Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • راج کندرا نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

    راج کندرا نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

    بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی ریمانڈ پر جیل میں موجودراج کندرا نے ممبئی کی مقامی عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں میرے خلاف کوئی واضح ثبوت نہیں، کیس کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔ مجھے اس کیس میں جان بوجھ کر ’بلی کا بکرا‘ بنایا جا رہا ہے۔

    فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد شلپا شیٹھی کےخلاف بھی گھیرا تنگ

    یاد رہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلی کیشز کے ذریعے نشر کرنے کے الزام میں راج کندرا کو گرفتار کیا تھا۔ کرائم برانچ نے ان کے گھر اور دفترسے کمپیوٹر سرورز اور70 فحش فلمیں برآمد کی تھی، جنہیں راج کندرا کے پرسنل اسسٹنٹ امیش کمات نے مختلف پروڈکش ہاؤسز کی مدد سے شوٹ کیا تھا۔

    شوہر راج کندرا کے بعد اہلیہ شلپا شیٹھی بھی پولیس کے ریڈار پرآ گئیں

    ممبئی کرائم برانچ نے حال ہی میں راج کندرا سمیت کیس میں نامزد 4 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے، جس میں ملزمان کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس کے ذریعے نشر کرنے کے الزمات عائد کیے گئے ہیں۔

    پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں ممبئی پولیس

    تحقیقات کرنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ ’Hotshots‘ کو راج کندرا ذاتی طور پر چلاتے رہے اور اس پر غیر اخلاقی ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئیں۔چارج شیٹ میں ایک پریزینٹیشن دی گئی جس میں سال 2023-24 کے دوران مجموعی آمدنی 146 کروڑ اور خالص منافع 34 کروڑ کا اندازہ لگایا گیا ،اس میں سال 2021-22 اورسال 2022-23 کی آمدنی اور خالص منافع کے اعدادو شمار بھی دیئے گئے ہیں ۔

    فحش فلموں کا الزام : شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے…

    راج کندرا کی کمپنی سال 2021-22 میں 36 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے مجموعی آمدنی جبکہ چار کروڑ 76 لاکھ 85 ہزار خالص منافع اکٹھا کرنے کی امید باندھے ہوئے تھی جبکہ کندرا اینڈ کمپنی73 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی آمدنی اور نقد منافع حاصل کرنے کا ارادہ کیئے ہوئے تھی ۔ چارج شیٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ منصوبہ بالی فیم کیلئے تھا یا کسی اور کمپنی کیلئے ۔

    راج کندرا فحش فلموں سے 2023-24 میں کتنے پیسے کمانے والے تھے، بھارتی میڈٰیا کے حیران کن انکشافات

    کرائم برانچ کے افسر کا کہنا تھا کہ راج کندرا کی ایپلی کیشن ہاٹ شاٹ پر پابندی لگنے کے بعد تمام مواد بولی فیم پر منتقل کر دیا گیا تھا ، سرور اور متعدد فائلز اور دستاویزات کو راج کندرا کے دفتر سے ضبط کر لیا گیا ہے جس سے پولیس اہلکاروں کو کیس سے متعلق حقائق مزید واضح ہو سکیں گے ۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شلپا شیٹھی کے شوہر راج کنڈرا کو فحش فلموں کیس کے معاملے میں 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے انہیں 19 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا-

    راج کندرا پر فحش فلموں کا الزام: بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوست شلپا شیٹھی سے کترانے لگے

  • طاہر محمود اشرفی کی شاہ محمود سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    طاہر محمود اشرفی کی شاہ محمود سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اتحاد بین المسلمین، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کیلئے علماء اور مشائخ کا کردار قابل تحسین ہے۔

    امریکہ کی مخالفت کےباوجود ارجنٹائن کا پاکستان سے12جےایف17تھنڈرطیارے خریدنےکا فیصلہ

    علامہ طاہر محمود اشرفی نے اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانیے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف عالمی سطح پر موثر آواز اٹھانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان خارجی محاذ پر درست سمت گامزن ہے،پاکستان دنیا کواپنی اہمیت اورطاقت باور کروانے میں کامیاب ہوچکا ہے۔ا

    پاکستان میں امن پرسوال اٹھانے والےآسٹریلیامیں امن کی بہاریں :ہرطرف خون کی نہریں

    نہوں نے کہا کہ پاکستان نےخارجی محاذ پر جو کامیابیاں سمیٹی ہیں، اس کی ماضی میں دوسری مثال نہیں ملتی،عالمی رہنماؤں کے ٹیلیفونک رابطے اور پاکستان کے دورے اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے والوں کی یہ سازش بھی ناکام ہوگئی ہے تاہم دنیا میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لئے ابھی ہمیں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

    اپوزیشن لیڈرپرکرپشن اورچوربازاری کے مقدمات،پھرمشاورت کا کیاجواز:فواد چوہدری

    بھارت جس طرح افغانستان سےبھاگا:اب رسوائی کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے:معید…

    پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے خصوصی پروازیں شروع کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا

  • باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا

    باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیر لائنز نے کیوں نکالا؟ عامر خان نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے سب بتا دیا انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ ماسک کے معاملے پر پیش آیا۔

    باکسر عامر خان کا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ واقعے پر دلی دکھ ہے ، میرے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا جہاز کےعملے نے شکایت کی میرے دوست کا ماسک درست نہیں میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا،امریکی ایئر لائنز نے مجھ پر پابندی لگا دی ہے۔


    انہوں نے بتایا کہ کولوراڈو جا رہا تھا،واپس نیو یارک آنا پڑ گیا،نیو یارک سے دوسری پرواز سے ٹریننگ کیمپ جا رہا ہوں ایئر لائنز کے پاس کیمرے کی ویڈیوہو گی،میں نے کچھ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ائیرلائن کو کیمروں کی مدد سے دیکھناچاہیے کہ میرے دوست یا میں نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ انہیں جہاز روک کہ ہمیں اتارنے کی ضرورت پیش آ گئی۔ میں نے پہلے کبھی ایسا ہوتے نہیں دیکھا۔


    ائیر لائنز نے عامر خان کو ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مسافر ہر بار جب وہ ہمارے ساتھ پرواز کریں خوشی محسوس کریں۔ براہ کرم تفصیلات اور بہترین رابطہ کی معلومات کے ساتھ ڈی ایم بھیجیں۔

    دوسری جانب امریکی ائیر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ڈلاس جانے والی پرواز کو اڑان بھرنے سے پہلے روکنا پڑا اور دو مسافروں کو اتارنا پڑا ۔

    ان کا کہنا ہے کہ عملے کے بار بار درخواست کرنے پر مسافروں نے سامان رکھنے ، سیل فون کو ہوائی جہاز موڈ میں لگانے اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے سے انکار کر دیا تھا۔

  • کرس گیل کا پاکستان آنے کا اعلان،کھلاڑیوں کا رد عمل

    کرس گیل کا پاکستان آنے کا اعلان،کھلاڑیوں کا رد عمل

    ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز کرس گیل کی جانب سے پاکستان آنے کے اعلان پرقومی کھلاڑیوں کی جانب بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور کون کون ان کے ساتھ جا رہا ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرس گیل نے لکھا کہ میں آج پاکستان جا رہا ہوں، انہوں نے سوال پوچھا کہ کون کون میرے ساتھ آ رہا ہے؟-

    جس کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا جا رہا ہے-

    قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ آپ جب بھی پاکستان آئیں آپکو ہمیشہ خوش آمدید کہیں گے۔


    قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ خوش آمدید کرس گیل، آپ واقعی ایک حقیقی چیمپئین ہیں، پاکستان کی جانب سے بہت سا پیار۔


    فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی کرس گیل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آپ سے ملاقات ہوگی۔

    واضح رہے کہ کرس گیل کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ختم کر دیا کرس گیل کا بیان اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

  • ملک میں کورونا سے مزید 71 اموات

    ملک میں کورونا سے مزید 71 اموات

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 55 ہزار 27 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 2ہزار580 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ23ہزار841 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار206 ہو گئی۔ اور مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 72، پنجاب میں 4 لاکھ 21 ہزار800، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار114، بلوچستان میں 32 ہزار757، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 732 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 240 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار258، خیبرپختونخوا 5 ہزار 395، اسلام آباد 902، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

  • ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز :گوہر رشید کا اعلیٰ حکام سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ

    ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز :گوہر رشید کا اعلیٰ حکام سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ

    پاکستانی اداکار گوہر رشید نے ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : معروف ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے گوہر رشید نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے بات چیت کی۔گوہر رشید نے کہا کہ ’ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نیا افسوسناک واقعہ سامنے آجاتا ہے اور یہ واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں کیونکہ ملزمان اآزاد ہیں، ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔اداکار نے کہا کہ اب حد سے زیادہ ہورہا ہے اور میں یہاں ہمارے اعلیٰ حکام سے صرف یہی اپیل کروں گا کہ براہِ کرم اب سخت کارروائی کریں،ہمارے پاس قانون ہے، ثبوت ہے، ہر چیز ہے لیکن اس کے باوجود بھی ملزمان آزاد ہیں۔

    سیف علی خان کا شادی کے بارے میں خدشات کا اظہار

    گوہر رشید نے کہا کہ براہ کرم اس سنگین اور اہم مسئلے کو سنجیدہ لیا جائے اور سخت ایکشن لیکر ملزمان کو مثالی سزا دی جائے تاکہ کوئی دوسرا شخص یہ جرم کرنے سے پہلے کئی بار سوچے،اعلیٰ حکام ایکشن لیں تاکہ ہم خود کو فخریہ پاکستانی کہنے پر خوش ہوسکیں۔

    گوہر رشید نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں میں خواتین پر تشدد دکھائے جانے کے بارے میں بات کی انہوں نے کہا ٹی وی پر ہم عورت کی خودمختاری پر بات کیوں نہیں کرتے ہم اپنے ڈراموں میں یہ کیوں نہیں دکھاتے کہ عورت اپنا دفاع خود کرسکتی ہے اسے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہم اپنے ڈرامے کے کسی سین میں یہ کیوں نہیں دکھاتے کہ اگر مرد نے عورت کو تھپڑ ماراہے تو عورت بھی پلٹ کر مرد کو زوردار تھپڑ رسید کرے۔

    گوہر رشید کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر خواتین پر تشدد دکھانے کے خلاف ہیں لیکن اس سین کو کرنے کا مقصد لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا تھا کہ اگر کوئی آدمی کسی عورت کو تھپڑ مارتا ہے تو عورت کسی سے کمزور نہیں ہے عورت کو اپنا دفاع کرنا چاہئے اسی لیے میں نے یہ سین کیا۔

    ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے نوشین شاہ

    گوہر رشید نے کہا ٹی وی سب سے زیادہ گھریلو عورت دیکھتی ہے، ہمارے ہاں ٹی وی ڈراموں کا بیانیہ عورت کی بے بسی اور اس پر ہونے والے ظلم کے گرد گھومتا ہے۔ ہم ٹی وی پر عورت کی خودمختاری پر بات کیوں نہیں کرتے، ہم یہ کیوں نہیں دکھاتے کہ عورت اپنا دفاع خود کر سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا الیکٹرونک میڈیا لاشعوری طور پر ناظرین پر اثر انداز ہوتا ہے کہ جو دکھایا جا رہا ہے وہ ٹھیک ہے اور ہم عورت کی تکلیف کو ایک حقیقت بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ ہمیں اس بیانیے کو بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہم نے اپنے ناظرین کو اسکینڈلز، سنسنی اور منفی کرداروں کا عادی بنا دیا ہے۔ ہمیں اپنے ناظرین کو دوبارہ سے سیکھانا پڑے گا کہ عورت کا معاشرے میں ایک مضبوط مقام ہے۔ جتنی ضرورت عورت کو مرد کی ہے اتنی ہی مرد کو بھی ہے۔

    گوہر رشید کا مزید کہنا تھا ہم نے گھریلو عورت کے لیے یہ قابل قبول بنا دیا ہے کہ اگر مرد آ کر اسے تھپڑ مار دیتا ہے تو یہ عام بات ہے جو کہ بہت غلط ہے۔ اب ہمیں اپنے ڈراموں کے ذریعے یہ تعلیم دینے کی ضرورت ہے کہ ضروری نہیں کہ عورت ہمیشہ مظلوم ہی ہوں، کسی پر انحصار کر رہی ہو، وہ ایک مضبوط شخصیت کی مالک اور خود مختار ہو سکتی ہے۔

    وسیم اکرم کا نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر شدید مایوسی کا اظہار

    واضح رہے کہ مرزا گوہر رشید کے نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ’’لاپتہ‘‘ کا ایک سین آج کل سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اس سین میں گوہر رشید اپنی بیوی فلک (سارہ خان) کو کسی بات پر تھپڑ مارتے ہیں اور سارہ روایتی بیویوں کے برعکس تھپڑ کھانے کے بعد رونے یا چپ کرکے بیٹھنے کے بجائے اپنے شوہر کو جوابی زوردار تھپڑ رسید کرتی ہے اور یہ کہہ کر دھمکاتی ہے کہ اگر دوبارہ تم نے مجھے تھپڑ مارا تو میں تمہارے ہاتھ توڑدوں گی۔

  • ملک بھر میں کورونا سے مزید 63 اموات

    ملک بھر میں کورونا سے مزید 63 اموات

    ملک بھر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے سبب مزید63افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 77 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں مزید 2 ہزار 512 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 135 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 5.30 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق پنجاب میں چار لاکھ 20 ہزار 615، سندھ میںچار لاکھ 49 ہزار 349، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 738، بلوچستان میں 32 ہزار 722، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232، اسلام آباد میں ایک لاکھ تین ہزار 923 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 682 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

  • آبدوز ڈیل تنازع:فرانس نے  امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیرواپس بلا لئے

    آبدوز ڈیل تنازع:فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیرواپس بلا لئے

    فرانس نے آبدوز ڈیل تنازع پر امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس نے سفیروں کو آبدوزوں کے معاہدے سے متعلق معاملے پر مشاورت کے لیے طلب کیا ہے فرانس کی روایتی آبدوز ڈیل توڑ کر آسٹریلیا اب امریکا کی ایٹمی آبدوز خرید رہا ہے۔ اس ڈیل کی مالیت 36 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

    پی آئی اے کا کابل کےلیے چارٹر پرواز چلانے کا اعلان

    فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے سفیر کو آسٹریلیا کی جانب سے آبدوزوں سے متعلق معاہدے میں دھوکا دہی پر بلایا گیا ہے۔ آسٹریلیا کا فرانس کی روایتی آبدوز خریدنے کی ڈیل توڑنا ناقابل قبول رویہ ہے۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کے خدشات درست:پولیس تھریٹ الرٹ پہلے ہی جاری کرچکی تھی

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبدوز ٹھیکوں کا تنازع حل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں فرانسیسی پارٹنرز کے ساتھ قریبی رابطےمیں رہے ہیں، فرانس امریکہ کا سب سے پرانا اور مضبوط پارٹنر ہے۔

    امریکا نے فرانس کے سفیر واپس بلانے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عالمی چیلنجز سے مل کر نمٹنےکی طویل تاریخ، جمہوری اقدار اور عزم رکھتے ہیں۔

    مشرق وسطیٰ کیلئےخصوصی فلائٹ آپریشن شروع:اچھے سفرکاآغاز

    دہشت گرد گروہوں کو عام معافی دینے کا یکطرفہ فیصلہ متاثرین کی توہین ہے،بلاول

  • وسیم اکرم کا نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر شدید مایوسی کا اظہار

    وسیم اکرم کا نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر شدید مایوسی کا اظہار

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ بین الاقوامی کھیلوں کے لئے ہمارے حفاظتی اقدامات اعلیٰ ترین درجے کے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان آج کرکٹ کھیلنے کے لئے دنیا کے محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔


    انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں پوری کہانی نہیں بتائی جا رہی۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کے خدشات درست:پولیس تھریٹ الرٹ پہلے ہی جاری کرچکی تھی

    خیال رہے کہ پاکستان میں18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی۔ نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا۔

    پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے روانہ ہو گی سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ کل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے خصوصی طیارہ آج شام 6 بجے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات اور پھر نیوزی لینڈ روانہ ہو گا۔

    برطانوی سفیر کرکٹ سیریزملتوی کرانے میں ملوث؟سفیربھی کھل کرسامنے آگئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کرکٹ ٹیم کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا‘۔

    پاکستان میں خود کوہرطرح سےمحفوظ پایا:نیوزی لینڈ کسی کی زبان بول رہا ہے:سری لنکن…

    کچھ دیر قبل پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےجیسینڈا آرڈن سے ٹیلیفون پر بات کی تھی۔عمران خان نے یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اور PCB کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے، تاہم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

    شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھنے شروع کردیئے

  • دنیا کے 10 ممالک پراپرٹی کی قیمتوں میں حیران کن حد تک اضافہ

    دنیا کے 10 ممالک پراپرٹی کی قیمتوں میں حیران کن حد تک اضافہ

    لندن:پراپرٹیز کے تازہ سروے کے مطابق دنیا کے وہ ممالک جہاں گزشتہ دس سالوں کے دوران پراپرٹیز کی قیمتوں میں حیران کن حد تک اضافہ ہوا ہے ان میں برطانیہ کا دسواں نمبر ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف پراپرٹیز کے تازہ سروے میں ہوا ہے جو برطانیہ کی ایک کمپنی (money.co.uk) نے کیا ہے سروے رپورٹ کے مطابق مکانات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ اسرائیل میں ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں گھروں کی قیمتیں 345.7 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں 2020 کے دوران ایک مربع میٹر پراپرٹی کی اوسطاً قیمت 6،920 پاؤنڈز ہے جب کہ ایک دہائی قبل اس کی قیمت 1،553 پاؤنڈز تھی۔

    رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ پراپرٹی کی قیمتوں میں 165.5 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے سوئزر لینڈ میں ایک مربع میٹر جگہ کی قیمت 3197 پاؤنڈز سے بڑھ کر 8489 پاؤنڈز تک پہنچ گئی ہے جب کہ جرمنی 162 فیصد اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پہ براجمان ہے۔ جرمنی میں ریکارڈ کے تحت فی مربع میٹر قیمت 1781 سے بڑھ کر 4666 پاؤنڈز تک پہنچ گئی ہے۔

    امریکہ میں پراپرٹیز کی قیمت میں 153.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کا چوتھا نمبر ہے جب کہ ہنگری (137.8 فیصد اضافے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

    برطانوی کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے تحت سلوواکیہ میں پراپرٹیز کی قیمتوں میں 111.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ فرانس میں
    100.5 فیصد اور جاپان میں 75.1 فیصد اضافہ ہوا ہے پرتگال میں جائیدادوں کی اوسطاً قیمتیں 86.5 فیصد بڑھی ہیں لیکن یہ واحد ملک اس لحاظ سے ہے کہ وہاں اجرتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    پی آئی اے کا کابل کےلیے چارٹر پرواز چلانے کا اعلان

    سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں پراپرٹیز کی قیمتوں میں 74.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ دنیا میں دسویں نمبر پر موجود ہے۔ ریکارڈ کے مطابق برطانیہ میں فی مربع میٹر پراپرٹی کی اوسطاً قیمت تین چوتھائی بڑھ گئی ہے۔

    برطانوی کمپنی کے مطابق ناروے ، جمہوریہ چیک ، بیلجیم اور یونان میں گزشتہ دس سالوں کے دوران پراپرٹیز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔