Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں صرف پاکستانی ٹیم سے خوف محسوس کرنا چاہیئے

    انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں صرف پاکستانی ٹیم سے خوف محسوس کرنا چاہیئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرااکرم نے آسٹریلوی اور انگلینڈ ٹیم کو پاکستان میں خطرے سے خبردار کر دیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شنیرا اکرم نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں جس چیز سے خوف محسوس کرنا چاہیے وہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم ہے۔


    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں آسٹریلوی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کر کے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم یعنی پاکستان اور پاکستانی کرکٹ بورڈ ہمیشہ کھلے دل سے سب کو خوش آمدید کہیں گے-

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا اعلان کیا ہے، گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) چیف ایگزیکٹیو اور ڈپٹی چیئرمین نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین سیریز سے متعلق گفتگو ہوئی۔

    انگلش ٹیم آئندہ سال پاکستان کا ضرور دورہ کرے گی:کتنے ٹی 20 میچ ہوں گے یہ بھی…

    انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام نے لاہور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کی ملاقات کے دوران انگلینڈ نے اگلے سال دو اضافی ٹونٹی میچز کھیلنے کی حامی بھر لی۔ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے۔ اس دوران آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئیگی۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شاندار تعلقات کا خواہاں ہے۔

    جبکہ دو روز قبل آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، 1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹواچانک لاہور پہنچ گئے:رمیزراجہ سے اہم ملاقات

    پی سی بی کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی ، دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہیں۔

    سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلاجائے گا، تیسرا میچ21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار128کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 554 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار114ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 566 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 72ہزار519، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار773، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار378،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار198، بلوچستان میں 33 ہزار356، آزاد کشمیر میں 34 ہزار495 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار395 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 957افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار599، خیبرپختونخوا 5 ہزار778، اسلام آباد 947، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • افغانستان کے وزیرخارجہ آج 3 روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے

    افغانستان کے وزیرخارجہ آج 3 روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے

    اسلام آباد:افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی آج 3روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امیرخان متقی کے ہمراہ افغان وزرا کا وفد بھی ہوگا دورے میں پاک افغان تعلقات پربات چیت ہوگی افغان وزیرخارجہ اقتصادی تعلقات میں توسیع پر بات چیت کریں گے پاکستان اور افغانستان کے درمیان راہداری، تجارت، مہاجرین اور آمدورفت میں سہولیات پر بھی گفتگو ہوگی۔

    ترجمان افغان وزارت خارجہ قہار بلخی کے مطابق وفد بدھ کو پاکستان آئے گا جس میں وزرا بھی شامل ہوں گے۔

    وفد افغان صورتحال پر 2 روزہ ٹرانیکا پلس اجلاس میں بھی شرکت کرے گا جو 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ جس میں پاکستان، روس، امریکہ اور چین کے وفود شرکت کریں گے۔


    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان قہار بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات، معیشت اور افغان مہاجرین سے متعلق بات چیت ہو گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کی میزبانی میں افغانستان کے حوالے سے خطے کی سیکیورٹی پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے چند دنوں بعد چین نے بھی شرکت سے منع کردیا۔

    رواں ماہ کے شروع میں پاکستان نے بھارت کی میزبان میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کیا تھا۔قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ‘میں نہیں جارہا ہوں، ایک اسپائلر پیس میکر نہیں بن سکتا ہے’۔

    بھارت میں مذاکرات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے مذاکرات کے شیڈول کو وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کے لیے مذاکرات میں شرکت کرنا دشوار ہے۔معمول کی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ‘ہم پہلے بھارت کو اپنا جواب دے چکے ہیں’۔

    ادھربھارت میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے انڈیا کے معروف نیوز چینل انڈیا ٹوڈے نے بھی کہا ہے کہ بھارت کی میزبانی میں 10 نومبر کو افغانستان پر دہلی ریجنل سیکیورٹی ڈائیلاگ ہوگا، جس کی صدارت بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کریں گےبھارت کی خارجہ امور کی وزارت کے مطابق ‘اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی اور عوام کی مدد کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ امن، استحکام اور خوش حالی کو فروغ ملے’۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7 ممالک نے ان مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں ایران، قازقستان، کرغیزستان، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل، آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل، آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا آج بوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہوگا دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے گروپ میں سپر 12 مرحلے کے چار چار میچ جیت کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

    گروپ بی میں نیوزی لینڈ کوصرف پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ انگلینڈ کو اپنے آخری میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست ہوئی تھی۔

    سیمی فائنل میچ سے قبل انگلینڈ کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے انجری کے سبب ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں انگلینڈ 2010 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کر چکا ہے جبکہ 2016 میں اسے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے شکست دی تھی۔

    واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کل آسٹریلیا سے مد مقابل ہو گا دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا قومی کرکٹ ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

  • گیس کے ذخائر سالانہ 9 فیصد کم ہو رہے ہیں        فواد چودھری

    گیس کے ذخائر سالانہ 9 فیصد کم ہو رہے ہیں فواد چودھری

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ گیس کے ذخائر سالانہ 9 فیصد ختم ہورہےہیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ توانائی کی وزارت پہلے ہی مشکل میں ہے کیوںکہ گیس کے ذخائر سالانہ 9 فیصد کے حساب سے ختم ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا میں گیس کا بحران آیا ہوا ہے، برطانیہ جیسے ملک میں گیس کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہمارے گیس کے ذخائر بھی کم ہورہے ہیں مارچ کے بعد گیس کا کرائسز ختم ہوجائے گا، کیپٹیو پاور سے گیس کے لیے رعایت 31 مارچ 2022 تک واپس لی گئی ہے۔

    حُسن اتفاق ہے:کہ وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات پر چل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

    فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف دسمبر کیا اسی مہینے واپس آئیں، پی ڈی ایم جتھہ ہر سال ہی آتا ہے، اس کی سردیوں کی سرگرمی ہے۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان سے مذاکرات آئین کے مطابق اور اسے ماننے کے بعد ہی ہورہےہیں، آئین و قانون کے احترام کی شرط پر مذاکرات کامیاب ہوں گے جنگ اور لڑائی امن کے حصول اور بحالی کے لیے لڑی گئی، مذاکرات کے ذریعے اب مسائل کو مستقل طور پر ختم کرنا ہو گا۔

    بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کو ظالم حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام ہے:شہبازشریف

    فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان کا نیا سیٹ اپ بھی پاکستان میں امن کا خواہش مند ہے، امن بحالی کیلئے افغان حکومت اور مقامی شہریوں کی خواہشات پر بات کی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ والد، دادا یا بڑے بھائیوں کی جنگ کے بعد اب پوری نسل ہی بدل چکی ہے، قبائلی علاقوں کے شہریوں کی بھی خواہش ہے کہ امن لایا جائے جو مقامی لوگ جنگ سے متاثر ہوئے ہیں ان کو بھی حصہ دار بنایا جائے گا۔

    بلوچستان کی نئی حکومت کے آتے ہی اتحادیوں سے اختلافات شروع ہوگئے

  • ڈینگی بخار سے بچاؤ کےچند موثر گھریلوعلاج

    ڈینگی بخار سے بچاؤ کےچند موثر گھریلوعلاج

    پاکستان کے کئی شہروں میں ڈینگی کے کیسز بڑھ رہے ہیں جس سے صورتحال تشویشناک ہورہی ہے ڈینگی ایک بخار ہے جو اس وقت ایک وبائی بیماری کی شکل۔اختیار کر چکا ہے یہ بات عام ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے لیکن آج کل گندگی کا ڈھیر اتنا زیادہ بڑھ گیا ہے کہ ہر جگہ مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے پاکستان کے کئی شہروں اور علاقوں میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے اور اموات واقع ہو رہی ہیں اور یہ عام بیماری مہلک بیماری میں تبدیل ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے –

    ڈینگی بخار کو بریک بون فیور بھی کہتے ہیں کیونکہ اس بخار کے دارون ہڈیوں اور پٹھوں میں شدید درد ہوتا ہے اس سے جسم میں انفیکشن ہونا شروع ہو جاتا ہے اگر اسحے بروقت کنٹرول نہ کیا جائےتو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اس بخار کا ٹیسٹ کروانا بہت ضروری ہوتا ہے ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے بعد اس کی علامات ٣ سے چار دن میں ظاہر ہونے لگتی ہیں وہ علامات درج ذیل ہیں-

    جسم میں ہڈیوں اور پٹھوں میں شدید درد ہونا کمزوری محسوس ہونا جسم میں پانی کی کمی ہونا مستقل بخار رہنا جسم کے اعضاء کا صحیح کام نہ کرنا چکر اُلغی اور متلی آناجس کی کچھ عام علامات میں قے، شدید سر درد، متلی، خارش، جوڑوں کا درد، پٹھوں میں درد، آنکھوں میں درد اور سوجن شامل ہیں اگر ان علامات کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو تھکاوٹ، قے میں خون، مسلسل قے، مسوڑھوں سے خون بہنا، بے چینی اور پیٹ میں شدید درد جیسے بڑے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ڈینگی کا کوئی خاص علاج دستیاب نہیں ہے تاہم کچھ موثر گھریلو علاج ہیں جو آپ کو ڈینگی بخار سے تیزی سے صحتیاب ہونے میں مدد کر سکتے ہیں۔

    ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر

    موسمی کا جوس:
    وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے میں حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ موسمی کا جوس پینے سے آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے اور آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد ملے گی۔

    پپیتے کے پتے:
    پپیتے کے پتے ڈینگی بخار کے علاج کے لیے بہترین علاج ہیں یہ ان علامات کو دور کرنے، قوت مدافعت بڑھانے اور پلیٹلیٹ کی تعداد میں اضافہ کرنے میں مدد کرتا ہے آپ اس کے پتوں کو پیس کر دن میں دو بار پی سکتے ہیں۔

    ناریل پانی:
    ڈینگی الٹی کا باعث بن سکتا ہے جس کی وجہ سے پانی کی کمی ہوسکتی ہے، اس سے بچنے کے لیےاپنی غذا میں ناریل کا پانی شامل کر سکتے ہیں۔

    میتھی:
    میتھی ایک طاقتور درد کش دوا ہیں۔ آپ اسے رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اگلی صبح وہ پانی پی لیں، اس سے آپ کو ڈینگی بخار سے جلد صحتیاب ہونے میں مدد ملے گی۔

    نیم کے پتے:
    نیم کے پتے اپنی دواؤں کی خصوصیات کے لیے مشہور ہیں، یہ جسم میں وائرس کی افزائش اور پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ سفید خون کے پلیٹلیٹ کی تعداد کو بڑھانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ آپ نیم کے کچھ پتوں کو پانی میں پیس سکتے ہیں اور اس کا پانی پی سکتے ہیں۔

  • شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

    شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

    پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے قومی کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    باغی ٹی وی : عائشہ عمر نے چند روز قبل جب اسی فوٹوشوٹ کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں اس وقت بھی سوشل میڈیا پر بہت ہنگامہ مچا تھا تاہم اب گزشتہ روز اپنے اور شعیب ملک کے کچھ عرصہ قبل ایک میگزین کے لیے کرائے گئے بولڈ فوٹوشوٹ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین میں ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ عائشہ اور شعیب ملک کے درمیان کیا چل رہا ہے۔

    اسی تجسس کے تحت ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے عائشہ عمر سے سوال پوچھ لیا ’’کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟

    عائشہ عمر نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے اپنی اور شعیب ملک کی شادی کی خبروں کی تردید کی اور کہا ’’جی نہیں، بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیرخواہ ہیں۔ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں لوگوں کے۔

    خیال رہے کہ عائشہ عمر اکثراپنے لباس کے انتخاب اور جرات مندانہ شخصیت کے لیے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتی ہیں لیکن وہ اپنی پسند پر اتنا پراعتماد ہیں کہ وہ زیادہ تر مغربی اور جرات مندانہ لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔

  • حکومت نے بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نوٹیفیکیشن جاری

    حکومت نے بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نوٹیفیکیشن جاری

    حکومت نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی،پریشان حال عوام کی پریشانیوں میں اضافہ-

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سےجاری نوٹیفیکیشن کےمطابق اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو نومبر2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا،تاہم دیگر صارفین پر حالیہ اضافے سے30ارب روپےکااضافی بوجھ پڑے گا۔

    وائس چیئرمین نیپرا نے اضافی نوٹ میں کہا کہ این پی سی سی نیپرا کی ہدایت پر عملدرآمد کرنے میں مسلسل ناکام ہوئی، ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، این ٹی ڈی سی کی ناکامی کا بوجھ عوام پرنہیں ڈالا جا سکتا۔

    پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،نیازی حکومت کے عوام دشمن فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے عوام پر بجلی کا بم بھی گرا دیا،سندھ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتی ہے وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں،کشکول توڑنے سے لیکر آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے دعوے عوام کو یاد ہیں،عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

    خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ ماہ بھی بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔جلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا امیتابھ بچن کو مہنگا پڑ گیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا امیتابھ بچن کو مہنگا پڑ گیا

    پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کے لیے بڑھا چڑھا کے تعریفیں کرنے پر بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کو شکست اور مسلسل فتوحات کی بناء پر پاکستانی شائقین کرکٹ جوش و خروش میں ہیں جب کہ پاکستان کے آخری گروپ میچ میں سابق کپتان شعیب ملک کی تیز ترین ففٹی نے شائقین کرکٹ کے جوش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    ایسے میں بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے 7 نومبر کو ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بھارت کی خراب کارکردگی کے باوجود اپنی ٹیم اور کھلاڑی کی تعریف کی۔


    امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کے نتیجے سے ہٹ کر یاد رکھیں کہ اب تک ہم نے سب سے بڑا ٹوٹل کیا ہے امیتابھ نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی ففٹی کا بھی حوالہ دیا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تیز ترین ففٹی بنائی ہے اور بھارتی ٹیم نے اپنے حریف کو صرف 6 اوورز میں ڈھیر کیا۔

    بھارتی اداکار کی اس ٹوئٹ کے بعد پاکستان کے آخری گروپ میچ میں سابق کپتان شعیب ملک نے امیتابھ کی خوش فہمی کو اچھی طرح سے دور کیا اور ایونٹ میں تیز ترین 18 گیندوں پر 54 رنز بناکر ایک نیا ریکارڈ بنادیا جبکہ شعیب ملک کی اس اننگ کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لیا۔


    ایک خاتون صارف نے لکھا کہ اب تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ کس کے پاس ہے؟شعیب ملک کا نام یاد رکھیں۔


    ایک صارف نے بھارتی اداکار کو ان کی ٹیم کی 10 وکٹوں سے شرمناک شکست یاد دلائی اور کہا کہ بھارت واحد ٹیم ہے جو 10 وکٹوں سے ہاری جب کہ انہوں نے ساتھ ہی اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے شعیب ملک کی ففٹی یاد دلائی اور کہا کہ آپ نے بہت جلدی بات کردی۔


    ایک صارف نے شعیب ملک حوالے سے کہا کہ داماد کے ہوتے ہوئے ایسے شیخی نہیں بگھاڑتے-


    https://twitter.com/Rabiyashams/status/1457637076107608064?s=20https://twitter.com/QJustcallme/status/1457520615984963587?s=20

  • خودی کیا ہے؟ اقبال کے یوم پیدائش پر پوتے ولید اقبال کا شاندارخراج تحسین

    خودی کیا ہے؟ اقبال کے یوم پیدائش پر پوتے ولید اقبال کا شاندارخراج تحسین

    لاہور: معروف بینڈ "پوور رچ بوائے” کی جانب سے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کے144 ویں یوم پیدائش پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج مسلمانوں کے لیے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے اور انسانی روح بیدار کرنے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت منایا جا رہا ہے جہاں ملک بھر میں تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، جس میں شاعر مشرق کی تحریک پاکستان کیلئے جدوجہد کو بھرپواز انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلوں اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے وہیں معروف بینڈ کی جانب سے بھی مفکر اسلام کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے-

    شاعرمشرق کا 144واں یوم پیدائش،مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    معروف بینڈ Poor Rich Boy نےخودی کیا ہے؟ کے عنوان سے علامہ اقبال کو ان کے 144ویں یوم پیدائش کے موقع پر 9 نومبر 2021 کو لاہور کے بینڈ Poor Rich Boy کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    شاعری کا انتخاب علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال نے کیا ہے اور اس گانے کو بینڈ پور رچ بوائے نے پیش کیا ہے جس میں عمر خان کی آواز اور زین احسن نے گٹار کی خدمات سر انجام دی ہیں ویڈیو کو اے آر ملک نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس پروجیکٹ کو میکال حسن اور ولید اقبال نے پروڈیوس کیا ہے ویڈیو میں مزار اقبال کے اندرونی و بیرونی مناظر دکھائے گئے ہیں-