Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • یو اے ای کی ترقی کے گذشتہ 50 سالوں کے اعدادو شمار جاری

    یو اے ای کی ترقی کے گذشتہ 50 سالوں کے اعدادو شمار جاری

    یو اے ای کے وفاقی مسابقتی و شماریاتی مرکز (ایف سی ایس سی) نے نئے اعداد و شمار اور شماریاتی ڈیٹا جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ایمریٹس نیوز ایجنسی” وام ” کے مطابق ملک کی گولڈن جوبلی کے موقع پر جاری ہونے والی ایف سی ایس سی کی رپورٹ گزشتہ 50 سالوں میں متحدہ عرب امارات کے جامع ترقیاتی عمل اور اس کی کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی آبادی 2020 میں 92 لاکھ،82ہزار410 افراد پر مشتمل تھی،جس میں نومولود بچوں کی تعداد97ہزار572 ہے جبکہ 1975 میں یہ تعداد19ہزار798 تھی۔

    رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق 1975 میں متحدہ عرب امارات میں 227 اسکول تھے جو سال 2020 تک 1ہزار76 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2ہزار670 تک پہنچ گئے ہیں متحدہ عرب امارات میں آج اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعداد 134 ہے۔

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    اسکول کے طلباء کی تعداد میں بھی 90 فیصد اضافہ ہوا ہے جو سال 1975 میں 61ہزار803 سے سال 2019/2020 کے تعلیمی سال میں 13 لاکھ 53 ہزار501 تک پہنچ گئی۔

    جبکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلباء کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 957 (1 لاکھ 61 ہزار 368 مرد اور 1 لاکھ 34 ہزار 589 خواتین)، اس دوران نئے گریجویٹس کی تعداد 52 ہزار320 (27 ہزار620 مرد اور 24 ہزار700 خواتین) ہیں۔ سکول ٹیچرز کی تعداد سال 1975 میں 5ہزار530 کی تعداد سے ​​بڑھ کر 2020 میں 1 لاکھ 8ہزار 20 ہو گئی ہے جو کہ 1 ہزار853 فیصد اضافہ ہے۔

    صحت کے شعبے کے حوالےس سے ایف سی ایس سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہسپتالوں کی تعداد میں سال 1975 کے بعد سے 981 فیصد اضافہ ہوا،اس وقت اس کے پاس صرف 16 ہسپتال تھے (15 سرکاری اور 1 پرائیویٹ)، اور سال 2020 میں یہ تعداد 173 (56 سرکاری اور 117 نجی) تھی ڈاکٹروں، دندان سازوں اور نرسوں سمیت شعبہ صحت کے کارکنوں کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ ہوا، جو سال 2000 میں 359 سے بڑھ کر 2020 میں 26 ہزار 106 تک پہنچ گئی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی وفاقی قومی کونسل میں خواتین کی نمائندگی 50 فیصد، امارات یوتھ کونسل اور لوکل یوتھ کونسلز میں 60 فیصد ارکان اور وفاقی اور مقامی حکام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 24 فیصد ارکان خواتین ہیں کے جی 1 سے گریڈ 12 تک تمام طلباء میں خواتین کی نمائندگی 50 فیصد ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے طلباء میں 45.5 فیصد اور تازہ گریجویٹس میں 47 فیصد خواتین ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کارکنوں کی تعداد سال2020 میں اضافے کے ساتھ 68 لاکھ 86ہزار 484 ہوگئی ہے جوسال 1975 میں 2لاکھ 88ہزار تھی سال 2020 میں نجی شعبے میں کام کرنے والے افراد کی کل تعداد 47لاکھ 92ہزار972 ہے جوسال1975 میں 1لاکھ 60ہزار670 تھی کل افرادی قوت میں خواتین کا حصہ 24 فیصد جبکہ مجموعی تعداد میں بیچلر ڈگری رکھنے والے کل تعداد کا33.8 فیصد ہیں۔

    کووڈ19 کی وبا کے باوجود، ملک میں سال 2020 میں خوردہ تجارت کے شعبے میں تقریباً 1 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، جو فنانس، آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں 1 لاکھ 48 ہزار ملازمتوں کے علاوہ ہیں۔

    انفراسٹرکچر کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 میں، ملک بھر میں پکی اور کچی سڑکوں کی لمبائی کا تخمینہ 83 ہزار476 کلومیٹر لگایا گیا تھا۔ مزید برآں، تجارتی بندرگاہوں کی تعداد 12 ہے (آئل ٹینکرز بندرگاہوں کے علاوہ) اور برتھوں کی تعداد 310 ہے جن کی لوڈنگ کی مجموعی گنجائش 8کروڑ ٹن ہے۔

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بندرگاہیں تقریباً 60 فیصد کنٹینرز اور سامان ہینڈل کرتی ہیں جو جی سی سی کی برآمدات پر مشتمل ہےمتحدہ عرب امارات میں تقریباً 20 ہزار کمپنیاں اور ادارے کام کرتے ہیں، جس سے یہ خطے کا سب سے بڑا سمندری مرکز ہے۔

    وام نے ایف سی ایس سی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مویشیوں کی تعداد (بشمول گائے، بھیڑ، بکری، اونٹ) سال 1976 کی تعداد 3 لاکھ 27ہزار سے بڑھ کر سال 2020 میں 51لاکھ ہوگئی ہے زرعی پیداوار کے حجم (بشمول فصلوں، پھلوں اور سبزیوں) میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے جو سلا 2020 میں 12 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی، جو کہ سال1977 میں 1لاکھ 3ہزار ٹن تھی۔ پیداوار کی مالیت 2ہزار555 فیصد اضافے کے ساتھ سال 2020 میں 4ارب 10کروڑ درہم رہی جبکہ 1977 میں یہ 15کروڑ40لاکھ درہم تھی۔

    ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق لینڈ لائن کی سبسکرپشنز کی تعداد سال 2020 میں تقریباً 23لاکھ 80ہزار رہی، جو کہ سال 1975 میں 26ہزار200 لائنیں تھی۔ موبائل فون کی سبسکرپشنزسال 1987 میں 13ہزار 711 سے بڑھ کرسال 2020 میں 1کروڑ83لاکھ74ہزار332 تک پہنچ گئی، اس دوران انٹرنیٹ سبسکرپشنز کی تعدادسال 2008 میں 12لاکھ سے بڑھ کرسال 2020 میں 32 لاکھ سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ کل یعنی 2 دسمبر کو یو اے ای میں قومی دن 50 ویں سنہری سالگرہ کے طور پر منایا جائے گا ا جس کے لئے متحدہ عرب امارات نے نہ صرف قومی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں جاری رکھی ہوئیں ہیں بلکہ شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے-

    دوسری جانب پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اس پرمسرت موقع پرسینٹورس مال کی انتظامیہ کو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے زیر اہتمام تصویری نمائش کی میزبانی کا شاندار اعزاز حاصل ہوا جو متحدہ عرب امارات کے شاندار 50 سال اور دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کا جشن منانے کے لیے دکھائی گئی، ایچ ای حماد عبید ابراہیم الزابی(متحدہ عرب امارات کے سفیر)تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور تقریب کا افتتاح سینٹورس کے ایچ ای اور سی ای او سردار یاسر الیاس خان نے کیا۔

    "بارباڈوس” ملکہ برطانیہ کی خود مختاری سے آزاد ،مکمل جمہوری ملک بن گیا

  • یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش

    یو اے ای کے 50 ویں قومی دن پر "1971” کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش

    متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی تقریبات کی مناسبت سے "1971” کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :یہ دستاویزی فلم امارات نیوز ایجنسی وام کی جانب سے بنائی گئی ہے جسے گزشتہ ماہ 29 نومبر کوجاری کیا گیا 13 منٹ دورانیے کی دستاویزی فلم میں یونین کے قیام کی کوششوں کو دکھایا گیا ہے جس کی بنیاد بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آلنہیان نے رکھی تھی-

    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo

    امارات نیوز ایجنسی وام کی جانب سے بنائی گئی اس دستاویزی فلم میں جہاں ملک کی ترقی اورکامیابیوں کو دکھایا گیا ہے وہیں فلم میں مستقبل کے وژن اورامارات کو بااختیار بنانے پر مبنی اس کے منفرد قومی نقطہ نظر کی بدولت حاصل کی گئی ہیں۔
    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo

    وام کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الريسي نے ملک کی قیادت کو مبارکباد دی الريسي کہا کہ "1971” پہلی دستاویزی فلم ہے جو امارات نیوز ایجنسی کی طرف سے تیار کی گئی یونین کے اس سفر کو اجاگر کرنے کے لیے ہے، جو 50 سال قبل صحرا میں شروع ہوکر مختلف شعبوں میں عالمی قیادت کی منزلوں کی جانب عزم اور امنگ کے ساتھ آگے بڑھا ۔
    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo

    الریسی نے وضاحت کی کہ فلم کو 8 زبانوں میں پیش کیا گیا ہے ، جن میں فرانسیسی ، چینی، انگریزی،پرتگالی ، روسی ،ہسپانوی ،یوکرائنی اور ترکی شامل ہیں ہیں اور اس فلمکو قومی دن کے جشن کے موقع پر مختلف قومی میڈیا آؤٹ لیٹس سے دکھایا جائے گا-

    انہوں نے مزید کہا کہ وام ، بہت سے عرب اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ اپنی شراکت داری کے تحت یہ دستاویزی فلم چین، سپین، سویڈن، مصر ترکی اور جنوبی امریک کے ممالک میں پیش کرے گا یہ اماراتی قوم کی تعمیر کے سفر اور علاقائی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر 50 سالوں میں ملک کی کامیابیوں کے سفرکو اجاگر کرے گی۔

    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo
    Screenshots From Youtube VIdeo

    انہوں نے کہا کہ فلم میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ ملک کی کامیابیوں، اماراتی شخصیت کی خصوصیات اور خوشحالی کے لئے ملک کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں یہ کتنا ضروری تھا۔ 2021 ملک كی 50 ویں سنہری سالگرہ كے طور پر منایا جائے گا-

  • متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

    ابو ظہبی: ء 2021 ملک کی 50 ویں سنہری سالگرہ کے طور پر منایا جائے گا جس کے لئے متحدہ عرب امارات نے قومی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں جاری رکھی ہوئیں ہیں اور شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات میں ہر سال 2 دسمبر کو قومی دن بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے اور شہریوں کیلئے اسپیشل پیکجز بھی متعارف کروائے جاتے ہیں اس سال بھی قومی دن کے موقع پر شہریوں کو مختلف سہولیات دی جا رہی ہیں تاکہ شہری قومی دن کا جشن اور چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں-

    ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں قومی دن کے موقع پر یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک تعطیلات ہون گی 4 دسمبر سے ملازمین دوبارہ آفس آئیں گے۔

    دوسری جانب اماراتی ایئرلائنز نے شہریوں کیلئے چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا بھی بہترین موقع فراہم کر دیا ہے جس کے تحت بیرون ملک جانے کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں مسافروں کو دو طرفہ ٹکٹ، ناشتہ، 3 رات تک ہوٹل میں قیام دیا جائے گا۔

    ایئرعربیہ نے اعلان کیا ہے کہ چھٹیوں میں 11 مقامات کیلئے کرایوں میں کمی سے متعلق پیکیج متعارف کرائے ہیں جن کی شروعات کرغزستان کے دارالحکومت بشکک سے کی جا رہی ہیں جہاں کا کرایہ ایک ہزار 249 درہم فی مسافر رکھا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے شہری اب اپنی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے زریعے اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرسکتے ہیں، ابوظہبی پولیس نے گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس گزشتہ ماہ جاری کردیں تھیں-

    نمبر پلیٹس پر متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے 50 درج کیا گیا ہےرہائشی نئی نمبر پلیٹس ڈرائیور اینڈ لائسنسنگ ڈائریکٹوریٹ کے تمام سروس سینٹرز سے خرید سکتے ہیں۔

    "بارباڈوس” ملکہ برطانیہ کی خود مختاری سے آزاد ،مکمل جمہوری ملک بن گیا

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر نجی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب متحدی عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان نے 870 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کے جرمانے اور قرضے بھی ادا کئے جائیں گے رپورٹس کے مطابق جن قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے ان کی شرائط یا جرائم کی تفصیلات کے حوالے سے مزید کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں-

    متحدہ عرب امارات کے رہنما قومی دن اور عید الاضحیٰ کے مجرموں کو باقاعدگی سے معاف کرتے ہیں شیخ خلیفہ رہا ہونے والے قیدیوں پر عائد مالی جرمانے ادا کریں گے جبکہ ان کی بقیہ مدت معاف کر دی جائے گی شیخ خلیفہ کی جانب سے یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی انسانیت نوازی اور درگزر و معاف کر دی نے کی اقدار کو فروغ دینے کے لئے ہے-

    واضح رہے کہ 2 دسمبر ء 1971 کو یو اے ای حکام نے متحدہ عرب امارات بنانے کے لیے ایک اتحاد کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے ذریعے الگ الگ ریاستوں کو ایک ترقی پسند قوم میں تبدیل کیا۔

    لیکسن گروپ اور ائیرعربیہ کی نئی ائیر لائن کا پاکستان میں آغاز آئندہ سال کی دوسری…

    اس قومی دن کو شہر بھر میں بہت شاندار طریقے سے منایا جاتا ہے۔ جشن منانے کے لئے ملک کے ہر کونے کو متحدہ عرب امارات کے جھنڈے سے سجاتے ہیں شاپنگ مال ، فلک بوس عمارتں ، ساحلوں اور پارکیں سرخ ، سفید ، سبز اور سیاہ رنگ سے مزین اور شاندار انداز میں سجے ہوئے دیکھیں ثقافتی سرگرمیوں ، بیرونی تفریح اور براہ راست تقریبات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز خریداری، خصوصی رعایتیں ، ریفل انعامات اور بہت سے فائدے اٹھائیں۔

    لفظ ’ویکسین‘ سال 2021 کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار

  • شہریوں نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی،شادی میں آتشزدگی کے باوجود بھی کھانا نہ چھوڑا،ویڈیو وائرل

    شہریوں نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی،شادی میں آتشزدگی کے باوجود بھی کھانا نہ چھوڑا،ویڈیو وائرل

    شادی پر آئے باراتیوں نے ٹینٹ میں خطرناک آگ لگنے کے بعد بھی کھانا کھانا نہ چھوڑا-

    باغی ٹی وی : بھارتی ریاست مہاراشٹر بھوانڈی میں شادی کی تقریب میں بھارتی شہریوں نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی ہوا کچھ یوں کہ شادی کی تقریب کے دوران ٹینٹ کو آگ لگنے سے جہاں ہر سو افراتفری کا عالم پیدا ہوا وہیں دو افراد قورمے کا مزا لیتے رہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    انیل کپورنے کنگنا رناوت سے شادی کے خواہش ظاہر کر دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق انصاری میرج ہال میں شادی کی تقریب کے دوران جب کھانا کھولا گیا تو اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی ٹینٹ میں آگ لگ گئی، جس نے لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیالیکن اس تقریب میں دو ایسے لوگ تھے جو آگ لگنے کے بعد بھی کھانا چھوڑ کے نہ جا سکے، اور بڑے آرام سے اپنی سیٹ پر بیٹھے کھانے کا مزا لیتے رہے اور لوگوں کو آگ کی وجہ سے جان بچا کر بھاگتے دیکھتے رہے۔

    کچھوے کا زہریلا گوشت کھانے سے بچے سمیت 7 افراد ہلاک

    تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو میں دعوت میں شریک ایک شخص پیچھے مڑکر دیکھتا ہے لیکن اس کے باوجود مفت کی دعوت کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔ مجموعی طور پر اس ویڈیو میں دو افراد کھانا کھاتے نظر آرہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ آگ پٹاخوں سے لگی فائر بریگیڈ نے موقع پر آکر آگ بجھائی، آگ سے تمام مہمان محفوظ رہے تاہم کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • "بارباڈوس”  ملکہ برطانیہ کی خود مختاری سے آزاد ،مکمل جمہوری ملک بن گیا

    "بارباڈوس” ملکہ برطانیہ کی خود مختاری سے آزاد ،مکمل جمہوری ملک بن گیا

    لٹل انگلینڈ کے نام سے مشہور کیریبین جزائر کا اہم ملک بارباڈوس ملکہ برطانیہ کی خود مختاری سے آزاد ہو کر مکمل جمہوریہ بن گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ” بی بی سی” کے مطابق حکومت نے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کا نام اعزازی ریاستی سربراہ سے ہٹا دیا ہے، اور ملک کا سرکاری نام ’جمہوریہ بارباڈوس‘ رکھ دیا ہے 1966 میں آزادی سے پہلے بارباڈوس بھی سلطنت برطانیہ کے قبضے میں رہ چکا ہے۔ برطانوی ملکہ گزشتہ 70 سالوں سے بارباڈوس کی اعزازی سربراہ تھیں دارالحکومت برج ٹاؤن میں رات گئے ایک تقریب میں ڈیم سینڈرا میسن نے بطور صدر حلف لیا۔


    پرنس آف ویلز اور باربیڈین گلوکارہ ریحانہ نےملک کی 55 ویں آزادی کی سالگرہ پر منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی بارباڈوس کے نئے دور نے برطانیہ کے 200 سال کے زائد کے عرصے کے اثر و رسوخ کا خاتمہ کیا اقتدار کی باضابطہ تبدیلی کی نشاندہی کرنے کے لیے، برطانوی بادشاہت کو آخری سلامی دی گئی اور شاہی پرچم کو نیچے اتار کر تبدیل کر دیا گیا۔

    تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ چارلس نے آئینی حیثیت میں تبدیلی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو جاری رکھنے کے عزم کا اطہار کیا انہوں نے نئے صدر کی طرف سے باوقار آرڈر آف فریڈم آف بارباڈوس سے نوازے جانے سے پہلے اس لمحے کو ایک نئی شروعات قرار دیا۔

    ملکہ برطانیہ نے ملک کو "مستقبل میں خوشی، امن اور خوشحالی” کے لیے اپنی "نیک خواہشات” بھیجیں اور کہا کہ قوم ان کے دل میں ایک "خاص مقام” رکھتی ہے۔

    72 سالہ ڈیم سینڈرا میسن، جو 2018 سے جزیرے کے گورنر جنرل ہیں، کو گزشتہ ماہ پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد ملک کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔ اب وہ ملکہ کی جگہ سربراہ مملکت ہوں گی۔

    ویسے 300 سال کی غلامی کے بعد بارباڈوس 1966 میں برطانیہ سے آزاد ہوا تھا۔ 2005 میں، بارباڈوس نے ٹرینیڈاڈ میں کیریبین کورٹ آف جسٹس میں اپیل کی اور لندن میں پریوی کونسل کو ہٹا دیا۔ 2008 میں اس نے خود کو ایک جمہوریہ بنانے کی تجویز پیش کی تھی لیکن اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ برس برطانوی لارڈ ہوراٹیو نیلسن جو کہ قومی ہیرو شاعر تھا کا مجسمہ ہٹا دیا گیا تھا۔

    اس تاریخی لمحے کے بعد یہاں رہنے والے لوگ بہت خوش نظر آئے۔بارباڈوس کے جمہوریہ بننے کی صورت میں شہزادہ چارلس موجود تھے اس دوران انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی بارباڈوس کی آبادی کی بات کریں تو یہاں 3 لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔ اسے کیریبین ممالک میں امیر ترین سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کی معیشت کا دارومدار سیاحت پر ہے۔ اس سے پہلے صرف گیانا، ڈومینیکا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ہی جمہوریہ ہوئے تھے۔

    اس سب کی تیاری تقریبا ایک ماہ سے جاری تھی۔ بارباڈوس اپنی شناخت ایک برطانوی کالونی کے طور پر کرتا تھا۔ وہ لٹل انگلینڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

  • افزائش نسل کرنے والا دنیا کا پہلا روبوٹ تیار

    افزائش نسل کرنے والا دنیا کا پہلا روبوٹ تیار

    واشنگٹن: امریکی سائنسدانوں نے افزائش نسل کرنے والا دنیا کا پہلا روبوٹ تیار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ زندہ خلیات سے تیار کردہ دنیا کا پہلا روبوٹ “زینوبوٹ” اب افزائش نسل بھی کر سکے گا یہ روبوٹ اہم کام سرانجام دینے کے ساتھ خود کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ کر سکتا ہے۔

    پنجے والے افریقی مینڈک (زینوپس لیوس) کے خلیاتِ ساق (اسٹیم سیل) کو بطورخام مال استعمال کیا گیا ہے۔ زینوبوٹ کی چوڑائی ایک ملی میٹر سے تھوڑی کم ہے اگرچہ 2020 میں اسے بنایا گیا تھا جو حرکت کرسکتا تھا، اپنے جیسے روبوٹ سے مل کر کام کرسکتا تھا لیکن اب اس میں ایک بالکل انوکھی خاصیت پیدا ہوگئی ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان روبوٹس کو ارتقائی الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے سپرکمپیوٹر پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا کہ یہ دوا یا کسی اور چیز کو اپنے ہدف تک پہنچا سکتے ہیں یہ روایتی روبوٹ نہیں بلکہ جیتی جاگتی زندہ مشینیں ہیں اور یہ زندہ روبوٹس اپنی مزید نقول تیار کرسکتے ہیں۔

    ورمونٹ، ٹفٹس اور ہارورڈ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر اسی زینوبوٹ کے متعلق کہا ہے کہ انہوں نے اس روبوٹ میں مزید تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ ان میں سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اب یہ اپنی نسل بڑھا سکتا ہے لیکن اس کا انداز بالکل مختلف ہے جو کسی پودے اور جانور جیسی نہیں۔

    ٹفٹس یونیورسٹی کے مائیکل لیون اس کام کے اہم رکن ہے جو کہتے ہیں کہ ہم نے حیاتیاتی پیدائش (ری پروڈکشن) کا بالکل نیا طریقہ دیکھا ہے جو بہت حیرت انگیز ہے اگر کچھ خلیات کو باقی ماندہ بیضے (ایمبریو) سے الگ کرکے موزوں ماحول میں رکھا جائے تو نہ صرف وہ نئے انداز سے حرکت کرتے ہیں بلکہ نئے انداز سے نسل خیزی بھی کرسکتے ہیں۔

    اس میں حرف C کی شکل کا باپ زینو بوٹ ادھر ادھر بکھرے اسٹیم سیلز جمع کرتا ہے، ڈھیر لگاتا ہے اور وہ اگے چل کر بچے بن جاتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ خلیاتِ ساق کی اقسام کے خلیات میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔ زینوبوٹ بنانے کے لیے ماہرین نے انہیں مینڈکوں کے انڈوں سے الگ کیا اور انکیوبیٹ کرایا لیکن اس میں کوئی خاص جین شامل نہ تھا پیٹری ڈش میں سی شکل والے زینوبوٹ نے بہت سارے ننھے منے اسٹیم خلیات کو اپنے منہ میں رکھا اور چند روز بعد ان سے نئے نینو بوٹس وجود میں آئے تاہم یہ بہت ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن زندہ روبوٹ کے ضمن میں ایک اہم پشرفت ہے۔

    ٹوئٹرپربغیر اجازت صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی

    واضح رہے کہ امریکی سائنسدانوں نے مینڈک کے جنین کے خلیوں کی مدد سے دنیا کا پہلا زینوبوٹ بنایا تھا جسے اپنی مرضی کے مطابق کام لیا جا سکتا ہے تاہم اب یہ روبوٹ افزائش نسل بھی کر سکے گا۔

    ان زینوبوٹس کو ایک مخصوص محلول میں رکھا جاتا ہے جہاں اگر ان کی کافی تعداد موجود ہو تو ان کی حرکت سے مینڈک کے جنین کوئی ڈھیلا خلیہ ان کے ‘پیک مین’ ویڈیو گیمز کی شکل والے منہ میں جمع ہوجاتا ہے جس کے بعد مزید خلیے جمع ہو کر ایک نیا زینو روبوٹ بنا لیتے ہیں۔

    کچھوے کا زہریلا گوشت کھانے سے بچے سمیت 7 افراد ہلاک

  • نومبر میں افراط زر کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

    نومبر میں افراط زر کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

    نومبر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ رہا اور افراط زر کی شرح 9.2 فیصد سے بڑھ کر 11.5 فیصد تک پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق گزشتہ ماہ ایندھن کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے افراط زر پر اثر پڑا بڑے پیمانے پر روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی مہنگائی میں اضافہ ہوا، کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق افراط زر 20 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے، یہ وہ مدت ہے جب تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا جو پہلے کے فوائد کو کم کر رہا تھا۔

    تازہ سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں بھی بڑے شہروں اور دیہی مراکز میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جولائی تا نومبر کے دوران اوسط مہنگائی سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 9.32 فیصد تک پہنچ گئی-

    فروری 2020 میں مہنگائی 12.4 فیصد تک بڑھنے کے بعد کم ہونا شروع ہو گئی تھی، جس کی بنیادی وجہ زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اب یہ رجحان تبدیل ہو رہا ہے 2020-21 میں سالانہ سی پی آئی افراط زر گزشتہ سال 10.74 فیصد کے مقابلے میں 8.90 فیصد ریکارڈ کیا گیا-

    پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں کھانے، پینے کی اشیا جن کی قیمتوں میں اکتوبر کے مقابلے نومبر میں اضافہ دیکھا گیا ان میں ٹماٹر 131.64 فیصد، سرسوں کا تیل 11.6 فیصد، گھی 10.87 فیصد، سبزیاں 10.47 فیصد، انڈے 10.19 فیصد، کھانے کا تیل 9.71 فیصد، آلو 8.85 فیصد، شہد 5.61 فیصد، پھل 4.37 فیصد، دال مسور 3.14 فیصد، گوشت 2.63 فیصد، دودھ 2.33 فیصد، مچھلی 1.90 فیصد، چنا 1.77 فیصد، چینی 1.77 فیصد اور چینی 1.77 فیصد شامل ہیں۔

    شہری علاقوں میں پیاز کی قیمتوں میں 7.97 فیصد، چکن کی قیمت میں 4.34 فیصد اور دال مونگ کی قیمتوں میں 0.69 فیصد کمی ہوئی مجموعی طور پردیہی علاقوں میں خوراک کی قیمتوں میں اسی طرح کا رجحان دیکھا گیا۔

    سام سنگ کمپنی نےپاکستان میں موبائل فون تیار کرنا شروع کردیئے

    شہری مراکز میں غیر غذائی مہنگائی میں سال بہ سال 12 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ دیہی علاقوں میں بالترتیب 13 فیصد اور 3 فیصد اضافہ ہوا غیر خوراک افراط زر میں اضافہ بنیادی طور پر نومبر میں تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کی وجہ سے ہوا۔

    شہری علاقوں میں بنیادی مہنگائی نومبر میں 7.6 فیصد رہی جو گزشتہ ماہ 6.7 فیصد تھی دیہی علاقوں میں اسی طرح کا اضافہ 6.7 فیصد کے مقابلے میں 8.2 فیصد تھا۔

    کورونا وبا: وفاقی حکومت کا آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

  • فلم "کھیل کھیل میں” کی ایوان صدر میں خصوصی نمائش

    فلم "کھیل کھیل میں” کی ایوان صدر میں خصوصی نمائش

    کورونا کی وبا کے باعث تقریبا دو سال بعد ریلیز ہونے والی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کو خصوصی طور پر ایوان صدر میں دکھانے کا اہتمام کیا گیا-

    باغی ٹی وی : حکومت پاکستان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ’کھیل کھیل میں‘ کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر مملکت عارف علوی، خاتون اول اور وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سمیت دیگر وزرا نے بھی شرکت کی جبکہ اسکریننگ میں ’کھیل کھیل میں‘ کی کاسٹ، ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔


    فلم اسکریننگ کے موقع پر صدر مملکت اور خاتون اول اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فلم کے مرکزی اداکاروں سجل علی اور بلال عباس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں –

    ثروت گیلانی نے ” چڑیلز” کا دوسرا سیزن بنائے جانے کی تصدیق کر دی

    فلم کی خصوصی اسکریننگ کے حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لوگوں کو فلم دیکھنے کی تجویز بھی دی انہوں نے ٹوئٹ کی کہ سانحہ 1971کے پس منظر میں بننے والی فضا علی کی فلم کھیل کھیل کا پریمیئر دیکھا، سقوط ڈھاکہ کے نتیجے میں جس انسانی المیے نے جنم لیا اس پر بہت کم کام ہوا ہے ساری ٹیم انتہائی مبارک کی مستحق ہے کہ انہوں نے انتہائی مشکل موضوع کو بہت سنبھال کے چلایا اور ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ فلم ضرور دیکھیں۔

    معروف بھارتی ڈیزائنر بھی پاکستانی ڈرامہ”پری زاد” کے مداح

    اسی طرح ہدایتکار نبیل قریشی اوع پروڈیوسر فضا علی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مذکورہ تصایور پوسٹس کیں اور ایوان صدر میں فلم کی اسکریننگ کو اپنے اور فلم انڈسٹری کے لیے اعزاز قرار دیا-

    واضح رہے کہ ’کھیل کھیل میں‘ کو گزشتہ ماہ 19 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا، جو تقریبا دو سال بعد ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم تھی کیوںکہ ملک بھر میں مارچ 2020 سے کورونا کے پیش نظر سینما گھر بند تھے۔

    کھیل کھیل میں‘ کی ہدایات نبیل قریشی نے دی ہیں اور اسے فضا علی مرزا نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ سجل علی اور بلال عباس، علی ظفر، شہریار منور اور جاوید شیخ، منظر صہبائی اور ثمینہ احمد سمیت دیگر اداکاروں نے کردار ادا کیے ہیں۔

    لاہور لاہور اے ، یہاں آ کر ہمیشہ بہت پیار ملا، ثانیہ مرزا

    فلم کی کہانی ’سقوط ڈھاکا‘ کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے، فلم میں یونیورسٹی کے کچھ طلبہ سقوط ڈھاکا پر تھیٹر پیش کرکے بعض حقائق کو سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں، جس پر انہیں مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

    فلم میں پاکستان ٹوٹنے اور بنگلادیش بننے کے واقعات کو فکشنل انداز میں دکھایا گیا ہے جب کہ ڈھاکا میں پھنسے رہ جانے والے پاکستانیوں کی حالت زار بھی دکھائی گئی ہے۔
    https://youtu.be/hIprxEg5AQg

  • کورونا وبا: وفاقی حکومت کا آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

    کورونا وبا: وفاقی حکومت کا آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کاعالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ، ابتدائی طور پر 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس اسلام آباد ڈاکٹرزعیم ضیا کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بوسٹر ویکسین آج سے لگائی جائے گی عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لیے فی الحال بوسٹر ویکسین، سائنوفارم، سائنو ویک اور فائزرکی لگائی جائے گی۔

    ویرینٹ اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی:سندھ میں‌ پھرپابندیاں

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے کہ جب جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون نے دنیا بھر ایک مرتبہ پھر لوگوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے پیش نظر صوبے بھر میں نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے اومی کرون کے خطرات کے پیش نظر بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے ہنگامی بنیادیوں پر اقدامات شروع کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ محکمہ داخلہ کا نئے ویرینٹ کو پھیلائو کو روکنے کے لیئے 10 دنوں میں اقدامات مکمل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو انتظامات اور اقدامات کا حکم دیا ہے۔

    چیف سیکرٹری سندھ ممتاز شاہ نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی والوں کو سختی سے نمٹا جائے، کورونا پھیلائو کو روکنے کے لیے ویکسنیشن عمل دوبارہ ہنگامی بنیادوں پر تیز کی جائیں اور رپورٹ جمع کروائی جائے۔

    کورونا ایس او پیز سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کے حکمنامہ کے مطابق سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈویژن میں ان ڈور ڈائننگ کے لئے 70 فیصد کی اجازت ہو گی، سینما ہالز میں ویکسینیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہو گی ۔

    محکمہ سندھ کے مطابق کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، لاڑکانہ، میرپور خاص 300افراد سے زائد کے شادی بیاہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے، حیدرآباد ڈویژن، خیرپور اور گھوٹکی میں بھی 3 سوسےزائد کے شادی بیاہ کےاجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    حکمنامے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی اداے بدستور کھلے رہیں گے، کراچی ڈویژن میں 500 افراد کے ان ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی، سیاحت، تفریح پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا، کراچی ڈویژن، سانگھڑ اور سکھر اضلاع میں ویکسی نیشن مہم بہتر ہے، کراچی ڈویژن، سانگھڑ اورسکھر اضلاع کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا، نئی پابندیاں 15 دسمبتر تک نافذ العمل رہیں گی۔

    کورونا وائرس کی ویکسنیزاومیکرون ویرئنٹ پر موثر نہیں ہوں گی، سی ای او موڈرنا نے ڈرا کردنیا کی امیدیں…

  • سام سنگ کمپنی نےپاکستان میں موبائل فون تیار کرنا شروع کردیئے

    سام سنگ کمپنی نےپاکستان میں موبائل فون تیار کرنا شروع کردیئے

    سام سنگ کمپنی نے بالآخر پاکستان میں موبائل فون تیار کرنا شروع کردیئے ہیں اس سے صنعت اور حکام کو امید ملی ہے کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں ملک کا درآمدی بل کم ہوجائے گا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت منگل کو کمپنی کے اعلیٰ مینیجرز کی سینیٹرز کے ساتھ ایک اجلاس میں سامنے آئی جنہوں نے پروڈکشن سائٹ کا دورہ کیا تھا اور اس کا مقصد پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے بڑھتے ہوئے نئے شعبے اور آنے والے چیلنجز کے بارے میں بریفنگ حاصل کرنا تھا-

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین فیصل سبزواری نے کہا کہ ’ہمیں بتایا گیا ہے کہ سام سنگ نے باقاعدہ طور پر اپنی پیداوار شروع کردی ہے، یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کمپنی نے 4 ماہ کی قلیل مدت میں پیداوار بھی شروع کردی۔

    ٹوئٹرپربغیر اجازت صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی

    فیصل سبزواری نے سام سنگ پروڈکش یونٹ اور گاڑیوں کے ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دورہ کرنے والی سینیٹ کمیٹی کے وفد کی سربراہی کی اور ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے ساتھ اجلاس بھی کیا –

    انہوں نے بتایا کہ نے بتایا کہ ہم نے پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا جو جدید خطوط پر استوار ہے اور ظاہر ہے کہ مقامی افرادی قوت، مقامی صنعت کی سپورٹ اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سازگار ماحول اس کامیابی کا سبب بنا لیکن پھر بھی مجھے یقین ہے کہ ہمیں صرف اسمبلنگ میں ترقی سے آگے بڑھ کر صنعت کو مقامی بنانے تک جانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ ملک میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار کو بہت فروغ ملا ہے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹ سے موبائل فونز کی پیداوار دگنی ہو کر ایک کروڑ 88 لاکھ 70 ہزار کی سطح پر جا پہنچی جبکہ درآمد شدہ فونز کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ تھی۔

    تاہم موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں اضافے کے باوجود درآمدت اس سے بھی بلند سطح پر رہی۔

    پی ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 64 کروڑ 46 لاکھ 70 ہزار ڈالرز مالیت کے فونز درآمد کیے گئے جس میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کے 55 کروڑ 79 لاکھ 61 ہزار ڈالر کے مقابلے 15.54 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    بلدیاتی ملازمین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ