Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حکومت غیر متعدی بیماریوں  سے بچاؤ کے لیے بھی این سی او سی کی طرز کے اقدامات اٹھائے     ماہرین

    حکومت غیر متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بھی این سی او سی کی طرز کے اقدامات اٹھائے ماہرین

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر متعدی امراض سے جاں بحق اور معذور ہوجانے والے افراد کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے ان سے بچاؤ کے لیے بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرز کے اقدامات اٹھائے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملکی و غیر ملکی ماہرین صحت نے پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کی 19ویں سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ابرار احمد کا کہنا تھا کہ حکومت غیر متعدی امراض خاص طور پر ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے نمٹنے اور بچاؤ کے لیے بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرز کے اقدامات اٹھائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت غیر متعدی امراض خاص طور پر ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور کینسر سمیت گردوں کی بیماریوں کے سیلاب کا خطرہ ہے اور اگر فوری طور پر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پاکستان میں نوجوان افراد میں مرنے اور معذور ہونے کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا ڈاکٹروں کی تنظیمیں تحقیق اور شعور بیدار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن جب تک وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس کام کے لیے تعاون نہیں کریں گی غیر متعدی امراض سے بچاؤ ممکن نہیں ہے اب وقت آگیا ہے کہ ذیابیطس اور دل کی بیماریوں پر بھی اتنی ہی توجہ دی جائے جتنی حفاظتی ٹیکہ جات اور متعدی امراض سے بچاؤ کے لیے دی جاتی ہے، پاکستان کے ہسپتالوں میں اتنی سکت نہیں ہے کہ بڑھتے ہوئے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

    خون کا ٹیسٹ جس سے 19 سال پہلے ہی ٹائپ 2 ذیابیطس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے

    پروفیسر ڈاکٹر ابرار احمد نے کہا کہ 3 کروڑ 30 لاکھ ذیابیطس کے مریضوں کے ساتھ پاکستان میں دل، گردوں اور آنکھوں کی بیماریوں کے افراد کی تعداد کروڑوں میں پہنچ جائے گی جس سے نمٹنا کسی کے بس کی بات نہیں رہے گی۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امپیریل کالج لندن کے ذیابیطس سینٹر سے وابستہ ڈاکٹر نیاز خان کا کہنا تھا کہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کی اوسط عمر باقی لوگوں کے مقابلے میں 10 سال کم ہوتی ہے جبکہ ایسے مریضوں میں دل کی بیماریوں کی شرح دگنی ہوجاتی ہے۔

    دبئی ذیابیطس سینٹر سے وابستہ ڈاکٹر حامد فاروقی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران ٹیکنالوجی کی مدد سے ذیابیطس کے مریضوں کی دیکھ بھال کی گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کی جانیں بچ سکیں ٹیلی میڈیسن اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ذیابیطس سمیت دیگر نان کمیونیکیبل ڈیزیز (متعدی امراض) میں مبتلا افراد کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

    ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید پھل

    کانفرنس سے برطانوی ماہر رچرڈ کوئنٹن سمیت دیگر ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے خطاب کیاماہرین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت غیر متعدی امراض خاص طور پر ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے نمٹنے اور بچاؤ کے لیے بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرز کے اقدامات اٹھائے۔

    کانفرنس کے دوران مختلف اداروں اور پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے مابین باہمی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

    منہ کا خشک رہنا کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟

  • ایس سی او اور زونگ کے مابین آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کی ترقی کے لئے معاہدہ

    ایس سی او اور زونگ کے مابین آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کی ترقی کے لئے معاہدہ

    اسلام آباد :ایس سی او اور زونگ کے مابین آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کی ترقی کے لئے معاہدہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن اور چائنا موبائل پاکستان(Zong) کے مابین آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کے مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں کے لئے MOU پر دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں ایس سی او سب سے بڑی اور نمایاں ترین ٹیلی کام سروسز مہیا کرنے والی کمپنی ہے۔

    تقریب میں ایس سی او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل شاہد صدیق ،زونگ کے سی ای او وانگ ہوا، زونگ کے چیف ٹیکنیکل آفیسر لو جیان ہوئی اور ایس سی او اور زونگ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    نادرا نے ڈیٹا ہیکنگ سے متعلق ریمارکس پر ایف آئی اے عہدیدار سے وضاحت طلب کر لی

    معاہدے کے تحت زونگ اپنی سٹریٹجک سرگرمیوں کے ذریعے ایس سی او کے تعاون سے کام کرے گی کیونکہ SCO آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں پہلے سے ہی بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ ایسے ہی SCO بھی وسیع البنیادرول آﺅٹ پلان کے لئے زونگ کو بیک ہال کنیکٹوٹی کی فراہمی کرے گی۔

    دونوں اداروں کو پہلے سے ہی مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے جس کا آغاز 2008 میں ہوا تھا 2011میں دونوں اداروں کے درمیان رومنگ کے منصوبے پر بھی عملدرآمد ہوا تھا۔

    حتساب عدالت اسلام آباد کے ایک اور جج نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا

    اس موقع پر میجر جنرل شاہد صدیق نے کہا کہ آج ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنے اشتراک عمل کو بڑھا رہے ہیں تاکہ ہم مل کر گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے عوام کو رابطوں کی خوب سے خوب تر سہولتیں فراہم کر سکیں اور ہماری خواہش ہے کہ دوسری سیلولر کمپنیوں کے ساتھ مل کر ہم گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے عوام کو جدید دور کی وہی سہولتیں فراہم کر سکیں جو پاکستان کے بڑے شہروں کو حاصل ہیں۔

    پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

  • حسن علی نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا

    حسن علی نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحسن علی نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹا گانگ ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لے کر عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

    باغی ٹی وی : فاسٹ بولر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے اس سے پہلے یہ ریکارڈ سابق کرکٹر اور موجودہ وزیراعظم عمران خان اور سابق کرکٹروقار یونس کے پاس ہے۔

    سابق کرکٹر اور وزیر اعظم عمران خان نے 1982 اورسابق فاسٹ بولر وقار یونس نے1990 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا تاہم حسن علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں5 وکٹیں لے کر ریکارڈ برابر کیا ہے۔

    وقار یونس نے 1993 میں بھی یہ اعزازحاصل کی تھا وہ نہ صرف دو 2 ایک سال میں 5 بار 5،5 وکٹیں لینے والی کھلاڑی ہیں بلکہ وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان کی جانب سے ایک سال کے دوران 6 بار5 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

    پی سی بی نے بھی چٹا گانگ ٹیسٹ میں حسن علی کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے۔


    یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ اس سے قبل پاکستان بنگلہ دیش کو ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے چکی ہے حسن علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کو آوٹ کیا ہے۔

    نادرا نے ڈیٹا ہیکنگ سے متعلق ریمارکس پر ایف آئی اے عہدیدار سے وضاحت طلب کر لی

    جعلی ویڈیو اور آڈیو بنانا مسلم لیگ ن کا وطیرہ بن گیا ہے،عدلیہ نوٹس لے ،فواد…

  • گھر پر قبضہ کیس: اداکارہ میرا نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا

    گھر پر قبضہ کیس: اداکارہ میرا نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا

    پاکستانی معروف اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعویٰ میں عدالت کے سامنے جواب جمع کروادیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعویٰ پر سول عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے اداکارہ نے ندیم انور چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب جمع کروایا ہے۔

    انہوں نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں پاکستان کی نامور اداکارہ ہوں ڈراموں اور فلموں سے پیسہ کمایا لیکن تسلیم کوثر نامی خاتون نے میرے گھرکے خلاف جھوٹا دعویٰ دائر کیا میں نے ڈیفنس کے علاقے میں گھر اپنے پیسوں سے خریدا ہے-

    گلوکار ابرارالحق کو بچی کی روٹی تیار کرنے کی ویڈیو شئیرکرنے پر تنقید کاسامنا

    دعویٰ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں دستاویزات پر دستخط کیے ڈیفنس ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر نے بھی کاغذات پر دستخط کیے دعویٰ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میرے گھر کے خلاف دائر دعویٰ کو خارج کرنے کا حکم دے۔

    عائزہ خان کا سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کیلئے مشورہ

    واضح رہے کہ سول کورٹ میں تسلیم کوثر نامی خاتون نے اداکارہ میرا کے گھر کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ادکارہ میرا نے ڈیفنس میں موجود گھر کو دھوکا دہی سے اپنے نام کیا ، وہ گھر اب بھی میری ملکیت ہے۔

    بی جے پی کی وزیرکو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر داخلے سے روک دیا گیا

  • وکی اور کترینہ کی شادی کی خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں،     کزن

    وکی اور کترینہ کی شادی کی خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں، کزن

    اداکار وکی کوشل کی کزن ڈاکٹراپاسنا ووہرا نے وکی اور کترینہ کیف کی شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے وکی اور کترینہ کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ’یہ محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے-

    وکی کوشل کی کزن نے کہا کہ ’اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ وکی اور کترینہ خود اپنی شادی کا اعلان کریں گے، بالی ووڈ میں ایسی افواہیں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی۔

    کترینہ کیف نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا

    وکی کوشل کی کزن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا بالی ووڈ میں اکثر اس طرح کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی۔ یہ محض وقتی افواہیں ہیں۔ میں نے اپنے بھائی وکی کوشل سے بات کی ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ میں اس معاملے پر مزید تبصرہ کرنا نہیں چاہتی لیکن اس وقت کوئی شادی نہیں ہورہی۔

    سلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے؟

    دوسری جانب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف شادی اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں سکس سینسز باروارہ قلعہ میں شادی کریں گے جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

  • راکھی ساونت کے شوہر کی بگ باس میں انٹری

    راکھی ساونت کے شوہر کی بگ باس میں انٹری

    بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر نے بگ باس 15 میں بطور وائلڈ کارڈ کھلاڑی انٹری دی ہے۔

    باغی ٹی وی :چند روز قبل راکھی ساونت نے اعلان کیا تھا کہ وہ بگ باس 15 میں اپنے شوہر رتیش کے ہمراہ داخل ہوں گی تاہم ان کی بات پر کم ہی لوگوں نے یقین کیا تھا کیونکہ راکھی ساونت میڈیا پر بارہا کہہ تو چکی ہیں کہ ان کی شادی ہوچکی ہے لیکن ان کے شوہر آج تک کبھی منظر عام پر نہیں آئے-

    لیکن اب بگ باس 15 میں اداکارہ راکھی کے شوہر بالآخر منظرعام پر آہی گئے راکھی ساونت اس سے قبل بگ باس سیزن ون اور 14 میں بھی شامل ہوچکی ہیں اور اس بار وہ تیسری بار بطور وائلڈ کارڈ کھلاڑی شو میں شامل ہوئی ہیں لیکن اس بار راکھی ساونت اکیلی نہیں آئیں بلکہ ان کے شوہر نے بھی شو میں وائلڈ کارڈ انٹری دی ہے۔


    بھارت کے سوشل میڈیا پیجز پر بگ باس کے سیزن 15 کا ایک پرومو شیئر کیا جارہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت کے شوہر نے بگ باس کے گھر میں دولہا بن کر انٹری دی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت بگ باس کے گھر میں آرتی (پوجا) کی تھال لیے کھڑی ہیں اور اتنی دیر میں اُن کے شوہر سہرا باندھ کر انٹری دیتے ہیں۔

    راکھی ساونت اپنے شوہر کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’12 ملکوں کی پولیس اور پورے بھارت کے عوام آپ کا انتظار کررہی ہے۔‘

    عثمان مختار کی ایوارڈ یافتہ مختصر فلم ‘بینچ’ یو ٹیوب پر ریلیز

    ویڈیو میں راکھی کے شوہر کا چہرہ نظر نہیں آرہا جبکہ اُن کے شوہر کو دیکھ کر گھر میں موجود دیگر کنٹسٹنٹ حیران رہ جاتے ہیں۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین جہاں رتیش کو دیکھ کر حیران ہیں وہیں اب بھی اس بات پر یقین نہیں کرپارہے کہ واقعی رتیش راکھی ساونت کے شوہر ہیں۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر رتیش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ شخص حقیقی رتیش ہے راکھی کا شوہر۔


    راکھی ساونت نے بگ باس کے گھر میں موجود دیگر کھلاڑیوں کو اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ وہ اور رتیش دو سال پہلے کورونا لاک ڈاؤن سے قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے شوہر عالمی وبا کی وجہ سے بھارت نہیں آئے تھے۔
    https://twitter.com/TheRealKhabri/status/1463940368651603974?s=20


    یاد رہے کہ سال 2019ء میں راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ رتیش نامی شخص کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں تاہم اُنہوں نے اپنے شوہر کی کوئی تصویر نہیں دِکھائی تھی راکھی ساونت نے بگ باس کے سیزن 14 کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں جس کے بارے میں انہیں شادی کے بعد پتہ چلا۔

  • سعودی عرب: سلمان خان "ریاض سیزن” میں پرفارم کریں گے

    سعودی عرب: سلمان خان "ریاض سیزن” میں پرفارم کریں گے

    ریاض: ریاض سیزن میں بالی وڈ سٹار سلمان خان 10 دسمبر کو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ ” کے مطابق سعودی محکمہ تفریحات نے کہا ہے کہ پروگرام کے ٹکٹ جلد جاری کیے جائیں گے ریاض سیزن میں 7500 پروگرام ہو رہے ہیں ان میں 70عرب کنسٹرٹ 6 انٹنیشنل کنٹسرٹ انٹرنیشنل شوز اور 350 تھیٹر شامل ہیں۔
    https://twitter.com/Turki_alalshikh/status/1463886231201320964?s=20
    محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل شیخ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ریاض سیزن میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کے پرواگرام کے حوالے سے ٹویٹ کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاض سیزن میں میوزک پروگرام دو فیصد سے زیادہ نہیں ہیں۔

    سلمان خان کی جگہ لینے کے لئے کیا کرنا ہو گا؟ بالی ووڈ سلطان کا نئے اداکاروں کو…


    دوسری جانب سلمان خان نے بھی ترکی آل شیخ کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 10 دسمبر کو ریاض سیزن میں پرفارم کرنے کے لئے پُرجوش ہیں-

    پچپن سالہ بالی وڈ سٹار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں کیا تھا وہ اب تک 107 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں باڈی گارڈ، دبنگ اور ایک تھا ٹائیگر ان کی مقبول فلموں میں شامل ہیں بالی وڈ سٹار سلمان خان کا شمار مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شائقین انہیں ’سلمان بھائی‘ کہتے ہیں اور یہ اعزاز انڈیا کے کسی اور اداکار کو حاصل نہیں ہے۔

    سلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے؟

    میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں رانی مکھر جی

    سابق امام کعبہ عادل الکلبانی کی سعودی اشتہاری فلم میں اداکاری،ویڈیو سوشل میڈیا پر…

  • جعلی ویڈیو اور آڈیو بنانا مسلم لیگ ن کا وطیرہ بن گیا ہے،عدلیہ نوٹس لے  ،فواد چوہدری کا مطالبہ

    جعلی ویڈیو اور آڈیو بنانا مسلم لیگ ن کا وطیرہ بن گیا ہے،عدلیہ نوٹس لے ،فواد چوہدری کا مطالبہ

    وفاقی اطلاعات فواد چوہدری نے عدلیہ سے مسلم لیگ ن کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدلیہ کے خلاف تحریک ناکام ہو گئی ہے۔ 20 ،30 سال حکمرانی کی وجہ سے ہر شعبے میں مداخلت کی جاتی ہے جبکہ جعلی ویڈیو اور آڈیو بنانا مسلم لیگ ن کا وطیرہ بن گیا ہے۔

    اب ہو گا دما دم مست قلندر، نواز شریف نے ن لیگی رہنماؤں کو اہم حکم دے دیا

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوشش تھی عدلیہ پر دباؤ ڈالا جائے اور رانا شمیم مسلم لیگ ن کے عہدیدار تھے عدلیہ کو مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے خلاف نوٹس لینا چاہیے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کیسز حتمی مراحل میں ہوں تو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن نے ماضی میں پیپلز پارٹی سے الیکشن چرایا تھا اور ملکی اداروں کے خلاف مہم کے لیے صحافیوں کا بھی استعمال کیا گیا یہ لوگ جائیدادوں کا جواب نہیں دے رہے اور آئیں بائیں شائیں پر لگے ہیں مریم نواز اور ان کے شوہر کو دیگر کام چھوڑ کر آڈیو، ویڈیوز کا کام کرنا چاہیے۔

    شہباز شریف نے اسلام آباد کی اہم شخصیت کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کر دیا

    مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں ہفتے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور اب پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی تیل کی قیمتیں مزید نیچے آنے سے بھی مہنگائی میں کمی ہو گی۔

    سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100 ملین ڈالرز کا ادھار فیول فراہم کرے گا

  • جنید صفدر نے ا پنے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

    جنید صفدر نے ا پنے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

    نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر نےا پنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی : جنید صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر لگائی ہے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارڈ پر ولیمے کی تقریب کی تاریخ”17دسمبر 2021″ درج ہے۔

    کارڈ پر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کی تصویر بنی ہوئی ہے ساتھ ہی دونوں کے نام بھی لکھے گئے ہیں ولیمے کے کارڈ پر شائع کی گئی تصویر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کے نکاح کے موقع کی ہے۔

    جنید صفدر نے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بھی ولیمے کی تاریخ لکھی ہے-

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح 22 اگست کو لندن میں میں ہوا تھاشریف خاندان کا آبائی گھر رائے ونڈ میں ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شادی کی یہ تقریب بھی وہیں پر ہو گی۔

    عائشہ سیف خان نواز شری کے قریبی ساتھی سیف الرحمن خان کی بیٹی ہیں، جو 1997 میں نواز شریف کی وزارت عظمی کے دوسرے دور میں احتساب بیورو کے رہے تھے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل دی لینس بورو میں منعقد ہوئی جو ہائیڈ پارک کارنر پر نائٹس برج میں واقع ہے۔

    جنید صفدرکے ولیمے کی تقریب پاکستان میں کب اور کہاں ہو گی؟

    اس تقریب کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا رہا تھا اور جوڑے کی تصاویر کے ساتھ ساتھ جنید صفدر کی جانب سے محمد رفیع کا گانا کیا ہوا تیرا وعدہ’ گانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں شرکت کی تھی۔

    انہوں نے 11 اگست کو ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ لندن میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی اجازت کے لیے حکومت سے درخواست نہیں کریں گے۔

  • ثروت گیلانی نے ” چڑیلز” کا دوسرا سیزن بنائے جانے کی تصدیق کر دی

    ثروت گیلانی نے ” چڑیلز” کا دوسرا سیزن بنائے جانے کی تصدیق کر دی

    اداکارہ ثروت گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ویب سیریز’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کو 11 اگست 2020 کو ’زی فائیو‘ پر ریلیز کیا گیا تھا جسے کافی لوگوں نے پسند کیا، اسے پاکستان کی پہلی بولڈ ویب سیریز بھی قرار دیا گیا تھا جبکہ یہ ریلیز کے بعد تنازعات کا شکار بھی رہی جبکہ اس کو پاکستان میں بین بھی کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے کچھ دنوں بعد اس پابندی کو اٹھا لیا گیا تھا۔

    ویب سیریز چڑیلز کو پاکستان میں بین کرنے پر شوبز شخصیات کا سخت رد عمل

    علاوہ ازیں ویب سیریز ‘چڑیلز’ کو رواں برس فروری میں برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ (بی ایم اے) میں ‘او ٹی ٹی پلیٹ فارم شو آف دی ائیر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا-

    ’چڑیلز‘ کی کہانی شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چار خواتین کے گرد گھومتی ہے جو سیریز میں اپنی جیسی دوسری خواتین کی زندگی بچانے کے لیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتی ہیں ویب سیریز میں چاروں خواتین کو گھریلو زندگی چھوڑ کر دھوکا دینے والے شوہروں کو بے نقاب کرتے دکھایا گیا ہے، چڑیلز کی ہدایات عاصم عباسی نے دی تھیں۔

    پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

    جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

    ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرہ رضوی نے جگنو، نمرہ بُچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-

    پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز’ نے برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

    مذکورہ ویب سیریز کو بہت پسند کیا گیا تھا اور پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ اس کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

    حال ہی میں چڑیلز کے پہلے سیزن میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے تصدیق کی کہ مذکورہ سیریز کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔

    مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا چڑیلز کا دوسرا سیزن بنایا جائے گا؟ جس پر انہوں نے ہاں کا مختصر جواب دیا۔

    انہوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی کہ ویب سیریز کا دوسرا سیزن کب بنایا جائے گا اور نئے سیزن میں کون سے اداکار شامل ہوں گے؟ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آئے گی۔

    ویب سیریز چڑیلز میں فرانسیسی آرٹسٹ جیسا خاکہ استعمال کرنے پر عاصم عباسی نے معافی مانگ لی