Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شہرقائد میں چور 40 فٹ لمبی 8 ویلر کنٹینر بردار ٹرالی لے اڑے

    شہرقائد میں چور 40 فٹ لمبی 8 ویلر کنٹینر بردار ٹرالی لے اڑے

    کراچی: چور 40 فٹ لمبی 8 ویلر کنٹینر بردار ٹرالی لے اڑے، ٹرالی لے جانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری کے بعد نامعلوم ملزم کیماڑی نے 40 فٹ لمبی 8 ویلر ٹرالی جس پر کنٹینر رکھا جاتا ہے چوری کرلی، چوری کی اس انوکھی واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی-

    جیکسن پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرلیا تاہم مسروقہ ٹرالی تاحال برآمد نہیں کرائی جا سکی اس حوالے سے مدعی مقدمہ امجد علی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ ڈیفنس ویو فیز ٹو کا رہائشی اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرتا ہے، ڈرائیوراشفاق نے مورخہ 6 نومبر کو دن پانچ بجے کے قریب میرے ٹرالر نمبر ٹی ایل اے 580 کی 8 وہیلر 40 فٹ لمبی ٹرالی شاہین یارڈ روڈ نزد کسٹم بونڈ گودام کیماڑی کی پارکنگ میں چوکیدار کی زیر نگرانی پارک کر کے فشری گودام گیراج چلا گیا۔

    مدعی نے بتایا کہ مورخہ 19 نومبر کو میری دوسری گاڑی کے ڈرائیور بخت زادہ نے مجھے بتایا کہ ٹرالی اپنی جگہ پر موجود نہیں ہے جس پر میں نے وہاں جا کر چوکیدار مبارک سے معلومات کی تو اس نے بتایا کہ وہ سمجھا کہ آپ لوگ خود لے کر گئے ہیں۔

    جیکسن پولیس نے 20 نومبر کو امجد علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 339 سال 2021 بجرم دفعہ 379 تعزات پاکستان کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • ‏سعودی عرب کا پاکستان سے براہ راست فلائٹس آپریشن بحال کرنے کا اعلان

    ‏سعودی عرب کا پاکستان سے براہ راست فلائٹس آپریشن بحال کرنے کا اعلان

    ‏سعودی وزارت داخلہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے براہ راست فلائٹس آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :سعودی عرب حکومت نے کورونا وبا کے باعث لگائی گئی پابندی ختم کرتے ہوئے یکم دسمبر سے 6 ممالک کے مسافروں کو ڈائریکٹ انٹری کی اجازت دے دی‏ ہے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب آنے والے افراد کو 5 روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا 6 ممالک میں پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور انڈیا شامل ہیں-

    ایف آئی اے کا جعلی سموں کیخلاف ملک بھر میں آپریشن ،7 فرنچائز سیل ،9 افراد گرفتار

    دوسری جانب پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لیے فلائٹس شروع کرنے والی پہلی بین الاقوامی فضائی کمپنی بن گئی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پشاور سے 168 مسافر لے کر جمعرات کی دوپہر فجیرہ پہنچی فجیرہ کے ہوئی اڈے پر ریاست کے شاہی خاندان کے ارکان اور دیگر اعلٰی حکام نے پی آئی اے کی پرواز اور سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر روایتی استقبالی رقص بھی پیش کیا گیا۔

    بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف،نادرا کا بیان بھی سامنے آ گیا

    قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح پی آئی اے ریاست فجیرہ کے لیے پرواز چلانے والی پہلی بین الاقوامی ایئرلائن بن گئی ہے ’پی آئی اے کی پروازوں کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت 15 منٹ کے اندر تمام مسافروں کی امیگریشن مکمل کی جائے گی پی آئی اے کے مسافروں کے لیے خصوصی بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جو دیگر شہروں تک بلا معاوضہ رسائی فراہم کریں گی۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازیں فجیرہ کے امیر کی خصوصی درخواست پر شروع کی گئی ہیں۔

    یورپ میں کورونا سے مزید7 لاکھ اموات کا خدشہ ہے، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی

  • ذیا بیطس اور موٹاپے میں مبتلا خواتین میں بریسٹ کینسرکا خطرہ بڑھ سکتا ہے     تحقیق

    ذیا بیطس اور موٹاپے میں مبتلا خواتین میں بریسٹ کینسرکا خطرہ بڑھ سکتا ہے تحقیق

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موٹاپے، انسولین کی حساسیت یا ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا خواتین میں دیگر کے مقابلے میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : تحقیق کے مطابق موٹاپے، انسولین کی حساسیت یا ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا خواتین میں دیگر کے مقابلے میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اگرخاتون سُن یاس (مینوپاز) کا شکار ہو تو چھاتی کے سرطان کے خدشات مزید بڑھ سکتے-

    ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید پھل

    فربہ خواتین میں استحالہ (میٹابولزم) اور سوزش جیسی کیفیات بڑھ جاتی ہیں لیکن اب بھی اس پورے عمل کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

    بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر جیرالڈ اور پروفیس شپلے نے انکشاف کیا ہے کہ ایکسوسومز( کئی اقسام کے خلیات کے میں موجود سوراخ سے خارج ہونے والے معائات) بریسٹ کینسر کی وجہ بنتے ہیں اور اسے مزید پیچیدہ بناکر علاج کو ناممکن بناتے ہیں اپنی خاص کیفیات کی بنا پر ذیابیطس اور موٹاپا خواتین میں پیچیدہ قسم کا بریسٹ کینسر پیدا کرسکتا ہے جو ہماری تمام موجودہ ادویہ کو بھی ناکام بنا سکتا ہے۔

    روزانہ چائے اور کافی کا استعمال فالج اور دماغی بیماریوں سے بچاتا ہے ماہرین

    ان میں سے ذیابیطس کو بڑھانے والے عوامل برسٹ کینسر کو بھی بڑھاتے ہیں پھر خون میں گلوکوز، اے ون سی کی بڑھی ہوئی سطح، کولیسٹرول اور دل کے امراض کے طبی عوامل یعنی سی آرپی وغیرہ مل کر چھاتی کے سرطان کے خدشات کو مزید بڑھاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ سرطان کے ماہرین نے اب تک اس پر دھیان نہیں دیا ہے۔

    نمک کا کم استعمال امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے تحقیق

    انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں سائنس داں بڑے پیمانے پر خواتین کا سروے کریں گے تاکہ اس مفروضے کی حمایت یا رد میں کوئی بات سامنے آسکے۔

    خون کا ٹیسٹ جس سے 19 سال پہلے ہی ٹائپ 2 ذیابیطس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے

    منہ کا خشک رہنا کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟

  • ایف آئی اے کا جعلی سموں کیخلاف ملک بھر میں آپریشن ،7 فرنچائز سیل ،9 افراد گرفتار

    ایف آئی اے کا جعلی سموں کیخلاف ملک بھر میں آپریشن ،7 فرنچائز سیل ،9 افراد گرفتار

    ایف آئی اے کا جعلی سموں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری، مختلف کمپنیوں کی 7 فرنچائز کو سیل کرکے 9 افراد کو گرفتارجب کہ ملک بھر سے 15 تا 20 ہزار جعلی سمز برآمد کرلی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض نے کہا کہ جعلی سموں کے خلاف گزشتہ ہفتے سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے پی ٹی اے کو عام شہریوں نے شکایات کی تھیں –

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی مختلف فرنچائز کو سیل کردیا ہے، اندرون سندھ کے علاوہ پنجاب سے بھی انگوٹھے کے نشانات پر سم کھلوائی گئی ہیں، اوکاڑہ اور لاہور کے لوگوں کی بھی شناخت ہوئی ہے، کمپنیوں کے نام سے جعلی سے فروخت ہو رہی تھی، 15 سے 20 ہزار جعلی سمیں برآمد ہوئی ہے، واٹس ایپ نمبر فروخت کیے جارہے ہیں، غیر قانونی سموں کا استعمال جرائم کی وارداتوں میں ہوتا ہے، تمام کمپنیوں کے نمائندے غیر قانونی سمز کھولنے میں ملوث تھے۔

    بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف،نادرا کا بیان بھی سامنے آ گیا

    انہوں نے انکشاف کیا کہ سیلی کون کے ذریعے سم کھلوائی جاتی ہیں، کسی اور کے نام پر کھلنے والی سم بھتے اور اغوا کی وارداتوں میں بھی ملوث پائی گئی ہیں، کسی کے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، مگر ملک کو نقصان پہنچا کر کوئی کاروبار نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی اے کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے، ایف آئی اے اس دھندے میں ملوث افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑے گی۔

    عمران ریاض کا کہنا تھا کہ موبائل کمپنیوں کی فرنچائز کے مالکان غیر قانونی سمز کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، سائبر کرائم کا نیا آپریشن انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف ہوگا، انٹرنیٹ کمپنیاں اپنے ایس او پیز کو درست کریں، ملک بھر کی کمپنیوں کو ہم نے 2 ہفتوں کا وقت دیا ہے جنہوں نے جعلی سمیں رجسٹرڈ کی ہیں انہیں ہمارے حوالے کریں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض نے کہا کہ فرنچائز اونرز کے خلاف نہیں ہیں، ہماری سائبر آئی انہیں واچ کر رہی ہے، فرنچائز آپریٹرز ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، پہلے یہ کام فرنچائز میں بیٹھ کر ہوتا تھا اب ان لوگوں نے پرائیوٹ جگہیں لے لی ہیں، فی الوقت ٹی ایس ایس مینیجر ہماری ایف آئی آر میں ذمہ دار ہیں دوسرے مرحلے میں ایریا مینیجر کو طلب کریں گے۔

    افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

    انہوں نے کہا کہ میں یہ الزام نہیں لگاؤں گا کہ اس میں ٹاپ مینیجمنٹ شامل ہے، ہماری ایف آئی ار کم درج ہونے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ کورٹ کچہری سے بچنا چاہتے ہیں اس لیے ایف آئی آر فائل نہیں ہوتیں، ہراسمنٹ ہمارے پاس دوسرے نمبر پر ہے اس میں کمی آئی ہے، فنانشل فراڈ پہلے نمبر ہے، آگاہی مہم کے ذریعے ہراسمنٹ کے کیسز میں کمی آئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس کے دوران بتایا تھا کہ نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے سے ہیکرز باآسانی فراڈ کرتے ہیں، مالی فراڈ کے کیس آتے ہیں تو جب کسی کو پکڑتے ہیں تو کوئی بوڑھا شخص یا خاتون ہوتی ہے۔

    پٹرول پمپس کی بندش ، ریسکیو کے ادارے بھی پریشان

    چیئرمین پی ٹی اے نے اجلاس کو بتایا تھا کہ پی ٹی اے نے کسی بھی موبائل فون کمپنی کو ڈور ٹو ڈور سم فروخت کرنے اجازت نہیں دی غیر قانونی سمز کی فروخت میں ایک سال میں چھ سو فیصد کمی آئی ہے، پاکستان میں آنکھوں کا ڈیٹا بیس موجود نہیں ہے غیر قانونی طریقے سے لوگوں کے انگوٹھے کے نشان لئے جاتے ہیں،اب انگوٹھا کے نشان والے معاملہ کو ختم کرنے کیلئے انگلیوں کے دو آپریٹرز کو ایک سال میں 10 کروڑ اور 5 کروڑ جرمانہ کیا ہے 5 لاکھ 36 ہزار سمز کو بلاک کیا گیا ہے جب کہ موبائل آپریٹرز نے فرنچائزز کو 2 کروڑ 30 لاکھ جرمانہ کیا ہے26 ہزار غیر قانونی سمز کی صرف رواں سال اکتوبر میں نشاندہی کی گئی ہے جس کی فروخت روکنے کیلئے پی ٹی اے نے کیا اقدامات کئے گئے ہیں مالی فراڈ کا میسج بھیجنے والوں کے خلاف پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر شکایت کی جاسکتی ہے۔

    دوسری جانب نادرا نے ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کے قائمہ کمیٹی میں دیئے گئے بیان پرتردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا بائیومیٹرک ڈیٹا مکمل طور پرمحفوظ ہے، ڈیٹا ہیک نہیں ہوا، اس سے متعلق بیان غلط فہمی اورناسمجھی پرمبنی ہے نادرا نے ایف آئی اے سےغیرضروری اورغلط بیانی پروضاحت طلب کر لی ہے۔

    ویڈٰیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں حریم شاہ

  • بھارت میں قائداعظم کی تعریف پر بی جے پی  آگ بگولہ ہو گئی

    بھارت میں قائداعظم کی تعریف پر بی جے پی آگ بگولہ ہو گئی

    بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیرِاعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو اور بھارتی کسانوں کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پیروکار قرار دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارت کی ریاست اترپردیش میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیرِاعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ مسلمان دشمنی اور ہندو انتہا پسندی میں مشہور ہیں یوگی ادتیہ ناتھ پاکستان کے خلاف بولنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور اکثر ہندو انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پربھی انہوں نے ایسے ہی کیا بجائے وہ اس موقع پر بھارت اور اترپردیش کی معاشی ترقی کےلیے کیے گئے اپنے اقدامات پر روشنی ڈالتے لیکن اس موقع پر بھی انتہا پسندی سے باز نہیں آئے-

    کنگنا نفرت کی فیکٹری ،اسےجیل یا دماغی اسپتال بھجوایا جائے بھارتی سکھ…

    انہوں نے اپنے حریف سیاست دان سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو اور بھارتی کسانوں پر حملے کرتے ہوئے انہیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پیروکار قرار دیا۔

    یوگی ادتیہ ناتھ
    انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے اس گنے کی مٹھاس والی ریاست میں ہنگامے کراکر تلخی گھولنے کی کوشش کی ہے اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ گنے کی مٹھاس کو پھیلانا ہے یا جناح کے پیروکاروں کو لانا ہے۔

    سکھوں کو”دہشت گرد "کہنے پرنئی دہلی کی اسمبلی نےکنگنا کوطلب کرلیا

    واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سردار پٹیل، جواہر لال نہرو اور محمد علی جناح نے ایک ہی تعلیمی ادارے سے وکالت کی تعلیم حاصل کی اور ہندوستان کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔

    خیال رہے کہ مودی حکومت نے بھارت میں کسانوں کے خلاف متنازع قوانین منظور کیے تھے تاہم شدید احتجاج کے بعد مودی حکومت گزشتہ دنوں یہ قوانین واپس لینے پر مجبور ہوگئی ہے-

    اکشے کمار کی فلم میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش حیات برہم

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسانوں کو ان قوانین پر اعتماد میں لینے میں ناکام رہے جس پر میں عوام سے معافی مانگتا ہوں، ہم نے پوری کوشش کی اور کسانوں کے اعتراضات کو دور کرنے کے لیے بھی تیار تھے تاہم کچھ کسان اس قانون کو قبول کرنے کے لیے راضی نہیں ہوئے۔ قوانین کی واپسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کا آئینی عمل اس ماہ کے آخر تک شروع ہوجائے گا لہذا کسانوں سے درخواست ہے کہ وہ احتجاج ختم کردیں اور اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔

    بھارتی سیاستدان کا تامل اداکار کو مارنے پر انعام کا اعلان

  • بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف،نادرا کا بیان بھی سامنے آ گیا

    بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف،نادرا کا بیان بھی سامنے آ گیا

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق پرویز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس کے دوران نادرا کے بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف کیا تاہم نادرا نے ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کے قائمہ کمیٹی میں دیئے گئے بیان پرتردید کر دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق پرویز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس کے دوران بتایا کہ نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے سے ہیکرز باآسانی فراڈ کرتے ہیں، مالی فراڈ کے کیس آتے ہیں تو جب کسی کو پکڑتے ہیں تو کوئی بوڑھا شخص یا خاتون ہوتی ہے۔

    حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا پٹرول مالکان

    چیئرمین پی ٹی اے نے اجلاس کو بتایا کہ پی ٹی اے نے کسی بھی موبائل فون کمپنی کو ڈور ٹو ڈور سم فروخت کرنے اجازت نہیں دی غیر قانونی سمز کی فروخت میں ایک سال میں چھ سو فیصد کمی آئی ہے، پاکستان میں آنکھوں کا ڈیٹا بیس موجود نہیں ہے۔

    ڈی جی خان:پولیس کی بے بسی یا کچھ اور، ایف آئی آر کے باوجود قاتل کو گرفتار نہ کر سکی

    ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے لوگوں کے انگوٹھے کے نشان لئے جاتے ہیں،اب انگوٹھا کے نشان والے معاملہ کو ختم کرنے کیلئے انگلیوں کے دو آپریٹرز کو ایک سال میں 10 کروڑ اور 5 کروڑ جرمانہ کیا ہے 5 لاکھ 36 ہزار سمز کو بلاک کیا گیا ہے جب کہ موبائل آپریٹرز نے فرنچائزز کو 2 کروڑ 30 لاکھ جرمانہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 26 ہزار غیر قانونی سمز کی صرف رواں سال اکتوبر میں نشاندہی کی گئی ہے جس کی فروخت روکنے کیلئے پی ٹی اے نے کیا اقدامات کئے گئے ہیں مالی فراڈ کا میسج بھیجنے والوں کے خلاف پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر شکایت کی جاسکتی ہے۔

    صحافی احمد نورانی کی اہلیہ پر لاہور میں حملہ، آر آئی یو جے کی شدید مذمت

    دوسری جانب نادرا نے ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کے قائمہ کمیٹی میں دیئے گئے بیان پرتردید جاری کر دی ہے

    ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ عوام کا بائیومیٹرک ڈیٹا مکمل طور پرمحفوظ ہے، ڈیٹا ہیک نہیں ہوا، اس سے متعلق بیان غلط فہمی اورناسمجھی پرمبنی ہے نادرا نے ایف آئی اے سےغیرضروری اورغلط بیانی پروضاحت طلب کر لی ہے۔

  • افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،    آرمی چیف

    افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

    چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج جی ایچ کیو میں سیکرٹری جنرل آف ڈیفنس اینڈ نیشنل آرمامنٹ ڈائریکٹر اٹلی لیفٹیننٹ جنرل لوسیانو پورٹولانو نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے اٹلی کے سیکریٹری جنرل دفاع نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور بالخصوص تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    سی او اے ایس نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں اٹلی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں –

    آرمی چیف نے افغانستان کو امداد پہنچانے کےلیے فوری طور پر طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے‘‘۔

    صحافی احمد نورانی کی اہلیہ پر لاہور میں حملہ، آر آئی یو جے کی شدید مذمت

    اٹلی کے سیکریٹری جنرل دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔

    فاروق ستار سے ملاقات اتفاقیہ نہیں تھی کراچی ان سے ہی ملنے آئی تھی : حریم شاہ

  • پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی

    پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی

    حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے-

    باغی ٹی وی :اس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کی انہوں نے جاری پیغام میں بتایا کہ میرے پاس قوم کے لیے تین اچھی خبریں ہیں وہ یہ کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسیشن ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔


    فواد چوہدری نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے ہوگئے اور یہ ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن اور پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں پٹرولیم ڈویژن نے فی لیٹر 99 پیسے مارجن بڑھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ای سی سی میں ڈیلر مارجن کے حوالے سے بھیجی گئی سمری منظور کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    شہر بھر میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث ریسکیو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق شہر میں پٹرول پمپس بند ہونے کے باعث ان کے ریسکیو آپریشنز 50 فیصد تک متاثر ہوئے شہر بھر میں کسی بھی ناگہانی آفت، ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں ایمبولینسیں ہی سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچتی ہیں، اور اگر ایمبولینسوں میں فیول ہی نہیں ہوگا تو یقینی طور پر سروسز جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ایمبولینسیں دستیاب نہ ہونے کے باعث سڑکوں سے ٹریفک حادثات کے زخمی اٹھانا اور اس کے ساتھ ساتھ اسپتالوں سے مریضوں کی منتقلی میں شدید رکاوٹیں پیش آئیں، فائونڈیشن کی سروسز میں تعطل کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑا، اگر فیول کی سپلائی معمول کے مطابق بحال نہیں ہوسکی تو ریسکیو سروسز بند ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

    دوسری جانب ایدھی فائونڈیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تقریباً ایک ہفتے کا ذخیرہ ہوتا ہے لیکن اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو پھر انھیں بھی فیول کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اگر ایمبولینسیں سڑکوں پر نہیں ہوں گی تو پھر اس سے عام شہری کو ہی مشکلات پیش آئیں گی۔

    پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے سیکریٹری اطلاعات ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاحال مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی، حکومت کی جانب سے سمری ارسال کرنے کا وعدہ 3 نومبر کو کیا گیا تھا۔

    پٹرول پمپس کی ہڑتال کےپیچھےکیاسازش ہےحماداظہر نےسچ سچ بتادیا:شہبازشریف بھی…

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے،ایسوسی ایشن میں شامل تمام پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی بند ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ایس او کے پیٹرول پمپ اس وقت کھلے ہیں جب کہ جلد مزید بھی کھل جائیں گے بڑی کمپنیوں کے کمپنی آپڑیٹڈ پمپ بھی کھلے ہیں، ڈیلر ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں، جائز مطالبات کی سمری ای سی سی میں فیصلے کیلئے جمع ہے پیٹرول پمپ کی ہڑتال اس وجہ سے نہیں کہ ماضی کی طرح پیسے ختم ہو گئے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت عوام کیلئے کم سے کم کرنا چاہتی ہے آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبہ تسلیم کیا جائے گاپٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے، پٹرول پمپ مالکان بھی عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

    گھبرانا نہیں :سب کو پٹرول ملے گا:ترجمان وزارت پٹرولیم کا اعلان:اوگرا بھی حرکت میں…

    دوسری طرف پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کے لیڈرش لیگ کے سرپرست شہباز شریف نے کہا ہے کہ راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں، ملک میں گیس کا بحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے قطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کر رہے ہیں، ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے پورے ملک کو تین سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی سموگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، پٹرول، آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کے لئے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

    پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، کون سے پمپ کھلے رہیں گے؟

    واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل ملک گیر سطح پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے اس ضمن میں ایسوسی ایشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہو گا۔

    سرگودھا : ملک بھر میں 25 نومبر کو پٹرول پمپ بندش کا اعلان کر دیا گیا ۔

    ملک بھر میں پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ناکام ہونے کا خدشہ.

    پیٹرول پمپ مالکان کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

  • ڈی جی خان:پولیس کی بے بسی یا کچھ اور، ایف آئی آر کے باوجود قاتل کو گرفتار نہ کر سکی

    ڈی جی خان:پولیس کی بے بسی یا کچھ اور، ایف آئی آر کے باوجود قاتل کو گرفتار نہ کر سکی

    ڈی جی خان: ایف آئی آر کے باوجود پولیس قاتل کو پکڑنے میں ناکام-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دلاور حسین20سالہ کا مجرمانہ قتل شہر ڈیرہ غازی خان تونسہ روڈ دری پیر عادل میں ہوا تھانہ کوٹ مبارک میں ایف آئی آر کے باوجود تیسرے دن بھی قاتل کھلے عام گھوم رہا ہےاور کہتا ہے میں فلاں سردار کا ملازم ہوں قاتل پر 302 کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے –

    لڑکی کی شادی دوسری جگہ طے ہونے پر ناکام عاشق نے کیا گھناؤنا کام

    محکمہ واٹر سپلائی سکیم ڈی جی خان میں ٹیوب ویل آپریٹر فدا حسین نے ایف آئی آر میں کہا کہ وہ 22 نومبر کو شام 5:15 بجے پسرم دلاور حسین ،غلام اکبر اور محمد علی بھی اپنے ذاتی کام کے سلسلہ میں آئے ہوئے تھے کہ وہاں ملزم نوید آیا جس کے ہاتھ میں پسٹل تھا للکار کر کہا کہ دلاور کو زندہ نہیں چھوڑوں گا اور آتے ہیں اس پر یکے بعد دیگرے 3 سے 4 فائر کئے جو اسے سینے ،کمر ، بائیں بازو اور جسم کے مختلف ھصوں پر لگے –

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایسا کام ہونے لگا کہ اراکین دیکھتے ہی رہ گئے

    مدعی فدا حسین نے ایف آئی آر میں کہا کہ جب میں اور وہاں موجود سیگر لوگ مانہیں پکڑنے کے آگے بڑھے تو ملزم نے دھمکی دی نزدیک آئے تو جان کی خیر نہ ہو گی جس پر ہم خوف کی وجہ سے نزدیک نہ گئے وجہ عناد یہ ہے کہ قبل ازیں ملزم نے میرے سالہ غلام اکبر کو فائر مار کر شدید مضروب کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ میں درج ہے راضی نامی کے لئے دباؤ دے رہا تھا پسرم کے ساتھ اسی وجہ ست اس کی تکرار ہوئی تھی آج ملزم نوید نے پسرم دلاور کو فائر مار کر شدید زخمی کیا ہے دلاور زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر زخمی ہو گیا تاہم ملزم کے خلاف کاروائی کی جائے-

    یہ ایف آئی آر رواں ماہ 22 تاریخ کو درج کروائی گئی لیکن تاحال پولیس نے ملزم کو گرفتار نہیں کیا ملزم سرعام گھوم رہا ہے-

    بھائی کی گرفتاری کے بعد تاجر کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

  • پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون اے زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اس تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے اس نظام کے مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرامیٹرزکی جانچ تھا-

    آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت، وزیراعظم اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی ڈی جی ایس پی ڈی نے سائنسدانوں، انجینئرز کی مہارت اور عزم کو سراہا۔

    چیرمین نیسکام ڈاکٹررضاثمر،کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے بھی مشاہدہ کیا۔