Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    آج ڈالر ڈیڑھ روپے سستا ہوکر 167روپے70پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی پرواز دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے مداخلت کی تو ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔

    انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے سستا ہوکر167روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔گز شتہ روزڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح 169 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    ٹرکوں کے نیچے چُھپ کر پاکستان آکر سامان بیچنے والے افغان بچے

    سال2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 168 روپے تک اوپر جا کر واپس اس سطح پر گری تھی تاہم مئی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا اور تین مہینوں میں اس کی قدر میں اضافہ16 روپے اضافہ ہو کر 168 روپے کی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ پاکستانی معیشت پربراہ راست اثرانداز ہوتا ہے گزشتہ سال ڈالرکی قیمت 169 روپے تک پہنچ گئی تھی مالی سال2019-20 کا بجٹ پیش ہوا تو ڈالرکی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 158 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 159 روپے پرٹریڈ کررہی تھی۔

    پنجاب میں بیوروکریسی میں اہم تبدیلیوں کے فیصلے پر آج سے عملدرآمد کا فیصلہ

    دسمبر2019 تک ڈالرکی قیمت 155 اور158 کےدرمیان ٹریڈ کرتی رہی لیکن مارچ2020 کا مہینہ پاکستانی معیشت اور قرضوں کے بوجھ کےحوالے سے بھاری رہا 23 مارچ کوکورونا وبا سے بچاؤ کیلئےلاک ڈاؤن کیا گیا۔

    لاک ڈاؤن کے صرف 4 روز بعد ڈالر10 روپےتک مہنگا ہو کرملکی تاریخی کی بلند ترین سطح 169 روپے تک چلا گیا تھ سال2020 کے اپریل میں ڈالر163، مئی میں 161 اور جون میں 165 روپے کی سطح کو چھوکرا جون2020 میں 164.25 روپے کی سطح تک گر گیا تھا۔

    پاکستان میں 7 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسینیشن لگ چکی ہے این سی او سی

  • راج کندرا کے کارناموں سے بے خبر تھی       شلپا شیٹھی

    راج کندرا کے کارناموں سے بے خبر تھی شلپا شیٹھی

    بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر راج کندرا کے کارناموں سے بے خبر تھیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق 14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹھی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہیں اس قسم کی کسی ویب سائٹ کے بزنس کا معلوم نہیں تھا، اور نہ ان سے آنے والے پیسے کے بارے میں جانتی تھیں۔

    پولیس کی جانب سے راج کندرا سے متعلق سوال پر شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں اس قدر مصروف تھیں کہ نہیں جانتی تھیں راج کیا کر رہے ہیں۔

    شوہر کی غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی کا پہلا فوٹو شوٹ وائرل

    بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا جب سے پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شلپا شیٹھی کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جا رہی ہیں۔ کبھی پولیس اداکارہ کو تفتیش کے لیے بلاتی ہے تو کبھی گھر پر پولیس کا چھاپا پڑجاتا ہے۔

    اس کے علاوہ اداکارہ کو مالی مسائل کا بھی سامنا ہے تاہم شلپا ان تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں۔

    طالبان کا خوف، عرشی خان نے افغان کرکٹر سے شادی کا ارداہ ترک کر دیا

    خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا چند ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں اور عدالت نے اہم ملزم ہونے پر چند روز قبل ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس سٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی (ممنوعہ) ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا –

    اداکارہ صنم چوہدری نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

  • نیویارک میں سعودی ماڈل کے فیشن کے چرچے

    نیویارک میں سعودی ماڈل کے فیشن کے چرچے

    سعودی عرب کی ایک ماڈل صوفی الشہری نے امریکا میں نیو یارک فیشن ویک شوز میں کامیابی حاصل کی ہے-

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق صوفی الشہری نے امریکا میں نیو یارک فیشن ویک شوز میں بین الاقوامی ماڈلز کے ماڈلنگ کرتے ہوئے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    ماڈل صوفی الشہری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے نیویارک فیشن ویک میں اپنی شرکت کی تصاویر شئیر کیں اور فیشن ویک میں ماڈلنگ پراپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے مداحوں کی جانب سے کئے جانے والے تبصروں پر بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کا یہ قدم اس کی ترقی اور مملکت کی خواتین کی خود مختاری کا واضح ثبوت ہے۔

    100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری،کوئی پاکستانی شامل نہیں، ملا عبدالغنی برادر موجود

    ین الاقوامی فیشن شوز کے میدان میں مقابلہ ان مشکل مقابلوں میں سے ایک ہے جس کے لیے اس میدان میں داخل ہونے کے لیے فوری خواہش اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن صوفی نے اپنی صلاحیت اور سعودی فیشن ماڈلز کی طاقت کو ثابت کیا ہے۔ وہ پراعتماد اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور فیشن ماڈلنگ کے عالمی شوز میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔

    ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے نوشین شاہ

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماڈل صوفی الشہری نے ایک سال سےقبل اس شعبے کے لیے اپنے جذبہ اور محبت کی وجہ سے فیشن کی دنیا میں قدم رکھا۔ وہ فیشن کلچر میں سعودی دلچسپی کی نمائندگی کرنے کی خواہاں ہے چاہے وہ فیشن ڈیزائن یا فیشن کی نمائش کی بات ہو۔ الشہری اس میدان سعودی عرب کی نمائندگی رکنا چاہتی ہے۔

    جوان رہنے کے لئے انیل کپور پر سانپ کا خون پینے کا الزام

  • سیف علی خان کا شادی کے بارے میں خدشات کا اظہار

    سیف علی خان کا شادی کے بارے میں خدشات کا اظہار

    پٹودی خاندان سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ مہنگی شادیوں سے خوفزدہ ہو چکے ہیں کیونکہ ان کے ایک نہیں بلکہ 4 بچے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارت کے معروف کامیڈی شو کپل شرما میں سیف علی خان اور یمی گوتم نے شرکت کی جس میں انہوں نے آج کل کروڑوں روپوں میں ہونے والی شادیوں کی بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

    ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے نوشین شاہ

    سیف علی خان نے کرینہ کپور سے 2012 میں ہونے والی اپنے شادی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ اُن کی شادی کی تقریب سادہ اور چھوٹی ہوں جس میں صرف خاندان کے افراد شامل ہوں لیکن کپور خاندان کے افراد ہی 200 تھے ، جنہیں مدعو کرنا پڑا کیونکہ ان کی شرکت ضروری تھی۔

    دلیپ کمار کا آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ

    سیف علی خان نے اپنے بچوں کی شادیوں کے حوالے سے کہا کہ میرے 4 بچے ہیں اورانہیں مہنگی شادیوں سے بہت خوف آتا ہے۔

    جبکہ اس موقع پر اداکارہ و ماڈل یمی گوتم نے اپنی شادی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کورونا کے وقت میں ہوئی جس میں صرف 20 لوگوں نے ہی شرکت کی، اور انہیں زیادہ خرچہ کرنا نہیں پڑا۔

    جوان رہنے کے لئے انیل کپور پر سانپ کا خون پینے کا الزام

  • ایودھیا میں ہونے والی فلمی ’رام لیلا‘پر تنازعہ ، نمائش روکنے کا مطالبہ

    ایودھیا میں ہونے والی فلمی ’رام لیلا‘پر تنازعہ ، نمائش روکنے کا مطالبہ

    ایودھیا میں ہونے والی فلمی ’رام لیلا‘ کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

    باٍغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا کے ہنومان گڑھی مندر کے مہنت دھرم داس کی قیادت میں کئی سَنتوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکاروں کو رام لیلاؤں میں کردار نبھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ ان کے پاس ’اخلاقی اور مذہبی ڈسپلن‘ نہیں ہے۔

    بھارتی حکومت فلمسازوں سے پروپیگنڈا فلمیں بنواتی ہے نصیرالدین شاہ

    انہوں نے کہا کہ رام لیلاؤں میں اداکاری کرنے والے اداکار اپنی زندگی میں سخت ڈسپلن پر عمل کرتے ہیں اور لوگ آشیرواد لینے کے لیے ان کے سامنے جھکتے ہیں۔

    ایودھیا کے تقریباً 100 اہم سَنتوں نے منگل کے روز ایودھیا میں ایک اہم ہندو مذہبی مقام بڑا بھکت مال مندر میں ملاقات کی اور ’غیر اخلاقی رام لیلا‘ پر پابندی لگانے کے لیے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مہنت دھرم داس نے کہا کہ ایودھیا میں رام لیلا کی ایک خصوصی روایت ہے روایتی رام لیلا میں بھگوان رام، ماتا سیتا اور دیگر کردار نبھانے والے اداکاروں کی لوگ عزت کرتے ہیں ہم ان کے سامنے جھکتے ہیں ہم مذہبی ڈسپلن پر عمل نہ کرنے والے بالی ووڈ اداکاروں کا آشیرواد نہیں لے سکتے ہیں۔

    جاوید اختر ہتک عزت کیس :کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

    پجاریوں نے کہا کہ ہم ایودھیا میں رام لیلا میں کردار نبھانے والے ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کر سکتے۔ وہ شراب نوشی کرتے ہیں، گوشت کھاتے ہیں اور غیر اخلاقی رسوم میں ملوث ہوتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ رام لیلا میں ’سناتن مذہب‘ کو اہمیت دی جائے ہم ہندو مذہب کو تباہ کرنے والی فلمی ہستیوں کو نہیں چاہتے ہیں۔

    ہندو پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مہنت پون کمار داس شاستری نے بتایا کہ گزشتہ سال جب بالی ووڈ اداکاروں نے رام لیلا کو اسٹیج کیا تھا، تو انھوں نے اسٹیج پر ’مغل شیروانی‘ اور چمڑے کے جوتے پہنے تھے اتنی فحش پوشاک میں کوئی کیسے اداکاری کر سکتا ہے؟-

    مجھے مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں اور پریشان کیا ملکہ شراوت

  • ٹرکوں کے نیچے چُھپ کر پاکستان آکر سامان بیچنے والے افغان بچے

    ٹرکوں کے نیچے چُھپ کر پاکستان آکر سامان بیچنے والے افغان بچے

    پاکستان کے شمال میں واقع طورخم بارڈر کراسنگ مشہور خیبر پاس کے ساتھ واقع ہے اور یہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان براہ راست رابطہ ہے یہ ایک بڑا تجارتی مرکز ہونے کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مصروف ترین کراسنگ بھی ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مطابق اس تجارتی مرکز کے ذریعےہر روز درجنوں افغان بچے اور بچیاں ٹرکوں کے نیچے چھپ کر افغانستان سے پاکستان آتے ہیں تاکہ تازہ پھلوں، سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کی بوریاں فروخت کرکے گھر والوں کیلئے پیسے کمائے جاسکیں۔

    100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری،کوئی پاکستانی شامل نہیں، ملا عبدالغنی برادر موجود

    اس سامان میں پان کے پتے ، سگریٹ اور بیت الخلا کی اشیا بھی موجود ہوتی ہیں، کچھ سامان یہ منافع پر بیچ سکتے ہیں کیونکہ وہ کسٹم ڈیوٹی ادا نہیں کرتے ہیں اس کے علاوہ وہ چیزیں جو پاکستان میں آسانی سے دستیاب نہیں ہیں، ایران سے لائی جاتی ہیں۔

    بچوں کے مطابق وہ دن میں کبھی ایک بار تو کبھی دو بار بارڈر کراس کرتے ہیں، بارڈ کراس کرنے کے لیے یہ بچے افغانستان سے پاکستان جانے والے مال بردار ٹرکوں کے نیچے پہیوں کے درمیان چلتے جاتے ہیں اور سرحد پار ہوتے ہی نیچے بیٹھ جاتے ہیں اور ٹرک آگے نکل جاتا ہے۔

    بچے یہ طریقہ ٹرک ڈرائیوروں کے خوف سے اختیار کرتے ہیں کیوںکہ پکڑے جانے پر ٹرک ڈرائیور تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں یہ بچے ایک بوری کے عوض پاکستانی 1000 روپے تک کماتے ہیں۔

    افغانستان کےمسئلے پر پاکستان سے رابطے میں ہیں امریکا

    ان ہی میں سے ایک 11 سالہ فرید نامی بچے نے خلیجی جریدے ‘دی نیشنل’ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے لیکن والدہ زندہ ہیں، اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے مجھے یہ خطرہ مول لینا پڑتا ہے۔

    بچوں کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ انہیں بوریاں کون دیتا ہے وہ صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ ایک گمنام شخص افغانستان میں بوریاں ان کے حوالے کرتا ہے اور پاکستان پہنچنے کے بعد ایک ایجنٹ کو ڈیلیوری کر دی جاتی ہے۔

    بچے ٹرکوں کے آنے کا انتظار کرتے ہیں اور جیسے ہی اس کی رفتار آہستہ ہوتی ہے وہ بھاگ کر ٹائروں کے اندر سے جاکر کہیں چھپ جاتے ہیں۔

    چین کا سوشلسٹ اقدار پر مبنی "مہذب” انٹرنیٹ کو فروغ دینے کا منصوبہ

    غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک افغان ڈرائیور نے بتایا کہ بچے روزانہ گاڑی کے نیچے چھپ جاتے ہیں اور سرحد عبور کرتے ہیں۔ کئی مرتبہ انہیں چوٹ بھی لگتی ہے، اکثر پکڑے جانے پر بغیر اجازت سرحد عبور کرنے پر فوج انہیں واپس بھی بھیج دیتی ہے۔

    دی نیشنل کی رپورٹ کے مطابق اب طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد سرحد عبور کرنا تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے اور اس میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں کیونکہ نئی اعلان شدہ حکومت نے ابھی تک کراسنگ کا کوئی عمل وضع نہیں کیا ہے۔

    امریکی فضائیہ کا مہنگا ترین بمبار طیارہ حادثے کا شکار

  • جمائما خان کو پاکستانی رکشے کی تلاش کیوں؟

    جمائما خان کو پاکستانی رکشے کی تلاش کیوں؟

    وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمایما گولڈ اسمتھ کو لندن میں پاکستانی اسٹائل رکشے کی تلاش ہے-

    باغی ٹی وی : جمائما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں لندن میں فلم کیلئے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی ضرورت ہے۔ رکشہ اگلے ہفتے منگل اور جمعہ کو چاہیے، کیا کوئی کسی کو جانتا ہے جس کے پاس(رکشہ)ہے؟


    جواب میں ایک پاکستانی صارف احتشام الحق نے ان کے مطلوبہ رکشے سے متعلق معلومات دیں جس کے جواب میں جمائما نے ان سے رابطے کیلئے کہااحتشام الحق نے اپنا ای میل ایڈریس دیتے ہوئے واٹس ایپ نمبر سرِعام دینے سے معذرت کی، جمائما نے ای میل ایڈریس پر ہی شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور پر محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا لوگوں کا خیال ہے کہ کہانی ان کی اپنی زندگی پر مبنی ہو گی فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی۔

  • ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے      نوشین شاہ

    ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے نوشین شاہ

    اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نوشین شاہ حال ہی میں آن لائن شو ’’ٹوبی آنیسٹ 3.0‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کے سوالات کے دلچسپ جواب دیئے-

    پاکستان شوبز انڈسٹری میں نوشین شاہ کے فیشن سینس کے بہت چرچے ہیں اسی مناسبت سے جب میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ تو شوبز انڈسٹری کی فیشن آئیکن ہیں اور کون سی اداکارہ کے بارے میں آپ کا خیال ہے کہ وہ آپ کو ٹکر دے سکتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں نوشین شاہ نے کہا ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے۔

    میزبان نے ان سے پوچھا کیا آپ کا کبھی کسی دوسرے فنکار کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے تو نوشین شاہ نے کہا ہاں میرا موازنہ کرینہ کپور کے ساتھ کیاجاتا ہے لیکن میں ان کی طرح نہیں دکھتی کیونکہ کرینہ کپور کے بہت بڑے دانت ہیں ساتھ ہی نوشین شاہ نے کہا جب ایک فنکار کا موازنہ دوسرے فنکار کے ساتھ کیاجاتا ہے تویہ بات انہیں اچھی نہیں لگتی۔

    انہوں نے کہا اگر کبھی انہیں کوئی سپر پاور ملے تو وہ غربت اور کرپشن ختم کرنا چاہیں گی کیونکہ انہیں مانگتے ہوئے بچے بالکل اچھے نہیں لگتے۔

    جاوید اختر ہتک عزت کیس :کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

    میزبان نے نوشین شاہ کو سیاستدانوں کو چند فیشن ٹپس دینے کے بارے میں کہا کہ آپ فواد کو چوہدری کو کیا کہیں گی۔ اداکارہ نوشین نے کہا میں فواد چوہدری کو یہی کہوں گی کہ سب سے پہلے جنک فوڈ کھانا چھوڑدیں اور غذائیت سے بھرپور غذائیں کھائیں۔ کیونکہ فواد چوہدری کی ابھی اتنی زیادہ عمر بھی نہیں ہے اور نہ ہی وہ بیمار ہیں۔ لہذا وہ غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں تاکہ ان کی جسامت صحیح ہوجائے نوشین شاہ نے فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دیا کہ وہ کم میک اپ کریں۔

    100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری،کوئی پاکستانی شامل نہیں، ملا عبدالغنی برادر موجود

    انٹرویو کے آخر میں نوشین شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا خان صاحب آپ جو کررہے ہیں وہی کرتے رہیں آپ صحیح کررہے ہیں کیونکہ 250 سال کی گندگی آپ دس دنوں میں نہیں ختم کرسکتے۔

    نوشین شاہ نے کہا ایک جج نے سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں عوامی مقام پر پھانسی پر لٹکانا چاہئے جس پر میں نے کہا تھا پرویز مشرف کے ساتھ ساتھ زرداری، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، بلاول بھٹو، الطاف حسین اور عمران خان سب کو پھانسی پر لٹکائیں۔

    کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جنرل پرویز مشرف صاحب نے بہت کچھ کیا ہے اس ملک کے لیے ایک ایسا شخص جو سابق آرمی چیف ہے جس نے آپ کے ملک کو چلایا اور جسے دو عہدے ملے ہیں یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے لہذا آپ اس انسان کے بارے میں اتنا بڑا بیان نہیں دے سکتے۔

    فضا علی اسپتال داخل ،مداحوں سے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست

  • دلیپ کمار کا آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ

    دلیپ کمار کا آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ

    بھارت کے لیجنڈری اور مرحوم اداکار دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رواں سال جولائی کو دلیپ کمار ممبئی کے مقامی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے ان کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھی بیمارہیں اور گزشتہ دنوں بھی ان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1438094787396071426?s=20
    دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے ترجمان فیصل فاروقی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سائرہ بانو کی مشاورت اور سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔

    سائرہ بانو کی طبیعت خطرے سے باہر

    واضح رہے کہ پشاور میں پیدا ہونے والے یوسف خان رواں سال 7 جولائی کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے دلیپ کمار نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم جوار بھاٹا سے کیا تھا دلیپ کمار 1940 سے 1960 کی دہائی میں بھارتی سینما پر چھا ئے رہے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا-

    ان کی مشہور فلموں میں جگنو، آن، دیوداس، آزاد، مغل اعظم، گنگا جمنا، انقلاب، شکتی، کرما، نیا دور، مسافر، مدھومتی، دل دیا درد لیا، مزدور، لیڈر، جوار بھاٹا، شہید، ندیا کے پار، میلہ، داغ، دیدار، آگ کا دریا، عزت دار، داستان، دنیا، کرانتی، قانون اپنا اپنا اور سوداگر شامل ہیں آخری بار انہوں 1998 میں فلم قلعہ میں اداکاری کی –

    اداکارہ سائرہ بانو طبیعت ناسازی کے باعث آئی سی یو منتقل

  • لڑکی کا جنس تبدیل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع

    لڑکی کا جنس تبدیل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع

    لڑکی جنس تبدیلی کر کے لڑکا بننے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہما نامی لڑکی جنس تبدیل کر کے لڑکا بننا چاہتی ہے اور اس نے اپنے وکیل عثمان وڑائچ کی وساطت سے عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیملی ممبرز کو ہراساں کرنے سے روکنے اور جنس تبدیلی سے متعلق میڈیکل کی اجازت دی جائے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کون ہراساں کر رہے ہیں؟

    اشتیاق بیگ کے ہرجانےکا دعویٰ: زوہیب حسن کو عدالتی نوٹس جاری

    وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار لڑکی کو فیملی کی طرف سے ہراساں کیے جانے کا سامنا ہے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو پھر پرائیویٹ پرسن کا کیس ہے۔

    وکیل عثمان وڑائچ نے کہا کہ پٹشنر کے بھی رائٹس ہیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے جس کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    ملک بھر میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھل گئے

    کورونا سے مزید 66 اموات مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد

    فضل الرحمن عورتوں کی طرح بلاول بھٹو کوطعنے دینے لگے