Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سروس میں بندش پر واٹس کا وضاحتی بیان جاری

    سروس میں بندش پر واٹس کا وضاحتی بیان جاری

    واٹس ایپ نے بندش سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ لوگوں کی واٹس ایپ کے استعمال میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ ہم تمام معاملات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔


    واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے صارفین کو جلد اس بارے میں اپ ڈیٹ کریں گے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ سمیت فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہیں لوگوں کو مذکورہ ایپس کے استعمال مشکلات کا سامنا ہے۔ڈاؤن ڈیکٹر کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک سے لوگوں نے سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی شکایات درج کرائی ہیں۔

    دنیا بھر میں فیس بک کمپنی کی سروسز متاثر ہوئیں تو اکثر پاکستانیوں نے سمجھا کہ شاید پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ کنکشن میں مسئلہ آگیا ہے۔

    فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن ہوئیں تو پہلے تو بعض صارفین کو سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا ہوا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے صارفین نے اپنے راؤٹرز ری سٹارٹ کرنا شروع کردیے لیکن جب معلوم کہ اس بار قصور پی ٹی سی ایل کا نہیں بلکہ فیس بک کا ہے تو ٹوئٹر پر میمز کا طوفان برپا ہو گیا۔

  • دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر،صارفین کو مشکلات کا سامنا

    دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر،صارفین کو مشکلات کا سامنا

    دنیا بھر میں فیس بک کمپنی کی سروسز متاثر ہوئیں تو اکثر پاکستانیوں نے سمجھا کہ شاید پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ کنکشن میں مسئلہ آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک۔ واٹس ایپ اور انسٹاگرام ڈاؤن ہو گئی ذرائع کے مطابق صارفین کو تینوں ایپس اور ویب سائٹس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ڈاؤن ڈیکٹر کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک سے لوگوں نے سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی شکایات درج کرائی ہیں۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر کا رخ کیا ہے جہاں ان تینوں کے ناموں کے علاوہ پی ٹی سی ایل بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

    فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن ہوئیں تو پہلے تو بعض صارفین کو سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا ہوا ہے پی ٹی سی ایل کے صارفین نے اپنے راؤٹرز ری سٹارٹ کرنا شروع کردیئے لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ اس بار قصور پی ٹی سی ایل کا نہیں بلکہ فیس بک کا ہے تو ٹوئٹر پر میمز کا ایک طوفان برپا ہو گیا-
    https://twitter.com/_munazahmed/status/1445071796319842306?s=20
    https://twitter.com/itishammad/status/1445067710916874250?s=20


    https://twitter.com/awaisahmar/status/1445071318727081986?s=20


    https://twitter.com/MulukFhm/status/1445074497833512966?s=20

  • نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے         عمران خان

    نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی،ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان سے برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی ملاقات میں لارڈ واجد خان، ناز شاہ اور محمد یاسین شامل تھے وفد نے وزیر اعظم کو سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے لیے اقدما ت اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے جبکہ فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدینہ کے سنہری اصول تھے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں انصاف و قانون کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے اور معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے۔

    پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کیا ہے۔

    ا نہوں نے کہا کہ یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق اس کمیشن کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے۔ یہ کمیشن آف شور کمپنیوں کے سرمائے کے قانونی ہونے یا نہ ہونے کی تحقیقات کرے گا۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے نمائندے بھی اس کمیشن کا حصہ ہوں گے۔

    پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

  • پنڈورا لیکس میں پاکستانی میڈیا مالکان کے نام بھی سامنے آ گئے

    پنڈورا لیکس میں پاکستانی میڈیا مالکان کے نام بھی سامنے آ گئے

    آئی سی آئی جے کی جانب سے جاری پنڈورا لیکس میں پاکستانی میڈیا مالکان کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پنڈورا لیکس کیلئے کام کرنے والے نمائندوں کے مطابق جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمن ، ڈان میڈیا گروپ کے حمید ہارون کی آف شور کمپنیاں ہیں ، ایکسپریس کے سلطان لاکھانی، گورمے گروپ کے مالکان اور پاکستان ٹوڈے کے مرحوم عارف نظامی کا بھی نام شامل ہے۔ ان دستاویزات میں بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کا نام بھی موجود ہے۔

    پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    ہم نیوز نے "دی نیوز” کے حوالے سے بتایا کہ بعض سرکردہ میڈیا گروپس کے مالکان نے بیرون ملک کمپنیاں بنائی ہیں لیک ہونے والی دستاویزات نے انکشاف کیا کہ جنگ گروپ کے پبلشر میر شکیل الرحمٰن ایک آف شور کمپنی بروک ووڈ وینچرز لمیٹڈ کے مالک ہیں۔

    میر شکیل الرحمن کو 17 اپریل 2008 کو کمپنی کے حصص منتقل کیے گئے۔ مسٹر فرید الدین صدیقی اپریل 2008 میں کمپنی کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔

    ڈان میڈیا گروپ کے سی ای او حمید ہارون رجسٹرڈ ایک آف شور کمپنی بارڈنی لمیٹڈ کے مالک ہیں مرحوم عارف نظامی پاکستان کے معروف صحافیوں میں سے ایک اور ایک انگریزی روزنامہ پاکستان ٹوڈے کے مالک ہیں، برٹش ورجن آئی لینڈ میں نیو مائل پروڈکشن لمیٹڈ کے مالک تھے، کمپنی جولائی 2000 میں شامل کی گئی تھی۔

    پاناما کے بعد نیا ہنگامہ:پنڈورا پیپرز میں کن غیر ملکی سربراہان مملکت کے نام…

    پنڈورا پیپرز کی دستاویزات کے مطابق مرحوم نظامی اور ان کی اہلیہ نوین عارف نظامی کو کمپنی کے فائدہ مند مالک قرار دیا گیا تھا مسٹر اور مسز نظامی دونوں نے اس کمپنی کے ذریعے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سنگاپور کے ساتھ سرمایہ کاری کی جس میں کیش اکاؤنٹس ، بانڈز ، ایکوئٹی اور میوچل فنڈز شامل تھے۔

    دستاویزات کے مطابق اس وقت ان اثاثوں کی تخمینی قیمت 1.6ملین امریکی ڈالر تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان میں ٹیکس حکام کے ساتھ کمپنی کا اعلان کیا گیا ہے یا نہیں۔

    آمنہ بٹ نامی گورمے گروپ کے ایک ملازم کو بی وی آئی کے دائرہ کار میں ایک آف شور کمپنی گورمے ہولڈنگز لمیٹڈ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ گورمے گروپ پنجاب بھر میں بیکریوں کی ایک بڑی چین کا مالک ہے اس کے علاوہ یہ گروپ ایک نیوز چینل کا بھی مالک ہے۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ کمپنی پاکستانی ٹیکس حکام کے ساتھ ڈکلئیر ہے یا نہیں۔

    ’’کافی کوششیں کی گئیں‌ کہ وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑا جائے‘‘…

    میڈیا گروپ ایکسپریس کے مالک سلطان علی لاکھانی بھی ایک آف شور کمپنی سنچری میڈیا نیٹ ورک کے مالک ہیں کمپنی فروری 2005 میں مسٹر لاکھانی ، ایک اور فرد محمد انور عبداللہ کے ساتھ مل کربنائی گئی اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ اس کمپنی کو ٹیکس حکام کے ساتھ قرار دیا گیا ہے یا نہیں۔

    پنڈورا پیپرز میں جعلی ڈگری والی پاکستانی کمپنی ایگزیکٹ کا نام بھی سامنے آیا ہے کمپنی کے مالک شعیب شیخ کی آمدنی ایسے بینک اکائونٹس میں جاتی رہی جو ایک ایسی کمپنی کے تھے جو برٹش ورجن آئی لینڈ میں کھولی گئی تھی۔

    مریم نواز کا داماد، بہنوئی اوربیٹا بھی آف شورکمپنیاں بنانےکےماہرنکلے:مریم نےصرف…

    واضح رہے کہ پنڈورا لیکس کے حوالے سےڈی جی ایف آئی اے نے سائبر کرائم ونگ کو متحرک کر دیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تحقیقاتی ادارے بالخصوص آئی بی اور ایف آئی اے چوکس ہیں ۔

    خیال رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں وزیر خزانہ شوکت ترین ، وفاقی وزیر مونس الٰہی، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا ، پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، مسلم لیگ نون کے اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار شامل ہیں۔

    پینڈورا پیپرز:مونس الٰہی کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، ترجمان چوہدری برادران

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن، وفاقی وزیر خسرو بختیار کے اہل خانہ ، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقارمسعود کے بیٹے اور بدنامِ زمانہ ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کے نام شامل ہیں۔

    پنڈورا پیپرز کی فہرست میں میڈیا مالکان کے علاوہ کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران، کچھ بینکاروں اور کچھ کاروباری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کی اجازت سے2014میں‌ کمپنیاں ضرورکھلی تھیں:پاناما ہویا پینڈورا،سچا…

  • صدر مملکت کی جانب سے میڈیا کو بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کے حوالے سے خطوط ارسال

    صدر مملکت کی جانب سے میڈیا کو بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کے حوالے سے خطوط ارسال

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے میڈیا کو بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کے حوالے سے خطوط ارسال کئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین میں کینسر کے 44 فیصد کیسز چھاتی کے کینسر کے ہیں جلد تشخیص ہونے سے مرض سے نجات پانے کا امکان 98 فیصد ہے-

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ممنوع موضوع ہونے کی وجہ سے خواتین مرض کی جلد تشخیص نہیں کروا پاتی ،جلد تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا 50 فیصد خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں-

    انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ اپنا معائنہ خود کرنے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، آگاہی نہ ہونا، دیر سے ڈاکٹر سے رجوع چھاتی کے کینسر سے زیادہ شرح اموات کا باعث ہیں،دیر سے تشخیص کی وجہ سے ایک لاکھ میں سے 50 ہزار خواتین فوت ہو جاتی ہیں-

    بریسٹ کینسر کی وجہ بننے والا ہارمون دریافت

    صدر پاکستان نے مزید کہا کہ بیگم ثمینہ علوی اور ان کی ٹیم نے اکتوبر میں لوگوں کو آگاہی کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیے ہیں، ان پروگراموں میں خود تشخیصی اور مرض کی بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا-

    انہوں نے کہا کہ میڈ یا نے گزشتہ سال لوگوں کو بریسٹ کینسر بارے تعلیم دینے کیلئے مؤثر آگاہی مہم چلا ئی ،میڈیا خبروں ، ٹاک شوز، آرٹیکلز، کالمز اور ایڈیٹوریل کے ذریعے آگاہی پیدا کرے ،میڈیا چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کی کوششوں کا ساتھ دے –

    انہوں نے کہا کہ میڈیا تنظیمیں بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنے لوگو کو "گلابی ” رنگ دیں-

    چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے حوالہ سے اقدامات کی ضرورت ہے بیگم ثمینہ علوی

  • گندے گیسٹ ہاؤس میں نظربندی کے دوران  پریانکا گاندھی کی جھاڑو سے صفائی، ویڈیو وائرل

    گندے گیسٹ ہاؤس میں نظربندی کے دوران پریانکا گاندھی کی جھاڑو سے صفائی، ویڈیو وائرل

    کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کی سرکاری گیسٹ ہاؤس میں صفائی کے لیے جھاڑو لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق لکھم پور میں کسانوں پر ہونے والے تشدد کے بعد کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کی پوتی پریانکا گاندھی کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچیں تو انہیں حکومت نے گرفتار کر کے گیسٹ ہاؤس میں نظر بند کردیا جو انتہائی گندا تھا۔

    بھارت کے آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی پریانکا گاندھی نے سیتا پور کے گاؤں میں واقع گیسٹ ہاؤس میں نظربندی کے دوران جب گیسٹ ہاؤس کو گندا دیکھا تو انہوں ںے از خود اٹھ کر جھاڑو لگانا شروع کردی۔

    پریانکا گاندھی کو جھاڑو لگاتا دیکھ کر وہاں موجود کسی نے ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا –

    نوجوت سنگھ سدھو سمیت متعدد رہنما زیر حراست

    واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے پر امن احتجاج میں 8 افراد ہلاک ہونے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے بھارت میں کسانوں پر بی جے پی رہنما کے بیٹے نے گاڑی چڑھا دی تھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں 4 کسان بھی شامل ہیں ریاست اتر پردیش میں کسان نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے، احتجاج کے دوران اچانک 3 گاڑیاں تیزی سے آئیں اور وہاں موجود کسانوں کو روندتے ہوئے چلی گئیں۔

    واقعے کے بعد مشتعل کسانوں نے متعدد سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نائب وزیر داخلہ کا بیٹا موجود تھا جس نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی۔

    شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار

  • شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد

    شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت نے آریان خان کا 7 اکتوبر تک ریمانڈ منظور کر لیا ہے عدالت نے آریان خان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ اور ماڈل منمن دھامیچا کو بھی این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

    شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں بحث کرتے ہوئے آریان خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو کچھ سوشل میڈیا چیٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا، انہیں پارٹی کے لئے مدعو کیا گیا تھا اور ان کے پاس کوئی ٹکٹ، کوئی بورڈنگ پاس اور نہ ہی ان کے پاس سے منشیات ملی تھیں۔

    دوسری جانب این سی بی کے خصوصی سرکاری وکیل ادویت سیٹھنا نے مؤقف اختیار کیا کہ آریان خان کو انٹرنیشنل کروزپر ایک ریڈ کے دوران منشیات استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔

    نوجوت سنگھ سدھو سمیت متعدد رہنما زیر حراست

    اس سے قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے آفیسر نے بتایا تھا کہ آریان خان تفتیش کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے رو پڑے تھے اور انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے چار سالوں سے منشیات لینے کے عادی ہیں۔

    این سی بی کے آفیسر نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد ہوئیں جو انہوں نے اپنے کپڑوں اور خواتین نے پرس میں چھپائی ہوئی تھیں۔

    میرا بیٹا منشیات استعمال کرے یا کچھ بھی ” پرواہ نہیں” شاہ رخ خان

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل کے قریب موجود ایک کروز جہاز سے منشیات قبضے میں لینے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

  • طالبان کی نئی تقرریوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری

    طالبان کی نئی تقرریوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری

    نئی تقرریوں کے حوالے سے امارت اسلامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے اعلامیے کے مطابق مندرجہ ذیل تقرریاں امیر المومنین شیخ الحدیث ہیبہ اللہ اخوندزادہ کے حکم کی بنیاد پر ہوئے-

    اعلامیے کے مطابق مولوی صاحب عبدالکبیر بطور سیاسی نائب وزیر منتخب ہوئے ہیں ملا عبدالمجید اخوند کو قائم مقام وزیر شہداء اور معذور امور کے طور پر ملا عبدالرزاق آخوند نائب وزیر شہداء اور معذور امور کے طور پر، مولوی سخاء اللہ بطور نائب وزیر تعلیم ، مولوی شمس الدین پہلوان بطور نائب وزیر زراعت ، آبپاشی اور لائیو سٹاک تعینات ہوئے ہیں-

    مولوی مطیع الحق کو بطور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی، ملا نورالدین ترابی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ کے طور پر، مولوی عبدالرشید بطور ڈپٹی میئر کابل مولوی سردار محمد بطور ڈائریکٹر ساؤتھ ویسٹ ڈسٹرکٹ، شیخ محمد حنیف کو بطور ڈائریکٹر جنوب مشرقی ضلع منتخب کیا گیا ہے-

    جبکہ ملا محمد علی آخوند وزارت دفاع کے انٹیلی جنس امور کے ڈائریکٹر کے طور پر،مولوی نصر اللہ متی بطور ڈائریکٹر پرسنل اینڈ ایجوکیشن وزارت دفاع، مسٹر تیمور شاہ آخوند وزارت دفاع میں ڈائریکٹر لاجسٹک، ملا امیر خان حقانی ڈائریکٹر تعمیراتی املاک اور انفراسٹرکچر امور ، وزارت دفاع کے طور پر تعینات کئے گئے ہیں-

    اعلامیے کے مطابق ملا مہر اللہ حماد قندھار کور کا کمانڈر، ملا ولی جان حمزہ قندھار کور کے نائب کے طور پر،مولوی حزب اللہ افغان قندھار کور کے چیف آف سٹاف کی حیثیت سے، مولوی حمد اللہ بطور کمانڈر کابل کور،مولوی نصرت بطور نائب کابل کور، قاری بریال ، چیف آف سٹاف کابل کور منتخب ہوئے ہیں-

    جبکہ مولوی عطاء اللہ عماری بطور کمانڈر مزار کور، محترم مولوی امان الدین مزار کور کے نائب کے طور پر، ملا عبدالرزاق فیض اللہ مزار کور کے چیف آف سٹاف کے طور پر، مولوی محمد ظریف مظفر بطور کمانڈر ہرات کور، ملا عبدالشکور بریالی کو ہرات کور کا نائب مقرر کیا گیا۔

    ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مولوی عبدالرحمن حقانی ہرات کور کا نائب، محترم ملا شرف الدین تقی بطور ہلمند کور کے کمانڈر، ملا محب اللہ نصرت ہلمند کور کے نائب کے طور پر، ملا محمد خان دعوت بطور چیف آف سٹاف ہلمند کور، ملا رحمت اللہ محمد قندوز کور کے کمانڈر کے طور پر تعینات کئے گئے ہیں-

    قاری محمد اسماعیل ترکمان بطور ڈپٹی کمانڈر قندوز کور، قاری محمد شفیق قندوز کور کے چیف آف سٹاف کے طور پر ابو جانہ بطور کمانڈر لغمان کور،ابراہیم بطور نائب لغمان کور، ملا عبدالرحمن منصور لغمان کور کے چیف آف سٹاف کے طور پر منتخب ہوئے ہیں-

    قاری محمد ایوب پکتیا کور کے کمانڈر کے طور پر،ملا روح الامین پکتیا کور کے نائب کے طور پر، ملا احمد اللہ مبارک پکتیا کور کے چیف آف سٹاف کی حیثیت سے تعینات کئے گئے-

  • میرا بیٹا منشیات استعمال کرے یا کچھ بھی ” پرواہ نہیں”    شاہ رخ خان

    میرا بیٹا منشیات استعمال کرے یا کچھ بھی ” پرواہ نہیں” شاہ رخ خان

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے آج منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان نے آج منشیات استعمال کرنے کا نہ صرف اعتراف کر لیابلکہ اپنے باپ کے اس انٹرویو پر بھی عمل کر گزرا جس میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بیٹا منشیات استعمال کرے یا کچھ بھی مجھے پرواہ نہیں ہے۔


    سوشل میڈیا پر کنگ خان کے ایک پرانے انٹریو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ جب میرا بیٹا تین سال کا ہو جائے گا تو میں اسے کہوں گا کہ سگریٹ پیو، منشیات استعمال کرو یا لڑکیوں سے باتیں کرو تمھیں سب کچھ کرنے کی اجازت ہے۔

    شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل کے قریب موجود ایک کروز جہاز سے منشیات قبضے میں لینے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے آفیسر نے بتایا کہ آریان خان تفتیش کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے رو پڑے تھے اور انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے چار سالوں سے منشیات لینے کے عادی ہیں۔

    این سی بی کے آفیسر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد ہوئیں جو انہوں نے اپنے کپڑوں اور خواتین نے پرس میں چھپائی ہوئی تھیں۔

    نوجوت سنگھ سدھو سمیت متعدد رہنما زیر حراست

    واضح رہے کہ آریان خان کے ساتھ مزید 8 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں ان کےدو دوست، اداکار ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا بھی شامل ہیں، منمون دھمیچا مبینہ طور پر مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری شخصیت کی بیٹی ہیں۔

    این سی بی نے عدالت سے آریان خان کا دو دن کا ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے انہیں ایک دن کے ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

    آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ:جاوید اختر کو عدالتی نوٹس جاری

  • عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا کر دی گئی

    عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا کر دی گئی

    عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : کامیڈی کنگ عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی کے نیورمبرگ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی جس کے بعد عمر شریف کی میت منگل کو پاکستان روانہ کی جائے گی۔

    آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، کپل شرما اور دلیر مہدی کا عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    عمر شریف سب کو اداس کرگئے، شوبز فنکاروں کا شدید افسوس کا اظہار

    جرمنی کے مقامی اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا جس کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر میت بیرون ملک منتقل نہیں کی جا سکتی۔

    عمر شریف کی میت پیر کے بعد جرمنی سے پاکستان روانہ کی جا سکے گی

    خیال رہے کہ عمر شریف کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو پاکستان سے براستہ جرمنی امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا عمر شریف چار دن سے زیر علاج تھے۔ انھیں نمونیا اور بخار تھا تاہم ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق جرمنی میں عارضی قیام کے دوران ہی ڈائیلیسز کے دوران ان کی طبعیت مزید بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکے اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

    عمرشریف کی میت جلد از جلد وطن واپس لانے پرمشاورت

    مرحوم اداکار کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمر کی یہ خواہش تھی کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے، میں شکریہ ادا کرتی ہوں کہ سندھ حکومت نے ان کی اس خواہش کو پورا کیا۔

    زرین غزل نے کہا کہ میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔

    عمر شریف کی میت پیر کے بعد جرمنی سے پاکستان روانہ کی جا سکے گی

    جرمنی کے اسپتال نےعمرشریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا