Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لفظ ’ویکسین‘ سال 2021 کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار

    لفظ ’ویکسین‘ سال 2021 کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار

    مریم ویبسٹر ڈکشنری نے لفظ ’ویکسین‘ کو سال 2021 کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار دیا ہے، ویکسین رواں برس سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ رہا۔

    باغی ٹی وی: خبر رساں ادارے "فوربز” کے مطابق مریم ویبسٹر کے ایڈیٹر پیٹر سوکو لوسکی نے کہا کہ ’2021 میں ہر روز ہمارے ڈیٹا میں یہ لفظ بہت اوپر رہا میریم ویبسٹر ڈکشنری میں لفظ ویکیسن کی تلاش 2020 کے مقابلے میں رواں برس 600 فیصد بڑھی جب امریکہ میں ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

    پیٹر سوکولوسکی کا کہنا ہے کہ ’رواں برس اس لفظ کی تلاش 2019 کے مقابلے میں 1048 فیصد زیادہ رہی۔ ویکسین کی غیرمساوی تقسیم، ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ، ویکسین پاسپورٹ اور ویکسین لگوانے جیسے موضوعات کی وجہ سے لوگوں کی اس لفظ میں دلچسپی رہی۔

    ویکس آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں سال کا بہترین لفظ منتخب

    ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کہانیاں بیان کرتا ہے۔ ایک کہانی یہ کہ ویکسین بہت تیزی سے بنا لی گئی اور دوسری کہانی میں پالیسی، سیاست اور سیاسی وابستگی جیسی بحث بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لفظ ویکسین ایک دن میں پیدا نہیں ہوا اس لفظ کا پہلا استعمال 1882 میں ہوا، بلکہ اس کے حوالے اس سے پہلے بھی ملتے ہیں۔ ویکسینیشن لفظ کے استعمال کا حوالہ 1714 سے ملتا ہے۔

    پبلشنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ لفظ طبی اصطلاح اور نظریاتی تصادم دونوں میں یکجا طور پر خاص اہمیت رکھتا ہے اور ویکسین لفظ وبا میں زندگیوں کی ممکنہ واپسی کی علامت بھی سمجھا جا سکتا ہے۔

    کورونا وائرس کی ویکسنیزاومیکرون ویرئنٹ پر موثر نہیں ہوں گی، سی ای او موڈرنا نے ڈرا کردنیا کی امیدیں…

    وبائی مرض کے آغاز سے ہی دنیا بھر کے لوگوں کی اس لفظ میں دلچسپی بہت زیادہ رہی ہے، لوگ فارمیسیوں میں دستیاب ہونے سے پہلے ہی ویکسین کی فنڈنگ، ترقی اور تقسیم کے بارے میں اچھی طرح سے سرچ کرنا چاہتے تھے۔

    دیگر ڈکشنریز ایک کمیٹی کے ذریعے ’ورڈ آف دی ایئر‘ منتخب کرتی ہیں، جبکہ ویبسٹر کا انتخاب اس بات پر ہوتا ہے کہ کسی لفظ کو کتنا تلاش کیا گیا لفظ ویکسین کے بعد مریم ویبسٹر ڈکشنری پر جن الفاظ کو بہت تلاش کیا گیا ان میں انسریکشن، انفراسٹرکچر، پرزروینس اور نو میڈ شامل ہیں یہ کمپنی 2008 سے ورڈ آف دی ایئر کا انتخاب کر رہی ہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ لفظ ویکس کو آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں سال کا بہترین لفظ منتخب کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کوویڈ کی وجہ سے 2021 میں ویکسین سے متعلق الفاظ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ جس میں ڈبل ویکسڈ، ان ویکسڈ اور اینٹی ویکسیر سبھی کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ۔

    آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کی سینئر ایڈیٹر نے بتایا کہ ویکس لفظ کی تاریخ کم از کم 1980 کی دہائی تک جاتی ہے لیکن اس سال سے پہلے اسے شاذ و نادر ہی استعمال کیا گیا تھا۔

    حمل کے دوران کورونا ویکسین لگوانا محفوظ ہے یا نہیں؟،نئی تحقیق کے نتائج سامنے آگئے

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا، کشمیریوں کو قصبہ یارمیں نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران نشانہ بنایا گیابھارتی فوج نے پلواما کا محاصرہ کرلیا اورنام نہاد سرچ آپریشن میں متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا-

    سری نگر:دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں کشمیری رہنما خرم جاوید گرفتار

    پلواما اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے گھروں میں گھس کرلوگوں کوہراساں کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے اوربھارتی فورسز نے لوگوں کوگھروں سے باہرنہ نکلنے کا حکم دیا ہے۔

    دنیا والو :بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے : محبوبہ مفتی

    واضح رہے کہ 24 نومبر کو قابض بھارتی فوج کی جانب سے سرینگر میں 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھاکشمیریوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی تھی، جس کی وجہ سے دکانیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آئے روز شہریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    یوم شہدا جموں،وزیراعظم آزاد کشمیر،مشعال ملک کا اہم پیغام

    گزتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی ہے، جمہوریت اور انسانیت کے علمبردار بھارتی شہری بھی مودی کی پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹس بھارت کے بھیانک چہرے کو بے نقاب کررہی ہیں تاہم مودی حکومت کی پالیسی میں کوئی بدلاؤ نہیں آیا ہماری پالیسی دو ٹوک اور واضح ہے کہ بھارت سے مذاکرات تبھی ہوں گے جب کم از کم 5 اگست کے اقدام کو واپس لے کر بھارت نتیجہ خیز مذاکرات کی لئے تیار ہوگا۔

    آسٹریلوی پارلیمنٹیرینز کی اسلام آباد میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ سے ملاقات

    انہوں نے واضح کیا تھا کہ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے نہ ہی حکومت بھارت سے متعلق نرم رویہ رکھتی ہے، بھارت کے ساتھ نرم رویہ رکھنا کشمیریوں سے غداری کے مترادف ہے سیز فائر معائدے کے حوالے سے انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر سیز فائز کا معائدہ 2003 میں ہوا تھا جس کے مثبت اثرات دیکھنے کو ملے تھے سیز فائر کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیری عوام کو ہے، کیونکہ بھارت کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ سے معصوم کشمیری شہید ہورہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 4 کشمیری شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

    انہوں نے بتایا تھا کہ اس معاہدے کے باوجود بھارت کی جانب سے سیز فائر کی 13600 خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں، صرف گزشتہ سال میں 397 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے 28 کشمیریوں کو شہید کیا اور 255 کو زخمی کیا ہم ایل او سی کے قریب رہنے والے کشمیریوں کیلئے بنکرز بنانے کا سوچ رہے ہیں تاکہ ایسی صورتحال کے دوران وہ خود کو محفوظ کرسکیں۔

    13 سالہ کشمیری بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان

    ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان

    چین نے اعلان کیا ہے کہ ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : ” روئٹرز” کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے منگل کو بریفنگ میں بتایا کہ چین توقع کرتا ہے کہ 2022 کے ونٹر اولمپکس کو "آسان طریقے سے” اور شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا،کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کے آنے سے اولمپکس کے شیڈول پر فرق نہیں پڑے گا.

    کورونا کی نئی قسم، سعودی حکومت کیجانب سےعمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

    چین میں پھرکورونا کیسز میں اضافہ:ماہرین صحت پریشان ہوگئے

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤکا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ نئے وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی ہماری کوششوں کو یقینی طور پر کچھ چیلنج درپیش ہوں گے،لیکن جیسا کہ چین کو کورونا وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کا تجربہ ہے، ہم آسانی اور کامیابی کے ساتھ اس چیلنج کو مکمل کر لیں گے۔

    بیجنگ میں 4 فروری سے 20 فروری تک تمام ایتھلیٹس اپنے متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ کھیلوں کا حصہ بنیں گے لیکن ان میں غیر ملکی سیاح اور شائقین موجود نہیں ہوں گے۔

    چین میں زیرتعلیم پاکستانی اسٹوڈنٹس کا مستقبل ؟؟؟ بقلم:ڈاکٹر زاہد جٹ

    "اومی کرون” تشویش کا باعث تو ہے لیکن بے چینی کی وجہ نہیں،امریکی صدر

    کھیلوں میں کھلاڑیوں کو کلوز لوپ ببل میں رکھا جائے گا ، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا کی جانچ کی جائے گی۔ چین میں صحت کے حکام کے مطابق 1.1 بلین سے زیادہ افراد کو کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

    اپنی "زیرو کوویڈ” پالیسی کے تحت، چین کے پاس دنیا کے سخت ترین کوویڈ 19 کی روک تھام کے اقدامات ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 42 ہزار381 کورونا ٹیسٹ کیے گئےمزید 414 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    کورونا وائرس کی ویکسنیزاومیکرون ویرئنٹ پر موثر نہیں ہوں گی، سی ای او موڈرنا نے ڈرا کردنیا کی امیدیں…

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار254 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار737 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.97 فیصد رہی اس کے علاوہ 896 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، سندھ حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75ہزار820، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار75، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار185،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار722، بلوچستان میں 33 ہزار484، آزاد کشمیرمیں 34 ہزار556 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 ہو گئی ہے۔

    "اومی کرون” نوجوانوں کو متاثر کررہا ہے ،افریقی ڈاکٹر

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار27افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار621، خیبرپختونخوا 5 ہزار846، اسلام آباد 955، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ٹوئٹرپربغیر اجازت صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی

    ٹوئٹرپربغیر اجازت صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے صارفین پر بغیر رضامندی کسی کی تصاویر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر نے منگل کے روز اعلان کیا کہ کمپنی کی جانب سے عام صارفین کی رضامندی کے بغیر ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    کمپنی نے کہا کہ عام افراد کی تصاویر یا ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا پرائیویسی کی خلاف ورزی اور ممکنہ طور پر نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔
    https://twitter.com/TwitterSafety/status/1465683093436739588?s=20
    رپورٹس کے مطابق نئے قوانین کے تحت وہ لوگ جو عوامی شخصیت(Public Figure) نہیں ہیں، ٹوئٹر سے ان کی تصاویر یا ویڈیوز ہٹانے کے لیے کہہ سکتے ہیں جنھیں ان کی اجازت کے بغیر پوسٹ کیا گیا ہو۔

    بیان کے مطابق اگرچہ ہر فرد میڈیا فائلز کو شیئر کرنے پر متاثر ہوسکتا ہے مگر اس کا اثر خواتین، سماجی کارکنوں اور اقلیتی برادریوں کے افراد پر زیادہ ہوتا ہے۔

    جیک ڈورسے کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان،ٹوئٹر کا نیا سی ای او کون ہوگا؟

    https://twitter.com/TwitterSafety/status/1465683094581792771?s=20

    کمپنی نے بتایا کہ اگر کوئی صارف کسی تصویر یا ویڈیو کو رپورٹ کرتا ہے جس میں پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہو تو ٹوئٹر کی جانب سے میڈیا فائلز کو ہٹا کر مختلف آپشنز کے تحت ایکشن لیا جائے گا ان اقدامات میں صارفین کے مواد کو ریپلائیز اور سرچ رزلٹس میں نیچے لایا جاسکتا ہے یا اس فرد کو ٹوئٹ ڈیلٹ کرنے کا کہا جائے گا۔

    ٹوئٹر کے پاس پالیسی کی خلاف ورزی پر صارفین کو ہمیشہ کے لیے معطل کرنے کا اختیار بھی ہوگا اس پالیسی میں کچھ استثنیٰ بھی ہے جیسے عوامی شخصیات کے پرائیویٹ میڈیا کو اس میں کور نہیں کیا جائے گا یا ایسی تصویر، ویڈیو کو ٹوئٹ میں شیئر کیا جائے گا جو عوامی مفاد میں ہوآسان الفاظ میں اگر وہ میڈیا فائلز اہم ہے تو ٹوئٹر کی جانب سے اسے پلیٹ فارم پر برقرار رکھا جائے گا۔

    مختلف ممالک میں "ٹوئٹر” کی سروس میں تعطل، صارفین پریشان

    کمپنی کی جانب سے مختلف عناصر جیسے ٹی وی یا اخبارات میں تصاویر کی موجودگی کو بھی مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا مگر کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگر عوامی شخصیات یا دیگر افراد کی نجی تصاویر یا ویڈیوز کو شیئر کرنے کا مقصد ان کو ہراساں کرنا یا چپ کرانا ہوگا تو ٹوئٹر کی جانب سے ان فائلز کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

    ٹوئٹر میں کافی عرصے سے صارفین کی جانب سے دیگر افراد کی نجی تفصیلات جیسے رہائشی پتے، فون نمبر، شناختی دستاویزات یا مالیاتی تفصیلات پر پابندی عائد کررکھی ہےاب لوگوں کی نجی میڈیا فائلز کے حوالے سے پالیسی کا نفاذ 30 نومبر سے ہورہا ہے جس کا مقصد سیفٹی پالیسیوں کو انسانی حقوق کے معیار کے مطابق لانا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے نیٹ ورک پالیسی اور قوانین میں نئی پابندیاں سی ای او کی تبدیلی کے ایک دن بعد سامنےآئی ہیں۔

    موبائل کمپنیز کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی. تحریر:عفیفہ راؤ

  • امریکا،سکول میں فائرنگ 3 طالبعلم ہلاک،ٹیچر سمیت 6 افراد زخمی

    امریکا،سکول میں فائرنگ 3 طالبعلم ہلاک،ٹیچر سمیت 6 افراد زخمی

    امریکا میں اسکول کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور ٹیچر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : اے ایف کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ریاست مشی گن میں ایک 15 سالہ طالب علم نے منگل کو ایک ہائی اسکول میں مبینہ طور پر فائرنگ کی،فائرنگ ایک 15 سالہ طالب علم نے کی۔ہلاک ہونے والوں میں 16 سالہ لڑکا جبکہ 14 اور 17 سالہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔


    واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے آکسفورڈ ہائی اسکول کو گھیر لیا، پولیس نے 15 سالہ طالبعلم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی فائرنگ آکلینڈ کاونٹی کے آکسفورڈ ہائی اسکول میں کی گئی، رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گن مشتبہ شخص کے والد نے 4 دن پہلے خریدی تھی۔

    کراچی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین

    مشی گن کے گورنر نے فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی اسکول جانے سے ڈرنا نہیں چاہیئے۔

    سیکنڈ ائیر کے ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا اور ایک ہینڈگن ضبط کر لی گئی حملہ آور نے ان تین بچوں کو ہی ٹارگٹ کیا ہے یا اس کا کوئی اور مقصد تھا مشتبہ نوجوان نے حملے سے پہلے بندوق کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیں-

    ایک اور عثمان مرزا۔ نوجوان جوڑے پر جنسی عمل کیلیے تشدد٫ویڈیو وائرل

    لکی ون مال میں بیروزگار نوجوان نے کود کر خودکشی کرلی

    مقامی گورنر کا کہنا تھا کہ یہ والدین کے لیے ایک خوفناک خواب ہے، اور یہ مسئلہ امریکا میں بہت بڑھ چکا ہے، جس کو روکنے کے لیے جلد سخت احکامات اٹھانے ہوں گے۔

    2021کے دوران امریکا کے اسکولوں میں فائرنگ کے28واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں 9ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 46 ہے 2021 میں امریکا کی 19 مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے۔

    اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

    کراچی: تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کیسے لگی؟ پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی

    اسلام آباد میں آئی جی کے گھر کے سامنے ڈکیتی، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

  • منڈی بہا الدین: وکلا کا کمرہ عدالت میں سیشن جج  پر تشدد اور گالم گلوچ

    منڈی بہا الدین: وکلا کا کمرہ عدالت میں سیشن جج پر تشدد اور گالم گلوچ

    منڈی بہاء الدین میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سزا سنانے والے سیشن جج کو وکلا نے کمرہ عدالت میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار نے چند روز قبل منڈی بہاء الدین میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرجس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جج راؤ عبدالجبار کی مدعیت میں تھانا سول لائن میں وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    سیشن جج نے مقدمے کی درخواست میں موقف اپنایا کہ ان کے کمرے میں وکیلوں نے گھس کر دھمکیاں دیں، وکلا نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی واپس لینے پر زور دیا، انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرمنڈی بہاؤالدین کی تین ماہ قید کی سزا کا حکم معطل

    ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی پی او کو او ایس ڈی بنادیا گيا جبکہ ڈی ایس پی کو بھی عہدے سے ہٹادیا گيا ہے، تینوں افسران مقدمے میں نامزد ہیں۔

    واضح رہے کہ سیشن جج نے 26 نومبر کو توہینِ عدالت پر منڈی بہاء الدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا منڈی بہاؤالدین کنزیومر کورٹ کے جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار نے ایک شہری کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈی سی اور اے سی کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی کو تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی پولیس نے مجرموں کو جیل لے جانے کے بجائے ڈی سی ہاؤس منتقل کردیا تھا جس کے بعد دونوں افسران لاہور چلے گئے تھے۔

    ڈپٹی کمشنر طارق بسرا نے ذاتی طور پر جج کو فون کرکے ان سے بدتمیزی کی جبکہ اے سی امتیاز علی نے عدالت میں پیش ہوکر جج سے بدتمیزی کی تھی-

    بعد ازاں ہائیکورٹ میں کنزیومر کورٹ منڈی بہاؤالدین کی جانب سے ڈی سی اور اے سی کی تین ماہ قید کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی اپیل منظور کرتے ہوئے کنزیومر کورٹ کے جج راؤ عبدالجبار کا ڈی سی اور اے سی منڈی بہاؤالدین کو تین ماہ قید کی سزا کا فیصلہ معطل کردیاعدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا –

    ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کو جیل بھیجنے کا حکم

  • انیل کپورنے کنگنا رناوت سے شادی کے خواہش ظاہر کر دی

    انیل کپورنے کنگنا رناوت سے شادی کے خواہش ظاہر کر دی

    بالی ووڈ سئنیر اداکارہ انیل کپورنے اداکارہ کنگنا رناوت سے شادی کے خوا ہش ظاہر کر دی-

    باغی ٹی وی : کنگنا رناوت آج کل اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں اور اکثر اوقات انہیں اپنے بیانات کی وجہ سے مشکلات اور تنقید کا سامنا رہتا ہے لیکن وہ پھر بھی باز نہیں آتیں یہاں تک کہ انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی بلاک کر چکی ہے انہیں پاگل خانے اور جیل میں بجھوانے سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور انہیں نفرت کی فیکٹری قرار دیا گیا جہاں اداکارہ سے سب نالاں ہیں وہیں بالی وڈ اداکار انیل کپورنے ان سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی۔

    کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار انیل کپور اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بہترین حس مزاح سے بھی مشہور ہیں ماضی میں انیل کپور ساتھی اداکار سنجے دت اور کنگنا رناوت کے ساتھ کرن جوہر کے شو میں شریک ہوئے جہاں ان سے کئی سوال پوچھے گئے، تاہم کنگنا نے بھی ان سے ایک سوال کر ڈالا۔

    کنگنا نے انیل کپور سے پوچھا کہ کون سی ایسی اداکارہ ہیں جس کے لیے وہ اپنی بیوی کو چھوڑ سکتے ہیں جس پر انیل کپور نے انہی کا نام لے لیا۔

    رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے 20 کروڑ دیئے ،کے آر کے کا انکشاف

    اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ کنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔

    یاد رہے بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے 1984 میں سنیتا کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے تین بچے ہیں، ان کی بیٹی سونم کپور بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہیں۔

  • سوئیڈن: میگڈیلینا اینڈرسن 5 دن میں 2 مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونیوالی والی دنیا کی پہلی خاتون

    سوئیڈن: میگڈیلینا اینڈرسن 5 دن میں 2 مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونیوالی والی دنیا کی پہلی خاتون

    چند گھنٹے سوئیڈن کی وزیراعظم رہ کراستعفی دینے والی میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئیڈن کی پارلیمنٹ نے میگڈیلینا اینڈرسن کودوبارہ وزیراعظم منتخب کرلیا پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی میگڈیلینا اینڈرسن کے حق میں 101 اور مخالفت میں 173 ووٹ آئے جبکہ 75 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔

    سابق فرانسیسی وزیر کو ریپ اور ہراسانی کے نئے مبینہ الزامات کا سامنا

    سوئیڈش نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی تاہم امیدوار کی مخالفت میں 175 سے زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہیئیں۔

    میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ عہدہ سنبھالنے والی سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں کچھ روز قبل میگڈیلینا نے اتحادی پارٹی کے حکومت سے الگ ہونے پر وزارت اعظمی ٰ کا منصب سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد استعفی دے دیا تھا –

    یاد رہے کہ تقریبا 5 دن قبل میگڈیلینا اینڈرسن تقرری کے کچھ گھنٹے بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی تھیں وزیراعظم مس اینڈرسن کا کہنا تھا کہ وہ واحد پارٹی کی حکومت کے طور پر دوبارہ وزیر اعظم بننے کی کوشش کریں گی۔

    نائن الیون متاثرین کا افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے بطور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

    سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی رہنما کا کہنا تھاکہ یہ ایک آئینی عمل تھا کہ جب کوئی ایک پارٹی استعفیٰ دے دے تو مخلوط حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے اور میں ایک ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرنا چاہتی جس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے جائیں۔

    گورنربننےکی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے رسمی عہدہ دے کرسائیڈ لائن کردیا:گورنرپنجاب چوہدری سرور

  • اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر بھوپال کی ایک عدالت نے 32 لاکھ 25 ہزار روپے کے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں پیر کے روز اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور اداکارہ کو 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اگر اداکارہ 4 دسمبر کو ضلعی عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے میں ناکام ہوتی ہیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاسکتے ہیں۔
    یہ مقدمہ یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے اداکارہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

    جس میں یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے وکیل روی پنتھ نے کہا کہ امیشا پٹیل نے فلم بنانے کے لیے ان سے رقم ادھار لی اور جب انہوں نے اس رقم کے بدلے کمپنی کو دو چیک فراہم کیے تو وہ دونوں چیک باؤنس ہوگئے۔

    امیشا کے خلاف اندور میں 10 لاکھ روپے کے چیک باؤنس کیس میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا انہوں نے مبینہ طور پر فلم پروڈکشن کے نام پر اندور کی رہائشی نشا چھیپا سے 10 لاکھ روپے نقد لیے تھے۔نشا کو 24 اپریل 2019 کو امیشا نے چیک دیا تھا جب چیک اندور میں واقع بینک میں پیش کیا گیا تو چیک باؤنس تھا-

    اس سے قبل 2019 میں، رانچی کی ایک عدالت نے چیک باؤنس اور دھوکہ دہی کے معاملے میں امیشا کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ شکایت کنندہ پروڈیوسر اجے سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ امیشا اور اس کے بزنس پارٹنر نے ان سے ایک نئی فلم کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے لیے جو 2018 میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن کبھی ریلیز نہیں ہوئی۔ بعد میں امیشا نے 3 کروڑ کا چیک دیا جو باؤنس ہو گیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل فلم ’’کہونا پیار ہے‘ وعدہ اور ’’غدر‘‘ سمیت کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

    سکھوں کو”دہشت گرد "کہنے پرنئی دہلی کی اسمبلی نےکنگنا کوطلب کرلیا