Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کے الیکٹرک کی کراچی کے شہریوں کیلئےبجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کے الیکٹرک کی کراچی کے شہریوں کیلئےبجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا نے کراچی کے لئے بجلی29پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی درخواست اکتوبرکی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت آج ہوگی نیپرا کی طرف سے کے الیکٹرک کی بجلی 29پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست منظورہونے کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین پر51 کروڑ60 لاکھ روپے اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

    بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

    اس سےقبل اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت ہوئی تھی چیئرمین نیپرا نے کہا تھا کہ جتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے اتنی بجلی مہنگی ہو گی اور ہمارے لیے یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہے ایل این جی کی طلب و رسد کا معاملہ حل کرانے کے لیے پیش رفت جاری ہے جبکہ فیول پرائس کی مد میں بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی اور کہا تھا فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    کراچی: تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کیسے لگی؟ پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مشیرخزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چند ماہ بعد بجلی کی قیمت بڑھانا پڑ سکتی ہے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، جومستقل بنیادوں پر200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں صرف ان کیلئے ٹیرف نہیں بڑھایا۔

  • متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی،رہنماؤں کا اگلے 50 سال کے لئے نیا عزم

    متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی،رہنماؤں کا اگلے 50 سال کے لئے نیا عزم

    متحدہ عرب مارات کے حکام نے اپنے پیغام میں کہا کہ کامیابیوں کے قابل رشک ٹریک ریکارڈ کی بدولت ہم اپنی تاریخ کے اگلے 50 سال کا ایک جامع، طویل مدت اور سوچے سمجھے تزویراتی وژن کے ساتھ آغاز کررہے ہیں متحدہ عرب امارات اچھی طرح قائم اقداراوراصولوں کے ٹھوس ماحولیاتی نظام پر مسلسل عمل جاری رکھے گا۔

    باغی ٹی وی :” العربیہ” کے مطابق صدرشیخ خلیفہ نے کہا کہ اس میں انسانی سرمائے کو یواے ای کی مستقبل کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت ہے یہ قانون سازی کا لچکدار مجموعہ ہے جس نے ہماری قوم کوعلم واختراع پر مبنی معیشت، عالمی معیارکی صحت کی دیکھ بھال کے نظام، جدید تعلیمی شعبہ، مربوط جدید بنیادی ڈھانچا،ماحولیاتی پائیداری اور عالمی مسابقت کی درجہ بندی میں قابل رشک حیثیت کے ساتھ ایک مربوط معاشرہ قائم کرنے کے قابل بنایا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے صدر شیخ خلیفہ

    فوٹو بشکریہ وام :ہم اپنی تاریخ کے اگلے 50 سال کا ایک جامع، طویل مدت اور سوچے سمجھے تزویراتی وژن کے ساتھ آغاز کررہے ہیں

    صدر جمہوریہ نے اپنے بیان میں حالیہ عرصے کے دوران حاصل کردہ اہم سنگ میلوں پرروشنی ڈالی اور کہا کہ ہم نے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنایا ہے اور متنوع معیشت کی ترقی میں ایک طویل سفرطے کیا ہے خلا میں ہمارے پہلے اماراتی خلاباز نے قدم رکھا اور ہمارا خلائی مشن امیدتحقیق ایک تاریخی ’’سنگ میل‘‘ ہے جس نے ہماری قوم کو عرب خطے میں اس شعبے میں پہلا اور دنیا بھر میں پانچواں مقام بنا دیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے عرب خطے کا پہلا جوہری پلانٹ لانچ کیا جس نے متحدہ عرب امارات کو قابل تجدید اور صاف توانائی کا علاقائی مرکز بنا دیا اذہان کا رابطہ، مستقبل کی تخلیق ‘‘کے موضوع کے تحت ہم خطے کی تاریخ میں پہلی بارایکسپو 2020 دبئی کی میزبانی کررہے ہیں جو دنیا کا سب سے بڑا شو ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ کے گذشتہ پچاس سال میں پائیدار ترقی، سیاسی استحکام اور سلامتی، دنیا میں سب سے زیادہ مؤثر حکومت اور نجی شعبے کی ترقی سمیت متعدد کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ہم نے دنیا کے سامنے ترقی کی کامیابی سے ایک متاثرکن کہانی متعارف کرائی ہے جس نے ہمارے ملک کو ایک سرکردہ علاقائی اور بین الاقوامی مالیاتی مرکزاور رہنے، کام کرنے، سرمایہ کاری اور سفر کرنے کے لیے ایک مطلوبہ جگہ بنا دیا ہے ہم نے کووڈ-19 وبا کے مضمرات کا کامیابی سے سامنا کیا ہے اور جگہ جگہ حفاظتی احتیاطی قدامات کی مکمل تعمیل کا مشاہدہ کرتے ہوئے معمول کی صورت حال بحال کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    کامیابیوں کے اس قابل رشک ٹریک ریکارڈ کی بدولت ہم اپنی تاریخ کے اگلے 50 سال کا ایک جامع، طویل مدت اور سوچے سمجھے تزویراتی وژن کے ساتھ آغاز کررہے ہیں ترقی کا یہ سفر آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے فضیلت کے محتاط تعاقب پرمبنی ہے اور وہ اس وقت تک اپنی قوم کو پائیدار اور متحرک معیشت کی بدولت دنیا کے بہترین ممالک میں دیکھیں گے۔

    فوٹو بشکریہ: العربیہ گذشتہ نصف صدی کے دوران میں ہمیں سلامتی، سیاست اور معیشت میں مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے

    حاکم دبئی شیخ محمد بن راشدآل مکتوم نے اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے جب ہم ملک کے پہلے 50 سال کی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں اور اپنی ترقی کو سراہ رہے ہیں تو ہم اپنے ان باپ دادا کی یاد گار ہیں جنھوں نے ملک اور اس کی ترقی اور خوش حالی کی بنیادیں استوار کی تھیں ہم اپنے والد مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی یادگار ہیں اورالفاظ ان کی قیادت اوردانش مندی کی تعریف کا اظہار نہیں کر سکتے۔ان کی ولولہ انگیز قیادت کے بغیر متحدہ عرب امارات کبھی حقیقت نہیں بن سکتا تھا۔

    یو اے ای کی ترقی کے گذشتہ 50 سالوں کے اعدادو شمار جاری

    انھوں نے کہاکہ العربیہ گذشتہ نصف صدی کے دوران میں ہمیں سلامتی، سیاست اور معیشت میں مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم ہم نے ان چیلنجوں سے اس یقین کے ساتھ نمٹا ہے کہ ہماری قومی قدراعتماد ، ایمان اور امید کے ساتھ ان کا سامنا کرنے کے بارے میں ہے جمعرات کو ہم ترقی کے سفرمیں اپنے اگلے 50 کا آغاز کریں گے جس کی رہنمائی متحدہ عرب امارات کے سوسالہ 2071 کے وژن پلان، صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے یونین کو مضبوط بنانے، پائیدارمعیشت اور زیادہ خوشحال معاشرے کی تعمیرکے لیے یواے ای کے تمام اداروں کے لیے رہنما خطوط کے طور پر منظور کردہ 50 اور 10 اصول سے کی ہے۔ قومی اہداف کے حصول کے لیے مثبت علاقائی اور عالمی تعلقات کو فروغ دینا اور دنیا بھر میں امن و استحکام کی حمایت ان میں دو اہم اصول ہیں۔

    فوٹو بشکریہ العربیہ:اس سال ہمارا قومی دن منانے کی خاص اہمیت ہے

    ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سال ہمارا قومی دن منانے کی خاص اہمیت ہے کیونکہ ہماری پیاری قوم اپنی بھرپور تاریخ کے 50 سال مکمل کر رہی ہے۔ یہ ایک ایسا موقع ہے جو اہم اسباق سے لبریزہے اور حال اور مستقبل کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے متحدہ عرب امارات مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور بہت سے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور روشن مستقبل کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے

    یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش

  • "اومی کرون” نامی ایک میوزک بینڈ بھی تھا،  امریکی جریدے کا انکشاف

    "اومی کرون” نامی ایک میوزک بینڈ بھی تھا، امریکی جریدے کا انکشاف

    امریکی جریدے ’رولنگ اسٹون‘ نے انکشاف کیا ہے کہ "اومی کرون” نام کا ہانگ کانگ میں ایک میوزک بینڈ بھی تھا۔

    باغی ٹی وی : امریکی جریدے ’رولنگ اسٹون‘ کے مطابق اگرچہ ” اومی کرون” زیادہ مشہور تو نہیں تھا لیکن راک میوزک میں ایک اچھا مقام ضرور رکھتا تھا اومی کرون بینڈ کا تعلق ’پروگریسیو میٹل‘ قسم کے بینڈز سے تھا اس قسم کے بینڈز راک اور ہیوی میٹل میوزک کے امتزاج (فیوژن) سے نئی دھنیں تخلیق کرتے ہیں۔

    وطن سے محبت زندہ بار :اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق چار دوستوں، گلوکار لی ہینگ چین، کی بورڈسٹ ٹائیلر یوئنگ، ڈرمر ایلکس بیڈویل، اور سنتھیٹک گٹارسٹ ایڈم رابرٹشا کا بنایا ہوا اومی کرون بینڈ 2014 سے 2016 تک ہانگ کانگ کے کنسرٹس میں خاصا مقبول رہا ان کا ارادہ ایک البم لانچ کرنے کا بھی تھا لیکن اپنی ذمہ داریوں اور معاشی مسائل کی وجہ سے 2016 میں انہوں نے یہ بینڈ ختم کردیا اور الگ الگ ملکوں میں جا کر آباد ہوگئے۔

    امریکی پاپ گلوکارہ ریحانا ’قومی ہیرو‘ قرار

    البتہ جب گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کا نام ’اومی کرون‘ رکھا گیا تو اس بینڈ کے ایک چاہنے والے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اومی کرون بینڈ کی تعریف کرتے ہوئے اسے یاد کیا یہ خبر جلد ہی لی ہینگ چین تک بھی پہنچ گئی جو آج کل آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور ایک سیکنڈری اسکول میں پڑھا رہے ہیں۔

    اتفاق سے وہ اور ان کے باقی ساتھی پچھلے ایک سال سے اپنا بینڈ دوبارہ شروع کرنے اور البم لانچ کرنے کےلیے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے جبکہ اس دوران وہ اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیے گئے، اپنے کچھ گانے بھی جمع کرچکے تھے یہ موقع غنیمت جانتے ہوئے چین نے اپنے گانوں کی کچھ دھنوں کے حصے یوٹیوب پر ڈال دیئے

    امریکا میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

    چین نے ہنستے ہوئے رولنگ اسٹون کے نمائندے کو بتایا یہ صحیح ہوا یا غلط، مجھے اس سے بحث نہیں لیکن ہمارے بینڈ اور اگلے البم کی مشہوری کےلیے یہ بہت اچھا کام ہوگیا-

  • برطانیہ میں طوفان،5 روز سے 30 ہزار گھربجلی سے محروم

    برطانیہ میں طوفان،5 روز سے 30 ہزار گھربجلی سے محروم

    برطانیہ میں برفباری اورطوفانی ہواؤں کے 5روز بعد 30 ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں-

    باغی ٹی وی : اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ میں دسیوں ہزار گھر پانچ دب بعد بھی بجلی سے محروم ہیں جمعہ کو آنے والے "طوفان ارون” میں تین افراد ہلاک ہوئے بتدائی طور پر تقریباً 100 میل (160 کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے بعد لاکھوں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

    امریکا: درجنوں ڈاکوؤں کا سُپر اسٹور پر دھاوا،نئی تاریخ رقم ہو گئی ،پولیس بھی…

    انرجی نیٹ ورکس ایسوسی ایشن (ENA) نے کہا کہ بدھ کی صبح تک، انجینئرز نے 97 فیصد پراپرٹیز کو دوبارہ جوڑ دیا تھا، لیکن تقریباً 30,000 اب بھی بجلی سے محروم ہیں 30000گھروں کو بجلی کی بحالی میں مزید وقت لگ سکتا ہے”ہمارے پاس انجینئرز کی ٹیمیں نیٹ ورک کو بحال کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں-

    انہوں نے کہا کہ بحالی کی کوششوں کے انجینئرز کو جس پیمانے کا سامنا ہے وہ بہت بڑا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ وسطی سکاٹ لینڈ میں ہوا کی رفتار "گزشتہ 25 سالوں میں صرف دو بار دیکھی گئی ہے”۔

    برطانیہ میں طوفان “آرون” نے تباہی مچا دی،ایک لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم

    انہوں نے ارون کو "ایک ایسا واقعہ قرار دیا جو ہم نے 60 سالوں سے نہیں دیکھا ہمیں مستقبل میں اسی طرح کے انتہائی مشکل موسمی حالات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

  • پاکستان میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق، 904 مریضوں کی حالت تشویشناک

    پاکستان میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق، 904 مریضوں کی حالت تشویشناک

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار137کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید377کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    حمل کے دوران کورونا ویکسین لگوانا محفوظ ہے یا نہیں؟،نئی تحقیق کے نتائج سامنے آگئے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار631 ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار745 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.85فیصد رہی اس کے علاوہ 904 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار17، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار146، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار240،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار765، بلوچستان میں 33 ہزار488، آزاد کشمیر میں 34 ہزار563 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار28افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار622، خیبرپختونخوا 5 ہزار851، اسلام آباد 956، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • طالبان کے ساتھ سرحدی جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی     ایران

    طالبان کے ساتھ سرحدی جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی ایران

    تہران: ایران نے کہا ہے کہ طالبان اورایران کی فورسزمیں سرحدی جھڑپ غلط فہمی نتیجے میں ہوئی۔

    باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کی نقل وحرکت سے غلط فہمی ہوئی اورسرحد پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا اب سرحد پرمعمول کے مطابق ہیں۔

    ایران اورافغانستان کی سرحد پرگزشتہ روز جھڑپ ہوئی تھی یہ جھڑپ مغربی افغانستان کے صوبہ نمروز کے سرحدی ضلع کُنگ میں ہوئی ہے دونوں جانب سے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا –

    افغان طالبان اور ایرانی سرحدی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں،افغان طالبان نے تین چوکیو‌ں پرقبضہ کرلیا

    طالبان نے ایرانی شہریوں کی جانب سے مبینہ طورپرسرحد پارکرکے افغان علاقے میں آنے پرفائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایرانی فورسزنے شیلنگ کی سرحدی جھڑپ میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم طالبان کی جانب سے تین سرحدی چوکیوں پر قبضہ کا دعوی کیا گیا ہے-

    طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے نمروزکے سرحدی علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کی تھی تاہم تفصیلات نہیں بتائیں-

    خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد افغان اور ایرانی سرحد پر یہ پہلی جھڑپ ہے دوسری طرف ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ایران کی چیک پوسٹ پر قبضے کی خبریں غلط ہیں، طالبان نے غلط فہمی کی بنیاد پر ایرانی کسانوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

  • امریکا میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

    امریکا میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

    امریکا میں بھی کورونا کی اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس کے مطابق متاثرہ شخص جنوبی افریقہ سے 22 نومبر کو امریکا آیا تھا اومی کرون سے متاثرہ شخص ویکسین کا کورس مکمل کر چکا تھا، مریض کا علاج جاری ہے۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک پُرسکون رہ کر اومی کرون کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔

    کورونا کی نئی قسم، سعودی حکومت کیجانب سےعمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

    انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ اومی کرون سے متعلق ابھی بہت سے سوالات جواب طلب ہیں، تمام ممالک منطقی، متناسب اور خطرے میں کمی لانے والے اقدامات کریں۔

    اس سے قبل گزشتہ روز ہی امریکہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کے 4بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نگرانی بڑھائی جائے گی امریکہ جانے والوں کو بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

    امریکہ پہنچنے کے بعد تین سے پانچ روز میں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کو لازمی قرار دینے پر بھی غور کیا جارہا ہےبائیڈن انتظامیہ بیرون ملک سے آنے والوں کو ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رکھنے کے امکانات پر سوچ رہی ہے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ لگانے کا آپشن بھی زیرغور ہے۔

    امریکہ نے فیصلہ مسافروں میں اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا ہےامریکی صدر جو بائیڈن کل کورونا سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گےجبکہ کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر امریکہ افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر چکا ہے۔

    "اومی کرون” نوجوانوں کو متاثر کررہا ہے ،افریقی ڈاکٹر

  • متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے     صدر شیخ خلیفہ

    متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے صدر شیخ خلیفہ

    یوم یادگار کے موقع پر صدرشیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے-

    باغی ٹی وی: ” العربیہ” کے مطابق گزشتہ روز شیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنے ان ہیروز کا ہمیشہ مقروض رہے گا جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہمارے شہداء کی قربانیاں ان کے بہادری کے کارنامے قوم کی شان وشوکت، استحکام اور روشن مستقبل کی جانب مستحکم پیش قدمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جذبے کے طور مہمیز بخشتے رہیں گے۔

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ایمریٹس کی گولڈن جوبلی مناتے ہوئے، آئیے سب مل کر وطن کے شہداء کو سلام پیش کریں، جنہوں نے اپنے پاکیزہ خون اور قربانیوں سے، اپنی قوم کے دفاع، خودمختاری کے تحفظ کے لیے روشن باب تحریر کی۔ آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے وہ ہمارے قومی پرچم کو ہر محاذ پر بلند رکھنے کے لیے پر عزم تھے۔

    صدر خلیفہ نے کہا کہ ہم اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت شہداء کے بچوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ وفادار رہے گی ہم ایک ایسی قوم ہیں جو قربانی اور بہادری کی اقدار کو سراہتی ہے30 نومبر کا دن عزت افزائی اور وفاداری کا دن ہے جس پر ہماری قوم‘ قیادت اور عوام فخر کے ساتھ قربانیوں کی اقدار اور اپنے شہداء کی بہادری کا اظہار کرتے ہیں۔

    یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے اس دن ہمارے مرد اور خواتین ان لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری سرزمین کی خودمختاری کے تحفظ میں اپنی جانیں قربان کردیں عظیم قومیں عزم، قیادت اور بڑی قربانیوں سے بنتی ہیں-

    اںہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے سپاہیوں، سیکیورٹی فورسز ،افسروں اور رہنماوں کو سلام پیش کرتے ہیں ہم اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو ملک کے اندر اور باہر قومی فریضے کے تمام شعبوں بشمول ترقی، خدمات، انسانی ہمدردی کے کاموں اور صحت کے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔

    یو اے ای کی ترقی کے گذشتہ 50 سالوں کے اعدادو شمار جاری

  • دبئی میں یو اے ای کا قومی دن اور پیپلز پارٹی کا یو م تاسیس منایا گیا

    دبئی میں یو اے ای کا قومی دن اور پیپلز پارٹی کا یو م تاسیس منایا گیا

    متحدہ عرب امارات کا 50واں قومی دن اور پاکستان پیپلزپارٹی کا 54 واں یوم تاسیس گزشتہ دنوں دبئی میں منایا گیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ نے کیا تھا مشترکہ تقریب میں پاکستانی اور عرب کمیونٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی تقریب کے پہلے حصہ میں متحدہ عرب امارات کا 50 واں نیشنل ڈے منایا گیا جس میں شرکائے تقریب نے کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

    فوٹو : سوشل میڈیا

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    دونوں تقاریب میں پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس و دیگر عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر شرکائے تقریب نے تقاریر کرتے ہوئے یو اے ای کے شیوخ اور عوام کو 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے جس نے ہمیں کام کرنے اور رہنے کے لیے پرسکون فضا اورماحول فراہم کیا ہے لہٰذا ہمیں اس ملک کے قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔

    وطن سے محبت زندہ بار :اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

    دوسری جانب پی پی پی کے کارکنوں نے یوم تاسیس کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی پی پی پی کے عہدیداران و اراکین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر 1967ءکو لاہور میں قائم ہونے والی پی پی پی اب ایک تناور درخت بن گئی ہے جس کی عمر 54 سال ہوگئی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے ساتھ عوام کی 54 سالہ دوستی قابل مثال ہے پیپلزپارٹی اور عوام الناس لازم و ملزوم ہیں پیپلزپارٹی کا ووٹر آج بھی اپنی جگہ پر پکا ہے اور پیپلزپارٹی پر اپنی جان تک نچھاور کرنے کے لیے تیار ہے پیپلزپارٹی اور ورکرز کی دوستی لازوال ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔ آنے والا وقت بھی پیپلزپارٹی کا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پی پی پی برسر اقتدارآکر ایک بار پھر غریب عوام کی خدمت کرے گی۔

    یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش

    یو اے ای کی ترقی کے گذشتہ 50 سالوں کے اعدادو شمار جاری

  • امریکی پاپ گلوکارہ ریحانا ’قومی ہیرو‘ قرار

    امریکی پاپ گلوکارہ ریحانا ’قومی ہیرو‘ قرار

    شمالی امریکی کیریبین ملک بارباڈوس نے امریکی پاپ گلوکارہ ریحانا کو ’قومی ہیرو‘ قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پرنس آف ویلز اور باربیڈین گلوکارہ ریحانہ نےملک کی 55 ویں آزادی کی سالگرہ پر منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی ملک کے وزیراعظم نے خصوصی تقریب میں گلوکارہ کو سرکاری اعزاز سے نوازا ریحانا کو قومی ہیرو قرار دیئے جانے والی تقریب میں وزیراعظم نے انہیں ملک کا فخر قرار دیا۔


    اس سے پہلے 1866 میں ’سارا این گل‘ نامی مذہبی اسکالر خاتون کو ’قومی ہیرو‘ قرار دیا گیا تھا، جبکہ ریحانا بارباڈوس کی 150 سالہ تاریخی کی دوسری خاتون ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے-

    "بارباڈوس” ملکہ برطانیہ کی خود مختاری سے آزاد ،مکمل جمہوری ملک بن گیا

    واضح رہے کہ حکومت بارباڈوس نے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کا نام اعزازی ریاستی سربراہ سے ہٹا دیا ہے، اور ملک کا سرکاری نام ’جمہوریہ بارباڈوس‘ رکھ دیا ہے 1966 میں آزادی سے پہلے بارباڈوس بھی سلطنت برطانیہ کے قبضے میں رہ چکا ہے۔ برطانوی ملکہ گزشتہ 70 سالوں سے بارباڈوس کی اعزازی سربراہ تھیں۔

    72 سالہ ڈیم سینڈرا میسن، جو 2018 سے جزیرے کی گورنر جنرل ہیں، کو گزشتہ ماہ پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد ملک کی صدر منتخب کیا گیا تھا۔ اب وہ ملکہ کی جگہ سربراہ مملکت ہوں گی ملک کے نام کے ساتھ ’جمہوری‘ کا لفظ بھی لگا دیا گیا ہے-

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان