Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جوان رہنے کے لئے انیل کپور پر سانپ کا خون پینے کا الزام

    جوان رہنے کے لئے انیل کپور پر سانپ کا خون پینے کا الزام

    معروف بالی وڈ اداکار انیل کپور پرلوگوں نے جوان رہنے کے لیے سانپ کا خون پینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے اپنے شو ’پنچ‘ میں انیل کپور کو مدعو کیا جہاں انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیئے اور ارباز خان نے انیل کپور کو لوگوں کی رائے سے آگاہ کیا کہ لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں-

    ارباز خان نے انیل کپور کو بتایا کہ آپ پر الزام ہے کہ انیل کپور خود کو جوان رکھنے کے لیے پلاسٹک سرجری کرواتے ہیں اور سانپ کا خون پیتے ہیں۔

    بھارتی حکومت فلمسازوں سے پروپیگنڈا فلمیں بنواتی ہے نصیرالدین شاہ

    لوگوں کی رائے سننے کے بعد اداکار نے قہقہہ لگاتے ہوئے ازراہ مذاق ارباز خان سے پوچھا کہ یہ حقیقت ہے یا لوگوں کو آپ نے پیسے دے رکھے ہیں؟ ارباز خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ عام لوگ ہیں، میں نے کسی کو پیسے نہیں دیئے۔

    واضح رہے کہ 64 سالہ اداکار انیل کپور نے سینکڑوں بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور زندگی کی 60 سے زیادہ دہائیاں گزارنے کے باوجود جوان دکھتے ہیں-

    بالی وڈ میں چار دہائیوں سے مشہور اداکار کے طور پر راج کرنے والے انیل کپورنے 1979 کی فلم ”ہمارے تمہارے“ سے فنی سفر کا آغاز کیا۔ 80ءکی دہائی کی فلم مسٹر انڈیا نے انیل کپور کو منفرد شہرت دلوائی۔کئی مشہور فلموں میں اداکاری کرنےوالے انیل کپور 64 برس کی عمر میں بھی مشہور فلم اسٹارمانے جاتے ہیں۔

    مجھے مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں اور پریشان کیا ملکہ شراوت

    جاوید اختر ہتک عزت کیس :کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

  • شمالی کوریا کا ٹرین کے ذریعے بیلسٹک میزائل کا تجربہ ،  جاپان نے اشتعال انگیزی قرار دیدیا

    شمالی کوریا کا ٹرین کے ذریعے بیلسٹک میزائل کا تجربہ ، جاپان نے اشتعال انگیزی قرار دیدیا

    شمالی کوریا نے ٹرین کے ذریعے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہےشمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر ایسا نظام تیار کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : میزائل کو شمالی کوریا کی مشرقی بندرگاہ کے قریب چلتی ہوئی ٹرین سے داغا گیا ٹرین لانچ میزائل نیا نظام ہے جو حملہ آور دشمن کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے شمالی کورین حکام کے مطابق میزائل نے مشرقی ساحل سے800 کلومیٹر دور سمندر میں ایک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل ایک نئے "ریلوے سے چلنے والے میزائل سسٹم” کی آزمائش ہیں جو کسی بھی طاقت کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    معروف کمپنی ایل جی نے نیا ٹی وی متعارف کرا دیا، قیمت 28 کروڑ 82 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے

    جنوبی کوریا اور جاپانی حکام نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انہیں شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کا پتہ چلا ہے۔اس سے چند دن پہلے ہی اس نے ایک کروز میزائل کا تجربہ کیا جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ایٹمی صلاحیت ہو سکتی ہے۔

    شمالی کوریا نے میزائل کی لانچنگ اسی دن کی جب جنوبی کوریا نے سب میرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

    جاپان کے وزیراعظم یوشڈی سوگا نے میزائل لانچ کو ‘اشتعال انگیز’ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے خطے کا امن اور سلامتی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں ہفتے یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے بیلسٹک میزائل کے تجربات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں جو شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

    رواں ہفتے کے آغاز پر شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا جو کہ جاپان کے بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    افغانستان کےمسئلے پر پاکستان سے رابطے میں ہیں امریکا

  • اسپیس ایکس پہلی بار چار افراد کو لے کر خلا میں روانہ

    اسپیس ایکس پہلی بار چار افراد کو لے کر خلا میں روانہ

    اسپیس ایکس کا خلائی جہازانسپائریشن 4 پہلی بار چار افراد کو لے کر خلا میں روانہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسپائزیشن چاروں افراد کو لے کر زمین کے گرد چکر لگائے گی، خلائی شٹل فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔ خلائی گاڑی مشن کے تحت تین دن تک وہاں قیام کرے گی، مشن کو انسپیریشن 4 کا نام دیا گیا ہےاگلے تین دنوں میں انسپیریشن 4 کا عملہ ہر 24 گھنٹے میں 15 مرتبہ زمین کا چکر لگائے گا۔

    دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی لمبے عرصے تک جینے کی خواہش

    جس میں شہری اسپیس ایکس کے راکٹ میں زمین کے گرد چکر مکمل کریں گے خلائی گاڑی زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد27 ہزار 360 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہر 90 منٹ میں ایک چکر مکمل کرے گی خلائی گاڑی اس دوران زمین کے گرد آواز کی رفتار سے 22 گنا زیادہ تیزی کے ساتھ سفر کرے گی۔


    چند ماہ قبل ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا کے لیے انسانوں جیسے مدافعتی نظام رکھنے والے 73 ہزار خرد بینی جانور اور دیگر تحقیقاتی مواد کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ کیا تھا۔

    ایمازون کے سرابرہ جیف بیزوس کی خلا سے زمین پر واپسی روکی جائے، پیٹیشز پر41000…

    اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ پر 7،300 پاؤنڈ سے زیادہ تحقیقی مواد، رسد اور ہارڈ ویئر پر مشتمل جدید کارگو مشن کو جمعرات کے روز فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سنٹر سے خلائی اسٹیشن پر روانہ کیا۔


    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق سائنسدانوں کو انسانوں پر اسپیس لائٹ کے اثرات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی ،اس سے ماہرین خلا میں رہتے ہوئے خلابازوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مطالعہ کریں گے، اور دریافت کیا جائے گا کہ خلا میں طویل مدتی قیام کس طرح انسانی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔

    یونیورسٹی میں داخلہ لینے والی دنیا کی پہلی ڈیجیٹل طالبہ

  • افغانستان کےمسئلے پر پاکستان سے رابطے میں ہیں    امریکا

    افغانستان کےمسئلے پر پاکستان سے رابطے میں ہیں امریکا

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ افغانستان کےمسئلے پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں پاکستانی رہنماؤں او ر ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ جاری ہے پاکستان کے نمائندے گزشتہ ہفتے جرمنی میں بھی موجود تھے۔

    باغی ٹی وی : نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان سے گزشتہ 20 برس کے حاصل کردہ فوائد ضائع نہیں ہونے چاہیےخصوصاً افغان خواتین، لڑکیوں کی تعلیم اور اقلیتوں کے حقوق متاثر نہ ہوں اور افغانستان سے حاصل کردہ فوائد کا تحفظ ہم سب کے لیے فائدہ مند ہے۔

    ترجمان امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو عالمی دنیا اورامریکہ کی ہیں، توقعات میں افغانستان سے نکلنے والوں کے لیے محفوظ راہداری بھی شامل ہے۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستا ن اور خطے کے دوسرے ممالک کو دیکھ رہے ہیں کہ وہ بیانات اور وعدوں پر قائم رہیں، وعدوں میں افغان عوام کی معاونت بھی شامل ہے، جبکہ رابطوں میں افغانستان کی صورت حال پر تفصیل سےذکر ہوا ہے۔

    دوسری جانب امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہیں ہوں گے۔

    امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ 14 اگست کو امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہوا کہ وہ کابل میں داخل نہیں ہوں گے۔

    فیس بک کی تحقیق، انسٹاگرام نوجوان لڑکیوں کے لئے نقصان دہ ثابت

    زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے دوران اقتدار کی منتقلی عمل میں آنی تھی۔ لیکن اشرف غنی کے اچانک جانے سے طالبان کے ساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا۔اشرف غنی کے ملک سے نکل جانے کے بعد یہ منصوبہ ناکام ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے نکل جانے سے ملک میں امن و امان کا مسئلہ ہوا۔طالبان نے اشرف غنی کے جانے کے بعد امریکہ سے کابل کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لینے کا کہا جس پر امریکا کا جواب تھا کہ ہم سیکورٹی کی ذمہ داری نہیں لیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے اصرار کیا تھا کہ امریکی فوجی صرف امریکیوں اور افغان اتحادیوں کو نکالنے کے لیے کام کریں گے اور امریکہ کی طویل ترین جنگ میں مزید توسیع نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں مزید امریکہ کے قیام کے لیے کوئی عملی آپشن نہیں تھا ۔ ہمیں ایک واضح تاثر دیا گیا کہ اگر امریکہ افغانستان میں موجودگی کو طول دینے کی کوشش کرتا ہے تو ہمارے سروس ممبرز دوبارہ طالبان تشدد کا نشانہ بنیں گے ۔

    زلمے خلیل زاد نے جنگ کے اس طرح سے خاتمے کی ذمہ داری قبول نہیں کی انہوں نے کہا ہے کہ یہ افغانوں پر منحصر ہے کہ وہ امن معاہدے پر پہنچیں۔

  • معروف کمپنی ایل جی نے نیا ٹی وی متعارف کرا دیا، قیمت  28 کروڑ 82 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے

    معروف کمپنی ایل جی نے نیا ٹی وی متعارف کرا دیا، قیمت 28 کروڑ 82 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے

    معروف کمپنی ایل جی نے نیا ٹی وی متعارف کرایا ہے جسے ہوم سنیما کا نام دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس نئے ٹی وی کو بطور خاص سنیما کے شوقین افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے بعد کمپنی کا کہنا ہے کہ سنیما گھروں تک جانے کی روایت پرانی ہو گئی ہے مگر اس کے لے ضروری ہے کہ آپ کے پاس کم از کم 70 ہزار امریکی ڈالرز ( ایک کروڑ 18 لاکھ 68 ہزار 500 پاکستانی روپے) اضافی ہوں –

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل جی کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا ایکسٹریم ہوم سنیما 325 انچ (27 فٹ) چوڑا ہے اور 8 کے آپشن کے ساتھ مختلف سائزوں میں دستیاب ہے۔

    ایل جی الیکٹرانکس یو ایس اے کے نائب صدر ڈین اسمتھ نے تصدیق کی ہے کہ متعارف کرائے جانے والے نئے ہوم سنیما کی قیمتیں تقریبا ً70،000 امریکی ڈالرز سے شروع ہو کر 1.7 ملین امریکی ڈالرز ( 28 کروڑ 82 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے) تک ہوں گی۔

    ایل جی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا ہوم سنیما 2K ، 4K اور 8K کنفیگریشنز میں دستیاب ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ایکسٹریم ہوم سنیما میں شائقین کے لیے پاپ کارن کے علاوہ باقی سب کچھ ہے۔

    کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق متعارف کرائے جانے والے ہوم سنیما کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ صارفین اسے اپنے گھر میں موجود جگہ کے اعتبار سے افقی و عمودی طور پر بھی سیٹ کرسکتے ہیں کمپنی نے اس کے ساتھ ایک فلائٹ کیس بھی دیا ہے جس کی وجہ سے چھٹیوں کے دوران اسے اپنے ہمراہ لے جانا بھی ممکن ہوگا۔

    ایل جی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر سیٹ کو انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ پیک کیا جاتا ہے اور کسٹم پیکجنگ کا پورا خیال رکھا جاتا ہے تاکہ صارفین تک پہنچنے میں کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔

    برطانوی اخبار کے مطابق لیکن بہت بڑے سائز کا ٹی وی متعارف کرانے والا ایل جی واحد ادارہ یا کمپنی نہیں ہے کیونکہ کچھ دن قبل ہی سام سنگ نے بھی دی وال کے نام سے ایک بڑی اسکرین کی نقاب کشائی کی تھی جو کہ ایک ہزار انچ کی ہے۔

    اخبار کے مطابق سام سنگ کی جانب سے متعار کرائی جانے والی دی وال نامی بڑی اسکرین ماڈیولر ڈیزائن میں ہے جو کئی چھوٹی اسکرینوں پر مشتمل ہوتی ہے جب کہ ایل جی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا ہوم سنیما صرف ایک اسکرین پر مشتمل ہے۔

    Interior of a luxury living room with billiard table

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے گھر کی دیوار کو ایک نئی جدت دی ہے اور گھریلو سجاوٹ کے ساتھ ساتھ انتہائی دلکش منظر بھی پیش کرتی ہے اور انتہائی خوشگوار و لاتعداد نئے تجربات سے ہم آہنگ کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔

    سام سنگ کی جانب سے تاحال دی وال کی قیمت کا عوامی طور پر باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا ہے کہ لیکن میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کا 2019 کا ایک ورژن ایک لاکھ امریکی ڈالرز (ایک کروڑ 69 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا ہے۔

  • ملک بھر میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھل گئے

    ملک بھر میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھل گئے

    ملک بھر میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اسکولز میں پچاس فیصد حاضری رکھنا ہوگی۔

    باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں اسکول بند رہیں گےمحکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ماسک کے بغیر بچوں کو کلاس کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی ہفتے میں تین دن کلاسز ہوں گیایک کلاس روم میں بچوں کی آدھی تعداد کو بٹھایا جائے گا-

    تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاو کے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہوگا صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقنینی بنائیں گی تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے اسپرے کیے گئے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے بینرز بھی آویزاں ہیں۔

    بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی دوری اپنائی جائے گی اسکول میں بچوں کو ہاتھ دھونے کی ترغیب دی جائے گی اور اس کو یقینی بنانا تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہوگی۔

    بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر والدین انہیں اسکول ہر گز نہ بھیجیں طبیعت زیادہ خراب ہو تو ٹیسٹ کرائیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری اسکول انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

    کسی بھی شخص کو درجہ حرارت چیک کیے بغیر تعلیمی اداروں میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا بچے کسی سے ہاتھ نہ نہیں ملائیں گے اور اسکول میں جھولا بھی نہیں جھولیں گے محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کریں گی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کاجائز لیں گی۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے-

    ساری تدبیریں ناکام : چین میں کورونا نے پھرسراٹھا لیا:شہروں میں سخت لاک ڈاون

  • 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری،کوئی پاکستانی شامل نہیں، ملا عبدالغنی برادر موجود

    100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری،کوئی پاکستانی شامل نہیں، ملا عبدالغنی برادر موجود

    امریکی جریدے ٹائمز میگزین نے 2021 کیلئے دنیا بھر کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹائمز میگزین نے بااثر عالمی لیڈروں، حکمرانوں ،اداکاروں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو فہرست میں شامل کیا ہے تاہم فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

    اس فہرست میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبد الغنی برادر اور ایران کے صدر ابراھیم رائیسی شامل ہیں۔

    دیگر لیڈران میں امریکی صدر جو بائیڈن، چین کے صدر ژی چنگ پنگ، سابق امریکی صدر ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ اور دیگر شامل ہیں۔

    انووینٹرز کی فہرست میں ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کا نام بھی موجود ہے جب کہ آیکونز کی فہرست میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن بھی شامل ہیں۔

    اداکاروں کی فہرست میں ٹائٹینک فلم کی ہیروئن کیٹ ونسلٹ، اسکارلٹ جانسن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک بھی دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔

  • کورونا سے مزید 66 اموات مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد

    کورونا سے مزید 66 اموات مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد

    پاکستان میں کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 56 ہزار 778 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 3ہزار12 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ15 ہزار821 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار4 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 5.30 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 678، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 972، پنجاب میں 4 لاکھ 18 ہزار196، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار549، بلوچستان میں 32 ہزار671، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 551 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 204 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 319 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار210، خیبرپختونخوا 5 ہزار 329، اسلام آباد 893، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 727 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

  • فیس بک کی تحقیق، انسٹاگرام نوجوان لڑکیوں کے لئے نقصان دہ ثابت

    فیس بک کی تحقیق، انسٹاگرام نوجوان لڑکیوں کے لئے نقصان دہ ثابت

    فیس بک کی جانب سے ملکیتی ایپ انسٹاگرام پرکی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسٹاگرام سے نوجوان لڑکیوں میں نقصان دہ اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی جریدے وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے محققین کی جانب سے تین سال پر محیط تحقیق میں یہ پایا گیا ہے کہ انسٹاگرام کے نوعمر صارفین کی ایک بڑی تعداد کی نفسیات پرمواد کی وجہ سے برا اثر پڑ رہا ہے۔

    واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    فیس بک کی جانب سے 2019 میں پیش کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق انسٹاگرام پر تصاویر سے ہر تین میں سے ایک نو عمر لڑکی کو اپنے جسم کے بارے میں نفسیاتی خدشات لاحق ہوجاتے ہیں تحقیق میں رائے دینے والے نو عمروں کے مطابق ایپ کے استعمال سے اضطرات اور ڈپریشن میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

    فیس بک پریزنٹیشن میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں میں جنہوں نے خودکشی کے خیالات کی اطلاع دی ، 13 فیصد برطانوی صارفین اور 6 فیصد امریکی صارفین شامل تھے 32 فیصد نوعمر لڑکیوں نے کہا کہ جب انہیں اپنے جسموں کے بارے میں برا محسوس ہوتا ہے تو انسٹاگرام اس احساس کو مزید بڑھا دیتا ہے-

    گوگل کا جی میل کے لیے نیا فیچر

    وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق وہ خصوصیات جن کو سوشل میڈیا کمپنی نے سب سے زیادہ نقصان دہ قرار دیا ہے وہ اس کے کلیدی الگورتھم کا حصہ ہیں۔

    دوسری جانب انسٹاگرام نے اس تحقیق کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئےکہا کہ کمپنی نوجوان صارفین کو سمجھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

    ادھر انسٹاگرام کی پبلک پالیسی کی سربراہ کارینا نیوٹن نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ تمام لوگوں کے اذہان میں یہی سوال موجود ہے کہ کیا سوشل میڈیا معاشرے کے لئے اچھا ہے یا برا؟ اس پر تحقیق ملی جلی ہےاس سے دونوں اثرات اخذ کیے جاسکتے ہیں انسٹاگرام میں ہم سوشل میڈیا کے مثبت اثرات کو اپنا مقصد بناتے ہوئے اس سے پیدا ہونے والے خطرات پر نظر رکھتے ہیں-

    صارفین کی تنقید، ایپل نے بچوں کے تحفظ کے لیے نئے سیکیورٹی فیچرزمؤخر کر دیئے

    کا رینا نیوٹن کے مطابق انسٹاگرام نے خودکشی، خود ضربی، کھانے سے متعلق بیماریوں پر آگاہی پر بہت تفصیل میں کام کیا ہے تاکہ ایپ کو ہر کسی کے لئے محفوظ بنایا جاسکے-

    ایک بلاگ پوسٹ میں کارینا نیوٹن نے اس رپورٹنگ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی صارفین کو انسٹاگرام کی مخصوص اقسام پر رہنے سے دور کرنے کے طریقوں پر تحقیق کر رہی ہے۔

    سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ کی متبادل ایپ تیار

  • مسجد نبویﷺ میں ڈیڑھ برس بعد آب زمزم کے کولروں کی واپسی

    مسجد نبویﷺ میں ڈیڑھ برس بعد آب زمزم کے کولروں کی واپسی

    مدینہ منورہ میں مسجد نبوری کے امور کی انتظامی ایجنسی نے مسجد کے تمام حصوں میں آب زمزم کے کولروں کو دوبارہ رکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ” العربیہ ” کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں صحت کے پہلو سے تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کیا جائے گا۔

    یو اے ای نے 15 اداروں سمیت 38 افراد کو بلیک لسٹ کر دیا

    حرمین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں ’سقیا زمزم‘ انتظامیہ کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الزہرانی کے مطابق زمزم کی لیبارٹری اس پانی کے معیار اور سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم عنصر ہے۔

    پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر نکلنے کے امکانات

    یہ تجربہ گاہ جدید ترین ٹکنالوجی اور آلات سے لیس ہے یہاں متعین خصوصی تکنیکی عملہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہاؤں سے یک دم پانی کے نمونے لے کر ان کی جانچ کرتا ہےالزہرانی نے بتایا کہ گذشتہ برس کے دوران میں آب زمزم کے 7380 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

    بغیر اجازت عمرہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنا کا اعلان

    واضح رہے کہ کرونا کی وبا کے سبب ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ پہلے ان کولروں کو ہٹا دیا گیا تھا۔

    سعودی عرب: عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا دی گئی