Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ٹیچرز ڈے پرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی مبشر لقمان کی شرکت

    ٹیچرز ڈے پرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی مبشر لقمان کی شرکت

    سینئیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے ٹیچرز ڈے کے موقع پر "آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں چیف گیسٹ کے طور شرکت کی اور انعامی اسناد تقسیم کیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہر سال 5 اکتوبر کو ٹیچرز کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس حوالے سے پاکستان بھر کے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور گلبرگ میں ایک تقریب منعقد کی گئی یہ تقریب ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کی گئی جس میں پنجاب بھر کے سکولوں کے مالکان نے شرکت کی-

    پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کے صف اول کے صحافی اور سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان کو خصوصی دعوت نامہ بھیجا گیا تقریب میں وہ بطور چیف گیسٹ شریک ہوئے اور انعامی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی اور وہاں پر لوگوں نے سینئیر صحافی نکے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں-

    اور اس دن کے موقع کی مناسبت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا-

    انہوں نے کہا کہ بڑے دکھ سے میں یہ بات کہہ رہا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں نہ استاد کی عزت ہے نہ تعلیم کی عزت ہے اگر استاد کی عزت ہوتی تو وزیر تعلیم یہاں پر ہوتے استاد کی عزت ہوتی تو سیکرٹری تعلیم یہاں پر ہوتے کوئی وزیر اعلیٰ ہوتے کوئی وزیر ہوتے یا بورڈ کے ممبر یہاں ہوتے جو یہاں نہیں ہیں اور یہی سچ ہے ا س کو جتنا سمجھ لیا جائے اچھا ہے-

    انہوں نے کہا کہ تعلیم کی یہاں ہمارے ہاں اہمیت نہیں ہے ہم نے بچوں کو کھوتا بنانے کی اہمیت رکھتے ہیں 3 بجے تک وہ سکولوں میں پڑھتے ہیں 4 بجے وہ گھر آتے ہیں پھر ساڑھے 4 یا 5 بجے اس کے قاری صاحب آ جاتے ہیں ساڑھے 3 منٹ یا 5 منٹ وہ ناظرہ پڑھاتے ہیں پھر پہلی ٹیوشن دوسری ٹیوشن تیسری ٹیوشن -انہوں نے کہا پتہ نہیں کیسا تعلیم یافتہ بچہ بنا رہے ہیں –

    مبشر لقمان نے کہا کہ نہیں ہوتی تعلیم اس طرح تعلیم وہ ہوتی ہے جس میں بچوں کی ذہنی نشونما ہوتی ہے جہاں وہ سوال پوچھنا سیکھتے ہیں جب وہ سوالوں کے جوابات پوچھ سکتے ہیں –

    انہوں نے کہا نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث پڑھھی جاتی ہے جس کا مطلب کوئی نہیں سمجھ سکا ” کہ علم حاصل کرو چاہے اس کے لئے تمہیں چین جانا پڑے” کیوں کہی یہ حدیث ایسی کیا بات تھی چائنہ میں کہ اس وقت جو خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو مکہ میں ہیں اور حدیث مبارکہ چائنہ کے لئے یا تعلیم کے لئے اس کا لب لبا یہ ہے کہ اگر آپ نے عرب سے چین جانا ہو تو پہلے آپ ریگستان عبور کریں گے پھر سمندر آجاتا اس کے ماؤنٹ ایورسٹ کی پہاڑیاں آ جاتی ہیں یعنی دنیا کے سب سے تین بڑے مشکل راستے جو ہیں جو ایک کے بعد ایک آتے ہیں تب بھی آپ نے تعلیم کے حصول کے لئے جانا ہے-

    اور اس وقت کیا سواری تھی اونٹ ، گھوڑا یا پیدل سفر کرتے تھے اب ریگستان آپ نے طے کرنا ، سمندر طے کرنا اور ماؤنٹ ایورسٹ بھی اور پھر جب آپ گزر جاتے ہو یہاں سے یہ سب راستے طے کر لیتے ہو تو آگے ایک عجیب و غریب مخلوق ہے اس کی زبان اپنی اس کا کلچر اپنا اس کی تہذیب اپنی اور اور تین سب سے بڑے سوشل ایشوز ہیں وہ اگلی لائن بنا کر کھڑے ہیں آپ ان سب پر عبور حاصل کریں گے تو اس کے بعد آپ علم حاصل کریں گے حصول علم جو ہے اس کی یہ اس کی یہ اہمیت ہے لیکن ہمارے ہاں جو علم کا حصول ہے و0ہ اچھی نوکری اچھے کاروبار کے لئے ہے تعلیم کے لئے نہیں ہے-

    ہم بچوں سے کہتے ہیں سی ایس ایس کرلو میڈیکل کر لو وغیرہ کبھی اپنے بچوں سے یہ نہیں کہا کہ تعلیم حاصل کرلو استاد بننے کے لئے کبھی میں نے نہیں یہ سنا لیکن بیٹیوں کے لئے ہم اسے ترجیح دیتے ہیں انہیں پابند کرتے ہیں بیٹیوں کو ہم نے کبھی پابند نہیں کیا کہ وہ تعلیم حاصل کر کے اسی سکول میں ٹیچر بنے اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم تعلیم کی کتنی عزت کرتے ہیں اور کتنی اہمیت رکھتے ہیں-

  • اپوزیشن جماعتوں کا پنڈورا پیپرزکی تحقیقات کیلئے سیل کے قیام کا فیصلہ مسترد

    اپوزیشن جماعتوں کا پنڈورا پیپرزکی تحقیقات کیلئے سیل کے قیام کا فیصلہ مسترد

    مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنڈورا پیپرزکی تحقیقات کے لئے سیل کے قیام کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پینڈورا پیپرز تحقیقات کے لیے سیل کا اعلان اپنے دوستوں کے تحفظ کے لیے ہے سیل کا مقصد اپوزیشن اور میڈیا کو مروڑنا ہے-

    پنڈورا پیپرز میں 700 لوگوں کا نام ،جو نواز شریف کے ساتھ ہوا وہی ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

    وزیراعظم کے معائنہ کمیشن کے پاس قانون کے تحت ایسی تحقیقات کرنے یا نگرانی کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ایسی کوئی بھی کارروائی غیر قانونی ہو گی۔

    جسٹس عیسی کے خلاف وزارت قانون اور مشیر احتساب کی غیر قانونی تحقیقات کو سپریم کورٹ نے بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دیا تھاایف بی آر کو معاملہ بھجوانے کا کوئی فائدہ نہیں، یہ ایک کور اپ ہے ایف بی آر نے پاناما پیپپرز میں پہلے نوٹس کے بعد کچھ نہیں کیا تھا۔

    پنڈورا لیکس میں پاکستانی میڈیا مالکان کے نام بھی سامنے آ گئے

    موجودہ حکومت کی جانب سے اپنے ساتھیوں کے احتساب کی تاریخ بہت خراب ہے چینی گندم اسکینڈل کی رپورٹس سرد خانے میں ڈال دی گئیں پیٹرول اور صحت کے معاون خصوصی نے پیٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے اسکینڈل پر استعفی دیا ، لیکن کوئی کارروئی نہیں ہوئی۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ پینڈورا پیپرز پر تحقیقات حاضر سروس ججز سے عدالتی فورم پر کرائی جائے وہی اس معاملے پر قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

    دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا پنڈوراپیپرز کی تحقیقات وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں ہیں۔

    پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز میں حکومتی وزرا، معاون خصوصی، کئی نامورسیاستدانوں سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا ہے جو پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا۔

    پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

  • عمران خان کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    عمران خان کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    وزیر اعظم عمران خان کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر کے سیاستدانوں، سماجی رہنماؤں اور شوبز شخصیات کے علاوہ کھیل کے شعبے سے منسلک افراد کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔


    پی سی بی نے سابق کرکٹر عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر ایک پیغام کے ذریعے ان کے کارناموں کی فہرست جاری کی ہے۔

    عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور کے کیتھیڈرل اسکول اور ایچی سن کالج میں تعلیم حاصل کی اس کے بعد انگلینڈ کے رائل گرامر اسکول وورسٹر میں داخلہ لیا 1972میں کیبل کالج آکسفورڈ میں داخلہ لیا آکسفورڈ یونیورسٹی سے 1975 میں گریجویشن مکمل کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے 1968میں 16سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا 3جون 1971 کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا 31اگست 1974کو انگلینڈ ہی کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلا 1992میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کی قیادت کی جو ان کی اہم وجہ شہرت سمجھی جاتی ہے۔

    انہوں نے 88ٹیسٹ میچوں میں 3807 رنز بنائے 362 وکٹیں حاصل کیں ٹیسٹ کرکٹ میں 6 سنچریز اور 18 ففٹیز بنائیں175ون ڈیز میں 3709 رنز بنائے، 182 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ون ڈیز میں ایک سنچری، 19 ففٹیز بنائیں 139ون ڈیز میں قیادت کی، 75 جیتے، 59 میں شکست ہوئی۔48ٹیسٹ میچوں میں قیادت کی، 14 جیتے، 8 ہارے۔

    انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ شروع کی 1994میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال لاہور نےکام شروع کر دیا۔ دوسرا شوکت خانم اسپتال 2015 میں پشاور میں مکمل ہوا۔2008میں یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کے تعاون سے نمل کالج میانوالی قائم کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے 25اپریل 1996 کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھ کر سیاست میں عملی قدم رکھا 1997کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا۔

    2002کے عام انتخابات میں پہلی بار میانوالی کے حلقے سے ایم این اے منتخب ہوئے 2007 پرویز مشرف کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بنے اور اسمبلی رکنیت چھوڑ دی پاکستان تحریک انصاف نے 2008 کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

    30اکتوبر 2011 کا لاہور جلسہ عمران خان کے لیے سنگ میل ثابت ہوا 2013کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے 35 نشستیں جیتیں خیبر پختونخوا میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی نے حکومت قائم کی مرکز میں دھاندلی کے خلاف 14اگست 2014 سے 17 دسمبر تک اسلام آباد میں دھرنا دیا۔

    2018میں الیکشن جیت کر عمران خان وزیر اعظم بنے 2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تحریک انصاف نے مرکز، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں حکومت سازی کی۔

  • 246  دنوں کیلئے لاک ڈاؤن:  میلبورن نے سابقہ ​​ریکارڈ ہولڈر بیونس آئرس کو پیچھے چھوڑ دیا

    246 دنوں کیلئے لاک ڈاؤن: میلبورن نے سابقہ ​​ریکارڈ ہولڈر بیونس آئرس کو پیچھے چھوڑ دیا

    آسٹریلیا : میلبورن میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے دوبارہ پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : کورونا کے آغاز کے ڈیڑھ سال بعد آسٹریلیا کے شہر میلبورن نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ آسٹریلیا کے براڈکاسٹر اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق براعظم کے جنوب مشرقی سرے پر واقع ریاست وکٹوریہ کا دارالحکومت اب کل 246 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن میں ہے اس طرح میلبورن نے سابقہ ​​ریکارڈ ہولڈر بیونس آئرس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ وکٹوریہ حکام کے مطابق فی الحال 1377 نئے کوویڈ مریض سامنے آئے ہیں، جو ہفتے کے روز کے مقابلے میں ایک سو کم ہی جو ایک نیا ریکارڈ تھا۔ حکام نے حالیہ اضافے کے لیے آسٹریلیا میں فٹ بال سیزن کے اختتام پر ہونے والی تقریبات کو مورد الزام ٹھہرایا۔

    کورونا کی تیسری لہربھارت کوتباہ کرکے رکھ دے گی:بھارتی ڈاکٹرنے ڈرا دیا

    نئے کورونا مریضوں میں نصف سے زائد تعداد ایسے نوجوان مریضوں کی ہے، جن کی عمریں دس سے انتیس برس کے درمیان ہیں۔

    یہ علاقہ تقریباﹰ دو ماہ سے سخت لاک ڈاؤن میں ہے اور مجموعی طور پر یہ اس علاقے میں چھٹا لاک ڈاؤن ہے۔ بڑے شہر میلبورن اور اس کے مضافاتی علاقوں کے پچاس لاکھ باشندے مسلسل نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اور نفسیاتی مسائل کی حدوں تک پہنچ چکے ہیں۔

    ملک کی اسی فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم پہلی خوراک ملنے کے بعد گزشتہ ہفتے پابندیوں میں قدرے نرمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں اپنی رہائش گاہوں سے دس کلومیٹر کے بجائے پندرہ کلومیٹر کے دائرے میں نقل و حرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ اسی طرح گولف اور دیگر آؤٹ ڈور کھیلوں کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے۔

    پنجاب میں پھرلاک ڈاؤن نافذ؛کہاں اورکیسے عمل کیا جائے گا ساری تفصیلات آگئیں

  • ڈی جی خان:نجی اکیڈمی میں لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف

    ڈی جی خان:نجی اکیڈمی میں لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف

    ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں واقع ایک نجی اکیڈمی میں پڑھنے والی کئی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے تعلیم کی فراہمی کی آڑ میں چھپے جنسی درندے بے نقاب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان بلاک وی میں قائم نجی اکیڈمی میں بچیوں سے جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعات کا انکشاف ہوا ہے ملزمان ویڈیوز بنا کر بچیوں کو بلیک میل بھی کرتے رہے مطالبہ پورا نہ کرنے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

    پولیس تھانہ سٹی نے جاوید، اسامہ اعوان اور مجاہد سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے نجی اکیڈمی کو سیل کردیا۔ آر پی او فیصل رانا نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے جس پر ایک ملزم گرفتار ہے جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    واقعہ کی تحقیقات کے لیے آر پی او نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    واجح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مساج سنٹر پر چھاپہ مارکر 6لڑکیوں اور 7لڑکوں کو گرفتار کیا تھا-

    تھانہ غالب مارکیٹ کی حدودمیں صدیق ٹریڈسنٹر میں واقع مساج سنٹر پر پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران حرام کاری کی نیت سے آئے ہوئے 6لڑکیوں ثانیہ بشیر ، سونیا اشرف ،ندا عبدالرئوف ،کومل علی،شاہدہ نواز،نمرہ شہباز اور 7لڑکوں فرحان مجید،رمضان حنیف،سبحان علی شاہ،غلام قمر،شیرازاللہ رکھا،عبدالاحد،حسن اسداللہ کو حراست میں لیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ مقصوداحمدکواطلاع ملی کہ صدیق ٹریڈسنٹرمیں والٹن کی رہائشی زنیرہ نامی خاتون مساج سنٹرکی آڑمیں قحبہ خانہ چلا رہی ہے،

    جس پر مخبرکی اطلاع پرچھاپہ مارٹیم بھیجی گئی،جنہوں نے موقع پرپہنچ کرحرام کاری کی تیاری میں مصروف چھ لڑکیوں اورسات لڑکوں کوگرفتارکرلیا،مساج سنٹرکی مالکہ کے قبضے سے مبلغ 15500روپے نقدی قبضے میں لے لئے ،پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد تمام زیر حراست مرد و خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ منتقل کردیا۔

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    مزیدتفتیش کے لئے تفتیشی افسر اے ایس آئی رانا محمدناصر کے حوالے کردیا گیا،انچارج انویسٹی گیشن مقصوداحمدکا کہنا ہے کہ مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کے دھندے کو فروغ دیا جارہا تھا جس کا خا تمہ کرنے کیلئے ایکشن لیا گیا ، انہوں نے کہا ہے کہ مسا ج سنٹر ز کی آڑ میں غیر قانو نی اور غیر اخلاقی حرکا ت کی ہر سطح پر رو ک تھا م کر یں گے۔

    قبل ازیں نرس کو ہراساں کرنے والا اوباش حوالات میں بند کر دیا گیا، ایس پی رضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا،سی سی پی او لاہور کے حکم پر مقدمہ درج کر کے ملزم حوالات میں بند کر دیا گیا ،شعیب نامی اوباش نے کام پر جاتی لڑکی کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی، لڑکی کے انکار ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی، ملزم لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور مسلسل ہراساں کرتا رہا، ون فائیو کی کال پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیا گیا-

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

  • واٹس ایپ،فیسبک، انسٹاگرام ڈاؤن: ٹوئٹر خوش، معروف کمپنیوں کے دلچسپ ٹوئٹس

    واٹس ایپ،فیسبک، انسٹاگرام ڈاؤن: ٹوئٹر خوش، معروف کمپنیوں کے دلچسپ ٹوئٹس

    واٹس ایپ بند، فیس بک اور انسٹاگرام بند ہونے کے بعد سب نے ٹوئٹر کا رُخ کیا ٹوئٹر نے بھی جہاں خوشی خوشی اپنے تمام صارفین کو ویلکم کیا اور ہیلو کی ٹوئٹ کی وہیں واٹس ایپ کو طنز کا نشانہ بھی بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی : فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام گزشتہ رات 7 گھنٹے ڈاؤن رہے جس کے بعد کروڑوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا مذکورہ وین سائٹس نے اپنی سروسز ڈاؤن ہونے کی اطلاع ٹوئٹر کے ذریعے دی اور صارفین سے معذرت کی۔

    سب سے دلچسپ رد عمل ٹوئٹر کی طرف سے دیا گیا، ٹوئٹر کے ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا "ہیلو ایوری ون”-
    https://twitter.com/Twitter/status/1445078208190291973?s=20
    اس ٹویٹ کو لاکھوں بار ری ٹویٹ کیا گیا اور عام صارفین نے ہی نہیں،بلکہ جہاں انسٹا گرام، فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر نے بھی جواب دیئے وہیں معروف کمپنیاں بھی پیچھے نہ رہی-


    انسٹا گرام نے جواب دیا کہ "ہائے اینڈ ہیپی منڈے” تو وہیں واٹس ایپ نے بھی ” ہیلو” کیا واٹس ایپ کے جواب پر ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے طنزیہ ٹویٹ کیا کہ اس پیغام کو واٹس ایپ پیغامات کی طرح خفیہ ہونا چاہیے تھا-
    https://twitter.com/Twitter/status/1445094741222248452?s=20


    فاسٹ فوڈ کی معروف کمپنیاں بھی پیچھے نہ رہیں کے ایف سی نے ٹوئٹر کو جواب دیا تو برگر کنگ نے انسٹا گرام سے پوچھا ” یو اوکے بیسٹی؟”


    مکڈونلڈ نے پہلے ٹوئٹر سے سوال کیا کہ وہ اس شہرت کو کیسے سنبھال رہا ہے، دوبارہ پوچھا کہ وہ ٹوئٹر کے لیے کیا کر سکتا ہے۔ جس پر ٹوئٹر نے اپنے 5 کروڑ 96 لاکھ دوستوں کے لیے نگٹس لانے کا کہہ دیا۔
    https://twitter.com/Twitter/status/1445087305052602375?s=20
    ریڈٹ نے ٹوئٹر کو ہائے بولا تو انسٹاگرام پر طنز بھی کر دیا مائیکرو سافٹ نے بھی ٹوئٹس کے مقابلے میں "ہائے ایوری ون” کہہ کر حصہ ڈالا تو الیکسا نے بھی اس موقع کو غنیمت جانا اور دلچسپ ردعمل دیا زہہم بھی پیچھے نہ رہا اور ہائے بولا اور ویب سائٹ پر آںے کی دعوت دی-کہا ہر کوئی میری سکرین دیکھ سکتا ہے-


    گوگل پلے سٹور نے بھی حصہ ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ہم ٹائم پاس کرنے کے لیے کون سے موبائل گیم کھیل رہے ہیں؟-


    علاوہ ازیں صارفین کی جانب سے مزاحیہ میمز بھی شئیر کی گئیں-

  • دل کی بیماری کی تشخیص آنکھوں کے سادہ ٹیسٹ سے ممکن      تحقیق

    دل کی بیماری کی تشخیص آنکھوں کے سادہ ٹیسٹ سے ممکن تحقیق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کا ایک سادہ ٹیسٹ کسی شخص کے دل کی بیماری کے خطرے کا پتہ لگاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو ہیلتھ کے ریٹنا سرجن اورمطالعہ کے مرکزی مصنف ڈاکٹر میتھیو باخوم امید کرتے ہیں کہ ریٹنا اسکیمیا مریضوں کو دل کی بیماری کے خطرے کی نشاندہی کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

    یونیورسٹی کے ہیلتھ کلینک کے ڈاکٹر اب اسکین کے دوران اسکیمیا کی شناخت ہونے پر مریضوں کو سیدھے امراض قلب کے پاس بھیجنے پر غور کرتے ہیں۔

    آنکھوں کا یہ غیرنقصان دہ سکین صرف چند سیکنڈ لیتا ہے اکثر آپٹشین اس اسکین کو معمول کے ٹیسٹوں میں تجویز کرتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ وسیع پیمانے پربصارت کی صورتحالکی تشخیص کے لیے استعمال ہوتا ہے-

    فاسٹ فوڈز اور ٹریفک حادثات وقوانین کی خلاف ورزی کے درمیان حیران کن تعلق کا انکشاف

    تحقیق کے مطابق مریضوں کی آنکھوں میں خون کے ناقص بہاؤ کے نشانات پر مریضوں کے ریٹنا کو اٹھایا گیا ہے اور یہ دل کے مسائل کی علامت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    محقیقین کا کہنا ہے کہ دل کی بیماری اکثر خون کی ناکافی گردش کا باعث بن سکتی ہے اور ریٹنا میں خلیوں کے مردہ ہونے کا سبب بن سکتی ہے مردہ خلیے ریٹنا میں مستقل نشان چھوڑ دیتے ہیں-

    واضح رہے کہ ریٹنا آنکھ کا وہ حصہ جو روشنی کو دماغ کے برقی سگنل میں بدلتا ہے ریٹنا میں موجود نشانات دل کی بیماریوں کی علامات ہو سکتی ہیں-

    2021 طب کا نوبل انعام امریکی سائنسدانوں نے جیت لیا

    روٹین کی طبعی جانچ پڑتال میں دل کی بیماری کی باقاعدگی سے جانچ نہیں کی جاتی ہے اور شہریوں میں عام طور پر اس وقت تک دل کی بیماریوں کی تشخیص نہیں ہوتی جب تک کہ وہ علامات کا شکار نہ ہوں۔

    عام طور فالج د ل کی بیماری کی پہلی علامت ہو سکتی ہے جو کہ دل کے دورے کے ساتھ ساتھ ایک ہنگامی حالت سمجھی جاتی ہے، ہائی بلڈ پریشر اور ناکافی ورزش ان خطرات کو بڑھا دیتے ہیں-

    امریکا تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا:کورونا سے روزانہ 15 سو ہلاکتیں:لوگ ایک وقت کی…

  • دبئی ڈرائیوروں کی ایمانداری: حکومت کی جانب سے خصوصی "میڈل آف ٹرسٹ”

    دبئی ڈرائیوروں کی ایمانداری: حکومت کی جانب سے خصوصی "میڈل آف ٹرسٹ”

    دبئی میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی ایمانداری پر حکومت کی جانب سے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق مختلف اوقات میں دوران سفر مسافر اپنا سامان ٹیکسیوں میں بھول گئے تھے جس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 28 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد تھی۔

    رواں سال کے 6 ماہ کے دوران جن جن ٹیکسی ڈرائیورز نے انسانیت اور ایمانداری کی مثال قائم کی انہیں اس اعزاز کا حقدار سمجھا گیا ہے۔

    گندے گیسٹ ہاؤس میں نظربندی کے دوران پریانکا گاندھی کی جھاڑو سے صفائی، ویڈیو وائرل

    ٹیکسی ڈرائیورز نے تمام سامان مالکان کو واپس کردیا تھا جس پر دبئی حکومت نے 40 ایماندار ڈرائیورز کو انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔

    انہیں اپنے اس عمل کے لیے خصوصی ‘میڈل آف ٹرسٹ’ بھی دیا گیا ہے۔

    2021 طب کا نوبل انعام امریکی سائنسدانوں نے جیت لیا

    ٹرانسپورٹ کی نگرانی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ان اعزازت کے لیے ان ڈرائیورز کی ایمانداری اور کام سے محبت کا جشن منایا گیا ہے۔

    ڈرائیوروں نے میڈل آف ٹرسٹ حاصل کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھوئی ہوئی اشیا، چاہے وہ پیسے ہوں یا ذاتی سامان، اہل حکام کو واپس دے کر مسافروں کے اطمینان اور خوشی کے حصول کے لیے اپنے عزم کی تجدید کی۔

    سال 2021 کا طب کا نوبیل انعام کورونا ویکسین بنانے والوں کو دینے کا امکان

  • آج وفاقی کابینہ کا اجلاس: عیدمیلادالنبی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری متوقع

    آج وفاقی کابینہ کا اجلاس: عیدمیلادالنبی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری متوقع

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا –

    باغی ٹی وی : اجلاس میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری متوقع ہے وزارت داخلہ نے چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی تجویز کی ہے سزا میں کمی کا اطلاق کرپشن، قتل اور ریپ کے ملزمان پر نہیں ہو گا۔

    ٹی 20 کرکٹ: سرفراز احمد پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

    اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنڈورہ پیپرز میں شامل پاکستانی شخصیات اور کمپنیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آے گا ۔کابینہ پیپرز میں شامل افراد کے خلاف ممکنہ کارروائی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے عمران خان

    چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق بھی کابینہ ارکان سے مشاورت کی جائے گی کابینہ اجلاس میں سات نکاتی معمول کے ایجنڈے پر بھی غور ہوگا۔

    کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ادویات کے ٹی وی، ریڈیو اور اخبارات میں اشتہارات دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ڈرگز ریسرچ کے لیے کمیٹی کی نامزدگی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    صدر مملکت کی جانب سے میڈیا کو بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کے حوالے سے خطوط ارسال

    پنڈورا لیکس میں پاکستانی میڈیا مالکان کے نام بھی سامنے آ گئے

    پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

  • ملک میں کورونا سے مزید 54 اموات

    ملک میں کورونا سے مزید 54 اموات

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید54افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48ہزار907کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزیدایک ہزار308 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا سے بچاؤ کے لیے کیپسول تیار

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار656 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 947 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60ہزار748،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار841، پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار687، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار801، بلوچستان میں 32 ہزار992، آزاد کشمیر میں 34 ہزار253 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار334 ہو گئی ہے۔

    کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 710 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار442، خیبرپختونخوا 5 ہزار593، اسلام آباد 929، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق