Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چین میں شدید برفباری، نظام زندگی متاثر

    چین میں شدید برفباری، نظام زندگی متاثر

    چین کے شمال مشرقی حصے میں ریکارڈ برف باری ہوئی ہے جس سے نطآم زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق اس ہفتے شمال مشرقی چین میں برفانی طوفانوں نے تباہی مچا دی ہے،لیاؤننگ صوبے میں ریکارڈ برف باری سے ٹریفک میں شدید خلل پڑا ہے، ایکسپریس وے کے زیادہ تر ٹول اسٹیشن منگل تک بند ہیں۔

    سوائے دالیان اور ڈنڈونگ کے شہروں کے۔ ٹرین خدمات میں خلل ڈالا ہے اور درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ بجلی کی فراہمی کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں، سرکاری میڈیا نے بدھ کو رپورٹ کیا۔

    صوبے لیاوننگ میں اب تک کی سب سے زیادہ برف باری ہوئی ہے کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ٹرین سروسز بھی متاثر ہے اتوار کو سردی کی لہر کی آمد کے بعد سے، شمال مشرقی چین میں منگل تک بعض علاقوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس تک گر گیا تھا صوبے جیلن اور لیاوننگ میں برفانی طوفان کے ریڈ الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لیاؤننگ میں زیادہ سے زیادہ اکیس انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری تک گر چکا ہے۔

    لیاؤننگ پراونشل میٹرولوجیکل آبزرویٹری کے چیف پیشن گوئی کرنے والے ژو چن شیاؤ نے کہا کہ مغربی لیاؤننگ میں حالیہ برفباری 1951 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ برفباری تھی، یہ بات سرکاری طور پر چلنے والے چائنا نیوز ویکلی نے بدھ کو رپورٹ کی۔

    چین کی موسمیاتی ایسوسی ایشن کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منگل کو لیاؤننگ شہر آنشان میں زیادہ سے زیادہ برف کی گہرائی 53 سینٹی میٹر (21 انچ) ریکارڈ کی گئی۔

    شمال مشرقی علاقے میں شدید سردی سے بچاو کے لیے حکام توانائی کی پیداواری صلاحیت اور کوئلے کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں برف باری سے متاثرہ علاقوں میں حکام نے بازاروں اور گروسری اسٹورز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سپلائی میں اضافہ کرتے ہوئے سبزیوں کی قیمتیں کم کریں۔

    کچھ روز قبل چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ روئی کے گالوں نے خوبصورت مناظر کو اور بھی دلکش بنادیا۔

    چین کی سٹیٹ گرڈ کارپوریشن نے اتوار کو خبردار کیا کہ موسم سرما میں بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان "سخت توازن” ہے ملک کا ایک وسیع حصہ – بشمول شمال مشرقی چین – مئی سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کوئلے کی سخت سپلائی کی وجہ سے پاور پلانٹس میں بندش کا سامنا ہے۔

    برف سے متاثرہ شینیانگ میں، حکام نے بازاروں اور گروسری اسٹورز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سپلائی میں اضافہ کرتے ہوئے کچھ سبزیوں کی قیمتیں کم کریں۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار882 کورونا ٹیسٹ کیے گئےاور مزید 637 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار751ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 575 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 72ہزار925، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار846، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار493،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار223، بلوچستان میں 33 ہزار368، آزاد کشمیر میں 34 ہزار498 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار398 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 962افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار599، خیبرپختونخوا 5 ہزار782، اسلام آباد 947، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • امریکا میں مہنگائی 30 سال کی بلند ترین سطح پہنچ گئی

    امریکا میں مہنگائی 30 سال کی بلند ترین سطح پہنچ گئی

    عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امریکا میں بھی مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہنگائی عروج پر ہونے کی خبروں پر امریکی منڈیوں میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔ تیل، گاڑیوں اور مکانات کی قیمتیں30 سال کی بلند ترین سطح پرہے ہیں۔

    محکمہ محنت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اکتوبر میں ختم ہونے والے 12 مہینوں میں 6 اعشاریہ 2 فیصد بڑھ گیا، یہ تیل، گاڑیوں اور مکانات کی قیمتوں میں اضافے کی 30 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

    امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار پر ماہرین بھی حیران ہیں ، صدر بائیڈن نےمہنگائی کے خلاف جنگ کو اول ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے دوران بھی مہنگائی نے سر نہیں اٹھایا تاہم ویکسین اور لاک ڈاؤن سمیت دیگر بندشوں کے ختم ہونے اور معمولات کی بحالی کے ساتھ ہی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کارکنوں کی کمی کے باعث دنیا بھر میں سپلائی چینز متاثر ہونے سے قیمتوں پر فرق پڑا ہے ۔

    مہنگائی کے 30 سالہ ریکارڈ کی خبروں پر امریکی منڈیوں میں مندی کا رجحان ہے ڈاوجونزمیں0.7، ایس اینڈ پی میں0.8 اور نیسڈیک انڈکس میں 1.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی-

    گزشتہ ماہ امریکا میں مہنگائی کی شرح6.2 فیصد تک پہنچ گئی جو کہ1990 کے بعد سب سے بلند ترین شرح ہے رپورٹ کے مطابق امریکا میں دسمبر 1990 کے بعد پہلی بار تیس سالہ تاریخ میں مہنگائی میں اتنا اضافہ ہوا۔

    جارج بش کے دورِ حکومت جب امریکا عراق اور خلیجی ممالک کے ساتھ جنگوں میں مشغول تھا، اس وقت بھی اتنی مہنگائی نہیں تھی ہر سال مہنگائی کی شرح میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، رواں برس ستمبر تک گھریلو اشیا کی قیمتوں میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔

    امریکا کے محکمہ برائے افرادی قوت کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح اکتوبر میں بڑھ کر 5.9 فیصد تک پہنچ گئی تھی ایک ماہ کے دوران مختلف اشیا کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا-

    جون میں کرونا پابندیاں ختم ہونے کے باوجود ملک بھر میں مہنگائی کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے امریکا میں توانائی کی قیمتوں میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اگست 1991 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

  • نہ مہنگی گاڑی ،نہ پروٹوکول اور نہ ہی ٹریفک بند،چیف جسٹس کی رکشہ سےاترنے کی تصویر وائرل

    نہ مہنگی گاڑی ،نہ پروٹوکول اور نہ ہی ٹریفک بند،چیف جسٹس کی رکشہ سےاترنے کی تصویر وائرل

    کابل: افغانستان کے چیف جسٹس شیخ عبدالحکیم حقانی کی سادگی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں تصویر میں دکھائی دینے والے شخص عام آدمی نہیں بلکہ افغانستان کے چیف جسٹس شیخ عبدالحکیم حقانی ہیں افغان چیف جسٹس کی یہ تصویر اس وقت لی گئی ہے جب وہ اپنا سفر مکمل کرکے رکشے سے اترنے لگے ہیں۔

    سربراہ عالمی بینک کا افغانستان کی روکی گئی امداد بحال کرنے سے انکار


    افغان اردو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر تصویر شئیر کی گئی اور اس تصویر کے بارے میں بتایا گیا کہ جب چیف جسٹس سفر کر رہے تھے اور پھر رکشے سے اتر رہے تھے تو اس وقت نہ ٹریفک روکی گئی، نہ پروٹوکول کا شور شرابہ ہوا اور نہ ہی کسی کو معمولی سی بھی تکلیف پہنچی۔

    افغان حکومت نے افغان کرکٹ بورڈ کا نیا حکم نامہ آگیا

    افغان ویب سائٹ کے مطابق انتہائی سادگی سے اپنا سفر مکمل کر کے منزل مقصود پہ اترنے والے چیف جسٹس آف افغانستان شیخ عبدالحکیم حقانی کی ویڈیو کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پہ بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے اور لوگ اس عمل کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

    اھلاوسہلا:افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے:پرتپاک…

  • کوہلی کی بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

    کوہلی کی بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

    ممبئی پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے "ٹائمز آف انڈیا” کے مطابق پولیس نے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے رام نیگیش نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی 9 ماہ کی بیٹی کو ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    گرفتار شخص کو پولیس ممبئی منتقل کر رہی ہے ریپ کی دھمکی پر نئی دہلی کی خاتون کمشنر نے پولیس کو دھمکی دینے والے شخص کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

    بھارتی انتہا پسندی میں پاگل ہو گئے،ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست کے بعد دی گئی تھی۔ پاکستان نے بھارتی ٹیم کو شرمناک شکست دی تھی جس کے بعد ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان کے خلاف شکست کا ذمہ دار بھارتی بولر محمد شامی کو قرار دیا تھا اور ساتھ ہی انہیں ‘غدار’ قرار دیا۔ بعد ازاں بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے محمد شامی کی حمایت میں ٹوئٹس کیں تھیں –

    ورلڈ کپ سے باہر ہونے پرانڈین ہیڈ کوچ روی شاستری کا انوکھا جواز

    محمدشامی کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والوں کو کوہلی نے جواب دیتے ہوئے کہا "میرے لیے کسی کے مذہب کی وجہ سے اس پر حملہ کرنا سب سے شرمناک چیز ہے جو انسان کرسکتا ہے. اپنی رائے کو آواز دینا سب کا حق ہے.لیکن ذاتی طور پر میں نے کبھی کسی سے مذہبی بنیاد پر امتیاز کرنے کا سوچا بھی نہیں. یہ ہر انسان کےلئے انتہائی مقدس اور ذاتی چیز ہے اور اُسے وہیں رہنا چاہیئے لوگ اپنا غصہ نکالتے ہیں کیوں کہ انہیں سمجھ نہیں ہے کہ ہم افرادی طور پر کیا کرتے ہیں اور میدان میں کتنی کوشش کرتے ہیں-

    تاہم کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کے حق میں بیان دینے پر متعصب بھارتی باشندے تمیز کھوبیٹھے اور سوشل میڈیا پر اپنے اسٹار کرکٹر کوبیٹی کے ریپ کی دھمکیاں دینا شروع کردیں دھمکی @Criccrazyygirl کے ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی جو بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا تھا-

    ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ویرات کوہلی کا بیان

  • سندھ: ڈینگی کے وار جاری،مزید 24 کیسز رپورٹ

    سندھ: ڈینگی کے وار جاری،مزید 24 کیسز رپورٹ

    سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 24 کیسوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے مطابق24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 25، مٹیاری اور عمرکوٹ میں 2،2، تھرپارکر اور گھوٹکی میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا، سندھ بھر میں ماہ نومبر میں 501 کیس رپورٹ کیے گئے ہیں، سندھ میں اکتوبر میں 1864 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سندھ میں ماہ ستمبر میں ڈینگی کے 603 کیس رپورٹ ہوئے، سندھ میں جنوری تا اگست ڈینگی کے 1365کیس رپورٹ ہوئے تھے، سندھ میں رواں سال ڈینگی کے کیسوں کی تعداد 4209 سے تجاوز کرچکی ہے، رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک 15 اموات ہوچکی ہیں۔

    ڈینگی کیا ہے ؟اس کی علامات:

    ڈینگی ایک بخار ہے جس کی کچھ عام علامات میں قے، شدید سر درد، متلی، خارش، جوڑوں کا درد، پٹھوں میں درد، آنکھوں میں درد اور سوجن شامل ہیں۔

    علامات کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو تھکاوٹ، قے میں خون، مسلسل قے، مسوڑھوں سے خون بہنا، بے چینی اور پیٹ میں شدید درد جیسے بڑے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ڈینگی کا کوئی خاص علاج دستیاب نہیں ہے، علاج میں فی الحال علامات کو سنبھالنا شامل ہے۔

    ڈینگی بخار میں مفید غذائیں:

    میتھی:

    میتھی ایک طاقتور درد کش دوا ہیں۔ آپ اسے رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اگلی صبح وہ پانی پی لیں، اس سے آپ کو ڈینگی بخار سے جلد صحتیاب ہونے میں مدد ملے گی۔

    موسمی کا جوس:

    ہم سب جانتے ہیں کہ وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے میں حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ موسمی کا جوس پینے سے آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے اور آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد ملے گی۔

    نیم کے پتے:

    نیم کے پتے اپنی دواؤں کی خصوصیات کے لیے مشہور ہیں، یہ جسم میں وائرس کی افزائش اور پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ سفید خون کے پلیٹلیٹ کی تعداد کو بڑھانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ آپ نیم کے کچھ پتوں کو پانی میں پیس سکتے ہیں اور اس کا پانی پی سکتے ہیں۔

    پپیتے کے پتے:

    پپیتے کے پتے ڈینگی بخار کے علاج کے لیے بہترین علاج ہیں۔ یہ ان علامات کو دور کرنے، قوت مدافعت بڑھانے اور پلیٹلیٹ کی تعداد میں اضافہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ آپ اس کے پتوں کو پیس کر دن میں دو بار پی سکتے ہیں۔

    ناریل پانی:

    ڈینگی الٹی کا باعث بن سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو پانی کی کمی ہوسکتی ہے، اس سے بچنے کے لیے آپ اپنی غذا میں ناریل کا پانی شامل کر سکتے ہیں۔

  • یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ میں یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے 9 نومبر یوم اقبال کی چھٹی بحال کرنے کی قرارداد منگل کے روز سینیٹ میں پیش کی جسے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔

    سینیٹر کامل علی آغا نے قرارداد میں کہا کہ علامہ اقبال کی سالگرہ پر ہمیشہ چھٹی ہوتی تھی، کچھ عرصہ قبل یہ چھٹی ختم کردی گئی، میری خواہش ہے کہ 9 نومبر کی چھٹی بحال کی جائے۔

    اس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے جواب سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے معاملہ کابینہ اور حکومت کے حوالے کردیا۔

    اس دوران یپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ شاہ عبداللطیف بھٹائی بھی بہت بڑے شاعر ہیں ،شاہ عبداللطیف بھٹائی کی سالگرہ پر قومی تعطیل کی قرارداد لیکر آئیں تو اس کی بھی سب حمایت کریں۔

    واضح رہے کہ کئی برس قبل یوم اقبال کی تعطیل ختم کر دی گئی تھی۔ گزشتہ حکومت کے دور میں بھی یوم اقبال کی چھٹی بحال کروانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس حوالے سے کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں ہوئی تھی

  • کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں،کرکٹ صرف ایک گیم ہے کوئی جنگ نہیں  بشریٰ انصاری کا بھارتیو‌ ں کو پیغام

    کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں،کرکٹ صرف ایک گیم ہے کوئی جنگ نہیں بشریٰ انصاری کا بھارتیو‌ ں کو پیغام

    پاکستان کی سینئیر اور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھارتیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ صرف کھیل ہے کوئی جنگ نہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نا دکھانے پر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بھارتی شائقین اپنی ہی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جس کے بعد پاکستانی سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھارتی عوام کے لئے پیغام جاری کیا ہے-

    گزشتہ روز بشریٰ انصاری نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کو پیغام دیا ’’ہیلو انڈیا براہ مہربانی پرسکون رہیں اور ویرات کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں یہ صرف ایک گیم ہے کوئی جنگ نہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کرکٹرز بھی انسان ہوتے ہیں کوئی روبوٹ نہیں لہذا مہربانی کرکے انہیں اپنے ملک میں فراخدلی کے ساتھ خوش آمدید کہیں اور ان کا خیر مقدم کریں‘‘۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بیٹر روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جب کہ سابق کپتان ویرات کوہلی کو ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کھیلی جانے ہے جس کے لیے کے ایل راہول کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہےبھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اعلان کر رکھا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے۔

  • سلمان نےایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ وہ  مشکل گھڑی میں ہمیشہ شاہ رخ کے ساتھ کھڑے ہیں

    سلمان نےایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ وہ مشکل گھڑی میں ہمیشہ شاہ رخ کے ساتھ کھڑے ہیں

    بالی ووڈ کے سلطان نے بالی ووڈ کنگ خان سے دوستی کی ایک اور مثال قائم کرکے ثابت کر دیا کہ وہ واقعی ایک اچھے اورمخلص دوست ہیں-

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد سلمان خان وہ پہلے شخص تھے جوانہیں کو تسلی دینے ان کے گھر پہنچے تھے سلمان خان کے اس قدم کو میڈیاپر بہت سراہا گیا اور اپنے اس عمل سے انہوں نے ثابت کیا کہ وہ شاہ رخ کی ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    دونوں کی دوستی کے چرچے ایک مرتبہ پھر میڈیا کی زینت بنے سلمان خان نے شاہ رخ خان سے سچی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی فلم ’’ٹائیگر3‘‘کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی تھی۔

    سلمان خان نے آریان خان کیس کا معاملہ حل ہونے تک شوٹنگ منسوخ کر دی

    یاد رہے کہ دراصل سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک دوسرے کی فلموں ’’ٹائیگر3‘‘ اور ’’پٹھان‘‘ میں کیمیو یعنی مختصر کردار ادا کررہے ہیں آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان پہلے ہی اپنی تمام شوٹنگ کینسل کرچکے تھے اب جب کہ آریان ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں تو شاہ رخ خان اس وقت صرف اور صرف اپنے بیٹے اور فیملی کو وقت دینا چاہتے ہیں-

    اس لیے انہوں نے فی الحال کوئی بھی کام نہ کرنے کا ارادہ کیا ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے سلمان خان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ماہ کوئی شوٹنگ نہیں کرنا چاہتے بطور دوست سلمان خان نے شاہ رخ خان کی درخواست قبول کرتے ہوئے شوٹنگ کا سخت شیڈول ایک بار پھر دسمبر تک بڑھادیا ہے۔

    سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کیلئے ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ آریان خان کو این سی بی نے منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا اور 26 دن تک جیل میں قید رہنے بعد آریان خان کو بومبے ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

    نہ صرف شاہ رخ خان کے مشکل وقت میں سلمان خان پیچھے رہے بلکہ کترینہ کیف کی خوشیوں میں بھی انہوں نے ایک مخلص اور سچے دوست ہونے کا ثبوت دیا یہاں تک کہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی اور فلم کی شوٹنگ کترینہ کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں یہ بھی خبریں ہیں کہ دیوالی کے موقع پر دونوں نے نامور ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے اور دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے-

    اداکارہ کترینہ کیف نے کترینہ "خان” بننے کا موقع گنوا دیا سلمان خان

  • سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کیلئے ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی

    سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کیلئے ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ روک دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں یہ بھی خبریں ہیں کہ دیوالی کے موقع پر دونوں نے نامور ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے اور عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    اداکارہ کترینہ کیف نے کترینہ "خان” بننے کا موقع گنوا دیا سلمان خان

    اب بھا رتی میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے جس کی وجہ سے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی اور فلم کی شوٹنگ کترینہ کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم فلمساز کبیر خان کے گھر ادا بھارتی میڈیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ٹائیگر تھری‘ اور ’پٹھان‘ کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی ہے کیوں کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی کے بعد شوٹنگ کے بجائے اپنا سارا وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے سلمان خان فلم ’پٹھان‘ جب کہ شاہ رخ خان ’ٹائیگر تھری‘ میں مختصر کردار اد کریں گے سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’اینتھم‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    سلمان خان کے قریبی دوست کا کترینہ کیف کی جلد شادی کا عندیہ

    واضح رہے کہ ان کی ’روکا‘ کی رسم کی خبروں سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخر میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے تاہم ایسی خبروں کے فوری بعد کترینہ کیف نے ’بولی وڈ لائف‘ سے خصوصی بات کرتے ہوئے شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا انہوں نے مختصرا بتایا تھا کہ وہ دسمبر 2021 میں شادی نہیں کرنی جا رہیں۔

    سلمان خان نے آریان خان کیس کا معاملہ حل ہونے تک شوٹنگ منسوخ کر دی