Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • صدرمسلم لیگ  ن شہبازشریف کی طبعیت ناساز

    صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کی طبعیت ناساز

    لاہور: صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کی طبعیت ناساز ہوگئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کو بخار ہوگیا جس کے باعث ڈاکٹرز کی جانب سے شہبازشریف کو سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے اور آرام کا مشورہ دیا گیا ہے-

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جون کے مہینے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

    اس وقت لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے قوم سے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو ان حالات میں نیب میں طلب کر کے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا، تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور ان کی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے۔

    عطاء اللہ تارڑ کا اس وقت کہنا تھا شہباز شریف نے نیب کی پیشی کے علاوہ نہ کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کہیں اور گئے، اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور نیب ذمہ دار ہوں گے، شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھاگ جانا حکومت کے اکثریت کھو دینے کا ثبوت ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کا سیاہ قانون سازی کا حصہ بننے سے انکار جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے، اتحادیوں کے انکار اور تحفظات کے بعد حکومت نیب ترمیمی آرڈیننس، ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات سے متعلق سیاہ قوانین واپس لے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھاگ جانا حکومت کے اکثریت کھو دینے کا ثبوت ہے، جس طرح چوروں کی طرح پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا، اسی طرح رات کی تاریکی میں اجلاس ملتوی کر دیاگیا، رات کے اندھیرے کی طرح اس حکومت کی نیت بھی کالی، ذہن اور دل عوام کے درد سے خالی ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پرائیویٹ ممبر بل پر دو بار شکست کھانے کے بعد مشترکہ اجلاس کا التواء عمران نیازی کی اکثریت کھو دینے کی علامت ہے، مہنگائی کی ستائی عوام کے عدم اعتماد کے بعد پارلیمان نے بھی عمران نیازی پر عدم اعتماد کر دیا ہے، عوام اور پارلیمنٹ کے عدم اعتماد کے بعد کرسی سے زبردستی چمٹے رہنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہوکر قوم کو ریلیف دیں۔

  • وزیراعظم عمران خان  ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے؟

    وزیراعظم عمران خان ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے؟

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جیت کی صورت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے، اور اگر پاکستان سیمی فائنل میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وزیراعظم عمران خان ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے دبئی جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آج کا میچ جیتنا ضروری ہے کیونکہ ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے۔

    وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو وہ میچ دیکھنے ضرور جائیں۔
    https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1458697052997799945?s=20
    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے امید ہے اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے اور جیت کے لئے دعا گو ہے. انشاءاللہ آج کا میچ ضرور جیتیں گے-

    انہوں نے واضح کیا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سیکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے، اس لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہے، 5 مختلف پلیئرز کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید بھی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے، اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے دبئی جانے کی اجازت مانگ لی ہے۔

    شیخ رشید گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے دبئی گئے تھے، تاہم ٹی ایل پی کے دھرنوں اور احتجاج کے باعث ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث وزیراعظم نے شیخ رشید کو میچ سے پہلے وطن واپس بلا لیا تھا اور وفاقی وزیر کو وطن واپس لوٹنا پڑا تھا، تاہم اب شیخ رشید فائنل میچ دیکھنے دبئی جائیں گے۔

    سابق فاسٹ باولر شعیب اختر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے-

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل ہے پاکستانی عوام ،سیاسی ، سماجی اور شوبز شخصیات اور کھلاڑیوں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے وقمی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہات کیا جا رہا ہے شاہد آفریدی اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے –


    شعیب اختر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج بڑا دن ہے۔ اپنی رفتار اور بھرپور توانائی کے ساتھ انشا اللہ آپ ہی فتح حاصل کریں گے۔

    انہوں نے لکھا کہ 100 فیصد کارکردگی دکھا کر مثبت سوچ کے ساتھ جارحانہ کھیلیں۔ کامیابی دینے والی اللہ کی ذات ہے۔ شاباش اور گڈ لک۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آل دی بیسٹ پاکستان!


    انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل ٹوئٹر پر لکھا کہ میرے لیے آج کا میچ فائنل جیسا کھیل ہے۔ ہم نے سال 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل یقین سیمی فائنل کھیلا تھا۔

    شاہد خان آفریدی نے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اور ان کے کھلاڑی آج پہلے سے بہتر کارکردگی دکھائیں۔

    واضح رہے کہ ستمبر میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ شروع ہونے سے قبل ‘سیکیورٹی خدشات’ کی وجہ بتا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا نیوزی لینڈ 2003 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہا تھا اور اس کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے اکتوبر کے دورہ پاکستان کے بارے میں حتمی فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کریں گے۔

    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل حل ہو جائیں گےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کرکٹ کے لیے یہ شرم کی بات ہے، آخری لمحات کا یہ فیصلہ کھیل کو بہت زیادہ مالی نقصان پہنچائے گا، امید ہے کہ پاکستان میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے لیے سیکیورٹی کے مسائل حل کیے جا سکیں-

  • شعیب ملک کا ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل

    شعیب ملک کا ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : جہاں شعیب ملک ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی عمدہ اور شاندار پرفارمنس کی وجہ خوب تعریفیں سمیٹ رہے ہیں اپنے مداحوں کی آنکھوں کا تارہ بنے ہوئے ہیں وہیں ان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے-

    قومی کرکٹر نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئیں جب کہ یہی تصاویر اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں تاہم مداحوں کو ان کا یہ انداز پسند نہ آیا اور دونوں پر تنقید شروع کردی۔

    شعیب ملک نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ ‘ہیلو پاکستان’ کیلئے کروایا ہے جس کی تصاویر ہیلوپاکستان کے آفیشل پیچ سے بھی شیئر کی گئیں جس میں کرکٹر اور اداکارہ کو مختلف لباس میں الگ الگ پوز کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہاس سے قبل شعیب ملک کا اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ بھی خوب وائرل ہوا تھا جو صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھایا تھا اور دونوں کے بولڈ انداز پر صارفین نے عائشہ عمر اور شعیب ملک سے طرح طرح کے سوالات پوچھنے شروع کردیئے تھے ایک صارف نے عائشہ عمر سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ اور شعیب ملک شادی کر رہے ہیں؟ جس پر عائشہ عمر نے کہا نہیں شعیب ملک اور ثابنیہ مرزا ان کے اچھے دوست ہیں-

    خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے ایسے میں شعیب ملک سوشل میڈیا پر اپنی ناساز طبیعت کی وجہ سے موضوع بحث رہے ان کے مداح ان کی سحت کو لے کر تشویش میں مبتلا تھے تاہم اب پی سی بی نے انہیں صحتیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے-

  • آریان خان جیل سے رہائی کے باوجود بدستور صدمے میں، خاموشی اختیار کر لی

    آریان خان جیل سے رہائی کے باوجود بدستور صدمے میں، خاموشی اختیار کر لی

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جیل سے رہائی کے باوجود ذہنی اذیت کا شکار ہیں-

    باغی ٹی وی : "ٹائمز آف انڈیا” کے مطابق آریان خان کے اوپر جیل میں گزارے گئے دنوں کے بہت ہی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ابھی تک ان کی ذہنی کیفیت سنبھل نہیں سکی آریان خان کو جیل سے رہا ہوئے کئی روز گزر چکے ہیں لیکن وہ ابھی تک صدمے میں ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان فیملی کے قریبی دوست کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آریان خان جب سے جیل سے باہر آئے ہیں وہ زیادہ تر وقت اپنے کمرے میں ہی گزارتے ہیں۔

    آریان خان 30 اکتوبر کو ضمانت پر رہا ہوئے تھے اور انہیں جیل کی قید سے رہا ہوئے 12 دن ہوچکے ہیں اور ان 12 دنوں میں انہوں نے اپنے دوستوں سمیت کسی سے بھی ملاقات کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی آریان جو جیل جانے سے قبل کافی ہلہ گلہ کرنے والے شخص تھے اور جنہیں دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنا پسند تھا اب بالکل چپ چاپ اور خاموش سے ہوگئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری آریان کو سنبھلنے اور اس کیفیت سے نکلنے کے لیے وقت دے رہے ہیں وہ دونوں بھی اس وقت پریشان ہیں اور آریان کو یہ یقین دلانے کی پوری کوشش کررہے ہیں کہ وہ ہمیشہ اس کے ساتھ ہیں۔

    آریان کو وقت دینے اور اسے بہتر محسوس کروانے کے لیے ہی شاہ رخ خان نے اپنی تمام شوٹنگز منسوخ کر دیں اور 2 نومبر کو اپنی سالگرہ بھی نہیں منائی اور وہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ اپنے گھر کے بجائے علی باغ میں گزارا تاکہ آریان اور ان کے گھر والے اچھا وقت گزار سکیں۔

    جیل سے رہائی کے بعد آریان خان گھر میں ہیں تا ہم انکے والد شاہ رخ خان پریشان ہیں ، اب شاہ رخ چاہتے ہیں کہ انکا بیٹا محفوظ رہے اور اس ضمن میں انہوں نے ایک سیکورٹی گارڈ، باڈی گارڈ کی تلاش شروع کر دی ہے جو ہمیشہ آریان کے ساتھ رہے اور انہیں پریشانیوں سے بچائے، وہ چاہتے ہیں کہ روی سنگھ جو شاہ رخ خان کا باڈی گارڈ ہے اسی طرح کا باڈی گارڈ آریان خان کا بھی ہونا چاہئے –

    شاہ رخ خان کو فلموں کی شوٹنگ کے لئے بھارت چھوڑنا پڑے گا اور دیگر ممالک کے دورے کرنے ہوں گے،شاہ رخ اپنے باڈی گارڈ روی سنگھ کو ساتھ لے کر جائیں گے، لیکن آریان اکیلا رہ جائے گا، روی سنگھ نے مشکل وقت میں آریان خان کی مدد کی اور اب اسوقت باڈی گارڈ کا بھی کردار ادا کر رہا ہے تا ہم شاہ رخ خان کی بیرون ملک روانگی کے بعد آریان خان کو نئے باڈی گارڈ کی ضرورت ہو گی-

    آریان خان کے خلاف منشیات کیس کی تحقیقات این سی بی کی نئی تحقیقاتی ٹیم کر رہی ہے، آریان کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے بھی جانا پڑے گا جبکہ عدالت میں بھی جانا ہو گا، ایسے میں شاہ رخ خان چاہتے ہیں کہ بھروسے والا اور قابل اعتماد باڈی گارڈ ہو،آریان خان گزشتہ پیشی پر این سی بی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور بیماری کا حوالہ دیا، این سی بی کے ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی برطرفی کے بعد کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تفتیشی ٹیمنے 23 سالہ آرین سے میڈیکل رپورٹ مانگی ہے-

    واضح رہےکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گووا جانے والے ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارکر منشیات برآمد کی تھی اس جہاز پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے جنہیں منشیات کے الزام میں ان کے 8 دوستوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد آریان خان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں تقریباً 26 روز تک قید رہے تھے بعد ازاں بومبے ہائی کورٹ نے 28 اکتوبر کو آریان کو ضمانت پر رہا کردیا تھا اور 30 اکتوبر کو وہ جیل سے باہر آئے تھے۔

  • بطخ کی سرخ جوتے پہنے میراتھن ریس میں انٹری،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بطخ کی سرخ جوتے پہنے میراتھن ریس میں انٹری،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    نیویارک :میراتھن ریس میں ایتھلیٹس کے ساتھ ریس میں حصہ لینے والی بطخ کے سوشل میڈیا پر چرچے-

    باغی ٹی وی : میراتھن ریس میں ایتھلیٹس کے ساتھ ریس میں حصہ لینے والی ایک بطخ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس سے صارفین خوب محفوظ ہو رہے ہیں اور بطخ کی ریس لگاتے ہوئے ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے –

    وزیر خارجہ کا ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی دینے کا انوکھا طریقہ

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹی سی رنکل نامی بطخ سُرخ جوتے پہنے نیویارک میراتھن ریس میں ایتھلیٹس کے ہمراہ دوڑ لگاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

    یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ "رنکل نے نیو یارک میراتھن میں دوڑ لگائی، اگلے سال یہ اس سے بھی اچھا پرفارم کرے گی۔”

    انسٹاگرام پوسٹ میں میراتھن ریس میں حصّہ لینے پر بطخ کو سراہنے والے صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

    "ٹائم آؤٹ ” کے مطابق اگرچہ ہم اب مشہور شخصیت کی بطخ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کافی عرصے سے جانوروں کی حرکات کو دائمی بنا رہا ہے۔

    لیکن یہ NYC میراتھن میں بطخ کی ظاہری شکل ہے جس نے واضح طور پر سب سے زیادہ توجہ مبذول کرائی ہے۔ نیویارک کے باشندے، برانڈز اور جانوروں سے محبت کرنے والوں نے رنکل کے بعد کی دوڑ کے بارے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ ہمارا پسندیدہ تبصرہ TikTok کے بشکریہ آیا، جہاں Adidas نے لکھا: "”ہم ہماری ڈیزائنر ٹیم کو بھیج رہے ہیں تاکہ بطخ کے جوتوں کے نئے مجموعہ کی درخواست کی جا سکے۔

    بطخ کے سوشل میڈیا پروفائل کے مطابق، رنکل کی ماں جسٹن ووڈ ہے جبکہ اس کے والد اس کے پیارے اسسٹنٹ کے طور پر درج ہیں۔

    میراتھن ایپی سوڈ پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں-


    https://twitter.com/jwuless/status/1458487606644256777?s=20


    https://twitter.com/RunsNat/status/1458115003911966730?s=20
    https://twitter.com/gpommen/status/1457972552114999296?s=20


    علاوہ ازیں یہ بطخ بشوک فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر بھی اپنے جلوے بکھیر چکی ہے-

    انسانوں کی نقل کرنے والی بطخ

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں ایک ایسی بطخ ہے جو انسانی جملوں کو نقل کر کے دہرانے کی صلاحیت رکھتی ہےآسٹریلیا کے سائنسدان پیٹر جے فلا نے تحقیق کے دوران ایک نر بچے کو پالا جو چار سال کا ہے اسے رِپر کا نام دیا گیا ہے یہ غصے میں اول فول الفاظ ادا کرتا ہے اس کا سب سے مشہور جملہ ہے ’یو بلڈی فول‘ جو انگریزی زبان میں گالی کی طرح سمجھا جاتا ہےبطخ دروازہ بند ہونے کی آواز نکالنے کے ساتھ انسانوں کی طرح کھانسی بھی کرتی ہے، لیکن اب اس نے ایک جملہ بھی سیکھ لیا ہے اور وہ واضح انداز میں ’یوبلڈی فول‘ کہہ سکتی ہے۔

    بطخ جس کے 800 گرام پروں کی قیمت 8 لاکھ روپے

  • بھارت: تامل ناڈو  کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں، مختلف حادثات میں 14 ہلاکتیں،ایمرجنسی نافذ

    بھارت: تامل ناڈو کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں، مختلف حادثات میں 14 ہلاکتیں،ایمرجنسی نافذ

    بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تامل ناڈو کے مختلف حصوں میں بدھ کی شام شدید بارش ہوئی جبکہ کے شہر چنائی میں شدید طوفانی بارشوں نے نظام زندگی معطل کردیا بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے پیش نظر پروازیں معطل کر دیں گئیں جبکہ بارشوں سے متعدد گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے خلیج بنگال میں طوفانی گردش کے نتیجے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے چنئی کا مقبول مرینا ساحل زیر آب آگیا-


    محکمہ موسمیات کی جانب سے خلیج بنگال پر بنتے ہوا کے دباؤ کے باعث ریاست میں اگلے دو دنوں تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    تامل ناڈو حکومت نے چنئی سمیت 20 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے دوسری جانب مزید بارشوں کے پیش نظر شہر میں دو دن کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چنئی میں شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں مدد کریں۔


    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سئٹ ٹوئٹر پر اپنے میں ٹویٹ کہا کہ “چنئی میں مسلسل بارش پریشانی کا باعث بن گئی ہےریاست میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں اور کانگریس کارکنوں سے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔

  • فلم کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت:اداکار ایلک بالڈون مشکل میں پھنس گئے

    فلم کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت:اداکار ایلک بالڈون مشکل میں پھنس گئے

    فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت پر مشہور ہالی ووڈ اداکار ایلک بالڈون مشکل میں پھنس گئے۔

    باغی ٹی وی :”روئٹرز” کے مطابق گزشتہ ماہ 21 اکتوبر کو ہالی ووڈ اداکار الیک بالڈون نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران حادثاتی طور پر ان سے فلموں میں استعمال ہونے والی گن سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود خاتون سنیماٹو گرافر 42 سالہ ہیلینا ہِچنس ہلاک اور ہدایت کار جول سوزا زخمی ہوگئے تھے۔

    تاہم اب اداکار پر فلم کے کریو نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی عملے کے ایک رکن نے ایلک بالڈون اور فلم ’رسٹ‘ کے پروڈویسرز کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے کا مقدمہ دائر کردیا۔


    امریکی شہر لاس اینجلس میں فلم کے چیف الیکٹریشن سارجیو سیوتنو نے مقدمے میں پروڈیوسرز اور دیگر ملزمان پر حفاظتی اقدامات کے نفاذ میں ناکام رہنے اور گولیوں سے بھرے ریوالور کا رخ زندہ انسانوں کی طرف کرنے کی اجازت دینے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

    چیف الیکٹریشن سارجیو سیوتنو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلم سازی ایک شاندار فن ہے لیکن دوسروں کی تفریح کی خاطر کسی کو مرنا نہیں چاہیے، انتظامیہ کو کسی صورت سیٹ پر اصل گولیاں استعمال نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔

    سارجیو سیوتنو واقعے کے عینی شاہد ہیں اور سینے پر گولی لگنے کے بعد انہوں نے ہیلینا ہِچنس کو اٹھایا تھا انہوں نے کہا کہ وہ منظر ساری زندگی انہیں پریشان کرتا رہے گا مقدمے میں اداکار اور پروڈیوسرز کے ساتھ ساتھ اسلحے کی انچارج حنا گوتریز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیو ہالز کو بھی نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے ریہرسل کے دوران اداکار الیک بالڈون کو پستول پکڑائی تھی۔

    یہ اس واقعے پر دائر کردہ پہلا مقدمہ ہے امریکی ریاست نیو میکسیکو میں پیش آنے والے اس واقعے میں پولیس تاحال معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور کسی کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر نہیں کیا گیا ہے-

  • خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھ رہی ہوں     کنگنا رناوت

    خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھ رہی ہوں کنگنا رناوت

    بالی ووڈ متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھتی ہیں۔

    باگی ٹی وی :"ہندوستان ٹائمز "کے مطابق حال ہی میں بھارتی اعزاز پدماشری حاصل کرنے والی اداکارہ کنگنا رنا وت نے بدھ کے روزعندیہ دیا ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی شخص آگیا ہے کنگنا رناوت نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا کہ وہ یقینی طور پر شادی کرنا اور بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

    ٹائمز ناؤ کے ساتھ بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وہ خود کو اگلے 5 سال میں ایک بیوی اور ماں کے طور پر دیکھتی ہیں اور یقیناً ایک ایسے شخص کے طور پر جو نئے ہندوستان کے وژن میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے انٹرویو کے دوران جب کنگنا سے ان کے لائف پارٹنر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا لوگ جلد ہی جان جائیں گے۔

    کنگنا رناوت کا یہ انٹرویو پدم شری ایوارڈ سے نوازے جانے کے چند دن بعد آیا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر رام ناتھ کووند سے یہ باوقار ایوارڈ وصول کیا۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت کو پدماشری ایوارڈ دیا گیا ہے انہوں نے یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا بہت پہلے کی بات ہے جب میں نے کیریئر کی شروعات کی تھی، ایک سوال مجھے بہت پریشان کرتا تھا، میں خود سے پوچھتی تھی کچھ لوگوں کو دولت چاہئے، کچھ کو پرستار، کچھ لوگ شہرت کی تلاش میں ہیں اور کچھ کو صرف توجہ چاہئے۔ میں کیا چاہتی ہوں؟

    میں نے ہمیشہ ایک بچی کے طور پر جاناتھا کہ میں عزت حاصل کرنا چاہتی ہوں اور یہی میرا خزانہ ہے اس تحفے کے لیے ہندوستان کا شکریہ۔

    واضح رہے کہ کنگنا رناوت اداکار ارجن رامپال اور دیویا دتا کے ساتھ فلم ’’دھاکڑ‘‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ فلم ’’تیجس‘‘ میں بھی کام کررہی ہیں جس میں وہ ایئر فورس پائلٹ کا کردار نبھارہی ہیں جبکہ حال ہی میں، کنگنا کے پروڈکشن وینچر Tiku Weds Sheru، جس میں نوازالدین صدیقی نے اداکاری کی، فلم بندی شروع کی اس میں اداکار اونیت کور بھی ہیں اور اس کی ہدایت کاری سائی کبیر کریں گے۔ وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس مانی کارنیکا فلمز کے تحت اس فلم کو پروڈیوس کر رہی ہے، جو ان کا پہلا ڈیجیٹل وینچر ہے۔

  • وزیر خارجہ کا ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی دینے کا انوکھا طریقہ

    وزیر خارجہ کا ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی دینے کا انوکھا طریقہ

    کنبیرا: تووالو کے وزیر خارجہ نے ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی دینے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا۔

    باغی ٹی وی : گلاسگو کانفرنس میں جزیرہ نما ملک تووالو کے وزیر خارجہ سائمن کوفے نے منفرد اندازاپنالیا گھٹنوں تک سمندری پانی میں کھڑے ہوکر تقریر کی ان کے پانی میں کھڑے ہو کر تقریر کرنے کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ نچلی سطح پر واقع بحرالکاہل کے جزیروں کے عوام موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے میں صف اول پر ہیں۔

    خبررساں ادارے کے مطابق اپنے چھوٹے سے ملک پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو ظاہر کرنے کے لیے، جزیرہ تووالو کے وزیر خارجہ نے سمندر کے پانی میں کھڑے ہو کر اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس، جسے COP26 بھی کہا جاتا ہے، سے خطاب کیا جہاں علاقائی رہنما موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے مزید جارحانہ کارروائی پر زور دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ”تووالو میں، ہم موسمیاتی تبدیلی اور سطح سمندر میں اضافے کی حقیقت کودیکھ رہے ہیں۔ جیسا کہ آپ آج مجھے COP26 میں دیکھ رہے ہیں، ہم تقریروں کا انتظار نہیں کر سکتے جب سمندر ہمارے اردگرد ہر وقت بلند ہوتا ہے،‘‘ انہوں نے کانفرنس کرنے والوں پر زور دیا کہا کہ ہم اپنے اردگرد پانی کی سطح بلند ہوتے نہیں دیکھ سکتے انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف تووالو کی بات نہیں کر رہے بلکہ سب کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے پوری دنیا کی بات کررہے ہیں-

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو جو وائرل ہو چکا ہے، سائمن کوفے نے بدھ کو کہا کہ یہ ویڈیو ایک ایسے علاقے میں ریکارڈ کی گئی تھی جو کبھی خشک زمین تھا۔ جیسے ہی ویڈیو ختم ہوتی ہے، کوفے کے پیچھے پانی میں ایک کنکریٹ کا سلیب نظر آتا ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی بندوق کا اڈہ تھا جسے دوسری جنگ عظیم میں استعمال کرنے کے لیے امریکہ نے بنایا تھا۔

    کوفے نے کہا کہ آئیڈیا ان حقائق کے بارے میں کانفرنس میں ایک طاقتور پیغام بھیجنا تھا جن کا جزیرے کے ممالک کو سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تووالو ایک بدترین صورتحال کا تصور کر رہا ہے، جہاں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں کیونکہ ان کی زمین زیر آب ہے۔ جزیرے کے ممالک قانونی راستوں پر غور کر رہے ہیں جس میں وہ اپنے سمندری علاقوں کی ملکیت برقرار رکھ سکتے ہیں۔

    تووالو جیسے چھوٹے جزیرے والے ممالک 2015 کے پیرس موسمیاتی معاہدے میں 1.5 ڈگری سیلسیس وارمنگ تھریشولڈ کو اپنانے کو یقینی بنانے میں اہم تھے۔

    وزیر خارجہ تووالو کی سوٹ اور ٹائی میں سمندر میں کھڑے تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ہیں۔ جس نے سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کے خلاف تووالو کی جدوجہد کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔

    موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آلودہ گیسوں کے اخراج میں کمی کے حالیہ اہداف کو بڑھانے کے لیے اقدامات کریں کوپ 26 موسمیاتی معاہدے کے ابتدائی مسودے میں پہلی بار کوئلے، تیل اور گیس پر دی جانے والی سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • ٹی 20 سیمی فائنل ،پاکستان کے جیتنے کی کس نے کی پیشنگوئی؟

    ٹی 20 سیمی فائنل ،پاکستان کے جیتنے کی کس نے کی پیشنگوئی؟

    ٹی 20 سیمی فائنل ،پاکستان کے جیتنے کی کس نے کی پیشنگوئی؟
    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بڑے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی میں شروع ہوگا سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح کے لئے جہاں تمام قوم دعاگو ہے اور قومی ٹیم کی فتح کے لئے پُرجوش ہے وہیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ورلڈ کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل کیلئے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے- شیخ رشید نے کہا کہ میری دعا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل جیتے، قومی کرکٹ ٹیم کے سارے کھلاڑی پر امید ہے،اگر فائنل میں پہنچے تو دعا ہے فائنل بھی جیتیں۔

    امریکی سفارتخانے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ٹی 20ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ،امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ہمارے ذہنوں پر کرکٹ سوار ہے ہم نے اپنی کمیونٹی سے پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے؟ ہمیں جواب ملا، اسلام آباد کی پسندیدہ ٹیم واضح ہے ،ہماری کمیونٹی نے تو یہ بھی کہاہے کہ بھلا یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے؟

    سابق کرکٹر وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سپورٹ کریں گی شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کو پسند کروں گی کرکٹ کے جنونی ملک کو جیتتا ہوئے دیکھ کر زیادہ خوشی ہوگی پاکستان کے ہاتھ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی دیکھ کر خواب پورا ہوگا اگر آسٹریلیا سیمی فائنل میں جیت جاتا ہے تب بھی بہت خوشی ہوگی جوبھی نتیجہ نکلے امید ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کامیچ زوردارہوگا

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آج ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میچ ہے،پاکستانی کرکٹ ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی، گرین شرٹس فائنل میں پہنچ کر ٹرافی پاکستان لائےگی،کے ایم سی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑی اسکرینز نصب کی ہیں،پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کو ہم ملکر منائیں گے،

    پنجاب کے صوبائی وزیر صحت رائے تیمورنے کہا ہے کہ ٹی20ورلڈ کپ کے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میچ کے لئے قومی شاہینوں کے لئے دعا گو ہوں۔پوری قوم بھی پاکستان ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کرے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں آج سیمی فائنل پاکستان کی سب سے بڑی سکرین پر دکھایا جارہا ہے۔شائقین اور فیمیلیز کے لئے انٹری فری ہے۔

    گلگت کی ضلعی انتظامیہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میچ کو گلگت سٹی پارک میں بڑی سکرین نصب کرکے دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردی کے پیش نظر رات کو بون فاٸر کا اہتمام بھی کیا جائے گا

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز برائن لارا نے پیش گوئی کی ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے گی میری پیشگوئی ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل جیت جائے گا

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان اور آلراؤنڈر شعیب ملک کی صحت پہلے سے بہتر ہوئی ہے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کہ محمد رضوان اور شعیب ملک بہت بہتر محسوس کررہے ہیں میڈیکل پینل دوپہر کو دوبارہ معائنہ کریگا،محمد رضوان اور شعیب ملک فُلو کے باعث گزشتہ روز پریکٹس نہیں کرسکے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے گزشتہ روز 2 گھنٹے پریکٹس کی تھی۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14نومبر کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گاآج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ ہوجائے گا