Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فیس بک میں خرابی: ’’ٹیلی گرام‘‘ پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ

    فیس بک میں خرابی: ’’ٹیلی گرام‘‘ پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ

    معروف میسیجنگ ایپ ’’ٹیلی گرام‘‘ پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : فیس بک کی چند گھنٹے کی خرابی کے باعث ایک روز میں پراتنے سارے صارفین کا ایک ساتھ ٹیلی گرام پر رخ کرنے پر بانی پاول دروف نے فخر محسوس کیا ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیگر پلیٹ فارمز سے آنے والے 7 کروڑ صارفین کو خوش آمدید کیا ہے۔

    سروسز متاثر ہونے کے بعد فیس بُک کواسٹاک مارکیٹ میں 50 ارب ڈالر کا نقصان

    انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم ہمشہ سے مشکل صورتحال کو بہترین طریقے سے سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے ٹیلی گرام حال ہی میں 1 ارب ڈاؤن لوڈز میں سرفہرست رہی ہے جبکہ اس ایپ کے سال کے شروع تک 500 ملین ماہانہ فعال صارفین تھے۔

    فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ 7 گھنٹوں بعد ، مارک زکر برگ کا کتنا نقصان ہوا؟

    سگنل ایپ جو ٹیلی گرام اور واٹس ایپ دونوں کے ساتھ مقابلہ میں ہے، نے بھی نئے صارفین کو ویلکم کہا ہے، ان کے آفیشل ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ “لاکھوں نئے صارفین” ایپ میں شامل ہوئے ہیں۔


    اس سے قبل مذکورہ دونوں ایپس نے اس سال کے شروع میں لاکھوں صارفین کو ویلکم کیا تھا جب واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

    فیس بک ہیک ہو گئی، ڈیڑھ ارب صارفین کا ڈیٹا ہیکرز فورمز پر فروخت کے لئے پیش روسی…

    فیس بک نے گزشتہ روز اپنی سروس میں خرابی کی وجہ سے بیک بون راؤٹرز پر کنفیگریشن تبدیلوں کو قرار دیا تھا فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب دنیا بھر میں بند ہوگئی تھی جو 7 گھنٹے بعد بحال ہوئی اس سے قبل 2018 میں فیس بک کو 14 گھنٹے کے لیے بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ 2008 میں یہ بلیک آؤٹ پورے دن کا تھا۔

    واٹس ایپ،فیسبک، انسٹاگرام ڈاؤن: ٹوئٹر خوش، معروف کمپنیوں کے دلچسپ ٹوئٹس

    فیس بُک کمائی کیلئے پرتشدد اور نفرت انگیز مواد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے سابق…

  • سابق وزیر اعظم نواز شریف دسمبر میں وطن واپس آئیں گے   ن لیگی رہنما کا دعویٰ

    سابق وزیر اعظم نواز شریف دسمبر میں وطن واپس آئیں گے ن لیگی رہنما کا دعویٰ

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ایک بار پھرلندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صحافی نےن لیگی رہنما جاوید لطیف سے سوال کیا کہمیاں صاحب کب واپس آ رہے ہیں؟ جاوید لطیف نے جواب دیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف دسمبر میں وطن واپس آرہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آ کر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے وہ اس سال واپس آئیں گے اور عمران خان کی منتخب حکومت کے پیدا کردہ بحرانوں پر قوم کی رہنمائی کریں گے یہاں تک کہ اگر ان کا علاج مکمل نہ بھی ہو نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے-

    جبکہ سلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ‘مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے جب ڈاکٹر انہیں صحت کے حوالے سے کلین چٹ دیں گے اور سفر کرنے کی اجازت دیں گے تو پارٹی فیصلہ کرے گی’۔

    واضح رہے کہ نوازشریف نومبر2019 میں علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے تھے سابق وزیراعظم کو طبیت ناساز ہونے پر22 اکتوبر2019 کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا میڈیکل ٹیسٹ میں نوازشریف کے پلیٹلٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم پائی گئی تھی۔

    نوازشریف کو سروسز اسپتال سے 16 روز بعد گھر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) قائم کیا گیا تھا صحت کے مسائل بڑھ جانے کے سبب ڈاکٹرز نے نواز شریف کو بلا تاخیر بیرون ملک جانے کی ہدایت کی تھی-

  • گوجرانولہ: نئی نویلی دلہن سے مبینہ زیادتی

    گوجرانولہ: نئی نویلی دلہن سے مبینہ زیادتی

    گوجرانولہ: تھانہ فیروز والہ کے علاقے میں نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزم نے بلیک میل کرکے لڑکی کو گھر سے باہر بلایا، اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم مصور پہلے بھی متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرتا تھا اور اس سے طلائی زیورات اور 20 ہزار نقدی بھی لوٹ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا۔

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    اس سے قبل پولیس نے برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالے ملزم کو گرفتار تھا پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور تنویر اس عورت کے خاوند کا رشتے میں بھتیجا لگتا ہے اسی بات پر وہ اس عورت کو بلیک میل کرتا تھا کہ میں آپ کی برہنہ تصاویر آپ کے شوہر کو سعودی عرب سینڈ کر دوں گا اسی وجہ سے یہ عورت آج تک بلیک میل ہوتی چلی آتی رہی ہے-

    برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    اس عورت کا مزید کہنا ہے کہ اس کی ریپوٹیشن بلکل ٹھیک نہیں ہے جوا باز بھی ہے اور تنویر نے تقریباً ایک ماہ پہلے ایک لڑکی کوبھگا کر لے گیا تھا میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی بےحد مشکور ہوں جنہوں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا ایف آئی آر درج کی اور میری رباب اختیار سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ ایسے درندہ صفت لوگوں کو آبادیوں محلوں سے دور رہنا چاہیے ان کا ٹھکانہ قانون کی سلاخوں کے پیچھے ہے اس کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے-

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

  • میری درخواست کا  مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں     مریم نواز

    میری درخواست کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں مریم نواز

    لاہور : عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے،سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کےلیے منظورکی الیکشن سے پہلے مجھ پر جوالزامات عائد ہوئے تفصیل قوم کودینا چاہتی ہوں-

    مریم نواز نے کہا کہ شوکت عزیزصدیقی نے ایک بیان دیا اوردستخط کےساتھ بیان حلفی جمع کرایا،پانامہ کیس کی وجہ سے میں اوروالد جیل میں تھے میں نے درخواست میں کہا میرا کیس سیاسی طور پر انجنیئرڈ ہے-

    نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا بےبنیاد اورسیاسی مقدمات بنائے گئےپانامہ پانامہ کرکے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیاتمام اداروں کو غیر سیاسی ہوناچاہیے الیکشن چوری کرتےہیں اورن لیگ کوکمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کے خلاف مقدمات بنا کر پارٹی چھوڑنے کا کہاجاتاہےنوازشریف کو پانامہ کے بجائے اقامہ پر ہٹایا گیا-

    مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے دباؤ میں فیصلے لیے گئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں جو درخواست دی وہ میری اورنوازشریف کی اپنی ہےمیری درخواست کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں –

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی ہےچیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطلب ان کو اپنےمقاصد میں استعمال کرناہے-

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل د و رکنی بینچ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران مریم نواز اور محمد صفد ر نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی جبکہ مریم نواز کی جانب سے ان کے وکیل عرفا ن قادر عدالت میں پیش ہوئے ۔

    مریم نواز کی پیشی کے دوران کمرہ عدالت میں شور ہونے پر جسٹس عامر فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خاموش ہوجائیں یا کمرہ عدالت چھوڑ دیں، فاضل جج نے لیگی نائب صد ر کو ہدایت دی کہ آپ بیٹھ جائیں آپ کے وکلا موجود ہیں۔

  • یو اے ای کا اپنا اگلا خلائی مشن "وینس” پر روانہ کرنے کا اعلان

    یو اے ای کا اپنا اگلا خلائی مشن "وینس” پر روانہ کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات وینس( زہرہ) پر اپنا خلائی مشن بھیجے گا-

    باغی ٹی وی :عرب میڈیا کے مطابق ‘مشن ہوپ’ کی کامیابی کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے اگلے مشن کو بھیجنے کا اعلان کیا یے جو مریخ اور مشتری کے درمیان سیارچوں کی بیلٹ کی تحقیق کرنے سے پہلے امارات وینس کا مشن مکمل کرے گا۔

    سیارچوں کا خصوصی مشن 2028 میں لانچ کیا جائے گا، جو 2030 تک مریخ اور مشتری کے درمیان پہنچے گا، اور سیارچے پر لینڈ کرے گا، اگر یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو متحدہ عرب امارات یہ کارنامہ انجام دینے والا چوتھا ملک بن جائے گا-

    مشن کا بنیادی ہدف مریخ اور مشتری کے درمیان سیارچوں کی پٹی کی کھوج کرنا ہو گا ، جو زمین پر کئی طریقوں سے اثر اندازہوتے ہیں یہ 5 اعشایہ 2 بلین میل اور 5 سال پر مشتمل وقت پر مبنی طویل مشن ہو گا تاہم اس پر کتنی لاگت آئے گی اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔

    متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے منگل کے روز اس منصوبے کے بارے میں کہا کہ ان کی نظریں ستاروں پر ہیں کیونکہ ہماری ترقی اور ترقی کے سفر کی کوئی حد نہیں خلا میں ہر نئی ترقی کے ساتھ ، ہم یہاں زمین پر نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرتے ہیں-

    اگرچہ یہ پہلا ملک نہیں ہوگا جو زہرہ اور سیارچوں پر اپنے مشن بھیجے گا ، متحدہ عرب امارات اپنے بڑے کاموں کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ پہلے ہی دنیا کی سب سے اونچی عمارت ، سب سے گہرے سوئمنگ پول ، سب سے بڑا شاپنگ مال ، اور زندگی سے بڑے اہداف کی بظاہر نہ ختم ہونے والی فہرست ہے جو بین الاقوامی سطح پر اپنی شبیہ کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ 10 ملین کے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ہوپ 6 ماہ کے طویل خلائی سفر کے بعد کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہوا تھا۔ خلائی مشن ہوپ نے اس وقت تصویرلی جب وہ مریخ کے مدار میں داخل ہو رہا تھا فروری میں مریخ کے مدار میں بھیجے جانے والے خلائی مشن ہوپ نے پہلی تصویر بھیجی تھی۔

    خبر رساں ایجنسی نے متحدہ عرب امارات کی قومی اسپیس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ تصویر مریخ کی سطح سے 24 ہزار 700 کلومیٹر بلندی سے لی گئی ‘ہوپ’ مشن سیارے کے ماحول اور اس کی تہوں کی مکمل تصویر فراہم کرنے والی پہلی تحقیق تھی۔

    زمین کیطرف بڑھتے سیارچے کو راستے سے ہٹانے کیلئے ناسا کا ڈارٹ مشن روانہ کرنے کا اعلان

  • عمران خان کی بل گیٹس سے افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کی درخواست

    عمران خان کی بل گیٹس سے افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کی درخواست

    وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مائیکرو سا فٹ کے بانی نے آج عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اس دوران وزیراعظم اوربل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزار رہی ہے افغانستان کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے بل گیٹس افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کریں افغانستان پاکستان کے ساتھ دنیا کا دوسرا ملک ہے جو پولیو کا شکار ہے وزیراعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پرزور دیا۔

    وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیوکےخاتمے کےلیےکوششوں سے آگاہ کیا اور پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ ملینڈاگیٹس کےتعاون کی تعریف کی وزیراعظم نے بل گیٹس کا پاکستان کے ساتھ فاوٴنڈیشن کی قیمتی شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔

    عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے پولیو سے نمٹنے کےلیے کوششیں ابھی جاری ہیں حکومت ملک میں پولیو کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے۔

    دوسری جانب بل گیٹس نے پولیو کے خلاف کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی بل گیٹس نے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام اورتعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی کہا کہ بچوں کو محفوظ رکھنے کےلیے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام جاری رکھیں گے۔

  • سیارہ جہاں لوہے کی بارش ہوتی ہے

    سیارہ جہاں لوہے کی بارش ہوتی ہے

    امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو اس قدر گرم ہے کہ اس پر پگھلے ہوئے لوہے کی بارش ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہماری زمین سے 640 نوری سال کے فاصلے پر موجود اس سیارے کا نام واسپ 76 رکھا گیا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ سیارے کا درجہ حرارت 2500 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہے۔

    نیویارک کی کورونل یونیورسٹی کے ماہرین نے ہوائی میں نصب جیمنائی نارتھ ٹیلی اسکوپ کی مدد سے اس سیارے کی سطح کا جائزہ لیا ہے ماہرین نے سیارے کی سطح پر آئونائزڈ کیلشیم کی موجودگی کی تصدیق کی ہے سیارے کا ایک حصہ 2500 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ گرم ہے اس درجہ حرارت پر لوہا ، بخارات کی شکل میں تبدیل ہو کر فضا میں پہنچ جاتا ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیارے کا دوسرا حصہ قدرے ٹھنڈا ہے جہاں پہنچ کر یہ پگھلا ہوا لوہا ٹھنڈا ہو کر بارش کی شکل میں اس کی سطح پر واپس آتا ہے یہ سیارہ ایک ایسے ستارے کے گرد گھومتا ہے جو حجم میں ہمارے نظام شمسی کے سورج سے آدھا ہےاس کی سطح کا درجہ حرارت 5500 سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے سیارے پر ہر وقت طوفانی ہواؤں کے جھکڑ چلتے رہتے ہیں-

    یہ رپورٹ اسپیس ڈاٹ کام جرنل میں شائع ہوئی-

  • عصمت دری کے خلاف مزاحمت، اوباش شخص کا نوجوان لڑکی کیساتھ دل کو دہلا دینے والا سلوک

    عصمت دری کے خلاف مزاحمت، اوباش شخص کا نوجوان لڑکی کیساتھ دل کو دہلا دینے والا سلوک

    ممبئی :بھارت میں 23 سالہ نوجوان لڑکی کو عصمت دری کے خلاف مزاحمت پردرندہ صفت شخص نے پیٹورل چھڑک کر آگ لگا دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی جھلسنے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی ، لڑکی کا 95 فیصد جسم جھلس چکا تھا بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع یادگیر کے گاﺅں کے رہائشی 25 سالہ ” گنگاپاارولالی“ نے خاتون کے ساتھ تعلقات بنانے کیلئے کچھ عرصہ سے کوششیں کر رہا تھا لیکن وہ ہر بار اس کی پیشکش کو مسترد کر دیتی –

    ڈی جی خان:نجی اکیڈمی میں لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف

    تاہم پیر کی علی الصبح نوجوان لڑکی کے گھر میں داخل ہوا اور اسے جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن اسے لڑکی کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا –

    رپورٹ کے مطابق لڑکی کی جانب سے مزاحمت پر نوجوان غصے میں آ گیا اور باہر واپس جا کر اپنی موٹر سائیکل سے پٹرول نکال لایا اور اسے لڑکی پر چھڑک دیا نوجوان لڑکی کو آگ لگانے کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو گیا جس کے بعد صبح نو بجے لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔

    برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری کارروائی کی اور گنگا پا کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہناہے کہ گنگا پا کی اپنے ہی گاﺅں کی رہائشی لڑکی سے چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی جنسی درندگی کا شکار 23 سالہ لڑکی نے موت سے قبل پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا تھا۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ خاتون نے ا س سے قبل بھی گنگا پا کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایت کی تھی جس پر پنچایت نے دونوں خاندانوں کے درمیان سمجھوتہ کرنے کا کہا اگر پولیس کو معاملے پر پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا تو یہ واقعہ پیش نہ آتا ۔

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

  • عمرشریف کی میت سرد خانے سے رہائش گاہ منتقل

    عمرشریف کی میت سرد خانے سے رہائش گاہ منتقل

    کراچی: عمر شریف کا جسد خاکی سرد خانے سے گھر منتقل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی پرچم میں لپٹا عمر شریف کا جسدِ خاکی کلمہ شہادت کے ورد کے ساتھ ان کے گھر لے جایا گیا عمر شریف کے جسدِ خاکی کے ہمراہ ان کے صاحبزادے موجود ہیں رہائش گاہ پر عمر شریف کا آخری دیدار کیا جائے گا عمر شریف کی رہائش گاہ پر عزیز و اقارب، شوبز شخصیات، اہلِ محلہ سمیت مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ عمر شریف کا جسد خاکی آج صبح 5 بج کر 35 منٹ پرترکش کراچی پہنچا عمر شریف مرحوم کی میت کو ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 سے لایا گیا ہے عمر شریف کی فیملی میت وصول کرنے ایئرپورٹ پہنچی ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 نےاپنے مقررہ وقت سے دس منٹ پہلے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ پرواز کا کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کا مقررہ وقت صبح 45-05 تھا جب کہ پرواز نے صبح 35-05 پر کراچی جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

    کراچی پہنچنے کے بعد عمر شریف کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے لیے انٹر نیشنل کارگو ٹرمینل منتقل کردیا گیا سی اے اے اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جسد خاکی ورثا کے حوالے کردیا گیا-

    میت کو کراچی ائیرپورٹ سے ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا اس دوران میت کو قافلے کی صورت میں ایئرپورٹ سے ایدھی سرد خانے لایا گیا اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد سبز ہلالی پرچم میں لپٹے عمر شریف کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتی رہی۔

    عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل اور جرمنی سے قونصل جنرل امجد علی جسد خاکی کے ہمراہ کراچی پہنچے ہیں۔کارگو ٹرمینل پر سی اے اے کسٹمز اور ایئر لائن افسران بھی موجود رہے۔
    https://twitter.com/MinisterSindh/status/1445615960258318338?s=20
    صوبائی وزیر سعید غنی بھی کارگو ٹرمینل پہنچے اور انہوں نےعمرشریف کےاہلخانہ سےاظہارتعزیت کیا سعیدغنی نے کہا عمرشریف نے ملک کانام دنیا بھرمیں روشن کی مداح عمرشریف کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نمازجنازہ میں شرکت کریں آج عمر شریف کو ہم خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ عمر شریف کی نمازجنازہ سہ پہر 3 بجے عمرشریف پارک کلفٹن میں اداکی جائے گی۔ مرحوم کو حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی کے 3 سال: سرکاری قرضوں میں 149کھرب روپے کا اضافہ

    پی ٹی آئی کے 3 سال: سرکاری قرضوں میں 149کھرب روپے کا اضافہ

    وزارت خزانہ کے قرضہ مینجمنٹ ونگ کی جانب سے تیار کیے گئے سالانہ قرضہ جائزہ اور سرکاری قرض بلیٹن برائے سال 2020-21 کے مطابق پی ٹی آئی کے 3 سالوں میں مجموعی قرضوں میں 149 کھرب روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے "جنگ نیوز” کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018 میں مجموعی قرضہ 249 کھرب 53 ارب روپے تھا، جو کہ 30 جون، 2021 تک 398 کھرب 59 ارب روپے ہوگیا تھا۔

    وزارت خزانہ کے قرضہ مینجمنٹ ونگ کی جانب سے تیار کیے گئے سالانہ قرضہ جائزہ اور سرکاری قرض بلیٹن برائے سال 2020-21 کے مطابق، وفاق کا بنیادی خسارہ (سرپلس) 967 ارب روپے تھا ، سود کی ادائیگی 2750 ارب روپے اور شرح مبادلہ کی گراوٹ (ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر) سے 665 ارب روپے مالی سال 2020-21 میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف آر ڈی ایل ایکٹ، 2005 کے مطابق، مجموعی سرکاری قرض کا مطلب وہ قرضہ جو حکومت نے لیا ہو جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت شامل ہیں تاہم، اس میں مجموعی ادائیگیاں شامل نہیں ہیں۔ مالی سال 2018 کے اختتام تک مجموعی سرکاری قرض اور ادائیگیاں 298 کھرب روپے تھی، جو کہ ستمبر 2021 تک 478 کھرب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے دور حکومت میں 2013 سے 2018 تک مجموعی سرکاری قرض اور واجبات 140 کھرب روپے سے بڑھ کر 290 کھرب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں مجموعی سرکاری قرضے اور واجبات 60 کھرب روپے سے بڑھ کر 140 کھرب روپے ہوئے تھے۔

    اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ قرضوں کے اس تیزی سے بڑھتے بوجھ سے واضح ہوتا ہے کہ سرکاری قرضے اور واجبات سپر سونک رفتار سے بڑھے ہیں جو مکمل تباہی کی جانب جارہے ہیں مجموعی سرکاری قرضوں میں مقامی قرضوں کا حجم 66 فیصد ہے، جبکہ 34 فیصد غیرملکی قرضہ ہے۔

    ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ چار اہم ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے مجموعی مقامی قرضے 262 کھرب 65 ارب روپے تھے، جس میں سے مستقل قرضے 159 کھرب 11 ارب روپے،گردشی قرضے 66 کھرب 80 ارب روپے اور غیرفنڈڈ قرضے 37 کھرب 64 ارب روپے تھے جبکہ مجموعی غیرملکی قرضے جون 2021 کے اختتام تک 86.4 ارب ڈالرز تھے، جس میں سے بیرونی سرکاری قرضہ 79.031 ارب ڈالرز اور آئی ایم ایف 7.384 ارب ڈالرز ہوچکا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سالانہ بلیٹن میں بھی بتایا گیا تھا کہ رواں برس جون کے اختتام پر سرکاری قرضے 399 کھرب روپے تک پہنچ گئے پچھلے 3 برسوں میں سرکاری قرضوں میں 149کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ 2018 سے 2021 تک سرکاری قرضوں میں ہر سال 20 فیصد کی شرح سے 60 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا پی ٹی آئی حکومت کا 3سال میں لیا گیا قرض مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے 10سالہ دور میں لیے گئے قرضوں کے 82 فیصد مساوی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مالی سال 2018-19 سے لے کر 2020-21 کے اختتام پر سرکاری قرضے جی ڈی پی کے 83.5 فیصد ( 399 کھرب روپے ) تک پہنچ گئے۔ تاہم معیشت کا حجم جی ڈی پی کے 11 فیصد سے زیادہ ہے قرض میں اضافے کو اگر یومیہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو پی ٹی آئی کی حکومت نے روزانہ 13.6 ارب روپے کا سرکاری قرض لیا۔ یہ اوسط مسلم لیگ ن کے دور کی اوسط (5.8 ارب روپے) سے دگنی ہے۔