نئے شہروں کو بھی اس فہرست کا حصہ بنایا گیا۔

  • سعودی عرب:250 ملین ریال انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑےاونٹ میلے کا آغاز

    سعودی عرب:250 ملین ریال انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑےاونٹ میلے کا آغاز

    سعودی عرب کے علاقے الصیاھد میں بدھ سے کیمل کلب کے زیر اہتمام شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے چھٹے ایڈیشن کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : ” العربیہ ” کے مطابق شاہ عبدالعزیز فیسٹیول کے اس ایڈیشن میں 250 ملین ریال کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے اس دوران مسلسل 43 دن تک اونٹوں کے 70 سے زائد راؤنڈزاور مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

    اونٹ میلے میں اہم مقابلوں کی کیٹیگریز میں المجاھیم، المجھنات، السواحل، الاصائل، الشقح، الوضح، الشعل، الصفر، الحمر، فردی، دق، جل ،مفاريد ،قعدان جیسی کیٹی گریزی کے ساتھ میلے میں کلب، شلفا، ولی عہد، سیف الملک، بیرق الموسس، نخبہ النخبہ، الفحل، خواتین کے لیے اوپن راؤنڈ، بین الاقوامی راؤنڈ الطبع اور الھجیج جیسے مقابلے شامل ہوں گے۔

    نیز اس ورژن میں ایک اعلیٰ اپیل کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے تحت تمام شرکاء نتائج کی اپیل کر سکتے ہیں اس ایڈیشن کے بہت سے مقابلوں میں شیداد شیفرڈ مقابلہ، سنگلز کیٹیگری میں خواتین کی اوپن رن، مُغاتیر کا رنگ اور سنگلز کیٹیگری کے لیے ایک بین الاقوامی اوپن ریس شامل ہے۔

    مملکت کے علاوہ خلیج سمیت مختلف عرب ممالک، امریکہ، روس اور فرانس جیسے دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے اونٹوں کے مالکان شرکت کررہے ہیں میلے میں میلے میں 33 ہزار تک اونٹوں کے مالکان شرکت کریں گے مختلف قسم کے رنگوں کے 19 زمروں والے اونٹ میلے میں شامل ہوں گے۔

    اونٹ میلہ 32 مربع کلو میٹر کے دائرے میں منعقد کیا گیا ہے اس کا اہتمام ریاض سے تقریبا سو کلو میٹر دور شمال مشرق میں ہے اس موقع پر ثقافتی اور تفریحی شو بھی ہوں گے جن میں پانچ ہزار افراد شریک ہوں گے دنیا کے مختلف ممالک سے روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ افراد میلہ دیکھنے پہنچیں گے-

    "بارباڈوس” ملکہ برطانیہ کی خود مختاری سے آزاد ،مکمل جمہوری ملک بن گیا

    میلے میں آنے کے لیے آن لائن سیاحتی ویزہ جاری ہوگا- ہوائی اڈوں، بری سرحدی چوکیوں پر بھی ویزے جاری ہوں گے- توقع ہے کہ 2022 میں پچاس ملین سیاح مملکت پہنچیں گے-

    پہلی بار ساحلی اونٹوں کا نیا مقابلہ منعقد کیا جائے گا جس کےلیے قعدان کیٹیگری کے لیے ایک نئے مقابلے کی منظوری دی گئی ہے علاوہ ازیں الجمل اصایل ایوارڈ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ "اصائل الجمال” ایوارڈ کلب کے کپ ایوارڈ ،سنگلز ایوارڈ "دق اور جل اصائل” اور دیگر تمام رنگوں کے لیے جل اصائل ایوارڈ کے برابر ہو جائے۔

    ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان

  • برطانیہ: 20 سالہ لڑکی نے اپنی پیدائش سے متعلق ڈاکٹر کیخلاف انوکھا مقدمہ جیت لیا

    برطانیہ: 20 سالہ لڑکی نے اپنی پیدائش سے متعلق ڈاکٹر کیخلاف انوکھا مقدمہ جیت لیا

    برطانیہ میں 20 سالہ لڑکی نے اپنی پیدائش سے متعلق اپنی والدہ کے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کے عارضے SPINA BIFIDA کا شکار لنکاشائر کی 20 سالہ ایوی ٹومبس نے اپنی والدہ کے اس ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس نے حمل کے وقت اس کی ماں کو ایک ایسی دوا نہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا جو ممکنہ طور پر پیدائش کے بعد ایوی کو جسمانی معذوری سے بچا سکتی تھی۔

    اپنی حالت کے باوجود باہمت پیرا شو جمپنگ اسٹار لڑکی گھُڑ سواری کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتی ہے، موٹی ویشنل اسپیکر ہے اس کے علاوہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل سے خصوصی ملاقات بھی کر چکی ہے مقدمہ جیتنے کے بعد ایوی ٹومبس ہر جانے کی مد میں لاکھوں پاؤنڈ حاصل کر سکے گی۔

    متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی،رہنماؤں کا اگلے 50 سال کے لئے نیا عزم

    قطع نظر، اس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر فلپ مچل اس کی ماں، کیرولین ٹومبس کو حاملہ ہونے سے پہلے ضروری سپلیمنٹس لینے کا مشورہ دینے میں ناکام رہنے کے بعد ‘غلط حمل کے الزام’ کے لیے ذمہ دار ہیں۔

    مس ٹومبس کا کہنا ہے کہ اگر ان کی والدہ کے ڈاکٹر نے انہیں فولک ایسڈ کے سپلیمنٹس لینے کا مشورہ دیا ہوتا تاکہ اس کے بچے کو اسپائنا بائفا کے متاثر ہونے کے امکانات کو کم کیا جا سکے اس کی ماں حاملہ نہ ہوتی اور ایوی پیدا نہ ہوتی لیکن ڈاکٹر مچل نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مسز ٹومبس کو "معقول مشورہ” فراہم کیا تھا-

    ایوی کی بیرسٹر، سوسن روڈ وے کیو سی نے عدالت کو بتایا کہ مسز ٹومبس اپنے والدین دونوں کو کھونے کے بعد کس طرح ایک خاندان شروع کرنے کی خواہشمند تھیں یہ ایک خاندان شروع کرنے کا بہت قیمتی فیصلہ تھا کیونکہ اس نے خود اپنے والدین کو کھو دیا تھا جب وہ چھوٹی تھی وہ اس وقت تک جنسی تعلقات سے پرہیز کر رہے تھے جب تک کہ انہیں اس مشاورت میں مشورہ نہیں ملا تھا۔”

    لیکن مشاورت کے دوران فولک ایسڈ پر بات کرنے کے باوجود، مسز ٹومبس اصرار کرتی رہیں کہ انہیں ڈاکٹر مچل نے اسپائنا بائفا کی روک تھام میں اس کی اہمیت کے بارے میں نہیں بتایا تھا اگر مسز ٹومبس کو ان کے جی پی نے مناسب مشورہ دیا ہوتا تو وہ اپنے حمل کو اتنی عجلت میں آگے نہ بڑھاتی جتنی اس نے کی تھی اگر اسے حاملہ ہونے سے روک دیا جاتا، تو اس کا ایک "عام، صحت مند” بچہ ہوتا –

    لیکن ڈاکٹر مچل نے تمام دعووں کی تردید کی کیونکہ ان کے بیرسٹر، مائیکل ڈی ناوارو کیو سی نے اصرار کیا کہ یہ ان کا دفاع ہے کہ انہوں نے فولک ایسڈ سپلیمنٹس لینے کی خواہش کے بارے میں "معقول مشورہ” دیا ان کا دعویٰ ہے کہ اس نے یقینی طور پر ماں کو اچھی خوراک اور فولک ایسڈ کی اچھی سطح رکھنے کا مشورہ دیا ہوگا ناکہ سپلیمینٹس استعمال کرنے کا-

    متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے صدر شیخ…

  • اومی کرون کا کیس رپورٹ، سعودی حکومت کا لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ

    اومی کرون کا کیس رپورٹ، سعودی حکومت کا لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ

    سعودی وزارت صحت نے اومی کرون کیس رپورٹ ہونے پر مکمل لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی :سعودی عرب میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا افریقی ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جس کےبعد حکام نے اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں تاہم سعودی وزارت صحت نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کیا۔

    سعودی وزارت صحت کاکہنا ہےکہ کورونا کے آغاز پر خدشات بہت زیادہ تھے کیونکہ اس وقت ویکسین نہیں تھی لیکن اب سعودی عرب میں 22 ملین سے زیادہ افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں سعودی معاشرے میں وائرس سے متعلق مدافعتی نظام بہترین ہے لہٰذا لوگ حفاظتی تدابیرکی پابندی کریں، پرُہجوم مقامات سے دور رہیں لہذا جو لوگ ملک سے باہر جانے کا پروگرام بنا رہے ہوں وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

    کورونا کی نئی قسم، سعودی حکومت کیجانب سےعمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق بدھ کے روز ہوئی اور وائرس سے متاثرہ شخص شمالی افریقی ملک سے واپس آیا تھا اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا گیاہے۔

    سعودی وزارت صحت کا کہنا تھاکہ وائرس کی نئی قسم سےمتعلق قائم کمیٹی مسلسل کام کررہی ہے اور سعودی عرب آنے والے مسافروں کی نگرانی جاری ہے-

    دوسری جانب امریکا میں بھی کورونا کی اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے وائٹ ہاؤس کے مطابق متاثرہ شخص جنوبی افریقہ سے 22 نومبر کو امریکا آیا تھا اومی کرون سے متاثرہ شخص ویکسین کا کورس مکمل کر چکا تھا، مریض کا علاج جاری ہے۔

    این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات

    امریکہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کے 4بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نگرانی بڑھائی جائے گی امریکہ جانے والوں کو بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔امریکہ پہنچنے کے بعد تین سے پانچ روز میں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کو لازمی قرار دینے پر بھی غور کیا جارہا ہےبائیڈن انتظامیہ بیرون ملک سے آنے والوں کو ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رکھنے کے امکانات پر سوچ رہی ہے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ لگانے کا آپشن بھی زیرغور ہے۔

    امریکا میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

  • ماہرہ خان کی نانی انتقال کر گئیں

    ماہرہ خان کی نانی انتقال کر گئیں

    اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم 25 نومبر بروز جمعرات کو انتقال کر گئیں-

    باغی ٹی وی: ماہرہ خان نے اپنی نانی کے انتقال کی اطلاع گزشتہ رات انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی اور نانی کے ہمراہ چند یادگار تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ ان کی نانی کا انتقال جمعرات کی سہ پہر ہوا، ان کے لیے ماہِ نومبر کافی مشکل رہا، کبھی بہت تکلیف دہ لیکن اکثر اوقات خوبصورت۔

    ماہرہ نے بتایا کہ ان کی نانی نے 5 سال کی عمر میں اپنی ماں کو کھو دیا تھا مگر وہ اپنی فیملی کیلئے زندہ رہیں ماہرہ خان نے اپنی مرحوم نانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہانی سنانے میں ماہر، ساڑھی زیب تن کرنے میں نفیس، بے حد خود مختار، اپنی صحت کا خیال رکھنے والی، دوسروں کی باتیں دھیان لگاکر سننے والی، پیار کرنے والی ماں اور اظہارِ خیال کرنے والی انسان تھیں۔

    جویریہ اور انوشے عباسی کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    اداکارہ نے بتایا کہ میری نانی سے جو بھی ملتا تھا وہ خود کو خاص محسوس کرتا تھا، اگرچہ انہیں ڈیمنشیا یعنی بھولنے کی بیماری تھی، وہ اکثر نام اور لوگوں کو ایک دوسرے سے ملا دیتی تھیں لیکن ایک چیز جو وہ کبھی نہیں بھولیں وہ اپنی اور نانا کی محبت بھری کہانی تھی، میرے نانا کا انتقال 32 برس قبل ہوگیا تھا لیکن پھر بھی نانی نے انہیں ہمیشہ یاد رکھا۔

    ماہرہ نے کہا کہ میں دعا کرتی تھی کہ وہ جس طرح وقار سے رہتی تھیں اسی طرح چلی جائیں وہ اپنے بیٹے کے آنے کا انتظار کر رہی تھیں، وہ بہت تکلیف میں تھی اور یہاں تک کہ ان میں مزاح کا احساس بھی تھا۔ انہوں نے ہم سب کو اس کی دیکھ بھال کرنے کا موقع دیا اور سب کچھ سنبھالنے کے بعد اور اس بات کا یقین کرنے کے بعد کہ ان کا پورا خاندان ایک ہے –

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نانی کے ساتھ گزارے ہر وقت پر فخر محسوس کرتی ہوں ان کی نواسی بننا ایک اعزاز کی بات ہے آخر میں ماہرہ نے مداحوں سے اپنی نانی کی مغفرت کی دعا کے لیےاپیل بھی کی۔

    گلوکار ابرارالحق کو بچی کی روٹی تیار کرنے کی ویڈیو شئیرکرنے پر تنقید کاسامنا

  • کوئٹہ:  ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈیز ، ان ڈور سروسزاور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈیز ، ان ڈور سروسزاور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اوپی ڈیز ، ان ڈور سروسزاور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کی رہائی کے لیے ڈیوٹیز سے بائیکاٹ کر رکھا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ کہ کوئٹہ میں دھرنے کے دوران گرفتار کیے گئے ڈاکٹروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بھی مطالبات میں شامل ہے۔

    بلوچستان حکومت نے پہلے ہی ایم آر آئی میشن کے لیے 250 ملین روپےجاری کر دیئے ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے رقم جاری کردی ہے بہت جلد ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشینیں کام شروع کر دیں گی۔

    واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے 22 نومبر کو اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دیاتھا جس سے نہ صرف کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا تھا بلکہ تعلیمی اداروں کو جانے والے طلبہ وطالبات بھی کئی دنوں تک مشکلات سے دوچار رہے تھے۔

    کوئٹہ سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال: اب کوئی ڈاکٹر بائیکاٹ کرے گا تو اس کی نوکری چلی جائے گی عدالت

    جس پر کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30 نومبر کو دھرنے میں شامل19 افرادگرفتار کیے تھے جن میں 15 ڈاکٹرز اور چار پیرامیڈیکس سٹاف ممبرز شامل ہیں- گرفتار افراد کو عدالت نے چھ دسمبرتک قید کی سزا سنائی تھی اور پولیس نے انہیں جیل منتقل کردیا تھا۔

    لوچستان میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا احتجاج اب ایک معمول بن چکا ہےاور حالیہ احتجاج دو ماہ قبل شروع ہوا تھا لیکن 23 نومبر سے شدید سردی کے باوجود انھوں نے گورنر ہاﺅس کے قریب دھرنا دیا تھا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کو مطالبات کی جو فہرست پیش کی گئی ہے وہ 24 نکات پر مشتمل ہے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے سپریم کونسل کے رکن ڈاکٹر ارسلان کے مطابق ان 24 مطالبات میں سے دو تین کے سوا باقی تمام مطالبات مریضوں کی بھلائی کے لیے ہیں حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے بلوچستان میں سرکاری ہسپتال کھنڈرات بنے ہوئے ہیں اور ان میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جب مریض ہسپتال آتے ہیں تو ادویات اور دیگر سہولیات نہ ہونے پر وہ اپنا سارا غصہ ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے عملے پر نکالتے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق، 904 مریضوں کی حالت تشویشناک

    ہسپتالوں میں ادویات اور جدید مشنری کو یقینی بنانا ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کا کام نہیں ہوتا بلکہ یہ کام حکومت کا ہے لیکن چونکہ ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے سامنے ڈاکٹر یا دیگر طبی عملہ ہوتا ہے اس لیے انھیں لوگوں کے اشتعال اور غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ینگ ڈاکٹروں کے ذاتی فائدے کے جو مطالبات ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور جو پوسٹ گریجوایٹ سٹوڈنٹس ہیں ان کو ملک کے دیگر اچھے اداروں میں پڑھنے کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے کی اجازت دی جائے۔ 2016 میں ان کی تنخواہ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی لیکن اس کے بعد اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 نومبر کو کوئٹہ سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال،طبی سہولیات سے متعلق کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت میں چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیوں غلط کام کرتے ہیں؟ نظام کو چلنے دیں آپ میں سے کوئی آئی جی یا ڈی آئی جی پولیس سے ملا چیف جسٹس نے ینگ ڈاکٹر کو ہڑتال اور ریلیاں نہ نکالنے کی ہدایت دی تھی-

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ اب کوئی بائیکاٹ کرے گا تو اس کی نوکری چلی جائے گی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ پیرامیڈکس کو اپنے آپ سے الگ رکھیں-

  • آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا    گورنر پنجاب

    آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا یہ بیان گورنر پنجاب چودھری سرور نےلندن میں تقریب سے خطاب کے دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کئے جانے کا تاثر بھی درست نہیں اگلے سال جماعتی بنیادوں پر مقامی حکومت کے انتخابات کرائیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا ہم نے کے پی کے میں جزا و سزا کا نظام قائم کیا کے پی پولیس کی کارکردگی برطانیہ سے کم نہیں ۔ہم نے کے پی میں ڈیلیور کیا، لوگوں نے دو تہائی اکثریت دی۔

    گورنربننےکی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے رسمی عہدہ دے کرسائیڈ لائن کردیا:گورنرپنجاب چوہدری سرور

    محمد سرور کی پارٹی سے ناراضگی سے متعلق سوال پر ساتھی رہنما انیل مسرت نے کہا بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے۔ محمد سرور پرانے ساتھی ہیں،آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔عمران خان آخری دو سال میں وعدے پورے کرنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔

    اس سے قبل انہوں نے لندن میں ہی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے رسمی عہدہ دے کر سائیڈ لائن پر کردیا کام کا عہدہ دیا جاتا تو ڈلیور کرسکتا تھا ، اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے کام خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

    شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے ٹکٹ جاری دیا گیا

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ شخصیات کے پیچھے بھاگتے رہے اور ادارے مضبوط نہیں کیے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پولیس اور عدلیہ میں اصلاحات کرنے میں ناکام رہے ہیں، پولیس، عدلیہ اور پراسیکیوشن میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔چوہدری سرور نے کہا کہ ملک کا بوسیدہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے، 1122 کو بہترین ریسکیو سروس میں تبدیل کردیا ہے، اس کا نظام برطانیہ کے نظام سے بھی بہتر ہے۔